Thread: مِیم بمقابلہ شِین

Home Forums Siasi Discussion مِیم بمقابلہ شِین

This topic contains 118 replies, has 24 voices, and was last updated by  پرولتاری درویش 1 week, 3 days ago. This post has been viewed 2431 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 119 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    قرار نامہ

    July 8, 2019

    شہباز شریف کے بارے میں میڈیا میں مشہور ہے کہ حضرت بہت پائے کے منتظم ہیں …کوئی حکومت چلانی ہو …بیوروکریسی کو درست کرنا ہو یا کوئی  ادارہ سنبھالنا ہو تو شہباز شریف سے بہتر کوئی آپشن نہیں …اور تو اور میڈیا میں یہ خبریں بھی تواتر سے لگوائی  جاتی ہیں کہ سندھ، بلوچستان. اور کے پی کے میں بھی لوگ “دعائیں” مانگتے ہیں کہ کاش ان کو بھی شہباز شریف مل جاۓ

    جیل جانے کے بعد ..نواز شریف کو جب بادل نخواستہ  اپنے چھوٹے بھائی کو پارٹی کی کمان سونپنی پڑی (اگرچہ اسی اجلاس میں حضرت نواز شریف کو تاحیات پارٹی قائد بھی نامزد کردیا گیا تھا) تو یہ امکان تھا کہ شہباز شریف پارٹی کو ٹوٹنے سے بچاۓ گا …پنچھیوں کو دوسری پارٹیوں میں جانے سے روکے گا…پارٹی میں ایک نئی روح پھونکے گا…اور پارٹی ایک نئے دور  میں داخل ہوگی..لیکن کیا ایسا ہی ہوا؟
    نہیں ..بلکل بھی نہیں …نون لیگ دو مختلف اور متضاد بیانیوں میں پھنس کر رہ گئی ہے …ایک فریق اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات استوار کرکے اپنے مقدمے ختم کروا کر دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتا ہے …جبکہ دوسرا فریق عوامی سیاست کرنا چاہتا ہے

    مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران …دائیں بائیں بیٹھے ہاجوج ماجوج …شہباز شریف اور خاقان عباسی کے تاثرات دیکھنے کے قابل تھے …یوں محسوس ہوتا تھا کہ شہباز شریف دائمی قبض کا شکار تھا یا اسے ایلفی لگا کر کرسی پر بٹھایا گیا تھا …خاقان عباسی کا منجمد بھی چہرہ یہی عکاسی کر رہا تھا  کہ میرا اس پریس کانفرنس سے کچھ لینا دینا نہیں مجھے حکم ملا اور میں یہاں آکر بیٹھ گیا ہوں

    ایک لیڈر کے طور پر کیا یہ پریس کانفرنس شہباز شریف کو نہیں کرنی چاہئے تھی؟
    کیا مریم نواز کے بلاول کو مدعو کرنے یا ملاقات کرنے پر شہباز شریف کی رضامندی حاصل تھی؟
    کیا منڈی بہاؤدین کا جلسہ کرنے یا عوامی رابطہ مہم چلانے میں مرہم کو شہباز شریف کی آشیرباد حاصل ہے؟
    کیا مریم کے ٹویٹر بیانات شہباز شریف کی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں؟

    صاف ظاہر ہے شہباز شریف سے پارٹی چلائی نہیں جا رہی …ورنہ کیا بلاول بھٹو خورشید شاہ کو اجازت دے سکتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے دوسری پارٹیوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرتا پھرے؟ …کیا شاہ محمود یا اسد عمر وغیرہ عمران خان کی اجازت کے بغیر جلسے جلوسوں کی مہم شروع کرسکتے ہیں؟ جواب نفی میں ہے

    مسلم لیگ نون …عملی طور پر مسلم لیگ(ش) اور مسلم لیگ(م) میں تقسیم ہوچکی ہے …پارٹی کا موجودہ صدر کارکنوں کا اعتبار کھو چکا ہے اور دوسری پارٹیوں کی نظر میں بے وقعت ہوچکا ہے …مسلم لیگ نون کے کارکن (اور یہ فورم بھی)  مندرجہ ذیل گروپوں میں تقسیم ہیں

    پہلا بڑا گروپ پارٹی کے جوشیلے کارکنوں پر مشتمل ہے ..یہ کارکن ٹویٹر، جلسوں ، اور اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کو ترکی بہ ترکی جواب دینا چاہتے ہیں ..ڈرائنگ رومز کی سیاست کرنا نہیں چاہتے …یہ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کی سیاست کرنا بھی نہیں چاہتے …ان کی نظروں میں مریم پارٹی لیڈر بن چکی ہے ….دانش گردی کے منتظم اعلیٰ جناب عاطف وغیرہ اسی کٹیگری میں شامل ہیں

    دوسرا گروپ ان اشخاص پر مشتمل ہے جوکہ اسٹیبلشمنٹ سے پہلے جیسی مفاہمت چاہتے ہیں…یہ لوگ شہباز کے بیانئے سے متفق ہیں ترقیاتی کاموں کو گنوا کر اور اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سوار کو کر اقتدار میں آنے کو برا نہیں سمجھتے..ان میں سے اکثر کو مریم نواز کی لیڈرشپ پر اعتراض ہے …بقول  جناب اعوان صاحب ..مریم نے تو آج تک ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ پارٹی کی لیڈر کیسے بن سکتی ہے

    تیسرا گروپ ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو پیدائشی مسلم لیگی ہے ..انہیں غرض نہیں کہ پارٹی کا لیڈر شہباز  ہو مریم ….وہ نواز شریف کو قائد سمجھتے ہیں ..ان کی نظر میں نواز شریف جس کے سر پر بھی تاج رکھے وہی پارٹی لیڈر ہوگا ..غالباً جناب اطہر صاحب اس گروپ کے ممبر ہیں

    چوتھا گروپ مرہم نواز کا فین کلب ہے …جس طرح بے خوفی سے مریم جوڈیشری اور فوج کو لتاڑ رہی ہے ، یہ اشخاص مریم کے پرستار بن چکے ہیں…حضرت گلٹی اسی گروپ کا حصہ ہیں …یہ گروپ ابھی چھوٹا ہے تاہم اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

    پانچواں گروپ بھی قلیل تعداد میں موجود ہے …یہ شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ مفاہمانہ پالیسی سے  ناخوش ہیں  مگر ایک مذہبی فنڈو ہونے کی وجہ سے عورت کی لیڈر شپ کو قبول کرنے سے گریزاں ہیں …یہ وہ روایتی ووٹر ہیں جوکہ پارٹی کی کمان شریف خاندان کے کسی مرد کے ہاتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں …دانش گردی کے حقیقی معزز بلاگر جناب باوا جی اس گروپ کے سرخیل ہیں

    یہ بات طے ہے کہ جس طرح ایک نیام میں تو تلواریں نہیں رہ سکتیں …ایک جنگل میں دو شیر حکمرانی نہیں کرسکتے ..اسی طرح ایک سیاسی پارٹی کے دو لیڈر نہیں ہوسکتے…ایک مثبت بات یہ بھی ہے کہ خوش قسمتی سے اردو کے کافی حروف تہجی ابھی  باقی ہیں …ایک مسلم لیگی  ہمیشہ مسلم لیگی رہتا ہے چاہے وہ قاف میں ہو …ف میں ہو، …یا لام میم نون میں

    Atif

    Athar

    Awan

    Guilty

    Bawa

    #2
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    سہاگن وہی جو پیا من بھاۓ

    #3
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 45
    • Posts: 4279
    • Total Posts: 4324
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    Didn`t Sheen give Meem center stage himself ??

    I suppose Sheen wishes to remain relevant rather than taking his Bori Bistra to Chakri to accomany a big bald head.  

    No one else in Noon could do a better job than what she did in elaborating the chain of events with right choice of words, job well done.

    #4
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    Didn`t Sheen give Meem center stage himself ?? I suppose Sheen wishes to remain relevant rather than taking his Bori Bistra to Chakri to accomany a big bald head. No one else in Noon could do a better job than what she did in elaborating the chain of events with right choice of words, job well done.

    جیو جی …شین نے میم کو سینٹر سٹیج اپنی مرضی سے دی ہے یا دینی پڑی ہے؟

    یہ تاثر کیوں ابھر رہا ہے شین سو چھتر کھا کر بھی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا اور اپنے بھائی کے لیے آواز اٹھانا نہیں چاہتا؟
    کیا مریم شہباز سے بہتر الفاظ استعمال کرنا جانتی ہے …عصر حاضر کے حبیب جالب کے پاس الفاظ کی کمی ہے؟

    :)

    #5
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 45
    • Posts: 4279
    • Total Posts: 4324
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    جیو جی …شین نے میم کو سینٹر سٹیج اپنی مرضی سے دی ہے یا دینی پڑی ہے؟ یہ تاثر کیوں ابھر رہا ہے شین سو چھتر کھا کر بھی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا اور اپنے بھائی کے لیے آواز اٹھانا نہیں چاہتا؟ کیا مریم شہباز سے بہتر الفاظ استعمال کرنا جانتی ہے …عصر حاضر کے حبیب جالب کے پاس الفاظ کی کمی ہے؟ :)

    Qrar Sb, I wonder what you are trying to implicate, did NS ordered or SS realized that he should not occupy the center stage!

    Incidently they switched seats for a short while before the end of the presser but fact remains that Mariam will be taking center stage for sure.

    I concur with your assertion that SS will even write in his WILL, never take panga with bootwalas and yes SS is no way near delivery and choice of right words in comparison with Meem, Modern Jalib… my foot… he is as you have rightly said a good administrator and that too because he has his brother`s political capital on his back, otherwise he would be no body despite that fact that he helped his brother to multiply that political capital through his good choice of team and his hard work.

    #6
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1650
    • Total Posts: 1663
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    میرے خیال میں نواز شریف کے جیل جانے کے بعد ن لیگی ووٹرز / سپورٹرز غصے میں ہیں اور وہ اپنی جماعت سے عمران خان کے خلاف جارحانہ سیاست کے خواہش مند ہیں اور ان کی خواہش کے عین مطابق مریم نواز نے جارحانہ سیاست شروع کردی ہے، عمران خان اور اسٹیبشلمنٹ کو لتاڑنا شروع کردیا ہے، لہذا فی الحال مریم ہی ن لیگ کی کماندار ہے اور شہباز شریف گروپ کھڈے لائن لگ چکا ہے۔۔ شہباز شریف پچھلے کئی دنوں سے دل سے دعائیں کررہا ہے کہ مریم بھی جیل میں والد کے پاس پہنچ جائے اور وہ ن لیگ کی کمان سنبھال لے، مگر ابھی تک اس کی دعا قبول نہیں ہوئی۔ اگر مریم اس وقت جیل نہیں جاتی اور موجودہ طرزِ سیاست برقرار رکھتی ہے تو ن لیگ کی قیادت اس سے کوئی نہیں چھین سکتا۔۔

    میرا شہباز شریف کو نہایت مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنی سابقہ عادات پر چلتے ہوئے رات کے تین بجے جنرل باجوہ کی چوکھٹ پر حاضری دے اور نذر نیاز پیش کرنے کے بعد التجا کرے کہ مریم کو جتنی جلدی ہوسکے واپس اڈیالہ جیل میں باپ کے پاس پارسل کردیا جائے۔۔۔ اس کے بعد باجوہ جانے اور مریم جانے۔۔۔۔

    #7
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    ہونہ ہو ضرور شہباز شریف کی بھی کوئی ویڈیو موجود ہے ورنہ اس کی جگہ کوئی عام سا بھی لیڈر ہوتا تو اس کے تیور ہی کچھ اور ہوتے۔

    #8
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    جیو جی …شین نے میم کو سینٹر سٹیج اپنی مرضی سے دی ہے یا دینی پڑی ہے؟ یہ تاثر کیوں ابھر رہا ہے شین سو چھتر کھا کر بھی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا اور اپنے بھائی کے لیے آواز اٹھانا نہیں چاہتا؟ کیا مریم شہباز سے بہتر الفاظ استعمال کرنا جانتی ہے …عصر حاضر کے حبیب جالب کے پاس الفاظ کی کمی ہے؟ :)

    بھائی جی

    چھٹا میراثی گروپ بھی ہے جو دن میں ایک پلیٹ چاول کے لئے نعرے لگاتا ہے

      :bhangra:   :bhangra:   :bhangra: میاں دے نعرے وجنے ۔ای وجنے نے ۔

    لیکن راتی گیندیں نکے دے ابّا کی چمکاتا ہے

    #9
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    Qrar Sb, I wonder what you are trying to implicate, did NS ordered or SS realized that he should not occupy the center stage! Incidently they switched seats for a short while before the end of the presser but fact remains that Mariam will be taking center stage for sure. I concur with your assertion that SS will even write in his WILL, never take panga with bootwalas and yes SS is no way near delivery and choice of right words in comparison with Meem, Modern Jalib… my foot… he is as you have rightly said a good administrator and that too because he has his brother`s political capital on his back, otherwise he would be no body despite that fact that he helped his brother to multiply that political capital through his good choice of team and his hard work.

    جیو جی …دو سال پہلے تک اور خاص طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے پہلے تو مریم کو خاص پذیرائی حاصل نہیں تھی …میں اسے سوشل میڈیا ونگ کی انچارج یا پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سے زیادہ نہیں سمجھتا تھا ….اچانک کیا ہوا کہ اس نے منجھے ھوئے شہباز شریف کو سائیڈ لائن کردیا …اگر حقیقی طور پر دیکھا جاۓ تو تجربے کے لحاظ سے تو پارٹی لیڈر شہباز کو ہی ہونا چاہیے

    #10
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 273
    • Total Posts: 287
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    Qarar

    میرے پاس اتنی بڑی بریکنگ نیوز تھی کے بس کیا بتاؤں، لیکن آپ نے فرقہ واریت لسانیت، مذہبی انتہا پسندی کا کا مظاہرہ کرتے ہوے چونکے میرے نام کواپنی پہلی پوسٹ میں نہیں لکھا تھا تو احتجاج کے طور پر اب اس بریکنگ نیوز کو دبانا پڑے گا.

    :bhangra: :disco:

    • This reply was modified 2 weeks, 1 day ago by  bluesheep.
    #11
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    ہونہ ہو ضرور شہباز شریف کی بھی کوئی ویڈیو موجود ہے ورنہ اس کی جگہ کوئی عام سا بھی لیڈر ہوتا تو اس کے تیور ہی کچھ اور ہوتے۔

    پتا نہیں آپ نے یہ بات مذاق میں لکھی ہے یا نہیں مگر شاید کوئی ویڈیو واقعی موجود ہے ورنہ فوج کے سامنے لمبے لیٹنے کے بعد بھی دونوں پیو پتر ابھی بھی فوج کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہ سکتے

    #12
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    Qarar میرے پاس اتنی بڑی بریکنگ نیوز تھی کے بس کیا بتاؤں، لیکن آپ نے فرقہ واریت اور تفریق کا مظاہرہ کرتے ہوے چونکے میرے نام اپنی پہلی پوسٹ میں نہیں لکھا تھا تو احتجاج کے طور پر اب اس بریکنگ نیوز کو دبانا پڑے گا. :bhangra: :disco:

    یار صرف ان لوگوں کو مینشن کیا ہے جن کا نام مضمون میں موجود ہے کہ شکایت نہ کریں

    مریم کے بارے میں آپ کے خیالات سے میں بخوبی وقف ہوں

    :lol:

    #13
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    میرے خیال میں نواز شریف کے جیل جانے کے بعد ن لیگی ووٹرز / سپورٹرز غصے میں ہیں اور وہ اپنی جماعت سے عمران خان کے خلاف جارحانہ سیاست کے خواہش مند ہیں اور ان کی خواہش کے عین مطابق مریم نواز نے جارحانہ سیاست شروع کردی ہے، عمران خان اور اسٹیبشلمنٹ کو لتاڑنا شروع کردیا ہے، لہذا فی الحال مریم ہی ن لیگ کی کماندار ہے اور شہباز شریف گروپ کھڈے لائن لگ چکا ہے۔۔ شہباز شریف پچھلے کئی دنوں سے دل سے دعائیں کررہا ہے کہ مریم بھی جیل میں والد کے پاس پہنچ جائے اور وہ ن لیگ کی کمان سنبھال لے، مگر ابھی تک اس کی دعا قبول نہیں ہوئی۔ اگر مریم اس وقت جیل نہیں جاتی اور موجودہ طرزِ سیاست برقرار رکھتی ہے تو ن لیگ کی قیادت اس سے کوئی نہیں چھین سکتا۔۔

    میرا شہباز شریف کو نہایت مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنی سابقہ عادات پر چلتے ہوئے رات کے تین بجے جنرل باجوہ کی چوکھٹ پر حاضری دے اور نذر نیاز پیش کرنے کے بعد التجا کرے کہ مریم کو جتنی جلدی ہوسکے واپس اڈیالہ جیل میں باپ کے پاس پارسل کردیا جائے۔۔۔ اس کے بعد باجوہ جانے اور مریم جانے۔۔۔۔

    زندہ رود ….یہ صاحب تو باجوہ کی سرکار میں گھٹنے ٹیکنے کو ہر وقت تیار ہیں مگر باجوہ لفٹ نہیں کروا رہا

    فوج ابھی اپنے موجودہ گھوڑے سے خوش ہے

    #14
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 273
    • Total Posts: 287
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    یار صرف ان لوگوں کو مینشن کیا ہے جن کا نام مضمون میں موجود ہے کہ شکایت نہ کریں مریم کے بارے میں آپ کے خیالات سے میں بخوبی وقف ہوں :lol:

    دیکھو جی پنگا تسی آپے لیا اے

    پر پہلے ایے تو دسو، شین کون ہے ؟

    :thinking:

    #15
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 45
    • Posts: 4279
    • Total Posts: 4324
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    جیو جی …دو سال پہلے تک اور خاص طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے پہلے تو مریم کو خاص پذیرائی حاصل نہیں تھی …میں اسے سوشل میڈیا ونگ کی انچارج یا پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سے زیادہ نہیں سمجھتا تھا ….اچانک کیا ہوا کہ اس نے منجھے ھوئے شہباز شریف کو سائیڈ لائن کردیا …اگر حقیقی طور پر دیکھا جاۓ تو تجربے کے لحاظ سے تو پارٹی لیڈر شہباز کو ہی ہونا چاہیے

    Shahbaz was never a leader never will be

    At best he could be a project manager for energy projects, Jangla Bus kind of construction and Dengue management or one could say an implemntor of other`s ideas but no vision of his own. However he is a REALIST.

    #16
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 441
    • Total Posts: 448
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    غالبا اسٹیبلشمنٹ کو شہباز صاحب نے کچھ یقین دہانیاں کروائی تھی ، جو پوری نہ ہوئی اور شہباز کو انہوں نے کک آوٹ کر دیا …

    وہ پشتو کا محاوره ہے … دین دین لاڑو … آو ………….. لاڑو

    باکسر یا عاطف بھائی اس محاورے کو مکمل کر کے اس کا سلیس اردو میں ترجمہ کیا ہو گا ؟

    Atif کک باکسر

    #17
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 31
    • Posts: 6911
    • Total Posts: 6942
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    میرے خیال میں یہ تجزیہ ہی غلط ہے کہ شہباز شریف صرف اپنی ناقص لیڈرشپ کوالٹیز یا صرف اسٹیبلشمنٹ فرینڈلی لائن کی وجہ سے مریم کے ہاتھوں زچ ہو گیا ہے۔ دراصل وہ لیڈرشپ کی جنگ ۲۰۱۷ کے اوائل ہی سے ہار چکا تھا اور شاید اسے ایکسیپٹ بھی کر چکا تھا۔ اور اس کی اصل وجہ نواز اور کلثوم کے ساتھ ساتھ پرویز رشید، خواجہ آصف، خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور راجہ ظفرالحق کا شہباز کی نسبت مریم کو پروموٹ کرنے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی صدارت شہباز کو دینے کی بجائے سردار یعقوب نصر کو دینے سے صاف نظر آرہا تھا۔ اگر شہباز کو جانشین بنایا جانا مطلوب ہوتا تو اسے اسی وقت پارٹی صدر بھی بنا دیا جاتا اور کسی کو بھی دو ماہ کے لئے وزیراعظم بنا کر شہباز کو نیشنل اسمبلی میں لا کر وزیرِاعظم بنایا جاتا اور ساری پارٹی اس کے پیچھے کھڑی ہوتی۔ لیکن ایسا نہی تھا۔ مریم صرف مڈیا سیل نہی چلا رہی تھی بلکہ مرکزی حکومت میں اس کی فیڈ بیک کا ایک اہم رول تھا۔ پھر جب شاید فیملی میں کھچاؤ کی وجہ سے شہباز کو صدر بنایا بھی گیا تو بہت سے مواقع پر وہ پارٹی کا ممنون حسین بنا دیا گیا۔ جب اس نے کہا کہ چوہدری نثار کو مرضی کا اور بغیر انٹرویو ٹکٹ جاری کیا جائے گا تو اس کی تردید یا مخالفت پرویز رشید سے کروا کر مریم نے اس کی رہی سہی بھی ختم کر دی۔ میں باواجی کی اس بات سے متفق ہوں کہ سٹرانگ فیملی بانڈ اور سپیشلی ماں کے زندہ ہوتے ہوئے شہباز شریف میں نواز سے بغاوت کی ہمت نہی ہو سکتی چاہے اس کی قیمت اسے سیاست سے رسوا ہو کر نکلنے ہی میں کیوں نہ ہو۔
    میرے خیال میں اب شہباز مریم کی لیڈرشپ کو مان کر اسے پورا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے اور اس دوران اپنی بزرگی کا بھرم بھی صدارت کے نام پر رکھے ہوئے ہے۔ اسے لازما یہ بھی نظر آرہا ہے کہ اس کے اپنے بیٹوں میں مقامی حلقوں کی سیاست سے زیادہ کی استطاعت نہی ہے اور ن لیگ کا کارکن بھی مریم کی باغیانہ مہم کا دلدادہ ہے۔
    تو اس وقت مریم ہی ن لیگ ہے اور اس میں ایک قومی لیڈر بننے کی ساری خصوصیات موجود ہیں۔ وہ ایک نڈر شخصیت کے طور ابھری ہے جس نے نہ صرف عمران خان بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی بغیر کسی لگی تھپی کے للکارا ہے۔

    #18
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 206
    • Total Posts: 207
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    میرے خیال میں یہ تجزیہ ہی غلط ہے کہ شہباز شریف صرف اپنی ناقص لیڈرشپ کوالٹیز یا صرف اسٹیبلشمنٹ فرینڈلی لائن کی وجہ سے مریم کے ہاتھوں زچ ہو گیا ہے۔ دراصل وہ لیڈرشپ کی جنگ ۲۰۱۷ کے اوائل ہی سے ہار چکا تھا اور شاید اسے ایکسیپٹ بھی کر چکا تھا۔ اور اس کی اصل وجہ نواز اور کلثوم کے ساتھ ساتھ پرویز رشید، خواجہ آصف، خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور راجہ ظفرالحق کا شہباز کی نسبت مریم کو پروموٹ کرنے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی صدارت شہباز کو دینے کی بجائے سردار یعقوب نصر کو دینے سے صاف نظر آرہا تھا۔ اگر شہباز کو جانشین بنایا جانا مطلوب ہوتا تو اسے اسی وقت پارٹی صدر بھی بنا دیا جاتا اور کسی کو بھی دو ماہ کے لئے وزیراعظم بنا کر شہباز کو نیشنل اسمبلی میں لا کر وزیرِاعظم بنایا جاتا اور ساری پارٹی اس کے پیچھے کھڑی ہوتی۔ لیکن ایسا نہی تھا۔ مریم صرف مڈیا سیل نہی چلا رہی تھی بلکہ مرکزی حکومت میں اس کی فیڈ بیک کا ایک اہم رول تھا۔ پھر جب شاید فیملی میں کھچاؤ کی وجہ سے شہباز کو صدر بنایا بھی گیا تو بہت سے مواقع پر وہ پارٹی کا ممنون حسین بنا دیا گیا۔ جب اس نے کہا کہ چوہدری نثار کو مرضی کا اور بغیر انٹرویو ٹکٹ جاری کیا جائے گا تو اس کی تردید یا مخالفت پرویز رشید سے کروا کر مریم نے اس کی رہی سہی بھی ختم کر دی۔ میں باواجی کی اس بات سے متفق ہوں کہ سٹرانگ فیملی بانڈ اور سپیشلی ماں کے زندہ ہوتے ہوئے شہباز شریف میں نواز سے بغاوت کی ہمت نہی ہو سکتی چاہے اس کی قیمت اسے سیاست سے رسوا ہو کر نکلنے ہی میں کیوں نہ ہو۔ میرے خیال میں اب شہباز مریم کی لیڈرشپ کو مان کر اسے پورا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے اور اس دوران اپنی بزرگی کا بھرم بھی صدارت کے نام پر رکھے ہوئے ہے۔ اسے لازما یہ بھی نظر آرہا ہے کہ اس کے اپنے بیٹوں میں مقامی حلقوں کی سیاست سے زیادہ کی استطاعت نہی ہے اور ن لیگ کا کارکن بھی مریم کی باغیانہ مہم کا دلدادہ ہے۔ تو اس وقت مریم ہی ن لیگ ہے اور اس میں ایک قومی لیڈر بننے کی ساری خصوصیات موجود ہیں۔ وہ ایک نڈر شخصیت کے طور ابھری ہے جس نے نہ صرف عمران خان بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی بغیر کسی لگی تھپی کے للکارا ہے۔

    I largely agree with your analysis except the last line. Do you really think that Maryum is for real this time around?

    #19
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 206
    • Total Posts: 207
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    In a larger national political context, Meem Sheen is a non-issue that does not require any serious debate.

    Different tricks and tactics played by n-league, including the latest one, are aimed at gaining some respite from a vindictive IK (bent upon at least destroying the family if not obliterating the party) and preserve some political space and survival in the face of larger GHQ plan of weeding these families out of the politics. For this purpose, at times, the uncle tries his contacts with the GHQ, on others, the niece takes the front seat.

    2-3 months ago, the uncle had had some success but in view of the latest endorsements by Bajwa of the fin plan/tax measures, IK seems to have prevailed and convinced the GHQ of his ruthless campaign against the two royal houses of Pak.

    #20
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3812
    • Total Posts: 3812
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مِیم بمقابلہ شِین

    قرار جی ۔۔۔۔۔۔

    بات  یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ میڈیا اور مخالفین  کا فی عرصہ سے یہ کہانی   گھڑ رھے ہیں  کہ ۔۔۔۔ شریف فیملی میں اختلافات ہوچکے ہیں اور شریف فیملی ۔۔۔۔۔ اندر سے نا اتفاقی کا شکار ہوچکی ہے ۔۔

    اور چونکہ ۔۔۔۔ شریف فیملی نا اتفاقی کا شکار ہوچکی ہے ۔۔۔۔ لہذا ۔۔۔۔ اب عمران خان ۔۔۔۔۔ کی  پانچوں گھی میں سمجھی جائیں ۔۔۔ یہ تاثر دے کر میڈیا اپنی اور پی ٹی آئی کی جیت کو کنفرم کرنے کی نا کام کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔

    لیکن یہ تاثر  پوری طرح ثا بت نہ کیا جا سکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    کل کی پریس تک  دیکھنے والے دیکھ سکتے ہیں کہ ۔۔۔۔ شریف  فیملی میں  اختلافات کی خبریں ۔۔۔۔ صرف افسانوی لیول تک ہی موجود ہیں ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب یہ کہنا کہ  ۔۔۔۔ شہباز شریف پریس کا نفرنس میں کیسے بیٹھا اور وہ افسردہ تھا یا گم سم بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔ یہ باتیں بھی لوگ اپنا دل پشوری کرنے کے لیئے کررھے ہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اصل صورت حال وہ  کہا نیاں اور مفروضے نہیں ہین جو مخا لفین شریف فیملی کے بارے میں گھڑ گھڑ کی پکی کرنا چا رھے ہین َ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    اصل صورت حال گھڑی کہا نیوں کے  بالکل الگ ہے ۔۔۔۔۔۔۔اصل صورت حال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔  شریف فیملی اپنی سیاسی چا لوں اور اپنی سیاسی گیم کو ۔۔۔۔۔۔  نئے سرے سے آرگا نا نئز کرچکے ہیں ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    ن لیگ نے سب سے پہلی چا ل یہ چلی ہے کہ ۔۔۔۔۔ شہاز شریف ۔۔۔۔ جو کہ پنجا ب کا ھیرو تھا ۔۔۔۔۔ اس شہباز شریف کو ن لیگ نے ۔۔۔ فوری طور پر پنجا ب کی سیاست  نکا ل  کر

    وفاقی سیاست میں ۔۔۔۔ ایکٹیو ہونے کی چال چلی ہے ۔۔۔۔ اور شہباز شریف ۔۔۔۔ پنجا ب اسبملی اور  تخت لاہور سے دور ہوکر ۔۔۔۔ اسلا م آباد کو مسکن بنا کر ۔۔۔۔ قومی ا سبمبلی میں آ دھمکا ہے ۔۔۔۔

    اور وقتی طور پر ۔۔۔۔ شہاز شریف نے ۔۔۔۔ پنجا ب کا میدان ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے لیئے ۔۔۔۔ خا لی کردیا ہے ۔۔۔۔ ورنہ ۔۔۔۔ پنجاب میں ۔۔۔۔ چوھدریوں اور لوٹوں کو ساتھ ملا کر ۔۔۔ شہباز شریف ۔۔۔ پی ٹی آئی ۔۔۔ کو لمبا کرسکتا تھا ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    لیکن ن لیگ کی موجودہ چال یہ ہے کہ ۔۔۔۔ پنجاب کا  سیاسی میدان خا لی کردیا جائے ۔۔۔۔۔ اور شبہاز شریف ۔۔۔ رانا ثنا اللہ ۔۔۔۔ وغیرہ سب ۔۔۔۔ اسلا م آباد کا رخ کرلیں ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ ۔۔۔۔ شہباز شریف کو انتہا ئی مشکلا ت کے با وجود ۔۔۔۔  اسلام آباد میں کمیٹی کا چیئر مین بھی بنو ا یا گیا ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔ شہباز شریف کے رول کو ۔۔۔ پنجاب سے ھٹا کر ۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں ۔۔۔۔  استعمال کیا گیا ہے ۔۔

    ۔۔۔۔ پلان  کے تحت۔۔۔۔ پنجاب میں شہباز شریف کو مکمل آف ۔۔۔ کرکے ۔۔۔۔۔  پنجا  ب کا سیا سی میدان ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے لیئے  خا لی چھوڑا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جو لوگ بیس سال پرانے نشانات کو گن گن کر خوش ہوتے رھتے ہیں کہ ۔۔۔ شہباز شریف ۔۔۔ رات کو جی ایچ کیو سے ملتا تھا ۔۔۔۔ اب   بھی وہی ہے ۔۔۔۔

    یہ بھی پرانی افسانوی با تیں ہیں ۔۔۔۔۔ ورنہ ن لیگ کو جس دن ۔۔۔۔ جی ایچ کیو ۔۔۔۔ سے بات کرنی ہوگی ۔۔۔۔   جی ایچ کیو ۔۔۔۔ کے ٹا ؤٹ گلی گلی پھرتے ہیں  ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔تیسری بڑی تبد یلی  جو شریف فیملی نے کا فی عرصہ پہلے ہی تر تیب دے لی تھی ۔۔۔۔ وہ یہ تھی ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔۔ کو شریف فیملی کے کاروبار سے ۔۔۔۔ مکمل با ھر رکھا جائے گا ۔۔۔

    کاروبار ۔۔۔۔۔ حسن نواز اور حسین ۔۔۔۔ کے زمے ہوگا ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ پلان کے تحت ۔۔۔۔۔ حسن نواز ۔۔۔۔ حسین نواز ۔۔۔۔۔ کو سیاست  سے با ھر رکھا جا ئے گا ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ اور عملی سیاست چلا نے کے لیئے ۔۔۔۔۔۔ مریم شہزادی ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔۔  دونوں کو سیاسی میدان میں ۔۔۔۔ مقا بلے میں لڑا یا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اور پلان کے مطا بق ۔۔۔ فوج ۔۔۔ عد لیہ ۔۔۔ کے مضبوط ۔۔۔۔ کرداروں  پر حملے کے لیئے ۔۔۔۔۔ مریم شہزادی ۔۔۔۔ سے حملے کروائے جا ئیں ۔۔۔ گے ۔۔۔۔

    اور ۔۔۔ ۔شہباز شریف ۔۔۔۔ حمزہ شریف ۔۔۔۔ کو صرف ۔۔۔۔ بیک اپ میں ۔۔۔۔ قومی اسبلی ۔۔۔۔ اسلام آباد ۔۔۔۔ کے معمالات کے لیئے ۔۔۔۔۔۔ رکھا جائے گا ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    ن  لیگ اپنی سیا سی چالیں ۔۔۔۔ ترتیب دے کر چل رھی ہے ۔۔۔۔ اور وہ اس میں  میں کا میاب ہے ۔۔۔۔۔

    شہباز شریف کو ۔۔۔۔ اسلا م آباد قومی اسمبلی کا رول دیا گیا ہے  ۔۔۔۔ وہ شہباز شریف کررھا ہے ۔

    ۔۔ مریم شہزادی کو ۔۔۔ ایسٹبشلمنٹ کی جڑوں میں پانی دینے کا کردار دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔  وہ شہزادی بہت بہادری سے کررھی ہے  ۔۔۔۔

    نوازشریف جیل میں قیدی کا کردار ادا کررھا ہے ۔۔۔۔۔۔ حسن نواز حسین نواز ۔۔۔۔۔ ڈالر ۔۔۔ پاونڈ ۔۔۔۔ کے ا نبار اکٹھے  کرنے میں جٹے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ سب کچھ بہت ترتیب اور آ ر گا نا ئزڈ طریقے سے ہورھا ہے ۔۔۔۔ اور ٹھیک ہورھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    اب لوگ ۔۔۔ اگر شہباز شریف کو  ۔۔۔۔۔  نوازشریف کی کرسی پر بٹھا نے کو ہی سیاست سمجھتے ہیں تو یقیناً ۔۔۔  وہ ن لیگ کے سیا سی داؤ سے نا بلد ہیں  ۔۔۔

    یہ ان کی زاتی  لمٹیڈ سوچ ہے  ۔۔۔۔ لیکن ن لیگ ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ ایسٹبلشمنٹ ۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔ دو دھاری ۔۔۔۔۔ ۔۔ مقابلہ کرنے کی جو سٹریجٹی ترتیب دی ہے ۔۔۔۔

    اس کا  خا کہ کچھ اور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ  را ئٹ آن ٹارگٹ  ہے ۔۔۔۔۔ اس میں ایک  کمال  یہ بھی ہے کہ ۔۔۔ میڈ یا اور مخالفین کو۔۔۔۔۔

    مہارت سے مکمل کنفیوز رکھا گیا ہے کہ ۔۔۔۔ ن لیگ  کی  کمانڈ ہے کس کے پاس ۔۔۔۔۔۔ نواز کے پاس ۔۔۔۔  شہبا ز کے پاس یا شہزادی کے پاس ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا نہیں خیال ۔۔۔۔ میڈ یا اور مخا لفین کو پہلے کسی پارٹی نے اتنا کنفیوز کیا ہو ۔۔۔۔۔۔  کہ مخا لفین و ما ھرین و اینکران ۔۔۔ آدھے بولتے بولتے رک جاتے ہوں ۔۔۔۔

    کہ شہباز شریف کو ۔۔۔۔ رانجھا  کہیں یا ۔۔۔ کیدو ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 weeks ago by  Guilty.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 119 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation