Thread: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

Home Forums Siasi Discussion علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

This topic contains 4 replies, has 4 voices, and was last updated by  Believer12 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 194 times

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    حسب توقع پی ٹی آی کے حامی ممبران نے بھاگم دوڑ تما م بڑی بڑی نیوز ویب سائیٹس چیک کرلی ہونگی، ان سے گزارش ہے دھیرج رکھیں بابا رحمتے اور بابا فٹے منہ (نیب) کے ہوتے ہوے اس بات کا کوی خطرہ نہیں۔ مجھے یہ سوچ اس لئے آی کہ بلاول کو ماں کی طرف سے اسے ایک بہت بڑی اراضی ورثے میں آی ہے یعنی اس کو زرداری کی کمای کی عملا کوی حاجت نہیں مگر پھر بھی اسکو زرداری کی خریدی ہوی کسی کمپنی کا حصہ دار ہونے کی پاداش میں ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ کمپنی کا اصل مالک زرداری بھی ای سی ایل میں شامل ہے

    دوسری طرف جہانگیر ترین جو عدالتی پروف شدہ کرپٹ اور تمام عمر کیلئے نااہل ہوچکا ہے اس کا بیٹا باپ کی اسی کرپشن کی کمای سے ایک کرکٹ ٹیم خرید لیتا ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

    بلاول کا باپ تو ابھی تک نااہل بھی نہیں ہوا پھر بھی اسے ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے دوسری طرف علی ترین کا باپ نااہل ہوچکا ہے لیکن وہ پھر بھی ای سی ایل سے باہر ہے ، بلاول کی کمپنی تو اسے ماہانہ ایک دو لاکھ دیتی ہوگی مگر علی کی کرکٹ ٹیم کا اندازہ اربوں میں لگایا گیا ہے

    ہمارے کان تو اس قسم کی خبر کیلئے ترستے ہی رہے کہ علی ترین کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوگیا ہے، انصاف کا ڈھنڈورا جو پیٹا جارہا تھا اس لئے میں بھی دھوکا کھا گیا

    علی ترین بھی اب بابر اعوان کی طرح کہہ سکتا ہے، ککھ نہ ہلیا

    :jhanda:

    • This topic was modified 2 months, 1 week ago by  Believer12.
    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 644
    • Posts: 6160
    • Total Posts: 6804
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے ، بابا رحمتے اور اس کا مائی باپ اور موجودہ حکومت ایک ہی ٹیم ہے

    #3
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 28
    • Posts: 6690
    • Total Posts: 6718
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    بلیور میاں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔ جہانگیر ترین کو نا اہل اپنی پراپرٹی کو الیکشن کاغذات میں ڈکلئیر نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے نہیں۔ دراصل ترین نے لندن میں اپنے گھر کی پوری پوری منی ٹریل عدالت کو فراہم کی ہے اور بنک ٹرانزیکشنز سے یہ ثابت بھی کیا ہے کہ گھر پاکستان سے بنکنگ چینل کے تھرو بھیجے پیسوں سے خریدا گیا تھا۔

    اور بلاول کا نام باپ کے پیسوں سے عیاشی کرنے پر نہیں ڈالا گیا بلکہ اومنی گروپ کی کمپنیوں سے بلاول کے اکاؤنٹس میں ماہانہ کروڑوں منتقل ہونے کی وجہ سے ڈالا گیا ہے۔

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  shahidabassi.
    #4
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 84
    • Posts: 1565
    • Total Posts: 1649
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    آپ یقین کریں گے تھریڈ کو کل رات سے دیکھ رہا ہوں لیکن دل یہ مان ہی نہیں رہا تھا کہ گاڈ فادر کے سپتر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے

    آج جب کچھ فرصت ملی تو تھریڈ اوپن کیا اور میں اپنے دل کے ناں ماننے کی خود ہی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

    کیا ہی عمدہ پوائنٹ اُٹھایا ہے ویسے اب یہاں کے اہلیان صافی کو علی ترین کی اربوں کی جائداد اور کروڑوں کا منافع دینے والے کاروبار کی یہاں تفصیل دے دینی چاہئے

    آخر کو صفائی پیش کرنا اہلیان صافی کی ڈیوٹی ہے۔

    #5
    Believer12
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: علی ترین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    بلیور میاں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔ جہانگیر ترین کو نا اہل اپنی پراپرٹی کو الیکشن کاغذات میں ڈکلئیر نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے نہیں۔ دراصل ترین نے لندن میں اپنے گھر کی پوری پوری منی ٹریل عدالت کو فراہم کی ہے اور بنک ٹرانزیکشنز سے یہ ثابت بھی کیا ہے کہ گھر پاکستان سے بنکنگ چینل کے تھرو بھیجے پیسوں سے خریدا گیا تھا۔ اور بلاول کا نام باپ کے پیسوں سے عیاشی کرنے پر نہیں ڈالا گیا بلکہ اومنی گروپ کی کمپنیوں سے بلاول کے اکاؤنٹس میں ماہانہ کروڑوں منتقل ہونے کی وجہ سے ڈالا گیا ہے۔

    شاہد بھای نااہلی کی وجہ کوی ایک بھی ہوسکتی ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کا ایک تاریک اور شرمناک کارنامہ بھی ڈسکس ہوا تھا، اس نے مشرف کے وزیر ہونے کی حیثیت سے ایک کمپنی کے شئیرز مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے پیش کئے، اس کو اجازت نہیں تھی کہ وہ شئیرز خریدتا لہذا اس نے اپنے ایک ڈرائیور کے نام پر وہ شئیرز خرید لئے کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ اس کمپنی کے شئیرز کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی، جہانگیر ترین نے اس پر معافی مانگی تھی جو قبول نہیں کی گئی

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation