Thread: عمران خان، جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے معافی مانگیں

Home Forums Siasi Discussion عمران خان، جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے معافی مانگیں

This topic contains 2 replies, has 3 voices, and was last updated by  barca 7 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 148 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3247
    • Posts: 1839
    • Total Posts: 5086
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: عمران خان، جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے معافی مانگیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق رہنما اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے جہانگیر ترین کے خلاف فیصلے پر عمران خان سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین صدیقی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین صدیقی کی انٹرا پارٹی انتخابات پر رپورٹ کو مسترد کردیا تھا لیکن وقت ان کے سامنے حقائق لے آیا ہے۔خیال رہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین صدیقی پی ٹی آئی ٹریبونل کے سربراہ تھے جنہوں نے 2013 کے انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنے پر جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز خٹک اور نادر لغاری کو پارٹی کی رکنیت سے معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین صدیقی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا اور انہوں نے خیبر پختون خوا احتساب بیورو کے سربراہ جنرل (ر) حامد خان سمیت ہر اس شخص کو برطرف کردیا جنہوں نے ان پر یا ان کے قریبی ساتھیوں پر انگلیاں اٹھائی تھیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ وقت نے میرے تمام الزامات کو سچ ثابت کردیا ہے۔واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے الزام لگایا تھا کہ پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر ہونڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل میں ملوث ہے جبکہ تحریک انصاف عرب امارات، سعودی عرب، برطانیہ اور کینیڈا سے بھی بھاری رقوم وصول کرتی ہے۔یاد رہے کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانیان میں سے ہیں جن کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مافیا ہے جو تبدیلی پر یقین نہیں رکھتا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ کے حوالے سے 15 دسمبر کو سامنے آنے والے فیصلے کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے کو کئی افراد نے غلط انداز سے دیکھا ہے جبکہ میرٹ پر ہونے والے اس فیصلے پر کئی شکوک و شبہات بھی سامنے آئے۔پریس کانفرنس کے دوران اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا جس میں الیکشن کمیشن کو با اختیار کیا گیا اور اسے سیاسی جماعتوں کی نگرانی کرنے کے لیے آزاد قرار دیا گیا جسے تحریک انصاف مسترد کرتی آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تمام مشکلات دور کردیئے ہیں جبکہ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کا پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے مرحلے میں تحریک انصاف کا تاخیری حربوں کی بھی نفی کردی گئی ہے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے گزشتہ تین سالوں جاری کیس نے ایک بات ثابت کردی کہ عمران خان نے عوام سے کیے ہر ایک وعدے کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کو بے نقاب کرنے کے بجائے اس کی رکھوالی کی ہے اور خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے بجائے انہوں نے احتساب کے عمل سے بچنے کے طریقے اپنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کے بجائے خود کے احتساب سے بچنے کے لیے اس ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کو قوت دی ہے اور اب یہ کمیشن پر ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو ایک شخص کے چنگل سے نکالیں جو انہیں اپنی جاگیر سمجھتا ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1070294/

    #2
    Athar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 51
    • Posts: 874
    • Total Posts: 925
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: عمران خان، جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے معافی مانگیں

    دیکھیں کاشف یہ تو اس طرح مجھے کہیں کا نہیں چھوڑیں گےیہ ،یہ لوگ تو چاہتے ہیں میں اماں جی کے نام کی بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ اب پارٹی کے لیئے بھی سڑکوں پر بھیک مانگتا پھروںیہ تو اس طرح مجھے نئے پاکستان کے لیئے کسی کو بھی اپنے پاس نہیں رہنے دیں گےدیکھیں مجھے ضرورت ہے چوروں کی لٹیروں کی لینڈ مافیاز کی جب وہ میری  چھتر چھایا میں آگئے تو پھر پوتر ہوگئے بساُن کے سب گناہ معافنیازی کا متوقع جواب

    #3
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: عمران خان، جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے معافی مانگیں

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation