Thread: شعور دھوکا دیتا ہے

Home Forums Non Siasi شعور دھوکا دیتا ہے

This topic contains 188 replies, has 22 voices, and was last updated by  Gulraiz 1 year, 8 months ago. This post has been viewed 6183 times

Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 189 total)
  • Author
    Posts
  • #81
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    جب صرف اپنے ایمان پر ہی قائم ہو گئے اور ایمان ہی سب کچھ ہو گیا تو کیا دوسروں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے

    جہاں اپنے ایمان سے ٹکراؤ ہو گا وہاں انصاف کو خطرہ ہوگا

    ایمان مذہبی ہو ، نظریاتی ہو، یا کسی اور قسم کی وابستگی کے حوالے سے ہو

    #82
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    جب صرف اپنے ایمان پر ہی قائم ہو گئے اور ایمان ہی سب کچھ ہو گیا تو کیا دوسروں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے

    جہاں اپنے ایمان سے ٹکراؤ ہو گا وہاں انصاف کو خطرہ ہوگا

    ایمان مذہبی ہو ، نظریاتی ہو، یا کسی اور قسم کی وابستگی کے حوالے سے ہو

    ضروری نہیں

    یہی  کسی بھی ایمان/نظریے کا سب سے امتحان ہے کہ وہ دوسرے گروہوں انصاف کی فراہمی ممکن بناتا ہے یا نہیں اور اس سلسلے میں اس کے پاس گہرائی اور رہنما اصول ہیں یا نہیں

    #83
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    ہرن گھاس کیوں کھاتا ہے ، شیر ہرن کیوں کھاتا ہے انسان جانوروں کو کیوں کھاتا ہے یہ سب ثانوی اور اور غیر اہم سولات ہیں – اصل چیز ہے زندگی کی اساس ، کیا فوڈ چین کی اس ترتیب کو کو ہٹا کر زندگی کی بقا ممکن ہے ؟
    اگر کسی کی ٹانگ اس وجہ سے کاٹ دی جائے کہ اس میں زہر پھیل گیا تھا – ظاہری سی بات ہے کہ ٹانگ کے نقطۂ نظر سے یہ ناانصافی ہے کہ اسکی قربانی دے کر اعضاء کو بچایا گیا – مگر گریٹر گڈ کے حساب سے دیکھا جائے تو اس صورتحال میں ٹانگ کاٹنا ناصرف منطقی بلکہ اخلاقی طور پر بھی جائز فعل ہے

    #84
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    جب صرف اپنے ایمان پر ہی قائم ہو گئے اور ایمان ہی سب کچھ ہو گیا تو کیا دوسروں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے

    جہاں اپنے ایمان سے ٹکراؤ ہو گا وہاں انصاف کو خطرہ ہوگا

    ایمان مذہبی ہو ، نظریاتی ہو، یا کسی اور قسم کی وابستگی کے حوالے سے ہو

    اور اگر انصاف کی فراہمی بھی ایمان کے اجزاء میں سے ایک جز ہو تو پھر

    #85
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    آج کل تو چار ہیں ، آپ زندہ رود کا ذکر کرنا بھول گئے ؟ یا انہیں واجبات کی ادائیگی تک ٹیم کا حصہ تصور نہ کیا جائے ؟

    وی آئی پی کلچر

    کارکن اور لیڈرشپ کا فرق جان کر جیو . پاکستانی دہریے ہیں اس قسم کی تفریق کو جائز سمجھتے ہیں

    #86
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    برکا بھائی انکو خطرہ نہیں ھے صرف جاننے کی آرزو ھے ،سوالوں کے جواب درکار ھیں میں تو اسے اپنی نااھلی تسلیم کرتا ھوں جو ان بھائیوں کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دینے سے صرف اسلئے قاصر ھوں کہ میرا علم محدود اور جستجو پر ھمیشہ سے لگائے گئے پہرے ھیں ورنہ کیا یہئ اسلام آپکو تلاش کرنے اور کھوجنے کی ترغیب نہیں دیتا؟ ایک بنیادی نقطہ اس واقعہ سے سمجھیں جب رسول اکرم نے مکہ والوں سے یہ سوال کیا کہ اگر میں تم سے کہوں کہ اس پہاڑی کے پیچھے سے ایک فوج آرھی تو کیا تم تسلیم کرو گے؟ سب نے یک زباں ھو کر “ھاں” میں جواب دیا کیونکہ انہوں نے ھمیشہ آپکو سچ بولتے دیکھا اور سنا اس ایک اقرار نے مکہ والوں پر اتمام حجت قائم کردی کہ انہیں اب اسلام قبول کرنا پڑے گا لیکن یقین کریں اگر ان افراد میں سے کوئی ایک فرد کھڑا ھو کر رسول کے سوال پر اور شخصیت پر تحفظات ظاھر کردیتا تو ان پر اسلام لانا ضروری نہ ھوتا یہ ھے وہ بنیاد جس پر اسلام کھڑا ھے اب اگر ھمارے ان دوستوں کو تسلی بخش جواب نہیں ملتے جو کہ مسلمان اور علماء کرام پر دینا ضروری ھیں تو ان پر کیسے اتمام حجت قائم ھو گا یہئ سوال یہ کل خدا کی بارگاہ میں رکھ دیں گے وہ انکو سوالوں کے جواب لازمی دے گا اور ھماری نالائقی اور لاعلمی (علم حاصل کرنا اسلامی حکم ھے) کو سامنے رکھتے ھوئے باقاعدہ چھترول کا حکم بھی جاری ھو سکتا ھے

    ہماری چھترول کیوں ہو گی انکی کیوں نا ہو جنہوں نے تمام ذرائع کے ہوتے ہووے بھی اپنی تحقیق درست طریقے سے نا کی – کچھ نیا ہوتا تو فورم کے لوگ بھی توجہ دیتے – یہاں نوے فیصد وہی اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں جن پے بحث سینکڑوں سال پہلے تمام ہو چکی ہے – اصل مزا تو تب تھا کہ یہ اس مکمل شدہ بحث کو پڑھ کر اس پر اعراضات اٹھاتے -ابھی تک جو کچھ سامنے آیا ہے وہ انکا نقطۂ نظر ہی ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اور کسی کے نقطۂ نظر کو جتنی اہمیت دی جاسکتی ہے انکو کو اس سے زیادہ ہی اہمیت دی جاتی ہے – اس سے زیادہ مسلمان اب کیا کریں

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by  SAIT.
    #87
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    میں تو بھائی بکرا ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتا ، اونٹ کی کیوں دیکھوں گا ، ویسے واقعی جانوروں کے ساتھ بہت ظلم ہوتا ہے اس دنیا میں ، فرض ہو نا ہو ، دنیا کا سسٹم ہی ایسا ہے کہ زندہ رہنے کے لئے دوسروں کو مارنا پڑتا ہے ، اگر بکرے، ہرن بھینسے پے رحم کریں تو شیر چیتا گیدڑ بھوکے مر جائیں ، ایسے سسٹم سے ایک ہی بات سمجھ آتی ہے یہ دنیا رہنے کے قابل ہی نہیں ، جلدی جلدی کام نمٹاؤ اور نکلو یہاں سے

    یہ آپ نے بڑی اہم بات کی، بہت دنوں سے اس موضوع پر کچھ کہنا چاہتا ہوں، دیکھیے کب وقت ملتا ہے۔۔

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by  Zinda Rood.
    #88
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    یہ آپ نے بڑی اہم بات کی، بہت دنوں سے اس موضوع پر کچھ کہنا چاہتا ہوں، دیکھیے کب وقت ملتا ہے۔۔

    اس موضوع پر سیاپا کرنے کیلیے نئی دری بچھانے کی ضرورت ہے

    :hilar: :hilar:

    #89
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    میں اس سلسلے میں کوئی توجیح پیش نہیں کرونگا درج ذیل ضمنی نکات کی شرط کے ساتھ پہلی تو بات یہ کہ جملہ انواع کیلئے زندگی فطرت کا تخلیق کردہ نظام ہے اور اگر کسی انسان کو اپنی حسّ و ذوقِ جمال کی نسبت اس میں کوئی بد صورتی نظر آتی ہے تو وہ اپنی عقل کے استعمال سے اس کو دور کرنے کی کوشش کرے، اس پر صرف بات ہی نہ کرے (جیسا کہ آپ نے یہ لڑی شروع کر کیا ہے، آپ شعور پیدا کر رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے) بلکہ مختلف انواع کی فطرتوں میں توازن رکھنے کیلئے تجاویز دے اور عملی متبادل پیش کرے دوسری بات: انصاف سب سے بڑی صفت نہیں ہے، اس سے پہلے اس کا قادر اور خالق ہونا ہے پھر زندگی کیلئے ایک توازن قائم کرنا ہے اور انصاف اس توازن کا ایک پہلو ہے

    شیراز صاحب۔۔۔ انسان کو اپنی سوچ کو پوری طرح الفاظ کے قالب میں ڈھال کر دوسروں تک پہنچانا واقعی بہت مشکل بلکہ نا ممکن ہے، یہ بات آپ بھی پہلے کہہ چکے ہیں، کوئی نہ کوئی کمی ضرور رہ جاتی ہے۔۔ لگتا ہے اس تھریڈ میں میں اپنی بات صحیح طرح کہہ نہیں پایا، تبھی زیادہ طرح ممبرز اصل مدعے کی بجائے ضمنیات میں الجھے ہوئے ہیں۔۔

    میں چونکہ یہاں (آپ کے ساتھ گفتگو میں) یہ فرض کرکے چل رہا ہوں کہ عقل ، جبلت، کائنات کا ایک خالق ہے اور یہ بھی فرض کرلیتا ہوں کہ یہ خالق وہی ہے جس پر آپ یقین رکھتے ہیں، یعنی مختارِ کل، قادرِ مطلق اور انصاف پرور۔۔۔۔ آپ سے چونکہ مجھے باقی ایمان والوں کی نسبت ہمیشہ زیادہ علمی دیانتداری اور جرات کی توقع ہوتی ہے (آپ کا شکریہ کہ آپ نے ابھی تک مجھے مایوس نہیں کیا) ۔۔ اس لئے میں ذرا سادہ سے الفاظ میں کچھ سوالات کی صورت میں آپ کے سامنے اپنا نکتہ نظر رکھتا ہوں اور چاہوں گا کہ اپنی روایتی علمی دیانت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے ان سوالات کے جواب دیں۔ ہاں اگر آپ ان سوالوں کے جواب نہ دینا چاہیں تو بھی آپ پر کوئی پابندی نہیں، آپ انہیں نظر انداز کرسکتے ہیں۔ 

    چونکہ آپ کے ایمان کے مطابق جس خالق نے یہ کائنات تخلیق کی ہے، وہ قادرِ مطلق ہے، جو چاہے کرسکتا ہے، تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ زندگی کا ایسا ہی ڈیزائن / طرز/ بی ہیوئیر تخلیق کرنے پر مجبور تھا، جیسا کہ آج ہے، وہ تو کچھ بھی کر سکتا تھا، اس کے باوجود اس نے دنیا  اس انداز سے بنائی کہ اس میں جانور ہر دم اذیت میں مبتلا ہیں، (اذیت میں تو انسان بھی مبتلا ہیں، مگر جب بھی انسان کی اذیت کا ذکر کیا جاتا ہے تو مذہب پرست یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ انسان آزمائش کی گھڑی سے گزر رہا ہے، مرنے کے بعد سب کے ساتھ انصاف ہوگا ، لیکن جانوروں کے معاملے میں وہ یہ دلیل بھی نہیں دے سکتے)، جانوروں کے بارے میں مذاہب بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اس دنیا میں یونہی، خوامخواہ، فضول ہیں ، ان کی اس دنیا میں جھیلی گئی، اذیتوں اور تکلیفوں کا انہیں کوئی صلہ / اجر نہیں دیا جائے گا۔۔ جانوروں کی اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئےاس کائنات کے خالق کے متعلق چند سوالات پوچھتا ہوں۔۔

    کیا جانوروں کے سلسلے میں خالق نے جو رویہ روا رکھا، اسے انصاف کہا جاسکتا ہے۔۔؟؟

     کیا خالق کا جانوروں کے ساتھ یہ سلوک ظلم نہیں۔۔؟؟

    کیا خالق اذیت پسند ہے یا نہیں۔؟؟

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by  Zinda Rood.
    #90
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    ہرن گھاس کیوں کھاتا ہے ، شیر ہرن کیوں کھاتا ہے انسان جانوروں کو کیوں کھاتا ہے یہ سب ثانوی اور اور غیر اہم سولات ہیں – اصل چیز ہے زندگی کی اساس ، کیا فوڈ چین کی اس ترتیب کو کو ہٹا کر زندگی کی بقا ممکن ہے ؟ اگر کسی کی ٹانگ اس وجہ سے کاٹ دی جائے کہ اس میں زہر پھیل گیا تھا – ظاہری سی بات ہے کہ ٹانگ کے نقطۂ نظر سے یہ ناانصافی ہے کہ اسکی قربانی دے کر اعضاء کو بچایا گیا – مگر گریٹر گڈ کے حساب سے دیکھا جائے تو اس صورتحال میں ٹانگ کاٹنا ناصرف منطقی بلکہ اخلاقی طور پر بھی جائز فعل ہے

    آپ کا نکتہ بھی وہی ہے، لہذا آپ بھی چاہیں تو پوسٹ نمبر 89 میں پوچھے گئے سوالات کے جواب دے سکتے ہیں۔۔

    #91
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    جب صرف اپنے ایمان پر ہی قائم ہو گئے اور ایمان ہی سب کچھ ہو گیا تو کیا دوسروں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے

    جہاں اپنے ایمان سے ٹکراؤ ہو گا وہاں انصاف کو خطرہ ہوگا

    ایمان مذہبی ہو ، نظریاتی ہو، یا کسی اور قسم کی وابستگی کے حوالے سے ہو

    سلام محترم جے بھیا

    اگر ایمان دار لوگ انصاف نہیں کر سکیں گے تو کیا بے ایمان انصاف کریں گے؟

    کیا ایمان والے بے ایمانوں سے بہتر انصاف نہیں کر سکتے ہیں؟

    #92
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    اختلاف آپ کا حق اور میرے لئے باعثِ اکتساب کہ سوچ کے نئے راستے کھولتا ہے آپ کے نکات کے جواب میں میری وضاحت یہ ہے کہ نبیؐ ایک مثالیہ تھے/ہیں وہ مجسم اخلاق اور باقی پیرو۔ جس درجے کا اخلاص و عمل ان کا تھا پیروکاروں کا اس درجے کا ہو نہیں سکتا۔ اسلئے جو انکی رحلت کے بعد ہوا وہ ان کے پیروؤں کا اپنے اپنے اخلاقی درجات کے مطابق ایک فطری عمل تھا لیکن نبیؐ کی سنت کے پھر بھی بہت قریب تر۔ جب وہ کسی نہ کسی درجے ان کی سنت پر تھے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اسلام انکے لئے متعلق، مستعمل اور مفید تھا، اور کچھ فروعی اختلافات کے باوجود ہر دو مکاتبِ فکر نے اسلامی نظریے کی بنیاد/قوت پر نئی نئی سلطنتیں/ریاستیں کھڑی کیں بلکہ ایک نویں نکور تہذیب بھی اٹھائی جس کے اخلاقی اور بہت سے دوسرے پہلوؤں کے سامنے پچھلی تہذیبیں ماند پڑ گئیں اگر آج کوئی اسلام پر عمل نہیں کرتا تو یہ اسلام کا قصور نہیں بلکہ عامل کی وابستگی، اخلاص اور فہم کا قصور ہے، اسلام اپنی جگہ موجود ہے/رہے گا اس کو عاملیں کی ناکامیوں سے کچھ زیادہ فرق پڑنے والا نہیں ہے معذرت کے ساتھ مذہب کو متعلق، مستعمل اور مفید رکھنے کیلئے آپ کی تجویز کسی بھی مذہب کے نظریے کا اینٹی تھیسس (ابطال) ہے، ہمیں اس سمت میں مذہب کی ایک نئی شرح اور شارحین کی ضرورت ہے Zinda Rood آپ نے چونکہ عاطف کے نکات کے بہت تعریف و تائید کی تھی مجھے مخاطب کر کے، اس لئے آپکی توجہ بھی چاہی ہے انپی گذارشات پر

    شیراز صاحب۔۔۔ فی الحال میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا ، کیونکہ کچھ دیگر موضوعات پر ہماری بحث چل رہی ہے، باقی میں عاطف بھائی کے بنیادی نکتے سے متفق ہوں کہ مذہب / خدا پر ایمان صرف بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی وجہ کے ہی لایا جاسکتا ہے۔۔۔۔

    #93
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    جب صرف اپنے ایمان پر ہی قائم ہو گئے اور ایمان ہی سب کچھ ہو گیا تو کیا دوسروں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے

    جہاں اپنے ایمان سے ٹکراؤ ہو گا وہاں انصاف کو خطرہ ہوگا

    ایمان مذہبی ہو ، نظریاتی ہو، یا کسی اور قسم کی وابستگی کے حوالے سے ہو

    جے ایم پی صاحب۔۔ آپ نے بڑی خوب بات کی۔۔ جب انسان ایمان کے پنجرے میں قید ہوجاتا ہے تو واقعی انصاف خطرے میں پڑ جاتا ہے، کیونکہ ایک ایمان والا آزاد سوچ کا مالک نہیں ہوتا، وہ کسی بھی صورتِ حال کا جائزہ لے گا تو ایمان کی عینک لگا کر، جبکہ انصاف کے لئے آپ کو غیر جانبدار اور تعصبات سے آزاد ہونا پڑتا ہے ۔۔۔۔

    #94
    Rabi
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 16
    • Total Posts: 16
    • Join Date:
      25 Apr, 2018
    • Location: Pakistan

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    کوئی ذرا تحقیق تو کرلو کہ محترمہ نازل کہاں سے ہوئی ہیں، ان کو اس فورم کا راستہ کس نے دکھایا ہے، سب یہاں نادان کا نام لے لے کرانہیں ڈرائے جارہے ہیں، یہ نہ ہو نادان خود ہی بھیس بدل کر تماشائے اہل کرم دیکھنے نکل پڑی ہو ;-) ۔۔۔۔ نادان Rabi

    Zinda Rood

    مجھے تو پتہ ہی نہیں ابھی تک کہ یہ نادان ہے کون 

    کوئی موصوفہ ہے یا مو صوف

    #95
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    Zinda Rood مجھے تو پتہ ہی نہیں ابھی تک کہ یہ نادان ہے کون کوئی موصوفہ ہے یا مو صوف

    یہ تو آپ کو جلد ہی پتا چل جائے گا، لیکن پہلے آپ میری ایک الجھن تو دور کیجئے، جب سے آپ آئی ہیں، محترمہ نادان غائب ہیں۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا پہیلی ہے۔۔۔۔۔ ;-) ۔۔؟؟؟۔

    :disco: :disco:   :disco:   :disco:   :disco:   :disco:   :disco:

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by  Zinda Rood.
    #96
    Rabi
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 16
    • Total Posts: 16
    • Join Date:
      25 Apr, 2018
    • Location: Pakistan

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    یہ تو آپ کو جلد ہی پتا چل جائے گا، لیکن پہلے آپ میری ایک الجھن تو دور کیجئے، جب سے آپ آئی ہیں، محترمہ نادان غائب ہیں۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا پہیلی ہے۔۔۔۔۔ ;-) ۔۔؟؟؟۔ :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco:

    میں کیسے آپ کی الجھن درو کروں۔

    مجھے خود کچھ نہیں پتہ

    یہ پہیلی آپ خود ہی سلجھا ئیں

    جب سلجھ جائے تو مجھے بھی بتا دینا۔

    #97
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    آپ کا نکتہ بھی وہی ہے، لہذا آپ بھی چاہیں تو پوسٹ نمبر 89 میں پوچھے گئے سوالات کے جواب دے سکتے ہیں۔۔

    کیا ڈاکٹر کا مریض کی جان بچانے کی خاطر اسکی ٹانگ کاٹ دینا اذیت پسندی ہو گی – اس فعل کے بعد ڈاکٹر کو ظالم کہیں گے، اذیت پسند یا پھر اسکے احسان مند ہوں گے

    • This reply was modified 1 year, 8 months ago by  SAIT.
    #98
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    شیراز صاحب۔۔۔ فی الحال میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا ، کیونکہ کچھ دیگر موضوعات پر ہماری بحث چل رہی ہے، باقی میں عاطف بھائی کے بنیادی نکتے سے متفق ہوں کہ مذہب / خدا پر ایمان صرف بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی وجہ کے ہی لایا جاسکتا ہے۔۔۔۔

    یہ جو یورپ امریکہ سمیت ساری دنیا میں ہر سال ہزاروں لوگ

    سوچ کر پڑھ کر سمجھ کر کنگھال کر مسلمان ہو رہے ہیں

    ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

    #99
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1414
    • Total Posts: 1426
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    شیراز صاحب۔۔۔ انسان کو اپنی سوچ کو پوری طرح الفاظ کے قالب میں ڈھال کر دوسروں تک پہنچانا واقعی بہت مشکل بلکہ نا ممکن ہے، یہ بات آپ بھی پہلے کہہ چکے ہیں، کوئی نہ کوئی کمی ضرور رہ جاتی ہے۔۔ لگتا ہے اس تھریڈ میں میں اپنی بات صحیح طرح کہہ نہیں پایا، تبھی زیادہ طرح ممبرز اصل مدعے کی بجائے ضمنیات میں الجھے ہوئے ہیں۔۔

    میں چونکہ یہاں (آپ کے ساتھ گفتگو میں) یہ فرض کرکے چل رہا ہوں کہ عقل ، جبلت، کائنات کا ایک خالق ہے اور یہ بھی فرض کرلیتا ہوں کہ یہ خالق وہی ہے جس پر آپ یقین رکھتے ہیں، یعنی مختارِ کل، قادرِ مطلق اور انصاف پرور۔۔۔۔ آپ سے چونکہ مجھے باقی ایمان والوں کی نسبت ہمیشہ زیادہ علمی دیانتداری اور جرات کی توقع ہوتی ہے (آپ کا شکریہ کہ آپ نے ابھی تک مجھے مایوس نہیں کیا) ۔۔ اس لئے میں ذرا سادہ سے الفاظ میں کچھ سوالات کی صورت میں آپ کے سامنے اپنا نکتہ نظر رکھتا ہوں اور چاہوں گا کہ اپنی روایتی علمی دیانت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے ان سوالات کے جواب دیں۔ ہاں اگر آپ ان سوالوں کے جواب نہ دینا چاہیں تو بھی آپ پر کوئی پابندی نہیں، آپ انہیں نظر انداز کرسکتے ہیں۔

    چونکہ آپ کے ایمان کے مطابق جس خالق نے یہ کائنات تخلیق کی ہے، وہ قادرِ مطلق ہے، جو چاہے کرسکتا ہے، تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ زندگی کا ایسا ہی ڈیزائن / طرز/ بی ہیوئیر تخلیق کرنے پر مجبور تھا، جیسا کہ آج ہے، وہ تو کچھ بھی کر سکتا تھا، اس کے باوجود اس نے دنیا اس انداز سے بنائی کہ اس میں جانور ہر دم اذیت میں مبتلا ہیں، (اذیت میں تو انسان بھی مبتلا ہیں، مگر جب بھی انسان کی اذیت کا ذکر کیا جاتا ہے تو مذہب پرست یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ انسان آزمائش کی گھڑی سے گزر رہا ہے، مرنے کے بعد سب کے ساتھ انصاف ہوگا ، لیکن جانوروں کے معاملے میں وہ یہ دلیل بھی نہیں دے سکتے)، جانوروں کے بارے میں مذاہب بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اس دنیا میں یونہی، خوامخواہ، فضول ہیں ، ان کی اس دنیا میں جھیلی گئی، اذیتوں اور تکلیفوں کا انہیں کوئی صلہ / اجر نہیں دیا جائے گا۔۔ جانوروں کی اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئےاس کائنات کے خالق کے متعلق چند سوالات پوچھتا ہوں۔۔

    کیا جانوروں کے سلسلے میں خالق نے جو رویہ روا رکھا، اسے انصاف کہا جاسکتا ہے۔۔؟؟

    کیا خالق کا جانوروں کے ساتھ یہ سلوک ظلم نہیں۔۔؟؟

    کیا خالق اذیت پسند ہے یا نہیں۔؟؟

    پہلی بات تو یہ ہے کہ دنیا میں جانداروں کی بقا اور کامیابی اور تنوع کے پیچھے جو چیز کارفرما ہے  وہ ہے روزانہ کی جدوجہد(سٹرگل) اور بہتر سے بہتر کی تلاش
    ہرن اس لیے تیز بھاگ سکتا ہے کہ اسکو چیتے جسے جانوروں کو غچہ دینا ہے ، چیتے کی رفتار کا راز بھی یہی ہے کہ اسے ہرن کو پکڑنا ہے
    نا تو ہرن اتنا بے اختیار جتنا اسے سمجھا جاتا ہے اور نا ہی چیتا ضرورت سے زیادہ تیز اور طاقتور . چیتا اپنے شکار کی کوشش میں پچاس فیصد سے بھی کم دفع کامیاب ہوتا ہے – یعنی اس کھیل میں ہرن اور چیتے دونوں کے پاس ففٹی ففٹی چانس ہوتا ہے – البتہ ہرن کو یہ فائدہ ہے کہ اسکی خوراک اس کو وافر مقدار میں میسر ہوتی ہے

    اگر نظام مثالی ہوتا جس کی مانگ یہاں کی گئی ہے اور وہ موجودہ جدوجہد پر مبنی نظام نا ہوتا تو جانداروں کے تنوع کی خوبصورتی بھی موجود نا ہوتی ، چرند پرند انسان جانور چیتے کتے ہرن سب ایک ہی رفتار سے بھاگ رہے ہوتے بلکہ ہر وقت لیٹے رهتے – اور یونہی لیٹے لیٹے پرلوک سدھار جاتے- یہ تو بہت ہی بدمزہ اور بےرنگ قسم کا نظام لگتا ہے –
    اب اسی ماڈل کو انسانوں پر لاگو کریں تو ہم انسان بھی ابھی تک درختوں پر بیٹھے ایک دوسرے کی جوئیں نکال رہے ہوتے – نا سردی کا ڈر نا گرمی کا خوف. گھروں کی ضرورت سے بے نیاز خوراک ضرورت سے بے نیاز شکاری جانوروں خوف سے بے نیاز – اب اگر بچاؤ کی جدوجہد ہے ہی نہیں تو پھر ٹیکنولوجی وغیرہ کی ضرورت بھی نہیں – یہ گاڑیاں عمارتیں کمپیوٹر بلکہ ساری انسانی ترقی ناصرف غیر اہم بلکہ غیر ضروری ہوتی. انسانی ارتقاء کا وہی مقام ہوتا جو ہزاروں بلکہ لاکھوں سال پہلے تھا اور وہیں پر جامد رہتا-
    یہ مسلسل جدوجہد یہ تکلیف اور اسکا خوف وہ تازیانہ ہے جسکے بغیر زندگی کا پہیہ بڑے بے ڈھنگے انداز سے چل رہا ہوتا

    اور اگر مثالی نظام زندگی کو موجودہ نظام زندگی کے برابر لانا ہو تو خدا کو ہر قدم پر خود دخل اندازی کرنا پڑے گی – اور اگر خدا نے خود ہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر انسان کی بجائے فرشتے ہی بہتر تھے

    • This reply was modified 1 year, 8 months ago by  SAIT.
    #100
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: شعور دھوکا دیتا ہے

    پہلی بات تو یہ ہے کہ دنیا میں جانداروں کی بقا اور کامیابی اور تنوع کے پیچھے جو چیز کارفرما ہے وہ ہے روزانہ کی جدوجہد(سٹرگل) اور بہتر سے بہتر کی تلاش ہرن اس لیے تیز بھاگ سکتا ہے کہ اسکو چیتے جسے جانوروں کو غچہ دینا ہے ، چیتے کی رفتار کا راز بھی یہی ہے کہ اسے ہرن کو پکڑنا ہے نا تو ہرن اتنا بے اختیار جتنا اسے سمجھا جاتا ہے اور نا ہی چیتا ضرورت سے زیادہ تیز اور طاقتور . چیتا اپنے شکار کی کوشش میں پچاس فیصد سے بھی کم دفع کامیاب ہوتا ہے – یعنی اس کھیل میں ہرن اور چیتے دونوں کے پاس ففٹی ففٹی چانس ہوتا ہے – البتہ ہرن کو یہ فائدہ ہے کہ اسکی خوراک اس کو وافر مقدار میں میسر ہوتی ہے
    اگر نظام مثالی ہوتا جس کی مانگ یہاں کی گئی ہے اور وہ موجودہ جدوجہد پر مبنی نظام نا ہوتا تو جانداروں کے تنوع کی خوبصورتی بھی موجود نا ہوتی ، چرند پرند انسان جانور چیتے کتے ہرن سب ایک ہی رفتار سے بھاگ رہے ہوتے بلکہ ہر وقت لیٹے رهتے – اور یونہی لیٹے لیٹے پرلوک سدھار جاتے- یہ تو بہت ہی بدمزہ اور بےرنگ قسم کا نظام لگتا ہے
    اب اسی ماڈل کو انسانوں پر لاگو کریں تو ہم انسان بھی ابھی تک درختوں پر بیٹھے ایک دوسرے کی جوئیں نکال رہے ہوتے – نا سردی کا ڈر نا گرمی کا خوف. گھروں کی ضرورت سے بے نیاز خوراک ضرورت سے بے نیاز شکاری جانوروں خوف سے بے نیاز – اب اگر بچاؤ کی جدوجہد ہے ہی نہیں تو پھر ٹیکنولوجی وغیرہ کی ضرورت بھی نہیں – یہ گاڑیاں عمارتیں کمپیوٹر بلکہ ساری انسانی ترقی ناصرف غیر اہم بلکہ غیر ضروری ہوتی. انسانی ارتقاء کا وہی مقام ہوتا جو ہزاروں بلکہ لاکھوں سال پہلے تھا اور وہیں پر جامد رہتا- یہ مسلسل جدوجہد یہ تکلیف اور اسکا خوف وہ تازیانہ ہے جسکے بغیر زندگی کا پہیہ بڑے بے ڈھنگے انداز سے چل رہا ہوتا اور اگر مثالی نظام زندگی کو موجودہ نظام زندگی کے برابر لانا ہو تو خدا کو ہر قدم پر خود دخل اندازی کرنا پڑے گی – اور اگر خدا نے خود ہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر انسان کی بجائے فرشتے ہی بہتر تھے

    ایک دفعہ ایک ایمان والے سے میرا مکالمہ ہوا، ایمان والے نے کہا میرا خدا قادرِ مطلق ہے، وہ جو چاہے کرسکتا ہے، میں نے اس سے پوچھا کیا تمہارا خدا اتنی طاقت / صلاحیت رکھتا ہے کہ اس پوری کائنات کو اس طرح انڈے میں بند کردے کہ نہ تو انڈے کا سائز بڑا ہو اور نہ ہی کائنات کا سائز چھوٹا ہو۔۔۔ اس پر ایمان والے نے سینہ ٹھونک کر کہا، بالکل کرسکتا ہے یہ تو اس کے لئے بالکل معمولی بات ہے۔۔۔ (مجھے امید ہے آپ کا جواب بھی وہی ہوتا جو اس ایمان والے نے دیا، اگر مختلف ہے تو بتادیجیے)۔۔

    کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایمان والوں کے نزدیک ان کے خدا کے لئے کچھ بھی کرنا ناممکن نہیں، وہ ہر کام کرسکتا ہے۔ تو پھر آپ یہاں یہ کیوں کہہ رہے ہیں اگر موجودہ نظام کے علاوہ وہ کوئی اور نظام بناتا تو وہ بہت روکھا، پھیکا اور بےرنگ ہوتا، کیا وہ خدا اس پر قادر نہ تھا کہ ایسا نظام بناتا، جس میں اذیت نہ ہوتی، اس کے باوجود، رنگ بھی ہوتے، تنوع بھی ہوتا ۔۔۔

    آپ کے جوابی بیانیے سے دو ہی نکات ابھرتے ہیں۔۔۔

    ٭۔۔یا تو وہ ایسا نظام بنانے پر قادر نہیں (یعنی قادرِ مطلق نہیں)۔۔۔

    ٭۔۔یا پھر قادر تو ہے، مگر اس نے جان بوجھ کر اذیت اور نا انصافیوں سے پر دنیا بنائی ( یعنی وہ منصف نہیں، اذیت پسند ہے)۔۔ 

Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 189 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!