Thread: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

Home Forums Internationl News سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

This topic contains 38 replies, has 9 voices, and was last updated by  bluesheep 6 days, 1 hour ago. This post has been viewed 724 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 39 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں انڈین فضائيہ کی سٹرائک سے پہلے کی روداد کیا سنائی سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا۔

    انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے انڈیا کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ايئر سٹرائک کی اجازت دے دی۔

    اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ’انٹائر کلاؤڈ کور‘ یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں ٹرینڈ کرنے لگا اور مرزا غالب سے مشابہ مرزا کلاؤڈی نام کا ایک شاعر بھی پیدا ہوگیا جس کا ایک شعر واٹس ایپ گروپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    نریندر مودی کا یہ انٹرویو انڈیا کے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ’نیوز نیشن‘ نامی چینل پر پیش کیا گیا۔ اس انٹرویو کے بعض حصوں کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ہمنوا بہت سارے اکاؤنٹس نے بھی شیئر کیا ہے۔

    بالاکوٹ ایئر سٹرائک کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: ‘میں نے نو بجے (ایئر سٹرائک کی تیاری کے بارے میں) ریویو کیا۔۔۔ پھر 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیا۔۔۔ بہت بارش ہوئی، میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا۔ 12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں۔ بادل ہے جا پائيں گے؟ نہیں جا پائيں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔

    انھوں نے مزید کہا: ’اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے۔ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) تھا۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات۔۔۔ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے۔۔۔ لیکن میں نے کہا اتنا کلاؤڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جایے۔ پھر چل پڑے۔
    انڈیا میں مسلمانوں کے رہنما کہلانے والے اسد الدین اویسی نے پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’سر سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، سر گذارش ہے کہ چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان (لکھیے)۔۔۔ کیا ٹونک پیتے ہیں، آپ کے بٹوے میں ہر شعبے کا فارمولا ہے سوائے جاب، معیشت، صنعتی ترقی، زراعت کے مسائل کے۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کیا: ’مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ ہماری فضائیہ کی بے عزتی ہیں کہ وہ ناواقف اور غیر پیشہ ور ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ اپنے آپ میں ملک مخالف ہے۔ کوئی بھی وطن پرست ایسا نہیں کرے گا۔ جبکہ کانگریس کے ایک ترجمان سلمان انیس سوز نے اپنے مختلف ٹویٹس میں کہا کہ ’شاید کسی نے وزیر اعظم کو ریڈار کے کام کرنے کے نظام کے بارے میں نہیں بتایا۔ یہ قومی سلامتی کا بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ یہ ہنسنے کی بات نہیں ہے۔کشمیری رہنما عمر عبداللہ نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا: پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتا۔ یہ فوجی حکمت عملی کی بہت ہی اہم معلومات ہے اور مستقبل کے ايئر سٹرائکس کی منصوبہ بندی میں یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔بی جے پی نے وزیر اعظم مودی کے انٹرویو کو پروموٹ کرنے کے لیے جو ٹویٹ کی تھی وہ اب وہاں سے ہٹا لی گئی ہے۔ اس کے ہٹائے جانے پر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا: لگتا ہے کہ ٹویٹ بادلوں میں کھو گئی۔ خوش قسمتی سے اس کے سکرین شاٹ تیر رہے ہیں۔کی فیس بک پر پوسٹ سے آگے جائیں
    فیس بک پر سابق ایئرفوس پائلٹ راجیو تیاگی نے بادل پر ایک مضمون ہی لکھ ڈالا۔انھوں نے لکھا: ۔۔۔ بالاکوٹ کا حملہ بالکل ہی صفر اوکٹا بادل کے پردے میں ہوا۔ (آسمان کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور بادل کی چادر کو اوکٹا میں بیان کیا جاتا ہے۔ اگر پرواز کی بلندی پر دھندھلا کیومولو نمبس (سی بی) تھا تو کوئی بھی کمانڈر اس سے گذرنا نہیں چاہے گا۔ اور زمین سے اس قدر نزدیک آپ کو تباہ ہونے کے لیے دشمن کے نشانے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار پھر مودی نے بے تکی بات کی ہے۔۔۔گلوگار وشال دادلانی نے ٹویٹ کیا: مودی جی ایک شہری کی جانب سے چھوٹی سی گزارش ہے۔ سائنس حقیقی چیز ہے۔ بولنے سے پہلے کسی قابل آدمی سے مشورہ کر لیں۔ ہندوستانیوں کو دنیا کی نظروں میں شرمندہ نہ کریں۔ کم سے کم اس وقت تک جب تک کہ (انتخابی) نتائج کا اعلان نہیں ہو جاتا۔ آپ ابھی ہمارے وزیر اعظم ہیں۔ کم سے کم اس بات کا خیال رکھیں کہ انڈیا کی کتنی عزت ہے۔واٹس ایپ پر مرزا کلاؤڈی کا جو شعر شیئر کیا جا رہا ہے وہ کچھ اس طرح ہے۔جملہ ہی پھینکتا رہا پانچ سال کی سرکار میں

    سوچا تھا کلاؤڈی ہے موسم، نہیں آؤں گا راڈار میں

    واٹس ایپ پر ایک فائٹر طیارے میں مودی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے: ’سنو سڑک سے چلتے ہیں۔ ان کے ریڈار کو لگے کا کہ بس آ رہی ہے۔بہر حال کینیڈا کی حکومت کے ایک دستاویز میں راڈار کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ریڈار کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے موسموں میں بادلوں کی چادر کے پرے کی چیزوں کا پتہ چلا لیتا ہے۔جبکہ ریڈار کی تعریف اس طرح کی جاتی ہے راڈار مختلف قسم کی چیزوں کو الیکٹرو میگنیٹک سینسر کے ذریعے پتہ چلاتا ہے، اسے ٹریک کرتا اور اس کی شناخت کرتا ہے۔ اسے چیز کی طرف الیٹرومیگنیٹک توانائی ٹرانسمٹ کرکے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ چیز کو ہدف کہا جاتا ہے۔وہ دوسرے آپٹیکل اور انفرا ریڈ آلات کے مقابلے اپنے ہدف کا خراب موسم میں بھی اس کی رینج اور دوری کا درستگی کے ساتھ پتہ لگاتا ہے

    https://www.bbc.com/urdu/regional-48242406

    • This topic was modified 1 week, 1 day ago by  الشرطہ.
    #2
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    ماشااللہ ۔۔۔یہ حالت ہے انڈیا کے وزیراعظم کی ۔۔۔پتہ نہیں قسمت بھی کن کن لوگوں پر مہربان ہوجاتی ہے ۔۔۔ایک میں ہوں کراچی میں رینجرر  کا افسر ہونے کی دعا مانگی تھی  وہ بھی پوری نہیں ہوئی ۔۔۔ورنہ  خود ساختہ لنگڑے لولے تو دور کی بات ہے  پیدائشی لنگڑے لولے اگر سیدھے چلنا شروع نہ ہوتے تو پھر مجھے آپ بے شک وزیراعظم بنا دیتے ۔

    بھگوان دی کرپا نال  دن دیہاڑے مودی کو تارے ضرور نظر آئے ہیں ۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  SaleemRaza.
    #3
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4970
    • Total Posts: 5028
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    #4
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6289
    • Total Posts: 6939
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اگر آج ان کے پاس سپیڈ کی لائٹ والی ٹیکنالوجی ہوتی تو ایسے بلنڈر نہ مارتے

    #5
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اگر آج ان کے پاس سپیڈ کی لائٹ والی ٹیکنالوجی ہوتی تو ایسے بلنڈر نہ مارتے

    شامی بھائی ۔۔

    مودی صاحب کہہ رے ہیں ۔کہہ میرے من میں آیا کہہ بارش میں طیارے نظر نہئں  آئیں گے ۔۔لیکن بھگوان دی کرپا نال پاکستان کو رات میں طیارے نظر آگئے اور ہم کو دن میں تارے ۔۔۔

    ویسے جس دن پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے تھے ادس دن پاکدتانی ائر فورس نے انڈیا کے کچھ اسحلہ ڈپو کے اس پاس مزائل بھی مارے تھے اور ایک جگہ ان کا آرمی چیف ۔۔پین دی سری اور کچھ ٹاپ کے جنرل بھی موجود تھے  ۔۔۔۔جن کے پاس پاکستان نے فائر مارے تھے ۔۔اس دن سے انڈیا کا ارمی چیف  کہیں پر نظر نہیں  آیا ۔۔۔کہیں پاکستان نے ان کے چیف کو تو کھڈے نہیں لگا دیا ۔۔۔آپ کے پاس کوئی خبر ہے تو بتائیں

    #6
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 299
    • Posts: 6792
    • Total Posts: 7091
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    کیا وجہ ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے وزیراعظم بیان دے کر پھنس جاتے ہیں؟

    شائد بزرگوں کی پہلے تو لو پھر بولو والی نصیحت چھوڑنے کی وجہ سے ان کے ساتھ ایسا ہورہا ہے

    #7
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    کیا وجہ ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے وزیراعظم بیان دے کر پھنس جاتے ہیں؟ شائد بزرگوں کی پہلے تو لو پھر بولو والی نصیحت چھوڑنے کی وجہ سے ان کے ساتھ ایسا ہورہا ہے

    یہ اتفاقیہ وزیراعظم بننے لوگ ہیں ۔۔۔۔بہت سوچ سمجھ کر بونگی مارتے ہیں ۔۔۔۔۔اس سے تو ہمارا وزیراعظم میاں نوازشریف لاکھ درجے بہتر تھا۔۔نہ کبھی کوئی بیان دیا اور نہ کبھی پھنسنے کی نوبت آئی ۔۔۔

    #8
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 299
    • Posts: 6792
    • Total Posts: 7091
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    یہ اتفاقیہ وزیراعظم بننے لوگ ہیں ۔۔۔۔بہت سوچ سمجھ کر بونگی مارتے ہیں ۔۔۔۔۔اس سے تو ہمارا وزیراعظم میاں نوازشریف لاکھ درجے بہتر تھا۔۔نہ کبھی کوئی بیان دیا اور نہ کبھی پھنسنے کی نوبت آئی ۔۔۔

    نواز شریف کو رعایت دی تھی مگر اس کو چکی پیسنے کا شوق تھا جو انگلینڈ سے واپس چلا آیا ورنہ اسحاق ڈار اور اب شہباز بھی سکون کررہے ہیں اب اس کے لئے یہی بہتر ہے کہ آرام سے بیٹھ کر چار چھ ماہ گزار لے حکومت جس تیزی سے ترقی کررہی ہے اتنا وقت بھی زیادہ لگ رہا ہے

    #9
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6289
    • Total Posts: 6939
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    آئی پی ایل چل رہی ہے بھائی ، انڈیا میں ہر کوئی بزی ہو جاتا ہے

    شامی بھائی ۔۔ مودی صاحب کہہ رے ہیں ۔کہہ میرے من میں آیا کہہ بارش میں طیارے نظر نہئں آئیں گے ۔۔لیکن بھگوان دی کرپا نال پاکستان کو رات میں طیارے نظر آگئے اور ہم کو دن میں تارے ۔۔۔ ویسے جس دن پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے تھے ادس دن پاکدتانی ائر فورس نے انڈیا کے کچھ اسحلہ ڈپو کے اس پاس مزائل بھی مارے تھے اور ایک جگہ ان کا آرمی چیف ۔۔پین دی سری اور کچھ ٹاپ کے جنرل بھی موجود تھے ۔۔۔۔جن کے پاس پاکستان نے فائر مارے تھے ۔۔اس دن سے انڈیا کا ارمی چیف کہیں پر نظر نہیں آیا ۔۔۔کہیں پاکستان نے ان کے چیف کو تو کھڈے نہیں لگا دیا ۔۔۔آپ کے پاس کوئی خبر ہے تو بتائیں
    #10
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    نواز شریف کو رعایت دی تھی مگر اس کو چکی پیسنے کا شوق تھا جو انگلینڈ سے واپس چلا آیا ورنہ اسحاق ڈار اور اب شہباز بھی سکون کررہے ہیں اب اس کے لئے یہی بہتر ہے کہ آرام سے بیٹھ کر چار چھ ماہ گزار لے حکومت جس تیزی سے ترقی کررہی ہے اتنا وقت بھی زیادہ لگ رہا ہے

    اگر کسی کو شک ہے کہہ یہ حکومت گر جائے گی تو خام خیالی دل سے نکال دے ۔۔۔۔۔دوسرا اگر حکومت گر بھی گئی ۔تب بھی میاں صاحب کے اب اقتدار میں آنے کے کوئی چانس نہیں ہیں ۔۔۔اور یہ میاں صاحب کو بھی پتہ ہے  کرسی تک لانے والے  کرسی سے دور کرنا بھی جانتے ہیں جس دن میاں صاحب نے ۔۔نیو کمر ۔۔۔کے مشورے چھوڑ کر بزگوں  کے کہنے پر عمل کیا اس دن زندگی سہل  ہو جائے گی ۔

    • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  SaleemRaza.
    #11
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 299
    • Posts: 6792
    • Total Posts: 7091
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اگر کسی کو شک ہے کہہ یہ حکومت گر جائے گی تو خام خیالی دل سے نکال دے ۔۔۔۔۔دوسرا اگر حکومت گر بھی گئی ۔تب بھی میاں صاحب کے اب اقتدار میں آنے کے کوئی چانس نہیں ہیں ۔۔۔اور یہ میاں صاحب کو بھی پتہ ہے کرسی تک لانے والے کرسی سے دور کرنا بھی جانتے ہیں جس دن میاں صاحب نے ۔۔نیو کمر ۔۔۔کے مشورے چھوڑ کر بزگوں کے کہنے پر عمل کیا اس دن زندگی سہل ہو جائے گی ۔

    اس میں کوی دوراےنہیں  کہ اسٹیبلشمینٹ اب پرانے بندوں کی بجاے نئے گھوڑے میدان میں لانا چاہتی ہے کیونکہ دور بدل گیا ہے ففتھ جنریشن دور چل رہا ہے، لیکن جو جھٹکا پہلے سال ہی ملا ہے اس کے بعد اسٹیبلشمینٹ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ نئے گھوڑوں کا رسک بہت بڑا اور نقصان دہ ہوسکتا ہے اسی لیے فوری طور پر داخلہ اور خزانہ کے نئےگھوڑے پیچھے ہٹا کر پرانے بندے لاے گئے ہیں

    #12
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1782
    • Total Posts: 1797
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    ایک میں ہوں کراچی میں رینجرر کا افسر ہونے کی دعا مانگی تھی وہ بھی پوری نہیں ہوئی

    اچھا ہوا یہ خواہش پوری نہیں ہوئی ورنہ یہاں اِس فورم پر اور بھی زیادہ عقیدتمندانہ رنڈی رونا مَچتا۔۔۔۔۔

    :cwl: ;-) :cwl:

    • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  blacksheep.
    #13
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اچھا ہوا یہ خواہش پوری نہیں ہوئی ورنہ یہاں اِس فورم پر زیادہ عقیدتمندانہ رنڈی رونا مَچتا۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl:

    :lol: :lol: :lol: :lol: :tape:

    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اس میں کوی دوراےنہیں کہ اسٹیبلشمینٹ اب پرانے بندوں کی بجاے نئے گھوڑے میدان میں لانا چاہتی ہے کیونکہ دور بدل گیا ہے ففتھ جنریشن دور چل رہا ہے، لیکن جو جھٹکا پہلے سال ہی ملا ہے اس کے بعد اسٹیبلشمینٹ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ نئے گھوڑوں کا رسک بہت بڑا اور نقصان دہ ہوسکتا ہے اسی لیے فوری طور پر داخلہ اور خزانہ کے نئےگھوڑے پیچھے ہٹا کر پرانے بندے لاے گئے ہیں

    میں نے توپہلے کہا ہے کہہ آپکو تو ہر علوم پر ملکہ حاصل ہے اج اگر فورم پر سب سے سیانے بندے کے  لیے ووٹنگ کی جائے تو آپکا نمبر پہلا ہو گا ۔۔۔۔۔کسی بھی ٹاپک پر آپ سے جتنا   مشکل نہیں بلکہ ۔۔میں ۔۔کے پاوئے سے اٹھانا ناممکن بھی ہے

    • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  SaleemRaza.
    #15
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9853
    • Total Posts: 9987
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    میں سمجھتا تھا کہ پھدو لوگ امریکہ اور پاکستان میں ہی حکمران بنے ہوئے ہیں

    بھارت بھی اس معاملے میں ہم سے پیچھے نہیں ہے

    #16
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9853
    • Total Posts: 9987
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    شامی بھائی ۔۔ مودی صاحب کہہ رے ہیں ۔کہہ میرے من میں آیا کہہ بارش میں طیارے نظر نہئں آئیں گے ۔۔لیکن بھگوان دی کرپا نال پاکستان کو رات میں طیارے نظر آگئے اور ہم کو دن میں تارے ۔۔۔ ویسے جس دن پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے تھے ادس دن پاکدتانی ائر فورس نے انڈیا کے کچھ اسحلہ ڈپو کے اس پاس مزائل بھی مارے تھے اور ایک جگہ ان کا آرمی چیف ۔۔پین دی سری اور کچھ ٹاپ کے جنرل بھی موجود تھے ۔۔۔۔جن کے پاس پاکستان نے فائر مارے تھے ۔۔اس دن سے انڈیا کا ارمی چیف کہیں پر نظر نہیں آیا ۔۔۔کہیں پاکستان نے ان کے چیف کو تو کھڈے نہیں لگا دیا ۔۔۔آپ کے پاس کوئی خبر ہے تو بتائیں

    رضا بھائی

    پاکستان کو رات کو بھارتی طیارے نظر آئے ہوتے تو انہیں مار نہ گراتے؟

    بھارتی طیارے لائن آف کنٹرول سے داخل ہو کر بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ میں بم گرا کر چلے گئے اور ہمارے فوجی منہ پر لحاف لیکر سوئے رہے

    بھارت نے کم از کم اتنی غیرت تو دکھائی ہے کہ اپنے ملک کی سرحدوں میں داخل ہونے والے طیاروں کا پیچھا تو کیا ہے

    #17
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    رضا بھائی پاکستان کو رات کو بھارتی طیارے نظر آئے ہوتے تو انہیں مار نہ گراتے؟ بھارتی طیارے لائن آف کنٹرول سے داخل ہو کر بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ میں بم گرا کر چلے گئے اور ہمارے فوجی منہ پر لحاف لیکر سوئے رہے بھارت نے کم از کم اتنی غیرت تو دکھائی ہے کہ اپنے ملک کی سرحدوں میں داخل ہونے والے طیاروں کا پیچھا تو کیا ہے

    باوا جی

    آپکے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو بات ٹھیک ہے لیکن حقیقت یہ بھی ہے ۔۔کہہ وہ پاکستان کے اندر آئے  ۔۔اگر پاکستانی فضائیہ ان کا پیچھا نہ کرتی تو وہ آپنا پلے لوڈ  آپنے ساتھ لے جاتے وہاں پہاڑی پر نہ گرا کر چلے جاتے ۔۔۔۔بردل شخص کی نشانی ہی رات کو چھپ کر وار کرنا ہوتا ہے ۔۔یہاں مودی  خود کہہ رہا ہے کہہ میں  نے رات  غالبا بارہ بجے کیا کہہ جاو ۔۔۔۔۔اور یہ چلے گئے ۔۔۔لیکن دوسرے دن باقدہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا ۔۔۔اور پھر پاکستان نے دن دیہاڑے ان کی ۔۔کھومب اتاری تھی اور ساری دنیا نے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔اور مانا بھی تھا کہہ پاک فضائیہ نے انڈیا کی بینڈ بجا دی ہے ۔۔

    #18
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11425
    • Total Posts: 12070
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    لگتا ہے اج فورم کی نوک پلک عاطف بھائی پھر سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں خیر نال 50 کے قریب قوٹ میرے حصے آئی ہیں ۔۔۔

    یہ بلند رتبہ جسے ملا ۔۔۔۔اڈمن تیرا کرم ہے بات ابتک بنی ہوئی ہے

    @host

    #19
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    لگتا ہے اج فورم کی نوک پلک عاطف بھائی پھر سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں خیر نال 50 کے قریب قوٹ میرے حصے آئی ہیں ۔۔۔ یہ بلند رتبہ جسے ملا ۔۔۔۔اڈمن تیرا کرم ہے بات ابتک بنی ہوئی ہے @host

    SaleemRazasahib

    محترم سلیم رضا صاحب

    مجھے اس محفل کی خلائی مخلوق نے ایک سو اٹھارہ (١١٨) ووٹوں سے نوازا ہے . آپ عوامی مقبولیت رکھ کر بھی مجھ سے پیچھے کر دئیے گئے

    اس لئے تو میں اس محفل کی اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں اور نتیجہ میرے حق میں آیا

    #20
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 209
    • Posts: 3832
    • Total Posts: 4041
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے نظر نہیں آئیں گے ۔۔نندر مودی

    اس بیان سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کے بھارتی ہم سے بہت آگے ہیں. ہم اس طرح کے ذہین انسانوں کو صرف وزیر سائنس بناتے ہیں بھارتی تو وزیر اعظم بنا دیتے ہے گو وزیر اعظم کو خود بھی پتا ہے اور کہتا ہے کے اس کی اہلیت چوکیداری کی ہے وزیر اعظم کی نہیں مگر یہ بھارتی کب کسی کی سنتے ہیں

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 39 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation