Thread: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

This topic contains 10 replies, has 5 voices, and was last updated by  Atif 6 days, 18 hours ago. This post has been viewed 268 times

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    ان صفحات پر اکثر کئی کئی مقدمات پیش کئے جاتے ہیں جو اکثر اپنی راۓ یا موقف کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ہوتے ہیں.

    بہت بار حقائق کا سہارا لیا جاتا ہے، اکثر دلائل کے انبار لگا دینے جاتے ہیں اور کبھی نہ حقائق ہوتے ہیں نہ دلائل .

    میری نظر میں حقائق اور دلائل کی کافی اہمیت ہی مگر میں یہ کہوں گا کے مقدمہ وہ جیتتا ہے جسکو “پیسکش” کی صفت پر عبور حاصل ہے. کونسے حقائق پیش کرنے ہیں، کون سے نہیں، کب حقائق پیش کرنے ہیں کب نہیں، کب دلیل کا ساتھ لینا ہے کب جذبات سے کھیلنا ہے، کسی کو اپنی طرف رکھنا ہے اور کس کو کوئی اہمیت نہیں دینا .بات کو کس طرح پیش کرنا ہے کہاں مزاح ، کہاں طنز، کہاں سنجیدگی، کہاں مضامین کے مضامین اور کہاں یک جملہ کا استعمال کرنا ہے ، کہاں بات کو بلکل نظر انداز کرنا ہے، کہاں بات کو گھمانا ہے، کہاں سوال کا جواب سوال میں دینا ہے، کہاں کچھ بھی نہیں کہہ کر سب کچھ کہنا ہے اور کہاں سب کچھ کہہ کر کچھ بھی نہیں کہنا ہے. کہاں دام الفت پھینکنا ہے اور کہاں نظر اندازی کا وار کرنا ہے . کہاں حملہ کرنا ہے اور کہاں پسپائی کو ایک اہم اوزار کے طور پر استعمال کرنا ہے

    کسی بھی چیز کی جانب توجہ حاصل کروانے کے لئے اس چیز کو بنا سنوار کر، سجا کر، مرکز نگاہ بنانا ایک فن ہے. طعام خانہ میں کھانا ہو، دکان میں بیچنے والی چیز ہو، کوئی ادب پارہ یا فن کا کوئی نمونہ ہو ، عدالت ہو، سیاست میں لوگوں کی حمایت ہو، مذہب میں پیروکاروں کی ضرورت ہو جب تک توجہ کا مرکز نہ بنا سکیں اپنا اپنا مفاد حاصل نہیں ہوتا ہے .

    کوئی اسکو انگریزی اصطلاح “مارکیٹنگ ” کہے یا کوئی اسے “شکار” کہے طریقہ واردات ایک ہی ہوتا ہے. لوگوں کو پڑھو ، سمجھو، انکی نفسیات کو جانچو اور پھر اپنی مصنوعات یا اپنا موقف اس طرح پیش کرو کے ان خریداروں کی نفسیات سے مطابقت رکھے. اپنی مصنوعات یا موقف مت بچو، بلکہ انکی نفسیات میں خرید کی طلب کو جگاؤ اور اگر طلب نہیں تھی تو طلب پیدا کرو اور یہ بہت مشکل نہیں ہے

    اس محفل میں بہت سے معزز، محترم، منفرد ( کچھ یہ سب ہیں، کچھ ان میں سے ایک ہیں اور کچھ دو ) اس ہنر میں بہت ہنر مند ہیں یا یوں کہیں کے یکتا ہیں اور اس ہنر میں اتنی اونچی اونچی منزلوں تک پہنچ چکے ہیں کہ میں کبھی بھی اس منزل تک نہیں پہنچ پاؤں گا .

    میں ذاتی طور پر اس ہنر سے نہ تو شغف رکھتا ہوں نہ اسکو سیکھنے کی سعی کرنا چاہتا ہوں کے نہ دل مانتا ہے نہ عمر اب ساتھ دیتی ہے مگر یہ ایک بہت مفید ہنر ہے. اس سے بہرہ ور ہونا ، اس محفل میں اور سب سے بڑھ کر اس دنیا میں ترقی میں بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے .

    ایک اچھا ہنر مند اپنے پاس بہت اوزار رکھتا ہے مگر کس اوزار کو کہاں ، کب اور کتنا استعمال کرنا ہے یہ ہنر مند اور اناڑی میں بنیادی فرق ہے. جو صرف ہتھوڑے کا استعمال جانتا ہو یا جس کے پاس صرف ہتھوڑا ہی ہو وہ ہر ہر چیز پر ہتھوڑے کے وار کو ہی اپنے مسلہء کا حل جانے گا گا مگر جو ہنر مند ہے وہ سامنے والی مشکل کو سمجھے گا یا اپنے مفاد سے اگاہ ہو گا اور وہ اوزار استعمال کرے گا جسکی ضرورت ہو اور اگر ہتھوڑا ہی استعمال کرنا ہے تو اتنی ضرب ہی لگاے گا جتنے کی ضرورت ہے

    آزمائش شرط ہے

    محبوب قدموں میں
    بیوی فرمانبرداری کا مجسمہ
    افسر بھی خوش اور ماتحت بھی

    #2
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6289
    • Total Posts: 6939
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    جے بھائی – میں اپنے آپ کو سو فی صد درست سمجھتا ہو ، میں سمجھتا ہو کوئی دلیل میرا زہن تبدیل نہی کر سکتی ، میں سمجھتا ہو مجھ سے بات کرنے والا ، علم میں مجھ سے کمتر ہے ، مجھ میں کانفیڈنس کی بھی کمی نہی ہے ، مثال کے طور پر ملاحضہ کریں

    #3
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 116
    • Posts: 3485
    • Total Posts: 3601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوں

    بیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے

    پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتار

    رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 116
    • Posts: 3485
    • Total Posts: 3601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز کرچکی ہے کہنے کو سب انسان ہیں غالب اکثریت کو چند خانوں میں بانٹا جاسکتا ہے مگر پھر بھی سب یکتا ہیں سب کی اپنی سوچ ہے شخصیت ہے کویی دو اشخاص بلکل ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں فرق ہوتا ہے سات ارب میں سے ہمارا تعلق شاید سات سو سے بھی نہیں ہوتا پھر کیوں غم کرنا ہے کسی دوسرے کی سوچ پر اور یہ خواہش کیوں ہوتی ہے کہ سوچ تبدیل ہو دوسرا میرے ذہن سے سوچے میرے علم اور میرے حقائق کو درست مانے میری منطق سے تجزیہ ہو اور میرے نتیجہ پر پہنچے پھر میرے الفاظ میں بیان کرے
    یہ نیرنگی خیال ہی شاید زندگی ہے
    روبوٹ کیا خاک جیا کرتے ہیں

    #5
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 10
    • Posts: 176
    • Total Posts: 186
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    آپ کے انداز بیاں کے چاہنے والے بھی دنیا میں بہت ہیں جے بھائی آپ بس اعتماد کو مضبوط رکھیں جو کچھ کر رہے ہیں اسی طرح کرتے رہیں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی. آزمائش شرط ہے

    :)

    • This reply was modified 1 week, 2 days ago by  bluesheep.
    #6
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز کرچکی ہے کہنے کو سب انسان ہیں غالب اکثریت کو چند خانوں میں بانٹا جاسکتا ہے مگر پھر بھی سب یکتا ہیں سب کی اپنی سوچ ہے شخصیت ہے کویی دو اشخاص بلکل ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں فرق ہوتا ہے سات ارب میں سے ہمارا تعلق شاید سات سو سے بھی نہیں ہوتا پھر کیوں غم کرنا ہے کسی دوسرے کی سوچ پر اور یہ خواہش کیوں ہوتی ہے کہ سوچ تبدیل ہو دوسرا میرے ذہن سے سوچے میرے علم اور میرے حقائق کو درست مانے میری منطق سے تجزیہ ہو اور میرے نتیجہ پر پہنچے پھر میرے الفاظ میں بیان کرے یہ نیرنگی خیال ہی شاید زندگی ہے روبوٹ کیا خاک جیا کرتے ہیں

    Ghost Protocolsahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    میرا مقصد قطعی یہ نہیں ہے کے کسی کی سوچ کو اپنا اسیر بناؤں .

    #7
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    آپ کے انداز بیاں کے چاہنے والے بھی دنیا میں بہت ہیں جے بھائی آپ بس اعتماد کو مضبوط رکھیں جو کچھ کر رہے ہیں اسی طرح کرتے رہیں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی. آزمائش شرط ہے :)

    bluesheepsahib

    محترم بلو شیپ صاحب

    ابھی تک تو اپنی کوششوں میں کامیاب رہا ہوں کے کامیابی کے ہاتھ نہ آؤں . آپ کہاں کامیابی کی نوید سنا کر ڈرانے لگ گئے ہیں

    #8
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 10
    • Posts: 176
    • Total Posts: 186
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    bluesheepsahib محترم بلو شیپ صاحب ابھی تک تو اپنی کوششوں میں کامیاب رہا ہوں کے کامیابی کے ہاتھ نہ آؤں . آپ کہاں کامیابی کی نوید سنا کر ڈرانے لگ گئے ہیں

    جے بھائی اب مجھے نہیں پتا آپ نے کس ” بلا ” کو کامیابی کا نام دیا ہوا ہے

    :thinking:

    #9
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 137
    • Posts: 6645
    • Total Posts: 6782
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    تھریڈ پڑھ کر تو ایسا لگا جیسے جے بھائی نے مجھے ذہن میں رکھتے ہوئے یہ تحریر لکھی ہے کہ لوگو دیکھو کامیاب اشخاص ایسے ہوتے ہیں۔

    تفنن برطرف میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس قسم کے فورمز پر بڑے گھاگ قسم کے ضدی اور ہٹ دھرم لوگ ہی آتے ہیں، یہاں معصوم لوگ بس چپ چاپ دوسروں کی سنتے ہیں اور سر دھنتے ہیں۔ یہاں کوئی کسی کی دلیل یا ثبوتوں سے اپنی رائے تبدیل نہیں کرتا۔ اسلئے بہتر یہی ہے کہ ہنسی مذاق میں وقت گذارا جائے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے لحاظ میں ہی ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرسکتے ہیں۔

    یاد نہیں کہاں لیکن کہیں پڑھا تھا کہ پیپل آر فن۔ اس بات کی سچائی پر ایسے فورمز پر یقین آجاتا ہے۔ ایسی ایسی احمقانہ لاجک بھی سننے کو ملتی ہے کہ بندے کا دل چاہے کہ سلیم رضا کا سر دیوار میں مار دیا جائے اور ایسی ایسی علمی باتیں سننے کو بھی ملتی ہیں کہ بیلیور بھائی کو تاج پہنادیا جائے۔

    بلیک شیپ جیسے البتہ ایسے کسی اعزاز سے اس لئے محروم ہیں کہ ان کا سر اتار کر صرف اپنے لئے اعزاز حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    #10
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    تھریڈ پڑھ کر تو ایسا لگا جیسے جے بھائی نے مجھے ذہن میں رکھتے ہوئے یہ تحریر لکھی ہے کہ لوگو دیکھو کامیاب اشخاص ایسے ہوتے ہیں۔ تفنن برطرف میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس قسم کے فورمز پر بڑے گھاگ قسم کے ضدی اور ہٹ دھرم لوگ ہی آتے ہیں، یہاں معصوم لوگ بس چپ چاپ دوسروں کی سنتے ہیں اور سر دھنتے ہیں۔ یہاں کوئی کسی کی دلیل یا ثبوتوں سے اپنی رائے تبدیل نہیں کرتا۔ اسلئے بہتر یہی ہے کہ ہنسی مذاق میں وقت گذارا جائے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے لحاظ میں ہی ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرسکتے ہیں۔ یاد نہیں کہاں لیکن کہیں پڑھا تھا کہ پیپل آر فن۔ اس بات کی سچائی پر ایسے فورمز پر یقین آجاتا ہے۔ ایسی ایسی احمقانہ لاجک بھی سننے کو ملتی ہے کہ بندے کا دل چاہے کہ سلیم رضا کا سر دیوار میں مار دیا جائے اور ایسی ایسی علمی باتیں سننے کو بھی ملتی ہیں کہ بیلیور بھائی کو تاج پہنادیا جائے۔ بلیک شیپ جیسے البتہ ایسے کسی اعزاز سے اس لئے محروم ہیں کہ ان کا سر اتار کر صرف اپنے لئے اعزاز حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    Atifsahib

    استاد محترم

    بہت شکریہ

    اتنی نفاست اور بردباری سے اتنا بڑا سبق سکھا دیا . غلطی کا احساس بھی دلا دیا اور شرمندہ بھی نہیں کیا

    بہت ہی خوب . دانشمندی کی بہت عمدہ مثال

    بہت بہت شکریہ

    #11
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 137
    • Posts: 6645
    • Total Posts: 6782
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: مقدمہ، حقائق، دلیل، پیشکش، نتیجہ

    Atifsahib

    استاد محترم

    بہت شکریہ

    اتنی نفاست اور بردباری سے اتنا بڑا سبق سکھا دیا . غلطی کا احساس بھی دلا دیا اور شرمندہ بھی نہیں کیا

    بہت ہی خوب . دانشمندی کی بہت عمدہ مثال

    بہت بہت شکریہ

    جے بھائی! میرے جیسے کسی بندے سے کسی پریشان شخص نے کہا کہ میرے لئے دعا کرنا تو اس بندے نے کہا اگر میری دعا کی نوبت آگئی ہے تو تیرا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

    گذارش ہے کہ میں نے صرف اپنی رائے دی ہے اور کسی قسم کے پوشیدہ مقاصد اس میں شامل نہ تھے۔

    شفقت فرمائیں مرشد۔ “ہم بہو بیٹیاں یہ کیا جانیں”؟؟

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation