Thread: طاقت

Home Forums Siasi Discussion طاقت

This topic contains 324 replies, has 23 voices, and was last updated by  پرولتاری درویش 3 weeks, 6 days ago. This post has been viewed 7923 times

Viewing 20 posts - 301 through 320 (of 325 total)
  • Author
    Posts
  • #301
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: طاقت

    ایاز امیر کے اس کالم میں ایک بات کی خاص نشان دہی ہے ۔ کہ جمہوریت آنے کے بعد معاشرے نہی بنتے بلکہ معاشرے بننے کے بعد جمہوریت آتی ہے۔ جمہوریت کے ثمرات لینے کے لئے ہمیں اپنے معاشرے کی تربیت کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو تو جمہوریت چند ہاتھوں میں کھیل بن کر رہ جاتی ہے اور اسے ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ایاز امیر ہمیشہ سے نواب آف کالا باغ امیر محمد خان کی گورنری میں اتھاریٹیرین طرز حکومت کا دلدادہ رہا ہے

    ایاز امیر کا حال علامہ اقبال کی طرح ہی ہے کہ لفظوں کی جادوگری سے مضمون پڑھنے میں تو اچھا لگتا ہے مگر جو نظریہ یا مفہوم اس کے مضمون میں ہے اس سے متفق ہونا  مشکل ہے …جو قوم مذہبی ہوتی ہے اس کے دانشور بھی یہی سوچ رکھتے ہیں کہ کوئی طاقت والا لیڈر سب معاملات ٹھیک کردے گا …یا کہ ہم دنیا سے مختلف قوم ہیں …باقیوں کے لیے کوئی نظام یا ضابطہ قابل عمل ہے مگر ہم وکھرے لوگ ہے ..جمہوریت وغیرہ کی خرافات ہمارے ملک میں نہیں چل  سکتیں

    ایاز امیر کو میں بہت عرصے سے پڑھتا اور سنتا آیا ہوں اور ہر ٹاک شو میں اس کا ایک ہی رونا ہوتا تھا کہ  جمہوری حکمران اپنا گھر خود درست نہیں کرتے .. پارٹیوں میں جمہوریت نہیں لاتے یا ڈیلیور نہیں کرتے تو فوج کی مداخلت کو کیسے الزام دیا جاسکتا ہے

    شاید میں ہی  ایک ایسی اقلیت میں ہوں جسکا خیال ہے کہ جمہوریت کا ڈیلیور کرنے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں … تاہم چونکہ سیاستدان  کو ہر چار پانچ سال کے بعد اگلا مینڈیٹ لینے عوام کے پاس جانا ہوتا ہے اس لیے اس کی نظر میں ڈیلیور ضروری ہے ورنہ اگلی باری  نہیں ملے گی …جمہوریت کا مطلب یہ نہی کہ  ہر حکومت ڈیلیور کرے …ایسا ہو تو کوئی پارٹی الیکشن ہی نہ ہارے ….تین سال پہلے کینیڈا میں سٹیفن ہارپر کی قدامت پسند حکومت کو دس سال بعد شکست ہوئی حالانکہ کینیڈا کی اکانومی بہت اچھی تھی اور بے روزگاری کی شرح کم ترین سطح پر تھی …لیکن جسٹن ٹروڈو نے اپنا چارم دیکھا کر نوجوان طبقے کو اپنا گرویدہ بنایا …اور یہ نعرہ لگایا کہ ہم کنیڈینز ہیں ہمارے لیے اکانومی کا صرف اچھا ہونا ضروری نہیں ہم اسے مزید بہتر اور بہترین کرسکتے ہیں ..اور یوں وہ الیکشن بھی جیت گیا …اگلے الیکشن میں اس کا احتساب ہوگا اور عوام اسے رکھنے یا گھر بھیجنے کا فیصلہ کریں گے

    بنگلہ دیش کی اکانومی پاکستان سے کہیں اوپر کیوں ہے؟ …سری لنکا آگے کیوں ہے؟ …بھارت سے تو کوئی مقابلہ ہی نہیں ..ا ان ہمسایہ ممالک کے لوگ بھی ایاز امیر اور شاھد عباسی کی طرح  پہلے معاشرے کے “بننے” کا انتظار کیوں نہیں کرتے؟ وہاں تو جمہوریت سے سب خوش نظر آتے ہوں …پاکستانیوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

    میری راۓ میں ایشو  یہ ہے کہ جمہوریت ایک آئینہ ہے جس میں پاکستانیوں کو اپنی بدصورت شکل نظر آتی ہے اور وہ اس آئینے کو ناپسند کرتے ہیں … پے درپے الیکشن کے بعد بھی پاکستانیوں کے پاس نواز شریف…زرداری اور ان کے خاندان کے باہر چننے کو کوئی اور لیڈر نہیں ..اور پاکستان کی کریم صرف یہی لوگ ہیں تو کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ پاکستان ٹیلینٹ کے لحاظ سے ایک بنجر زمین ہے …اگرقوم  میں ایک بھی بندا  اس قابل ہے ہی نہیں جوکہ قوم کو لیڈ کرسکے تو کیا جمہوریت کو الزام دیا جاسکتا ہے؟  امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کے عوام لیڈر چننے کا پراسیس جاری رکھیں گے  اور شاید کوئی گوہر نایاب ہاتھ آجاۓ ..یعنی ٹرائل اینڈ  ایرر

    میری نظر میں افغان پالیسی پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے …جب تک قوم میں جہادی خارش موجود رہے گی ..بارک اوباما کو بھی لے آئیں وہ بھی ملک کی قسمت نہیں بدل سکتا ..کس کا دل چاہتا ہے اس ملک میں انویسٹمنٹ کرنے کا

    #302
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: طاقت

    ہمارا  مطلب کیا ہےجب  ہم کہتے ہیں کہ فوج بہت بہتر منظم ادارہ ہے …کیا ان کی یونیفارم اچھی ہے …کیا ہیر کٹ خوبصورت ہے …پریڈ اچھی کرتے ہیں؟

    ادارے کی کارکردگی کا
    اندازہ  بات سے لگایا جاتا ہے کہ  ادارہ وہ کام کیسا کر رہا ہے جس کے لیے اس کو بنایا گیا تھا؟ بنگلہ دیش ..سیاچن ..کارگل کے بعد بھی انہیں اچھا کہا جاسکتا ہے؟ کیا فورم پر  موجود ایک بھی شخص فوج کا کوئی ایک کارنامہ یا فتح گنوا سکتا ہے؟

    #303
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: طاقت

    ہمارا مطلب کیا ہےجب ہم کہتے ہیں کہ فوج بہت بہتر منظم ادارہ ہے …کیا ان کی یونیفارم اچھی ہے …کیا ہیر کٹ خوبصورت ہے …پریڈ اچھی کرتے ہیں؟ ادارے کی کارکردگی کا اندازہ بات سے لگایا جاتا ہے کہ ادارہ وہ کام کیسا کر رہا ہے جس کے لیے اس کو بنایا گیا تھا؟ بنگلہ دیش ..سیاچن ..کارگل کے بعد بھی انہیں اچھا کہا جاسکتا ہے؟ کیا فورم پر موجود ایک بھی شخص فوج کا کوئی ایک کارنامہ یا فتح گنوا سکتا ہے؟

    میرا خیال ہے آپ ان بابوں کی تخلیق میں فوج کا کردار فراموش کررہے ہیں جو بم کیچ کرکے نہروں میں پھینکتے تھے، یہ بابے سعودی عرب جیسے اصلی تے وڈے اسلامی ملک کو بھی نصیب نہیں کہ اس کے دشمنوں کے دانت کھٹے کرسکیں۔

    دوسرا کارنامہ یہ ہے کہ اس فوج کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی سکون کی نیند سوتے  ہیں جبکہ دیگر ممالک کے لوگ اپنے گھروں کے باہر پہرہ دیتے ہوئے تمام رات گذارتے ہیں۔

    تیسرا کارنامہ یہ ہے کہ پاکستان کی سرفوش بہادر فوج کے علاوہ کسی اور جاہل ملک میں کوئی ڈی جی آئی ایس پی آر نامی کوئی عہدہ نہیں ہوتا ۔ یہ کسی کارنامے سے کم نہیں۔

    چوتھا کارنامہ یہ ہے کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پاکستانی ملنگ طبیعت فوج نے ساٹھ فیصد کاروباری حجم کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے وہ بھی بغیر کسی لالچ کے۔

    #304
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: طاقت

    میرا خیال ہے آپ ان بابوں کی تخلیق میں فوج کا کردار فراموش کررہے ہیں جو بم کیچ کرکے نہروں میں پھینکتے تھے، یہ بابے سعودی عرب جیسے اصلی تے وڈے اسلامی ملک کو بھی نصیب نہیں کہ اس کے دشمنوں کے دانت کھٹے کرسکیں۔ دوسرا کارنامہ یہ ہے کہ اس فوج کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی سکون کی نیند سوتے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے لوگ اپنے گھروں کے باہر پہرہ دیتے ہوئے تمام رات گذارتے ہیں۔ تیسرا کارنامہ یہ ہے کہ پاکستان کی سرفوش بہادر فوج کے علاوہ کسی اور جاہل ملک میں کوئی ڈی جی آئی ایس پی آر نامی کوئی عہدہ نہیں ہوتا ۔ یہ کسی کارنامے سے کم نہیں۔ چوتھا کارنامہ یہ ہے کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پاکستانی ملنگ طبیعت فوج نے ساٹھ فیصد کاروباری حجم کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے وہ بھی بغیر کسی لالچ کے۔

    آپ کے اس پوسٹ کے بعد میری آنکھیں کھل گئی ہیں اور میں اپنے الفاظ واپس لینے کا سوچ رہا ہوں

    #305
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: طاقت

    میرا خیال ہے آپ ان بابوں کی تخلیق میں فوج کا کردار فراموش کررہے ہیں جو بم کیچ کرکے نہروں میں پھینکتے تھے، یہ بابے سعودی عرب جیسے اصلی تے وڈے اسلامی ملک کو بھی نصیب نہیں کہ اس کے دشمنوں کے دانت کھٹے کرسکیں۔ دوسرا کارنامہ یہ ہے کہ اس فوج کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی سکون کی نیند سوتے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے لوگ اپنے گھروں کے باہر پہرہ دیتے ہوئے تمام رات گذارتے ہیں۔ تیسرا کارنامہ یہ ہے کہ پاکستان کی سرفوش بہادر فوج کے علاوہ کسی اور جاہل ملک میں کوئی ڈی جی آئی ایس پی آر نامی کوئی عہدہ نہیں ہوتا ۔ یہ کسی کارنامے سے کم نہیں۔ چوتھا کارنامہ یہ ہے کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پاکستانی ملنگ طبیعت فوج نے ساٹھ فیصد کاروباری حجم کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے وہ بھی بغیر کسی لالچ کے۔

    مجھے لگتا ہے آپ کے دانے مکھ۔ گئے ہیں ۔  یا پھر ہماری وفاوں کا  صلہ ختم ہوگیا ہے ۔اس فوج کا سب سے بڑا کارنامہ تین دفعہ کے وزیراعظم کو اندر کرنا ہے ۔

    تمہیں یاد ۔ہو کہہ نہ یاد ہو ۔۔

    آخر ہم کو ہی میاں کے نعرے مارنے پڑھیں گے

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    • This reply was modified 1 month ago by  SaleemRaza.
    #306
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: طاقت

     ۔اس فوج کا سب سے بڑا کارنامہ تین دفعہ کے وزیراعظم کو اندر کرنا ہے ۔ ے :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda: :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    یہ فوج کا کارنامہ نہیں بلکہ فرض ہے۔ آپ احسان فراموشی نہ کریں۔ چونکہ مصر کی فوج بھی یہی کارنامہ سرانجام دے چکی ہے اور دیگر مسلمان ممالک کی فوج بھی اسلئے میں نے اسکا ذکر نہیں کیا۔

    خاص ہے ترکیب میں سپاہ ِ مالشی

    #307
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: طاقت

    یہ فوج کا کارنامہ نہیں بلکہ فرض ہے۔ آپ احسان فراموشی نہ کریں۔ چونکہ مصر کی فوج بھی یہی کارنامہ سرانجام دے چکی ہے اور دیگر مسلمان ممالک کی فوج بھی اسلئے میں نے اسکا ذکر نہیں کیا۔ خاص ہے ترکیب میں سپاہ ِ مالشی

    ایک مجھے آپ لوگوں کی سمجھ نہیں آتی ۔۔کیا مرسی کو بھی پاکستانی فوج نے لٹکایا ہے ۔۔

    ۔۔یا پھر دل کے چھالے پھوڑنے کو یہ خیال اچھا ہے ۔عاطف ۔

    کچھ مرسی۔  نرسی زبان ہی سمجھتے ہیں ۔۔مطلب ان کو ٹیکہ لگانا پڑتا ہے

    #308
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: طاقت

    ایک مجھے آپ لوگوں کی سمجھ نہیں آتی ۔۔کیا مرسی کو بھی پاکستانی فوج نے لٹکایا ہے ۔۔ ۔۔یا پھر دل کے چھالے پھوڑنے کو یہ خیال اچھا ہے ۔عاطف ۔ کچھ مرسی۔ نرسی زبان ہی سمجھتے ہیں ۔۔مطلب ان کو ٹیکہ لگانا پڑتا ہے

    اِدھر کس نے کہا کہ مرسی کو پاکستانی فوج نے لٹکایا :o ؟؟

    یعنی اب ہم کسی بھی ملک کی فوج کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کا ذکر کریں گے تو آپ ہماری مخالفت میں کھڑے ہوجائیں گے؟؟

    بھائی آپ کو پاکستانی فوج کے دفاع کیلئے اتنی تنخواہ دی جاتی ہے دیگر ممالک کی فوجوں کے دفاع کی نہیں۔

    وائے افسسوس کیا ٹائم آگیا ہے کہ عوام کو فوج کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے؟؟ میاں صاحب کے وقت میں فوج عوام کا دفاع کیا کرتی تھی۔

    میاں دے نعرے وجنے ای وجنے نیں، دوبارہ رنگ سجنے ای سجنے نیں

    :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    #309
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: طاقت

    اِدھر کس نے کہا کہ مرسی کو پاکستانی فوج نے لٹکایا :o ؟؟ یعنی اب ہم کسی بھی ملک کی فوج کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کا ذکر کریں گے تو آپ ہماری مخالفت میں کھڑے ہوجائیں گے؟؟ بھائی آپ کو پاکستانی فوج کے دفاع کیلئے اتنی تنخواہ دی جاتی ہے دیگر ممالک کی فوجوں کے دفاع کی نہیں۔ وائے افسسوس کیا ٹائم آگیا ہے کہ عوام کو فوج کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے؟؟ میاں صاحب کے وقت میں فوج عوام کا دفاع کیا کرتی تھی۔ میاں دے نعرے وجنے ای وجنے نیں، دوبارہ رنگ سجنے ای سجنے نیں :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    آپ نے خود ہی مصر کی فوج کا تونا ۔تن دیا ہے ۔کہہ مصر کی فوج بھی یہ کارنامہ  سر انجام دے چکی ہے ۔۔۔پتہ نہیں جب سے میاں صاحب اندر ہوئے ہیں آپ نے عورتوں کی طرح ویکھوں سے باتیں کرنی شروع کردی ہیں ۔۔

    اب آپ دکھاوے کے نعرے مارنے بند کریں یہ نہ  ہو میاں صاحب کا  مرسی والا حال ہو اج بھی  طبعی بنیادوں پر  ضمانت  مسترد ہوچکی ہے

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This reply was modified 1 month ago by  SaleemRaza.
    #310
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: طاقت

    آپ نے خود ہی مصر کی فوج کا تونا ۔تن دیا ہے ۔کہہ مصر کی فوج بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے ۔۔۔پتہ نہیں جب سے میاں صاحب اندر ہوئے ہیں آپ نے عورتوں کی طرح ویکھوں سے باتیں کرنی شروع کردی ہیں ۔۔ اب آپ دکھاوے کے نعرے مارنے بند کریں یہ نہ ہو میاں صاحب کا مرسی والا حال ہو اج بھی طبعی بنیادوں پر ضمانت مسترد ہوچکی ہے :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    یار آپ نے سمجھا ہی نہیں اوپر سے یہاں دانش گردی بکھیرنا شروع کردی۔

    قرار نے فوج کا کوئی ایسا قابل فخر کارنامہ مانگا تھا جو منفرد ہو اسلئے میں نے کارنامے بتائے اور تین بار کے وزیر اعظم کے بارے فوج کے کارنامے کو اسلئے نہیں بیان کیا کیونکہ مصری فوج مرسی کے ساتھ یہی سب کچھ کر چکی ہے اور پاکستانی فوج نے یہ کوئی منفرد کام نہیں کیا۔

    نیز ضمانت منظور نہ ہونا جمہوریت پسندوں کیلئے کوئی ٹینشن کی بات نہیں، ہمیں فخر ہے ہمارا لیڈر کمر درد کے بہانے بنا کر ملک سے فرار نہیں ہوا اور نہ فوج کو یہ تکلیف دی کہ اس کی فرار کی راہ میں آنے والے روڑے ہٹائے۔

    #311
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: طاقت

    یار آپ نے سمجھا ہی نہیں اوپر سے یہاں دانش گردی بکھیرنا شروع کردی۔ قرار نے فوج کا کوئی ایسا قابل فخر کارنامہ مانگا تھا جو منفرد ہو اسلئے میں نے کارنامے بتائے اور تین بار کے وزیر اعظم کے بارے فوج کے کارنامے کو اسلئے نہیں بیان کیا کیونکہ مصری فوج مرسی کے ساتھ یہی سب کچھ کر چکی ہے اور پاکستانی فوج نے یہ کوئی منفرد کام نہیں کیا۔ نیز ضمانت منظور نہ ہونا جمہوریت پسندوں کیلئے کوئی ٹینشن کی بات نہیں، ہمیں فخر ہے ہمارا لیڈر کمر درد کے بہانے بنا کر ملک سے فرار نہیں ہوا اور نہ فوج کو یہ تکلیف دی کہ اس کی فرار کی راہ میں آنے والے روڑے ہٹائے۔

    بلکل آپ نے ٹھیک فرمایا ہے ۔۔ہمارے میاں صاحب کو پانچ دفعہ ایرپورٹ چھوڑ کے آئے ہیں ۔لیکن میاں صاحب  بلی کی طرح  سیکورٹی فورسز کے واپس انے سے پہلے ہی  جیل پہنچ جاتے ہیں ۔۔۔۔اور میاں صاحب نے تو عدالت کے حکمات بھی ہوا میں اڑا دئیے ہیں کہہ میں نے پاکستان  ہی میں جینا مرنا ہے ۔۔۔اور تو اور ان کو جیل میں  درد  بھی انجانے آٹھتے ہیں ۔۔۔مطلب کسی اور کے۔ صاف ظاہر ہے۔ عوام کے ہوں گے ۔۔۔

    پمپ مارنے میں کوئی کسر باقی نہ اٹھارکھی جائے ۔۔

    #312
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: طاقت

    اے۔۔۔لو ۔۔اور پاو ۔۔پھنگڑے۔۔۔۔

    اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    درخواست میں نواز شریف نے بیماری کی وجہ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جبکہ نیب نے مخالفت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

    نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کو 6 ہفتوں کی ضمانت دے کر علاج کی سہولت دی گئی تھی، یہ ضمانت صرف ٹیسٹ کے لیے نہیں بلکہ علاج کے لیے تھی، وہ اس دوران مرضی سے علاج کرا سکتے تھے، میڈیکل بورڈز کی رپورٹس گزشتہ سماعت پر بھی عدالت کے سامنے تھیں۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو نظر ثانی اپیل دائر ہوئی وہی یہاں دائر ہوئی، درخواست وہی سپریم کورٹ والی ہی ہے، صرف کٹ پیسٹ کیا گیا۔ صرف الرازی ہیلتھ کئیر لاہور کی نئی ایک رپورٹ سامنے لائی گئی ہے۔ ریکارڈ یہ نہیں کہتا کہ نواز شریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

    سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ناقابل علاج مرض لگ جائے تو کیا ملزم کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کے مطابق ناقابل علاج بیماری لگنے پر ملزم کو رہا کر دینا چاہیے۔ اگر ملزم کو کینسر ہو جائے تو اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی کسی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا، صرف سمجھنا چاہ رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت دے کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    اس پر جسٹس عار فاروق نے کہا کہ لیکن آپ کی درخواست میں بیرون ملک جانے کی کوئی تحریری استدعا نہیں ہے، ای سی ایل کا معاملہ چھوڑ دیں، سزا معطلی پر دلائل دیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے معیار طے کیا کہ حالت خراب ہو تو ضمانت ہو سکتی ہے، یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے کہ زندگی بچانی ہے، کیا 2، 3 یا 4 ہفتے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کا علاج اچھا ہو رہا ہے، اس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جیل میں علاج اچھا ہے اور باہر ٹھیک نہیں؟

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔

    #313
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: طاقت

    نمستے محترم جے بھائی جی آپ کہہ سکتے ہیں جدھر دیکھتا ہوں میں, ادھر قت ہی قت ہے :)

    Bawasahib

    محترم باوا صاحب

    سلام علیکم

    بس یہی ایک دقت ہے

    #314
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: طاقت

    نہ ہو تو خواہش شدید تر

    ہو تو سنبھالنا مشکل ہو جاۓ

    دوسرے کے پاس ہو توظلم اور آمریت داستان

    اپنے پاس ہو تو نیکی اور فراخدلی کا شاھکار

    طاقت

    #315
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: طاقت

    ہمارا مطلب کیا ہےجب ہم کہتے ہیں کہ فوج بہت بہتر منظم ادارہ ہے …کیا ان کی یونیفارم اچھی ہے …کیا ہیر کٹ خوبصورت ہے …پریڈ اچھی کرتے ہیں؟ ادارے کی کارکردگی کا اندازہ بات سے لگایا جاتا ہے کہ ادارہ وہ کام کیسا کر رہا ہے جس کے لیے اس کو بنایا گیا تھا؟ بنگلہ دیش ..سیاچن ..کارگل کے بعد بھی انہیں اچھا کہا جاسکتا ہے؟ کیا فورم پر موجود ایک بھی شخص فوج کا کوئی ایک کارنامہ یا فتح گنوا سکتا ہے؟

    کوئی شک ہے

    #316
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10910
    • Total Posts: 11048
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: طاقت

    Bawasahib

    محترم باوا صاحب

    سلام علیکم

    بس یہی ایک دقت ہے

    و علیکم السلام محترم جے بھائی جی

    مطلب ….. پہلے سے موجود لا تعداد قت میں ایک اور قت کا اضافہ ہوگیا ہے

    #317
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: طاقت

    اگر طمع ہو جاۓ تو کہیں کا نہیں چھوڑتی

    اگر بس میں آ جاۓ تو بہت کچھ بہتر کر سکتی ہے

    یا خود اس کے بس میں ہو جائیں یا اسکو اپنے بس میں کر لیں

    نعمت اور قہر میں اتنا ہی فرق ہے

    طاقت

    #318
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3819
    • Total Posts: 3819
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: طاقت

    ایاز میر نے ایک ۔۔۔۔ پیرا گراف میں لکھا ہے کہ ۔۔۔۔

    ۔۔ فوج  باقی اداروں سے کیوں بہتر حالت میں ہے ۔۔۔۔۔ وہ اس لیئے کہ فوج ۔۔۔ ان ہی خطوط پر چل رھی ہے جو انگریز کی دی ہوئی ہیں ۔۔۔۔

    بند ہ اس پھدو دانشور سے پوچھے ۔۔۔

    ۔۔ انگریز کب اپنی حکومتوں پر قبضے کرتے ہیں ۔۔۔ انگریز کب اپنے ہی ٹی وی سٹیشن ۔۔۔ ائیرپورٹ پر حملے کرکے یرغمال بنا تے ہیں ۔۔۔۔۔

    انگریزوں نے تو نہ کبھی ۔۔۔۔۔ ایک لاکھ کی تعداد میں ھتھیار ڈالے ۔۔۔۔۔ نہ انگریزوں نے کبھی اپنے شہروں پر ۔۔۔ ڈرون حملے کیئے ۔۔۔۔

    نہ کبھی انگریزوں نے ۔۔۔۔۔ مجا ھد ین ۔۔۔ طا لبان ۔۔۔ دھشت گردوں ۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ غول تیار کیئے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ پھدو آدمی کونسے انگریزی ۔۔۔ خطوط کی بات کررھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔

    • This reply was modified 1 month ago by  Guilty.
    #319
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10910
    • Total Posts: 11048
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: طاقت

    ایاز میر نے ایک ۔۔۔۔ پیرا گراف میں لکھا ہے کہ ۔۔۔۔ ۔۔ فوج باقی اداروں سے کیوں بہتر حالت میں ہے ۔۔۔۔۔ وہ اس لیئے کہ فوج ۔۔۔ ان ہی خطوط پر چل رھی ہے جو انگریز کی دی ہوئی ہیں ۔۔۔۔ بند ہ اس پھدو دانشور سے پوچھے ۔۔۔ ۔۔ انگریز کب اپنی حکومتوں پر قبضے کرتے ہیں ۔۔۔ انگریز کب اپنے ہی ٹی وی سٹیشن ۔۔۔ ائیرپورٹ پر حملے کرکے یرغمال بنا تے ہیں ۔۔۔۔۔ انگریزوں نے تو نہ کبھی ۔۔۔۔۔ ایک لاکھ کی تعداد میں ھتھیار ڈالے ۔۔۔۔۔ نہ انگریزوں نے کبھی اپنے شہروں پر ۔۔۔ ڈرون حملے کیئے ۔۔۔۔ نہ کبھی انگریزوں نے ۔۔۔۔۔ مجا ھد ین ۔۔۔ طا لبان ۔۔۔ دھشت گردوں ۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ غول تیار کیئے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ پھدو آدمی کونسے انگریزی ۔۔۔ خطوط کی بات کررھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

    گلٹی بھائی

    قصور ایاز امیر کا نہیں ہے

    ایاز امیر ریٹائر فوجی ہے اور فوجی جتنے مرضی سول بننے کی کوشش کریں، ان فوجیوں کی سوچ فوج سے آگے جاتی ہی نہیں ہے

    #320
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3819
    • Total Posts: 3819
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: طاقت

    گلٹی بھائی قصور ایاز امیر کا نہیں ہے ایاز امیر ریٹائر فوجی ہے اور فوجی جتنے مرضی سول بننے کی کوشش کریں، ان فوجیوں کی سوچ فوج سے آگے جاتی ہی نہیں ہے

    باواجی ۔۔۔۔۔

    فوج سے ریٹا ئر ہونا تو بہت ہی  اوچ کلری ۔۔۔ بات ہے ۔۔۔۔۔۔

    میں نے سنا ہے ۔۔۔۔۔ ایاز میر ۔۔۔۔ کے گاوں میں جب بچہ پیدا ہوتا ہے ۔۔۔۔اسے با ھر نکال کر سب سے  پہلے پنڈی کی طرف کرواکر ۔۔۔ سلیوٹ کروایا جا تا ہے ۔۔۔۔۔۔

    یہ بھی سنا ہے کہ  چکوال میں  ایک عورت نے  جرنیل راحیل شریف کے  ۔۔۔۔  پرانے بوٹ ۔۔۔ تسمے وغیرہ ۔۔۔۔ زیارت کے لیئے گھر مین رکھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔۔۔

    • This reply was modified 1 month ago by  Guilty.
Viewing 20 posts - 301 through 320 (of 325 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation