Thread: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

Home Forums Non Siasi معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

This topic contains 15 replies, has 8 voices, and was last updated by  Sohail Ejaz Mirza 5 months ago. This post has been viewed 253 times

Viewing 16 posts - 1 through 16 (of 16 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 891
    • Posts: 3445
    • Total Posts: 4336
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟چین میں ایک نئی صنعت ابھر کر سامنے آئی ہے جہاں وہ شادی شدہ جوڑے جو ایک دوسرے کے پیٹھ پیچھے دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہیں، ان میں سے متاثرہ فرد کئی ہزار ڈالر دے کر ناجائز تعلق قائم کرنے والے فرد کے معشوق سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ویئ قنگ لوو ہسپتال میں کالے کپڑے پہنے درمیانی عمر کی ایک عورت کو لایا جاتا ہے۔انھوں نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر مجھ سے بات کی اور بتایا کہ وہ شنگھائی کے سب سے مشہور معشوق بھگانے والے ہسپتال کیوں آئی ہیں۔مجھے انھوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات مشکلات کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔’مجھے لگتا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی پہلے تھی لیکن اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہے، یہ اصل زندگی ہے۔’کئی ہفتے تک ماہرانہ رائے دہی یعنی میرج کونسلنگ لینے کے بعد یہ خاتون اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔ ان کونسلنگ کے مراحل میں انھیں زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنے اور بہتر بیوی بننے کے بارے میں بتایا گیا۔ویئ قنگ ہسپتال کی مشترکہ بانی منگ لی ہسپتال آنے والی خواتین کو ماہرانہ رائے دیتی ہیں تاکہ وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکیں اور اس طرح اپنے شوہر کی توجہ اپنے تک محدود و مرکوز رکھیں۔لیکن کئی کیسز ایسے ہوتے ہیں جہاں شوہر اپنے بیویوں کے علاوہ اوروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔انھیں خاتون نے مجھے بتایا: ‘جب مجھے اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو میں نے اُس سے سوالات کیے۔ ہماری لڑائیاں ہوئی اور میں بار بار سوال کرتی رہی کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ شروع میں اس نے احساس ندامت دکھایا لیکن مسلسل لڑائی کے بعد اس نے مجھ سے بات کرنا ختم کر دی جس کے بعد میں نے ماہرانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔’اس مدد کے لیے ان خاتون نے شنگھائی کے ویئی قنگ ہسپتال سے رجوع کیا اور انھیں پیسے دیے تاکہ وہ ان کے شوہر کی معشوقہ سے چھٹکارا دلا دیں۔کئی ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود یہ خاتون سمجھتی ہیں کہ یہ طریقہ طلاق لینے سے بہتر حل تھا۔ہسپتال کی بانی منگ لی اور ساتھی بانی شو ژن شنگھائی میں اپنا ہسپتال گذشتہ 17 سال سے چلا رہے ہیں اور اب تک دس لاکھ سے زیادہ گاہکوں کو مشورے فراہم کر چکے ہیں۔شو ژن نے بتایا کہ شادیوں میں مختلف قسم کی مشکلات ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک ہے ناجائز تعلقات۔ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور یہ نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔نھوں نے بتایا: ‘ہمارے پاس 33 مختلف طریقے ہیں جس کے ذریعے ہم معشوق سے جان چھڑواتے ہیں۔’جو طریقے شو ژن نے مجھے بتائے وہ یہ تھے: معشوقہ کو ترغیب دینا کہ وہ کسی اور شخص کی محبت میں مبتلا ہو جائے، شوہر کو دوسرے شہر میں نوکری کے لیے منتقل کر دیا جائے، والدین اور دوستوں کو راضی کیا جائے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معشوقہ کو شوہر کی بدکرداری اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرنا تاکہ وہ اسے چھوڑ دے۔جب میں نے شو ژن سے باقی 29 طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہی تو انھوں نے کہا: وہ ہمارے کاروباری راز ہیں۔ ہم ان کے بارے میں میڈیا میں گفتگو نہیں کر سکتے۔’http://www.bbc.com/urdu/regional-42436536?ocid=socialflow_twitter

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 189
    • Posts: 4827
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیوی سے جان چھڑانے کا کوی نسخہ بھی بتایا اس چینن نے بارسا بھای؟:thinking:

    #3
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 611
    • Posts: 9647
    • Total Posts: 10258
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیوی سے جان چھڑانے کا کوی نسخہ بھی بتایا اس چینن نے بارسا بھای؟ :thinking:

    بتابا ہے ۔۔کہہ بھاگ کر بیوی سے اتنے دور ۔۔نکل جاو ۔۔۔جب پکڑ نہیں سکے گی ۔۔تب ہی کہے ۔گی ۔۔جا ۔۔کھصماں نوں ۔۔۔کھا ۔۔:bhangra: :bhangra:

    #4
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیوی سے جان چھڑانے کا کوی نسخہ بھی بتایا اس چینن نے بارسا بھای؟ :thinking:

     مسائل کا حل نُسخوں میں تلاش کرنے کی روش اچھا رُجحان نہیں۔اِس مرتبہ سنیاس لے لیجئےاور کِسی گُپھا میں بسیرا براجمان کیجئے۔رام کی کِرپا اوّشے ہو گی۔

    #5
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 244
    • Posts: 1707
    • Total Posts: 1951
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیوی سے جان چھڑانے کا کوی نسخہ بھی بتایا اس چینن نے بارسا بھای؟ :thinking:

    https://pbs.twimg.com/media/DRoKBbwUIAA619V.jpg

    #6
    Malik495
    Participant
    Online
    • Advanced
    • Threads: 30
    • Posts: 496
    • Total Posts: 526
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    چونتیسویں تجویز میرے پاس بھی ہے وہ یہ کہ کسی طرح اپنے شوہر کی معشوقہ کے بھائیوں کا موبائل نمبر حاصل کر لیا جائے اور اسے اپنے شوہر کے کرتوتوں سے آگاہ کیا جائے ..نتیجے کے طور پر یا تو شوہر نہیں یا پھر شوہر کی معشوقہ نہیں دونوں میں سے ایک سے جان چھوٹ جائے گی:bigthumb:

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 189
    • Posts: 4827
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    مسائل کا حل نُسخوں میں تلاش کرنے کی روش اچھا رُجحان نہیں۔اِس مرتبہ سنیاس لے لیجئےاور کِسی گُپھا میں بسیرا براجمان کیجئے۔رام کی کِرپا اوّشے ہو گی۔

    کوی آسان سمسیا بتائیے مہاراج اب اس بھرے شہر کے اندر میں گپھا کہاں تلاش کروں؟:thinking:

    #8
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 103
    • Posts: 5144
    • Total Posts: 5247
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    ہوسکتا ہے ایک طریقہ یہ بھی ہو کہ شوہر کے جعلی ٹیسٹ معشوق کو دکھائے جائیں جن میں ایچ آئی وی پازیٹیو ہو۔بڑے سے بڑے عشق کا بھوت اتارنے میں یہ نسخہ اکسیر پایا گیا ہے۔

    #9
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیلیور بھائی

    آپ کُچھ اُلٹا لِکھ گئے۔ سمسیا مُشکل یا مُشکل صورتِ حال کے لیئے مستعمل ہے جبکہ سہی لفظ اُپائے ہو گا جِسکا مطلب حل یا علاج ہوتا ہے۔

     اور جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ہر طرز اور مِزاج کی گُپھائیں مُیسر ہیں۔حسب منشاء کسی کا بھی اِنتحاب کر لیجئے گا۔cave لیا تھا نہ کہ  den میں نے گُپھا کا مطلب 

    #10
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 103
    • Posts: 5144
    • Total Posts: 5247
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیوی سے جان چھڑانے کا کوی نسخہ بھی بتایا اس چینن نے بارسا بھای؟ :thinking:

    نسخے تو بہت ہیں لیکن بندہ دل اور لنگوٹ کا مضبوط ہونا چاہیے بیلیور بھائی۔آپ کے بارے میں تو سُنا گیا ہے ہر قسم کا نسخہ /کتشہ کھاتے ہی دفتر میں ایک دم چھٹی کی درخواست دے ڈالتے ہیں۔۔

    #11
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 189
    • Posts: 4827
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    نسخے تو بہت ہیں لیکن بندہ دل اور لنگوٹ کا مضبوط ہونا چاہیے بیلیور بھائی۔ آپ کے بارے میں تو سُنا گیا ہے ہر قسم کا نسخہ /کتشہ کھاتے ہی دفتر میں ایک دم چھٹی کی درخواست دے ڈالتے ہیں۔۔

    لنگوٹ والی بات آپکی درست ہے باقی کا سلیم رضا ٹائپ بندوں کو کھینچنے کیلئے مصالحہ ڈالا گیا ہے، بندہ تو ترس ہی گیا ہے کہ کوی خالص کستوری سے بنا نسخہ یا خالص سلاجیت کا تیارکردہ کشتہ ہمیں بھی چکھاے

