Thread: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

  • This topic has 150 replies, 20 voices, and was last updated 3 weeks, 1 day ago by Bawa. This post has been viewed 2617 times
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 151 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 149
    • Posts: 4831
    • Total Posts: 4980
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    عمران خان پاکستانی سیاست کا انتہائی دلچسپ اور یادگار کردار ہے میں کافی عرصہ سے اسکے بارے میں اپنی حقیقی راے غیر جذباتی انداز میں لکھنا چاہ رہا تھا دیکھتے ہیں کہ کس حد تک اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوا ہوں
    میری یہ سوچی سمجھی راے رہی ہے کہ عمران پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا اور زیرک کون آرٹسٹ ہے جب سیاست کے نام پر کونمینی ہی کرنی ٹہری تو سب سے بہتر کرنے میں کیا حرج ہے؟ یہ تو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس کھیل میں مقابلتا بہتر ہے.
    مجھے بطور کونمین سیاست دان اسکی ایک بھی غلطی کی نشاندھی کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے اس نے آج تک کویی سیاسی غلطی نہیں کی ہے . اگر کسی صاحب کی نظر میں ہو نشاندھی فر مادیجئے گا
    اپنی سیاسی زندگی کے دوران اس نے ہر وہ بات اور موقف ڈنکے کی چوٹ پر اپنایا ہے جسکا اسکو سیاسی طور پر فائدہ پہنچ سکتا تھا اس نے قوم کی نبض پر بلکل بروقت اور درست ہاتھ رکھا ہے خود اعتمادی، بہادری اور خطرہ مول لینے کی اس کی خصوصیات نے اسکو بیش بہا سیاسی فائدہ پہنچایا ہے اسکے بروقت اور درست موقف کی جو کچھ مثالیں ذہن میں آرہیں ہیں وہ زیل میں درج ہیں

    سیاسی ابتدا،


    مجھے یاد ہے کہ جب یہ کینسر ہسپتال بنا نے کی عوامی مہم چلا رہا تھا اس وقت پی پی کی زیرک قیادت اسکے سیاسی عزائم کو بھانپ رہی تھی اور اپنے دور میں اسکی سرکاری ذرائع ابلاغ پر تشہیر کو کم سے کم کردیا تھا جبکہ میاں صاحب اپنے مستقبل کی سیاست کے سانپ کو دودھ پلانے میں مصروف تھے اپنی سیاسی ابتدا اسنے مناسب مواقعوں کے باوجود کسی معروف سیاسی جماعت سے نہیں کی اور سیاست میں تیسری اور آئیڈیل قوت کی کمی محسوس کرتے ہوے اپنی سیاسی جماعت اور برانڈ لانچ کرنے کو ترجیح دی اپنی ابتدائی ناکامیوں کے باوجود وقت نے ثابت کیا کہ اسکا یہ فیصلہ درست تھا

    مشرف کی حمایت اور مخالفت :


    ننانوے میں اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف کی مشرف کے ہاتھوں شکار ہونے پر اسکو لگا کہ یہ سنہری موقع ہے جو اسکو اپنی منزل تک سرعت سے پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا مگر اسکی بد قسمتی یا خوش قسمتی کہ مشرف اسکے خواہشات پر مبنی غیر حقیقی سیاسی قد کاٹھ کا اندازہ لگاتے ہوے حصہ بقدر جثہ سے زیادہ دینے پر آمادہ نہ ہوا . اس موقع پر اسنے مشرف سے اپنی راہیں جدا کرنا مناسب سمجھا اور اسکی مخالفت میں کھڑا ہوگیا تاریخ نے ثابت کیا کہ اسکا یہ فیصلہ بر وقت اور سیاسی طور پر درست تھا اس فیصلہ کے بعد اسکو ہر وہ مشرف مخالف موقف اختیار کرنے کا موقع مل گیا جس سے اسکو سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع گیا جنمیں سے چند کا تذکرہ آگے آئیگا .

    اینٹی اسٹیبلشمنٹ موقف :

     
    مشرف کی مخالفت نے اسکو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے چہرے سے پردہ ہٹانے کا موقع فراہم کیا اور خود کو جمہوری چیمپین کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملا اسنے کھل کر ملک میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کی اور امریکہ مخالف موقف اپنانا شروع کیا اسکے اس موقف کو زیادہ سیاسی پزیرائی نہ ملنے کے باوجود، ملک کے تعلیم یافتہ اور ترقی پسند طبقات میں پسند کیا جانے لگا. آگے چل کر وقت نے ثابت کیا کہ اس موقف کا اسکو سیاسی فائدہ پہنچا
    دہشت گردی کی جنگ کی مخالفت اور طالبان کی حمایت :

     
    امریکی قیادت اور پاکستانی فوجی حمایت سے لڑی جانے والی دہشت گردی کی جنگ کے سب سے زیادہ تباہ کن اثرات کے پی کے اور قبائلی علاقوں اور وہاں کے عوام پر پڑے. اپنی نسلی اور لسانی وابستگی (دوسرے لفظوں میں مٹی نرم ہونے کی وجہ سے) اور سیاسی فائدے میں ایک زیرک سیاستدان کے لئے یہ بات قدرتی تھی کہ دہشت گردی کی جنگ کی مخالفت اور طالبان کی حمایت کی جائے . انگریزی پر اپنی مہارت، خود اعتمادی اور جاذب شخصیت کی بنا پر اسنے بین الاقوامی فورموں پر اپنے موقف کا مدلل اور ڈنکے کی چوٹ پر اظہار کیا اس موقف کی بدولت پاکستان کے مذہبی طور پر رجعت پسند معاشرے میں مذہبی طبقہ کی حمایت بھی اسکی جھولی میں گرنے لگی . وقت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ اسکا یہ فیصلہ سیاسی طور پر درست فیصلہ تھا

    عدلیہ بحالی تحریک کی حمایت، جبری گمشدگیوں کی مخالفت:

     
    درج بالا دونوں مواقف نے سماجی انصاف اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے طبقات میں اسکی مقبولیت میں اضافہ کیا اور سیاسی طور پر یہ موقف بھی اسکے حق میں گیا.

    الطاف حسین اور ایم قیو ایم کی مخالفت:

     
    بوجوہ الطاف حسین اور ایم قیو ایم پاکستان کی تاریخ میں وہ برانڈ ہیں کہ ثقہ بند حب الوطنی کی اسناد بانٹنے والے طبقات شاید ہندوستان اور اسرائیل کے بارے میں نرم جذبات کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہوں مگر الطاف حسین / ایم قیو ایم کو ایک انچ گنجائش دینے پر راضی نہیں ہوسکتے لہذا نظریاتی طور پر شاید اپنے سے سب سے قریب ہونے کے باوجود، عمران نے الطاف حسین / ایم قیو ایم کی مخالفت کی پالیسی اپنائی جو کہ پنجاب اور کے پی کے میں اسکو سیاسی فائدہ ملنے کا باعث بنی اور وقت نے ثابت کیا کہ اسکا یہ موقف بھی درست ثابت ہوا .

    اسٹیبلشمنٹ کی کشتی میں سواری :

     
    ٢٠٠٨ کے انتخابات کے بعد مشرف کے دور میں رہے عمران کے سیاسی حلیف یعنی پی پی پی اور نون لیگ مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنا نے میں کامیاب ہوگئے جبکہ عمران کے ہاتھ میں انتخابی بائیکاٹ کا لالی پاپ آگیا تھا مشرف کے سین سے ہٹنے کے بعد اینٹی اسٹیبلشمنٹ موقف کی مانگ سیاسی طور کم ہو چکی تھی عمران سیاسی طور پر اپنی حیثیت طے کرنے کی جدوجہد کررہا تھا ایسے میں مشرف کے ہاتھوں زخمی نون لیگ مشرف اور اسٹیبلشمنٹ سے اپنے انتقام لینے کا کویی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی تھی لہذا امریکی کاروائی کے نتیجہ میں ٢٠١١ میں اسامہ کی ہلاکت کو لے کر قومی اسمبلی میں بطور حزب مخالف نون لیگ نے فوج اور آئ ایس آئ پر سخت تنقید کی اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا. وقت کی فوجی قیادت نے نون لیگ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ملک میں تیسری متبادل قیادت لانے کا فیصلہ کیا اور قرعہ فال عمران کے نام نکلا اور عمران نے ایک زیرک سیاستدان کی طرح اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا کیوں کہ پندرہ سالہ سیاسی زندگی میں اپنی بلند قامت شخصیت اور موقف کے باوجود اسکو انتخابی سیاست میں کامیابی ملنا دشوار لگ رہا تھا ویسے بھی اپنے سیاسی سفر میں تقریبا ہر پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کا کاندھا حسب ضرورت استعمال کیا تھا تو عمران کو اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ پکڑنے میں کسی قسم کا تعامل نہ رہا. اور اسکے بعد تو ہر دن عید کا دن اور رات شب برات بن گئی.
    کرپشن سے پاک ایماندار اور غیر موروثی قیادت کا برانڈ :


    اسٹیبلشمنٹ کے میک اوور نے عمران کی شخصیت کو ایماندار، کرپشن سے پاک، غیر موروثی اور متبادل قیادت کے طور پر کامیابی سے پیش کیا. اس موقف اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے تشہیری اور سیاسی مہم جویی نے شہروں کی اربن تعلیم یافتہ مڈل / اپر مڈل کلاس ، نوجوانوں اور ملک کے غم میں کڑھتے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں کو عمران کو ایک نجات دھندہ کے طور پر قبول کیا اور اس سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کرلیں . ایماندار اور اہل قیادت کی کی اس شعوری تشہیر کا عمران کو براہ راست سیاسی فائدہ ہوا اور ثابت ہوا کہ اسکا یہ فیصلہ بھی درست تھا

    ٢٠١٤ کا دھرنا 

     

    ٢٠١٣ میں وزرات عظمی کا تاج پہننے کے بعد میاں صاحب کو مشرف سے لگے گھاؤ کا انتقام لینے کی جلدی نے عمران کو ایک مرتبہ پھر سیاسی طور پر اپنے قد کاٹھ بڑھانے کا موقع فراہم کیا ٢٠١٣ کے انتخابات میں توقع سے کم کامیابی ملنا عمران کی بلند انا کو ٹھیس پہنچا گئی تھی لہذا اس نے اسٹیبلشمنٹ کی نواز کو سبق سکھانے کی پالیسی کا مہرہ بنتے ہوے ملک میں انارکی پھیلاکر نون کی حکومت گرانے کی حامی بھرلی. سیاسی طور پر ١٢٦ دن کا دھرنا دینا کسی بھی اور سیاسی جماعت کے لئے بہت نقصان دہ ہوسکتا تھا مگر عمران نے اپنی مستقل مزاجی، سیاسی بہادری ، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور خود اعتمادی کے ذرئیے اس دھرنہ کو اپنے حق میں استعمال کیا اور اپنے حمایتیوں میں جوش اور ولولہ بڑھانے کا سبب بنا

    مضمون طویل ہوتا جارہا ہے جبکہ میرے پاس بہت سی دیگر مثالیں موجود ہیں کہ کسطرح عمران نے ہر موقع کا کسی بھی زیرک سیاستدان کی طرح فائدہ اٹھایا. یہاں پر انکا تذکرہ قاریئیں کی بوریت کے مد نظر نہیں کررہا ہوں.
    وقت نے ثابت کیا ہے کہ ایک عمدہ کون مین، زیرک سیاستدان کی طرح عمران نے وقت کی مناسبت سے اپنے کسی بھی پرانے موقف سے یو ٹرن لینے میں لمحہ بھی دیر نہیں لگائی ہے اور شاید یہی اسکی کامیابی کا راز ہے

     

    آج عمران کے سیاسی مخالفین اور میڈیا کی زخمی بھیڑیں کھسیانے ہو کر اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی سعی میں عمران کی پرانی ٹویٹس، کلپس چلا چلا کر اسکو غیرت دلاکر شرمندہ کرنے کرنے کوشش کرتے رہتے ہیں جبکہ مجھے یقین ہے عمران تنہائ میں کالی دال ملتے ہوے انکی بے وقوفیوں پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتا ہوگا

    #2
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 336
    • Total Posts: 336
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    کھوسٹ بھائی ۔۔۔میرے پاس یہ ساری چولیں پڑھنے کا ٹائیم نہیں ۔۔۔لیکن جو حال عمران نے پاکستانی سیاستدانوں کا کیا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔۔۔

    نورے ۔زرداری۔ الطاف۔ڈیزل  ۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔کسی کو نہیں چھوڑا ۔۔۔ہا ہا ہا ۔۔۔عمران دی گریٹ۔۔۔۔

    #3
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 102
    • Posts: 14565
    • Total Posts: 14667
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    تو آپ کب عمران کے ہاتھ پر بیت کر رہے ہیں

    :thinking:

    Ghost Protocol

    • This reply was modified 1 month ago by نادان.
    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 368
    • Posts: 8412
    • Total Posts: 8780
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    کھوسٹ بھائی ۔۔۔میرے پاس یہ ساری چولیں پڑھنے کا ٹائیم نہیں ۔۔۔لیکن جو حال عمران نے پاکستانی سیاستدانوں کا کیا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔۔۔

    نورے ۔زرداری۔ الطاف۔ڈیزل ۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔کسی کو نہیں چھوڑا ۔۔۔ہا ہا ہا ۔۔۔عمران دی گریٹ۔۔۔۔

    مگر یہ سب تو اسٹیبلشمینٹ نے عمران کے آنے سے پہلے پہلے نکالے تھے؟

    عمران نے تو صرف ان کو ملک سے باہر نکلنے میں مدد کی ہے؟؟

    #5
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 1031
    • Total Posts: 1035
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    بہت شکریہ جی پی بھائی

    آپ نے بہت محنت سے تھریڈ بنایا

    کامیابی سب عیب چھپا لیتی ہے

    چناچہ خان صاحب الو یا بیوقوف تو نہیں ہیں

    ہاں ابھی تک ان کا صرف ایک ہی رخ دیکھنے کو ملا ہے

    کہ مخالف ٹیم کو شکست کیسے دینی ہے

    اصلی کھیل کے میدان میں مخالف کی شکست ہی کامیابی کا معیار ہے

    مگر سیاست میں بہت سا کام مخالف کو شکست دینے کے بعد شروع ہوتا ہے

    اس رخ پر نہ کوئی خاص کامیابی نظر آتی ہے

    اور نہ ہی کوئی ایسی پالیسی جو کسی بنیادی تبدیلی کی کم از کم سمت تو دکھائے، عملی مظاہرہ بعد کی بات ہے

    مجھے لگتا ہے کہ خاں صاحب کا اگلا مقصد اب عالمی لیڈر بننا ہے نہ کہ پاکستان میں کوئی بنیادی تبدیلی لانا

    #6
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 108
    • Posts: 2092
    • Total Posts: 2200
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    بہت عمدہ تحریر جو باتیں مجھے سمجھ آتی تھیں اُن کو آپ نے صفحہ قرطاس پر منتقل کر دیا

    اگر وزیر اعظم بننے کے مقصد کو کامیابی سمجھا جائے تو “نیازی”کامیاب ترین فرد ہے

    اگر لوگوں کو بیوقوف بنا کر اپنا مقصد نکالنے کو کایمیابی سمجھا جائے تو”نیازی “کامیاب ترین فرد ہے۔

    اگر اپنے دعووں ،وعدوں،بلند و بانگ بیانات دے کر اپنا الو سیدھا کرنا کامیابنی ہے تو “نیاز”کامیاب ترین ہے۔

    بے غیرتوں کا “نیازی”زندہ باد

    بے شرموں کا “نیازی”زندہ باد

    بے حسوں کا “نیازی”زندہ باد

    #7
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 77
    • Posts: 5302
    • Total Posts: 5379
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    بہت شکریہ جی پی بھائی آپ نے بہت محنت سے تھریڈ بنایا کامیابی سب عیب چھپا لیتی ہے چناچہ خان صاحب الو یا بیوقوف تو نہیں ہیں ہاں ابھی تک ان کا صرف ایک ہی رخ دیکھنے کو ملا ہے کہ مخالف ٹیم کو شکست کیسے دینی ہے اصلی کھیل کے میدان میں مخالف کی شکست ہی کامیابی کا معیار ہے مگر سیاست میں بہت سا کام مخالف کو شکست دینے کے بعد شروع ہوتا ہے اس رخ پر نہ کوئی خاص کامیابی نظر آتی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی پالیسی جو کسی بنیادی تبدیلی کی کم از کم سمت تو دکھائے، عملی مظاہرہ بعد کی بات ہے مجھے لگتا ہے کہ خاں صاحب کا اگلا مقصد اب عالمی لیڈر بننا ہے نہ کہ پاکستان میں کوئی بنیادی تبدیلی لانا

    جی صحیح فرما رہے ہیں

    ٹرمپ تو ابھی سے اپنے خان صاحب سے رہنمائی لے رہا ہے

    بس سالے امریکی فوجی نہیں مان رہے

    #8
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5068
    • Total Posts: 5068
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ پا کستان کی سیا ست میں ۔۔۔۔۔ مرتضیٰ بھٹو قتل ہوگئے

    پھر بے نظیر بھی قتل ہوگئی ۔۔۔۔  پھر مشرف سے ۔۔۔ صدارت بھی چھین لی گئی ۔۔۔۔ اور زرداری۔۔۔۔ حاکم پاکستان بن گئے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں نے کچھ لوگوں کو کہتے سنا کہ ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔ نے ایک ہی وقت میں ۔۔۔نوازشریف ۔۔۔۔ بے نظیر ۔۔۔۔  جرنل مشرف ۔۔۔۔ کو ۔۔۔۔ فلیٹ کردیا ہے ۔۔۔۔

    زرداری سے  زیادہ ۔۔۔ زیرک ۔۔۔ سیا نہ ۔۔۔۔۔  سیا ستدان پورے  پا کستان میں اور کوئی نہیں ہے ۔۔۔

    بعد میں پتہ چلا کہ ۔۔۔ سب کچھ سکرپٹڈ تھا ۔۔۔۔  اور اتنا سکرپٹڈ تھا کہ ۔۔۔ سکرپٹ کے انوسار ۔۔۔ خود ۔۔۔ زرادری کو ۔۔۔ ملک سے فرار ۔۔۔ ہو کربھی ۔۔۔ دکھا نا پڑا ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پھر بعد میں بھی  ۔۔۔ جو کچھ پی پی پی ۔۔۔۔ اور زرداری ۔۔۔۔ کی سیا ست کا حال ہوا ۔۔۔۔ سب دیکھ رھےہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پا کستان کی سیا ست کے مشا ھد ہ رکھنے والوں  کو بہت اچھی طرح معلوم ہے ۔۔

    عمران خان ۔۔۔۔ نے شوکت خانم سے لیکر ۔۔۔۔ اب تک ۔۔۔ جو کچھ بھی ۔۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ مکمل طور پر سکرپٹڈ ۔۔۔۔ تھا ۔۔۔

    سارے کھیل میں عمران خان خود کہیں بھی نہیں ہے ۔۔۔ کبھی اس کو آرڈر ملتا ہے ۔۔۔۔ مخدوم ھاشمی سے ھاتھ ملاؤ وہ پورا کرتا ہے

    کبھی اس کو آرڈر ملتا ہے ۔۔۔  مشہور زمانہ فوجی جا سوس شیخ چپراسی کو ۔۔۔ سیٹ بھی دو ۔۔۔ قریب بھی رکھو ۔۔۔۔ وہ اس کو بھی پورا کردیتا ہے ۔۔۔

    کبھی بے چارے کو چوھدری پرویز کے پاس بھیجا جا تا ہے کبھی ایم کیوایم کے پاس ۔۔۔ اور یہ سب ایجنسیوں کے پرانے  پیا دے جا سوس ہوتے ہیں ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    اس لیئے ۔۔۔۔ میں زاتی طور پر ۔۔ عمران خان ۔۔ کو بھی ایک کٹھ  پتلی سے زیادہ ۔۔۔۔ اھمیت نہیں دیتا ہوں ۔۔

    گھوسٹ پروٹوکول نے اوپر ۔۔۔ عمران خان کی ۔۔۔ جتنی بھی ۔۔۔۔ چالا کیا ں ۔۔۔ پھرتیاں ۔۔۔ کا میا بیاں گنوائی ہیں ۔۔۔۔

    مشا ھد ین کو بہت اچھے سے معلوم یہ یہ سب کچھ ایک انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی یہ سب کچھ ۔۔۔۔ ایجنیسیاں سرا نجام دیا کرتی ہیں ۔۔۔

    مثال کے لیئے پہلی ہی  چھو ٹی سی مثال کو لےلیں ۔

    ۔ ایجنسیوں نے ۔۔۔ ملک کی گردن پر چڑھانے سے پہلے زرداری کو ۔۔۔ ٹین پرسنٹ کے زریعے ۔۔۔ ارب پتی بنوایا

    دوسری طرف ۔۔۔ ملک کی گردن پر چڑھا نے سے پہلے ۔۔۔۔ ایجنسیوں نے ۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ شوکت خانم سے ۔۔۔۔ ارب پتی بنوایا ۔۔۔

    یہ اتفاقات نہیں ہوتے ۔۔۔ یہ ۔۔۔ ایجنسیوں کے ۔۔۔ کرشما ت ہوتے ہیں ۔۔۔ صرف مشا ھد ین سمجھتے ہیں ۔۔۔

    ۔ایجنسیوں کی ایک اور کرشمہ سازی یہ بھی ہے ۔۔۔ جو زرداری کے مشیر تھے وہ عمران خان کی بھی مشیر ہیں ۔۔۔ اور وھی مشرف کے مشیر بھی تھے ۔۔

    ۔۔۔۔۔

    ویکھدا ۔۔۔ جا ندا ۔۔۔ جا ۔۔ جمہورے ۔۔۔۔ ویکھدا ۔۔۔ جا ندا ۔۔۔ جا ۔۔۔ ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔

    • This reply was modified 1 month ago by Guilty.
    #9
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 336
    • Total Posts: 336
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    بہت عمدہ تحریر جو باتیں مجھے سمجھ آتی تھیں اُن کو آپ نے صفحہ قرطاس پر منتقل کر دیا اگر وزیر اعظم بننے کے مقصد کو کامیابی سمجھا جائے تو “نیازی”کامیاب ترین فرد ہے اگر لوگوں کو بیوقوف بنا کر اپنا مقصد نکالنے کو کایمیابی سمجھا جائے تو”نیازی “کامیاب ترین فرد ہے۔ اگر اپنے دعووں ،وعدوں،بلند و بانگ بیانات دے کر اپنا الو سیدھا کرنا کامیابنی ہے تو “نیاز”کامیاب ترین ہے۔ بے غیرتوں کا “نیازی”زندہ باد بے شرموں کا “نیازی”زندہ باد بے حسوں کا “نیازی”زندہ باد

    اخر پٹواری بھی ہوش میں ا گئے اور عمران کی کامیابی ان کو بھی نظر انے لگی ۔۔۔۔ابھی تک تو عمران کو چول خان اور نہ جانے کیا کیا کہتے تھے ۔۔۔

    عمران نے اکیلے دو شاہی خاندانوں کو ۔۔۔ جو کئی سالوں سے باریاں لگا کر پاکستان اور پاکستانی عوام کو لوٹ رہے تھے ۔۔۔۔ ہمشہ کے لیے نہیں تو کئی سالوں کے لیے پاکستانی سیاست سے باہر نکال دیا۔۔۔عمران دی گریٹ ۔۔۔

    #10
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5068
    • Total Posts: 5068
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    اخر پٹواری بھی ہوش میں ا گئے اور عمران کی کامیابی ان کو بھی نظر انے لگی ۔۔۔۔ابھی تک تو عمران کو چول خان اور نہ جانے کیا کیا کہتے تھے ۔۔۔

    عمران نے اکیلے دو شاہی خاندانوں کو ۔۔۔ جو کئی سالوں سے باریاں لگا کر پاکستان اور پاکستانی عوام کو لوٹ رہے تھے ۔۔۔۔ ہمشہ کے لیے نہیں تو کئی سالوں کے لیے پاکستانی سیاست سے باہر نکال دیا۔۔۔عمران دی گریٹ ۔۔۔

    عمران خان نے تو  اصل میں ۔۔۔۔ خاور ما نیکا ۔۔۔  کو نکال با ھر کیا ہے ۔۔۔ اور خاور ما نیکا جو بیس سال سے باریا ں لے رھا تھا ۔۔۔۔

    اس کی باریاں ۔۔۔۔ اب عمران خان لے رھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    ۔ میاں نوازشریف تو لندن آتے جاتے رھتے ہیں  وہ گئے ہیں پھر واپس آ جا ئیں گے ۔۔۔

    #11
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 336
    • Total Posts: 336
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    عمران خان نے تو اصل میں ۔۔۔۔ خاور ما نیکا ۔۔۔ کو نکال با ھر کیا ہے ۔۔۔ اور خاور ما نیکا جو بیس سال سے باریا ں لے رھا تھا ۔۔۔۔ اس کی باریاں ۔۔۔۔ اب عمران خان لے رھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میاں نوازشریف تو لندن آتے جاتے رھتے ہیں وہ گئے ہیں پھر واپس آ جا ئیں گے ۔۔۔

    گندگی سے گندگی ہی نکلتی ہے ۔۔۔چاہے کتنی بھی کوشش کر لے ۔۔۔پٹواریوں سے  جب کوئی بات نہیں بنتی تو پرسنل لائیف پر ا جاتے ہیں ۔۔۔

    #12
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 132
    • Posts: 2709
    • Total Posts: 2841
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    گھوسٹ صاحب ایک انوکھا موضوع شروع کرنے کا شکریہ – آپ اس میں ہر بات الٹی کر رہے ہیں جس پر سب تجزیہ کار متفق ہیں – سب سے پہلے تو اس بات سے شروع کروں گا اگر عمران خان چالاک اور زیرک سیاست دان ہوتا تو پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت ہونے کے باوجود اقتدار تک پوھنچنے میں بائیس سال نہ لگاتا – جیسا موقع نواز کو ملا تھا ضیاء مارشل لاء میں سیاست میں سیڑ ھیاں چڑھنے کا ویسا ہی خان کو مشرف دور میں ملا مگر خان مشرف کو قائل کرنے میں ناکام رہا کہ اس کی کوئی سیاسی حیثیت ہے – جب نواز کو ضیاء لے کر آیا تو اس کی کیا سیاسی حیثیت تھی ؟ کوئی اسے جانتا بھی نہیں تھا- پیپلز پارٹی والے تو مذاق اڑاتے ہیں کہ اگر ضیاء کی شفقت کا ہاتھ نواز کے سر پر نہ ہوتا تو وہ تو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا تھا – فوجی ہمیشہ نئے بندے کو آگے لاتے ہیں مگر یہاں مشرف نے خان کو چھوڑ کر چوھدریوں جیسے زیرک سیاستدانوں کو اگے لایا – یہ پہلی بڑی سیاسی ناکامی تھی – جب دو ہزار آٹھ کے الیکشن ہونے لگے تو نون لیگ سمیت سب نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا مگر نواز اور فضل رحمٰن خان کو پھڈو بنا کر الیکشن میں چلے گئے اور نواز نے پنجاب جیت لیا -یہ ایک بہت بڑی سیاسی غلطی تھی جسے بحد میں خان نے خود بھی تسلیم کیا -نون لیگ نے پنجاب میں اپنی سیاسی بحالی حکومت میں جا کر کی اور دو ہزار تیرہ کا الیکشن پنجاب میں لوگوں کو قائل کر کے جیتا کہ وہ سب سے بہتر پارٹی ہیں – اگر خان دو ہزار آٹھ کے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرتا تو وہ کچھ سیٹیں جیت کر پرانی پارٹیوں کا اسمبلی کے اندر بھی ناک میں دم کر سکتا تھا – عمران خان کا اقتدار تک پوھنچنا دو حادثوں کا مرھون منت ہے ایک بے نظیر کا مرنا اور دوسرا نواز اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے نو ریٹرن تک جانا – آپ اسے قسمت کا دھنی تو که سکتے ہیں مگر یہ نہیں که سکتے کہ اس نے اپنی ذہانت سے اقتدار لیا – بے نظیر کی شہادت نے پیپلز پارٹی کو ہمدردی کے ووٹ دلا کر اقتدار تک تو پوھنچا دیا مگر قیادت زرداری کے ہاتھ جانے سے اس کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک لی – زیرک زرداری تھا اسے پتا تھا اقتدار دوبارہ نہیں ملنا اس لئے کرپشن کی بدنامی سے بے فکر ہو کر اس نے اقتدار کو خوب نچوڑا اور اٹھارویں ترمیم کر کے آگے صرف سندھ کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا – ہمارے ملک میں ہمیشہ دو جماعتی نظام رہا ہے ملک کا سیاسی نظام کچھ ایسا ہے کہ اگر ایک دھڑا ایک پارٹی میں چلا جائے تو دوسرے کو مجبوراً مخالف پارٹی میں جانا ہوتا ہے – پنجاب کی سیاست کو سمجھنے والے یہ بات بہت اچھی طرح جانتے ہیں – پیپلز پارٹی کا پنجاب میں صفایا ہو رہا تھا اور نون مخالف قوتوں کو پیپلز پارٹی کا متبادل درکار تھا جو خان کی صورت میں ملا کیونکے اور کوئی تھا نہیں – پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ووٹ خان کو ملا اور نون کو کوئی فرق نہ پڑا یہ بات دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ثابت ہوئی – یہاں سے خان ایک خلا کو پر کر کہ تیسری قوت بن گیا – اقتدار تک پوھنچنے میں خان کی چالاکی سے زیادہ نواز کی غلطیاں تھیں جب سب کے سمجھانے کے باوجود نواز اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات پائنٹ اوف نو ریٹرن تک لے گیا – نواز نے اسٹیبلشمنٹ کے لئے کوئی چوئیس ہی نہیں چھوڑی سوائے خان کو جپھا مارنے کے – زیرک تھریڈ تو آپ نے بنایا ہے یہ جانتے ہوئے کہ یہاں سب نونی ہیں تو تھریڈ پر خوب گرما گرم بحث ہو گی – یہ پوسٹ بہت لمبی ہو گئی ہے اگلی پوسٹ میں خان کے پہلے دھرنے کو بھی ایک سیاسی غلطی کے طور پر پیش کروں گا –

    • This reply was modified 1 month ago by Awan.
    #13
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5068
    • Total Posts: 5068
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    گندگی سے گندگی ہی نکلتی ہے ۔۔۔چاہے کتنی بھی کوشش کر لے ۔۔۔پٹواریوں سے جب کوئی بات نہیں بنتی تو پرسنل لائیف پر ا جاتے ہیں ۔۔۔

    تم بھی تو پرسنلی ۔۔۔۔ شا ھی خاندان کے پا ئنچے سے لٹکے رھتے ہو ۔۔۔

    جا ھل کو جواب بھی اس کی جہالت کے حساب سے ملنا چا ھیے ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 month ago by Guilty.
    #14
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 1031
    • Total Posts: 1035
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    جی صحیح فرما رہے ہیں

    ٹرمپ تو ابھی سے اپنے خان صاحب سے رہنمائی لے رہا ہے

    بس سالے امریکی فوجی نہیں مان رہے

    یار میرا مطلب تھا کہ

    خاں ایسا سوچتا ہے

    اب قدرت اتنی بھی مہربان نہیں ہے کہ وہ بن ہی جائے

    ویسے اگر آپ خان کے بیانات دیکھیں تو اسکو پاکستان میں جو بھی مسئلہ چل رہا ہو اسکی کوئی پرواہ نہیں ہوتی بس دنیا کشمیر کو دیکھے دنیا قرضے دے دے، دنیا یہ دنیا وہ

    اس سے لگتا ہے

    #15
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 1031
    • Total Posts: 1035
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    گھوسٹ صاحب ایک انوکھا موضوع شروع کرنے کا شکریہ – آپ اس میں ہر بات الٹی کر رہے ہیں جس پر سب تجزیہ کار متفق ہیں – سب سے پہلے تو اس بات سے شروع کروں گا اگر عمران خان چالاک اور زیرک سیاست دان ہوتا تو پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت ہونے کے باوجود اقتدار تک پوھنچنے میں بائیس سال نہ لگاتا – جیسا موقع نواز کو ملا تھا ضیاء مارشل لاء میں سیاست میں سیڑ ھیاں چڑھنے کا ویسا ہی خان کو مشرف دور میں ملا مگر خان مشرف کو قائل کرنے میں ناکام رہا کہ اس کی کوئی سیاسی حیثیت ہے – جب نواز کو ضیاء لے کر آیا تو اس کی کیا سیاسی حیثیت تھی ؟ کوئی اسے جانتا بھی نہیں تھا- پیپلز پارٹی والے تو مذاق اڑاتے ہیں کہ اگر ضیاء کی شفقت کا ہاتھ نواز کے سر پر نہ ہوتا تو وہ تو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا تھا – فوجی ہمیشہ نئے بندے کو آگے لاتے ہیں مگر یہاں مشرف نے خان کو چھوڑ کر چوھدریوں جیسے زیرک سیاستدانوں کو اگے لایا – یہ پہلی بڑی سیاسی ناکامی تھی – جب دو ہزار آٹھ کے الیکشن ہونے لگے تو نون لیگ سمیت سب نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا مگر نواز اور فضل رحمٰن خان کو پھڈو بنا کر الیکشن میں چلے گئے اور نواز نے پنجاب جیت لیا -یہ ایک بہت بڑی سیاسی غلطی تھی جسے بحد میں خان نے خود بھی تسلیم کیا -نون لیگ نے پنجاب میں اپنی سیاسی بحالی حکومت میں جا کر کی اور دو ہزار تیرہ کا الیکشن پنجاب میں لوگوں کو قائل کر کے جیتا کہ وہ سب سے بہتر پارٹی ہیں – اگر خان دو ہزار آٹھ کے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرتا تو وہ کچھ سیٹیں جیت کر پرانی پارٹیوں کا اسمبلی کے اندر بھی ناک میں دم کر سکتا تھا – عمران خان کا اقتدار تک پوھنچنا دو حادثوں کا مرھون منت ہے ایک بے نظیر کا مرنا اور دوسرا نواز اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے نو ریٹرن تک جانا – آپ اسے قسمت کا دھنی تو که سکتے ہیں مگر یہ نہیں که سکتے کہ اس نے اپنی ذہانت سے اقتدار لیا – بے نظیر کی شہادت نے پیپلز پارٹی کو ہمدردی کے ووٹ دلا کر اقتدار تک تو پوھنچا دیا مگر قیادت زرداری کے ہاتھ جانے سے اس کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک لی – زیرک زرداری تھا اسے پتا تھا اقتدار دوبارہ نہیں ملنا اس لئے کرپشن کی بدنامی سے بے فکر ہو کر اس نے اقتدار کو خوب نچوڑا اور اٹھارویں ترمیم کر کے آگے صرف سندھ کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا – ہمارے ملک میں ہمیشہ دو جماعتی نظام رہا ہے ملک کا سیاسی نظام کچھ ایسا ہے کہ اگر ایک دھڑا ایک پارٹی میں چلا جائے تو دوسرے کو مجبوراً مخالف پارٹی میں جانا ہوتا ہے – پنجاب کی سیاست کو سمجھنے والے یہ بات بہت اچھی طرح جانتے ہیں – پیپلز پارٹی کا پنجاب میں صفایا ہو رہا تھا اور نون مخالف قوتوں کو پیپلز پارٹی کا متبادل درکار تھا جو خان کی صورت میں ملا کیونکے اور کوئی تھا نہیں – پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ووٹ خان کو ملا اور نون کو کوئی فرق نہ پڑا یہ بات دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ثابت ہوئی – یہاں سے خان ایک خلا کو پر کر کہ تیسری قوت بن گیا – اقتدار تک پوھنچنے میں خان کی چالاکی سے زیادہ نواز کی غلطیاں تھیں جب سب کے سمجھانے کے باوجود نواز اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات پائنٹ اوف نو ریٹرن تک لے گیا – نواز نے اسٹیبلشمنٹ کے لئے کوئی چوئیس ہی نہیں چھوڑی سوائے خان کو جپھا مارنے کے – زیرک تھریڈ تو آپ نے بنایا ہے یہ جانتے ہوئے کہ یہاں سب نونی ہیں تو تھریڈ پر خوب گرما گرم بحث ہو گی – یہ پوسٹ بہت لمبی ہو گئی ہے اگلی پوسٹ میں خان کے پہلے دھرنے کو بھی ایک سیاسی غلطی کے طور پر پیش کروں گا –

    جی پی بھائی نے یہ تھریڈ عاطف کے مقابلے میں بنایا ہے

    جو اُدھر نہیں اٹکے گا اِدھر سہی

    :bigsmile: :bigsmile:

    #16
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 336
    • Total Posts: 336
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    تم بھی تو پرسنلی ۔۔۔۔ شا ھی خاندان کے پا ئنچے سے لٹکے رھتے ہو ۔۔۔ جا ھل کو جواب بھی اس کی جہالت کے حساب سے ملنا چا ھیے ۔۔۔۔۔۔

    اگر میں چاہوں تو  شاہی خاندانوں کی پرسنل پر بہت کچھ لکھ سکتا ہوں ۔۔۔لیکن شکر ہے اللہ کا کہ میری تربیت اور تمھاری تربیت میں فرق ہے ۔۔۔کسی کو بادشاہ کہنا اس کی پرسنل لائیف پر حملہ نہیں ۔۔۔امید تمھیں سمجھ ا گئی ہو گی ۔۔۔۔

    #17
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5068
    • Total Posts: 5068
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    اگر میں چاہوں تو شاہی خاندانوں کی پرسنل پر بہت کچھ لکھ سکتا ہوں ۔۔۔لیکن شکر ہے اللہ کا کہ میری تربیت اور تمھاری تربیت میں فرق ہے ۔۔۔کسی کو بادشاہ کہنا اس کی پرسنل لائیف پر حملہ نہیں ۔۔۔امید تمھیں سمجھ ا گئی ہو گی ۔۔۔۔

    تجھے ھر وقت سوتے اٹھتے شا ھی خاندان ہی یا د رھتا ہے ۔۔۔۔

    شا ھی خاندان کو ۔۔ روز صبح ۔۔۔ یا د کرنے سے پہلے  ۔۔۔ اپنے ۔۔۔ سوتیلے ابو ۔۔۔۔۔ خاور ما نیکا ۔۔۔۔ کو یا د کیا کر ۔۔۔

    اور ۔۔۔ یہ حسا ب لگا یا کر ۔۔۔۔ خاور ما نیکا نے کتنے سال باریاں لی ہیں ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ عمران خان ۔۔۔۔ کتنے سال باریاں ۔۔۔ لے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #18
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 77
    • Posts: 5302
    • Total Posts: 5379
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    گندگی سے گندگی ہی نکلتی ہے ۔۔۔چاہے کتنی بھی کوشش کر لے ۔۔۔پٹواریوں سے جب کوئی بات نہیں بنتی تو پرسنل لائیف پر ا جاتے ہیں ۔۔۔

    چلیں مومن صاحب آپ بتا دیں کہ آپ کے گھر پر کوئی مرید وظیفہ کرنے کو آیے اور نکاح کر چلا جایے تو گندا وظیفے کرنے والا ہوا یا اس واقعہ کو بیان کرنے والا

    #19
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 724
    • Posts: 8553
    • Total Posts: 9277
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    مومن بھائی – آپ بسم الله کریں یہ دونو ں ایسے باز نہی آئیں گے

    کیسی اپمان بھری باتیں ہیں آپ دونو ں کی

    GeoG Guilty

    اگر میں چاہوں تو شاہی خاندانوں کی پرسنل پر بہت کچھ لکھ سکتا ہوں ۔۔۔لیکن شکر ہے اللہ کا کہ میری تربیت اور تمھاری تربیت میں فرق ہے ۔۔۔کسی کو بادشاہ کہنا اس کی پرسنل لائیف پر حملہ نہیں ۔۔۔امید تمھیں سمجھ ا گئی ہو گی ۔۔۔۔

    #20
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 336
    • Total Posts: 336
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: عمران خان -چالاک لومڑ یا کاٹھ کا الو

    چلیں مومن صاحب آپ بتا دیں کہ آپ کے گھر پر کوئی مرید وظیفہ کرنے کو آیے اور نکاح کر چلا جایے تو گندا وظیفے کرنے والا ہوا یا اس واقعہ کو بیان کرنے والا

    جیسے اتھر بھائی نے لکھا ہے  کہ نواز اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات پائنٹ اوف نو ریٹرن تک لے گیا تو  اس کے بعد پٹواری دوبارہ اقتدار میں انے سے اتنے ناامید ہو گئے ہیں کہ اور اخلاقی طور پر اتنے گر گئے ہیں کہ اب سیاست دانوں کی پرسنل لائیف ڈسکس کرنے کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں رہا ۔۔۔۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 151 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!