Thread: موت

Home Forums Non Siasi موت

This topic contains 50 replies, has 12 voices, and was last updated by  JMP 1 month, 4 weeks ago. This post has been viewed 1147 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 51 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: موت

    کیا آپ کو دودھ اور شہد کی نہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، دنیا میں آپ کتنی بھی کوشش کرلیں چند بوتلوں سے زیادہ خالص شہد نہیں ملتا، اور دودھ تو خالص ملنا محال ہے، خاص کر پاکستانی جیسے ممالک میں۔ ایسے میں آپ ان دو نعمتوں سے اغماض برت کر دیدہ و دانستہ کفرانِ نعمت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نادان نے تو ایک مرتبہ کھلم کھلا اس بات کا اقرار کیا تھا کہ وہ صرف اور صرف دودھ اور شہد کیلئے جنت میں جانا چاہتی ہیں (ویسے اور ان کے پاس چوائس بھی کوئی نہیں تھی۔ :cwl: ۔)۔۔

    یار ویسے سچ بتاوں تو نہ تو مجھے شہد کا ذائقہ پسند ہے اور نہ ہی (لیکویڈ)  دودھ سے کبھی رغبت رہی ہے۔ کبھی کبھار سگریٹ سے ہونے والی کھانسی کے لئے شہد کا استعمال کرنا پڑجاتا ہے تو یقین کریں منہ بہت دیر تک بدمزہ رہتا ہے اور دودھ پی کر تو ہمیشہ مجھے معدے میں بھاری پن کا احساس ہوا ہے۔

    نادان کا معاملہ اس لئے مختلف ہے کہ ظاہر ہے انہیں بھلا حوروں میں کیا دلچسپی ہوسکتی ہے؟

    آپ خود بھی سوچیں کہ جنت میں کھوتے کی کڑاھی بھی نہ ملے تو بھلا کیسی جنت؟؟ ایسی نہر کا کیا کرنا جہاں سے جھینگے پکڑ کر فرائڈ باربی کیو پران نہ کھائے جاسکتے ہوں؟ ایسے اڑن ٹٹو کا کیا فائدہ جس میں ساتھ ہمسفر بٹھا کر ہینکی پینکی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔ نہ بابا نہ، سانوں اے دنیا ہی وارا کھاندی اے۔

    #22
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: موت

    جے بھای انتہای اہم موضوع پر سوال اٹھایا ہے، آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کسی کی وفات پر ہم قرآن سے لی گئی یہ آیت پوسٹ کرتے ہیں، اناللہ وانا علیہ راجعون، اس کا مطلب ہے کہ ہم اللہ کی طرف سے ہی آے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کرجانے والے ہیں یہ تو ہے ہمارا اعتقاد جس پر ہر مسلمان کو پکا یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا، اب بات یہ کہ آخر سو فیصد یقین کے باوجود ہم موت سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ دراصل موت کا خوف اور زندگی سے پیار بھی خدا تعالی ہی کا عطاکردہ ہے، اگر انسان کو اپنے جسم سے پیار نہ ہو تو وہ کبھی بھی اس کی حفاظت نہیں کرے گا، اگر موت کا خوف نہ ہوتو زندگی بہت ارزاں ہوجاے گی ، شائد اتنی ارزاں ہوجاے کہ دنیا سے انسان ختم ہی ہوجائیں یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ نہ کریں میرا خیال ہے کہ بات کلئیر ہوگئی ہے، موت کا خوف دراصل ہماری زندگی کی حفاظت کیلئے ایک پہریدار کی طرح ہے اور یہ انسانی جبلت میں شامل ہے بالکل اسی طرح جیسے بلندی سے یا سمندر کی وسعت سے خوف آتا ہے

    آپ کی ساری پوسٹ مسلمانوں کیلئے ہے جبکہ جے بھائی کا سوال تمام انسانوں کے حوالے سے تھا، لگتا ہے غیرمسلموں کیلئے آپ کے پاس لاجک نہیں ہے۔

    اس فورم پر بھی بےحیا ملحدین کی خاصی تعداد پنپ رہی ہے ان کیلئے یہ انااللہ وانا علیہ راجعون والی آئیت بےاثر ہی معلوم ہوتی ہے۔ اگرچہ دماغ پر زور ڈالنے سے ہمیشہ آپکے گھٹنوں میں درد شروع ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی  کچھ اور ٹرائی کریں شاباش

    #23
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    Saien JMP I think it is natural to not know what to say or write in the best way to approach the grieving person. I think the important thing is to make a gesture or expression that lets the bereaved know you’re thinking of them and share their sorrow. I like Jehovah’s Witnesses for many things they do, but specially how they brief each and every participant of the funeral etiquette they would like to observe. Few years back on my friend’s father funeral, I received an email before hand with contents:

    1. Be a good listener. Let friends and family talk about their loved one and their death. If they don’t want to talk about it, don’t pressure them. Focus on the survivor’s needs.
    2. Refer to the deceased by name and acknowledge the person’s life.
    3. Avoid using cliched phrases such as “he or she is in a better place.” Instead, speak from your heart in your own words.
    4. Bring flowers with a note. Don’t bring up other people’s experiences. Let the bereaved focus on their loss.

    Lovelydaysahib

    اسلام علیکم

    Thank you. The more i read you the more I know you the more I respect you. Clear, frank, to the point and honest.

    #24
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    میرے خیال میں خود کو موت کے سامنے کھڑا (یا لیٹا) دیکھ کر دل رضامند نہ ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی تو وہی ہے جو باوا بھائی بیان کرچکے ہیں یعنی اپنے پیاروں کو چھوڑ کر جانے کا دُکھ۔ ویسے بھی اتنے عرصے ایسے مانوس رشتوں کے ساتھ رہنے کے بعد ایک اجنبی ماحول کی طرف جانے ککے خیال سے ہی موت پڑجاتی ہے۔ دوسری وجہ میرے خیال میں برانڈ کا مسلہ ہے ، یعنی ہوسکتا ہے میں یہاں ایک کنال کے گھر میں خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں بہ نسبت جنت کے لاکھوں ایکڑ پر تعمیر شدہ محل کے، پھرنے ٹُرنے کیلئے مجھے اڑن ٹٹو کے بجائے لیمبورگنی یا آڈی چاہیئے ہو۔ جنت کی شراب جانے کیسی ہو کیسی نہ ہو اسلئے یہیں کی امپورٹڈ وہسکی، جِن واڈکا وغیرہ مجھے زیادہ اٹریکٹ کریں گی۔ نیز ایسی حوروں میں بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں بقول مولانا طارق جمیل کہ جن کی ٹانگوں کا درمیانی فاصلہ بھی ستر سال میں طے ہو اس کے بجائے یہیں پر کیٹ ونسلیٹ، رانی مُکر جی ، بروک شیلڈ وغیرہ کا جوان ورژن مل جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ واعلم بالصواب۔

    Atifsahib

    پیر و مرشد

    یہ تو سیدھی سیدھی دنیا میں ہی جنت کی طلب کی خواہش لگ رہی ہے

    ویسے ان تمام محترم خواتین کی بھی خواہش ہوکہ راک ہڈسن، جیمز ڈین، پال نیومین ، وحید مرد وغیرہ کی جوانی والا ساتھ مل جاۓ تو پھر تو آپ کے وارے نیارے ہو گئے . آپکو وہ مل گئیں اور انکو آپ

    #25
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    موت کا ایک دن معین ہے

    نرگس کیوں رات کو نہیں آتی

    Jack Sparrowsahib

    محترم

    ممکن ہے کے آپکا نورانی چہرہ جس کی تصویر آپ نے لگا رکھی ہے کو دیکھ کر صرف عزت اور احترام کو ہی لازم سمجھتی ہوں

    #26
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    وہ انسان جو دوسرے کی جان لے سکتا ہے مگر اپنی اور اپنوں کی جان کو جاتا دیکھ کر افسردہ ہو جاتا ہے ایک بہت دلچسپ رویہ کی مثال ہے

    وہ جو مذہب کے پیروکار ہیں اور مذہب کی تعلیمات پر صدق دل سے ایمان لے آے ہیں وہ بھی اپنے رویہ سے مذہبی تعلیمات کی نفی کر رہے ہیں

    انسان کی ذات کے انگنت دلچسپ پہلو ہیں اور یہ بھی ان میں سے ایک ہے. کہاں بہادری، صبر اور استقامت کی تصویر کہاں کمزوری، جذبات اور خواھشات کے اسیر

    ایک بات طے ہے کے ہر ایک نے اپنے رویہ کی اکوئی نہ کوئی ایک یا متعدد وجوہات ڈھونڈھ رکھی ہیں . یہی وجہ یا وجوہات انسان کے اطمینان قلب کا سبب بنتی ہے . اگر ایسا نہ ہوتا تو زندگی کتنی دشوار ہوتی

    اور اگر یہ درست ہے تو ہم ہر ایک کو انکی اپنی اپنی وجوہات کے زیر اثر اپنی زندگی گزارنے کیوں نہیں دیتے .

    #27
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    جے صاحب۔۔ بہت اچھا موضوع اٹھایا ہے آپ نے۔۔ چونکہ ایک وقت میں میں بھی مذہب پرست تھا اور موت کے بعد زندگی پر ایمان (یاد رہے، ایمان، یقین نہیں) رکھتا تھا، اس لئے میں اپنے تجربے سے اس موضوع پر گفتگو کرسکتا ہوں۔ موت کے بعد زندگی ایک ایسا معاملہ ہے جس کا آج تک کوئی ثبوت نہیں ملا، کبھی کوئی مردہ اٹھ کر نہیں آیا جس نے بتایا ہو کہ مرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا۔ مذہبی افراد کو بچپن سے ہی دیگر مذہبی باتوں کی طرح یہ بھی رٹا دیا جاتا ہے کہ موت کے بعد زندگی ہے، حساب کتاب ہوگا ، جنت جہنم ہوگی۔۔ لوگ اس پر ایمان رکھنے لگتے ہیں، مگر انہیں یقین نہیں آتا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان یقین ہے، مگر انہیں اس پر بالکل یقین نہیں ہوتا۔ اگر یقین ہوتا تو ہر مذہبی شخص اچھے اعمال کرتا اور جلد سے جلد مرنے کی تمنا کرتا تاکہ وہ اس فانی اور اذیت ناک دنیا سے رخصت ہوکر ابدی اور پرسکون زندگی میں داخل ہوسکے۔ مگر معاملہ اس کے برعکس ہے، ہر وہ شخص جو کہتا ہے کہ اسے موت کے بعد کی زندگی پر یقین ہے، وہ بھرپور کوشش کرتا ہے کہ وہ اس فانی دنیا میں زندہ رہے، وہ بوڑھا ہوجائے تب بھی اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ نہ مرے، وہ زندگی کی آخری سانس تک موت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ اسے بھی موت کے بعد کی زندگی پر کوئی یقین نہیں ہے۔ لاشعوری طور پر اسے لگتا ہے کہ وہ فنا ہونے والا ہے،، اس لئے وہ موت سے خوفزدہ ہے۔ کچھ مذہبی لوگ شاید یہ دلیل دیں کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ مرنے کے بعد ان کا حساب کتاب ہوگا اور وہ گناہوں کے بعد جہنم میں دھکیل دیئے جائیں گے، اس لئے وہ موت سے ڈرتے ہیں۔ مگر یہ دلیل بھی ان کے خلاف جاتی ہے، اگر انہیں واقعی حیات بعد الموت پر یقین ہوتا تو وہ گناہ کرتے ہی کیوں۔۔۔؟؟؟

    میں سمجھتا ہوں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو مذہبی و غیر مذہبی کی تفریق کے بغیر تقریباً تمام انسانوں میں مشترکہ طور پر بائی ڈیفالٹ پائی جاتی ہیں۔۔ جیسا کہ میں ایک غیر مذہب ہوں، لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس دنیا میں یونہی نہیں آگئے، کسی نہ کسی قوت / طاقت نے ہم کو ترتیب و تشکیل دیا ہے۔ شاید کسی تجربے کیلئے یا اپنی تفنن طبع کیلئے۔ میرا خیال ہے کہ اس بے نشان دھرتی پر آنکھ کھولنے والی ہر ذی شعور ہستی میں یہ احساس پایا جاتا ہے۔۔ اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ تمام تر مذہبی کہانیوں اور مذہب کی طویل تاریخ کے باوجود مذہبی لوگوں کو مذہبی کہانیوں پر یقین نہیں ہوتا، وہ صرف اس کو مانتے ہیں، اس پر ایمان رکھتے ہیں، مگر ان کا دماغ انہیں قبول نہیں کرتا۔

    Zinda Roodsahib

    bluesheepsahib

    محترم زندہ رود صاحب

    بہت شکریہ

    آپ ہمیشہ میرے الٹے سیدھے موضوعات پر اپنی راۓ دیتے ہیں. اس عزت افزائی پر آپکا شکریہ

    اگر یہ درست ہے “کسی نہ کسی قوت / طاقت نے ہم کو ترتیب و تشکیل دیا ہے” اور بہت ممکن ہے کے درست ہے تو اسکو مذہب کا نام دینے میں کیا قباحت ہے. آپ طاقت کہیں یا مذہب فرق کیا پر سکتا ہے آپکی نظر میں؟

    اور اگر “تجربے کیلئے یا اپنی تفنن طبع کیلئے” بھی درست ہے اور ایک بار پھر بہت ممکن ہے کہ درست ہو تو کیا تجربہ ہو سکتا ہے اور اگر اس طاقت نے ہم کو کھلونا سمجھ رکھا ہے کے جب تک دل چاہا کھیلا اور جب چاہا توڑ دیا تو اس طاقت میں ایک بچہ نظر آتا ہے مجھ کو . تو کیا یہ طاقت ہمیشہ بچہ ہی بن کر ہم سے کھلتی رہے گی

    ویسے اس موضوع پر محترم بلو شیپ صاحب نے بھی ایک ملتا جلتا موضوع چھیڑا تھا

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  JMP.
    #28
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: موت

    یار ویسے سچ بتاوں تو نہ تو مجھے شہد کا ذائقہ پسند ہے اور نہ ہی (لیکویڈ) دودھ سے کبھی رغبت رہی ہے

    پھر آپ تو ارشاد بھٹی کے بچوں کا دودھ نہیں پی سکتے ہیں
     
    :bigsmile:
     
    یہ سعادت بھی کسی کسی کو ہی نصیب ہوتی ہے
     
    :hilar: :hilar: :hilar:
     
     
     
     
     

    #29
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2172
    • Total Posts: 2283
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: موت

    جے بھاہی آپ نے دھاگے کے عنوان کے ساتھ مردے کی تصویر لگا کر ہم جیسے کمزور دل والوں کا تراہ کڈ دیا ہے ابھی ہم نے اپنے بچوں کو پال کر جوان کرنا ہے ایسی باتیں نہ کریں – اگر آپ کے جوان ہو گئے ہیں تو ہمارا

    کیا قصور ہے –

    ایسی ہی ایک تصویر کچھ دن پہلے ایک دوست کی طرف سے وٹس ایپ پر موصول ہوئی ساتھ میں خان صاحب کی طرف سے لکھا ہوا تھا کہ میرے ہم وطنوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے جب تک کہ آپ کو غسل کے پھٹے پر نہ ڈال دیا جائے –
    جہاں تک اس بات کا تحعلق ہے انسان موت سے ڈرتا کیوں ہے تو یہ زندگی کی حفاظت کے لئے ایک فطری جذبہ ہے جس پر انسان کا کنٹرول نہیں ہے جب بھی انسان کی جان کو خطرہ ہو گا وہ اپنی حفاظت کی تدبیر کرے گا – جیسے ایک چیتے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ہرن بھاگ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے – انسان اور جانور کی نسل کی حفاظت کے لئے یہ ضروری ہے – دوسرے جانے والوں کے غم میں افسردہ ہونا بھی فطری ہے بھلے یہ یقین ہو کہ وہ سیدھے جنت میں جایئنگے – یہ سوچ کر کتنا دکھ ہوتا ہے کہ فلاں اپنے پیارے کو کبھی دیکھ نہیں پائیں گے اور اس سے بات نہیں کر پائیں گے – لیکن جیسے موت فطری ہے اسی طرح اپنے پیاروں کے غم کو بھول جانا بھی فطری ہے – وقت کے ساتھ ساتھ زخم بھر ہی جاتے ہیں :

    ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکن
    گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے

    JMP

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Awan.
    #30
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    Zinda Roodsahib bluesheepsahib

    محترم زندہ رود صاحب

    بہت شکریہ

    آپ ہمیشہ میرے الٹے سیدھے موضوعات پر اپنی راۓ دیتے ہیں. اس عزت افزائی پر آپکا شکریہ

    اگر یہ درست ہے “کسی نہ کسی قوت / طاقت نے ہم کو ترتیب و تشکیل دیا ہے” اور بہت ممکن ہے کے درست ہے تو اسکو مذہب کا نام دینے میں کیا قباحت ہے. آپ طاقت کہیں یا مذہب فرق کیا پر سکتا ہے آپکی نظر میں؟

    جے ایم پی صاحب۔۔ بہت بڑا فرق ہے۔۔۔ ہم اپنے تئیں یہ قیاس کرلیں کہ اس دنیا کو اور ہمیں کسی طاقت / قوت نے بنایا ہے، یہ بالکل اور بات ہے اور مذہب بالکل اور بات ہے۔ مذہب تو اس نامعلوم قوت کے نام پر اپنی پوری مرضی مسلط کرتا ہے کہ جس نے تمہیں بنایا ہے وہ چاہتا ہے کہ تم فلاں فلاں طریقے سے زندگی گزارو، یوں اٹھو، یوں بیٹھو، یوں سانس لوں، فلاں سے محبت کرو، فلاں سے نفرت کرو۔۔۔  اکثر مذہبی لوگ بھی اس فرق کو نظر انداز کرجاتے ہیں کہ تخلیق کائنات کے پیچھے کسی قوت کا ہونا اور ان کے مذہب کے بیان کردہ خدا میں انتہا درجے کا فرق ہے، اسی لئے کسی ناستک سے ان کی بحث ہمیشہ خدا کے وجود کو منوانے کی کوشش سے شروع ہوتی ہے۔۔۔

    اور اگر “تجربے کیلئے یا اپنی تفنن طبع کیلئے” بھی درست ہے اور ایک بار پھر بہت ممکن ہے کہ درست ہو تو کیا تجربہ ہو سکتا ہے اور اگر اس طاقت نے ہم کو کھلونا سمجھ رکھا ہے کے جب تک دل چاہا کھیلا اور جب چاہا توڑ دیا تو اس طاقت میں ایک بچہ نظر آتا ہے مجھ کو . تو کیا یہ طاقت ہمیشہ بچہ ہی بن کر ہم سے کھلتی رہے گی

    ویسے اس موضوع پر محترم بلو شیپ صاحب نے بھی ایک ملتا جلتا موضوع چھیڑا تھا

    مجھے تو لگتا ہے کہ ہم سب کسی تجربہ گاہ میں ہیں اور ہم انسانوں اور حیوانوں کی زندگی کی کوئی وقعت نہیں ہے، نہ ہمارے جذبات کی کوئی اہمیت۔۔۔ یہ جو قدرت نے نسل بڑھانے کے فعل میں اتنی رغبت رکھ دی ہے، یہ قدرت کی تجربہ گاہ میں حیات کی کمی نہیں ہونے دیتا۔۔ کبھی کبھی تو مجھے بھی بالکل ایسا ہی لگتا ہے کہ ہم سب کسی کھلنڈرے، من موجی اور ضدی بچے کے ہاتھ کا کھلونا ہیں۔۔

    #31
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 13
    • Posts: 268
    • Total Posts: 281
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: موت

    Zinda Roodsahib bluesheepsahib

    محترم زندہ رود صاحب

    بہت شکریہ

    آپ ہمیشہ میرے الٹے سیدھے موضوعات پر اپنی راۓ دیتے ہیں. اس عزت افزائی پر آپکا شکریہ

    اگر یہ درست ہے “کسی نہ کسی قوت / طاقت نے ہم کو ترتیب و تشکیل دیا ہے” اور بہت ممکن ہے کے درست ہے تو اسکو مذہب کا نام دینے میں کیا قباحت ہے. آپ طاقت کہیں یا مذہب فرق کیا پر سکتا ہے آپکی نظر میں؟

    اور اگر “تجربے کیلئے یا اپنی تفنن طبع کیلئے” بھی درست ہے اور ایک بار پھر بہت ممکن ہے کہ درست ہو تو کیا تجربہ ہو سکتا ہے اور اگر اس طاقت نے ہم کو کھلونا سمجھ رکھا ہے کے جب تک دل چاہا کھیلا اور جب چاہا توڑ دیا تو اس طاقت میں ایک بچہ نظر آتا ہے مجھ کو . تو کیا یہ طاقت ہمیشہ بچہ ہی بن کر ہم سے کھلتی رہے گی

    ویسے اس موضوع پر محترم بلو شیپ صاحب نے بھی ایک ملتا جلتا موضوع چھیڑا تھا

    جے بھائی

    آپکا بھی شکریہ کے آپ بھی ہمارے الٹے سیدھے خیالات کو سن لیتے ہیں

    آپ نے ایک گیم دیکھا ہوگا “دا سمز ” اس گیم میں آپ ایک خیالی دنیا مختلف کرداروں سے تشکیل دے سکتے ہیں، انکو دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو ان کرداروں کی دنیا میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں.

    اگر آپ کے تخلیق کئے گئے کرداروں کو اتنی مصنوئی ذہانت دے دی جائے کے وہ ” سیلف اوئیر, خود آگہی ” ہوجائیں تو آپ کسی طریقہ سے ان سے پوچھیں کے تمہاری نظر میں اصل ” ماہیت” کیا ہے تو وہ یہی کہے گا جو مجھے نظر آرہا ہے، جو میں محسوس کررہا ہوں.

    مجھے لگتا ہے کے ہم بھی شاید کسی سمز نم گیم کے کوئی ورژن ١٠٠ یا ایک ہزار ہونگے، اب جو بھی پروگرامر چاہتا تھا وہ ہم کو اپنی دنیا میں اور کائنات میں نظر آتا ہے اور ہم کو محسوس ہوتا ہے

    اب کیا اس چیز کو مذہبی رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے، تو صرف اتنا عرض ہے سر جی آپ بادشاہ آدمی ہیں

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  bluesheep.
    #32
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    آپ کی ساری پوسٹ مسلمانوں کیلئے ہے جبکہ جے بھائی کا سوال تمام انسانوں کے حوالے سے تھا، لگتا ہے غیرمسلموں کیلئے آپ کے پاس لاجک نہیں ہے۔ اس فورم پر بھی بےحیا ملحدین کی خاصی تعداد پنپ رہی ہے ان کیلئے یہ انااللہ وانا علیہ راجعون والی آئیت بےاثر ہی معلوم ہوتی ہے۔ اگرچہ دماغ پر زور ڈالنے سے ہمیشہ آپکے گھٹنوں میں درد شروع ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی کچھ اور ٹرائی کریں شاباش

    حیرت تو اس بات پر کہ جے بھای نے بھی آپ کے اس کمنٹ پر خاموشی اختیار کرلی ہے، خیر جے بھای نے جنت کا بھی ذکر کیا تھا جس کا وعدہ مذاہب ہی کرتے ہیں ملحدوں کو اس سے کوی خاص دلچسپی نہیں

    ابھی روزہ کھلنے کا ٹائم ہے اور ذہن پر جتنا بھی زور دوں پکوڑوں کی مہک ہی آتی جارہی ہے اس لئے ایک بار پھر رات کو ٹرای کرون گا

    :(

    #33
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    اے ۔لو ۔۔کر لوگل ۔۔۔ہوری ۔۔نوں ۔ہوری دی ۔۔انے نوں ڈنگوری دی ۔۔۔۔ او ۔لنگڑایال بادشاہ جن لوگوں کے جسم نقص ہے ان کو نئے نکور جسم ملیں گے ۔۔۔کیونکہ حوروں نے اللہ کو کہا ہے ۔۔کہہ ہم لنگڑے کانے مردود قبول نہیں کریں گی ۔۔ :bigsmile:

    سلیم بھای آپ کو صرف بھنگڑا اچھا ڈالنا آتا ہے سو وہی ڈالا کریں یہ معرفت کی باتیں ہیں جو صرف یورپینز کو سمجھ آتی ہیں

    نئے جسم اگر ملنے ہیں تو وہ تو پھر مادی ہونگے یعنی اس جسم کی طرح ایکدن انہیں بھی ختم ہونا ہوگا جبکہ قرآن کہتا ہے کہ وہ زندگی ہمیشہ کیلئے ہوگی؟ صرف روح  ہی ہمیشہ رہ سکتی ہے لہذا دودھ شہد  کا کیا مطلب ہے؟

    :jazak:

    #34
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 659
    • Posts: 11758
    • Total Posts: 12417
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: موت

    سلیم بھای آپ کو صرف بھنگڑا اچھا ڈالنا آتا ہے سو وہی ڈالا کریں یہ معرفت کی باتیں ہیں جو صرف یورپینز کو سمجھ آتی ہیں نئے جسم اگر ملنے ہیں تو وہ تو پھر مادی ہونگے یعنی اس جسم کی طرح ایکدن انہیں بھی ختم ہونا ہوگا جبکہ قرآن کہتا ہے کہ وہ زندگی ہمیشہ کیلئے ہوگی؟ صرف روح ہی ہمیشہ رہ سکتی ہے لہذا دودھ شہد کا کیا مطلب ہے؟ :jazak:

    سوری دودھ اور شہد بارے  معلومات بلکل صفر ہیں ۔۔اگر  فوت ہو کر دوبارہ آیا ۔۔۔تو  سب سے پہلے آپکو ہی بتاوں گا

    ویسے بھی اس فورم پر سب سے سیانے بندے آپ ہیں ۔۔جتنی تعریف  آپکی پچھلے دنوں آپکی بلیک شیپ نے کی ہے ۔۔۔۔۔آپ اس سے پوچھ لیں ساری زندگی میں اس نے کل مل ملا کے بھی کسی کی تعریف نہیں کی ۔۔

    بشک پوچھ لیں ۔۔۔۔

    میرا تو ایک دوسرے فورم پر ٹاکرا چل رہا ہے اور میں نے ان کو آپکی  دھمکی لگائی ہے ۔۔۔کہہ میاں بلیور ہی آکر آپکو ٹھیک کریں گے

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  SaleemRaza.
    #35
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    سوری دودھ اور شہد بارے معلومات بلکل صفر ہیں ۔۔اگر فوت ہو کر دوبارہ آیا ۔۔۔تو سب سے پہلے آپکو ہی بتاوں گا ویسے بھی اس فورم پر سب سے سیانے بندے آپ ہیں ۔۔جتنی تعریف آپکی پچھلے دنوں آپکی بلیک شیپ نے کی ہے ۔۔۔۔۔آپ اس سے پوچھ لیں ساری زندگی میں اس نے کل مل ملا کے بھی کسی کی تعریف نہیں کی ۔۔ بشک پوچھ لیں ۔۔۔۔ میرا تو ایک دوسرے فورم پر ٹاکرا چل رہا ہے اور میں نے ان کو آپکی دھمکی لگائی ہے ۔۔۔کہہ میاں بلیور ہی آکر آپکو ٹھیک کریں گے

    کالی دنبی نے میری تعریف نہیں کی جگتیں لگانے کی کوشش کی تھی جو اللہ کے حکم سے ناکام ہوی، میں نے تو اسے مشورہ بھی دیا تھا کہ میرا ایک دوست امریکہ میں میراثیالوجی میں پی ایچ ڈی کررہا ہے اس سے اپنی جگتیں سیدھی کروا لو

    :rock:

    #36
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    جے بھائی آپکا بھی شکریہ کے آپ بھی ہمارے الٹے سیدھے خیالات کو سن لیتے ہیں آپ نے ایک گیم دیکھا ہوگا “دا سمز ” اس گیم میں آپ ایک خیالی دنیا مختلف کرداروں سے تشکیل دے سکتے ہیں، انکو دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو ان کرداروں کی دنیا میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں. اگر آپ کے تخلیق کئے گئے کرداروں کو اتنی مصنوئی ذہانت دے دی جائے کے وہ ” سیلف اوئیر, خود آگہی ” ہوجائیں تو آپ کسی طریقہ سے ان سے پوچھیں کے تمہاری نظر میں اصل ” ماہیت” کیا ہے تو وہ یہی کہے گا جو مجھے نظر آرہا ہے، جو میں محسوس کررہا ہوں. مجھے لگتا ہے کے ہم بھی شاید کسی سمز نم گیم کے کوئی ورژن ١٠٠ یا ایک ہزار ہونگے، اب جو بھی پروگرامر چاہتا تھا وہ ہم کو اپنی دنیا میں اور کائنات میں نظر آتا ہے اور ہم کو محسوس ہوتا ہے اب کیا اس چیز کو مذہبی رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے، تو صرف اتنا عرض ہے سر جی آپ بادشاہ آدمی ہیں

    اتنی سمپل بات نہیں ہے جتنی آپ بتا رہے ہو اگر غور کرو تو خدا کے علاوہ یہ سارا کچھ ممکن ہی نہیں ہے، ایک پتھر اٹھائیں تو نیچے سے ہزاروں جاندار کیڑے نکل آتے ہیں جنہیں پتھر کے نیچے کوی بھی پیدا نہیں کرسکتا تھا سواے رب کے خیر آپ گھاس کھاتے ہیں جس سے دودھ بن جاتا ہے جو انسانون کے کام آتا ہے اور اس میں سے آپ کو انرجی ملتی ہے جو ویسٹ ہوتا ہے وہ مینگن بن کر نکل جاتا ہے، کیااب بھی آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سارا انتہای پیچیدہ سسٹم محض اتفاقیہ ہے؟

    باقی اگر کوی پروگرامر یہ چاہتا ہے کہ ہم دنیا کو مذہبی رنگ می دیکھیں تو کیا وجہ ہے کہ کروڑوں انسان لامذہب بھی ہیں، کیا ان کی پروگرامنگ میں کوی فالٹ ہے؟

    #37
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    جے بھاہی آپ نے دھاگے کے عنوان کے ساتھ مردے کی تصویر لگا کر ہم جیسے کمزور دل والوں کا تراہ کڈ دیا ہے ابھی ہم نے اپنے بچوں کو پال کر جوان کرنا ہے ایسی باتیں نہ کریں – اگر آپ کے جوان ہو گئے ہیں تو ہمارا کیا قصور ہے – ایسی ہی ایک تصویر کچھ دن پہلے ایک دوست کی طرف سے وٹس ایپ پر موصول ہوئی ساتھ میں خان صاحب کی طرف سے لکھا ہوا تھا کہ میرے ہم وطنوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے جب تک کہ آپ کو غسل کے پھٹے پر نہ ڈال دیا جائے – جہاں تک اس بات کا تحعلق ہے انسان موت سے ڈرتا کیوں ہے تو یہ زندگی کی حفاظت کے لئے ایک فطری جذبہ ہے جس پر انسان کا کنٹرول نہیں ہے جب بھی انسان کی جان کو خطرہ ہو گا وہ اپنی حفاظت کی تدبیر کرے گا – جیسے ایک چیتے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ہرن بھاگ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے – انسان اور جانور کی نسل کی حفاظت کے لئے یہ ضروری ہے – دوسرے جانے والوں کے غم میں افسردہ ہونا بھی فطری ہے بھلے یہ یقین ہو کہ وہ سیدھے جنت میں جایئنگے – یہ سوچ کر کتنا دکھ ہوتا ہے کہ فلاں اپنے پیارے کو کبھی دیکھ نہیں پائیں گے اور اس سے بات نہیں کر پائیں گے – لیکن جیسے موت فطری ہے اسی طرح اپنے پیاروں کے غم کو بھول جانا بھی فطری ہے – وقت کے ساتھ ساتھ زخم بھر ہی جاتے ہیں : ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکن گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے JMP

    Awansahib

    محترم اعوان صاحب

    بہت شکریہ

    معذرت خواہ ہوں کے موضوع اور تصویر دونوں ہی خوفزدہ کرنے والے ہیں اور شاید یہ خوف بھی اس موضوع کا اہم نکتہ ہے

    جہاں تک بچوں کے جوان ہونے کا تعلق ہے تو جب آپ سے شرف ملاقت حاصل ہوا تھا تو کہا تھا کے بچے ہیں ہی نہیں تو جوان کیسے ہونگے . اور اگر ہوتے اور جوان ہوتے تو بلکل آپ کا کوئی بھی قصور نہیں ہوتا . میرا اس موضوع شروع کرنے کا مقصد کسی کے لئے برائی چاہنا یا ڈرانا نہیں ہے

    اب میں عمر میں اور شکل میں عمر اور سے بھی زیادہ بوڑھا لگتا ہوں تو کیا کہوں

    ویسے مجھے لمبی عمر کی کوئی خواہش نہیں ہے کیونکہ میرے نزدیک میری زندگی کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا نہ اپنے لئے اور نہ کسی اور کے لئے .

    البتہ خواہش ہے کے جس کسی کو لمبی عمر کی طلب ہے ان تمام محترم خواتین اور حضرات کی خواہش پوری ہو . آپ بھی ایک بہت لمبی خوشحال ، مطمئن اور صحت مندانہ زندگی گزاریں

    عمر کے معاملے میں البتہ یہ مشاہدہ رہا ہے کے جو کل بچہ تھا وہ آج بوڑھا ہے . جو آج بچہ ہے وہ کل بوڑھا ہو گا

    #38
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 13
    • Posts: 268
    • Total Posts: 281
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: موت

    اتنی سمپل بات نہیں ہے جتنی آپ بتا رہے ہو اگر غور کرو تو خدا کے علاوہ یہ سارا کچھ ممکن ہی نہیں ہے، ایک پتھر اٹھائیں تو نیچے سے ہزاروں جاندار کیڑے نکل آتے ہیں جنہیں پتھر کے نیچے کوی بھی پیدا نہیں کرسکتا تھا سواے رب کے خیر آپ گھاس کھاتے ہیں جس سے دودھ بن جاتا ہے جو انسانون کے کام آتا ہے اور اس میں سے آپ کو انرجی ملتی ہے جو ویسٹ ہوتا ہے وہ مینگن بن کر نکل جاتا ہے، کیااب بھی آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سارا انتہای پیچیدہ سسٹم محض اتفاقیہ ہے؟ باقی اگر کوی پروگرامر یہ چاہتا ہے کہ ہم دنیا کو مذہبی رنگ می دیکھیں تو کیا وجہ ہے کہ کروڑوں انسان لامذہب بھی ہیں، کیا ان کی پروگرامنگ میں کوی فالٹ ہے؟

    My friend I think you are not fully aware of how advance AI has become and it will only improve itself with lighting speed. I wish you to live a long healthy life to see its ” magic ” yourself. Reality you see is not actually out there and what really out there is not something which we can see anyway :disco:

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  bluesheep.
    #39
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    سوری دودھ اور شہد بارے معلومات بلکل صفر ہیں ۔۔اگر فوت ہو کر دوبارہ آیا ۔۔۔تو سب سے پہلے آپکو ہی بتاوں گا ویسے بھی اس فورم پر سب سے سیانے بندے آپ ہیں ۔۔جتنی تعریف آپکی پچھلے دنوں آپکی بلیک شیپ نے کی ہے ۔۔۔۔۔آپ اس سے پوچھ لیں ساری زندگی میں اس نے کل مل ملا کے بھی کسی کی تعریف نہیں کی ۔۔ بشک پوچھ لیں ۔۔۔۔ میرا تو ایک دوسرے فورم پر ٹاکرا چل رہا ہے اور میں نے ان کو آپکی دھمکی لگائی ہے ۔۔۔کہہ میاں بلیور ہی آکر آپکو ٹھیک کریں گے

    رضا بھائی۔۔۔ کوئی اور بھی فورم معرضِ وجود میں آگیا ہے کیا۔۔؟؟ یا آپ اور نادان نے کہیں سازش کرکے الگ فورم تو نہیں کھول لیا۔۔۔؟ 

    #40
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 659
    • Posts: 11758
    • Total Posts: 12417
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: موت

    رضا بھائی۔۔۔ کوئی اور بھی فورم معرضِ وجود میں آگیا ہے کیا۔۔؟؟ یا آپ اور نادان نے کہیں سازش کرکے الگ فورم تو نہیں کھول لیا۔۔۔؟

    نہیں فورم تو الگ سے نہیں کھولا ۔لیکن بلیور بھائی کی گوشمالی کا ایک جگہ مناسب انتظام کر رکھا ہے ۔

    :bigsmile:

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 51 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation