Thread: میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے

Home Forums Siasi Discussion میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے

This topic contains 2 replies, has 3 voices, and was last updated by  Believer12 4 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 228 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 494
    • Posts: 3413
    • Total Posts: 3907
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے

    چارمیجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج نے چار میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔میجر جنرل سے لیفٹننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والےسینئر افسران میں لیفنٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی ایف سی کوئٹہ کے خدمات سرانجام دیں رہے ہیں ، چراغ حیدر ڈی جی ملٹری ٹریننگ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ میجر جنرل سے لیفٹننٹ جنرل ترقی پانے والے محمد عامر ان دنوں جی او سی لاہور اور خالد ضیا ان دنوں جی او سی کوئٹہ کے طور پر خدمات انجا م دیں رہے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ چند دنوں میں ان کی نئی ذمہ داریوں کا فیصلہ کریں گے ۔

    میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے ان سے جونئیر میجر جنرل خالد ضیا ترقی کرکے لیفٹیننٹ جنرل بن گئے ، مطلب اب وہ مزید ترقی نہیں کرسکتے اور انہیں اسی عہدے سے ریٹائر ہونا پڑے گا ، آصف غفور اتنے دلبرداشتہ ہیں کہ انہوں نے پریس ریلیز ہی جاری کی اور ٹویٹ کرنے سے احتراز برتا اور مبارکباد تک کی ٹویٹ نہیں، اب دیکھنا یہ ہے جنرل آصف غفور مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں، اگرچہ نئی روایات کے مطابق اب جنرلز اپنے سے جونئیر کو سلوٹ کرنے میں عار نہیں سمجھتے اور نوکری سے چمٹے رہتے ہیں تو امید ہے کہ یہ بھی مستعفی نہیں ہونگے

    میرے کولیگ کرنل صاحب، جو سٹاف کالج میںانکے روم میٹ تھے، ابھی تک پرامید ہیں کہ انہوں نے ابھی تک کوئی کمان نہیں سنبھالی اس لئے پروموٹ نہیں ہوۓ ، جب حالات نارمل ہوجائیں گے تو انہیں کوئی کمان دے کر پروموٹ کروا لیا جائے گا ، جب کہ والد صاحب اپنی تھیوری کے ایک بار پھر درست ثابت ہونے پر خوش ہیں کہ جو افسر اپنے افسروں کے سامنے زیادہ ایفی شینسی دکھاتے ہیں انہیں پروموشن نہیں ملتی اور جو کونے میں بیٹھ کر دہی کھاتے ہیں وہی پروموٹ ہوتے ہیں

    #2
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2197
    • Total Posts: 2366
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے

    Don’t see this in news, any link?

    #3
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 343
    • Posts: 7773
    • Total Posts: 8116
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میجر جنرل آصف غفور سپر سیڈ ہوگئے

    جنرل صاحب کو کرکٹ پر ٹویٹ کرنے کا بہت شوق تھا انہیں کرکٹ بورڈ کا چئیرمین لگا دیا جاے تاکہ ان کو ان کا فیورٹ فیلڈ تو ملے

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!