Thread: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

Home Forums Siasi Discussion عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

This topic contains 15 replies, has 8 voices, and was last updated by  Atif 1 month, 1 week ago. This post has been viewed 333 times

Viewing 16 posts - 1 through 16 (of 16 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3845
    • Posts: 2066
    • Total Posts: 5911
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
    کھوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والے نواز شریف نے جیل میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔
    وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکے ہیں، ہم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر ان کے پاس چلے گئے۔
    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں مہنگائی کو نکیل ڈال کر رکھی تھی، ہمارے دور میں روپے کی قدر مستحکم اور تیل کی قیمتیں کم تھیں لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں، عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، ملک کی معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
    سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت دیگر بدعنوان لوگ عمران خان کی اپنی جماعت میں ہیں جبکہ حکومت کے بہت سارے وزراکرپشن میں ملوث ہیں لیکن کوئی نہیں دیکھ رہا۔
    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو منہ نہیں لگایا، نہ وہ ان کا فون سنتے ہیں اور نہ حلف برداری میں بلاتے ہیں، ہمارے دور میں نریندر مودی اور اٹل بہاری واجپائی پاکستان آئے۔
    اس موقع پر اپوزیشن رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری اور اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی گرفتاری بلاوجہ اور انتقامی کارروائی ہے، عوام جانتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے۔
    موجودہ بجٹ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا ہے، رانا ثنا اللہ
    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ہے، یہ بین الاقوامی اسلام دشمن ملکوں کا ایجنڈا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کو ختم کیا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے حامل کٹھ پتلی حکمران کو پاکستان میں لایا گیا ہے جبکہ جعلی سازی سے بنائی گئی حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں ووٹ نہیں ہے۔
    رانا ثنااللہ نے کہا کہ 30 جون کو یہ بجٹ بھی پاس نہیں ہوگا اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد بھی ہوجائے گا۔
    وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکبر سے بھرا حکمران رات 12 بجے بھی قوم کو تقسیم کرتا ہے اور نفرت پھیلاتا ہے، اگر کمیشن بنانا ہے تو سپریم کورٹ کے معزز جج کی سربراہی میں بنایا جائے اور یہ کمیشن موجودہ حکومت کے 10 ماہ میں 5 ہزار ارب روپے کے قرضوں کی تحقیقات شروع کرے، اس کے ساتھ ساتھ اس کمیشن میں شامل کیے جانے والے افراد کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے۔

    پاکستانیوں سے زیادہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا، نہال ہاشمی
    ادھر لیگی رہنما نہال ہاشمی نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 60 روپے پیٹرول دینے والا، لوگوں کے اندھیرے کم کرنے والا، لیپ ٹاپ دینے والا، موٹرویز بنانے والا جیل میں جبکہ 113 روپے پیٹرول کرنے والا باہر ہے۔
    نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پاکستان کے عوام نے رد کردیا ہے، پاکستان کا ہر آدمی ٹیکس دیتا ہے اور پاکستانیوں سے زیادہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا لیکن بے نامی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیکس نہیں دیتے، میں عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کتنا ٹیکس دیا یہ بتایا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کبھی واجپائی آنے کا کہتے تھے تو کبھی نواز شریف کو حلف میں بلایا جاتا تھا لیکن اب تو بھارت سے کوئی دعوت نامہ نہیں آتا۔

    #2
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    ایتھے رکھ ملنگی۔

    میاں صاحب  آپ فکر نہ کریں قوم کی بدعاوں کی بدولت یہ خاں بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ۔۔۔اور تب جذبہ خیر سگالی کے طور پر اس کو جیل ملنے نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔قوم اس بندے کو کبھی معاف نہیں گی ۔جس نے معیشت کی ٹانگیں توڑی ہیں ۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    #3
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    ایتھے رکھ ملنگی۔ میاں صاحب آپ فکر نہ کریں قوم کی بدعاوں کی بدولت یہ خاں بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ۔۔۔اور تب جذبہ خیر سگالی کے طور پر اس کو جیل ملنے نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔قوم اس بندے کو کبھی معاف نہیں گی ۔جس نے معیشت کی ٹانگیں توڑی ہیں ۔ :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    آپ کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی طنز کرتے ہو یا تعریف :thinking: :thinking: :thinking: ۔

    #4
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    قائد محترم نے کہا ہے تو بالکل ٹھیک کہا ہے، اب تک قائد نے پرانے پٹواریوں کے مشوروں پر کان دھرے تھے اسی لئے پارٹی کا بیڑہ غرق ہوا پڑا ہے۔ اب پڑھے لکھے لوگ پارٹی میں آئے ہیں تو قائد کو بھی بولنے کا حوصلہ ہوا ہے۔

    میاں دے نعرے وجن گے :bhangra: :bhangra: :bhangra: ۔

    #5
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    آپ کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی طنز کرتے ہو یا تعریف :thinking: :thinking: :thinking: ۔

    سلیم رضا وہ پرانے پٹواری ہیں جن کی وجہ سے آج تک ہمیں بونگا اور کم عقل ہونے کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔

    #6
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 662
    • Posts: 6817
    • Total Posts: 7479
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    اگر آپ سیرس ہو تو ٹھیک ہے ورنہ سلیم بھائی کو ایسے مذاق بلکل بھی پسند نہی ہیں

    :serious:

    سلیم رضا وہ پرانے پٹواری ہیں جن کی وجہ سے آج تک ہمیں بونگا اور کم عقل ہونے کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔
    #7
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    اگر آپ سیرس ہو تو ٹھیک ہے ورنہ سلیم بھائی کو ایسے مذاق بلکل بھی پسند نہی ہیں :serious:

    بھائی جی سلیم کی پسند پر چلتے تو میاں صاحب کو پھانسی ہوچکی ہوتی، اس سے کم پر تو سلیم رضا نے راضی ہی نہیں ہونا۔

    #8
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10907
    • Total Posts: 11045
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    عمران خان کہیں نہیں جا رہا ہے اور نہ ہی اسے کہیں جانے دیں گے

    ایسا چولیں مارنے والا مسخرہ پھر کہاں سے ڈھونڈ پائیں گے؟

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by  Bawa.
    #9
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 1
    • Posts: 44
    • Total Posts: 45
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Lahore

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    Baawla Kahin ka

    #10
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    سلیم رضا وہ پرانے پٹواری ہیں جن کی وجہ سے آج تک ہمیں بونگا اور کم عقل ہونے کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔

    نیو کمر نے میاں صاحب کے راستے میں  دھمال ڈال کر وہ دھول اڑائی ہے ۔۔۔۔۔میاں صاحب کو پتہ اس وقت چلا ہے ۔جب وہ جیل کے اندر پہنچ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔پرانے  ن لیگی کی وجہ سے مری میں ہوتے ہوئے ۔۔۔۔ لاہور سے  اسپشل پائے جاتے تھے ۔۔۔اور میاں صاحب اگر  جرمنی میں ہوں تب ترکی سے  کباب  پہنچ جاتے تھے۔۔۔۔۔۔جب  آپکی سننے لگے ہیں تو  پھر کھائیں ۔۔کھجوریں جیل میں بیٹھ کر اور  الطاف بھائی کی طرح  خدا کے حضور گڑ گڑا کے دعائیں مانگیں  کہہ ۔یا اللہ  یا کستان میں زلزلہ آجائے ۔۔۔یا۔۔پھر دنیا کی کوئی طاقتور فوج پاکستان پر حملہ کر دے ۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    #11
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    Baawla Kahin ka

    بھائی آپ یہاں مکالمے میں حصہ لینے آتے ہو یا ممبرز پر اٹیک کرنے؟؟

    @ایڈمن

    یہ جو ممبرز دوسرے کے ساتھ خواہ مخواہ الجھنے کی کوشش کریں انہیں فورا” بین کریں پلیز۔ عجیب تماشہ لگا رکھا ہے، کام کی بات کوئی کرنی نہیں بس میراثیوں کی طرح جملے کسنے کا شوق ہے۔

    #12
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    بھائی آپ یہاں مکالمے میں حصہ لینے آتے ہو یا ممبرز پر اٹیک کرنے؟؟ @ایڈمن یہ جو ممبرز دوسرے کے ساتھ خواہ مخواہ الجھنے کی کوشش کریں انہیں فورا” بین کریں پلیز۔ عجیب تماشہ لگا رکھا ہے، کام کی بات کوئی کرنی نہیں بس میراثیوں کی طرح جملے کسنے کا شوق ہے۔

    بھائی جی

    آپ کے بے وجہ لاڈ پیار نے اسے بگاڑا ہے

    #13
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    بھائی جی

    آپ کے بے وجہ لاڈ پیار نے اسے بگاڑا ہے

    یار جیک! شوق دا کوئی مُل نئیں۔

    #14
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 662
    • Posts: 6817
    • Total Posts: 7479
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    لاڈ پیار ؟ کیا عاطف بھائی نے اسے گود میں بٹھایا ہوا ہے ؟

    :thinking:

    بھائی جی

    آپ کے بے وجہ لاڈ پیار نے اسے بگاڑا ہے

    #15
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    یار جیک! شوق دا کوئی مُل نئیں۔

    استاد جی

    سو فیصد یقین ہے ایک دن آپ چیئرمین نیب بنے گے

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by  Jack Sparrow.
    #16
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

    لاڈ پیار ؟ کیا عاطف بھائی نے اسے گود میں بٹھایا ہوا ہے ؟ :thinking:

    گود میں نہیں بٹھایا، ارادہ کیا تھا۔

    ارادے کا بھی ثواب ملتا ہے۔

    آپ گندی باتیں نہ کریں پلیز

Viewing 16 posts - 1 through 16 (of 16 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation