Thread: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

Home Forums Siasi Discussion عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

This topic contains 95 replies, has 21 voices, and was last updated by  Sohraab 3 months, 1 week ago. This post has been viewed 2345 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 96 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    کیا اپنے آپ کو سلیکٹڈ کی بجائے الیکٹڈ ظاہر کرنے کے لیے یو این جنرل اسمبلی میں کھڑے ہو کر الیکٹڈ کا نام لے کر رنڈی رونا رونا ضروری تھا؟  

    • This reply was modified 4 months ago by  Bawa.
    #22
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    فوجیوں کی سلیکٹڈ حکومت کی بدمعاشی

    دی نیشن کے کارٹونسٹ کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کا کارٹون بنانے پر ملازمت سے نکلوا دیا گیا

    اگر اس بیچارے کارٹونسٹ نے کسی بے شرم جرنیل کا کارٹون بنایا ہوتا تو بدمعاش فوج نے اس پر غداری کا الزام لگا کر اپنی کسی ایجنسی سے قتل کروا دیا ہوتا

    • This reply was modified 4 months ago by  Bawa.
    #23
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 572
    • Total Posts: 583
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    سلیکٹڈ بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
    گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا

    #24
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    کہا جاتا ہے کہ زبانی ابلاغیات میں ٩٣ فیصد حصہ جسمانی زبان (باڈی لینگو یج) کا ہوتا ہے جبکہ باقی ماندہ حصہ اصل مادہ کا ہوتا ہے
    اس کلیہ کے اعتبار سے طبعی لغت میں  عمران خان کو سو فیصدی نمبر ملتے ہیں
    جہاں تک سبسٹینس کا تعلق ہے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے
    ماحولیات پر دنیا کو لیکچر دینے والے وزیر اعظم کے ملک کا سب سے بڑا شہر کچراچی کے نام سے جانے جانا لگا ہے اسکی پورٹس گندگی کا نمونہ بن چکی ہیں اسکے شہری ڈینگی کے مرض مبتلا ہورہے ہیں اور حکومت تماشائی بنی ہویی ہے اور یہ اپنے بلین ٹری کے تخیل سے باہر آنے کے لئے تیار نہیں ہے اسکی ماحولیاتی وزیر دیگر وزرا کی اکثریت کی طرح ایک مذاق بنی ہویی ہے
    اسلاموفوبیا کا تذکرہ کرکے سادہ لوح  مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کی محض ایک کوشش ہی کہی جاسکتی ہے
    کشمیر کے موضوع پر پوری دنیا کو خود کش حملہ کرکے ڈرانے والی بات کرکے اسنے مجھے ایک مر تبہ پھر سے اس سکندر کی یاد دلادی جسنے چند برس پیشتر اسلام آباد میں اپنے ہی بیوی بچوں کو یرغمال بنا کر اسلامی نظام کا مطالبہ شروع کردیا تھا اور ایٹمی قوت سے مالا مال ملک کو پوری دنیا کے سامنے کئی گھنٹوں تک بے بس کردیا تھا اسکی یہ تقریر سنکر دنیا کے طاقت کے مراکز میں یقینا سر گوشیاں ہورہی ہونگی کہ اگر انہوں نے پہلے ہی اس خطرہ کا بندو بست نہیں کرلیا ہو تو اب سنجیدگی سے اس پر غور کرنا پڑے گا. دنیا کے لئے یہ بات قابل قبول نہیں ہوسکتی کہ ہر لحاظ سے ایک غیر مستحکم ملک کے نیم خواندہ وزرا سے لے کر وزیر اعظم تک ہر روز دنیا کو ایٹمی تباہی کی دھمکیاں دیتے رہیں

    #25
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 952
    • Total Posts: 956
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    بلاشبہ دل بہلانے والی تقریر تھی

    تو کیوں نہ بہلیں ہم

    مسائل اپنی جگہ

    دل اپنی جگہ

    #26
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    کہا جاتا ہے کہ زبانی ابلاغیات میں ٩٣ فیصد حصہ جسمانی زبان (باڈی لینگو یج) کا ہوتا ہے جبکہ باقی ماندہ حصہ اصل مادہ کا ہوتا ہے اس کلیہ کے اعتبار سے طبعی لغت میں عمران خان کو سو فیصدی نمبر ملتے ہیں جہاں تک سبسٹینس کا تعلق ہے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے ماحولیات پر دنیا کو لیکچر دینے والے وزیر اعظم کے ملک کا سب سے بڑا شہر کچراچی کے نام سے جانے جانا لگا ہے اسکی پورٹس گندگی کا نمونہ بن چکی ہیں اسکے شہری ڈینگی کے مرض مبتلا ہورہے ہیں اور حکومت تماشائی بنی ہویی ہے اور یہ اپنے بلین ٹری کے تخیل سے باہر آنے کے لئے تیار نہیں ہے اسکی ماحولیاتی وزیر دیگر وزرا کی اکثریت کی طرح ایک مذاق بنی ہویی ہے اسلاموفوبیا کا تذکرہ کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کی محض ایک کوشش ہی کہی جاسکتی ہے کشمیر کے موضوع پر پوری دنیا کو خود کش حملہ کرکے ڈرانے والی بات کرکے اسنے مجھے ایک مر تبہ پھر سے اس سکندر کی یاد دلادی جسنے چند برس پیشتر اسلام آباد میں اپنے ہی بیوی بچوں کو یرغمال بنا کر اسلامی نظام کا مطالبہ شروع کردیا تھا اور ایٹمی قوت سے مالا مال ملک کو پوری دنیا کے سامنے کئی گھنٹوں تک بے بس کردیا تھا اسکی یہ تقریر سنکر دنیا کے طاقت کے مراکز میں یقینا سر گوشیاں ہورہی ہونگی کہ اگر انہوں نے پہلے ہی اس خطرہ کا بندو بست نہیں کرلیا ہو تو اب سنجیدگی سے اس پر غور کرنا پڑے گا. دنیا کے لئے یہ بات قابل قبول نہیں ہوسکتی کہ ہر لحاظ سے ایک غیر مستحکم ملک کے نیم خواندہ وزرا سے لے کر وزیر اعظم تک ہر روز دنیا کو ایٹمی تباہی کی دھمکیاں دیتے رہیں

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    یہ تقریر ضیاء الحق کی تقریر کا چربہ تھا

    فوجیوں اور انکے بوٹ چاٹنے والوں کو مسلم امّہ کے مامے بننے کا شوق ہوتا ہے

    ضیاء الحق نے تو باقائدہ یو این جنرل اسمبلی میں مسلم امّہ کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دیا تھا اور تقریر سے پہلے اسمبلی میں تلاوت قران پاک بھی کروائی تھی اور جذباتی قوم سے واہ واہ بھی وصول کی تھی لیکن بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ بھی ایک ڈرامہ تھا کیونکہ تلاوت ضیاء الحق کی تقریر سے پہلے نہیں ہوئی تھی بلکہ یہ تلاوت پہلے سے ریکارڈ کرکے رکھی ہوئی تھی جو صرف پی ٹی وی پر دکھائی گئی تھی

    ضیاء الحق کی اس تقریر کے بعد جنرل اسمبلی کے اندر بہت سے مسلم رہنماؤں خصوصا یاسر عرفات نے ضیاء الحق کے ہاتھ منہ چومے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تھا

    عمران خان کی اس تقریر نے پاکستان کو ایک غیر زمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر پیش کیا ہے جو کسی بھی وقت غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرکے عالمی امن کو خطرے سے دو چار کر سکتا ہے. یہی بات اپنے ٹویٹ میں گل بخاری نے لکھی تھی تو جنرل غفورے کے کانوں سے دھواں نکل آیا تھا اور وہ خواتین کے احترام کو پش پشت ڈال کر نہایت ہی بے شرمی سے اسے برنال کی پیشکش کر رہا تھا

    • This reply was modified 4 months ago by  Bawa.
    #27
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    یہ فوجیوں کا سلیکٹڈ وزیر اعظم جو ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد ماننے کی بجائے اسے انگریزوں کی کھینچی ہوئی لائن کہہ رہا ہے

    کیا اس کی منطق کے پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی سرحد بھی انگریزوں کی کھینچی ہوئی لائن ہی ہے؟

    #28
    Jahil Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 3
    • Posts: 25
    • Total Posts: 28
    • Join Date:
      8 May, 2019
    • Location: Pakistan

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    تقریروں کا معاملہ بھی بہت دلچسپ ہے ….

    اقوام متحدہ میں کسی پاکستانی سیاستدان کی سب سے مشہور تقریر بھٹو صاحب کی تقریر تھی جس میں جذبات بھی تھے ، لفاظی بھی ، امن کا بھاشن بھی تھا اور کچھ کر گزرنے کی دھمکیاں بھی … ڈاکومنٹس پھاڑے گئے اور بھٹو صاحب اجلاس چھوڑ کر چلے گئے … نتیجہ کیا نکلا تھا ؟ 0/100

    اسی اقوام متحدہ کے فورم پر ضیاء الحق نے تقریر کی جسے پاکستانی میڈیا نے تاریخ سزا قرار دیا تھا … فرمایا گیا کہ جنرل نے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے اور اقوام مغرب کو آئینہ دکھایا ہے …

    بے نظیر بھٹو میں دانش بھی تھی ، لیاقت بھی اور اعلی درجے کی مدبرانہ لفاظی بھی … انہوں نے بھی 1996 میں کشمیر کے موضوع پر اقوام متحدہ میں ایک انتہائی خوبصورت تقریر کی تھی ….. مگر نتیجہ ؟ کوئی نہیں ….

    آپ پاکستان سے اگر باہر نکلیں اور ایک نظر ان تقریروں پر ڈالیں جو اقوام متحدہ میں یاسر عرفات سے لے کر احمدی نژاد ، رابرٹ موگابے ، کرنل قذافی ، صدر صدام ، ہیوگو شاویز اور فیڈرل کاسترو نے کی ہیں … ان کی کیا افادیت رہی ؟

    حقیقت یہ ہے کہ اصلی خارجہ پالیسی اور عالمی فورمز پر تقریروں میں بہت زیادہ فرق ہے …

    مثال کے طور پر وزیراعظم عمران خان نے فرمایا ، دنیا بھارت کے ساتھ تعلقات محض ٹریڈ کی بنیاد پر نہیں بلکہ اخلاقی بنیادوں پر قائم کرے جس میں بھارت کا ریکارڈ خراب ہے …….. جس وقت وہ یہ بات کر رہے تھے ، اسی دن اور اسی فورم میں پاکستان نے یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کے حق میں ووٹ ڈالا … کیا یمن اخلاقی معاملہ نہیں ؟ کیا یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کا ریکارڈ خراب نہیں ؟

    اسی طرح خان صاحب نے فرمایا کہ کشمیریوں کو بھارت نے محبوس بنایا ہوا ہے ، اس طرح کوئی جانوروں کو بھی قید نہ کرے … میں خان صاحب کی اس بات کو سپورٹ کرتا ہوں اور یہ واقعی وہ جرم ہے جس کی مذمت لازمی ہے مگر کیا یہ حقیقت نہیں کہ یمن بھی چاروں طرف سے محبوس ہے ، یمنیوں پر زمین سے گولے پھینکے جا رہے ہیں تو آسمان سے جہاز بمباری کر رہے ہیں اور خوراک کا شدید ترین بحران ہے – کیا پاکستان نے جب یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کو سپورٹ کیا ، تو کیا اس وقت ہماری وہ اخلاقی پوزیشن قائم رہی تھی جس کی طرف وزیراعظم نے مغربی دنیا کو متوجہ کرنے کی کوشش کی ؟

    جب چین میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر بات ہوتی ہے تو خان صاحب فرماتے ہیں کہ انہیں اس کی معلومات نہیں … وہ یہ بات مسلسل کر رہے ہیں … کیا چین کے معاملے میں سب ٹھیک ہے کی خارجہ پالیسی اور کشمیر کے معاملے میں اخلاقی جواز کی دہائی خارجہ پالیسی میں ایسا تضاد نہیں جو دنیا میں ہمارے مؤقف کی اخلاقی حیثیت کو مشکوک نہیں بنا دیتا ؟ یا ہم جو کریں وہ صحیح ہے اور دوسرے اگر وہی کریں تو وہ ظالم ہیں ؟

    حقیقت یہ ہے کہ ہم چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں ماہر ہیں … دور نہ جایئے ، جب خان صاحب اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی تو روایتی و سوشل میڈیا پر ویسا ہی ماحول تھا جیسا اب ہے …. “خان صاحب نے اپنے آپ کو منوا لیا ، خان صاحب چھا گئے ، خان صاحب واہ واہ ، خان صاحب کا اثر ہے کہ امریکہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کرے گا وغیرہ وغیرہ” …… مگر جو نتیجہ چند دنوں بعد سامنے آیا جب کشمیر کے مسئلے پر نہ امریکہ سے کوئی سفارتی مدد آئی اور نہ وہ فنڈ اور امدادیں جن کا وعدہ کیا تھا …. اب شاید کوئی احمق ہی اس دورے کو تاریخ ساز کہے –

    خان صاحب کی اس تقریر کے نتائج برآمد ہوں گے آپ چند دنوں میں ہی دیکھ لیں گے – درخواست یہ ہے کہ اپنی آنکھیں اور ذہن کھلے رکھیں اور ان حالات و واقعات سے سیاسی شعور حاصل کریں …. ورنہ ہر اس ایونٹ پر جسے میڈیا بڑھاوا دے گا آپ واقعی میں ہیجان میں مبتلا ہو کر دیوانہ وار ناچنا شروع کر دیں گے –

    شکریہ
    ذیشان

    Credits: Zeeshan Hashim

    #29
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    ایٹمی دھمکی کا سن کر دنیا پر لرزہ طاری۔۔۔

    ٹرمپ کی راتوں کی نیند حرام۔۔۔مودی کا کشمیر سے دستبرداری کا اعلان

    اور پاک فوج کا کشمیر میں ڈیفنس ھائوسنگ سوسائٹی بنانے اور کشمیری اون سے کمبل اور چادریں بنانے کا اعلان متوقع

    :bigsmile: :bigsmile:

    #30
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    ابھی سوشل میڈیا پر عمران خان کی امریکہ سے پاکستان واپسی پر سعودی طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے واقعے پر یوتھیوں کے تبصرے پڑھ رہا تھا

    یوتھئیے سعودی طیارے کی اس فنی خرابی کو ضیاء الحق  کی طرح عمران خان کو بھی طیارہ فضاء میں پھاڑ کر مارنے کی سازش قرار دے رہے ہیں

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    #31
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کی بھڑکیں لگا کر پچانوے ہزار کی تعداد میں ہتھیار ڈال کر منہ کالا کروانے والے بے شرم جرنیل 

    #32
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12997
    • Total Posts: 13144
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرنے والے کسی سلیکٹڈ بوٹ چاٹئیے نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھا ہے کہ وہ اپنی عوام پر کیا مظالم ڈھا رہے ہیں؟

    دوسروں کے مظالم کا ذکر کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیا کریں 

    #33
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 488
    • Posts: 4282
    • Total Posts: 4770
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    Atif

    Kick Boxer ko Permanent BAN kar diya hai kia ????

    :omg: :omg: :omg:

    #34
    Atif
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7305
    • Total Posts: 7461
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    Atif Kick Boxer ko Permanent BAN kar diya hai kia ???? :omg: :omg: :omg:

    ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟؟ انصافی سہی لیکن میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے۔ فکر نہ کرو ہفتے میں یہیں لاتیں چلاتا نظر آئے گا

    #35
    Atif
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7305
    • Total Posts: 7461
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    ایٹمی دھمکی کا سن کر دنیا پر لرزہ طاری۔۔۔ ٹرمپ کی راتوں کی نیند حرام۔۔۔مودی کا کشمیر سے دستبرداری کا اعلان اور پاک فوج کا کشمیر میں ڈیفنس ھائوسنگ سوسائٹی بنانے اور کشمیری اون سے کمبل اور چادریں بنانے کا اعلان متوقع :bigsmile: :bigsmile:

    یار یہ آپ کئی کئی  ماہ کیلئے کیوں غائب ہوجاتے ہو؟؟ یہ تو پھر یاری نہ ہوئی۔

    #36
    Atif
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7305
    • Total Posts: 7461
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    سیکورٹی کونسل میں عمران خان کی تقریر کے دوران ، مجھے غرناطہ کے آخری حکمران ابو عبد اللہ کی ماں کے وہ الفاظ یاد آ رہے تھے جو انہوں نے ابو عبد اللہ اس وقت کہے تھے جب وہ غرناطہ کی چابیاں ، مسیحوں کے حوالے کر رہا تھا۔۔۔ اور اپنے آبا و اجداد کے اس ورثہ کو اس طرح عیسائیوں کے ہاتھ میں دیتے ہوئے اس کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔۔۔ تو اس کی والدہ نے کہا۔۔۔ ” جس چیز کی حفاظت تم مردوں کی طرح لڑ کر نہ کر سکے۔۔۔ اب اس کے ضیاع پر عورتوں کی طرح آنسو تو نہ بہاؤ۔۔۔ ”

    ابو عبد اللہ کی والدہ کے یہ الفاظ تاریخ میں رقم ہو چکے ہیں اور ہر ایسے حکمران کے لئے تازیانے کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنے فرائض میدان جنگ میں ادا کرنے بجائے روسٹرم کے پیچھے ادا کرتے ہیں۔۔ داد شجاعت دینےکے بجائے۔۔۔ شعراء کی طرح اپنے کلام کی داد وصول کرتے ہیں۔۔ مجاہدوں کی صحبت میں رہنے کے بجائے خوشامدیوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں اور اپنے ہر جملہ میں ان ہم نواؤں کی طرف سے طالب داد و توصیف ہوتے ہیں۔۔۔ دشمن کو عملی جواب دینے کے بجائے ‘ اخلاقیات کا درس دیتے ہیں ۔۔۔ اس کی ظلم و جبر کی دہائیاں دیتے ہیں اور تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام امن کے سفیروں میں لکھوا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے روپوش ہو جاتے ہیں۔۔۔

    خوشنما الفاظ ، مزین جملہ ، بھڑکیں، جذبات ، دھمکیاں، برے انجام کے ڈراوے۔۔۔ اخلاقیات کے درس۔۔ اپنے صبر کے جھوٹے دعوے ، کمزوریوں کو اصولوں کی پابندی کانام دینا ۔۔ دشمن کو ظلم کے کوسنے دینا اور اسے انسانیت کا دشمن باور کرانا ۔۔ قوم کی قسمتوں کی تیرگی کو دور نہیں کیا کرتے۔۔۔ ہاں البتہ کانوں کے تلذذ کا کچھ دیر کے لئے سامان ضرور مہیا ہو جایا کرتا ہے۔۔۔۔

    اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے در و دیوار ایسی کتنی ہی پر جوش۔۔ بھڑکیلی۔۔ شعلہ صفت تقریریں سن چکا ہے۔۔ ہوگو شاویز۔۔۔ یاسر عرفات۔۔۔۔ احمدی نژاد۔۔۔۔ ذولفقار علی بھٹو۔۔۔ پرویز مشرف۔۔۔ صدام حسین اور نہ جانے کتنے آئے چیخے چنگاڑے اور رخصت ہوگئے لیکن ان سے وابستہ قوموں کی تقدیروں کی تیرہ راتوں کا سویرا آج تک طلوع نہ ہو سکا۔۔۔۔

    قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا۔۔۔

    ” جب آپ ان ( منافقوں )کو دیکھیں گے تو ان کے جسم کی خوش نمائی اپ کو حیرت میں ڈال دے گی اور جب یہ بولیں گے تو آپ ان کی گفتگو سنتے رہ جائیں گے۔۔۔( لیکن درحقیقت ) یہ لکڑی کے کندے ہیں۔۔۔ جو ہر چیخ کو اپنے اوپر ہی تصور کرتے ہیں۔۔ یہ ہی دشمن ہیں۔۔
    سورہ منافقون۔۔۔۔
    (خرم سليم)

    #37
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14273
    • Total Posts: 14366
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    پتا نہیں کس کس کے سینے پر سانپ لوٹ  رہے ہیں ..کس کس کے سینے میں آگ کے الاؤ دھک رہےہیں

    ایسے حاسد لوگوں کے لئے ان کا حسد ہی ان کی سزا ہے

    لوو یو عمران خان

    :jhanda:

    • This reply was modified 3 months, 4 weeks ago by  نادان.
    #38
    Atif
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7305
    • Total Posts: 7461
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    پتا نہیں کس کس کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں ..کس کس کے سینے میں آگ کے الاؤ دھک رہےہیں ایسے حاسد لوگوں کے لئے ان کا حسد ہی ان کی سزا ہے لوو یو عمران خان :jhanda:

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2019ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کو تمام مبصرین اور سابق سفارتکار ایک بہترین نمونہ قرار دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر غیر روایتی اور سفارتی حلقوں کی سوچ سمجھ سے باہر تھی۔کیونکہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ روایتی انداز میں تقریر کی جاتی ہے۔

    تمام ممالک کے سفیر توقع کر رہے تھے کہ عمران خان مسئلہ کشمیر سے اپنی تقریر شروع کریں گے لیکن وزیراعظم پاکستان نے بہت خوبصورتی کے ساتھ تمام مسائل کو اجاگر کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی عمران خان کی تقریر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔اور اسے کشمریوں کی صحیح ترجمانی قرار دیا جارہا ہے۔

    تمام تعریفوں کے ساتھ ایک سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ اتنی سحر انگیز تقریر کس نے لکھی۔

    عام حالات میں ہر سال پرانی تقریر کی موجودہ صورتحال کے مطابق ترمیم کر کے پڑھ دیا جاتا ہے لیکن اس بار حالات عام نہیں تھے۔عمران خان پاکستان سے جو تقریر لے کر گئے اسے وہاں پاکستانی مشن میں موجود ایک ہونہار نوجوان ذوالقرنین نے ترمیم کر کے دوبارہ تیار کیا۔ذوالقرنین نے نہ صرف پاکستان کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران شرکاء نے کئی بار تالیاں بجائیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں موجود مسلمان رہنما آبدیدہ ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کو اب مسلم امہ کا لیڈر قرار دیا جا رہا ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی گذشتہ روز اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر ایک تاریخی تقریر تھی جو آنے والے وقتوں تک یاد رکھی رکھی جائے گی۔

    https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-09-28/news-2078815.html

    #39
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 581
    • Total Posts: 587
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Scotland

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    ۔ذوالقرنین  for PM————-

    #40
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14273
    • Total Posts: 14366
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: عمران خان کی تقریر اور قرب قیامت کی نشانیاں

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2019ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کو تمام مبصرین اور سابق سفارتکار ایک بہترین نمونہ قرار دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر غیر روایتی اور سفارتی حلقوں کی سوچ سمجھ سے باہر تھی۔کیونکہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ روایتی انداز میں تقریر کی جاتی ہے۔ تمام ممالک کے سفیر توقع کر رہے تھے کہ عمران خان مسئلہ کشمیر سے اپنی تقریر شروع کریں گے لیکن وزیراعظم پاکستان نے بہت خوبصورتی کے ساتھ تمام مسائل کو اجاگر کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی عمران خان کی تقریر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔اور اسے کشمریوں کی صحیح ترجمانی قرار دیا جارہا ہے۔ تمام تعریفوں کے ساتھ ایک سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ اتنی سحر انگیز تقریر کس نے لکھی۔ عام حالات میں ہر سال پرانی تقریر کی موجودہ صورتحال کے مطابق ترمیم کر کے پڑھ دیا جاتا ہے لیکن اس بار حالات عام نہیں تھے۔عمران خان پاکستان سے جو تقریر لے کر گئے اسے وہاں پاکستانی مشن میں موجود ایک ہونہار نوجوان ذوالقرنین نے ترمیم کر کے دوبارہ تیار کیا۔ذوالقرنین نے نہ صرف پاکستان کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران شرکاء نے کئی بار تالیاں بجائیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں موجود مسلمان رہنما آبدیدہ ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کو اب مسلم امہ کا لیڈر قرار دیا جا رہا ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی گذشتہ روز اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر ایک تاریخی تقریر تھی جو آنے والے وقتوں تک یاد رکھی رکھی جائے گی۔ https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-09-28/news-2078815.html

    میں نہ راضی  ہوں تو کیا آپ مجھ سے وہ کہلوا  سکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں

    تقریریں عام  طور پر کوئی اور ہی لکھ کر دیتا ہے …یقین نہ آئے تو نواز شریف سے پوچھ لیں ..بس یہاں یہ مسلہ  آجاتا تھا کہ تقریر تو لکھ کر دے دی جاتی تھی .لیکن وہ جذبہ ، وہ ربط ، وہ شعلہ بیانی کہاں سے لائیں

    دوسری بات ..عمران نے جو کچھ وہاں کہا  ہے وہی ہمیشہ سے کہتا رہا ہے ..کچھ نیا ہوتا تو کہتے کہ صرف تقریر کا کمال ہے

    آ

    • This reply was modified 3 months, 4 weeks ago by  نادان.
Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 96 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!