    #12
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 103
    • Posts: 5144
    • Total Posts: 5247
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    لنگوٹ والی بات آپکی درست ہے باقی کا سلیم رضا ٹائپ بندوں کو کھینچنے کیلئے مصالحہ ڈالا گیا ہے، بندہ تو ترس ہی گیا ہے کہ کوی خالص کستوری سے بنا نسخہ یا خالص سلاجیت کا تیارکردہ کشتہ ہمیں بھی چکھاے

    یار سلاجیت پچاس سال کی عمر کے بعد کھائی جاتی ہے۔ جوان بندے کو تو ویسے بھی اس کی ضرورت نہین ہوتی۔میں نے کسی کو کہا ہے، لیکن اگلے سال تک لاکر دے گا۔ موڈ ہو تو بتا دینا بھجوا دوں گا۔لیکن گردوں کے لئے ذرا نقصان دہ ہے۔ خاص طور پر اگر پہلے کبھی گردوں کا کوئی مرض رہا ہو تب۔

    #13
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 189
    • Posts: 4827
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بیلیور بھائی

    آپ کُچھ اُلٹا لِکھ گئے۔ سمسیا مُشکل یا مُشکل صورتِ حال کے لیئے مستعمل ہے جبکہ سہی لفظ اُپائے ہو گا جِسکا مطلب حل یا علاج ہوتا ہے۔

    اور جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ہر طرز اور مِزاج کی گُپھائیں مُیسر ہیں۔حسب منشاء کسی کا بھی اِنتحاب کر لیجئے گا۔cave لیا تھا نہ کہ den میں نے گُپھا کا مطلب

    مرذا صاحب گپھائیں تو اب کرہ ارض کے ہر خطہ میں پای جانے لگی ہیں مگر یہ بتا دیجئے کہ بندے کو اس گپھا میں کتنی دیر قیام کرنا ہوگا اور سمسیا کا اوپاے کیسے ہوگا گپھا میں قیام کرنے سے؟

    #14
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 189
    • Posts: 4827
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    یار سلاجیت پچاس سال کی عمر کے بعد کھائی جاتی ہے۔ جوان بندے کو تو ویسے بھی اس کی ضرورت نہین ہوتی۔ میں نے کسی کو کہا ہے، لیکن اگلے سال تک لاکر دے گا۔ موڈ ہو تو بتا دینا بھجوا دوں گا۔ لیکن گردوں کے لئے ذرا نقصان دہ ہے۔ خاص طور پر اگر پہلے کبھی گردوں کا کوئی مرض رہا ہو تب۔

    بہت شکریہ عاطف بھای میں تو ویسے ہی مزاق کررہا تھا مگر آپ کو یہ آفر کرکے اب ہر روز پی ایم میں سلیم بھای کی طرف سے ریکویسٹس ملا کریں گی کہ اس نعمت کا واحد حقدار صرف وہی ہےکستوری کا ذکر اس لئے یاد آگیا کہ پاکستان سے تو یہ ملنے والی نہیں مگر انڈیا سے مل جاتی ہے کیونکہ وہاں سکھ ملاوٹ وغیرہ کی لعنتوں سے ابھی دور ہیں

    #15
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 2244
    • Total Posts: 2244
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    ۔۔۔۔۔۔ مجھے تو معشوقوں میں کوئی بات بری نہیں لگتی ۔۔۔۔۔۔ میں تو ھر قسم کی ۔۔۔ معشوقوں کا فین ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مرتے دم تک رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے کوئی ۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ ۔۔۔ بہت بہت ۔۔۔ ۔۔۔ معشوقوں سے جڑنے کے طریقے بتا دے تو مہربانی ہوگی ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 5 months ago by  Guilty.
    #16
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: معشوق سے جان چھڑوانے کے 33 طریقے کیا ہیں؟

    بہت شکریہ عاطف بھای میں تو ویسے ہی مزاق کررہا تھا مگر آپ کو یہ آفر کرکے اب ہر روز پی ایم میں سلیم بھای کی طرف سے ریکویسٹس ملا کریں گی کہ اس نعمت کا واحد حقدار صرف وہی ہے کستوری کا ذکر اس لئے یاد آگیا کہ پاکستان سے تو یہ ملنے والی نہیں مگر انڈیا سے مل جاتی ہے کیونکہ وہاں سکھ ملاوٹ وغیرہ کی لعنتوں سے ابھی دور ہیں

    صِرف نیپال سے اور وہ بھی اگر آپ کی کسی سے ڈائرکٹ جان پہچان اور کاروباری تعلق ہو تب۔

Viewing 16 posts - 1 through 16 (of 16 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation