Thread: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

Home Forums Health Knowledge لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

This topic contains 472 replies, has 20 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 6 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 15183 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 473 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    نہیں :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    یہ کوئی زندگی موت کا مسئلہ تو تھا نہیں، مجھے آپ کی بات کو سپِن دینے کی صلاحیت اور ایک مخصوص نظر سے  ہی اس موازنے کو دیکھنے کے تعصب کو اجاگر کرنا تھا اور کچھ نہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ بات واضح ہو گئی تھی/ہے، خاص طور پر سقراط صآحب کی معروضات کے بعد تو بات کافی کھل گئی ہے

    :)

    BlackSheep

    • This reply was modified 9 months, 1 week ago by  اَتھرا.
    #22
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    یہ کوئی زندگی موت کا مسئلہ تو تھا نہیں، مجھے آپ کی بات کو سپِن دینے کی صلاحیت اور ایک مخصوص نظر سے ہی اس موازنے کو دیکھنے کے تعصب کو اجاگر کرنا تھا اور کچھ نہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ بات واضح ہو گئی تھی/ہے، خاص طور پر سقراط صآحب کی معروضات کے بعد تو بات کافی کھل گئی ہے :) blacksheep

    یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ اپنی راے کن بنیادوں پر تعمیر کرتے ہیں عمارت کی مضبوطی کا انکشاف ہوگا جب ایک دو جمبو جیٹ اس سے ٹکراین گے
    ویسے آپ کے اشتعال میں آنے کا تھریش ہولڈ میری توقع سے کافی کم معلوم ہوتا ہے

    ;-) ;-)

    #23
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    مسٹر اَتھرا۔۔۔۔۔ میرے خیال میں عام طور پر انسانوں کے نازک حصے صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ یہ نظریاتی نازک حصے عموماً کسی شخص کا خاندان، مذہب، عشق، دوستیاں وغیرہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ اگر بحث و مباحثہ میں لوگوں کے اِن نازک نظریاتی حصوں پر چوٹ ماری جائے تو لوگوں کو غصہ آتا ہے اور وہ ذرا جذباتی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ میں خود یہ چوٹ لگانے کا کام کافی خشوع و خضوع کے ساتھ مگر مکمل دیانتداری کے ساتھ کرتا آیا ہوں۔۔۔۔۔ صرف مذہب والے حصے تک۔۔۔۔۔ خاندان، ذات یا نسل پر کبھی نہیں کہ ذاتی مورل کوڈ کی کچھ مجبوریاں ہیں۔۔۔۔۔ اب جو بات یہاں دلچسپی رکھتی ہے یا مزید تحقیق کا تقاضہ کرتی ہے وہ لوگوں کا مذہب کے حوالے سے غیر منطقی رویہ رکھنا ہے۔۔۔۔۔ اگر کسی کے مذہب پر تنقید ہو تو وہ کیوں دفاعی حالت میں آکر غیر منطقی رویہ اختیار کرلیتا ہے۔۔۔۔۔ شاید جذباتی جوڑ(اٹیچمنٹ) وجہ ہو۔۔۔۔۔ اگر کسی پاکستانی دو نمبر لبرل کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ کسی بھی ایسے شخص کو لبرل، روشن خیال کا تمغہ عطا کردے گا جو اپنے مذہب پر تنقید(چاہے حقیقت پر مبنی ہی نہ کیوں نہ ہو) پر جذباتیت اختیار نہ کرے اور غصہ میں نہ آئے۔۔۔۔۔ مگر میری نظر میں یہ صرف آنکھ کا دھوکا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ یہ عین ممکن ہے کہ اُس شخص نے مذہب والی جذباتی اٹیچمنٹ پر مذہب کے بجائے کسی اور مثلاً کوئی نظریہ، کوئی تنظیم، کوئی تحریک، کوئی سیاسی جماعت وغیر وغیرہ کو رکھا ہوا ہو۔۔۔۔۔ اور پھر اگر اُس شخص کے اُس نظریاتی نازک حصہ پر چوٹ ماری جائے تو وہ بھی غیر منطقی رویہ اختیار کرلیتا ہے۔۔۔۔۔ تو ہمارے کرم فرما جنابِ گھوسٹ پروٹوکول کا بھی ایک جذباتی اٹیچمنٹ والا مذہب ہے۔۔۔۔۔ مگر وہ مذہب پاکستان کے لوگوں والا اکثریتی مذہب نہیں بلکہ چالیس پینتالیس سال پہلے پاکستان کے انتہائی جنوب میں ظہور پذیر ہونے والا مذہب ہے۔۔۔۔۔ اور جب کوئی اُس مذہب پر تنقید(جائز یا ناجائز) کرتا ہے تو گھوسٹ پروٹوکول صاحب کا غیر منطقی رویہ اختیار کرنا کوئی زیادہ حیرت انگیز بات نہیں ہے۔۔۔۔۔ میرے خیال میں یہ غیر منطقی رویہ ایک طرح سے جسمانی مدافعتی نظام کی طرح کام کرتا ہے کہ خطرہ دیکھتے ہی خود بخود کام کرنا شروع کردیتا ہے۔۔۔۔۔ شاید اِس ویب سائٹ کے کچھ(اکثر) لوگ گھوسٹ پروٹوکول صاحب کے اس خودکار مدافعتی نظام کی حرکیات سے واقف ہیں اور اِس معاملہ کو اس لئے زیادہ اہمیت نہیں دیتے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ گھوسٹ صاحب کی مجبوری ہے۔۔۔۔۔ ;-) :thinking: ;-)

    اس پوسٹ پر مجھے دو تین کمنٹ کرنے ہیں

    ایک: یہ ایک پھر پور پوسٹ ہے جس نے ایک پیچیدہ اور غیر مرئی نکتے کو بڑی سبک روی سے نمٹایا ہے

    دو: عقیدتیں پالنا انسانی مجبوری/وظیفہ/وصف ہے لیکن دیکھنا یہ چاہیے  جس عقیدت کا وہ اسیر ہے یا ہونے جا رہا ہے وہ کس نہج کی ہے ذات اور آفاق کے درمیان انسان کہیں بھی گر سکتا ہے، جس قدر آفاقیت کی طرف ہو گا، اثر پذیری اتنی ہی زیادہ ہو گی

    تیں: اس فورم کے ایک زائر کی حیثیت سے یہ مشاہدہ تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف کا ذکر آتے ہی جی پی صاحب ساری چوکڑی بھول کر کیسے کھِّلر جاتے تھے/ہیں، اس تھریڈ کی وجہ بننے والا نکتہ/موضوع اس بات کا ایک چھوٹا سا ثبوت ہے

    #24
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    جی بلکل درست فرمایا آپ نے کہ ہم دیکھ سن پڑھ کر راے بناتے ہیں اور راے میں اختلاف بھی ہوتا ہے راے کا یہ اختلاف ایک حقیقت ہے اور پوری ایمانداری سے ممکن ہے. آپ کو اس بات سے کیا اختلاف ہے؟

    میرا خیال تھا کہ آپ نکتے کو پا جاؤ گے، خیر کوئی بڑی بات نہیں

    جی پی ہم سیکھتے ہیں ہم بدلتے ہیں، اپنا موقف بھی

    #25
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اس پوسٹ پر مجھے دو تین کمنٹ کرنے ہیں ایک: یہ ایک پھر پور پوسٹ ہے جس نے ایک پیچیدہ اور غیر مرئی نکتے کو بڑی سبک روی سے نمٹایا ہے دو: عقیدتیں پالنا انسانی مجبوری/وظیفہ/وصف ہے لیکن دیکھنا یہ چاہیے جس عقیدت کا وہ اسیر ہے یا ہونے جا رہا ہے وہ کس نہج کی ہے ذات اور آفاق کے درمیان انسان کہیں بھی گر سکتا ہے، جس قدر آفاقیت کی طرف ہو گا، اثر پذیری اتنی ہی زیادہ ہو گی تیں: اس فورم کے ایک زائر کی حیثیت سے یہ مشاہدہ تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف کا ذکر آتے ہی جی پی صاحب ساری چوکڑی بھول کر کیسے کھِّلر جاتے تھے/ہیں، اس تھریڈ کی وجہ بننے والا نکتہ/موضوع اس بات کا ایک چھوٹا سا ثبوت ہے

    ایک بات اور عرض کردوں کہ ان صفحات اور انہی جیسے صفحات پر میں نے سندھ شہری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا ہے اور اپنے تئیں ملک کے دیگر علاقوں خصوصا پنجاب کے بلاگرز کو معاملات کا وہ رخ دکھانے کی کوشش کی ہے جس سے میرے خیال میں یا تو وہ واقف نہیں ہوتے یا بوجوہ نظر انداز کرتے ہیں
    آپ نے اپنی آمد کے ابتدا میں مخصوس کمنٹس دئے تھے جس سے آپ کے رجحان کا واضح طور پر مجھے اندازہ ہوگیا تھا جس پر مجھے کویی اعتراض نہیں ہے سواے اس کے کہ مجھے اس سے اختلاف ہے میں نہیں چاہتا آپ جیسی شخصیت کے ساتھ بڑی تصویر کے ادنی پہلو پر سطحی گفتگو کی جائے آپ کو اگر دلائل اور حقائق کے ساتھ تعمیراتی مکالمہ کی آرزو ہو تو مجھے اس پر کویی اعتراض نہیں ہے
    شرط تو نہیں مگر آرزو ضرور ہے کہ اگر مکالمہ کا سوچیں تو ذہن اور دل کو کھلا رکھنے کی کوشش ضرور کریں

    #26
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اس فورم کے ایک زائر کی حیثیت سے یہ مشاہدہ تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف کا ذکر آتے ہی جی پی صاحب ساری چوکڑی بھول کر کیسے کھِّلر جاتے تھے/ہیں، اس تھریڈ کی وجہ بننے والا نکتہ/موضوع اس بات کا ایک چھوٹا سا ثبوت ہے

    اپنے اس مشاہدہ کے ایک دو ریفرنس مہیا کردیں گے ؟
    پس تحریر: ابھی تک میں نے ان جملوں کو چول قرار نہیں دیا ہے

    :bigsmile: :bigsmile:

    #27
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اپنے اس مشاہدہ کے ایک دو ریفرنس مہیا کردیں گے ؟ پس تحریر: ابھی تک میں نے ان جملوں کو چول قرار نہیں دیا ہے :bigsmile: :bigsmile:

    ہمارے ایک اور دوست بھی ہیں اپنے تئیں عاقل اور بالغ بھی ہیں اپنی ذات پر فدا بھی رہتے ہیں سقراتی بکراتی جھاڑنے کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے مگر جو بات ان کی انا کو نہایت گزند پہنچاتی ہے وہ ان کے نکتہ نگاہ سے اتفاق نہ کرنا ہے عجیب بےچینی کا نہ صرف شکار ہوجاتے ہیں بلکہ اسکے اظھار میں ماہی بن اب کی طرح تڑپنے لگتے ہیں کیوں مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کی روح آپ میں بھی حلول کررہی ہے سارے زمانے پر تنقید کرتے ہوے خود اتنی ذرا سی تنقید سہنے کا حوصلہ کیوں نہیں پارہے عین ممکن ہے کہ تنقید ناجائز ہو مگر کچھ حوصلہ تو پیدا کریں برداشت تو کریں ہوسکے تو چولوں سے بھی پرہیز کریں

    آپ مکالمہ منقطع کرنے کی کوشش کر رہے ہو، جی پی

    اس بحث کو شروع کرنے والا آپ کا کمنٹ ایک ذرا سا منفی تھا جسے کسی باہمی احترام کے تعلق میں لوگ عموماً روا نہیں سمجھتے، لیکن پھر بھی اس کو ہنس کے اڑا دیا گیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔اور کافی دیر بعد، شائد دوسرے دن، آپ سے آپ کے اس بلا جواز کمنٹ کی وجہ جاننے کی کوشش کی کہ ہو سکتا ہے میں نے ہی کوئی کمزور جملہ لکھ دیا ہو

    آپ نے تب سے لیکر اب تک ایک پورا صفحہ کالا کر دیا لیکن اپنے نہاں خانوں میں پوشیدہ آپ سے جواز پر مبنی وہ ایک سطر لکھی نہیں جا رہی ؟؟؟ صرف وہ ایک سطر، جی پی ۔ ۔ ۔ وہ ایک سطر ۔ ۔ ۔ ۔

    تو آپ ایسے ہی فن کرنے کیلئے یعنی دوسروں کا حوصلہ اور برداشت آزمانے کیلئے بھی ناجائز تنقید کر لیتے ہو جو احترامِ باہمی کے معیار پر پورا نہ اترتی ہو؟ فن کیلئے بڑا مشکل معیار طے کر رہے ہو جی پی ۔ ۔ ۔ ۔ دیکھنا کہیں پتھروں کی بارش نہ شروع ہو جائے شیشے کے گھر میں بیٹھے آدمی پر ۔ ۔ ۔ ۔ ابھی چار دن ہوئے ہیں اس فورم کو آپ کے حوصلے اور برداشت کی اوقات دیکھے ہوئے

    اپنی برداشت آپکی سکن ڈیپ ہے اور دوسروں کے حوصلے آزمانے کا آپ کو بڑا شوق ہے، اپنی فطرت کے تضادات کو سمجھو، لیکن میں یہاں بھی آپکی طرح منافقت کا فتوی (گو کہ آپ واپس لے چکے ہو) نہیں لاگو کروں گا

    فطرت کے اسی تضاد کا دوسرا شاہکار آپ کی حوالوں کی شاہانہ خواہش ہے، خود آپ اپنے اندر موجود یک سطری وجہ یہاں درج کرنے پر آپ کل سے آئیں بائیں شائیں کئے جا رہے ہو اور دوسرے سے توقع ہے کہ وہ پورے فورم پر بکھرے حوالوں کو اکٹھا کر کے سائینسی حوالوں سے مزّین ایک مقالہ آپ کی خدمت میں پیش کرۓ، یہ صرف ایک منطقی جائزہ تھا آپ کے تضادات بھرے رویے کا، آپ کے اس سارے موقف کا ایک اخلاقی پہلو بھی ہے، آپ کا سکن ڈیپ لبرلزم جس کی تاب شائد نہ لا پائے

    میں سخت تنقید کرتا ہوں لیکن اکثر پبلک پراپرٹی پر، لیکن جب کسی ممبر کی رائے سے اختلاف یا تنقید کرتا ہوں تو بھی براہ راست کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرتا، پہل تو کبھی نہیں کرتا اور اپنی زبان کو ایک کم از کم سطح سے نیچے نہیں کرنے دیتا

    یہ پوسٹ ذرا تلخ ہے اور تلخی کا جواز محولّہ بالا دونوں تبصروں میں آپ کے اوور سمارٹ ایکٹ کرنے اور زبان کا چٹخارہ لینے کی صورت موجود ہے

    #28
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1985
    • Total Posts: 2000
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    آپ کے خیال میں نازک حصوں کی موجودگی منفی امر ہے یا مثبت دوسرے لفظوں میں صحت مندانہ ہوتے ہیں یا غیر صحت مندانہ؟

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔

    کچھ سال پہلے ایک اچھی فلم آئی تھی۔۔۔۔۔ اِمیٹیشن گیم۔۔۔۔۔ بینیڈکٹ کمبربیچ نے مشہور برطانوی ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا کردار ادا کیا ہے۔۔۔۔۔ ایلن ٹیورنگ اُس فلم میں جرمن سائفر کوڈنگ مشین اینِگما کو ڈی کوڈ کرتا ہے۔۔۔۔۔ اُس فلم میں ایک مقام پر ایلن ٹیورنگ کو اپنے محکمہ کیلئے کچھ لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔ لہٰذا وہ اخبار میں ایک اشتہار دیتا ہے اور اُمیدواروں کا تعین کرنے کے بعد اُن کو ایک معمہ حل کرنے کو دیتا ہے۔۔۔۔۔ ایم آئی سکس کا سربراہ ایلن ٹیورنگ سے سرگوشی میں پوچھتا ہے کہ یہ معمہ خود اُس نے کتنے منٹ میں حل کیا ہے۔۔۔۔۔ ایلن ٹیورنگ جواب دیتا ہے کہ اہمیت اس بات کی نہیں ہے کہ کوئی شخص یہ معمہ کتنے منٹ میں حل کرتا ہے بلکہ اِس بات کی ہے کہ وہ اِس معمہ کو حل کرنے کیلئے کیا طریقہ(اپروچ) اختیار کرتا ہے۔۔۔۔۔ یہاں اُس شخص کا اِس معمہ کو دیکھنے کا زاویہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔

    کہنے کا مقصد یہ ہے کہ بعض اوقات نتائج کی اہمیت، اُن نتائج تک پہنچنے کیلئے اختیار کردہ راستے سے کہیں کم ہوتی ہے۔۔۔۔۔ گھوسٹ صاحب یہ کافی گہری بات ہے اگر آپ سمجھ سکیں۔۔۔۔۔ اگر اِس فورم سے ہی ایک مثال دیتا ہوں۔۔۔۔۔ اس فورم کی ہی ایک بھاری بھرکم شخصیت ہیں۔۔۔۔۔ اعوان(جن کے بارے میں مجھے ذرا ذرا شُبہ ہے کہ ان کی پیدائش کے ساتھ ہی انہیں چَولیں مارنے کا خدائی لائسنس جاری ہوا تھا)۔۔۔۔۔  اب اِن صفحات پر اُن کی جانب سے اٹھائے گئے اکثر دلائل کے نتائج کو اپنانے میں مجھے کوئی مضائقہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ لیکن اُن نتائج تک پہنچنے کیلئے وہ جو دلائل دیتے ہیں مجھے اُن دلائل سے شدید اختلافات ہیں۔۔۔۔۔

    اسی طرح جیسا کہ شیکسپئیر نے کہا تھا کہ یہ دنیا ایک پلے ہے اور ہر شخص اپنا ایک کردار نبھانے آتا ہے تو اِسی بَحر میں یہ کہوں گا کہ میرے خیال میں ہم میں سے ہر شخص اپنے سَر پر مختلف ٹوپیاں پہنتا رہتا ہے۔۔۔۔۔ زمان و مکاں کے لحاظ سے کبھی ہم ریشنل اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی جذباتی اَن پڑھ۔۔۔۔۔ کئی سال پہلے میرے دوست ایزی گو نے ایک دفعہ ریشنل تھنکنگ پر بات کرتے ہوئے ایک بڑی عمدہ بات کہی تھی کہ جب آپ کے بچے آپ سے معصومانہ ضد کرتے ہیں تو وہاں ریشنلٹی کام نہیں آتی۔۔۔۔۔ وہاں صرف جذبات کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔

    کافی لمبی تمہید ہوگئی مگر آپ کی بات پر آتے کہوں گا کہ انسان بہت سی کیفیتوں کا مجموعہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ میرے خیال میں نازک نظریاتی حصوں کا ہونا یا نہ ہونا بذاتِ خود کوئی منفی یا مثبت امر نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہی اپنا گھسا پٹا جملہ کہ صحیح غلط کچھ نہیں ہوتا صرف نکتہِ نظر ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    بس دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ ہم خود جذباتیت کی ٹوپی سَر پر پہن دوسروں سے کیوں منطق(ریشنلٹی) کی توقع رکھیں۔۔۔۔۔ گولڈن رُول مجھے بہت پسند ہے بلکہ میری اپنی ذاتی فلاسفی کی انتہائی بنیادوں میں موجود چند نکات میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔

    Do unto others as you would have them do unto you

    ۔

    ۔

    کیا عموما یہ نازک حصے ایک سے زائد بھی ہوتے ہیں؟

    اس کا جواب غالباً پہلے دیا جاچکا ہے۔۔۔۔۔ عموماً مذہب، خاندان(رشتہ دار)، دوست، عشق وغیرہ۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    آپ چونکہ نفسیات سے شغف بھی رکھتے ہیں کیا ان نازک حصوں کا ذکر باقاعدہ دستاویزات میں ملتا ہے؟

    کیا آپ واقعی مجھے پڑھا لکھا سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔

    پڑھا لکھا ہوتا تو کیا دانشگردی پر ہوتا۔۔۔۔۔ حد ہے۔۔۔۔۔

    ;-)   :cwl:   ;-)

    ۔

    ۔

    کیا انسانوں کی اکثریت کے پاس وہ نازک حصے ہوتے ہیں جنکا آپ نے تذکرہ کیا ہے؟

    شاید اِس کا جواب بھی پہلے ہی میری تحریر میں موجود ہے۔۔۔۔۔ میری تحریر شروع ہی اِس بات سے ہوئی تھی کہ عمومی طور پر ایسا ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    پاکستانی فلم اسٹار محمد علی کی ایک فلم کا مشہور جذباتی جملہ غالباً کچھ یوں ہے۔۔۔۔۔

    جج صاحب۔۔۔۔۔ میری شبو بے گناہ ہے۔۔۔۔۔ میری شبو کچھ برا نہیں کرسکتی۔۔۔۔۔

    تو اسی طرح شاید ہر کسی کی کوئی نہ کوئی شبو(ایک یا ایک سے زائد نازک نظریاتی حصے) ہوتی ہیں۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    کیا ایسے بھی انسان ہوتے ہیں جنکے پاس یہ نازک حصہ نہیں ہوتا؟

    پھر وہی بات دُہراؤں گا کہ عموماً ہونا یا نہ ہونا شاید اتنی اہمیت نہیں رکھتا لیکن بحث و مباحثہ میں اگر دو فریق مختلف کیفیتوں میں ہوں تو ابلاغیات کا مسئلہ بنتا ہے۔۔۔۔۔ اگر ایک شخص پر جذباتیت حاوی ہو اور دوسرا شخص انتہائی ٹھنڈے انداز میں بغیر جذبات کو بیچ میں لائے انتہائی منطق استعمال کررہا ہو تو آپس میں کمیونیکشن میں مسئلہ ہوگا۔۔۔۔۔ کسی کو دوسرے کی بات سمجھ نہیں آئے گی۔۔۔۔۔

    مگر بہرحال ایسے لوگ ہوسکتے ہیں جن کے ساتھ ایسا کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    طویل عرصہ آپ کو پڑھتے ہوے ہوگیا ہے آپ کے بھی کچھ نازک حصوں سے واقفیت سی ہے، کیا آپ کو بھی ادراک ہے اپنے نازک حصوں کا؟

    شاید میری شخصیت میں بھی ضرور نازک نظریاتی حصے ہوں گے لیکن میرا اندازہ ہے کہ آپ کو اُن کا علم نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

    :cwl:   ;-)   :cwl:

    EasyGo

    • This reply was modified 9 months, 1 week ago by  BlackSheep.
    #29
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1985
    • Total Posts: 2000
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔

    میری تو خواہش ہوگی کہ اگر اِس فورم کا کوئی بدبخت آپ کی شبو(نازک حصہ، ایم کیو ایم) پر دشنام طرازی کرے تو آپ سُنتِ جونی انگلش پر عمل پَیرا ہوتے ہوئے کچھ ایسا طرزِ عمل اختیار کریں۔۔۔۔۔

    مگر آپ تو ابھی تک روٹھی ہوئی محبوبہ کی مانند ناں ناں ناں میں سَر ہلائے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ ایک دفعہ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے کا مرحلہ طے ہوجائے تو ماہر نفسیاتی سرجن مسٹر اَتھرا کی رہنمائی میں آپ کا اللہ شافی اللہ کافی علاج شروع ہو۔۔۔۔۔

    :cwl:   ;-)   :cwl:

    اَتھرا

    • This reply was modified 9 months, 1 week ago by  BlackSheep.
    #30
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    آپ مکالمہ منقطع کرنے کی کوشش کر رہے ہو، جی پی اس بحث کو شروع کرنے والا آپ کا کمنٹ ایک ذرا سا منفی تھا جسے کسی باہمی احترام کے تعلق میں لوگ عموماً روا نہیں سمجھتے، لیکن پھر بھی اس کو ہنس کے اڑا دیا گیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔اور کافی دیر بعد، شائد دوسرے دن، آپ سے آپ کے اس بلا جواز کمنٹ کی وجہ جاننے کی کوشش کی کہ ہو سکتا ہے میں نے ہی کوئی کمزور جملہ لکھ دیا ہو آپ نے تب سے لیکر اب تک ایک پورا صفحہ کالا کر دیا لیکن اپنے نہاں خانوں میں پوشیدہ آپ سے جواز پر مبنی وہ ایک سطر لکھی نہیں جا رہی ؟؟؟ صرف وہ ایک سطر، جی پی ۔ ۔ ۔ وہ ایک سطر ۔ ۔ ۔ ۔ تو آپ ایسے ہی فن کرنے کیلئے یعنی دوسروں کا حوصلہ اور برداشت آزمانے کیلئے بھی ناجائز تنقید کر لیتے ہو جو احترامِ باہمی کے معیار پر پورا نہ اترتی ہو؟ فن کیلئے بڑا مشکل معیار طے کر رہے ہو جی پی ۔ ۔ ۔ ۔ دیکھنا کہیں پتھروں کی بارش نہ شروع ہو جائے شیشے کے گھر میں بیٹھے آدمی پر ۔ ۔ ۔ ۔ ابھی چار دن ہوئے ہیں اس فورم کو آپ کے حوصلے اور برداشت کی اوقات دیکھے ہوئے اپنی برداشت آپکی سکن ڈیپ ہے اور دوسروں کے حوصلے آزمانے کا آپ کو بڑا شوق ہے، اپنی فطرت کے تضادات کو سمجھو، لیکن میں یہاں بھی آپکی طرح منافقت کا فتوی (گو کہ آپ واپس لے چکے ہو) نہیں لاگو کروں گا فطرت کے اسی تضاد کا دوسرا شاہکار آپ کی حوالوں کی شاہانہ خواہش ہے، خود آپ اپنے اندر موجود یک سطری وجہ یہاں درج کرنے پر آپ کل سے آئیں بائیں شائیں کئے جا رہے ہو اور دوسرے سے توقع ہے کہ وہ پورے فورم پر بکھرے حوالوں کو اکٹھا کر کے سائینسی حوالوں سے مزّین ایک مقالہ آپ کی خدمت میں پیش کرۓ، یہ صرف ایک منطقی جائزہ تھا آپ کے تضادات بھرے رویے کا، آپ کے اس سارے موقف کا ایک اخلاقی پہلو بھی ہے، آپ کا سکن ڈیپ لبرلزم جس کی تاب شائد نہ لا پائے میں سخت تنقید کرتا ہوں لیکن اکثر پبلک پراپرٹی پر، لیکن جب کسی ممبر کی رائے سے اختلاف یا تنقید کرتا ہوں تو بھی براہ راست کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرتا، پہل تو کبھی نہیں کرتا اور اپنی زبان کو ایک کم از کم سطح سے نیچے نہیں کرنے دیتا یہ پوسٹ ذرا تلخ ہے اور تلخی کا جواز محولّہ بالا دونوں تبصروں میں آپ کے اوور سمارٹ ایکٹ کرنے اور زبان کا چٹخارہ لینے کی صورت موجود ہے

    اتھرا صاحب،
    بلیک شیپ صاحب نے نازک حصوں پر جو مبنی مقالہ تحریر کیا تھا مجھے واقعی بہت پسند آیا تھا

    آپ کے نکتہ کی وضاحت میں نے اس لئے ضروری نہیں سمجھی کہ مسٹر اعوان کے جوابات عموما سادگی کے نکتہ نگاہ سے دیکھتا ہوں اب تک کی آپ کی تحاریر میں موجود ایک خاص سطح کی بلوغیت کے پیش نظر آپ کے لئے یہ رعایت موجود نہیں ہے.
    آپ کو اپنے بیان کی کمزوری کا اندازہ نہ ہوسکے، اس بات پر میرا یقین کرنا مشکل تھا مگر آپکے اصرار در اصرار نے مجھے سوچنے پر مجبور کردیا ہے آپ کا بیان تھا

    بی بی سی اور ڈان گوگل سے زیادہ معتبر ہیں

    میرے نکتہ نگاہ سے بی بی سی اور ڈان جو کہ خبری ادارے ہیں انکا تقابل گوگل جو کہ اپنی نوعیت میں ایک سرچ انجن ہے ، سے نہیں بنتا ہے اس ہی خیال کہ پیش نظر لائٹر موڈ میں ایک تبصرہ ہوگیا تھا
    ہوسکتا ہے اس بیان کے پیچھے بھی فلسفہ کی کویی تہہ موجود ہو جو میری نظروں سے اوجھل رہی ہے

    @Awan

    #31
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔ میری تو خواہش ہوگی کہ اگر اِس فورم کا کوئی بدبخت آپ کی شبو(نازک حصہ، ایم کیو ایم) پر دشنام طرازی کرے تو آپ سُنتِ جونی انگلش پر عمل پَیرا ہوتے ہوئے کچھ ایسا طرزِ عمل اختیار کریں۔۔۔۔۔ مگر آپ تو ابھی تک روٹھی ہوئی محبوبہ کی مانند ناں ناں میں سَر ہلائے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ ایک دفعہ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے کا مرحلہ طے ہوجائے تو ماہر نفسیاتی سرجن مسٹر اَتھرا کی رہنمائی میں آپ کا اللہ شافی اللہ کافی علاج شروع ہو۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl: اَتھرا

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:

    #32
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ شاید میری شخصیت میں بھی ضرور نازک نظریاتی حصے ہوں گے لیکن میرا اندازہ ہے کہ آپ کو اُن کا علم نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl: EasyGo

    بلیک شیپ صاحب،
    آپ کی خام خیالی ہے کہ آپ کے نازک حصے آشکارہ نہیں ہیں عموما آپ اس حالت میں بھی پاے جاتے ہیں

    مگر چونکہ عموما میں اپنے آپ میں جوہنی والی ارج نہیں پاتا ہوں تو ایسا کرنے سے بعض رہتا ہوں

    آپ جسطرح معزز بلاگر کی آڑ میں بل واسطہ عموما اوچھے وار کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے آپ میں مردانہ وار براہ راست مکالمہ سے احتراز کرتے ہیں یہ رویہ بہت کچھ آپ کے بارے میں چغلی کھاتا ہے عموما قرار صاحب اور شیرازی صاحب بھی اختلاف کرتے ہیں تنقید بھی کرتے ہیں مگر وہ زو معنیت کے پردہ کے پیچھے چھپنے سے احتراز کرتے ہیں

    ;-) ;-)   ;-)   ;-)

    #33
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

     فطرت کے اسی تضاد کا دوسرا شاہکار آپ کی حوالوں کی شاہانہ خواہش ہے، خود آپ اپنے اندر موجود یک سطری وجہ یہاں درج کرنے پر آپ کل سے آئیں بائیں شائیں کئے جا رہے ہو اور دوسرے سے توقع ہے کہ وہ پورے فورم پر بکھرے حوالوں کو اکٹھا کر کے سائینسی حوالوں سے مزّین ایک مقالہ آپ کی خدمت میں پیش کرۓ

    اتھرا صاحب،
    آپ سے تعارف ہوے چند ہفتے ہی گزرے ہیں جبکہ بیشتر دوستوں کے ساتھ برسوں کے یارانے ہیں کافی دوستوں کے ساتھ ملاقات کا شرف بھی حاصل ہے
    کچھ دوستوں کے آپس میں پرانے بیگجز بھی ہیں جنکا آپ کوشاید علم نہیں ہے ان بیگجز کے اثرات تبصروں میں کبھی چھپے ہوتے ہیں کبھی واضح ہوتے ہیں تھوڑے لکھے کو زیادہ جانیں
    آپ سے حسن ظن رکھتے ہوے میری توقع رہے گی کہ اپنے نظریات مستحکم ہونے سے پیشتر اپنے حقیقی مشاہدات کو بھی اہمیت دیں گے

    اَتھرا wrote:
    اس فورم کے ایک زائر کی حیثیت سے یہ مشاہدہ تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف کا ذکر آتے ہی جی پی صاحب ساری چوکڑی بھول کر کیسے کھِّلر جاتے تھے/ہیں، اس تھریڈ کی وجہ بننے والا نکتہ/موضوع اس بات کا ایک چھوٹا سا ثبوت ہے

    اب میں آپ کو ہرگز زچ کرنے کی کوشش نہیں کررہا نہ کسی مقالہ کا مطالبہ کررہا ہوں آپ نے ایک نہایت واضح اور قابل تصدیق دعویٰ میرے رویہ کے بارے میں کیا ہے اور حوالوں کے جابجا بکھرا ہونے کی ضمانت دی ہے میرا آپ سے ایسے دو حوالوں کا تقاضہ ہے امید ہے آپ اپنے لفظوں کی لاج رکھیں گے اور میرے منہ پر وہ حوالے دے ماریں گے

    #34
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    بلیک شیپ صاحب، آپ کی خام خیالی ہے کہ آپ کے نازک حصے آشکارہ نہیں ہیں عموما آپ اس حالت میں بھی پاے جاتے ہیں مگر چونکہ عموما میں اپنے آپ میں جوہنی والی ارج نہیں پاتا ہوں تو ایسا کرنے سے بعض رہتا ہوں آپ جسطرح معزز بلاگر کی آڑ میں بلا واسطہ عموما اوچھے وار کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے آپ میں مردانہ وار براہ راست مکالمہ سے احتراز کرتے ہیں یہ رویہ بہت کچھ آپ کے بارے میں چغلی کھاتا ہے عموما قرار صاحب اور شیرازی صاحب بھی اختلاف کرتے ہیں تنقید بھی کرتے ہیں مگر وہ زو معنیت کے پردہ کے پیچھے چھپنے سے احتراز کرتے ہیں ;-) ;-) ;-) ;-)

    کافی اشتیاق تھا مجھے اس لقب کے پیچھے چھپی شخصیت بوجھنے کا، اچھا تو وہ معزز بلاگر آپ ہیں؟

    :bigsmile:

    استہفامی  انداز اس امکان کا اظہار ہے کہ مجھے واقعتا” آپ لوگوں کے ماضی کے بوجھ بارے علم نہ ہو

    معزز بلاگر کے لقب پر برا ماننے کی بظاہر کوئی وجہ تو نہیں ہے، عزت ہی دی جا رہی ہے چول تو نہیں کہا جیسے آپ کو پچھلے ایک دو دن سے بلا جواز دورہ پڑا ہوا ہے دوسرے کی رائے کو چولیں قرار دینے کا یا منافقت کی سندیں تھوپنے کا

    ;-) ;-)   :bigsmile:

    #35
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    کافی اشتیاق تھا مجھے اس لقب کے پیچھے چھپی شخصیت بوجھنے کا، اچھا تو وہ معزز بلاگر آپ ہیں؟ :bigsmile: استہفامی انداز اس امکان کا اظہار ہے کہ مجھے واقعتا” آپ لوگوں کے ماضی کے بوجھ بارے علم نہ ہو معزز بلاگر کے لقب پر برا ماننے کی بظاہر کوئی وجہ تو نہیں ہے، عزت ہی دی جا رہی ہے چول تو نہیں کہا جیسے آپ کو پچھلے ایک دو دن سے بلا جواز دورہ پڑا ہوا ہے دوسرے کی رائے کو چولیں قرار دینے کا یا منافقت کی سندیں تھوپنے کا ;-) ;-) :bigsmile:

    ارے نہیں حضور جلد بازی میں نتائج اخذ کرنے سے گریز کریں

    :facepalm: :facepalm:
    میں ہر گز معزز بلاگر کے عہدے پر فائز نہیں ہوں میرا شمار تو ان چند خوش قسمت زائرین میں ہوتا ہے جنکو پیر صاحب زیارت کرواتے ہیں

    :bigsmile: :bigsmile:

    اور ہاں دورہ بلا جواز نہیں تھا جواز میں نے فراہم کردیا ہے میں چاہوں گا کہ اس جواز کو بلا جواز ثابت کرکے مجھے شرمندگی کا جواز فراہم کریں

    BlackSheep

    #36
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    اتھرا صاحب، بلیک شیپ صاحب نے نازک حصوں پر جو مبنی مقالہ تحریر کیا تھا مجھے واقعی بہت پسند آیا تھا آپ کے نکتہ کی وضاحت میں نے اس لئے ضروری نہیں سمجھی کہ مسٹر اعوان کے جوابات عموما سادگی کے نکتہ نگاہ سے دیکھتا ہوں اب تک کی آپ کی تحاریر میں موجود ایک خاص سطح کی بلوغیت کے پیش نظر آپ کے لئے یہ رعایت موجود نہیں ہے. آپ کو اپنے بیان کی کمزوری کا اندازہ نہ ہوسکے، اس بات پر میرا یقین کرنا مشکل تھا مگر آپکے اصرار در اصرار نے مجھے سوچنے پر مجبور کردیا ہے آپ کا بیان تھا
    میرے نکتہ نگاہ سے بی بی سی اور ڈان جو کہ خبری ادارے ہیں انکا تقابل گوگل جو کہ اپنی نوعیت میں ایک سرچ انجن ہے ، سے نہیں بنتا ہے اس ہی خیال کہ پیش نظر لائٹر موڈ میں ایک تبصرہ ہوگیا تھا ہوسکتا ہے اس بیان کے پیچھے بھی فلسفہ کی کویی تہہ موجود ہو جو میری نظروں سے اوجھل رہی ہے @Awan

    پہلے کچھ سیاق و سباق

    اعوان سے میں نے حوالے/ریفرنس کا تقاضا کیا تو انہوں نے یہ پوسٹ لکھی

    پاکستان میں پچھلے پانچ مکمل ہونے والے بجلی کے منصوبے گوگل میں لکھ کر ڈالیں بے شمار حوالے ملیں گے آپ جس پر چاھو یقین کر لو – متوازن لکھنے کی تحریف کا شکریہ – ایک بات آپ کو بتاوں جب 2013 میں نوں لیگ جیتی تو میں نے صرف ایک چیز پر نظر رکھی کہ کب اور کیسے بجلی کے منصوبے مکمل ہوتے ہیں – امن و امان کا بینظیر دور سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب یہ کسی کو قبل نہیں اور جہادیوں کا اب اس خطے سے بستر گول ہو کے مڈل ایسٹ جا رہا ہے – اس حکومت کے معیار کے لئے بھی ایک ہی چیز رکھی ہے اور وہ ہے ٹیکس کی کلیکشن – اگر یہ ٹیکس میں قبل قدر اضافہ کرتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں – یاد رہے پچھلی حکومت نے ہر سال بیس فیصد اضافہ دیا تھا جو میری نظر میں کم تھا – میں نے یہاں کوئی پھڑ نہیں ماری – آپ نہ یقین کرنے کی اس انتہا پر ہیں کہ مجھے لگتا ہے خدا بھی آپ کو یقین نہیں دلا سکتا اس سے زیادہ کیا کہوں –

    جس کے جواب میں مَیں نے یہ لکھا

    آخر کو گوگل کے کندھے پر رکھ کر ہی چلانا پڑی، گوگل سالا کبھی کبھی مچھر (ناناپاٹیکر والا) بھی ثابت ہو جاتا ہے، آپ مغرب میں لکھے پڑھے ہو گوگل والی بات اگر تھیسس میں لکھ دیتے تو پروفیسر نے آپ کو ساتھ ہی رکھ لینا تھا پھر اس فورم نے بقول سقراط آپکی پانی میں مدھانی سے محروم ہو جانا تھا، بی بی سی اور ڈان گوگل سے زیادہ معتبر ہیں چلو خیر چھوڑو آپ یار باش آدمی ہو آپ سے اب اس زیادہ تعرّض کیا کرنا، لیکن ایک کرم کرنا آئندہ دو چار واٹ کم کر لینا 11000 سے

    درج بالا سیاق و سباق سے اس کے علاوہ بھی کچھ ثابت ہوتا ہے کہ میرا اعوان سے اصرار/تقاضا حوالے/ریفرنس اور اس کی سند (آتھینٹی سٹی) پر تھا؟؟

    #37
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    پہلے کچھ سیاق و سباق اعوان سے میں نے حوالے/ریفرنس کا تقاضا کیا تو انہوں نے یہ پوسٹ لکھی جس کے جواب میں مَیں نے یہ لکھا درج بالا سیاق و سباق سے اس کے علاوہ بھی کچھ ثابت ہوتا ہے کہ میرا اعوان سے اصرار/تقاضا حوالے/ریفرنس اور اس کی سند (آتھینٹی سٹی) پر تھا؟؟

    And…..

    کیا یہ بات ثابت ہوگئی کہ گوگل کے ساتھ ڈان یا بی بی سی کا موازنہ مناسب ہے؟

    :thinking: :thinking:   :thinking:

    #38
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    And….. کیا یہ بات ثابت ہوگئی کہ گوگل کے ساتھ ڈان یا بی بی سی کا موازنہ مناسب ہے؟ :thinking: :thinking: :thinking:

    نہیں ۔ ۔ ۔

    ابھی ثابت نہیں ہوئی، آپ پہلے اپنا موقف دیں ہاں یا ناں میں میرے سوال پر

    #39
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3721
    • Total Posts: 3844
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    نہیں ۔ ۔ ۔ ابھی ثابت نہیں ہوئی، آپ پہلے اپنا موقف دیں ہاں یا ناں میں میرے سوال پر

    جی بلکل

    #40
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 16
    • Posts: 629
    • Total Posts: 645
    • Join Date:
      9 Sep, 2018
    • Location: sydney

    Re: لو بھئی جی پی صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ نیا مکالمہ

    جی بلکل

    شکریہ

    آپ نے خود تسلیم کیا کہ گوگل ایک سرچ انجن ہے جہاں سے آپ کو کوڑا کرکٹ بھی مل سکتا ہے اور ایک شاندار سائنسی مقالہ بھی

    جبکہ بی بی سی اور ڈان سے آپ کو ایک خاص سطح (کسی بڑی اونچ نیچ کے بغیر) کے معیار کی معلومات ہی ملیں گی اور ان اداروں کی ساکھ ان معلومات کے معیار کا تعین کرتی ہے

    کوئی اعتراض ہے آپکو بیانِ بالا پر؟

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 473 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation