Thread: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

Home Forums Health Knowledge لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

This topic contains 472 replies, has 20 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 11 months, 1 week ago. This post has been viewed 16595 times

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 473 total)
  • Author
    Posts
  • #41
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    شکریہ آپ نے خود تسلیم کیا کہ گوگل ایک سرچ انجن ہے جہاں سے آپ کو کوڑا کرکٹ بھی مل سکتا ہے اور ایک شاندار سائنسی مقالہ بھی جبکہ بی بی سی اور ڈان سے آپ کو ایک خاص سطح (کسی بڑی اونچ نیچ کے بغیر) کے معیار کی معلومات ہی ملیں گی اور ان اداروں کی ساکھ ان معلومات کے معیار کا تعین کرتی ہے کوئی اعتراض ہے آپکو بیانِ بالا پر؟

    کچھ خاص نہیں ما سواے اس بات کے کہ کچرہ آپ کو درج بالا دونوں اداروں میں بھی مل سکتا ہے

    #42
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    کچھ خاص نہیں ما سواے اس بات کے کہ کچرہ آپ کو درج بالا دونوں اداروں میں بھی مل سکتا ہے

    کیا مطلب؟؟ آپ یہ کہنا چاہ رہے کہ ڈان اور بی بی سی معلومات کی صحت کی تصدیق (سند کے بغیر) کچھ بھی کہہ یا لکھ سکتے ہیں؟

    #43
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    کیا مطلب؟؟ آپ یہ کہنا چاہ رہے کہ ڈان اور بی بی سی معلومات کی صحت کی تصدیق (سند کے بغیر) کچھ بھی کہہ یا لکھ سکتے ہیں؟

    ایسا بلکل ممکن ہے

    #44
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    کچھ خاص نہیں ما سواے اس بات کے کہ کچرہ آپ کو درج بالا دونوں اداروں میں بھی مل سکتا ہے

    خیر ۔ ۔ ۔

    میرا اعوان بھائی کے ساتھ معلومات کی جو ساکھ ہے سند ہے، کوئی ان معلومات کا ذمہ دار ہے، اس بات کا اشو تھا

    انہوں نے گوگل استعمال کرنے کا کہا، گوگل کے استعمال نے مسئلہ حل نہیں کرنا تھا، میں اپنی پسند کی سند پر اصرار کرتا اور وہ گوگل سے ہی لی ہوئی اپنی پسند کی  کسی دوسری سند پر اعتبار کرتے

    اب کچھ بات واضح ہوئی یا نہیں؟

    #45
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    ایسا بلکل ممکن ہے

    اس امکان کے بی بی سی یا ڈان کسی ایک سے صرف  دو حوالے یہاں درج کر دیں جہاں انہوں نے اپنی ویبسائیٹ یا پرنٹڈ میڈیم میں غلط معلومات مہیا کی ہوں اور نشاندہی ہر اس کو ٹھیک نہ کیا ہو

    #46
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    خیر ۔ ۔ ۔ میرا اعوان بھائی کے ساتھ معلومات کی جو ساکھ ہے سند ہے، کوئی ان معلومات کا ذمہ دار ہے، اس بات کا اشو تھا انہوں نے گوگل استعمال کرنے کا کہا، گوگل کے استعمال نے مسئلہ حل نہیں کرنا تھا، میں اپنی پسند کی سند پر اصرار کرتا اور وہ گوگل سے ہی لی ہوئی اپنی پسند کی کسی دوسری سند پر اعتبار کرتے اب کچھ بات واضح ہوئی یا نہیں؟

    سند کے ماخذ پر آپ کا اختلاف گوگل کے استعمال سے ماورا نہیں ہے؟

    #47
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    سند کے ماخذ پر آپ کا اختلاف گوگل کے استعمال سے ماورا نہیں ہے؟

    میں سمجھ نہیں پایا کہ آپ نے کیا کہنا چاہا ہے یہاں؟

    اس سیاق و سباق میں گوگل کوئی ماخذ نہیں ہے بلکہ ماخذ کی تلاش کا ایک ذریعہ/آلہ ہے، اسی لئے علمی بات/تحقیق میں گوگل کے حوالے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ گوگل کے ذریعے جس اصلی ماخذ تک آپ پہنچتے ہیں ا س کی اہمیت ہوتی ہے

    اعوان بھائی مجھے گوگل تک چھوڑ کر اپنی بات سے بری الذمہ ہو رہے تھے وہاں میں اپنی پسند کو کچھ بھی ڈھونڈ لیتا وہ نہ مانتے اور بات ختم نہ ہوتی اس لئے وہ جملہ لکھا تھا ان کو آلہء تلاش اور اصلی ماخذ کے درمیان فرق سمجھانے کیلئے جس پر آپ نے ًپوری چولً کا فتوی جڑا تھا

    ابھی بھی کوئی اشکال ہے؟

    #48
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اس امکان کے بی بی سی یا ڈان کسی ایک سے صرف دو حوالے یہاں درج کر دیں جہاں انہوں نے اپنی ویبسائیٹ یا پرنٹڈ میڈیم میں غلط معلومات مہیا کی ہوں اور نشاندہی ہر اس کو ٹھیک نہ کیا ہو

    یہ لیں جی دو حوالے حاضر ہیں جو اس بات کی نشاندہ کرتے ہیں کہ بی بی سی غلطیوں سے مبرا نہیں ہے
    آپ کی دوسری شرط عجیب و غریب ہے کہ غلطی کی نشاندھی کے بعد بھی وہ اپنی غلطیوں کو درست نہ کریں

    BBC apologises over interview with climate denier Lord Lawson
    Exclusive: Lawson’s claim that global temperatures are not rising went unchallenged, breaching guidelines on accuracy and impartiality

    https://www.theguardian.com/environment/2017/oct/24/bbc-apologises-over-interview-climate-sceptic-lord-nigel-lawson

    The BBC’s world news Twitter account informed its 24 million followers that the President had told the UN General Assembly that “war will follow” his decision to re-impose sanctions in the country.

    In fact, Pres Trump had said “more will follow”, with the member of staff behind the Twitter account being deluged with responses pointing out the error.

    https://www.telegraph.co.uk/news/2018/09/26/bad-bbc-accused-fake-news-misheard-donald-trump-declare-war/

    #49
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    یہ لیں جی دو حوالے حاضر ہیں جو اس بات کی نشاندہ کرتے ہیں کہ بی بی سی غلطیوں سے مبرا نہیں ہے آپ کی دوسری شرط عجیب و غریب ہے کہ غلطی کی نشاندھی کے بعد بھی وہ اپنی غلطیوں کو درست نہ کریں BBC apologises over interview with climate denier Lord Lawson Exclusive: Lawson’s claim that global temperatures are not rising went unchallenged, breaching guidelines on accuracy and impartiality https://www.theguardian.com/environment/2017/oct/24/bbc-apologises-over-interview-climate-sceptic-lord-nigel-lawson The BBC’s world news Twitter account informed its 24 million followers that the President had told the UN General Assembly that “war will follow” his decision to re-impose sanctions in the country. In fact, Pres Trump had said “more will follow”, with the member of staff behind the Twitter account being deluged with responses pointing out the error. https://www.telegraph.co.uk/news/2018/09/26/bad-bbc-accused-fake-news-misheard-donald-trump-declare-war/

    چلیں ایسے ہی سہی

    گوگل کبھی معذرت کرتا ہے کہ اس کی سرچ نے آپ کو غلط معلومات تک پہنچا دیا؟؟

    جو شرط آپ کو عجیب لگی تھی وہی اصل نکتہ ہے کہ بی بی سی کے کیس میں کوئی ذمہداری لینے والا موجود ہے جبکہ گوگل کے کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے

    مجھے اب ایک مصروفیت کو نمٹانا ہے پھر بات ہوتی ہے آپ چاہیں تو اس دوران اس سارے موضوع کا ایک مجموعی جائزہ لے لیں شروع سے آخر تک ۔ ۔ ۔  اے ہولسٹک رریفلیکشن

    #50
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    میں سمجھ نہیں پایا کہ آپ نے کیا کہنا چاہا ہے یہاں؟ اس سیاق و سباق میں گوگل کوئی ماخذ نہیں ہے بلکہ ماخذ کی تلاش کا ایک ذریعہ/آلہ ہے، اسی لئے علمی بات/تحقیق میں گوگل کے حوالے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ گوگل کے ذریعے جس اصلی ماخذ تک آپ پہنچتے ہیں ا س کی اہمیت ہوتی ہے اعوان بھائی مجھے گوگل تک چھوڑ کر اپنی بات سے بری الذمہ ہو رہے تھے وہاں میں اپنی پسند کو کچھ بھی ڈھونڈ لیتا وہ نہ مانتے اور بات ختم نہ ہوتی اس لئے وہ جملہ لکھا تھا ان کو آلہء تلاش اور اصلی ماخذ کے درمیان فرق سمجھانے کیلئے جس پر آپ نے ًپوری چولً کا فتوی جڑا تھا ابھی بھی کوئی اشکال ہے؟

    جی سادہ سی بات کہ رہا ہوں
    فرض کریں اعوان بھائی امت سے حوالہ دیدیتے ، یا وزارت پانی و بجلی کا حوالہ دیدیتے یا حکومت پاکستان کا حوالہ دے دیتے یا کسی اور ذریع کا حوالہ دیتے جو ہوسکتا ہے آپ کو قابل قبول نہ ہوتا جبکہ آپ ڈان یا بی بی سی کو زیادہ مستند مان کر اس کا تقاضہ کررہے تھے ممکن ہے اس پر اعوان بھائی راضی نہیں ہوتے یہ تو ہوگیا ماخذ کی سند پر اختلاف
    گوگل بیچارے کا کیا قصور جو تمام ہی ماخذ آپ کے سامنے پیش کردیتا ہے – ماخذ کی سند پر سوال جب زیادہ وزن حاصل کرسکتا ہے جب آپ ایک متبادل حقیقت پیش کرکے اعوان بھائی کے گیارہ ہزار کے دعوی کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے –

    یہ تو ہوگیا میرا نکتہ نظر ، آپ کی نظر سے دیکھا جائے تو آپ کا نکتہ نگاہ بھی وزن سے عاری نہیں ہے

    #51
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    چلیں ایسے ہی سہی گوگل کبھی معذرت کرتا ہے کہ اس کی سرچ نے آپ کو غلط معلومات تک پہنچا دیا؟؟ جو شرط آپ کو عجیب لگی تھی وہی اصل نکتہ ہے کہ بی بی سی کے کیس میں کوئی ذمہداری لینے والا موجود ہے جبکہ گوگل کے کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے مجھے اب ایک مصروفیت کو نمٹانا ہے پھر بات ہوتی ہے آپ چاہیں تو اس دوران اس سارے موضوع کا ایک مجموعی جائزہ لے لیں شروع سے آخر تک ۔ ۔ ۔ اے ہولسٹک رریفلیکشن

    گوگل کا شمار دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز میں ہوتا ہے -آپ کو کیوں ایسا لگتا ہے کہ ان کو اپنی ساکھ کی فکر نہیں ہوگی

    Google has apologized after an image labeling North Carolina state Sen. Trudy Wade (R) a “bigot” showed up as a top search result for the lawmaker.

    https://thehill.com/policy/technology/390494-google-apologizes-for-featuring-photo-calling-gop-state-lawmaker-a-bigot

    #52
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 31
    • Posts: 7133
    • Total Posts: 7164
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    چلیں ایسے ہی سہی گوگل کبھی معذرت کرتا ہے کہ اس کی سرچ نے آپ کو غلط معلومات تک پہنچا دیا؟؟ جو شرط آپ کو عجیب لگی تھی وہی اصل نکتہ ہے کہ بی بی سی کے کیس میں کوئی ذمہداری لینے والا موجود ہے جبکہ گوگل کے کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے مجھے اب ایک مصروفیت کو نمٹانا ہے پھر بات ہوتی ہے آپ چاہیں تو اس دوران اس سارے موضوع کا ایک مجموعی جائزہ لے لیں شروع سے آخر تک ۔ ۔ ۔ اے ہولسٹک رریفلیکشن

    ویسے اتھرا صاحب، گھوسٹ بھائی یہ مکالمہ ٹیکنیکل بنیادوں پر جیتتے جارہے ہیں۔
    کیا موضوع تھا اور گھوسٹ کہاں آپ کو گوگل کی کوالٹی اسیسمنٹ پر کھینچ لائے۔

    :bigsmile:

    #53
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    ویسے اتھرا صاحب، گھوسٹ بھائی یہ مکالمہ ٹیکنیکل بنیادوں پر جیتتے جارہے ہیں۔ کیا موضوع تھا اور گھوسٹ کہاں آپ کو گوگل کی کوالٹی اسیسمنٹ پر کھینچ لائے۔ :bigsmile:

    شاہد بھائی،
    بات کا آغاز ہی گوگل اور دیگر دو اداروں کے درمیان معتبر ہونے کے سوال سے شروع ہوا تھا ہم مکالمہ کے جوہر پر ہی ہیں

    #54
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    جی سادہ سی بات کہ رہا ہوں فرض کریں اعوان بھائی امت سے حوالہ دیدیتے ، یا وزارت پانی و بجلی کا حوالہ دیدیتے یا حکومت پاکستان کا حوالہ دے دیتے یا کسی اور ذریع کا حوالہ دیتے جو ہوسکتا ہے آپ کو قابل قبول نہ ہوتا جبکہ آپ ڈان یا بی بی سی کو زیادہ مستند مان کر اس کا تقاضہ کررہے تھے ممکن ہے اس پر اعوان بھائی راضی نہیں ہوتے یہ تو ہوگیا ماخذ کی سند پر اختلاف گوگل بیچارے کا کیا قصور جو تمام ہی ماخذ آپ کے سامنے پیش کردیتا ہے – ماخذ کی سند پر سوال جب زیادہ وزن حاصل کرسکتا ہے جب آپ ایک متبادل حقیقت پیش کرکے اعوان بھائی کے گیارہ ہزار کے دعوی کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے – یہ تو ہوگیا میرا نکتہ نظر ، آپ کی نظر سے دیکھا جائے تو آپ کا نکتہ نگاہ بھی وزن سے عاری نہیں ہے

    شرما گئے، لجا گئے، آنکھیں چرا گئے ؎

    اے عشق مرحبا، وہ یہاں تک تو آ گئے

    ;-)  تو اب کیا خیال ہے اپنے فتوٰیءچول بارے؟

    اس تبصرے کی باقی باتیں ثانوی ہیں، اور یہی خیال میرا اس بعد والی آپ کی پوسٹ بارے بھی ہے، لیکن آپ چاہو تو میں ان پر کمنٹ کر سکتا ہوں بشرطِ فرصت

    #55
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    ویسے اتھرا صاحب، گھوسٹ بھائی یہ مکالمہ ٹیکنیکل بنیادوں پر جیتتے جارہے ہیں۔ کیا موضوع تھا اور گھوسٹ کہاں آپ کو گوگل کی کوالٹی اسیسمنٹ پر کھینچ لائے۔ :bigsmile:

    :bigsmile: :bigsmile:

    چلیں دیکھتے ہیں ۔ ۔  ۔ ۔

    ویسے ایک بات ماننے والی ہے کہ اس ششکئی بھوت کو بقول کسے دائرے کے سفر میں نہ صرف ملکہ حاصل ہے بلکہ دائرے کو بڑا کرتے جانے کا ہنر بھی خوب آتا ہے

    :bigsmile: :bigsmile:

    #56
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2318
    • Total Posts: 2333
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    مسٹر اعوان کے جوابات عموما سادگی کے نکتہ نگاہ سے دیکھتا ہوں

    نفرت کرنا ایک بات ہے اور گالی دینا دوسری۔ جب آپ پکڑے جاتے ہو تو گول پوسٹ کی جگہ بدل کر آئیں بائیں شائیں شروع ہو جاتے ہو، آپ نے کتنے دعوے کئے، اسی قدر میں نے حوالے مانگے آپ سے، اور آپ سے ایک بھی نہیں دیا گیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے اظہار کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    مَیں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اعوان ایک سادہ سا بندہ ہے۔۔۔۔۔ اکثر اوقات چَولیں مارتا رہتا ہے مگر سادہ بندہ ہے۔۔۔۔۔ اور مجھے اعوان پسند بھی ہے۔۔۔۔۔ لیکن جو مسٹر اَتھرا نے اعوان کے بارے میں کہا کہ اعوان کا ایک مسئلہ اظہارِ خیال کی نزاکتوں میں بے احتیاطی کرنا ہے(مفہوم) تو مَیں مسٹر اَتھرا کی رائے سے بالکل اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔۔ مسٹر اَتھرا بھی اعوان کی اُن کے اپنے دعووں کے حوالے سے گرفت کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ اور مَیں بھی اعوان کی ذرا کھینچائی کرتا ہوں جب بندہِ اعوان حُبِ شریف میں زیادہ لمبی لمبی پھینکنے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔۔

    بہت سالوں پہلے مَیں نے برٹرینڈ رَسل کا ایک مضمون پڑھا تھا۔۔۔۔۔ رَسل کے اُس مضمون سے مِیں نے زندگی کا ایک سبق سیکھا تھا۔۔۔۔۔ اُس مضمون کا مفہوم یہ تھا کہ کسی بھی بات کو کہنے میں قطعیت اختیار کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔۔۔۔۔

    مثال کے طور پر یہ کہنا کہ۔۔۔۔۔

    یہ واقعہ ایسے ہوا تھا۔۔۔۔۔

    کہنے کے بجائے یہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ۔۔۔۔۔

    میرے خیال میں یہ واقعہ یوں ہوا تھا۔۔۔۔۔

    یا۔۔۔۔۔

    میری رائے میں یہ واقعہ کچھ یوں ہے۔۔۔۔۔

    یا۔۔۔۔۔

    میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعہ ایسے ہوا تھا۔۔۔۔۔

    سب سے پہلے جملے میں قطعیت ہے جس کو مَیں کچھ کچھ غرور کے معنوں میں بھی لیتا ہوں۔۔۔۔۔ جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے جملے میں قطعیت کے بجائے بہت سے دوسرے امکانات کا دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔ اپنی بات کو حرفِ آخر نہیں سمجھا جارہا۔۔۔۔۔ مَیں گفتگو میں اِس جہت کو انکساری کے معنوں میں لیتا ہوں۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو میری تحریر میں میری رائے میں، میرے خیال میں ، میرا سمجھنا ہے، میرے مطابق، شاید، غالباً یا اسی قسم کی تراکیب کی بھرمار نظر آئے گی۔۔۔۔۔ یہ سبق برٹرینڈ رَسل کے اُس مضمون سے سیکھا ہے۔۔۔۔۔ اکثر لوگ(شاید آپ بھی) میری تحریر میں اِن تراکیب کی حد درجہ گردان کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ میری تحریر میں اپنی مَیں(اَنا) بہت ہوتی ہے جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ معاملہ بالکل اُلٹ ہے۔۔۔۔۔ مَیں اپنی تحریر میں قطعیت(مغروریت) سے پرہیز اور انکساری کو ہر صورت شامل رکھنا چاہتا ہوں کہ ضروری نہیں کہ میری معلومات یا میری رائے ہی درست ہے۔۔۔۔۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ کبھی کبھار مَیں خود ایک ہی تحریر میں اِن تراکیب کے بارہا استعمال سے تنگ آجاتا ہوں مگر مجھے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ یا تو میں اِن تراکیب کے کم استعمال سے اپنی لکھائی کے انداز کو بہتر کرلوں اور اپنی بات میں قطعیت لے آؤں یا پھر لکھائی کے انداز پر سمجھوتہ کر کے قطعیت سے بچ جاؤں۔۔۔۔۔

    تو میرے خیال میں، مَیں اور مِسٹر اَتھرا بھی جو اعوان کو پِن چبھوتے رہتے ہیں تو یہی بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بندہِ اعوان حُبِ نواز و شہباز اپنی جگہ مگر ذرا بڑے بڑے دعووں سے پرہیز کیجئے۔۔۔۔۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔

    مسٹر اَتھرا۔۔۔۔۔ مَیں نے اپنے ساتھ ساتھ بلا اجازت ہی آپ کے حوالے سے بھی گذارشات پیش کردی ہیں۔۔۔۔۔ اگر آپ کو اختلاف ہو تو مطلع کردیجئے گا۔۔۔۔۔

    #57
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 135
    • Posts: 4225
    • Total Posts: 4360
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    شرما گئے، لجا گئے، آنکھیں چرا گئے ؎ اے عشق مرحبا، وہ یہاں تک تو آ گئے ;-) تو اب کیا خیال ہے اپنے فتوٰیءچول بارے؟ اس تبصرے کی باقی باتیں ثانوی ہیں، اور یہی خیال میرا اس بعد والی آپ کی پوسٹ بارے بھی ہے، لیکن آپ چاہو تو میں ان پر کمنٹ کر سکتا ہوں بشرطِ فرصت

    اتھرا صاحب،
    اس جملہ میں ایک خاموش پیغام چھپا تھا جو شاید خوشی کے آنسووں میں دھندلا ہونے کی وجہ سے پڑھا نہیں گیا
    میرے تجربہ میں آیا ہے کہ میرے دوست دوران مکالمہ ایک ایسے مرحلہ میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں سے انکو منزل صاف دکھنے لگتی ہے دھڑکن تیز ہوجاتی ہے سانسوں میں بے ربتگی بڑھ جاتی ہے بد قسمتی سے اس مرحلہ کے فورا بعد انکو صحرا نوردی کا شوق اٹھتا ہے اور ایک عرصہ کے لئے رخصت پر چلے جاتے ہیں
    میرا گمان ہے کہ آپ اس مرحلہ میں داخل ہورہے ہیں
    عموما جیت کے نشہ میں انسان کی شاید انا کو تو تسکین ملتی ہے مگر شاید دوست سے محروم ہوجاتا ہے
    میں مکالمہ میں جیت ہار کا قائل نہیں ہوں اپنے اپنے نکتہ نگاہ کو بیان کردینا کافی ہوتا ہے یہ مقصد تقریبا اس مرحلہ پر حاصل ہوچکا ہے
    آگے کے مراحل کا انحصار آپ کی خواہش پر ہے مایوس نہیں کروں گا

    :serious: :serious:

    #58
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2318
    • Total Posts: 2333
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    آپ جسطرح معزز بلاگر کی آڑ میں بل واسطہ عموما اوچھے وار کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے آپ میں مردانہ وار براہ راست مکالمہ سے احتراز کرتے ہیں یہ رویہ بہت کچھ آپ کے بارے میں چغلی کھاتا ہے عموما قرار صاحب اور شیرازی صاحب بھی اختلاف کرتے ہیں تنقید بھی کرتے ہیں مگر وہ زو معنیت کے پردہ کے پیچھے چھپنے سے احتراز کرتے ہیں ;-) ;-) ;-) ;-)

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔

    میرے خیال میں آپ غلط سمجھے ہیں۔۔۔۔۔

    مَیں اگر کسی شخص کو عزت و احترام کے قابل نہیں سمجھتا تو پھر مَیں اُس شخص سے بلاواسطہ مخاطب نہیں ہوتا۔۔۔۔۔

    تو میری رائے میں یہ مردانہ وار یا زنانہ وار لڑنے کا معاملہ نہیں ہے۔۔۔۔۔

    جہاں تک آپ نے اوچھے وار کی بات کی تو مجھے ذرا حیرت ہے۔۔۔۔۔ شاید آپ کی اور میری اوچھے وار کی تعریف میں فرق ہوگا۔۔۔۔۔ بے شک مَیں طنز کرتا ہوں اور کافی خطرناک بھی کرتا ہوں لیکن اُس میں بھی حَد درجہ احتیاط کرتا ہوں کہ میرا طنز کا نشانہ صرف اور صرف اُس شخص کی ذات تک محدود رہے اور اُس شخص کی نسل ذات رشتہ دار تک کسی صورت نہ پہنچے۔۔۔۔۔ اگر کبھی کوئی بے احتیاطی ہو بھی گئی ہے تو مجھے بتادیں۔۔۔۔۔ اپنی غلطی کی معافی مانگنے میں کبھی شرم اور ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔۔

    مَیں جب اِس فورم پر آیا تھا تو میری کچھ تحاریر پر کچھ لوگوں نے توہین توہین کا شور ڈالا تھا اور عاطف(انتظامیہ کے کچھ اور بھی لوگ) سے شکایات کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ مَیں نے اُس وقت بھی لکھا تھا کہ اگر اِس فورم کی انتظامیہ کو اگر میرا یہاں لکھنا پسند نہیں ہے تو مجھے ایک پرسنل میسج بھیج کر کہہ دیں میں پھر واپس نہیں آؤں گا۔۔۔۔۔ آخر کو یہ بلاگ ایک پرائیوٹ پراپرٹی ہے۔۔۔۔۔ مگر اِس اقدام کی ابھی تک نوبت نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔

    آپ بری عادت سمجھ لیں یا اچھی، مگر میرا زندگی گذارنے کے بارے میں ایک فلسفہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے زندگی کو اپنی شرائط پر گذارا جائے۔۔۔۔۔

    آپ شاید اِس کو میری پہاڑ جیسی اَنا کہیں مگر مَیں اِس کو عزتِ نفس سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔

    #59
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اتھرا صاحب، اس جملہ میں ایک خاموش پیغام چھپا تھا جو شاید خوشی کے آنسووں میں دھندلا ہونے کی وجہ سے پڑھا نہیں گیا میرے تجربہ میں آیا ہے کہ میرے دوست دوران مکالمہ ایک ایسے مرحلہ میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں سے انکو منزل صاف دکھنے لگتی ہے دھڑکن تیز ہوجاتی ہے سانسوں میں بے ربتگی بڑھ جاتی ہے بد قسمتی سے اس مرحلہ کے فورا بعد انکو صحرا نوردی کا شوق اٹھتا ہے اور ایک عرصہ کے لئے رخصت پر چلے جاتے ہیں میرا گمان ہے کہ آپ اس مرحلہ میں داخل ہورہے ہیں عموما جیت کے نشہ میں انسان کی شاید انا کو تو تسکین ملتی ہے مگر شاید دوست سے محروم ہوجاتا ہے میں مکالمہ میں جیت ہار کا قائل نہیں ہوں اپنے اپنے نکتہ نگاہ کو بیان کردینا کافی ہوتا ہے یہ مقصد تقریبا اس مرحلہ پر حاصل ہوچکا ہے آگے کے مراحل کا انحصار آپ کی خواہش پر ہے مایوس نہیں کروں گا :serious: :serious:

    دیکھو یار جی پی، میں یہاں کوئی گیم پلے کرنے تو آتا نہیں ہوں اور نہ ہی میں کوئی آپ کا نفسیاتی معالج رہا ہوں کہ مجھے آپ کے جملوں میں چھپے خفی یا جلی پیغامات ڈی کوڈ کرنے میں مہارت ہو، میں لفظوں کی فیس ویلیو پر جاتا ہوں اور شغل لگاتا ہوں سیدھا سیدھا یا پھر سنجیدہ مکالمہ شائستگی کے ساتھ

    اب آپ مجھے صاف صاف بتاؤ کہ آپ اپنے اس چول والے بیان پر ابھی بھی قائم ہو یا  ۔ ۔ ۔ ۔؟؟

    جواب جو بھی ہو سیدھا اور دو ٹوک دینا

    #60
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2318
    • Total Posts: 2333
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    میں یہاں کوئی گیم پلے کرنے تو آتا نہیں ہوں اور نہ ہی میں کوئی آپ کا نفسیاتی معالج رہا ہوں

    تو پھر اِس صفحہ کو ہیلتھ نالج میں ڈالنے کی کوئی اور وجہ ہے کیا۔۔۔۔۔

    :cwl:   :cwl:   :cwl:

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 473 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!