Thread: مَیں

This topic contains 241 replies, has 24 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 10 months, 1 week ago. This post has been viewed 7934 times

Viewing 20 posts - 181 through 200 (of 242 total)
  • Author
    Posts
  • #181
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 240
    • Posts: 4255
    • Total Posts: 4495
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔ آپ پتا نہیں کیوں بات کو کہاں سے کہاں لے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ گھوسٹ صاحب کے یہ سارے الزامات، یہ ساری بمباری میری اُس مقدس تحریر کے بعد شروع ہوئی ہے۔۔۔۔۔ ورنہ اِس سے پہلے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔۔۔۔۔ اب اِس میں میرا کیا قصور ہے کہ ایم کیو ایم کا ایک مبینہ کارکن مبینہ طور پر اپنی بہن کو الطاف بھائی کے پاس چھوڑ آنے کی بات کرتا ہے۔۔۔۔۔ وہ مبینہ کارکن جانے اُس کی بہن جانے اور الطاف بھائی جانیں۔۔۔۔۔ مجھے پتا نہیں کیوں اِس معاملہ میں گھسیٹ لیا ہے۔۔۔۔۔ زندہ رُود اور شیرازی نے بھی کہا کہ بھئی یہ عقیدتوں کے معاملات ہیں۔۔۔۔۔ اِن کو روایتی نگاہ سے نہیں دیکھا جاسکتا۔۔۔۔۔ لیکن گھوسٹ صاحب سمجھ کر نہیں دے رہے۔۔۔۔۔

    بلیک شپ

    معذرت خواہ ہوں

    مجھے دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے تھی . اب شرمندگی اور افسوس ہو رہا ہے

    آئندہ نہیں ہو گا .

    #182
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مَیں

    بلیک شپ

    معذرت خواہ ہوں

    مجھے دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے تھی . اب شرمندگی اور افسوس ہو رہا ہے

    آئندہ نہیں ہو گا .

    ارے جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔

    آپ چاہتے ہیں کہ آپ سے اب ذرا سنجیدہ مزاح بھی نہ کیا جائے۔۔۔۔۔

    مَیں سوچ رہا تھا کہ اسمائلیز لگا دوں پھر سوچا ایسے ہی لکھ کر دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔

    #183
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مَیں

    کسی زمانے میں، مَیں اہلحدیث تھا کہ میرے نزدیک مذہب کو ذرا اصل حالت میں ہی ہونا چاہئے۔۔۔۔۔ لیکن جب مَیں اہلحدیث تھا تو معاشرتی حوالوں سے ایک دلچسپ مشاہدہ ہوا۔۔۔۔۔

    سُنی اسلام کے چار بڑے مَسلک ہیں۔۔۔۔۔ عموماً پاکستان میں لوگ حنفی مَسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ اور پھر حنفی مَسلک کے دو الگ ذیلی فرقے، بریلوی اور دیوبندی۔۔۔۔۔ چونکہ بطور اہلحدیث مَیں کسی مَسلک پر یقین نہیں رکھتا تھا تو میرے جاننے والے اکثر مذہبی افراد کو اِس بات سے مسئلہ تھا کہ مَیں کوئی بھی مَسلک کو کیوں نہیں مانتا۔۔۔۔۔ اُن افراد کا یہ کہنا تھا کہ مجھے چاروں میں سے کوئی ایک مَسلک سے ضرور منسلک ہونا چاہئے ورنہ میری مسلمانیت خطرے میں ہے۔۔۔۔۔ میرا جواب یہ ہوتا تھا کہ پہلے یہ بتاؤ کہ ایک طرف تو آپ لوگ خود اپنے سے دوسرے مَسلک والے حتیٰ کہ دوسرے فرقے کو کافر گردانتے ہو تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے مَیں اگر آپ کے مسلک سے مختلف مسلک اپنالوں تو کافر نہیں کہلاؤں گا۔۔۔۔۔ اِس بات کا جواب کبھی نہیں مِلا۔۔۔۔۔

    اب چونکہ اِس فورم پر بھانت بھانت کے عقیدت مندوں کا ہجوم ہے تو میرے جیسے لوگ ذرا مسئلہ بن جاتے ہیں کہ یہ بدبخت افراد کیوں کسی سیاسی درگاہ سے وابستہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔ البتہ یہاں کے عقیدت مند کم از کم اتنا مارجن ضرور دیتے ہیں کہ چلیں ٹھیک ہے کسی سیاسی مَسلک سے مُنسلک نہ بھی ہوں مگر ہمارے شیطان(اسٹیبلشمنٹ) کو کنکریاں تو ضرور مارنی ہیں ورنہ سیاسی مُسلمانیت کی حقانیت خطرے میں ہے۔۔۔۔۔

    یہاں مَیں عقیدت مندوں کے بارے میں یہ ضرور کہہ دوں کہ مَیں ہر عقیدت مند کو ایک نظر سے دیکھتا ہوں مگر جارج آرویل کے الفاظ میں کہ تمام عقیدت مند برابر ہیں لیکن کچھ زیادہ برابر ہیں۔۔۔۔۔ تو ایسے عقیدت مند، جن کی پوری جوانی و اُدھیڑ عُمری ہی خانقاہِ الطافیہ میں سجدے کرتے چڑھاوے چڑھاتے گذر گئی، اُن کو مَیں ذرا زیادہ عزیز رکھتا ہوں اور اِن پر عموماً ہاتھ ہولا نہیں رکھتا۔۔۔۔۔

    مَیں ذاتی طور پر اپنے آپ کو کسی سیاسی جماعت سے بالکل بھی وابستہ نہیں کرتا اور مَیں سمجھتا ہوں کہ جب آپ کی سوچ آزاد ہوتی ہے تو آپ اُس سوچ کو مذاہب میں یا سیاسی جماعتوں میں حتیٰ کہ سکہ بند نظریات میں بھی قید نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کسی زمانے میں پسند رہی ہے اور میرے نزدیک آج بھی وفاقی سطح پر اور خاص کر آئین سازی کے حوالوں سے دوسری جماعتوں سے بہتر لگتی ہے کیونکہ اِس جماعت میں اُس درجہ کی منافقت نہیں ہے جیسی میرے نزدیک لیگیوں میں یا جماعتیوں میں پائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم کا معاملہ تھوڑا اِس لئے عجیب ہوجاتا ہے کہ میرے خیال میں ایم کیو ایم کے کارکن نما حامی ایک کلٹ ہیں۔۔۔۔۔ کی الطاف سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں والی بات ہے۔۔۔۔۔ پچھلے فورم پر صرف ایک ہی ایسا ایم کیو ایم کا کارکن، ایکس پاکستانی صاحب، دیکھا ہے جس کے ساتھ آپ ایم کیو ایم سے متعلقہ معاملات پر سنجیدہ بات کرسکتے ہو ورنہ تو اب تک بلاگز پر ایم کیو ایم کے جتنے بھی حامی دیکھے ہیں وہ تمام کے تمام ہی عقیدت مندی کی معراج پر پہنچے ہوئے ہوتے ہیں، وہی بانوے کے آپریشن کے رنڈی رونا سے بات شروع کرتے ہیں اور اُسی رنڈی رونے پر بات ختم کرتے ہیں۔۔۔۔۔ جہاں آپ نے غلطی سے بھی الطاف بھائی پر تنقید کردی وہاں یہ آپ پر پُل پڑیں گے کہ یہ مہاجروں سے نسلی نفرت ہے۔۔۔۔۔ ایک ایسا ہی دلچسپ مشاہدہ کچھ عرصہ پہلے بھی ہوا۔۔۔۔۔ عموماً یہاں کے تمام ہی اچھے اور منجھے ہوئے بلاگرز کی ایک بڑی پکی روایت ہے کہ یہ تمام لوگ سیاسی مخالفت پر یا کسی موقف پر کسی اور کو کبھی ڈس لائیک نہیں دیں گے چاہے وہ موقف آپ کی مخالفت میں ہی کیوں نہ ہو لیکن جب واہ رے صاحب نے اپنے ایک مضمون میں ایم کیو ایم کے حوالے سے بھتہ خوری کا ذکر کردیا تو گھوسٹ صاحب کو اتنا برا لگا کہ فوراً ڈس لائیک عطا کردیا۔۔۔۔۔ یہ عقیدت مندی ہے۔۔۔۔۔ ایسی عقیدت مندی آپ کو ایم کیو ایم کے علاوہ صرف پی ٹی آئی میں ہی مل سکتی ہے۔۔۔۔۔

    البتہ جو بات مجھے عجیب لگتی ہے وہ فورم کے مہا عقیدت مند کی جانب سے یہ مطالبہ کہ ثبوت دیا جائے کہ ہم جس کو شیطان سمجھتے ہیں اُس کو کنکریاں ماری ہیں یا نہیں ورنہ ہم آپ کو حج مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیں گے۔۔۔۔۔ اکثر اوقات مذہبی ٹھیکیداری کی بات ہوتی ہے لیکن کیا اِس عمل کو سیاسی ٹھیکیداری کہا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

    لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اِن بے وقوف عقیدت مندوں سے کسی قسم کا کوئی سرٹیفیکیٹ چاہئے۔۔۔۔۔ اب ایسی برُی نوبت تو نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔

    کچھ عرصہ پہلے شیرازی صاحب نے میرے(گھوسٹ صاحب کے) ایک صفحہ پر اپنے بارے میں ایک بات لکھی تھی جس کو کسی نے نہیں اٹھایا، مجھے حیرانگی بھی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ شیرازی صاحب نےاپنے بارے میں لکھا تھا۔۔۔۔۔

    I have always been a proponent of democracy and civilian supremacy but lately I am not as ardent or idealistic supporter of democracy as I had been in the past. Perhaps the change is driven by ruling political elite’s pragmatism. Sharifs and Bhuttos compromise with establishment to get in power. This deflated my idealism over the years. I support democracy in theory but practically I see it’s not much different that military especially the brand of democracy we have in developing world.

    کچھ ایسا ہی معاملہ میرا بھی ہے۔۔۔۔۔ کسی زمانے میں، مَیں بھی کچھ ایسا ہی آئیڈلسٹ ہوا کرتا تھا، لیکن اب نہیں ہوں۔۔۔۔۔ اِس کی ایک وجہ پاکستانیوں کی ایک خاص ترکیب بھی ہے۔۔۔۔۔ مثال کے طور پر پاکستان اور برما، دونوں ملکوں میں عموماً ملٹری کا ہاتھ ہی اوپر ہوتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے حالات بہت مختلف ہیں۔۔۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیبلشمنٹ کو بلاواسطہ یا بالواسطہ پسند کرتی آئی ہے۔۔۔۔۔ اور یہ ایک ایسا نکتہ ہے جو ہمارے آئیڈلسٹ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف حضرات یا تو سمجھتے نہیں ہیں یا سمجھنا نہیں چاہتے۔۔۔۔۔ اب اگر پاکستان کے لوگ ملٹری کے عاشق ہیں تو کیا مجھے اُن کی خواہش کے خلاف جا کر اُن پر زبردستی جمہوریت نازل کرنی چاہئے۔۔۔۔۔ کیا مجھے اینٹی عوام بھی ہونا چاہئے۔۔۔۔۔

    اور سو باتوں کی ایک بات۔۔۔۔۔ جب سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتے ہیں، اپنے مفادات کی خاطر اِسی شیطانی اسٹیبلشمنٹ سے راتوں کو چھپ چھپ کر پپیاں جھپیاں ڈالتے ہیں تو کیا پھر لوگوں بھی اپنا ذاتی مفاد نہیں دیکھنا چاہئے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 10 months, 2 weeks ago by  BlackSheep.
    #184
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4503
    • Total Posts: 4643
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    کسی زمانے میں، مَیں اہلحدیث تھا کہ میرے نزدیک مذہب کو ذرا اصل حالت میں ہی ہونا چاہئے۔۔۔۔۔ لیکن جب مَیں اہلحدیث تھا تو معاشرتی حوالوں سے ایک دلچسپ مشاہدہ ہوا۔۔۔۔۔ سُنی اسلام کے چار بڑے مَسلک ہیں۔۔۔۔۔ عموماً پاکستان میں لوگ حنفی مَسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ اور پھر حنفی مَسلک کے دو الگ ذیلی فرقے، بریلوی اور دیوبندی۔۔۔۔۔ چونکہ بطور اہلحدیث مَیں کسی مَسلک پر یقین نہیں رکھتا تھا تو میرے جاننے والے اکثر مذہبی افراد کو اِس بات سے مسئلہ تھا کہ مَیں کوئی بھی مَسلک کو کیوں نہیں مانتا۔۔۔۔۔ اُن افراد کا یہ کہنا تھا کہ مجھے چاروں میں سے کوئی ایک مَسلک سے ضرور منسلک ہونا چاہئے ورنہ میری مسلمانیت خطرے میں ہے۔۔۔۔۔ میرا جواب یہ ہوتا تھا کہ پہلے یہ بتاؤ کہ ایک طرف تو آپ لوگ خود اپنے سے دوسرے مَسلک والے حتیٰ کہ دوسرے فرقے کو کافر گردانتے ہو تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے مَیں اگر آپ کے مسلک سے مختلف مسلک اپنالوں تو کافر نہیں کہلاؤں گا۔۔۔۔۔ اِس بات کا جواب کبھی نہیں مِلا۔۔۔۔۔ اب چونکہ اِس فورم پر بھانت بھانت کے عقیدت مندوں کا ہجوم ہے تو میرے جیسے لوگ ذرا مسئلہ بن جاتے ہیں کہ یہ بدبخت افراد کیوں کسی سیاسی درگاہ سے وابستہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔ البتہ یہاں کے عقیدت مند کم از کم اتنا مارجن ضرور دیتے ہیں کہ چلیں ٹھیک ہے کسی سیاسی مَسلک سے مُنسلک نہ بھی ہوں مگر ہمارے شیطان(اسٹیبلشمنٹ) کو کنکریاں تو ضرور مارنی ہیں ورنہ سیاسی مُسلمانیت کی حقانیت خطرے میں ہے۔۔۔۔۔ یہاں مَیں عقیدت مندوں کے بارے میں یہ ضرور کہہ دوں کہ مَیں ہر عقیدت مند کو ایک نظر سے دیکھتا ہوں مگر جارج آرویل کے الفاظ میں کہ تمام عقیدت مند برابر ہیں لیکن کچھ زیادہ برابر ہیں۔۔۔۔۔ تو ایسے عقیدت مند، جن کی پوری جوانی و اُدھیڑ عُمری ہی خانقاہِ الطافیہ میں سجدے کرتے چڑھاوے چڑھاتے گذر گئی، اُن کو مَیں ذرا زیادہ عزیز رکھتا ہوں اور اِن پر عموماً ہاتھ ہولا نہیں رکھتا۔۔۔۔۔ مَیں ذاتی طور پر اپنے آپ کو کسی سیاسی جماعت سے بالکل بھی وابستہ نہیں کرتا اور مَیں سمجھتا ہوں کہ جب آپ کی سوچ آزاد ہوتی ہے تو آپ اُس سوچ کو مذاہب میں یا سیاسی جماعتوں میں حتیٰ کہ سکہ بند نظریات میں بھی قید نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کسی زمانے میں پسند رہی ہے اور میرے نزدیک آج بھی وفاقی سطح پر اور خاص کر آئین سازی کے حوالوں سے دوسری جماعتوں سے بہتر لگتی ہے کیونکہ اِس جماعت میں اُس درجہ کی منافقت نہیں ہے جیسی میرے نزدیک لیگیوں میں یا جماعتیوں میں پائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم کا معاملہ تھوڑا اِس لئے عجیب ہوجاتا ہے کہ میرے خیال میں ایم کیو ایم کے کارکن نما حامی ایک کلٹ ہیں۔۔۔۔۔ کی الطاف سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں والی بات ہے۔۔۔۔۔ پچھلے فورم پر صرف ایک ہی ایسا ایم کیو ایم کا کارکن، ایکس پاکستانی صاحب، دیکھا ہے جس کے ساتھ آپ ایم کیو ایم سے متعلقہ معاملات پر سنجیدہ بات کرسکتے ہو ورنہ تو اب تک بلاگز پر ایم کیو ایم کے جتنے بھی حامی دیکھے ہیں وہ تمام کے تمام ہی عقیدت مندی کی معراج پر پہنچے ہوئے ہوتے ہیں، وہی بانوے کے آپریشن کے رنڈی رونا سے بات شروع کرتے ہیں اور اُسی رنڈی رونے پر بات ختم کرتے ہیں۔۔۔۔۔ جہاں آپ نے غلطی سے بھی الطاف بھائی پر تنقید کردی وہاں یہ آپ پر پُل پڑیں گے کہ یہ مہاجروں سے نسلی نفرت ہے۔۔۔۔۔ ایک ایسا ہی دلچسپ مشاہدہ کچھ عرصہ پہلے بھی ہوا۔۔۔۔۔ عموماً یہاں کے تمام ہی اچھے اور منجھے ہوئے بلاگرز کی ایک بڑی پکی روایت ہے کہ یہ تمام لوگ سیاسی مخالفت پر یا کسی موقف پر کسی اور کو کبھی ڈس لائیک نہیں دیں گے چاہے وہ موقف آپ کی مخالفت میں ہی کیوں نہ ہو لیکن جب واہ رے صاحب نے اپنے ایک مضمون میں ایم کیو ایم کے حوالے سے بھتہ خوری کا ذکر کردیا تو گھوسٹ صاحب کو اتنا برا لگا کہ فوراً ڈس لائیک عطا کردیا۔۔۔۔۔ یہ عقیدت مندی ہے۔۔۔۔۔ ایسی عقیدت مندی آپ کو ایم کیو ایم کے علاوہ صرف پی ٹی آئی میں ہی مل سکتی ہے۔۔۔۔۔ البتہ جو بات مجھے عجیب لگتی ہے وہ فورم کے مہا عقیدت مند کی جانب سے یہ مطالبہ کہ ثبوت دیا جائے کہ ہم جس کو شیطان سمجھتے ہیں اُس کو کنکریاں ماری ہیں یا نہیں ورنہ ہم آپ کو حج مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیں گے۔۔۔۔۔ اکثر اوقات مذہبی ٹھیکیداری کی بات ہوتی ہے لیکن کیا اِس عمل کو سیاسی ٹھیکیداری کہا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اِن بے وقوف عقیدت مندوں سے کسی قسم کا کوئی سرٹیفیکیٹ چاہئے۔۔۔۔۔ اب ایسی برُی نوبت تو نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے شیرازی صاحب نے میرے(گھوسٹ صاحب کے) ایک صفحہ پر اپنے بارے میں ایک بات لکھی تھی جس کو کسی نے نہیں اٹھایا، مجھے حیرانگی بھی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ شیرازی صاحب نےاپنے بارے میں لکھا تھا۔۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی معاملہ میرا بھی ہے۔۔۔۔۔ کسی زمانے میں، مَیں بھی کچھ ایسا ہی آئیڈلسٹ ہوا کرتا تھا، لیکن اب نہیں ہوں۔۔۔۔۔ اِس کی ایک وجہ پاکستانیوں کی ایک خاص ترکیب بھی ہے۔۔۔۔۔ مثال کے طور پر پاکستان اور برما، دونوں ملکوں میں عموماً ملٹری کا ہاتھ ہی اوپر ہوتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے حالات بہت مختلف ہیں۔۔۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیبلشمنٹ کو بلاواسطہ یا بالواسطہ پسند کرتی آئی ہے۔۔۔۔۔ اور یہ ایک ایسا نکتہ ہے جو ہمارے آئیڈلسٹ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف حضرات یا تو سمجھتے نہیں ہیں یا سمجھنا نہیں چاہتے۔۔۔۔۔ اب اگر پاکستان کے لوگ ملٹری کے عاشق ہیں تو کیا مجھے اُن کی خواہش کے خلاف جا کر اُن پر زبردستی جمہوریت نازل کرنی چاہئے۔۔۔۔۔ کیا مجھے اینٹی عوام بھی ہونا چاہئے۔۔۔۔۔ اور سو باتوں کی ایک بات۔۔۔۔۔ جب سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتے ہیں، اپنے مفادات کی خاطر اِسی شیطانی اسٹیبلشمنٹ سے راتوں کو چھپ چھپ کر پپیاں جھپیاں ڈالتے ہیں تو کیا پھر لوگوں بھی اپنا ذاتی مفاد نہیں دیکھنا چاہئے۔۔۔۔۔

    اچھی مگر ناکام کوشش تھی –
    بھانڈ پن سے کام نہیں بنا تو اتنا بڑا مضمون لکھ ڈالا

    :cwl: :cwl: :cwl:

    آپ نے صرف کرنا یہ تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاکستانی سیاست میں کردار پر اپنے موقف والی تحاریر کا حوالہ دینا تھا

    ایک صحیح ریفرنس ہزاروں چولوں سے دیتا ہے نجات

    آپ کی بند گلی میں قید مبینہ عفیفہ آزاد سوچ 

    :hilar: :hilar: :hilar:

    پر بھی خیال آرائی کرنے کی کوشش کروں گا

    #185
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مَیں

    آپ نے صرف کرنا یہ تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاکستانی سیاست میں کردار پر اپنے موقف والی تحاریر کا حوالہ دینا تھا

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیا ہوگیا ہے لکھا تو ہے۔۔۔۔۔

    حد ہے۔۔۔۔۔

    البتہ جو بات مجھے عجیب لگتی ہے وہ فورم کے مہا عقیدت مند کی جانب سے یہ مطالبہ کہ ثبوت دیا جائے کہ ہم جس کو شیطان سمجھتے ہیں اُس کو کنکریاں ماری ہیں یا نہیں ورنہ ہم آپ کو حج مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیں گے۔۔۔۔۔ اکثر اوقات مذہبی ٹھیکیداری کی بات ہوتی ہے لیکن کیا اِس عمل کو سیاسی ٹھیکیداری کہا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اِن بے وقوف عقیدت مندوں سے کسی قسم کا کوئی سرٹیفیکیٹ چاہئے۔۔۔۔۔ اب ایسی برُی نوبت تو نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔

    اپنی ایسی کئی تحریریں ڈھونڈنے کوئی مشکل نہیں ہے لیکن ضرورت کیا ہے۔۔۔۔۔

    ویسے میری کچھ ایسی تحاریر پر آپ بھی اپنی پسندیدگی کی مُہر ثبت کرچکے ہیں۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-)

    #186
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 353
    • Posts: 7972
    • Total Posts: 8325
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: مَیں

    گڈ ون صحرائی صاحب۔۔۔۔۔ بلیور صاحب۔۔۔۔۔ تو پھر کیا گھوسٹ صاحب بھی بلیک شیپ کی خوبیوں سے جیلس ہیں۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔

    دنیا میں اللہ تعالی نے کوی ایسا انسان پیدا نہیں کیا جس میں کوی نہ کوی خوبی نہ ہو آپ میں بھی خوبیاں ضرور ہونگی مگر وہ سب برائیوں تلے دب کر رہ گئیں یہ بھی ممکن ہے کہ گھوسٹ صاحب آپکی جن خوبیوں کی وجہ سے جیلیس ہوں وہ دراصل آپ کی خامیاں ہوں

    :serious:

    #187
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4503
    • Total Posts: 4643
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

     آپریشن کے رنڈی رونا سے بات شروع کرتے ہیں

    گھر کی تربیت چوراہے پر لٹتے ہوے

    :cwl: :cwl: :cwl:

    Bawa

    ۔ کسی زمانے میں، مَیں بھی کچھ ایسا ہی آئیڈلسٹ ہوا کرتا تھا، لیکن اب نہیں ہوں۔۔۔۔۔ اِس کی ایک وجہ پاکستانیوں کی ایک خاص ترکیب بھی ہے۔۔۔۔۔

    آپ نے لکھا ہے کہ آپ بھی پہلے اس معاملہ میں آئیڈیلسٹ ہوتے تھے مگر اب نہیں ہیں اسکا کیا مطلب ہے ؟
    اور اسکی وجہ آپ نے پاکستانیوں کی کسی ترکیب کو قرار دیا ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ مبینہ ترکیب تبدیل ہوگئی ہے یا آپ کو اسکا ادرک دیر سے ہوا ہے؟ پاکستانیوں کی جس اکثریت کی آپ بات کررہے ہیں کیا یہ اکثریت پورے ملک میں یکساں طور پر بستی ہے یا اسکا ارتکاز کسی خاص جگہ پر ہے
    پاکستانی اسٹبلشمنٹ کی عدم مخالفت کی ایک عجیب و غریب وجہ آپ نے یہ بھی بیان کی ہے کہ اکثریت عاشق ہے-پاکستانیوں کی اکثریت تو مذھب کی بھی عاشق ہے اس معاملہ میں تو آپ کا رویہ مکمل طور مختلف ہے تو کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟

    :) :thinking: :)

    اور سو باتوں کی ایک بات۔۔۔۔۔ جب سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتے ہیں، اپنے مفادات کی خاطر اِسی شیطانی اسٹیبلشمنٹ سے راتوں کو چھپ چھپ کر پپیاں جھپیاں ڈالتے ہیں تو کیا پھر لوگوں بھی اپنا ذاتی مفاد نہیں دیکھنا چاہئے۔۔۔۔۔

    سب سے عجیب غریب بات آپ نے لکھی ہے کہ سیاستدان اندھیروں میں چھپ کر ملتے ہیں تو عوام کو بھی اپنا مفاد دیکھنا چاہئے اسکا کیا مطلب ہے کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عوام بھی اگر اپنے مفاد میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہے تو بلکل جائز ہے؟

    :thinking: :thinking: :thinking:

    #188
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13339
    • Total Posts: 13486
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مَیں

    گھر کی تربیت چوراہے پر لٹتے ہوے :cwl: :cwl: :cwl: Bawa آپ نے لکھا ہے کہ آپ بھی پہلے اس معاملہ میں آئیڈیلسٹ ہوتے تھے مگر اب نہیں ہیں اسکا کیا مطلب ہے ؟ اور اسکی وجہ آپ نے پاکستانیوں کی کسی ترکیب کو قرار دیا ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ مبینہ ترکیب تبدیل ہوگئی ہے یا آپ کو اسکا ادرک دیر سے ہوا ہے؟ پاکستانیوں کی جس اکثریت کی آپ بات کررہے ہیں کیا یہ اکثریت پورے ملک میں یکساں طور پر بستی ہے یا اسکا ارتکاز کسی خاص جگہ پر ہے پاکستانی اسٹبلشمنٹ کی عدم مخالفت کی ایک عجیب و غریب وجہ آپ نے یہ بھی بیان کی ہے کہ اکثریت عاشق ہے-پاکستانیوں کی اکثریت تو مذھب کی بھی عاشق ہے اس معاملہ میں تو آپ کا رویہ مکمل طور مختلف ہے تو کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟ :) :thinking: :) سب سے عجیب غریب بات آپ نے لکھی ہے کہ سیاستدان اندھیروں میں چھپ کر ملتے ہیں تو عوام کو بھی اپنا مفاد دیکھنا چاہئے اسکا کیا مطلب ہے کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عوام بھی اگر اپنے مفاد میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہے تو بلکل جائز ہے؟ :thinking: :thinking: :thinking:

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    لگتا ہے آپ کالی بھیڑوں کی گھر کی تربیت اچھی طرح بے نقاب کرکے ہی دم لیں گے

    :bigsmile:

    اگر وہ غلط فہمی میں آپ سے پنگا لینے والی غلطی کر ہی بیٹھی ہے تو اب اسے معاف بھی کر دیں

    :lol: :hilar:

    #189
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13339
    • Total Posts: 13486
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مَیں

    بلیک شپ

    معذرت خواہ ہوں

    مجھے دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے تھی . اب شرمندگی اور افسوس ہو رہا ہے

    آئندہ نہیں ہو گا .

    تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

    سید صادق حسین ——

    #190
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 240
    • Posts: 4255
    • Total Posts: 4495
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    گھر کی تربیت

    ______________

    Bawasahib

    Ghost Protocolsahib

    محترم باوا اور محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحبان

    اسلام علیکم

    اگر گھر کی تربیت سے مراد ہے کے وہ تربیت جو ماں باپ اور بڑے بہن بھائی کے طفیل کوئی گھر میں حاصل کرتا ہے تو میرا خیال ہے کے آپس کی گفتگو اور اختلافات میں گھر اور ان معزز ہستیوں کا ذکر نہیں لانا چاہیے . اگر ارادہ ایسا نہیں ہے اور گھر سے مراد کچھ اور ہے تو میری اس تحریر کو نظر انداز کر دیں

    ویسے کبھی کبھار ہمارا رویہ اور تحریر اس محفل میں اس پیمانے پر پہنچ جاتی ہے کے کسی بھی گھر والے کو اس کی بھنک پڑ جاۓ تو ہمیں صرف شرمندگی ہی ہو گی. میرا خیال ہے کے کبھی کبھار جن الفاظ اور خیالات کا اظہار جو ہم یہاں کرتے ہیں اپنے گھر والوں کے سامنے کبھی بھی نہیں کر سکیں گے

    #191
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13339
    • Total Posts: 13486
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مَیں

    گھر کی تربیت ______________ Bawasahib Ghost Protocolsahib

    محترم باوا اور محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحبان

    اسلام علیکم

    اگر گھر کی تربیت سے مراد ہے کے وہ تربیت جو ماں باپ اور بڑے بہن بھائی کے طفیل کوئی گھر میں حاصل کرتا ہے تو میرا خیال ہے کے آپس کی گفتگو اور اختلافات میں گھر اور ان معزز ہستیوں کا ذکر نہیں لانا چاہیے . اگر ارادہ ایسا نہیں ہے اور گھر سے مراد کچھ اور ہے تو میری اس تحریر کو نظر انداز کر دیں

    ویسے کبھی کبھار ہمارا رویہ اور تحریر اس محفل میں اس پیمانے پر پہنچ جاتی ہے کے کسی بھی گھر والے کو اس کی بھنک پڑ جاۓ تو ہمیں صرف شرمندگی ہی ہو گی. میرا خیال ہے کے کبھی کبھار جن الفاظ اور خیالات کا اظہار جو ہم یہاں کرتے ہیں اپنے گھر والوں کے سامنے کبھی بھی نہیں کر سکیں گے

    و علیکم السلام محترم جے بھائی جی

    میری عادت نہیں کہ کہ اپنی گفتگو میں کسی کے گھر کو بیچ میں لے آؤں، ایسی غلیظ حرکت جو کرتا ہے اسے اسکی زبان میں جواب ضرور دیتا ہوں

    یہ گھر کی تربیت ہماری نہیں کسی اور کی اصطلاح ہے جسے اپنے گھر کی تربیت پر بہت ناز ہے اور ذاتی گفتگو میں دوسروں کو گھر کی ناقص تربیت کے طعنے دیتا ہے

    اب اسکی حالت عمران خان جیسی ہے کہ جس کے اپنے الفاظ ہی قدم قدم پر اسکا پیچھا کرتے ہیں

    امید ہے اس وضاحت سے آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی ہوگی

    https://danishgardi.pk/forums/topic/%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%85-%da%af%d9%84%d9%b9%db%8c/page/3/#post-125479

    • This reply was modified 10 months, 2 weeks ago by  Bawa.
    #192
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4503
    • Total Posts: 4643
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    گھر کی تربیت ______________ Bawasahib Ghost Protocolsahib

    محترم باوا اور محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحبان

    اسلام علیکم

    اگر گھر کی تربیت سے مراد ہے کے وہ تربیت جو ماں باپ اور بڑے بہن بھائی کے طفیل کوئی گھر میں حاصل کرتا ہے تو میرا خیال ہے کے آپس کی گفتگو اور اختلافات میں گھر اور ان معزز ہستیوں کا ذکر نہیں لانا چاہیے . اگر ارادہ ایسا نہیں ہے اور گھر سے مراد کچھ اور ہے تو میری اس تحریر کو نظر انداز کر دیں

    ویسے کبھی کبھار ہمارا رویہ اور تحریر اس محفل میں اس پیمانے پر پہنچ جاتی ہے کے کسی بھی گھر والے کو اس کی بھنک پڑ جاۓ تو ہمیں صرف شرمندگی ہی ہو گی. میرا خیال ہے کے کبھی کبھار جن الفاظ اور خیالات کا اظہار جو ہم یہاں کرتے ہیں اپنے گھر والوں کے سامنے کبھی بھی نہیں کر سکیں گے

    جے بھیا،
    سب سے پہلے تو آپ اپنا سمجھ کر غلطی کی نشاندھی اور اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسکا شکریہ میری توقع رہے گی کہ ایسا اعتماد کے ساتھ کرتے رہیں –
    یہاں گھر کی تربیت کے استعمال کا ایک پس منظر ہے کسی مقام پر بلیک شیپ صاحب کی طرف سے کچھ الفاظ کے استعمال پر اپنے گھر کی بہتر تربیت کا دعوی سامنے آیا تھا تو جب رنڈی رونا جیسے الفاظ پڑھنے کو ملتے ہیں تو لازمی سوال اٹھتا ہے کہ یہ کیسی گھر کی تربیت ہے جس میں ان انتہائی معیوب الفاظ کا استعمال کھلے عام ہوتا ہے
    اسکا یہ بھی مطلب ہے کہ پاکی داماں کو یا تو اتنا بڑھانا نہیں چاہئے اگر بڑھا لیا جائے تو اسکا پاس رکھنا چاہئے

    #193
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 353
    • Posts: 7972
    • Total Posts: 8325
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: مَیں

     سو باتوں کی ایک بات۔۔۔۔۔ جب سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتے ہیں، اپنے مفادات کی خاطر اِسی شیطانی اسٹیبلشمنٹ سے راتوں کو چھپ چھپ کر پپیاں جھپیاں ڈالتے ہیں تو کیا پھر مجھے بھی اپنا ذاتی مفاد نہیں دیکھنا چاہئے۔۔۔۔۔

    آپ نے اتنی لمبی تمہید صرف اس لئے باندھی کہ آئندہ ہم آپ کو بوٹ چاٹنے دیں؟

    :thinking:

    #194
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 353
    • Posts: 7972
    • Total Posts: 8325
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: مَیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیا ہوگیا ہے لکھا تو ہے۔۔۔۔۔ حد ہے۔۔۔۔۔ اپنی ایسی کئی تحریریں ڈھونڈنے کوئی مشکل نہیں ہے لیکن ضرورت کیا ہے۔۔۔۔۔ ویسے میری کچھ ایسی تحاریر پر آپ بھی اپنی پسندیدگی کی مُہر ثبت کرچکے ہیں۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-)

    آپ کا دل رکھنے کو کئی بار تو لائیک میں بھی دے چکا ہوں مگر اس بات کو زیادہ سیریس نہ لیا کریں

    :)

    #195
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مَیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    سب سے پہلے تو یہ کہ مجھے آپ کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کرنے میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ آپ میرے الفاظ تو توڑتے مروڑتے ہیں ہی لیکن اکثر اوقات مجھے مخاطب کرتے ہوئے الفاظ ہی تبدیل کردیتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کی توجہ پہلے بھی کئی دفعہ ایسی نیچ حرکتوں پر دلائی جاچکی ہے بلکہ شاہد عباسی صاحب بھی آپ کو اِس بابت کہہ چکے ہیں لیکن لگتا ہے یہ حرکتیں آپ کے ایمان کا حصہ ہے۔۔۔۔۔ اور پھر آخر میں ہوتا یہ ہے آپ کے اندر اچانک اتنی ہمت آجاتی ہے کہ الفاظ کی توڑ مروڑ کا الزام بھی اُلٹا مجھ پر لگا دیتے ہیں۔۔۔۔۔

    اب یہاں دیکھیں۔۔۔۔۔

    پاکستانیوں کی جس اکثریت کی آپ بات کررہے ہیں کیا یہ اکثریت پورے ملک میں یکساں طور پر بستی ہے یا اسکا ارتکاز کسی خاص جگہ پر ہے پاکستانی اسٹبلشمنٹ کی عدم مخالفت کی ایک عجیب و غریب وجہ آپ نے یہ بھی بیان کی ہے کہ اکثریت عاشق ہے-پاکستانیوں کی اکثریت تو مذھب کی بھی عاشق ہے اس معاملہ میں تو آپ کا رویہ مکمل طور مختلف ہے تو کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟

    کیا مَیں نے اپنی تحریر میں اکثریت کا لفظ استعمال کیا۔۔۔۔۔

    مَیں نے یہ لکھا تھا۔۔۔۔۔

    میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیبلشمنٹ کو بلاواسطہ یا بالواسطہ پسند کرتی آئی ہے۔۔۔۔۔

    مَیں نے بہت واضح الفاظ میں ایک بڑی تعداد لکھا ہے لیکن آپ نے اِس کو اکثریت سے تبدیل کردیا۔۔۔۔۔ کسی بھی اُردو دان سے پوچھ لیں اکثریت اور ایک بڑی تعداد میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    مثلاً بیس پچیس فیصد کو بھی ایک بڑی تعداد کہا جاسکتا ہے لیکن کسی منطق سے کسی کُلیے سے بیس پچیس فیصد کو اکثریت نہیں کہا جاسکتا۔۔۔۔۔

    اور ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ میں سمجھتا ہوں، اِس کا مطلب یہ ہے کہ یہ میرا ذاتی خیال ہے(اور مَیں اپنے اِس خیال پر قائم ہوں) کیونکہ کوئی ریفرینڈم تو ہوا نہیں ہے کہ کون کون اسٹیبلشمنٹ کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔ ہوسکتا ہے آپ میرے خیال سے متفق نہ ہوں تو دونوں اگر چاہیں گے تو اپنے اپنے خیالات کے حق میں کچھ دلائل دیں گے یا ایگری ٹو ڈِس ایگری پر بات ختم کردیں گے۔۔۔۔۔

    ہُن سمجھ آئی۔۔۔۔۔

    اب یہ ایک اور دیکھیں۔۔۔۔۔ آپ نے لکھا۔۔۔۔۔

    پاکستانی اسٹبلشمنٹ کی عدم مخالفت کی ایک عجیب و غریب وجہ آپ نے یہ بھی بیان کی ہے کہ اکثریت عاشق ہے

    آپ کی اِس تحریر سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ مَیں ذاتی طور پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا عدم مخالف ہوں۔۔۔۔۔ جبکہ ایسی بات نہیں ہے۔۔۔۔۔ مَیں نے کچھ اور کہا ہے۔۔۔۔۔

    اب مجھے لگتا ہے کہ آپ نے میری تحریر کو غور سے پڑھے بغیر صرف میری کوئی بھی بات پکڑنے کی کوشش کی ہے(ہوسکتا ہے مَیں غلط ہوں لیکن میرے اندازے عموماً اتنے غلط ہوتے نہیں ہیں)۔۔۔۔۔

    اب اگر آپ ایک دفعہ پھر زحمت کریں اور واپس میری تحریر کا یہ حصہ پڑھیں تو آپ کو سمجھ آجائے گا کہ یہ بات شروع کرنے سے پہلے مَیں نے شیرازی صاحب کی تحریر کا ایک پیرا گراف لگایا تھا اور اِسی پیراگراف کو بنیاد بنا کر اپنے نکات لکھے تھے اور جس(پیراگراف) کے بارے میں یہ کہا تھا کہ کچھ ایسا ہی معاملہ میرا بھی ہے۔۔۔۔۔

    اگلی تحریر میں، مَیں اپنی پچھلی تحریر کی شرح لکھتا ہوں۔۔۔۔ صرف آپ کی خاطر کہ آپ بھی نقل کر کے پاس ہوجائیں۔۔۔۔۔

    ویسے مَیں نے  دیکھا ہے آپ کو بھی دُرست طریقے سے تین اسمائلیز لگانا آ ہی گئے ہیں جیسے مَیں لگاتا آیا ہوں۔۔۔۔۔

    ;-) :facepalm: ;-)

    #196
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مَیں

    کسی مقام پر بلیک شیپ صاحب کی طرف سے کچھ الفاظ کے استعمال پر اپنے گھر کی بہتر تربیت کا دعوی سامنے آیا تھا

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیا ایک عدد ریفرینس عطا کرسکتے ہیں جہاں مَیں نے انہی الفاظ میں یہ دعویٰ کیا ہوں۔۔۔۔۔

    اور برسبیلِ تذکرہ رنڈی رونا پنجاب کی ایک ترکیب ہے جس کو زیادہ سے زیادہ سلینگ کہا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہر وقت بلاوجہ کا رونا پیٹنا مچایا ہوا ہو۔۔۔۔۔

    ویسے ایک بات تو بتائیں کیا اب آپ معزز بلاگر کے گھریلو لطیفوں کو میرے ایک سلینگ کے مقابل رکھیں گے۔۔۔۔۔ اتنی مالش یوں نہیں اچھی۔۔۔۔۔

    شاید آپ کی انہی لازوال منطقوں کی وجہ سے شہری سندھ کا مقدمہ کامیاب نہیں ہو پا رہا ہے۔۔۔۔۔

    ;-) :facepalm: ;-)

    #197
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 240
    • Posts: 4255
    • Total Posts: 4495
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    و علیکم السلام محترم جے بھائی جی میری عادت نہیں کہ کہ اپنی گفتگو میں کسی کے گھر کو بیچ میں لے آؤں، ایسی غلیظ حرکت جو کرتا ہے اسے اسکی زبان میں جواب ضرور دیتا ہوں یہ گھر کی تربیت ہماری نہیں کسی اور کی اصطلاح ہے جسے اپنے گھر کی تربیت پر بہت ناز ہے اور ذاتی گفتگو میں دوسروں کو گھر کی ناقص تربیت کے طعنے دیتا ہے اب اسکی حالت عمران خان جیسی ہے کہ جس کے اپنے الفاظ ہی قدم قدم پر اسکا پیچھا کرتے ہیں امید ہے اس وضاحت سے آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی ہوگی https://danishgardi.pk/forums/topic/%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%85-%da%af%d9%84%d9%b9%db%8c/page/3/#post-125479

    Bawasahib

    محترم باوا صاحب

    سلام علیکم

    بہت بہت شکریہ . آپ کو پورا اختیار ہے کہ آپ دوسرے کے رویہ کا جواب کس طرح سے دیں

    #198
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 240
    • Posts: 4255
    • Total Posts: 4495
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مَیں

    جے بھیا، سب سے پہلے تو آپ اپنا سمجھ کر غلطی کی نشاندھی اور اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسکا شکریہ میری توقع رہے گی کہ ایسا اعتماد کے ساتھ کرتے رہیں – یہاں گھر کی تربیت کے استعمال کا ایک پس منظر ہے کسی مقام پر بلیک شیپ صاحب کی طرف سے کچھ الفاظ کے استعمال پر اپنے گھر کی بہتر تربیت کا دعوی سامنے آیا تھا تو جب رنڈی رونا جیسے الفاظ پڑھنے کو ملتے ہیں تو لازمی سوال اٹھتا ہے کہ یہ کیسی گھر کی تربیت ہے جس میں ان انتہائی معیوب الفاظ کا استعمال کھلے عام ہوتا ہے اسکا یہ بھی مطلب ہے کہ پاکی داماں کو یا تو اتنا بڑھانا نہیں چاہئے اگر بڑھا لیا جائے تو اسکا پاس رکھنا چاہئے

    Ghost Protocolsahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    عزت اور احترم کا شکریہ

    نیلے رنگ کے جملہ سے اختلاف کی گستاخی کرتا ہوں اور ہرے رنگ کی تحریر سے متفق ہوں

    #199
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13339
    • Total Posts: 13486
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مَیں

    :thinking:

    آپ نے اتنی لمبی تمہید صرف اس لئے باندھی کہ آئندہ ہم آپ کو بوٹ چاٹنے دیں؟

    :o

    بیلیور بھائی

    آپ کسی کو اسکے گھر کی تربیت پر عمل کرنے سے روکنے والے کون ہوتے ہیں؟

    یہ حق آپکو کس نے دیا ہے کہ آپ کسی کو بوٹ نہ چاٹنے دیں؟

    پتہ نہیں کسی کے گھر کی تربیت میں بوٹ چاٹنے کے علاوہ اور کیا کیا چاٹنا سکھایا جاتا ہے؟

    آپ کسی کو کیا کیا چاٹنے سے روکیں گے؟

    :facepalm:

    #200
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 353
    • Posts: 7972
    • Total Posts: 8325
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: مَیں

    محترمہ بلیک شیپ صاحب

    پاکستانیوں کی بڑی تعداد سے یاد آیا کہ آپ تو ان کو انسان ہی نہیں سمجھتے کیونکہ یہ عقیدتوں کے انبار تلے دبے ہوے بے عقل لوگ ہیں جنکی ساری براییاں مذہب کی وجہ سے ہیں

    اسٹیبلشمینٹ کو پسند کرنے کی ایک عمدہ مثال دیکھنی ہو تو لیبیا چلے جائیں جہاں باقاعدگی سے الیکشن ہوتا تھا اور قذافی اسٹیبلشمینٹ کو ننانوے فیصد پسندییدگی کی سند ملتی تھی

    جونہی کسی بڑی پاور نے قذافی کی اسٹیبلشمینٹ کا مکو ٹھپنا شروع کیا قذافی آگے آگے تھا اور عوام اس کے پیچھے پیچھے حتی کہ عوام نے اسے ایک گٹر لائین کے پائیپ میں جالیا

    اسٹیبلشمینٹ کو کوی بھی پسند نہیں کرتا لتر کی محبت ہوتی ہے دل کی نہیں

Viewing 20 posts - 181 through 200 (of 242 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!