Thread: سلاجیت

Home Forums Health Knowledge سلاجیت

This topic contains 0 replies, has 1 voice, and was last updated by  Sohail Ejaz Mirza 5 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 149 times

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: سلاجیت

    Asphaltسلاجیت۔

    مخزن المفردات میں درج نام مندرجہ ذیل ہیں۔

    (کمارو (سندھی)، حجر الموسیٰ (عربی، (Asphalt)انگریزی

    ماہیت۔ایک قِسم کی سیاہ رطوبت ہے جوپاکِستان اور افغانِستان کے پہاڑوں میں شگافوں سے رِستی ہے۔

    مِزاج۔دوسرے درجہ میں گرم اور دوسرے میں ہی خُشک بھی ہے۔

    افعال۔مقویِ بدن، مقویِ معدہ، گُردہ و مثانہ، مقویِ باہ، مؤلد و مغلّظ منی، قاطع بلغم، قاطع کِرم شِکم، مفتت سنگ گُردہ و مثانہ۔

    اِستعمال۔ سلاجیت تقویتِ باہ اور تولید و تغلیظ منی اور سوزاک و قرعہ کے لیےتنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ گولیاں یا سفوف بنا کر بکثرت اِستعمال کی جاتی ہے۔

    مرض جریان کی جُملہ اقسام کو فائدہ بخشتی ہے۔ چونکہ مقوی گُردہ و مثانہ ہےلہٰذاامراض سلسل البول اور ذیابطیس میں مُستعمل ہے۔

    نفع خاص۔مقوی باہ اور عضاء

    مُضر۔گرم مزاجوں کے لیے مُضر ہے

    مُصلح۔ دودھ اور اشیاء رطب۔

    بدل۔مومیائی

    مِقدار خوراک۔نِصف ماشہ (تقریباً 500 مِلی گرام)سے ایک ماشہ (ایک گرام) تک۔

    اراکینِ دانشگردی سے التماس ہے اِس دھاگے پر مُتعلقہ سوالات اور استفسار کے علاوہ کُچھ بھی پوسٹ نہ کریں۔بہت شکریہ

Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation