Thread: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

Home Forums Siasi Discussion سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

This topic contains 5 replies, has 4 voices, and was last updated by  Believer12 2 months ago. This post has been viewed 146 times

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں ’سبوتاژ‘ کیے جانے والے آئل ٹینکرز میں سے دو کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور ان دونوں بحری جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

    متحدہ عرب امارت نے اتوار کو کہا تھا کہ بحیرۂ عرب میں خلیج عمان کے علاقے میں چار کشتیوں کو مبینہ طور پر ’سبوتاژ‘ کرنے کی کوثشش کی گئی ہے تاہم حکام نے نہ ہی اس بارے میں مزید تفصیلات دی تھیں اور نہ ہی کسی پر اس حملے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

    تاہم سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفلیح نے کہا ہے کہ فجیرہ کے ساحل سے دور کھلے سمندر میں دو سعودی ٹینکرز کو ’سبوتاژ حملے‘ کا نشانہ بنایا گیا۔

    سعودی وزیر نے ان تیل بردار جہازوں کی شناخت تو ظاہر نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ان جہازوں کو ‘خاصا نقصان‘ پہنچا ہے۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے تیل بردار بحری جہازوں میں سے ایک سعودی عرب آ رہا تھا جہاں اس پر امریکہ بھیجا جانے والا سعودی خام تیل لادا جانا تھا۔

    خالد الفلیح نے کہا کہ ’خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان یا تیل کا رساؤ نہیں ہوا تاہم اس سے دونوں بحری جہازوں کے ڈھانچے کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔‘

    خیال رہے کہ جس علاقے میں سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا وہ تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کا اہم بحری راستہ ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے سبوتاژ کی کوششوں کو ‘خطرناک پیش رفت’ قرار دیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مستقبل میں ‘اس طرح کی کوششوں کو روکنے’ کی اپیل کی ہے۔

    اس سے قبل اتوار کو متحدہ عرب امارت میں فجیرہ کی حکومت نے بندرگاہ پر دھماکوں کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

    امریکہ نے ایران کے تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے اور تمام ممالک سے ایرانی تیل نہ خریدنے کی اپیل کی ہوئی ہے۔

    ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے سبب اس علاقے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں امریکہ نے علاقے میں اپنا جنگی بیڑا روانہ کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے اپنے جنگی بیڑے کی خطے میں تعیناتی کا سبب امریکی فورسز کو ایران کی جانب سے خطرہ بتایا ہے۔

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    ایران امریکہ اور سعودیہ کے درمیان کشیدگی اپنی انتہا کو پنہچ چکی ہے، لگتا ہے کہ پاکستان کے انتہای قریب ایک اور ہولناک جنگ شروع ہونے کو ہے

    صورتحال اس قدر کشیدہ ہے کہ ایرانی صدر نے بھی اس کا اقرار کیا ہے بلکہ انتہای بے وقوفانہ حرکت کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا یعنی امریکی جہازوں پر حملہ کرنے کا اشارہ دیا تھا، لگتا ہے اس بات پر عمل بھی کردیا گیا ہے، حالات انتہای خراب ہوگئے ہیں اور جنگ کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں خاص کر اس واقعہ کے بعد

    #3
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 13
    • Posts: 268
    • Total Posts: 281
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    ایرانی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے ایران کے عوام تنگ آچکے ہیں اس جہالت اور رجت پسندی سے، ایک حد ہوتی ہے مگر ایران کی جاہلانہ اور دقیانوس حکومت کو لگتا ہے کے وہ ابھی بھی لوگوں کو ” اسلام ” کے نام پر غلام بنا کر رکھ سکتے ہیں حالانکہ اس بدو کلچر کے مذہب کا اس وقت کی دنیا میں کوئی کام نہیں، اس سے صرف دنیا میں انتہا پسندی، جہالت، قتل و غارت گری اور دہشت گردی میں ہی اضافہ ہوا ہے.

    پاکستان کو اس جنگ میں داخل ہونے کی کوئی ضروت نہیں، جب دو تین ہاتھیوں کی جنگ ہونے والی ہو تو اپنا خیال رکھتے ہوے ان سالوں کو لڑنے مرنے دو، اچھا ہے خس کم جہاں پاک

    #4
    Kaka
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 26
    • Total Posts: 26
    • Join Date:
      13 Sep, 2018
    • Location: Pakistan

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    World is facing systemic crisis. Planet earth have two options to navigate through this crisis:

    1. Wars (barbarian way)

    2. Peace & Negotiations (egalitarian way)

    My gut feeling that world will opt barbarian way. Tough times ahead for everyone, specially for those who are not used to live in suffering & difficult situations.

    Save some reliable resources and try to live near your loved ones. Good luck & have faith in God.

    #5
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 397
    • Posts: 2847
    • Total Posts: 3244
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے سبوتاژ کی کوششوں کو ‘خطرناک پیش رفت’ قرار دیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مستقبل میں ‘اس طرح کی کوششوں کو روکنے’ کی اپیل کی ہے۔

    ایران پر حملے کیلئے اگلا بہانہ

    #6
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 316
    • Posts: 7146
    • Total Posts: 7462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سعودی آئل ٹینکرز کو خلیج عمان میں سبوتاژ کرنے کی کوشش

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے سبوتاژ کی کوششوں کو ‘خطرناک پیش رفت’ قرار دیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مستقبل میں ‘اس طرح کی کوششوں کو روکنے’ کی اپیل کی ہے۔ ایران پر حملے کیلئے اگلا بہانہ

    ایران نے بھی کسی قسم کی ایسی حرکت کی مذمت کردی ہے ویسے بھی ایک آئل فروخت کرنے والا ملک یہ کام کرنے کے نتائج سے بخوبی واقف ہے، دوسری طرف موجودہ ولی عہد کنگڈم آف سعودیہ اپنی حماقتانہ حماقتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے جن میں ایک حرکت سعودی صحافی کا ایمبیسی کے اندر قتل کروانا بھی ہے ، ہوسکتا ہے اس نےایران پر حملہ کرنے کیلئے یہ پلان ترتیب دیا ہو یا اس کے بے وقوف مشیروں نے یہ مشورہ دیا ہو

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation