Thread: میثاق جمهوریت 2.0

Home Forums Siasi Discussion میثاق جمهوریت 2.0

This topic contains 100 replies, has 16 voices, and was last updated by  Bawa 3 days, 21 hours ago. This post has been viewed 2440 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 101 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 92
    • Posts: 2158
    • Total Posts: 2250
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    قرار نامہ

    6/3/2019

    کچھ دنوں پہلے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ کی نمائندگی مریم نواز اور حمزہ شہباز اور کچھ رہنماؤں نے کی…اس اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا لیکن انتہائی اہم بات یہ کہ اس اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے دوران کچھ سال پہلے ہونے والے میثاق جمہوریت کا بھی اعادہ کیا گیا

    یہ اجلاس اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ اس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی نئی اور مستقبل کی لیڈرشپ نے شرکت کی …لہٰذا اگر یہ سمجھا جاۓ کہ اپوزیشن کی دونوں بری جماعتیں اس معاہدے کی تجدید کرنا چاہتی ہیں اور اسے بہتر بنانا چاہتی ہیں تو یہ غیر مناسب نہ ہوگا …سیاست میں بہتر ہوتا ہے کہ بار بار ایک ہی غلطی نہ دہرائی جائے  …نئی غلطیاں بیشک کر لی جائیں …میثاق جمہوریت کے بعد توقع تھی کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نوے کی دہائی میں واپس نہیں جائیں گی …فوج کی کٹھ پتلیاں بن کر اقتدار کو چھوڑ دروازے سے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گی …جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی ..پارلیمنٹ کی مقتدر بنائیں گی اور سب سے اہم کہ مستقبل کے بڑے  فیصلے جس میں کہ خارجہ اور معاشی پالیسی سب سے اہم ہیں مل کر اور افہام و تفہیم سے کیے جائیں گے

    میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوا تو مکمل ناکام بھی نہیں رہا …حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گفتگو جاری رہی ..اور اہم عھدوں پر مثلاً الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی باہمی مشورے سے کی گی …سترویں ترمیم ایک بڑا سنگ میل تھا جس میں اداروں کی حدود مقرر کرنے کی کوشش کی گئی اور صوبائی خودمختاری کو بڑھانے کی کوشش کی گئی

    لیکن ساتھ ساتھ صدر زرداری نے ججوں کو وعدے کے مطابق بحال نہ کیا اور سلمان تاثیر کے ذریعے شہباز حکومت کا تختہ الٹنے کی بھی کوشش کی …جس کے جواب میں نواز شریف کو لونگ مارچ کرنا پڑا اور قاف لیگ کا فارورڈ بلاک بنوا کر مسلم لیگ نے  اپنے ہی اس اصول کی دھجیاں بکھیر دیں جس کے مطابق جماعت نے لوٹا کریسی کا خاتمہ کرنے کا عہد کیا تھا
    اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آصف زرداری کے خلاف شکنجہ کسا گیا اور حسین حقانی کے خلاف ایک نام نہاد مقدمہ شروع کیا گیا تو بجاۓ اس کے کہ آصف زرداری کی مدد کی جاتی، نواز شریف نے “اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے” کا  ملی نغمہ گاتے ھوئے ..کالا کوٹ پہن پر خود خود اس مقدمے میں شریک ہونا پسند کیا اور یوں زرداری کی پیٹھ میں چھرا گھونپا
    نواز حکومت میں زرداری کے خلاف …اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر …منی لانڈرنگ کے مقدمات شروع کیے گئے  تو چوہدری نثار وغیرہ نے آنکھیں بند کرلیں …فوج کو راضی  رکھنے کے لیے  نواز شریف نے زرداری سے ملاقات تک بھی  کینسل کردی …جواب میں …موقع ملنے پر زرداری نے بلوچستان میں مسلم لیگ حکومت پر کاری وار کیا اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک مہرے کو کو سینٹ چیئرمین بھی بنوایا

    یہ خوش آئند ہے کہ دونوں جماعتوں کو احساس ہے کہ ان دونوں سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ان غلطیوں کا فائدہ ہمیشہ کی طرح فوج نے اٹھایا ہے .اگر میثاق جمہوریت ٹو پوائنٹ او …کے ذریعے پچھلی غلطیوں کو نہ دہرانے کا عہد کی جاتا ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی …لیکن اس سے پہلے کہ معاہدے کی تجدید کی جاۓ اور اسے بہتر بنایا جاۓ …یہ تعین کرنا یا ہونا ضروری ہے کہ دونوں جماعتوں کی باگ دوڑ کس کے پاس ہے …پیپلز پارٹی کے بارے میں تو کبھی بھی کسی کو شک نہیں رہا…یہ پارٹی اصلی اسٹیبلشمنٹ مخالف پارٹی ہے البتہ بینظر اور زرداری دونوں نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ضرور کی ہے …آھستہ آھستہ بلاول کے ہاتھوں میں پارٹی کی کمان آرہی ہے …زرداری کا کردار صرف پس منظر میں رہ گیا ہے ..فوج کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ناپسندیدہ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی

    مسلم لیگ کے معاملا مختلف ہے …میثاق جمہوریت کی کامیابی کا دار و مدار اس پر ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کس کے پاس ہے اور کون سا  بیانیہ مضبوط ہے …ووٹ نواز شریف کو پڑتے ہیں اور پارٹی لیڈر بھی ایک ہی ہے …اس میں پہلے کوئی شک تھا اور نہ ہے …تاہم نواز شریف کے بعد کون لیڈر بنے گا؟ …نواز شریف کا آیندہ وزیراعظم بننا بہت مشکل ہے …موجودہ عدلیہ سے نااہلی ختم ہونے کا بھی کوئی امکان نہیں …نواز شریف کا جب بھی خیال آتا ہے یہ لطیفہ خواہ مخواہ ذہن میں آجاتا ہے جوکہ آپ کی خدمت میں پیش ہے

    تین مسلمان تبلیغی… اللہ کا پیغام پونھچانے ایمازون کے جنگلوں میں جا نکلتے ہیں جہاں قبائلی ایک بڑے بت کی پوجا کرتے تھے ..جب تبلیغیوں نے قبائلیوں کو بت کی پوجا سے منع کیا اور بتوں کو نقلی خدا قرار دیا تو قبائلی غصے میں آگئے اور سردار نے انہیں گرفتار کرلیا اور انہیں مزہ چکھانے کا فیصلہ کیا …شام کو تمام قبیلہ جمع ہوا اور سردار نے تینوں تبلیغیوں کو دو سزاؤں میں سے  ایک سزا چننے کا حکم دیا
    وہ دو سزائیں کونسی ہیں …ڈر سے کانپتے تبلیغیوں نے سوال کیا

    قبائلی سردار نے جواب دیا کہ دو آپشنز یہ ہیں …موت یا کابونگا

    تینوں تبلیغیوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور مشورہ کیا کہ موت کا تو پتا ہے اور وہ قبول نہیں مگر کابونگا کیا چیز ہے؟ …جوبھی ہے موت سے بری تو نہیں ہوسکتی

    قبائلی سردار نے پہلے تبلیغی کی طرف اشارہ کیا ..کیا آپشن چنتے ہو؟

    پہلا تبلیغی ڈرتا ڈرتا بولتا ہے …کابونگا
    سردار یہ سن کر ہاتھ بلند کرتا ہے اور دس ہٹے کٹے قبائلی آگے بڑھتے ہیں  اور سر عام اس تبلیغی کو ساڈ مائز یعنی   بے آبرو کرنا  شروع کردیتے ہیں …یہ عمل ہجوم کے نعروں میں ..کوئی بیس تیس منٹ جاری رہتا ہے

    سردار دوسرے تبلیغی کی طرف اشارہ کرتا ہے …موت یا کابونگا؟

    دوسرا تبلیغی موت کا سوچتا ہے اور پھر مری مری آواز میں بولتا ہے …کابونگا

    سردار ایک ہاتھ بلند کرتا ہے اور دس قبائلی دوسرے تبلیغی کی عزت بھی تار تار کر ڈالتے ہیں

    آخر میں سردار تیسرے تبلیغی سے سوال کرتا ہے ..موت یا کابونگا؟

    تیسرا تبلیغی اپنے دونوں ساتھیوں کا حشر دیکھتا ہے اور …بہت دیر  سوچتا ہے اور پھر بے خوفی سے بولتا ہے کہ مجھے بے عزت ہونا قبول نہیں مجھے موت چاہئے

    مجمعے میں ایک لمحے کے لیے سناٹا چھا جاتا ہے ..قبائلی سردار بھی  تعریفی نظروں سے تیسرے تبلیغی کو دیکھتا ہے اور پھر دونوں ہاتھ فضا میں بلند کرکے فلک شگاف نعرا لگاتا ہے …موت … مگر موت سے پہلے کابونگا

    :lol:

    نواز شریف نے وطن واپس آکر آرمی اور عدلیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہمت کا ثبوت دیا …دشوار اور موت والا راستہ چنا مگر واپسی کے بعد سے لے کر اب تک نواز شریف کی عدلیہ کے ہاتھوں ڈنڈا ڈولی ہی ہورہی ہے …ایک مقدمے میں گرفتار تو دوسرے میں چھوڑ دیا جاتا ہے …کبھی ضمانت پر رہا کردیا جاتا ہے ..مگر چھ ہفتوں بعد پھر جیل …کبھی اڈیالہ جیل اور کبھی کوٹ لکھپت جیل …یعنی آرمی ایئر عدلیہ دل کھول کر نواز شریف سے کابونگا کابونگا کھیل رہے ہیں…اور دوبارہ کبھی وزیراعظم بننے کا بھی چانس نہیں

    البتہ نواز شریف کو ہمیشہ جیل میں نہیں رکھا جاسکتا…لیکن سوال یہ ہے کہ نواز شریف کی خواہش کے مطابق کیا پارٹی قیادت مریم کو منتقل ہوسکتی ہے؟ اور ایسا ہونے کی صورت میں کیا مریم فوج کے لیے قابل قبول ہے؟ اس کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا

    اپوزیشن کی موجودہ مسلم لیگ میں تو مریم کی حیثیت ڈی فیکٹو لیڈر کی ہی ہے …جس کے ایک ایک ٹویٹ اور تقریر کو میڈیا میں نمایاں جگہ  ملتی  ہے اور اس پر ٹاک شوز ہوتے ہے …مریم کو لیڈر بنانے میں شہباز اور حمزہ کا مکمل ہاتھ ہے …دونوں باپ بیٹا فوج کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اتنی ہمت بھی نہ کرسکے کہ الیکشن سے کچھ روز پہلے نواز شریف کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر ہی پونہچ جاتے ..دونوں کچھ ہزار کا مجمع لے کر مال روڈ پر ہی سیریں کرتے رہ گئے …اس دن سے مسلم لیگ کے کارکنوں اور پارٹی سے جذباتی وابستگی رکھنے والے ووٹرز کی اکثریت شہباز اینڈ سنز سے دور ہو گئی …تاہم اپوزیشن میں رہ کر تقریریں کرنا اور سیاست کرنا ایک چیز ہے اور الیکشن جیت کر وزیراعظم بننا بہت مختلف ہے …پاکستان کے زمینی حقائق کا ادراق رکھنے والے تجزیہ نگار اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب تک فوج مریم کے اقتدار میں آنے کی منظوری نہیں دے گی، اقتدار کا ہما مریم کے سر پر نہیں بیٹھ سکتا …مسلم لیگ کے لیڈران …پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک ہمیشہ محلاتی سازشوں کے ذریعے ہی اقتدار میں آتے رہے ہیں …فوج سے مستقل مخاصمت نہ پارٹی کو سوٹ کرتی ہے اور نہ نواز اور مریم کو ….لیکن شہباز شریف کی امیدیں اب بھی فوج سے وابستہ ہیں …کبھی کبھی تو میرے ذہن میں یہ خیال بھی آتا ہے کہ نواز کو اندر کروانے میں شہباز کی دعاؤں  بھی کافی ہاتھ ہے کیونکہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے خلاف  بغاوت نہیں کرسکتا..لہٰذا پارٹی پر قبضے کی واحد آپشن نواز کا جیل میں ہونا ہے …مگر برا ہو نواز شریف کا جس نے چھوٹے بھائی کی بجاۓ مریم کو اپنا سیاسی جانشین بنانے کا فیصلہ کیا …مگر چھوٹا بھائی پنجاب میں رہنا نہیں چاہتا بلکہ مرکز میں مریم کی لیڈرشپ تلے کام کرنے  پر آمادہ  نہیں …چوہدری نثار کو چھوڑ کر باقی ہر لیگی ایک بے زبان گاۓ ہے …نواز ہو ، شہباز ہو ، مریم ہو یا حمزہ ..انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا …لیکن شہباز اور حمزہ کی قیادت تلے پارلیمنٹ یا جمہوری اداروں کے مضبوط ہونے کا اتنا ہی امکان ہے جتنا مولانا فضل الرحمان کا پاکستان میں سیکولر نظام کو سپورٹ کرنے کا  ….شہباز اور حمزہ دونوں کا ذہن اور  پرواز  صرف  سڑکیں اور نالیاں پکی کروانے …ہسپتالوں کے دورے کرنے ..اور ٹرینوں کے کچھ منصوبے بنانے تک ہی ہے ..ورنہ اگر اعداد و شمار کی روشنی میں دیکھا جاۓ تو پنجاب نے شہباز دور میں کوئی خاص ترقی نہیں کی بلکہ امن و امان ..جابز اور شرح نمو کی صورتحال کوئی خاص متاثر کن نہیں رہی  …شہباز شریف کا میڈیا سیل کافی مضبوط ہے اور میڈیا میں اور کاغذات میں شہباز شریف نے کافی کام کیے ہیں اور عام پنجابی  ووٹر …باقاعدہ رپورٹس پڑھ کر اور اعداد و شمار کا پچھلے ادوار سے موازنہ کرنے کے بعد تو  ووٹ نہیں دیتا بلکہ جو میڈیا میں سامنے آرہا ہوتا ہے اس کی روشنی میں اپنا ذہن بناتا ہے …اور کچھ لیگی ووٹر تو ماشاللہ دہائیوں سے مسلم لیگی ہیں اور ان کی نظروں میں کسی اور جماعت کو ووٹ دینا بھی حرام ہے

    لیکن شہباز شریف کو یہی مشورہ ہے کہ

    دو گھراں دا پروہنا پکھا رہندا اے

    یعنی نواز شریف سے بھی وفا اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی سلام

    حضرت علی  کی طرح صرف یہ انتظار نہ کرتے رہ جاؤ کہ پوری پارٹی مل کر تمہیں لیڈر بناۓ گی …بڑے بھائی اور ان کی بیٹی کو سائیڈ لائن کرنا ہی پڑے گا ورنہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا …معاویہ سے کچھ سیکھو

    میری ذاتی خواہش تو یہی ہے کہ نون لیگ کی قیادت مریم کے ہاتھ میں آئے کیونکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اور میثاق جمہوریت صرف یہی  دو شخصیات بلاول اور مریم ہی پروان چڑھا سکتی ہیں..البتہ میری یہ خواہش بھی ہے کہ میثاق جمہوریت کی تجدید کرتے وقت عمران خان کو بھی اس میثاق میں شمولیت کی دعوت دے دی جاۓ ..پنجابی کا محاورہ ہے کہ

    برے نوں نہ مارئیے ، برے دی ماں نوں مارئیے

    عمران خان سے صرف اس بنیاد پر دشمنی کہ اس نے آرمی کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے نون لیگ کو تو بلکل بھی نہیں چجتی …کیونکہ حضرت نواز شریف یہ بابرکت کام ایک سے زیادہ مرتبہ سرانجام دے چکے ہیں ..لہذا عمران سے کیا شکوہ؟ …البتہ اہم بات یہ ہے کہ برائی کی جڑ یعنی ایسٹبلشمنٹ کو تنہا کیا جاۓ …اگر عمران خان کی جماعت میثاق جمہوریت پر دستخط کردیتی ہے تو اسے آرمی کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کا خطرہ نہیں ہوگا …پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا فائدہ یہ ہے کہ وہ تمام اصلاحات اور آئینی ترامیم ہوسکتی ہیں جس پر سب جماعتیں متفق ہیں …مثَلاً آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں ترامیم ..ججوں کی تعیناتی ….چیرمین نیب کی  تقرری اور نیب میں اصلاحات …میگا پراجیکٹس پر اتفاق رائے وغیرہ وغیرہ
    لیکن موجودہ صورتحال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ عمران خان سے مذاکرات کے حق میں نہیں اور موجودہ حکومت کے اپنے ہی معاشی بوجھ تلے گرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں …عمران خان کی بھی ہر تقریر میں بس وہی گھسی پٹی تکرار کہ میں این آر او نہیں کروں گا ..میں نواز اور زرداری کو چھوڑوں  گا نہیں وغیرہ

    سیانے  کہتے ہیں کہ

    چڑیاں دی موت تے گواراں دا ہاسا

    آج جبکہ اسٹیبلشمنٹ کا ہتھوڑا مخالفین پر گر رہا ہے تو خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں …آپ کی باری بھی آئے گی …آرمی ایک ایسا سفید ہاتھی ہے جسے کبھی بھی زیادہ عرصہ خوش نہیں رکھا جاسکتا …البتہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس کو جس برق رفتاری سے فائل کیا گیا ہے اس سے لگتا یہی ہے کہ آرمی کو خوش رکھنا عمران خان کے ایمان کا حصہ بن چکا ہے

    • This topic was modified 1 week, 5 days ago by  Qarar.
    #2
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 135
    • Posts: 10419
    • Total Posts: 10554
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    قرار جی

    چول نامے کا عید ایڈیشن پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ

    ماشاءاللہ کافی چولیں ماری ہیں

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    #3
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2087
    • Total Posts: 2245
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    PMLN and PPP are not interested in charter of democracy. Moulana Fazal ur Rehman is trying his best to organize resistance movement against govt and military but PPP and PMLN only respond to get mileage on their negotiations with establishment. Once they get desired concessions they de-lift  Moulana Sahib.  PPP and PMLN will hop on establishment band wagon first opportunity they will get. The silence that Maryam and Bilawal exercise is sheer political expediency and so is they they break one.

    #4
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 221
    • Total Posts: 232
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    قرار جی چول نامے کا عید ایڈیشن پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ ماشاءاللہ کافی چولیں ماری ہیں :bigsmile: :lol: :hilar:

    باولے

    نمک حرام ٹٹ پونجئے آج روزہ کھولنے کیلئے کیا ملا تھا ؟ ملکہ کی ٹٹی یا اسکی دو دن باسی الٹی ؟

    جس طرح کی باتیں تو یہاں کرتا ہے اس تو لگتا ہے کے ملکہ کو آج کل حد ہضمی ہوئی ہوئی ہے

    :alhmd:

    #5
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 135
    • Posts: 10419
    • Total Posts: 10554
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    باولے نمک حرام ٹٹ پونجئے آج روزہ کھولنے کیلئے کیا ملا تھا ؟ ملکہ کی ٹٹی یا اسکی دو دن باسی الٹی ؟ جس طرح کی باتیں تو یہاں کرتا ہے اس تو لگتا ہے کے ملکہ کو آج کل حد ہضمی ہوئی ہوئی ہے :alhmd:

    فوجیوں کی فکری بیوہ

    Garbage In Garbage Out

    #6
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 4178
    • Total Posts: 4216
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ایک اچھی تحریرمیں دین کا تڑکا لگانا ضروری تھا کیا ؟

    #7
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 10
    • Posts: 375
    • Total Posts: 385
    • Join Date:
      9 Dec, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    نون لیگ کو کابونگا پسند ہے؟

    :hilar:

    #8
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 102
    • Total Posts: 102
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    نواز شریف نے وطن واپس آکر آرمی اور عدلیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہمت کا ثبوت دیا …دشوار اور موت والا راستہ چنا

    Proof of courage? He was never facing any real death threat or penalty from courts. And for what purpose? For the love of masses or democracy? Really?? Wishful thinking of Paki social media (con) liberals knows no bounds. Seemingly, his only purpose was to save his political legacy and transfer it to his daughter. And that’s fair enough by paki cultural standards.

    IK is not a democrat by upbringing, thinking or training. He is more into a Messiah, Khalifa or dictator mold and sees himself as one. He is very very less likely to team up with PMLn or PPP, both of whom he has on the run under various ruse and reasons, even if his own power is threatened by the generals.

    The Fasade of all current political arrangements we are witnessing is part of the larger project of decriminalization of paki politics (which has no space for MnS or AAZ), restructuring of Paki state and reorientation of Pak society. This project is alive, kicking well and under control. Mariyum is no Benazir. She can be easily manipulated and controlled. At the moment she and Bilawal are future puppets of the security establishment in the making.

    #9
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 135
    • Posts: 10419
    • Total Posts: 10554
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ایک اچھی تحریرمیں دین کا تڑکا لگانا ضروری تھا کیا ؟

    جیو جی بھائی

    فکری بیواؤں کو دین کا نام لیکر سیاپا کرنے سے نہ روکا کریں

    #10
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    کابونگا نامی رسم کا لکھنا اس خاص قبیلے کی طرف اشارہ ہے جو کابونگا کرنے کی وجہ سے عذاب کا نشانہ بنا، یہ لوگ کابونگا سے پھر بھی باز نہ آے اور آج صوبہ پتلون خواہ مخواہ میں یہی کابونگا کی رسم فخریہ انداز میں بتا کر کی جاتی ہے، عذاب تو وہاں پہلے سے ہی ہے اب اس حکومت کی صورت ڈبل عذاب ہوچکا ہے

    #11
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1877
    • Total Posts: 1892
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    کابونگا نامی رسم کا لکھنا اس خاص قبیلے کی طرف اشارہ ہے جو کابونگا کرنے کی وجہ سے عذاب کا نشانہ بنا، یہ لوگ کابونگا سے پھر بھی باز نہ آے اور آج صوبہ پتلون خواہ مخواہ میں یہی کابونگا کی رسم فخریہ انداز میں بتا کر کی جاتی ہے، عذاب تو وہاں پہلے سے ہی ہے اب اس حکومت کی صورت ڈبل عذاب ہوچکا ہے

    ویسے تو ملکہ کے دَیس میں، جو آپ کا بھی رہائش کردہ ملک ہے، یا پورے یورپ امیریکہ کینیڈا میں بھی کابونگا کی رسم جاری ہے۔۔۔۔۔

    وہاں کون سا عذاب نازل ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔ بلکہ آپ تو برطانیہ یورپ وغیرہ کی بڑی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    وارث ڈرامہ میں چوہدری حشمت کا ایک بڑا کمال کا جملہ تھا۔۔۔۔۔ کچھ عقل نوں ہتھ پا۔۔۔۔۔

    ;-) :facepalm: ;-)

    • This reply was modified 1 week, 4 days ago by  blacksheep.
    #12
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 10
    • Posts: 375
    • Total Posts: 385
    • Join Date:
      9 Dec, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ویسے تو ملکہ کے دَیس میں، جو آپ کا بھی رہائش کردہ ملک ہے، یا پورے یورپ امیریکہ کینیڈا میں بھی کابونگا کی رسم جاری ہے۔۔۔۔۔ وہاں کون سا عذاب نازل ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔ بلکہ آپ تو برطانیہ یورپ وغیرہ بھی بڑی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔ وارث ڈرامہ میں چوہدری حشمت کا ایک بڑا کمال کا جملہ تھا۔۔۔۔۔ کچھ عقل نوں ہتھ پا۔۔۔۔۔ ;-) :facepalm: ;-)

    :hilar:

    کابونگا کی خارش مٹانے ہی تو یوروپ پہنچا ہے۔ کبھی انگلستان تو کبھی ناروے ۔ ایسے تو نہیں ہو جاتے المناک قصے عقیدت مند کے ساتھ 

    #13
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 92
    • Posts: 2158
    • Total Posts: 2250
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    قرار جی چول نامے کا عید ایڈیشن پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ ماشاءاللہ کافی چولیں ماری ہیں :bigsmile: :lol: :hilar:

    باوا جی آپ کو بھی عید مبارک …کیوں آپ ہر وقت اپنی پرانی دردوں کو یاد کرکے آنسو بہاتے ہیں …ماضی کو بھول جائیں …سنائیں کیسے احوال ہیں … قطب شمالی یعنی کینیڈا میں آپ کی رہائش گاہ  کے سامنے والی برف پگھلی یا نہیں؟ برف کی غیر موجودگی میں آپ گھیسی کرکے اپنے اپنی تشریف  کو کیسے صاف کرتے ہیں؟

    :lol:

    #14
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 92
    • Posts: 2158
    • Total Posts: 2250
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ویسے تو ملکہ کے دَیس میں، جو آپ کا بھی رہائش کردہ ملک ہے، یا پورے یورپ امیریکہ کینیڈا میں بھی کابونگا کی رسم جاری ہے۔۔۔۔۔ وہاں کون سا عذاب نازل ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔ بلکہ آپ تو برطانیہ یورپ وغیرہ کی بڑی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔ وارث ڈرامہ میں چوہدری حشمت کا ایک بڑا کمال کا جملہ تھا۔۔۔۔۔ کچھ عقل نوں ہتھ پا۔۔۔۔۔ ;-) :facepalm: ;-)

    بلیک شیپ صاحب …ماشاللہ مومنین پچ کے دونوں طرف کھیلنا پسند کرتے ہیں …کوئی برا واقعہ ہوجاۓ تو یہ اللہ کا عذاب ہوتا ہے …اور یہی کافر ممالک پھیل پھول رہے ہو تو کہا جاتا ہے کہ اللہ نے ان کی رسی دراز کی ہوئی ہے

    #15
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 92
    • Posts: 2158
    • Total Posts: 2250
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ایک اچھی تحریرمیں دین کا تڑکا لگانا ضروری تھا کیا ؟

    یار کچھ ٹھنڈ پروگرام کریں …ہلکے پھلکے مذاق کو انجوئے کرنا سیکھیں

    :)

    #16
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 4178
    • Total Posts: 4216
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    یار کچھ ٹھنڈ پروگرام کریں …ہلکے پھلکے مذاق کو انجوئے کرنا سیکھیں :)

    I have no issue with that, it only devalues your efforts as you had spent great deal of time and made good effort with correct analysis in this good writeup.

    #17
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    ویسے تو ملکہ کے دَیس میں، جو آپ کا بھی رہائش کردہ ملک ہے، یا پورے یورپ امیریکہ کینیڈا میں بھی کابونگا کی رسم جاری ہے۔۔۔۔۔ وہاں کون سا عذاب نازل ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔ بلکہ آپ تو برطانیہ یورپ وغیرہ کی بڑی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔ وارث ڈرامہ میں چوہدری حشمت کا ایک بڑا کمال کا جملہ تھا۔۔۔۔۔ کچھ عقل نوں ہتھ پا۔۔۔۔۔ ;-) :facepalm: ;-)

    بالکل کابونگا دنیا کے ہر کونے میں ہے بلکہ اب تو لامذہبوں نے اسے لیگل کروا لیا ہے، آپ کا ووٹ کسطرف کو ہے؟؟

    :bigsmile:

    #18
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    بلیک شیپ صاحب …ماشاللہ مومنین پچ کے دونوں طرف کھیلنا پسند کرتے ہیں …کوئی برا واقعہ ہوجاۓ تو یہ اللہ کا عذاب ہوتا ہے …اور یہی کافر ممالک پھیل پھول رہے ہو تو کہا جاتا ہے کہ اللہ نے ان کی رسی دراز کی ہوئی ہے

    آپ بھی پچ کے دونوں اطراف کھیلتے ہوے رن آوٹ ہوگئے ہیں، کابونگا کو لیگل کروانے میں سب سے آگے آگے آپ کے قبیلے کے لوگ ہیں اور اس کی مخالفت میں مذہبی لوگ

    :bigthumb:

    #19
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 307
    • Posts: 6945
    • Total Posts: 7252
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    I have no issue with that, it only devalues your efforts as you had spent great deal of time and made good effort with correct analysis in this good writeup.

    آپ نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ مذہب کو بیچ میں  لاے بغیر بھی مثال دی جاسکتی تھی، کابونگا یعنی ہمزاد وغیرہ رکھنے کا کھیل تو مذہب سے دور لوگ ہی کرسکتے ہیں اور اگر مذہبی لوگ کریں بھی تو شرمندگی سے منہ چھپاتے ہیں، اس سے یہ بھی پوچھیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو اس غلاظت کو لیگل کروا نے میں پیش پیش ہیں؟

    #20
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 653
    • Posts: 6487
    • Total Posts: 7140
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: میثاق جمهوریت 2.0

    تھریڈ کا ٹائٹل ہونا چاہئیں تھا میثاق جمهوریت ٹو پوائنٹ زیرو اور ساتھ میں اٹھارہ پلس کا سائن بھی

    کل ہی کسی سے بات ہو رہی تھی کے قرار آج کل کچھ لکھ نہی رہا ، قرار کے مضون میں کا بونگا پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور قرار نے یہ بتانے کی کوشش بھی کی ہے ، کابونگا ایک حقیقت ہے ، اس سے بچنا نا ممکن ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 101 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation