Thread: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

Home Forums Siasi Discussion سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

This topic contains 17 replies, has 7 voices, and was last updated by  barca 8 months ago. This post has been viewed 407 times

Viewing 18 posts - 1 through 18 (of 18 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 269
    • Posts: 1926
    • Total Posts: 2195
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    https://pbs.twimg.com/media/DRFM1gaWkAAprjJ.jpgسپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیاسپریم کورٹ نے 80 صفحات کے تفصیلی فیصلے میں جہانگیرترین کو نااہلی قرار دینے کی وجوہات بتادیں۔فیصلے میں کہاگیا ہے کہ جہانگیرترین کے وکیل کے اس اعتراض کی کوئی وقعت نہیں کہ یہ درخواست کو ورانٹو نوعیت کی ہے اس لیے قابل سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق عدالت کے سامنے موجود ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہم اس دلیل سے بھی مطمئن نہیں کہ یہ درخواست اسی طرح کی اس درخواست کے جواب میں دائر کی گئی ہے جو عمران خان نے نوازشریف کے خلاف دائر کی یا یہ کوئی پراکسی درخواست ہے جو کسی اور کو فائدہ پہنچانے کیلئے دائر کی گئی ، اور یہ کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس کے پیچھے کوئی مذموم مقاصد تھے۔ ہم خاص طور پر یہ قرار دیتے ہیں کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے عدالت کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے اختیارکو چیلنج نہیں کیا، اسی طرح یہ بھی نہیں کہاگیاکہ جہانگیر ترین عوامی عہدے دار نہیں۔عدالت نے قرار دیاہے کہ جہانگیر ترین نے شائنی ویو لمیٹڈ آف شور کمپنی بنائی جس کے پاس لندن کے ہائیڈ ہاﺅس کے بارہ ایکڑ اراضی قانونی طور پرتھی لیکن دراصل جہانگیرترین ہی اس جائیداد کے اصل مالک ہیں۔ جہانگیر ترین نے ہائیڈ ہاﺅس کی اراضی خریداری اور تعمیر کیلئے مختلف اوقات میں پاکستان سے پچاس کروڑ روپے غیرملکی کرنسی میں تبدیل کرکے بھیجے۔جہانگیر ترین نے شائنی ویو کمپنی اور ہائیڈ ہاﺅس کبھی کسی ٹرسٹ کو منتقل نہیں کیا اس لیے یہ ان کا اثاثہ ہے جس کو وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں دکھانے میں ناکام رہے جب وہ لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کا الیکشن لڑ رہے تھے۔ اس لیے وہ دیانتدار نہیں رہے اور ان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جاتا ہے جس کو عوامی نمائندگی کے قانون کی شق ننانوے ون ایف کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے۔ اس کے علاوہ جہانگیر ترین نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں واضح طور پر کہاتھا کہ ان کا ٹرسٹ میں کوئی مفاد نہیں جس کے پاس شائنی ویو کمپنی اور ہائیڈ ہاﺅس ہے، تاہم عدالت میں جہانگیرترین کی جانب سے ہی جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اس ٹرسٹ کے تاحیات فائدہ اٹھانے والے شخص ہیں اس لیے یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے کھلی غلط بیانی ہے جو کسی دیانتدار شخص کا کام نہیں۔ اسی وجہ سے سپریم کورٹ مندرجہ بالابیان کی گئی دوجوہات جہانگیر ترین نے کہا کہ اس نے اپنے بچوں کو رقم گفٹ کی لیکن وہ گفٹ کبھی بچوں تک پہنچے ہی نہیں بلکہ اس رقم سے یہ گھر خریدا گیا جس کا مالک صرف جہانگیر ترین اور اسکی بیوی ہے (منی لانڈرنگ اور سفید جھوٹ) کی بناء پر جہانگیرترین نااہل قرار دے کر ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو ختم کرتی ہےhttps://pbs.twimg.com/media/DRFhGG8X0AAYSS3.jpghttps://pbs.twimg.com/media/DRFhNW-X0AIBrks.jpghttps://pbs.twimg.com/media/DRFhx3EXcAEG2Xd.jpgSaveSave

    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 592
    • Posts: 4894
    • Total Posts: 5486
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کو ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے، انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں، اس لیے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے، عمران خان نے فلیٹ ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کردیا تھا۔یہ خبر بھی پڑھیے: عمران ،ترین نااہلی کیس : کہاں، کب اور کیا ہوااس قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ فیصلے میں ہونے والی تاخیر پر معذرت چاہتا ہوں، ایک صفحے پر غلطی تھی 250 صفحے پڑھنے پڑے۔چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین الیکشن کمیشن کرے۔عمران خان پر نیازی سروسز لمیٹڈ نام کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پرآف شور کمپنی چھپانے کا الزام تھا۔مقدمے میں عمران خان اور جہانگیر ترین کوآئین کےآرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کرنے کی استدعاکی گئی ۔فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کا کورٹ روم نمبر ایک کھچا کھچ بھرا ہوا تھااوردرخواست گزار حنیف عباسی، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت ن لیگ کے متعدد رہنما عدالت موجود تھے۔عمران خان اور جہانگیر ترین سپریم کورٹ موجود نہیں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کراچی کے دورے کے باعث نہیں آئے، تاہم فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما عدالت میں موجود تھے۔مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے آف شور کمپنی چھپانے، بنی گالا کی جائیداد کی خریداری کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے پر نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔مقدمہ 405دن تک چلا، جس کی 50سماعتوں میں 101گھنٹے کی عدالتی کارروائی ہوئی، جس کے دوران تقریباً 7ہزار دستاویزات پیش کی گئیں۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس نے آبزرویشن دی تھی کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔اس کیس میں عمران خان کے مقدمے کی پیروی نعیم بخاری، جہانگیر ترین کی سکندر مہمند جبکہ حنیف عباسی کی وکیل اکرم شیخ کر رہے تھے۔

    • This reply was modified 8 months ago by  shami11.
    #3
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    #4
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 269
    • Posts: 1926
    • Total Posts: 2195
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    #5
    Alif Noon
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 121
    • Total Posts: 133
    • Join Date:
      11 Jul, 2017
    • Location: Karachi

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    #6
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 269
    • Posts: 1926
    • Total Posts: 2195
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    جہانگیر ترین نے کہا کہ اس نے اپنے بچوں کو رقم گفٹ کی لیکن وہ گفٹ کبھی بچوں تک پہنچے ہی نہیں بلکہ اس رقم سے یہ گھر خریدا گیا جس کا مالک صرف جہانگیر ترین اور اسکی بیوی ہے (منی لانڈرنگ اور سفید جھوٹ)

    #7
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 592
    • Posts: 4894
    • Total Posts: 5486
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    ’نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں‘جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی نااہلی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک ہے۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سہارا دیا ہوا تھا۔ ’سیاست میراتھن ہوتی ہے اور اس میں نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں۔ لیکن جہانگیر ترین پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پی ٹی آئی میں اور زیادہ انویسٹ کریں گے۔‘

    • This reply was modified 8 months ago by  shami11.
    #8
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    #9
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    ’نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں‘ جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی نااہلی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک ہے۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سہارا دیا ہوا تھا۔ ’سیاست میراتھن ہوتی ہے اور اس میں نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں۔ لیکن جہانگیر ترین پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پی ٹی آئی میں اور زیادہ انویسٹ کریں گے۔‘

    کیا نااہل شخص کے جہاز پر سفر کیا جا سکتا ہے؟

    #10
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 592
    • Posts: 4894
    • Total Posts: 5486
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    جی بلکل – بس بندے کو تھوڑا ڈھیٹ ہونا چاہئیں

    کیا نااہل شخص کے جہاز پر سفر کیا جا سکتا ہے؟
    #11
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 9892
    • Total Posts: 10505
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    ’نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں‘ جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی نااہلی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک ہے۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سہارا دیا ہوا تھا۔ ’سیاست میراتھن ہوتی ہے اور اس میں نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں۔ لیکن جہانگیر ترین پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پی ٹی آئی میں اور زیادہ انویسٹ کریں گے۔‘

    شامی بھائیہوسکتا ہے پی ٹی آئی ۔۔والے اس کو چیئرمین بنا دیں ۔۔۔۔ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوگا۔۔۔آئے ۔۔۔۔۔ترین اگر پیس پردہ ہو بھی گیا ۔۔۔تو بھی  از اے نویسٹر اس کی اہمیت کم نہیں ہوگی ۔۔۔۔انیڈ کک اڑ دی برایٹ ساہیٹ ۔۔۔۔۔۔آپکے ڈاکٹر صاحب ۔۔کو بھی آگے انے کا چانس مل جائے۔۔۔بشرطیکہ وہ سردی میں اور  سنگڑ کے ٹائی کے پھندے سے آزادہ نہ  ہوجاہیں

    #12
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 9892
    • Total Posts: 10505
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    جی بلکل – بس بندے کو تھوڑا ڈھیٹ ہونا چاہئیں

    پاکستان میں ڈھیٹائی کی کمی نظر نہیں  آتئی ۔۔ہم ماشاللہ اس معاملے میں خود کفیل ہیں ۔۔

    #13
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 583
    • Total Posts: 618
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    معزز جج صاحب ایک طرف فرماتے ہیں کہ تنخواہ وصول نہ کرنے پہ بھی اثاثہ ہے لیکن دوسری طرف 59 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرانے کے باوجود اپارٹمنٹ اس لئے اثاثہ نہیں کیونکہ عمران خان کے نام ابھی ٹرانسفر نہیں ہوا،  ماشاء الله کیا دلیل ہے

    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 9892
    • Total Posts: 10505
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    معزز جج صاحب ایک طرف فرماتے ہیں کہ تنخواہ وصول نہ کرنے پہ بھی اثاثہ ہے لیکن دوسری طرف 59 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرانے کے باوجود اپارٹمنٹ اس لئے اثاثہ نہیں کیونکہ عمران خان کے نام ابھی ٹرانسفر نہیں ہوا، ماشاء الله کیا دلیل ہے

    ملک صاحب ۔۔۔۔چائے آپ ناراض ہوں ۔۔۔یا آپکو میری باتیں گراں گزریں ۔۔۔لیکن میں آپکو لائیک دینا نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔۔امید ہے آپ اس گستاخی کو در گزر فرمائیں گے ۔۔

    #15
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    معزز جج صاحب ایک طرف فرماتے ہیں کہ تنخواہ وصول نہ کرنے پہ بھی اثاثہ ہے لیکن دوسری طرف 59 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرانے کے باوجود اپارٹمنٹ اس لئے اثاثہ نہیں کیونکہ عمران خان کے نام ابھی ٹرانسفر نہیں ہوا، ماشاء الله کیا دلیل ہے

    نیازی سروسز وی میرے تے پاء دیو – نواز شریفhttps://twitter.com/niyazee26/status/941659608971653120

    #16
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 583
    • Total Posts: 618
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    نیازی سروسز وی میرے تے پاء دیو – نواز شریف

    ویسے بہتر ہو گیا ایک طرح سے ..نون لیگ کے پاس اب ایک نعرہ تو آ گیا کہ نا انصافی ہوئی ہے میاں کے ساتھ اب اس سلوگن کو لے کر پوری الیکشن کمپین چلے گی اور عام آدمی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ عدلیہ یا تجزیہ نگار کیا بول رہے ہیں وہ صرف موازنہ کرتے ہیں کہ فلاں کے ساتھ نرمی ہوئی اور میرے لیڈر کے ساتھ ظلم ہوا .. لہٰذا ٹھپہ پھر شیر پر لگے گا;-)

    #17
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 103
    • Posts: 6228
    • Total Posts: 6331
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    میرے لیے جہانگیر ترین کی سیاست سے نا اہلی کا فیصلہ بھی اتنا ہی قابل مذمت ہے جتنا نواز شریف کی سیاست سے نا اہلی کا ہےکسی سیاستدان کو صرف عوام اپنے ووٹ سے ہی نا اہل کر سکتے ہیں یا پھر آئین کے مطابق یہ اختیار الیکشن کمیشن کا ہےفوج کی لونڈی جوڈیشری کے کسی بے شرم اور بے غیرت جج کو کسی پارلیمنٹیرین کو سیاست سے نا اہل قرار دینے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا ہے

    #18
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1164
    • Posts: 4767
    • Total Posts: 5931
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو نااہل قراردےدیا

    ھاھاھاھاھامہاتما آدھے گھنٹے میں ہی بدل گیاترین کے احسانات بھول گیا

Viewing 18 posts - 1 through 18 (of 18 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation