Thread: موت

Home Forums Non Siasi موت

This topic contains 50 replies, has 12 voices, and was last updated by  JMP 1 month, 4 weeks ago. This post has been viewed 1145 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 51 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    میں نے یہ موضوع ایک اور موضوع کے درمیان اٹھایا تھا اور مجھے احساس (گو کہ کافی دیر سے ہوا ) ہوا کے اس کو دوسرےانتہائی افسوس کے موضوع میں اٹھانا انتہائی غیر مناسب ، گھناؤنا اور کافی حد تک سنگدلی ہے. میں اس پر ہر ایک سے معافی مانگتا ہوں اور اس کو میں نے دوسرے موضوع سے ہٹا دیا ہے

    لہٰذا میں نے یہ موضوع الگ سے چھیڑا ہے

    اگر یہ جہاں اور یہ زندگی فانی ہے یہ زندگی اصل اور دائمی زندگی کے درمیان ایک مہلت ہے یا ایک پڑاؤ ہے تو ہم اس دنیا سے جانے سے کیوں خوف زدہ ہوتے ہیں اور کیوں اتنے افسردہ ہوتے ہیں

    جب جنت ہی مقصود ٹھہری اور اس کا وعدہ ہے تو کیا بہتر نہیں کے ہم اپنے جانے کے خیال سے خوف زدہ اور کسی اور کے جانے سے افسردہ نہ ہوں بلکہ خوش ہوں کے ایک دائمی، اصل اور لذت اور آسائشوں سے بھری زندگی میں جہاں ہمیشہ ساتھ رہے گا میں جانے کا موقع مل گیا . ویسے بھی یہ زندگی تو امانت ہے تو امانت کی واپسی کیوں آسانی سے قبول نہیں ہوتی مجھ کمزور کو

    • This topic was modified 2 months, 1 week ago by  الشرطہ. Reason: Thumbnail Fixed
    #2
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    میں نے اپنی بہت ہی زیادہ لمبی زندگی میں صرف ایک خاندان دیکھا ہے جس کے سربراہ نے اپنی بہو کی بہت کم عمری میں موت پر اپنے خاندان کو کسی قسم کے دیکھ کے اظہار کا اور آنسو بہانے کا منع کیا

    اس خاندان نے جو کہ کافر ہے، نہ اس کو اپنے رب کی مرضی سمجھ کر قبول کیا .

    مرحومہ کے شوہر جو میرے رشتہ میں بھائی (گو رشتہ نزدیکی نہیں ہے) لگتے ہیں انہوں نےاپنے والد کی ہدایت پر سر خم تسلیم کیا

    #3
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    جے صاحب۔۔ بہت اچھا موضوع اٹھایا ہے آپ نے۔۔ چونکہ ایک وقت میں میں بھی مذہب پرست تھا اور موت کے بعد زندگی پر ایمان (یاد رہے، ایمان، یقین نہیں) رکھتا تھا، اس لئے میں اپنے تجربے سے اس موضوع پر گفتگو کرسکتا ہوں۔ موت کے بعد زندگی ایک ایسا معاملہ ہے جس کا آج تک کوئی ثبوت نہیں ملا، کبھی کوئی مردہ اٹھ کر نہیں آیا جس نے بتایا ہو کہ مرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا۔ مذہبی افراد کو بچپن سے ہی دیگر مذہبی باتوں کی طرح یہ بھی رٹا دیا جاتا ہے کہ موت کے بعد زندگی ہے، حساب کتاب ہوگا ، جنت جہنم ہوگی۔۔ لوگ اس پر ایمان رکھنے لگتے ہیں، مگر انہیں یقین نہیں آتا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان یقین ہے، مگر انہیں اس پر بالکل یقین نہیں ہوتا۔ اگر یقین ہوتا تو ہر مذہبی شخص اچھے اعمال کرتا اور جلد سے جلد مرنے کی تمنا کرتا تاکہ وہ اس فانی اور اذیت ناک دنیا سے رخصت ہوکر ابدی اور پرسکون زندگی میں داخل ہوسکے۔ مگر معاملہ اس کے برعکس ہے، ہر وہ شخص جو کہتا ہے کہ اسے موت کے بعد کی زندگی پر یقین ہے، وہ بھرپور کوشش کرتا ہے کہ وہ اس فانی دنیا میں زندہ رہے، وہ بوڑھا ہوجائے تب بھی اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ نہ مرے، وہ زندگی کی آخری سانس تک موت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔  اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ اسے بھی موت کے بعد کی زندگی پر کوئی یقین نہیں ہے۔ لاشعوری طور پر اسے لگتا ہے کہ وہ فنا ہونے والا ہے،، اس لئے وہ موت سے خوفزدہ ہے۔ کچھ مذہبی لوگ شاید یہ دلیل دیں کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ مرنے کے بعد ان کا حساب کتاب ہوگا اور وہ گناہوں کے بعد جہنم میں دھکیل دیئے جائیں گے، اس لئے وہ موت سے ڈرتے ہیں۔ مگر یہ دلیل بھی ان کے خلاف جاتی ہے، اگر انہیں واقعی حیات بعد الموت پر یقین ہوتا تو وہ گناہ کرتے ہی کیوں۔۔۔؟؟؟

    میں سمجھتا ہوں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو مذہبی و غیر مذہبی کی تفریق کے بغیر تقریباً تمام انسانوں میں مشترکہ طور پر بائی ڈیفالٹ پائی جاتی ہیں۔۔ جیسا کہ میں ایک غیر مذہب ہوں، لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس دنیا میں یونہی نہیں آگئے، کسی نہ کسی قوت / طاقت نے ہم کو ترتیب و تشکیل دیا ہے۔ شاید کسی تجربے کیلئے یا اپنی تفنن طبع کیلئے۔ میرا خیال ہے کہ اس بے نشان دھرتی پر آنکھ کھولنے والی ہر ذی شعور ہستی میں یہ احساس پایا جاتا ہے۔۔ اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ تمام تر مذہبی کہانیوں اور مذہب کی طویل تاریخ کے باوجود مذہبی لوگوں کو مذہبی کہانیوں پر یقین نہیں ہوتا، وہ صرف اس کو مانتے ہیں، اس پر ایمان رکھتے ہیں، مگر ان کا دماغ انہیں قبول نہیں کرتا۔  

    #4
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: موت

    میں نے اپنی بہت ہی زیادہ لمبی زندگی میں صرف ایک خاندان دیکھا ہے جس کے سربراہ نے اپنی بہو کی بہت کم عمری میں موت پر اپنے خاندان کو کسی قسم کے دیکھ کے اظہار کا اور آنسو بہانے کا منع کیا

    اس خاندان نے جو کہ کافر ہے، نہ اس کو اپنے رب کی مرضی سمجھ کر قبول کیا .

    مرحومہ کے شوہر جو میرے رشتہ میں بھائی (گو رشتہ نزدیکی نہیں ہے) لگتے ہیں انہوں نےاپنے والد کی ہدایت پر سر خم تسلیم کیا

    محترم جے بھائی جی

    کسی عزیز رشتہ دار یا دوست احباب کی موت پر افسردہ ہونے اور آنسو بہانے کا تعلق کسی مذھب کے ساتھ نہیں ہے بلکہ انسانی فطرت کے ساتھ ہے. یہ خصوصیت انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں تک میں پائی جاتی ہے

    ہر انسان اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر افسردہ ہوتا ہے بیشک وہ اسکا اعتراف نہ کرے اور آنسو نہ بہائے. میرے خیال میں رو لینا بہتر ہوتا ہے اور اس سے غم کا بوجھ کچھ حد تک کم ہو جاتا ہے. جو اپنا دکھ اور غم چھپاتے ہیں وہ اندر ہی اندر ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں. آپکو ایک واقعہ سناتا ہوں

    پروفیسر ڈاکٹر فقیر حسین ساگا مشہور کلاسیکل ڈانسر تھے خصوصا انکا مور ڈانس بہت ہی زیادہ پسند کیا جاتا ہے. میرے ان سے کافی اچھے اور قریبی تعلقات تھے. وہ بہت ہی زیادہ ہنس مکھ انسان تھے. میں نے کبھی انکو افسردہ نہیں دیکھا تھا. بقول انکے جب انکے والد صاحب فوت ہوئے تو گھر میں سب لوگ رو رہے تھے لیکن میں مسکرا رہا تھا. پھر ایک حادثہ ہوا اور وہ اس حادثے پر روئے تو نہیں تھے لیکن اندر سے ٹوٹ پھوٹ گئے تھے. اس حادثے کے بعد سے لیکر انکی موت تک میں نے کبھی انکو مسکراتے نہیں دیکھا تھا

    حادثہ یہ ہوا کہ انکے بیٹے کو ایئر فورس میں کمیشن ملا. کمیشن کے تھوڑے ہی عرصے بعد انکا بیٹا ٹریننگ کرتے ہوئے جہاز کریش ہونے کی وجہ سے شہید ہوگیا تھا. بیٹے کی موت کے بعد وہ کبھی سنبھل ہی نہیں سکے لیکن پھر بھی اپنے فن سے انکا لگاو کبھی ختم نہیں ہوا. ایک دوست کی درخواست پر انکی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے بوریوالہ گئے اور وہاں سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

    #5
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    Bawasahib

    محترم باوا صاحب

    سلام علیکم

    بہت بہت شکریہ

    میرا ارادہ مذہب کو بیچ میں لانے کا نہیں تھا اور غیر ارادی طور پر مذہب کا حوالہ دے بیٹھا

    میری بات عمومی تھی کہ ایک طرف اس دنیا کو فنی تصور کیا جاتا ہے اور دوسری جناب اس کو چھوڑنے کا سوچنا بھی مشکل لگتا ہے

    میں انسانی رویہ کی جانب اشارہ کر رہا تھا

    #6
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: موت

    میں انسانی رویہ، برتاؤ اور خاص طور پر انسانی تضاد کے مطالعہ کو پسند کرتا ہوں.

    یہ موضوع بھی ان کئی موضوعات میں سے ایک ہے جہاں اکثر انسان میں تضاد کھل کر نظر آتا ہے مگر اس موضوع پر بات کرنا کسی حد تک نا پسند سمجھی جاتی ہے

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  JMP.
    #7
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2101
    • Total Posts: 2259
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: موت

    JMP Sahib

    How will you keep religion out of this discussion? This life after death is a religious concept. It’s not a scientific concept. As of now death is little unknown area for science. If and when science unearths the rational behind death, perhaps within 3-5 centuries from now, that will be the last nail in the coffin of religion.

    The suicide bombers industry survives on this whole idea of celebrating death.

    #8
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    JMP Sahib How will you keep religion out of this discussion? This life after death is a religious concept. It’s not a scientific concept. As of now death is little unknown area for science. If and when science unearths the rational behind death, perhaps within 3-5 centuries from now, that will be the last nail in the coffin of religion. The suicide bombers industry survives on this whole idea of celebrating death.

    آپ کا یہ موقف ہے کہ حیات بعد الموت ایک مذہبی اعتقاد ہے ساینسی نہیں حالانکہ دنیا کے چوٹی کے ساینسدان اس پوری کائنات کو ہی بگ بینگ کی وجہ تسمیہ قرار دے رہے ہیں یعنی اس پوری کائنات کی موت کے بعد زندگی سائنسدان کہہ رہے ہیں کہ پوری کائنات کسی ربن کی طرح بلیک ہولز میں لپٹنے کے بعد ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد ہماری موجودہ کائنات وجود میں آی اور یہ دوبارہ بلکہ باربار ہوتا رہے گا ، گویا موت کے بعد زندگی کا تصور مذہبی ہی نہیں سائنسی بھی ہے

    دوسری دلیل

    خودکش بمبار بننے کے لئے بندے کا مذہبی نہیں جاہل ہونا ضروری ہے کیونکہ اپنی جہالت کی وجہ سے وہ اسلام کو سیکھنے کسی ایسے بندے کے پاس چلے جاتے ہیں جو سی آی اے سے ڈالر لے کر روس کے خلاف بندے بھرتی کررہا ہوتا ہے اس بندے یا تنظیم کا نام تو ظاپر ہے کہ جماعت اسلامی یا جیش یااخوان وغیرہ رکھنا پڑے گا  تاکہ نوجوان راغب ہو سکیں ورنہ کوی نہیں آے گا پھر اس بندے کوقرآن کے معنی بھی اپنے ہی ایجادکردی سکھاے جائیں گے تاکہ جاہلوں کو فل دھوکا دے سکے

    آپ خودکشوں کی مثال دیتے ہیں جو اسلام میں حرام موت مررہے ہیں مگر کبھی بھی مجھ جیسے مذہبی کی مثال نہیں دیتے کیونکہ اس سے آپ کی دلایل پرکھڑی کی ہوی عمارت گر

    جاتی ہے

    #9
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    جے بھای کی بات پر اپنا موقف کل دون گا اس وقت نیند آرہی ہے

    :wsalam:

    #10
    Lovelyday
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 352
    • Total Posts: 354
    • Join Date:
      20 Mar, 2017
    • Location: Danishgardi Forum

    Re: موت

    میں نے اپنی بہت ہی زیادہ لمبی زندگی میں صرف ایک خاندان دیکھا ہے جس کے سربراہ نے اپنی بہو کی بہت کم عمری میں موت پر اپنے خاندان کو کسی قسم کے دیکھ کے اظہار کا اور آنسو بہانے کا منع کیا

    اس خاندان نے جو کہ کافر ہے، نہ اس کو اپنے رب کی مرضی سمجھ کر قبول کیا .

    مرحومہ کے شوہر جو میرے رشتہ میں بھائی (گو رشتہ نزدیکی نہیں ہے) لگتے ہیں انہوں نےاپنے والد کی ہدایت پر سر خم تسلیم کیا

    Yeah, its better to memorialize and voice the good deeds of a departed soul rather than sob into sadness. I agree with the elder’s advise, though it might have sounded harsh and inhumane, but I think the point was that he wanted the family to commemorate and celebrate the good in the dear lady’s existence which had them consider her as a family member in the first place.

    #11
    Lovelyday
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 352
    • Total Posts: 354
    • Join Date:
      20 Mar, 2017
    • Location: Danishgardi Forum

    Re: موت

    میں نے یہ موضوع ایک اور موضوع کے درمیان اٹھایا تھا اور مجھے احساس (گو کہ کافی دیر سے ہوا ) ہوا کے اس کو دوسرےانتہائی افسوس کے موضوع میں اٹھانا انتہائی غیر مناسب ، گھناؤنا اور کافی حد تک سنگدلی ہے. میں اس پر ہر ایک سے معافی مانگتا ہوں اور اس کو میں نے دوسرے موضوع سے ہٹا دیا ہے

    Saien JMP

    I think it is natural to not know what to say or write in the best way to approach the grieving person. I think the important thing is to make a gesture or expression that lets the bereaved know you’re thinking of them and share their sorrow. I like Jehovah’s Witnesses for many things they do, but specially how they brief each and every participant of the funeral etiquette they would like to observe. Few years back on my friend’s father funeral, I received an email before hand with contents:

    1. Be a good listener. Let friends and family talk about their loved one and their death. If they don’t want to talk about it, don’t pressure them. Focus on the survivor’s needs.
    2. Refer to the deceased by name and acknowledge the person’s life.
    3. Avoid using cliched phrases such as “he or she is in a better place.” Instead, speak from your heart in your own words.
    4. Bring flowers with a note. Don’t bring up other people’s experiences. Let the bereaved focus on their loss.
    #12
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 1987
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: موت

    آپ خودکشوں کی مثال دیتے ہیں جو اسلام میں حرام موت مررہے ہیں مگر کبھی بھی مجھ جیسے مذہبی کی مثال نہیں دیتے کیونکہ اس سے آپ کی دلایل پرکھڑی کی ہوی عمارت گر جاتی ہے

    بلیور۔۔۔۔۔

    یہ بات کی ناں آپ نے۔۔۔۔۔

    واقعی ایسا ہی ہے کہ نہ صرف شیرازی صاحب بلکہ اِس فورم کا ہر ملحد آپ سے براہِ راست ٹاکرا کرنے سے دل ہی دل میں خوفزدہ ہوتا ہے کہ آپ کے انتہائی مضبوط دلائل اِن ملحد حضرات کے بے وقوفانہ نکات کے پرخچے اُڑا کر رکھ دیتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے دلائل کا ایک ایک نکتہ اِن ملحدوں کے دماغ میں زلزلہ پیدا کردیتا ہے۔۔۔۔۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جیسے سانپ کا کاٹا پانی نہیں مانگتا، آپ کا کاٹا زندگی بھر کسی کے ساتھ بحث کے قابل نہیں رہتا۔۔۔۔۔

    البتہ جہاں تک آپ کی بیش بہاء علمیت کی بات ہے تو مَیں اکثر اوقات گھنٹوں اِس سوچ میں گم رہتا ہوں کہ آپ نے اِس بالی عُمریا میں آخر کیسے اتنا علم حاصل کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔ معیشت کی باریکیاں ہوں یا مذہبی و فقہی دقیق مسائل، سفارتکاری کے اہم معاملات ہوں یا پیچیدہ ترین سائنسی مساوات، آپ کا فرمان ہی حرفِ آخر ٹھہرتا ہے۔۔۔۔۔ البتہ ابتداء مَیں لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن جب آپ کی پیشن گوئیاں پوری ہوتی ہیں مضبوط ایمان کے حامل افراد الحق الحق کے نعرے لگاتے ہوئے چوکوں میں بھنگڑا ڈالنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن انتہائی کمزور ایمان والے افراد اپنے دل میں تو آپ کی عظمت کا اقرار کرتے ہیں مگر زبان پر نہیں لاتے۔۔۔۔۔ روزِ حشر ایسے بے دین لوگوں کو اِس عمل کی سزا بھی ملے گی۔۔۔۔۔ انشاء اللہ۔۔۔۔۔

    البتہ آپ کی دلجوئی کیلئے مَیں ایک بات کہوں گا۔۔۔۔۔ مَیں اکثر اوقات تخلیقی اقلیت کا تذکرہ کرتا ہوں کہ کیسے اُس تخلیقی اقلیت کو اُس وقت کے زمانے میں کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، بلکہ مذاق اڑایا جاتا ہے طنز و تشنع کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن آنے والی اگلی نسلیں، آنے والے زمانے اُس تخلیقی اقلیت کی عظمت کا نہ صرف اقرار کرتے ہیں بلکہ اُس تخلیقی اقلیت کے افکار اپناتے ہیں۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔۔۔۔۔ آپ اِس فورم پر تخلیقی اقلیت کے واحد نمائندے ہو بلکہ مجھے کہنے دیجئے کہ جہاں سے آپ کی سوچ کی بلند پرواز شروع ہوتی ہے وہاں پہنچ کر تو ہم جیسوں کی سوچ کے پَر جلنے لگ جاتے ہیں، یہ مقام تو ملحدین کی سوچ کا سدرة المنتہیٰ ہے۔۔۔۔۔ آپ بالکل بھی افسردہ اور شکوہ کناں نہ ہوں۔۔۔۔۔ آنے والا دور، آنے والی نسل، آنے والا زمانہ آپ کے نام کی ہی مَالا جپے گا۔۔۔۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِس فورم کے ملحدین اپنے آخری وقت میں، اپنے نزاعی بیان میں آپ کی علمیت و عظمت کا اقرار کرلیں۔۔۔۔۔ اُمید پر دُنیا قائم ہے۔۔۔۔۔

    آخر میں، مَیں شیرازی صاحب سے پُرزور اپیل کروں گا کہ وہ آئیں اور آپ سے کم از کم ایک دفعہ براہِ راست مباحثہ کریں تاکہ حق کو باطل سے علیحدہ کیا جاسکے۔۔۔۔۔ بلکہ مَیں کوشش کروں گا کہ نگر نگر گھوم کر کچھ ملحدین ڈھونڈوں اور اُن کو لا کر آپ کے سامنے ڈال دوں تاکہ بھوکے شیر کی کچھ بھوک تو کم ہو۔۔۔۔۔۔

    ShiraziZinda Rood

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  BlackSheep.
    #13
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: موت

    میرے خیال میں خود کو موت کے سامنے کھڑا (یا لیٹا) دیکھ کر دل رضامند نہ ہونے کی دو وجوہات ہیں۔

    پہلی تو وہی ہے جو باوا بھائی بیان کرچکے ہیں یعنی اپنے پیاروں کو چھوڑ کر جانے کا دُکھ۔ ویسے بھی اتنے عرصے ایسے مانوس رشتوں کے ساتھ رہنے کے بعد ایک اجنبی ماحول کی طرف جانے ککے خیال سے ہی موت پڑجاتی ہے۔

    دوسری وجہ میرے خیال میں برانڈ کا مسلہ ہے ، یعنی ہوسکتا ہے میں یہاں ایک کنال کے گھر میں خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں بہ نسبت جنت کے لاکھوں ایکڑ  پر تعمیر شدہ محل کے، پھرنے ٹُرنے کیلئے مجھے اڑن  ٹٹو کے بجائے لیمبورگنی یا آڈی چاہیئے ہو۔ جنت کی شراب جانے کیسی ہو کیسی نہ ہو اسلئے یہیں کی امپورٹڈ وہسکی، جِن واڈکا وغیرہ مجھے زیادہ اٹریکٹ کریں گی۔

    نیز ایسی حوروں میں بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں بقول مولانا طارق جمیل  کہ جن کی ٹانگوں کا درمیانی فاصلہ بھی ستر سال میں طے ہو اس کے بجائے یہیں پر کیٹ ونسلیٹ، رانی مُکر جی ، بروک شیلڈ وغیرہ کا جوان ورژن مل جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ واعلم بالصواب۔

    #14
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1649
    • Total Posts: 1662
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: موت

    میرے خیال میں خود کو موت کے سامنے کھڑا (یا لیٹا) دیکھ کر دل رضامند نہ ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی تو وہی ہے جو باوا بھائی بیان کرچکے ہیں یعنی اپنے پیاروں کو چھوڑ کر جانے کا دُکھ۔ ویسے بھی اتنے عرصے ایسے مانوس رشتوں کے ساتھ رہنے کے بعد ایک اجنبی ماحول کی طرف جانے ککے خیال سے ہی موت پڑجاتی ہے۔ دوسری وجہ میرے خیال میں برانڈ کا مسلہ ہے ، یعنی ہوسکتا ہے میں یہاں ایک کنال کے گھر میں خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں بہ نسبت جنت کے لاکھوں ایکڑ پر تعمیر شدہ محل کے، پھرنے ٹُرنے کیلئے مجھے اڑن ٹٹو کے بجائے لیمبورگنی یا آڈی چاہیئے ہو۔ جنت کی شراب جانے کیسی ہو کیسی نہ ہو اسلئے یہیں کی امپورٹڈ وہسکی، جِن واڈکا وغیرہ مجھے زیادہ اٹریکٹ کریں گی۔ نیز ایسی حوروں میں بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں بقول مولانا طارق جمیل کہ جن کی ٹانگوں کا درمیانی فاصلہ بھی ستر سال میں طے ہو اس کے بجائے یہیں پر کیٹ ونسلیٹ، رانی مُکر جی ، بروک شیلڈ وغیرہ کا جوان ورژن مل جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ واعلم بالصواب۔

    کیا آپ کو دودھ اور شہد کی نہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، دنیا میں آپ کتنی بھی کوشش کرلیں چند بوتلوں سے زیادہ خالص شہد نہیں ملتا، اور دودھ تو خالص ملنا محال ہے، خاص کر پاکستانی جیسے ممالک میں۔ ایسے میں آپ ان دو نعمتوں سے اغماض برت کر دیدہ و دانستہ کفرانِ نعمت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نادان نے تو ایک مرتبہ کھلم کھلا اس بات کا اقرار کیا تھا کہ وہ صرف اور صرف دودھ اور شہد کیلئے جنت میں جانا چاہتی ہیں (ویسے اور ان کے پاس چوائس بھی کوئی نہیں تھی۔ :cwl: ۔)۔۔

    #15
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: موت

    موت کا ایک دن معین ہے

    نرگس کیوں رات کو نہیں آتی

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Jack Sparrow.
    #16
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    جے بھای

    انتہای اہم موضوع پر سوال اٹھایا ہے،  آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کسی کی وفات پر ہم قرآن سے لی گئی یہ آیت پوسٹ کرتے ہیں، اناللہ وانا علیہ راجعون، اس کا مطلب ہے کہ ہم اللہ کی طرف سے ہی آے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کرجانے والے ہیں

    یہ تو ہے ہمارا اعتقاد جس پر ہر مسلمان کو پکا یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا، اب بات یہ کہ آخر سو فیصد یقین کے باوجود ہم موت سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ دراصل موت کا خوف اور زندگی سے پیار بھی خدا تعالی ہی کا عطاکردہ ہے، اگر انسان کو اپنے جسم سے پیار نہ ہو تو وہ کبھی بھی اس کی حفاظت نہیں کرے گا، اگر موت کا خوف نہ ہوتو زندگی بہت ارزاں ہوجاے گی ، شائد اتنی ارزاں ہوجاے کہ دنیا سے انسان ختم ہی ہوجائیں یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ نہ کریں

    میرا خیال ہے کہ بات کلئیر ہوگئی ہے، موت کا خوف دراصل ہماری زندگی کی حفاظت کیلئے ایک پہریدار کی طرح ہے اور یہ انسانی جبلت میں شامل ہے بالکل اسی طرح جیسے بلندی سے یا سمندر کی وسعت سے خوف آتا ہے

    #17
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    موت کا ایک دن معین ہے

    نرگس کیوں رات کو نہیں آتی

    اوہد ا بندہ نئیں آون دیندا

    :serious:

    #18
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    میرے خیال میں خود کو موت کے سامنے کھڑا (یا لیٹا) دیکھ کر دل رضامند نہ ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی تو وہی ہے جو باوا بھائی بیان کرچکے ہیں یعنی اپنے پیاروں کو چھوڑ کر جانے کا دُکھ۔ ویسے بھی اتنے عرصے ایسے مانوس رشتوں کے ساتھ رہنے کے بعد ایک اجنبی ماحول کی طرف جانے ککے خیال سے ہی موت پڑجاتی ہے۔ دوسری وجہ میرے خیال میں برانڈ کا مسلہ ہے ، یعنی ہوسکتا ہے میں یہاں ایک کنال کے گھر میں خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں بہ نسبت جنت کے لاکھوں ایکڑ پر تعمیر شدہ محل کے، پھرنے ٹُرنے کیلئے مجھے اڑن ٹٹو کے بجائے لیمبورگنی یا آڈی چاہیئے ہو۔ جنت کی شراب جانے کیسی ہو کیسی نہ ہو اسلئے یہیں کی امپورٹڈ وہسکی، جِن واڈکا وغیرہ مجھے زیادہ اٹریکٹ کریں گی۔ نیز ایسی حوروں میں بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں بقول مولانا طارق جمیل کہ جن کی ٹانگوں کا درمیانی فاصلہ بھی ستر سال میں طے ہو اس کے بجائے یہیں پر کیٹ ونسلیٹ، رانی مُکر جی ، بروک شیلڈ وغیرہ کا جوان ورژن مل جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ واعلم بالصواب۔

    آپ بھی مولویوں کو سننے لگ گئے ہیں، چلئے ایک بات آپ کو بتا دیتا ہوں اگر طارق جمیل یا اس کا بھی ابا ملے تو پوچھ لینا جواب نہیں ملے گا

    وہ سوال بس اتنا ہے کہ ہماری تمام ضروریات تو اس جسم کے ساتھ مشروط ہیں، یعنی کھانا پینا جسمانی تعلقات، وفات کے بعد یہ جسم تو یہیں رہ جانا ہے پھر ستر ستر حوروں اور غلمان کا ذکر کیوں، شراب و دودھ کا ذکر کیوں؟

    اگلی بات بعد میں بتاوں گا پہلے یہ سوال پوچھ کر آئیں؟؟؟

    :thinking:

    #19
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: موت

    بلیور۔۔۔۔۔ یہ بات کی ناں آپ نے۔۔۔۔۔ واقعی ایسا ہی ہے کہ نہ صرف شیرازی صاحب بلکہ اِس فورم کا ہر ملحد آپ سے براہِ راست ٹاکرا کرنے سے دل ہی دل میں خوفزدہ ہوتا ہے کہ آپ کے انتہائی مضبوط دلائل اِن ملحد حضرات کے بے وقوفانہ نکات کے پرخچے اُڑا کر رکھ دیتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے دلائل کا ایک ایک نکتہ اِن ملحدوں کے دماغ میں زلزلہ پیدا کردیتا ہے۔۔۔۔۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جیسے سانپ کا کاٹا پانی نہیں مانگتا، آپ کا کاٹا زندگی بھر کسی کے ساتھ بحث کے قابل نہیں رہتا۔۔۔۔۔ البتہ جہاں تک آپ کی بیش بہاء علمیت کی بات ہے تو مَیں اکثر اوقات گھنٹوں اِس سوچ میں گم رہتا ہوں کہ آپ نے اِس بالی عُمریا میں آخر کیسے اتنا علم حاصل کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔ معیشت کی باریکیاں ہوں یا مذہبی و فقہی دقیق مسائل، سفارتکاری کے اہم معاملات ہوں یا پیچیدہ ترین سائنسی مساوات، آپ کا فرمان ہی حرفِ آخر ٹھہرتا ہے۔۔۔۔۔ البتہ ابتداء مَیں لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن جب آپ کی پیشن گوئیاں پوری ہوتی ہیں مضبوط ایمان کے حامل افراد الحق الحق کے نعرے لگاتے ہوئے چوکوں میں بھنگڑا ڈالنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن انتہائی کمزور ایمان والے افراد اپنے دل میں تو آپ کی عظمت کا اقرار کرتے ہیں مگر زبان پر نہیں لاتے۔۔۔۔۔ روزِ حشر ایسے بے دین لوگوں کو اِس عمل کی سزا بھی ملے گی۔۔۔۔۔ انشاء اللہ۔۔۔۔۔ البتہ آپ کی دلجوئی کیلئے مَیں ایک بات کہوں گا۔۔۔۔۔ مَیں اکثر اوقات تخلیقی اقلیت کا تذکرہ کرتا ہوں کہ کیسے اُس تخلیقی اقلیت کو اُس وقت کے زمانے میں کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، بلکہ مذاق اڑایا جاتا ہے طنز و تشنع کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن آنے والی اگلی نسلیں، آنے والے زمانے اُس تخلیقی اقلیت کی عظمت کا نہ صرف اقرار کرتے ہیں بلکہ اُس تخلیقی اقلیت کے افکار اپناتے ہیں۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔۔۔۔۔ آپ اِس فورم پر تخلیقی اقلیت کے واحد نمائندے ہو بلکہ مجھے کہنے دیجئے کہ جہاں سے آپ کی سوچ کی بلند پرواز شروع ہوتی ہے وہاں پہنچ کر تو ہم جیسوں کی سوچ کے پَر جلنے لگ جاتے ہیں، یہ مقام تو ملحدین کی سوچ کا سدرة المنتہیٰ ہے۔۔۔۔۔ آپ بالکل بھی افسردہ اور شکوہ کناں نہ ہوں۔۔۔۔۔ آنے والا دور، آنے والی نسل، آنے والا زمانہ آپ کے نام کی ہی مَالا جپے گا۔۔۔۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِس فورم کے ملحدین اپنے آخری وقت میں، اپنے نزاعی بیان میں آپ کی علمیت و عظمت کا اقرار کرلیں۔۔۔۔۔ اُمید پر دُنیا قائم ہے۔۔۔۔۔ آخر میں، مَیں شیرازی صاحب سے پُرزور اپیل کروں گا کہ وہ آئیں اور آپ سے کم از کم ایک دفعہ براہِ راست مباحثہ کریں تاکہ حق کو باطل سے علیحدہ کیا جاسکے۔۔۔۔۔ بلکہ مَیں کوشش کروں گا کہ نگر نگر گھوم کر کچھ ملحدین ڈھونڈوں اور اُن کو لا کر آپ کے سامنے ڈال دوں تاکہ بھوکے شیر کی کچھ بھوک تو کم ہو۔۔۔۔۔۔ Shirazi, Zinda Rood

    آپ کی پوسٹ میں مجھے سواے سستی جگت بازی کے مجھے کچھ نہیں دکھای دے رہا، اور ہاں بحث آپ نے کرنی ہے کہ شیرازی نے؟

    :thinking:

    #20
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 659
    • Posts: 11758
    • Total Posts: 12417
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: موت

    آپ بھی مولویوں کو سننے لگ گئے ہیں، چلئے ایک بات آپ کو بتا دیتا ہوں اگر طارق جمیل یا اس کا بھی ابا ملے تو پوچھ لینا جواب نہیں ملے گا وہ سوال بس اتنا ہے کہ ہماری تمام ضروریات تو اس جسم کے ساتھ مشروط ہیں، یعنی کھانا پینا جسمانی تعلقات، وفات کے بعد یہ جسم تو یہیں رہ جانا ہے پھر ستر ستر حوروں اور غلمان کا ذکر کیوں، شراب و دودھ کا ذکر کیوں؟ اگلی بات بعد میں بتاوں گا پہلے یہ سوال پوچھ کر آئیں؟؟؟ :thinking:

    اے ۔لو ۔۔کر لوگل ۔۔۔ہوری ۔۔نوں ۔ہوری دی ۔۔انے نوں ڈنگوری دی ۔۔۔۔

    او ۔لنگڑایال بادشاہ  جن لوگوں کے جسم  نقص ہے ان کو نئے  نکور جسم ملیں گے ۔۔۔کیونکہ حوروں نے  اللہ کو کہا ہے ۔۔کہہ ہم لنگڑے  کانے  مردود قبول نہیں کریں گی ۔۔

    :bigsmile:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 51 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation