Thread: موت

Home Forums Non Siasi موت

This topic contains 50 replies, has 12 voices, and was last updated by  JMP 1 month, 4 weeks ago. This post has been viewed 1146 times

Viewing 11 posts - 41 through 51 (of 51 total)
  • Author
    Posts
  • #41
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    نہیں فورم تو الگ سے نہیں کھولا ۔لیکن بلیور بھائی کی گوشمالی کا ایک جگہ مناسب انتظام کر رکھا ہے ۔ :bigsmile:

    اورجہاں میری گوشمالی ہورہی ہے کم از کم مجھے اس جگہ کا ایڈریس ہی دے دو؟

    :cry:

    #42
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    Atifsahib

    پیر و مرشد

    یہ تو سیدھی سیدھی دنیا میں ہی جنت کی طلب کی خواہش لگ رہی ہے

    ویسے ان تمام محترم خواتین کی بھی خواہش ہوکہ راک ہڈسن، جیمز ڈین، پال نیومین ، وحید مرد وغیرہ کی جوانی والا ساتھ مل جاۓ تو پھر تو آپ کے وارے نیارے ہو گئے . آپکو وہ مل گئیں اور انکو آپ

    جے بھای اب یہ محض اتفاق ہے کہ آپ نے مذاق میں جو بات لکھ دی وہ دراصل ایک حدیث کی رو سے عین مذہبی اعتقاد بھی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جس کو جنت ملنی ہے اس کی جنت اسی دنیا سے شروع ہوجاے گی، مطلب اس کی لائف میں ایک سکون اور آرام ہوگا، اپنے سلیم بھای کی طرح پیسے کے پیچھے پیچھے اور پیسہ آگے آگے والی شکاری ریس نہیں ہوگی

    :thinking:

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Believer12.
    #43
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    جے ایم پی صاحب۔۔ بہت بڑا فرق ہے۔۔۔ ہم اپنے تئیں یہ قیاس کرلیں کہ اس دنیا کو اور ہمیں کسی طاقت / قوت نے بنایا ہے، یہ بالکل اور بات ہے اور مذہب بالکل اور بات ہے۔ مذہب تو اس نامعلوم قوت کے نام پر اپنی پوری مرضی مسلط کرتا ہے کہ جس نے تمہیں بنایا ہے وہ چاہتا ہے کہ تم فلاں فلاں طریقے سے زندگی گزارو، یوں اٹھو، یوں بیٹھو، یوں سانس لوں، فلاں سے محبت کرو، فلاں سے نفرت کرو۔۔۔ اکثر مذہبی لوگ بھی اس فرق کو نظر انداز کرجاتے ہیں کہ تخلیق کائنات کے پیچھے کسی قوت کا ہونا اور ان کے مذہب کے بیان کردہ خدا میں انتہا درجے کا فرق ہے، اسی لئے کسی ناستک سے ان کی بحث ہمیشہ خدا کے وجود کو منوانے کی کوشش سے شروع ہوتی ہے۔۔۔

    مجھے تو لگتا ہے کہ ہم سب کسی تجربہ گاہ میں ہیں اور ہم انسانوں اور حیوانوں کی زندگی کی کوئی وقعت نہیں ہے، نہ ہمارے جذبات کی کوئی اہمیت۔۔۔ یہ جو قدرت نے نسل بڑھانے کے فعل میں اتنی رغبت رکھ دی ہے، یہ قدرت کی تجربہ گاہ میں حیات کی کمی نہیں ہونے دیتا۔۔ کبھی کبھی تو مجھے بھی بالکل ایسا ہی لگتا ہے کہ ہم سب کسی کھلنڈرے، من موجی اور ضدی بچے کے ہاتھ کا کھلونا ہیں۔۔

    زندہ رود صاحب آپ جس معاشرے میں رہتے ہیں اور جس حکومت کو اپ کے ووٹ کی محتاجی رہتی ہے وہ بھی منتخب ہو کر ایسے قوانین بناتی ہے جن کو توڑنے پر آپ کو جیل ہوجاتی ہے کیونکہ انکو توڑنے سے معاشرے کا امن و سکون تباہ ہوتا ہے ، انارکی پھیلتی، مجرم آزاد پھرتے اور معصوم لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہیں، جیسا کہ آجکل پاکستان میں ہورہا ہے، کوی غریب عیسای بچی روڑی سے دو ردی کے کاغذ لا کر چاے بنانے کیلئے چولہے میں ڈال دے تو  کھلم کھلا پھرنے والے لعنتی مجرم اسے زندہ جلا دیتے ہیں، ظاہر ہے آپ جیسے حساس لوگ ایسا ظلم ہرگز نہیں چاہتے، ان مجرموں کو سخت سزا دینے کییلئے ایک قانون کا ہونا ضروری ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک خالق ہو جس نے سب کو پیدا کیا ہے لیکن وہ زندگی کے قوائد و ضوابط سکھانے کیلئے کوی کتاب نہ اتارے، اسی کتاب کا نام مذہب ہے جس میں آپ کو ہسٹری بھی ملے گی اور فیوچر کے متعلق انفارمیشن بھی، قوانین اور ظابطہ حیات بھی ملے گا اور شادی و طلاق کے متعلق اصول بھی ملیں گے، پھر ان ہدایات پر عمل کرنے والوں کو ریوارڈ دینے کی بات بھی ملے گی جسے ہم جنت کہتے ہیں اور مجرمون کیلئے سزا یعنی دوزخ کی بات بھی یہیں سے پتا چلے گی

    #44
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    My friend I think you are not fully aware of how advance AI has become and it will only improve itself with lighting speed. I wish you to live a long healthy life to see its ” magic ” yourself. Reality you see is not actually out there and what really out there is not something which we can see anyway :disco:

    محترم آپ کی بات میں ہی میری بات کی تصدیق ہے، جو ایڈوانس سسٹم ابھی ہے اور آئندہ چل کے اور بھی ایڈوانس ہوجاے گا لازم بات ہے کہ انسانی ہے مگر اس سسٹم کو کیا نام دیں جو روز اول سے ہی انتہای پیچیدہ اور انتہای جدید ہے، یعنی انسانی جسم کا نظام علاوہ ازیں کروڑوں جانداروں کا علیحدہ علیحدہ نظام

    #45
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک خالق ہو جس نے سب کو پیدا کیا ہے لیکن وہ زندگی کے قوائد و ضوابط سکھانے کیلئے کوی کتاب نہ اتارے، اسی کتاب کا نام مذہب ہے جس میں آپ کو ہسٹری بھی ملے گی اور فیوچر کے متعلق انفارمیشن بھی، قوانین اور ظابطہ حیات بھی ملے گا اور شادی و طلاق کے متعلق اصول بھی ملیں گے، پھر ان ہدایات پر عمل کرنے والوں کو ریوارڈ دینے کی بات بھی ملے گی جسے ہم جنت کہتے ہیں اور مجرمون کیلئے سزا یعنی دوزخ کی بات بھی یہیں سے پتا چلے گی

    میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فرض کریں اگر واقعی کائنات اور انسانوں کو کسی نے تخلیق کیا ہے تو یہ بات عین ممکن ہے کہ وہ انسانوں کی رہنمائی کے لئے کوئی ضابطہ حیات اتارے۔ مگر موجودہ کتب جو الہامی یا مذہبی کتب کہلاتی ہیں اور ان کے پیروکار اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ خدا کی نازل کردہ ہیں، وہ کتب تو خود چیخ چیخ کرکہہ رہی ہیں کہ ہم تمہارے جیسے انسانوں کی لکھی ہوئی ہیں،۔۔۔۔ لمبی چوڑی بحث میں کیا پڑنا، آپ سے ایک بار پہلے بھی پوچھ چکا ہوں، کیا ہم کسی خالق سے توقع کرسکتے ہیں کہ وہ بات بے بات اپنی مخلوق پر لعنتیں بھیجے یا ان کو کوسنے دے۔۔ اگر کوئی سائنسدان مصنوعی ذہانت سے بھرپور کوئی روبوٹ بنائے تو کیا وہ اس روبوٹ پر لعنتیں بھیجے گا کہ اس نے فلاں کام ایسے کیوں کیا اور ڈھمکاں کام ایسے کیوں کیا۔  اگر وہ لعنت بھیجتا ہے تو کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دراصل خود پر لعنت بھیج رہا ہے، کیونکہ روبوٹ کو بنایا تو بہرحال اسی نے ہے۔۔۔ خیر یہ تو ایک معمولی سی بات ہے جس کو ہر کامن سینس رکھنے والا آدمی سمجھ سکتا ہے، دینے کو لمبی چوڑی اور ادق دلیلیں بھی موجود ہیں جن سے بہ آسانی سمجھا جاسکتا ہے کہ تمام مذہبی کتابیں خود انسانوں کی لکھی ہوئی ہیں۔۔۔ 

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Zinda Rood.
    #46

    زندہ رود صاحب ایک روبوٹ اور گوشت پوست کے انسان میں دماغ اور روح کا فرق ہوتا ہے، انسان جو روبوٹ بناتا ہے اس کے برین میں جو کچھ سسٹم بنایا جاتا ہے وہ روبوٹ اس سے باہر نہیں جاسکتا، مثلا کار اسمبلنگ میں روبوٹک ورک دکھای دیتا ہے جبکہ انسانوں کو تو شعور دیا گیا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود چنیں، قرآن مجید میں یہودیوں پر لعنت ڈالی گئی ہے تو اس کی وجہ ان کے گندی عادات ہیں، آج بھی یہودیوں کی عادات جوں کی توں ہیں

    #47
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    کوئی بھی عادت ایک علت سے کم نہیں ہے

    جب علت زندگی کا حصہ بن جاۓ تو منطق ، سمجھ بوجھ ، مذہب کی تعلیمات ، جنت کے خواب وغیرہ سب پیچھے رہ جاتے ہیں

    #48
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    زندہ رود صاحب ایک روبوٹ اور گوشت پوست کے انسان میں دماغ اور روح کا فرق ہوتا ہے، انسان جو روبوٹ بناتا ہے اس کے برین میں جو کچھ سسٹم بنایا جاتا ہے وہ روبوٹ اس سے باہر نہیں جاسکتا، مثلا کار اسمبلنگ میں روبوٹک ورک دکھای دیتا ہے جبکہ انسانوں کو تو شعور دیا گیا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود چنیں، قرآن مجید میں یہودیوں پر لعنت ڈالی گئی ہے تو اس کی وجہ ان کے گندی عادات ہیں، آج بھی یہودیوں کی عادات جوں کی توں ہیں

    بیلیور صاحب۔۔ قرآن میں اتنی بار اتنے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے کہ شمار سے باہر ہے۔۔ آپ گننے کی کوشش کرکے دیکھ لیں۔ صرف یہودیوں پر لعنت نہیں کی گئی۔۔ اور قرآن میں اعمال وغیرہ کا تو خال خال ذکر ہے، ذیادہ غصہ اس بات کا دکھا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام پر لوگ ایمان کیوں نہیں لارہے۔۔  عام روزہ مرہ کے معاملات میں اگر کوئی شخص اپنی گفتگو میں بہت زیادہ لعنت کا لفظ استعمال کرتا ہو، اور بات بے بات کہتا ہو، فلاں پر بھی لعنت، ڈھمکاں پر بھی لعنت، جو مجھ سے اختلاف کرے اس پر بھی لعنت، تو ہم اس شخص کے بارے میں کوئی اچھی رائے قائم نہیں کرتے، کجا کہ ہم اس کی گفتگو یا پھر ایسی گفتگو جس میں لعنت جیسے الفاظ کا بے تحاشا استعمال ہوا ہو، اسے الہامی قرار دے دیں۔۔

    جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ خالق اپنی مخلوق کے جرائم کا ذمہ دار ہے یا نہیں، تو اس کا جواب آپ کو قرآن سے ہی مل جائے گا، جب قرآن میں اللہ فرشتوں سے کہتا ہے کہ میں زمین پر انسان بنانے والا ہوں تو فرشتے اللہ کو کہتے ہیں کہ انسان زمین پر فساد مچائے گا۔۔۔ اسی سے اندازہ لگا لیجئے کہ فرشتوں تک کو پتا تھا کہ انسان خون خرابہ اور فساد ہی مچائے گا، جب خالق کو پہلے سے علم ہوجائے  کہ وہ جو مخلوق بنانے والا ہے اس نے فتنہ و فساد، خون خرابہ اور قتل و غارتگری ہی کرنی ہے، اس کے باوجود وہ مخلوق بنادے تو اس مخلوق کے تمام تر گناہوں اور جرائم کا ذمے دار وہ خود نہ ہوا۔۔۔۔؟؟؟ 

    #49

    زندہ رود بھای ، آپ نے فرشتوں والی بات میں آدھی بات لکھی ہے پورا واقعہ پڑھیں پہلے فرشتوں نے بالکل یہی کہا تھا جو آپ نے لکھا مگر اگلی سطرروں میں فرشتے سجدے میں بھی گر گئے اور اقرار کیا کہ اے اللہ تو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے ، دنیا میں تمام انسان فسادی نہیں ہیں کچھ رب کا بہروپ بھی ہوتے ہیں جیسے ایدھی تھے یا مدر ٹریسا یا اور بہت سارے، مذہبی لوگوں کی مثال میں نہیں دیتا  کیونکہ آپ غصہ کرجاتے ہیں

    :)

    #50
    Lovelyday
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 352
    • Total Posts: 354
    • Join Date:
      20 Mar, 2017
    • Location: Danishgardi Forum

    Re: موت

    عمر کے معاملے میں البتہ یہ مشاہدہ رہا ہے کے جو کل بچہ تھا وہ آج بوڑھا ہے . جو آج بچہ ہے وہ کل بوڑھا ہو گا

    Saien JMP

    Last week, a day before the Australian Federal election, Bob Hawke passed away.  He was a towering, can-do prime minister. Larrikin and Rhodes Scholar, he was a loved warrior and intellect in the only pantheon that really counts – the people’s pantheon.  He was known for writing letters to children and on his passing away, many people shared their letters through social media. Your comment above is as good as his letter to a 9 year of child he penned in 1985. I thought of sharing it with you.

    Bob Hawke on death

    • This reply was modified 1 month, 4 weeks ago by  Lovelyday.
    #51
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    Lovelydaysahib

    سلام علیکم

    Thank you very much. I did read the news of demise of Bob Hawke.

    Thank you for sharing this letter. 1) I am very pleasantly surprised that late prime Minister Mr. Hawke took time to respond to letters. 2) He wrote very elegantly and communicated his message in a simple dignified manner 3) Giving  a great advice to a young fella. The last sentence is indeed a great advice.

    The more I know you the more I respect you. Thank you for being who you are.

Viewing 11 posts - 41 through 51 (of 51 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation