Thread: سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

Home Forums Internationl News سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

This topic contains 0 replies, has 1 voice, and was last updated by  barca 9 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 101 times

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

    سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دیامریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر لگائی پابندی کو مکمل طور پر نافذ العمل قرار دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے نو میں سے سات ججوں نے  اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد اس معاملے کو اب اس ہفتے سان فرانسسکو، کیلیفورنیا اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سنا جائے گا۔صدرٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ جن ممالک کے شہریوں پر امریکہ آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہری شامل تھے ۔امریکی انتظامیہ کو چاڈ، ایران، لیبیا، شام، سومالیا اور یمن سے سفر کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے اب بھی قانونی چیلنج موجود ہیں۔http://www.pakistan24.tv/2017/12/05/8045

Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation