Thread: سیاسی کارکن-قسط اول

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں سیاسی کارکن-قسط اول

This topic contains 27 replies, has 7 voices, and was last updated by  Shirazi 1 year, 3 months ago. This post has been viewed 963 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    یہ کہانی میں نے پچھلے سال لکھی تھی -حالیہ علی رضا عابدی کی وفات کی روشنی میں مجھے پھر سے یاد آگئی

    دوسری قسط

    تیسری قسط

    نعمان صاحب ایک سرکاری سکول میں استاد تھے نہایت شریف اور اپنے کام سے کام رکھنے والے ہاں البتہ کسی کو اگر مدد کی ضرورت ہو تو اپنی اوقات کے مطابق مدد کرنے والے. ان کی فیملی دو لڑکوں اور ایک عدد زوجہ پر مبنی تھی بیوی بھی تنگ دستی میں جیسا ہوسکے صبر شکر سے گزارہ کررہی تھیں. دنوں میاں بیوی کو اپنے بچوں سے بڑی امیدیں تھیں خاص طور پر بڑے فرزند عدنان کا تعلیمی ریکارڈ نہایت عمدہ جا رہا تھا جبکہ ذیشان کا دل پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود پر بھی تھا
    —————————————————————————————————————-
    آج کچھ تھکے تھکے لگ رہے ہیں؟ بیگم نے شوہر کی پریشان صورت دیکھتے ہوے کہا
    ہاں بیگم، میری تو جوتیاں دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر چٹخ چکیں ہیں اپنا تبادلہ رکوانے کے لئے مگر کویی سنتا ہی نہیں کہتے ہیں اوپر سے حکم آیاہے . اوپر والوں سے بات کویی کرنے نہیں دیتا. کسی سے کہہ کر سفارش کرنے کا کہنا میری غیرت گوارہ نہیں کرتی اب بتاؤ کروں تو کیا کروں؟– نعمان صاحب نے بے چارگی ظاہر کی
    الله غارت کرے ان ظالم حکمرانوں کو- یا الله کویی مسیحا بھیج دے اس ملک میں. بیگم سے شوہر کا غم دیکھا نہ گیا
    —————————————————————————————————
    عدنان بیٹا کھا نا کھالو تم نے دوپہر کو بھی نہیں کھایا تھا – ماں کی ممتا سے مجبور ہوتے ہوے بیگم صاحبہ نے عدنان کو آواز دی
    امی ابھی آتا ہوں کل ٹیسٹ ہے اس کی ہی تیاری چل رہی تھی – عدنان نے اپنے کمرے سے جواب دیا
    بیٹا ذیشان کا کچھ پتا ہے کافی دیر سے نظر نہیں آیا – بیگم صاحبہ نے استفسار کیا
    امی کہرہا تھا گلی میں گٹر بند ہوا ہے پانی ابل رہا ہے کونسلر صاحب سے ملنے گیا ہوا ہے -عدنان نے جواب دیا
    ہاے وہ کیوں گیا ہے پوری گلی والے مرگیے ہیں کیا؟ سب کا دکھ اپنے سر پر لیا ہوا ہے اس لڑکے نے —بیگم صاحبہ نے شکوہ کیا
    ہاں ہاں امی میں نے بھی اس کو سمجھایا تھا کہ ٹیسٹ کی تیاری کرو مگر وہ نہیں مانا –عدنان نے ماں کی ہاں میں ہاں ملائی

    (جاری ہے)

    #2
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ بجائے ہر قسط کیلئے ایک نیا صفحہ کھولا جائے، اِسی صفحہ پر مزید اقساط شائع کی جائیں۔۔۔۔۔

    شکریہ۔۔۔۔۔

    جہاں تک آپ کی کہانی کے کرداروں کی بات ہے تو میرے ذاتی نکتہِ نظر سے ذیشان جیسے افراد کے خیالات ذرا مسئلہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ میرا سمجھنا ہے کہ سیاسی حوالوں سے اگر ذیشان(اور آپ بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں) جیسے افراد کے ہاتھ میں ریاستی طاقت آجائے تو یہ زیادہ تباہی پھیلائیں گے۔۔۔۔۔

    Ghost Protocol

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  BlackSheep.
    #3
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 1268
    • Total Posts: 1303
    • Join Date:
      16 May, 2017
    • Location: Santa Barbara

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

      اگر  آپ   جیسے افراد کے ہاتھ میں ریاستی طاقت آجائے تو یہ زیادہ تباہی پھیلائیں گے۔۔۔۔۔ Ghost Protocol

    BlackSheep

    کیا آپ سمجہتے ہیں کہ اگر جی پی بھائی جیسے افراد کے ہاتھ میں ریاستی طاقت آجائے تو یہ ان سے زیادہ تباہی پھیلائیں گےجو ابتک کرتا دھرتا رہے ہیں یعنی
    +
      تیس لاکھہ بنگالی ماردینگے ، الیکشن جیتی عوامی لیگ کو اقتدار نہین دینگے ، چار چھہ دفعہ مارشل لاء لگا کر چلو بھر پانی میں نہ ڈوبینگے ،
    +
    اسامہ ، ملا عمر، ملا منصور، ایمن الظواری کو اپنی پناہ میں رکھینگے ،
    +
    اپنی جان بچانے کے لئیے دشمن کے سامنے پتولون اتار کر لیٹ جائینگے
    +
    امریکہ یورپ کو ڈبل کراس کرکے دھوگے بازی کرینگے
    x
    کرائے کے ٹٹو بن جائینگے اور انکی جنگ میں کود جائینگے
    +
    اغواء ، تشدد ، دھونس دھاندلی کرینگے
    +
    الیکشن میں دھاندلی کرینگے ، آر ٹی ایس بند کردیگے ، بغیر گنتی کے الیکشن کے نتائج کو کہینگے کہ انہیں قبسل کرو ورننہ گولی اندر دم باہر
    +
    عدلیہ کے ذریعے جس کو چاہینگے سزا دلوائینگے اور جسے چاہیئنگے چھوڑ دینگے
    +

    نہیں نہیں یار جی پی بھائی اتنے بے غیرت ، بزدل اور بھگوڑے نہیں
    اتنے بھی وحشی ، جنگلی اور درندے نہیں
    +
    کبھی کبھی کچہہ تو سوچ کر لکہا کر ، یا لکہتے وقت دماغ اور انگلیوں کا رابطہ نہیں رہتا، یا ایسے ہی زندگی بھر بھونپو بجاتا رہیگا، لوز ٹیمپر لوز پیمپر

    @ghost protocol

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ بجائے ہر قسط کیلئے ایک نیا صفحہ کھولا جائے، اِسی صفحہ پر مزید اقساط شائع کی جائیں۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔۔ جہاں تک آپ کی کہانی کے کرداروں کی بات ہے تو میرے ذاتی نکتہِ نظر سے ذیشان جیسے افراد کے خیالات ذرا مسئلہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ میرا سمجھنا ہے کہ سیاسی حوالوں سے اگر ذیشان(اور آپ بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں) جیسے افراد کے ہاتھ میں ریاستی طاقت آجائے تو یہ زیادہ تباہی پھیلائیں گے۔۔۔۔۔ Ghost Protocol

    بلیک شیپ صاحب،
    اگر مضمون طویل ہو تو میری دلچسپی اسمیں کم ہوجاتی ہے اس لئے قسط وار پوسٹ کیا ہے
    دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ پہلی مرتبہ جب لکھا تھا تو قسطوں میں ہی لکھا تھا اور پوسٹ کیا تھا -پرانی تحریر کی حالت تو شب دیگ کی طرح محسوس ہورہی تھی لہٰذا اسکی تھوڑی بہت نوک پلک درست کرنا پڑی.
    اپنے بارے میں آپ کی راے سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ اقتدار کے ہاتھ میں آنے سے تباہی پھیل جاتی شکر ہے ملک بچ گیا
    مجھے نہیں معلوم آپ نے تینوں اقساط کا مطالعہ کرلیا ہے؟ اگر کرلیا ہے تو کہانی کے مرکزی خیال کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے ؟

    #5
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    یہ نعمان کون ہے۔
    عدنان کی طرح شاید سارے ہی دانش گردی والے بیویوں کے لفٹ نہ کرانے کی وجہ سے یہاں بھاشن دینے آتے ہیں۔
    ماسٹر جی کی پینشن کا کیا بنا۔ ۲۰ فیصد دیا یا ویسے ہی کام بن گیا۔
    ذیشان چاہتا تو انصاف اور انقلاب ہے لیکن نوکری سفارش کی؟ کیا میرٹ پر پورا نہی اترتا یا سسٹم کے سامنے ہتھیار ڈال چکا۔
    ذیشان کے ابا کو اسے بھی جرمنی بھیج دینا چاہیے ورنہ نوکری نہ ملنے کی صورت میں کہیں یہ بھی اپنی بھتے کی دوکان ہی نہ کھول لے

    #6
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    مجھے نہیں معلوم آپ نے تینوں اقساط کا مطالعہ کرلیا ہے؟ اگر کرلیا ہے تو کہانی کے مرکزی خیال کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے ؟

    مَیں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اِس کہانی کا مرکزی خیال کیا ہے۔۔۔۔۔ آپ ہی بتادیں۔۔۔۔۔

    کیا مرکزی خیال یہ جملہ ہے۔۔۔۔۔

    اماں آپ سے کس نے کہا کہ یہ جدوجہد دنوں میں یا سالوں میں ختم ہوجاے گی اگر میرے سیاسی لیڈر مخلص نہیں ہیں تو ان کے خلاف بھی جدوجہد کرنی پڑے گی ہمیں اپنی تقدیر خود بدلنی پڑے گی اس ملک کا نظام ایک روز ضرور بدلے گا

    اگر تو یہی ہے تو میرا کہنا ہے کہ معاشرے میں آئیڈیلِسٹ افراد ضرور ہونے چاہئیں۔۔۔۔۔ وہ معاشرے میں ایک توازن رکھتے ہیں ورنہ رئیلِسٹ افراد سے پُر معاشرہ بے حسی کی تصویر بن جائے گا۔۔۔۔۔

    پاکستانی معاشرے کا ایک المیہ شاید یہ بھی رہا ہے کہ سیاسی بایاں بازو پاکستان سے بالکل ہی غائب ہوتا چلا گیا۔۔۔۔۔

    مگر ساتھ ساتھ مَیں یہ بھی یاد رکھتا ہوں کہ میرے نزدیک خود غرضی انسان کا بنیادی جذبہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  BlackSheep.
    #7
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    مَیں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اِس کہانی کا مرکزی خیال کیا ہے۔۔۔۔۔ آپ ہی بتادیں۔۔۔۔۔ کیا مرکزی خیال یہ جملہ ہے۔۔۔۔۔ اگر تو یہی ہے تو میرا کہنا ہے کہ معاشرے میں آئیڈیلِسٹ افراد ضرور ہونے چاہئیں۔۔۔۔۔ وہ معاشرے میں ایک توازن رکھتے ہیں ورنہ رئیلِسٹ افراد سے پُر معاشرہ بے حسی کی تصویر بن جائے گا۔۔۔۔۔ پاکستانی معاشرے کا ایک المیہ شاید یہ بھی رہا ہے کہ سیاسی دایاں بازو پاکستان سے بالکل ہی غائب ہوتا چلا گیا۔۔۔۔۔ مگر ساتھ ساتھ مَیں یہ بھی یاد رکھتا ہوں کہ میرے نزدیک خود غرضی انسان کا بنیادی جذبہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب،
    مرکزی خیال وہی ہے جو کسی کی سمجھ میں آے.
    میرا بھی یہی خیال ہے کہ آئیڈیلست افراد کے بغیر معاشرہ پستی کی دلدل سے کبھی باہر نہیں آسکتا
    میں یہ بھی سمجھتا ہوں سچے سیاسی کارکن ایک گلے سڑے معاشرے کی سب سے قیمتی شے ہوتی ہیں
    میری ایک اور بھی سوچی سمجھی راے ہے جو ہوسکتاہے بہت سارے لوگوں کو ناگوار گزرے اور وہ یہ ہے کہ دوسری قیمتی شے سیاستدان ہوتے ہیں چاہے کرپٹ ہی کیوں نہ ہوں

    :serious: :serious:   :serious:

    #8
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    میں یہ بھی سمجھتا ہوں سچے سیاسی کارکن ایک گلے سڑے معاشرے کی سب سے قیمتی شے ہوتی ہیں
    میری ایک اور بھی سوچی سمجھی راے ہے جو ہوسکتاہے بہت سارے لوگوں کو ناگوار گزرے اور وہ یہ ہے کہ دوسری قیمتی شے سیاستدان ہوتے ہیں چاہے کرپٹ ہی کیوں نہ ہوں
    :serious: :serious: :serious:

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    مَیں آپ پر کوئی طنز نہیں کررہا اور پوری سنجیدگی سے کچھ سوالات پوچھ رہا ہوں اور مَیں بھی سنجیدگی سے ہی جواب دوں گا۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    آپ کے نزدیک دُنیا بھر میں سیاستدان اپنے ذاتی فائدے(اقتدار حاصل کرنا اور اور اُس اقتدار کو قائم رکھنا۔۔۔۔۔ میکیاولین اندازِ سیاست) کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    یا پھر وہ عوام کی فلاح کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    دُنیا بھر میں سیاست صرف ایک ہی طرح کی ہوتی ہے یا کچھ جگہوں پر عوامی فلاح کیلئے ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر سیاستدانوں کے ذاتی فائدے کیلئے کی جاتی ہے۔۔۔۔۔

    اور بطورِ خاص پاکستان کے حوالے سے بتائیے گا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    #9
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ مَیں آپ پر کوئی طنز نہیں کررہا اور پوری سنجیدگی سے کچھ سوالات پوچھ رہا ہوں اور مَیں بھی سنجیدگی سے ہی جواب دوں گا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک دُنیا بھر میں سیاستدان اپنے ذاتی فائدے(اقتدار حاصل کرنا اور اور اُس اقتدار کو قائم رکھنا۔۔۔۔۔ میکیاولین اندازِ سیاست) کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ یا پھر وہ عوام کی فلاح کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ دُنیا بھر میں سیاست صرف ایک ہی طرح کی ہوتی ہے یا کچھ جگہوں پر عوامی فلاح کیلئے ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر سیاستدانوں کے ذاتی فائدے کیلئے کی جاتی ہے۔۔۔۔۔ اور بطورِ خاص پاکستان کے حوالے سے بتائیے گا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب،
    میں ضرور آپ کو اپنے خیالات سے آگاہ کروں گا -کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ آپ ان سوالوں کے جوابات سے گفتگو کا آغاز کریں ساتھ میں ایک سوال کا اضافہ کرلیں کہ آپ کی نظر میں سیاستدان کی تعریف کیا ہے؟

    #10
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    بلیک شیپ صاحب، میں ضرور آپ کو اپنے خیالات سے آگاہ کروں گا -کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ آپ ان سوالوں کے جوابات سے گفتگو کا آغاز کریں ساتھ میں ایک سوال کا اضافہ کرلیں کہ آپ کی نظر میں سیاستدان کی تعریف کیا ہے؟

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    مَیں نے ابھی تھوڑی دَیر کیلئے قسم کھائی کہ فی الحال طنز نہیں کرنا لیکن آپ نے پھر وہی سوالاتی گنڈاسہ سنبھال لیا۔۔۔۔۔

    کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے ساتھ یہ شدید قسم کا مسئلہ ہے کہ پوچھے گئے سوالات پر آپ اپنی رائے دینے کے بجائے پوچھنے والے سے اُلٹا سوالات پوچھنے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔۔

    کچھ ہفتوں پہلے مسٹر اَتھرا نے بھی آپ کو بالکل یہی بات کہی تھی۔۔۔۔۔ اور شاید یہاں کے کچھ اور لوگ بھی یہی آپ کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

    بات یہ نہیں ہے کہ مجھے اِن سوالات کے جوابات دینے میں کوئی مسئلہ ہے۔۔۔۔۔ مَیں تو پتا نہیں کتنی ہی دفعہ آپ سے پوچھے گئے سوالات کے بارے میں اپنی رائے دے چکا ہے۔۔۔۔۔ اور میرے خیال میں یہاں کے پڑھنے والوں کو میری رائے پہلے سے ہی معلوم ہوگی۔۔۔۔۔

    لیکن آپ کی رائے عموماً یہاں کے افراد کو اور خصوصاً مجھے معلوم نہیں ہے۔۔۔۔۔ اِس لئے آپ کو چاہئے کہ آپ جواب دیں۔۔۔۔۔

    لیکن آپ نے عجب طریقہ اپنایا ہوا ہے۔۔۔۔۔

    اگر آپ کو بات نہیں کرنی تو کہہ دیں کہ مَیں اِس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا یا کچھ اور وجہ بتادیں مگر یہ چھوٹی حرکتیں نہ کیا کریں۔۔۔۔۔

    #11
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ مَیں نے ابھی تھوڑی دَیر کیلئے قسم کھائی کہ فی الحال طنز نہیں کرنا لیکن آپ نے پھر وہی سوالاتی گنڈاسہ سنبھال لیا۔۔۔۔۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے ساتھ یہ شدید قسم کا مسئلہ ہے کہ پوچھے گئے سوالات پر آپ اپنی رائے دینے کے بجائے پوچھنے والے سے اُلٹا سوالات پوچھنے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ کچھ ہفتوں پہلے مسٹر اَتھرا نے بھی آپ کو بالکل یہی بات کہی تھی۔۔۔۔۔ اور شاید یہاں کے کچھ اور لوگ بھی یہی آپ کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ بات یہ نہیں ہے کہ مجھے اِن سوالات کے جوابات دینے میں کوئی مسئلہ ہے۔۔۔۔۔ مَیں تو پتا نہیں کتنی ہی دفعہ آپ سے پوچھے گئے سوالات کے بارے میں اپنی رائے دے چکا ہے۔۔۔۔۔ اور میرے خیال میں یہاں کے پڑھنے والوں کو میری رائے پہلے سے ہی معلوم ہوگی۔۔۔۔۔ لیکن آپ کی رائے عموماً یہاں کے افراد کو اور خصوصاً مجھے معلوم نہیں ہے۔۔۔۔۔ اِس لئے آپ کو چاہئے کہ آپ جواب دیں۔۔۔۔۔ لیکن آپ نے عجب طریقہ اپنایا ہوا ہے۔۔۔۔۔ اگر آپ کو بات نہیں کرنی تو کہہ دیں کہ مَیں اِس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا یا کچھ اور وجہ بتادیں مگر یہ چھوٹی حرکتیں نہ کیا کریں۔۔۔۔۔

    ارے ارے آپ تو ناراض ہوگئے ہیں

    آپ کی بات صحیح ہے کہ میں سوالات کرتا ہوں مگر اسکی ایک خاص وجہ ہے –







    میں کوشش کرتا ہوں کہ مفروضات سے دور رہوں اور کسی کے بیانیہ سے ہی نتائج اخذ کروں

    میں واقعی جاننا چاہ رہا تھا کہ آپ کی نظر میں سیاستدان کی تعریف کیا ہے؟

    :) :)   :)

    #12
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    بلیک شیپ صاحب، میں ضرور آپ کو اپنے خیالات سے آگاہ کروں گا -کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ آپ ان سوالوں کے جوابات سے گفتگو کا آغاز کریں ساتھ میں ایک سوال کا اضافہ کرلیں کہ آپ کی نظر میں سیاستدان کی تعریف کیا ہے؟

    گھوسٹ بھائی سیاست دان تو وہ ہے جس کا پروفیشن سیاست ہو۔
    اس لئے اصل سوال تو یہ ہے کہ پالیٹکس کیا ہے۔ اس بارے سمجھانے کے لئے یہ وہی پرانا مکالمہ حاضر ہے۔

    Little  Johnny goes to his dad and asks, “What is politics?” Dad says, “Well  son, let me try to explain it this way. I’m the breadwinner of the  family, so let’s call me Capitalism. Mommy is the administrator of the  money, so we’ll call her the Government. We’re here to take care of your  needs, so we’ll call you The People. The nanny, well, consider her The  Working Class. Your baby brother, we’ll call him The Future. Now go  think about this and see if it makes sense.”

     So the little boy  goes off to bed thinking about what Dad has said. Later that night, he  hears his baby brother crying and runs to his room only to find that his  diapers are very soiled. So the little boy goes to his parents’ room.  Mom is sound asleep. Not wanting to wake her, he goes to the nanny’s  room. Finding the door locked, he looks through the peephole and sees  his father in bed with the nanny. He gives up and goes back to bed.

     The next morning, the little boy says to his father, “Dad, I think I understand what politics is now.”

     “Good son, tell me in your own words then what politics are.”

     The little boy replies, “Well, while Capitalism is screwing the Working  Class, the Government is sound asleep, the People are being ignored and  the Future is in deep shit.
     

    #13
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    آپ کی بات صحیح ہے کہ میں سوالات کرتا ہوں مگر اسکی ایک خاص وجہ ہے







    میں کوشش کرتا ہوں کہ مفروضات سے دور رہوں اور کسی کے بیانیہ سے ہی نتائج اخذ کروں میں واقعی جاننا چاہ رہا تھا کہ آپ کی نظر میں سیاستدان کی تعریف کیا ہے؟

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔

    یہاں آپ کا فی الوقت مجھ سے سوالات کرنا بنتا نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور یہاں کوئی مفروضہ پر بات نہیں ہورہی۔۔۔۔۔

    کیا میرے جوابات کی مدد سے آپ اپنا جواب تیار کریں گے۔۔۔۔۔ نہیں ناں۔۔۔۔۔

    تو پھر میرے جوابات کی اِس وقت کیا اہمیت رہتی ہے۔۔۔۔۔ آپ کو تو صرف اپنی رائے دینی چاہئے۔۔۔۔۔

    آپ سوالات پر اپنی رائے دیں گے۔۔۔۔۔ اِس طرح مکالمہ آگے بڑھتا ہے پھر میں بھی اپنی رائے دوں گا۔۔۔۔۔

    لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ کچھ سوالات پوچھے جائے موقف جاننے کیلئے لیکن آپ اُلٹا سوال پوچھنے والے پر ہی سوال اُلٹاتے رہیں۔۔۔۔۔

    کسی بھی سنجیدہ بحث و مباحثہ میں یہ حرکت اچھی تصور نہیں کی جاتی۔۔۔۔۔

    ارے ارے آپ تو ناراض ہوگئے ہیں

    چندا۔۔۔۔۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کر طنزیہ جملہ تو فوراً دماغ میں آگیا تھا لیکن پھر سوچا کہ وعدہ کیا ہے ذرا نبھا لوں۔۔۔۔۔

    ;-)   :cwl:   ;-)

    #14
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 170
    • Posts: 2218
    • Total Posts: 2388
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ مَیں آپ پر کوئی طنز نہیں کررہا اور پوری سنجیدگی سے کچھ سوالات پوچھ رہا ہوں اور مَیں بھی سنجیدگی سے ہی جواب دوں گا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک دُنیا بھر میں سیاستدان اپنے ذاتی فائدے(اقتدار حاصل کرنا اور اور اُس اقتدار کو قائم رکھنا۔۔۔۔۔ میکیاولین اندازِ سیاست) کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ یا پھر وہ عوام کی فلاح کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ دُنیا بھر میں سیاست صرف ایک ہی طرح کی ہوتی ہے یا کچھ جگہوں پر عوامی فلاح کیلئے ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر سیاستدانوں کے ذاتی فائدے کیلئے کی جاتی ہے۔۔۔۔۔ اور بطورِ خاص پاکستان کے حوالے سے بتائیے گا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    Public service is by-product the primary goal is getting to power. If it’s the other way around one can be social activist like Edhi. That’s where Zeeshan faulted too. Political activists primary focus should always be getting to power and stay in power, that will give him more access to resources to efficiently help public with their issues.

    #15
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    Public service is by-product the primary goal is getting to power. If it’s the other way around one can be social activist like Edhi. That’s where Zeeshan faulted too. Political activists primary focus should always be getting to power and stay in power, that will give him more access to resources to efficiently help public with their issues.

    Not every politician’s goal is getting power to rule. There are so many who only aim to influence the decision makers to possible extent. Extreme right and left parties in the West do this.

    #16
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 240
    • Posts: 4255
    • Total Posts: 4495
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ مَیں آپ پر کوئی طنز نہیں کررہا اور پوری سنجیدگی سے کچھ سوالات پوچھ رہا ہوں اور مَیں بھی سنجیدگی سے ہی جواب دوں گا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک دُنیا بھر میں سیاستدان اپنے ذاتی فائدے(اقتدار حاصل کرنا اور اور اُس اقتدار کو قائم رکھنا۔۔۔۔۔ میکیاولین اندازِ سیاست) کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ یا پھر وہ عوام کی فلاح کیلئے سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔ دُنیا بھر میں سیاست صرف ایک ہی طرح کی ہوتی ہے یا کچھ جگہوں پر عوامی فلاح کیلئے ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر سیاستدانوں کے ذاتی فائدے کیلئے کی جاتی ہے۔۔۔۔۔ اور بطورِ خاص پاکستان کے حوالے سے بتائیے گا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    BlackSheep

    سیاست کا عمومی طور پر بنیادی مقصد طاقت کا حصول ہے. بات کوئی دانشمندانہ اور عملی نہیں ہے مگر چاہے گھر ہو، چاہے دفتر ، چاہے محلہ اور چاہے ملک اور اکثر چاہے دنیا سیاست طاقت کے گرد گھومتی نظر آتی ہے. اب طاقت کی ضرورت کیوں پڑتی ہے اور سیاست طاقت کے حصول یا طاقت کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے

    کس طرح مدد دیتی ہے وہ ایک اور سوال ہے . جہاں تک عوام کے فلاح کی بات ہے ، سیاست میں عوام کی فلاح کے بارے میں بات کرنا عوامی حمایت اور پھر طاقت حاصل کرنے کا سبب بن سکتی ہے. میں ساتھ ساتھ یہ کہوں گا کے جہاں طاقت سیاست کا بنےدی ہدف ہے، اکثر عوام کی کچھ فلاح سیاست کا ضمنی حصول ہے.

    (by product)

    لہٰذا پہلے سوال کا جواب ہے ہاں

    دوسرے سوال کا جواب پہلے سوال میں پنہاں ہے یہ ضرور کہوں گا کہ جہاں اقتصادی اور معاشی حالات بہتر ہوں، قانون کا بول کافی حد تک بالا ہو، ادارے اپنی حدود میں کام کرتے ہوں، عوام کو اپنے حقوق کی آگہی ہو، وہاں بھی سیاست کا مقصد طاقت کا حصول ہوتا ہے مگر عوام کی فلاح کے بارے میں زیادہ اقدامات کرنے پڑتے ہیں.

    تیسرے سوال کا جواب پہلے اور دوسرے سوال میں مل سکتا ہے

    پاکستان میں عمومی طور پر (ما سواۓ) چند ایک سیاست داں چھوڑ کر) سیاست ایک شوق ہے، ایک مشغلہ ہے . ہمارے معاشرے کے اقدار اور تاریخ میں حکمران اور محکومیت ہماری زندگی کا ایک اٹل حصہ ہیں اور شاید اسی وجہ سے ہماری سیاست میں اکثر عمل داخل ان لوگوں کا ہوتا ہے جو امیر ہوں، جاگیردار ہوں، سردار ہوں . جہاں دروازہ کھولنے اور سلام کرنے کے لئے آدمی مختص ہو وہاں سیاست میں صرف عوامی فلاح کا حصول ایک دیوانے کا خواب ہی ہو سکتا ہے

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  JMP.
    #17
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    I have no sympathy with the main character of the story. He is more stupid than idealist. I understand there are some people who are more extrovert than others. They enjoy human interaction. If they help someone people are thankful and that launches their political career. I have few cousins and friends like this. @ghost protocol bhai may describe them as sincere, innocent, idealist. To me all these adjectives are misleading. They are simply stupid with well below par intelligence. I tend to agree with blacksheep of such people are at helm things would be even more disastrous. Politics and public service is serious business. At its pinnacle public servants overrule all sections of society Doctor, Engineers, Lawyers, Businessmen, Military, Clergy, Scientists, Atheletes you name it. They sign off on policies that define the domains, ethics, protocol for everyone else. How is it possible we have dedicated training in formative years for doctors, engineers, lawyers, soldiers, artists but when it comes to politics it all starts and end at some extrovert germs. Obama may have some likability traits that Zeeshan had, can speak well, good listener, feel comfortable in mingling, humble background. But he found out early to be a public servant he needs education first. He went to community college then NYU then Harvard and then started community organization work. Zeeshan started and ended with community organization. No wonder he found himself in missing persons instead of power corridors.

    Public service is by-product the primary goal is getting to power. If it’s the other way around one can be social activist like Edhi. That’s where Zeeshan faulted too. Political activists primary focus should always be getting to power and stay in power, that will give him more access to resources to efficiently help public with their issues.

    شیرازی صاحب۔۔۔۔۔

    آپ کی ذیشان نامی کردار کے حوالے سے پوسٹ سے متفق ہوتے ہوئے مَیں ایک اور پہلو کی طرف بات کروں گا۔۔۔۔۔

    پہلا یہ کہ ایسے لوگ جو عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں تو پھر یہ اُن کی سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اور جب عوامی فلاح بہبود، سیاست کے ساتھ مل ترجیحی نکتہ بن جائے تو اِس ملاپ کا پہلا نشانہ معاشرے میں شخصی آزادیاں(خصوصاً آزادیِ اظہار) بنتی ہیں۔۔۔۔۔

    کیونکہ معاشرے میں شخصی آزادیاں یا عوامی فلاح میں ایک کو چُننا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ آپ دونوں کو ایک وقت میں ترجیح نہیں دے سکتے۔۔۔۔۔

    دُنیا کے جن جن حصوں میں کمیونزم کے تجربات ہوئے، وہاں آپ یہ مظاہرہ دیکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔

    لیکن اگر عوامی فلاح کو ہی ترجیح دی جائے تو پھر ایک بڑا مسئلہ اور سامنے آتا ہے۔۔۔۔۔ ذیشان نامی کردار میں جو دیانت داری اور سچائی ہے، وہ دیانتداری اور سچائی پھر مسئلہ بن جاتی ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ مَیں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگ اپنی سوچ کے دُرست ہونے کے بارے میں اتنے پُریقین ہوتے ہیں کہ کوئی دوسری مخالف سوچ کو پنپنے نہیں دیتے۔۔۔۔۔ کمیونسٹ ریاستوں میں مختلف سوچ رکھنے والوں کو اَینیمی آف دی اسٹیٹ کہا جاتا تھا۔۔۔۔۔ سائیبیریا میں لاکھوں لوگ مختلف سوچ رکھنے کی وجہ سے دفن ہیں۔۔۔۔۔ ایک بڑی ہائی وے کو ہڈیوں کا روڈ بھی کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔

    کچھ عرصہ پہلے مَیں نے ملٹن فریڈمین کے حوالے سے ایک تحریر لکھی تھی جس میں ہٹلر اور مسولینی کا تقابل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

    ملٹن فریڈمین نے ایک دفعہ دوسری جنگِ عظیم کے حوالے سے دو اتحادی شخصیتوں کے درمیان بڑا ہی خوبصورت تقابل کیا تھا۔۔۔۔۔ ہٹلر اور مسولینی کے درمیان۔۔۔۔۔ فریڈمین کا کہنا تھا کہ مسولینی جو کہتا تھا اُس پر یقین نہیں رکھتا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ ہٹلر جن باتوں کا نظریات کا پرچار کیا کرتا تھا اُن پر بہت یقین بھی رکھتا تھا۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ہم انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے حوالے سے دوسری جنگِ عظیم کو دیکھیں تو ہٹلر نے بڑی تباہی پھیلائی مسولینی کی نسبت۔۔۔۔۔ وہ یہودیوں سے دُنیا کو صاف کرنا چاہتا تھا لہٰذا اُس نے لاکھوں یہودی مار دیے۔۔۔۔۔۔

    مَیں اِس پہلو کو دیانت داری کا تاریک رُخ بھی کہتا ہوں۔۔۔۔۔ میرے ذاتی خیال میں یہ ایک بڑا ہی عجیب پیراڈوکس یا اشکال ہے۔۔۔۔۔

    اِسی وجہ سے میرا یہ سمجھنا ہے کہ سیاست اور عوامی فلاح و بہبود کو کبھی ملانا نہیں چاہئے۔۔۔۔۔

    دُنیا کی مدر ٹریساؤں اور ایدھیوں کو کبھی بھی سیاست میں نہیں آنا چاہئے۔۔۔۔۔

    اگر کسی کو عوام کی فلاح و بہبود کا شوق ہے تو ایدھی یا مدر ٹریسا بنے، وزیرِ اعظم یا صدر نہ بنے۔۔۔۔۔ مگر عمران خان۔۔۔۔۔ اب کیا کہوں۔۔۔۔۔

    اِسی طرح ایک اور اصول کہ کاروبار اور چیریٹی کو کبھی نہیں ملانا چاہئے۔۔۔۔۔ اِن دونوں کو ہمیشہ الگ الگ رکھنا چاہئے۔۔۔۔۔

    #18
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2360
    • Total Posts: 2375
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    صبح آپ کو ایک مشورہ بھی دیا تھا کہ تمام اقساط کو ایک ہی صفحہ میں لکھیں۔۔۔۔۔

    اب خود دیکھ لیں کچھ تبصرے ایک صفحہ پر ہیں اور کچھ دوسرے صفحہ پر ہیں۔۔۔۔۔

    مگر آپ کی خوئے ڈھٹائی کو تو ایک دُنیا خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔۔۔۔۔

    ;-)   :cwl:   ;-)

    Ghost Protocol

    #19
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 4508
    • Total Posts: 4648
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔ یہاں آپ کا فی الوقت مجھ سے سوالات کرنا بنتا نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور یہاں کوئی مفروضہ پر بات نہیں ہورہی۔۔۔۔۔ کیا میرے جوابات کی مدد سے آپ اپنا جواب تیار کریں گے۔۔۔۔۔ نہیں ناں۔۔۔۔۔ تو پھر میرے جوابات کی اِس وقت کیا اہمیت رہتی ہے۔۔۔۔۔ آپ کو تو صرف اپنی رائے دینی چاہئے۔۔۔۔۔ آپ سوالات پر اپنی رائے دیں گے۔۔۔۔۔ اِس طرح مکالمہ آگے بڑھتا ہے پھر میں بھی اپنی رائے دوں گا۔۔۔۔۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ کچھ سوالات پوچھے جائے موقف جاننے کیلئے لیکن آپ اُلٹا سوال پوچھنے والے پر ہی سوال اُلٹاتے رہیں۔۔۔۔۔ کسی بھی سنجیدہ بحث و مباحثہ میں یہ حرکت اچھی تصور نہیں کی جاتی۔۔۔۔۔ چندا۔۔۔۔۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کر طنزیہ جملہ تو فوراً دماغ میں آگیا تھا لیکن پھر سوچا کہ وعدہ کیا ہے ذرا نبھا لوں۔۔۔۔۔ ;-) :cwl: ;-)

    بلیک شیپ صاحب،
    عموما مکالمہ انسان کسی اختلافی یا غیر مشترک نکتہ کو لے کر کرتا ہے اس اختلافی نکتہ کو سمجھنے کے لئے دونوں طرف کے نکتہ نگاہ کا واضح ہونا ضروری ہے. میں نے تو آپ کو کسی مکالمہ کی دعوت نہیں دی ہے اگر آپ نے مکالمہ شروع کرنا ہے تو مجھے اس پر اعتراض بھی نہیں مگر مناسب بات یہی ہے کہ اپنا موقف واضح کردیں.

    :bigthumb: :bigthumb:   :bigthumb:

    #20
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: سیاسی کارکن-قسط اول

    بلیک شیپ صاحب، عموما مکالمہ انسان کسی اختلافی یا غیر مشترک نکتہ کو لے کر کرتا ہے اس اختلافی نکتہ کو سمجھنے کے لئے دونوں طرف کے نکتہ نگاہ کا واضح ہونا ضروری ہے. میں نے تو آپ کو کسی مکالمہ کی دعوت نہیں دی ہے اگر آپ نے مکالمہ شروع کرنا ہے تو مجھے اس پر اعتراض بھی نہیں مگر مناسب بات یہی ہے کہ اپنا موقف واضح کردیں. :bigthumb: :bigthumb: :bigthumb:

    ویسے دعوت دینے سے آپ انکار نہیں کر سکتے۔ جو کوئی تھریڈ بناتا ہے وہ مکالمے کی دعوت ہی تو دے رہا ہوتا ہے ۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!