Thread: سرفراز بہترین چائس ہے

Home Forums Sports سرفراز بہترین چائس ہے

This topic contains 1 reply, has 2 voices, and was last updated by  Awan 2 weeks, 1 day ago. This post has been viewed 138 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سرفراز بہترین چائس ہے

    ساوتھ افریقہ کے دورے کو مشاہداتی نظر سے دیکھا جاے تو یہ دورہ پاکستان کی رینکنگ میں اضافہ کرسکتا تھا ، ہم نے جیتے ہوے میچز کہیں اپنے غلط فیصلوں تو کہیں موسم کا فائدہ نہ اٹھانے کی سستی کی وجہ سے ضائع کردئے، مثلا ایک ٹیسٹ ہارنے کے باوجود دوسرے میں ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ خودکشی کے مترادف تھا، ٹیسٹ میچز میں سرفراز ناکام نہیں ہوا تھا بلکہ وہ بیٹسمین ناکام ہوے جو ہر ٹیم میں پہلے پانچ نمبرز پر براجمان ہوتے ہیں، سرفراز کا نمبر ان کے بعد ہوتا ہے، سرفراز تو وکٹ کیپر ہے، بیٹنگ فیلئیرکی ذمہ دار ی سرفراز پر ڈالنا احمقانہ بات ہوگی، ہاں سرفراز ایک چھا بیٹسمین بھی ہے جو ٹیم کیلئے ایک بونس کی طرح ہے کیونکہ دنیا میں چند ایک کیپر ہی اچھے بیٹ بھی ہیں

    ون ڈے سیریز ہم نے تقریبا جیت لی تھی جب پہلا ہی میچ جیت لیا مگر پھر دوسرا ون ڈے دوبارہ اس حماقت پر لوز کردیا کہ بیٹنگ پہلے کرنے کی ٹھان لی اور ایک بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہے، ایک میچ بارش کی وجہ سے ہار گئے حالانکہ ٹارگٹ تین سو سے اوپر تھا مگر بارش کی پیشین گوی کو دیکھتے ہوے ہمیں پہلے باولنگ کرنی چاہئے تھی

    اگر آپ کے پاس اچھے باولر ہوں جو دوسری ٹیم کو ایک خاص حد سے آگے نہ جانے دیں تو آپ کو چاہئے کہ بعد میں بیٹنگ کریں، یہ صرف ان باونسنگ وکٹوں کیلئے ہے جہاں پر ساوتھ افریقہ جیسی صورتحال ہو، پہلے فیلڈنگ کا یہ فائدہ ہے کہ اگر آپ مخالف ٹیم کوتھوڑے اسکور تک محدود کردیں تو آپ میچ جیت جاتے ہو اور اگر وہ بڑا اسکور بھی کرلیں توبھی آپ کے پاس اسکور چیز کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے جسے آپ فی اوور کی اوسط سے ذہن میں رکھتے ہوے آسانی سے چیز کرسکتے ہو

    میں سمجھتا ہوں سرفراز کی ایک اور خوبی جو سب سے بڑی ہے اس کا لالچی نہ ہونا ہے، اس بندے پر ہمیں اعتماد ہے کہ یہ پیسے لے کر ملک کو نہیں ہروا سکتا ، جب پاکستانی ٹیم کا مورال زمین کو چھو رہا تھا ہمارا کپتان دو پلئیرز کے ساتھ  انگلینڈ کے اصلاحی سینٹر میں تھا تو پوری دنیا تھو تھو کررہی تھی مگر اس موقع پر ایک ہی کپتان تھا جس پر قوم نے اعتماد کیا تھا کہ وہ جوا نہیں کھیلے گا اور وہ سرفراز تھا ، دو نمبر اکمل برادران بڑی دیر تک ٹیم میں واپس آکر دوبارہ ٹیم کو جوے کا اڈہ بنانے کی سعی کرتے رہے مگر سرفراز نے ٹیم کو مزید بدعنوانوں سے بچا لیا، میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے میچز کا کپتان سرفراز ہی بہترین چائس ہے جس پر ملک و قوم کو اعتماد ہے،  ماضی میں کروڑوں کے جوے کے الزامات لگنے والے شعیب ملک کو ورلڈ کپ میں کپتان بنا دینا سخت نقصان دہ ہوگا، انگلینڈ میں سرفراز جیسا کپتان ہی کامیاب ہوسکتا ہے

    کل شنواری نے ایک اوور میں انتیس اسکور کھاے ہیں میں حیران ہوں کہ حسن اور شنواری کو کوی بتانے والا نہیں تھا کہ فل ٹاس گیندیں وہ بھی آخری اوورز میں باونڈریز سے باہر ہی گریں گی اور وہی ہوا، کاش کہ یہ ساوتھ افریقن باولرز کو دیکھ کر ہی سیکھ لیتے کہ بیٹسمین کا ردھم توڑنے کیلئے سلو گیندیں اور کبھی یارکر پھینکے جاتے ہیں

    خیر سرفراز کی غیر موجودگی میں ٹیم کا مورال بھی گرا ہے اس لئے امید کی جاتی ہے کہ ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی میچز کا کپتان سرفراز کو ہی برقرار رکھا جاے گا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان چاہیں تو شعیب یا حفیط میں سے کسی ایک کو بنا دیں

    • This topic was modified 2 weeks, 2 days ago by  الشرطہ.
    #2
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 1854
    • Total Posts: 1949
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: سرفراز بہترین چائس ہے

    بلیور بھاہی ہماری ٹیم اچھی ہے اتنی بری نہیں ہے – ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو ساؤتھ افریقہ میں ٹف ٹائم دینا اتنا آسان نہیں ہے – ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کو داد نہ دینا زیادتی ہو گی – جیت ہار کھیل کا حصہ ہے مگر ٹیم نے خوب ڈٹ کر آخر تک مقابلہ کیا – میرے خیال سے ٹی ٹوینٹی میں درست ٹیم نہیں کھلائی گیی عامر اور شاہین آفریدی جارحانہ بولر ہیں انہیں دونوں میچ کھیلنے چاہہے تھے حسن کو عرصے سے مار پڑ رہی ہے اور اک دکا وکٹ ملتی ہے مگر مسلسل کھلایا جا رہا ہے – بولنگ میں کوئی گیم پلان نہیں ہوتا کہ کس کو مار پڑی تو کس صورتحال میں کیا کرنا ہے – یہ پلان میدان میں ٹینشن کے ماحول میں نہیں بنتا بلکے کوچ مچ سے پہلے ہر مخالف کھلاڑی کو ذھن میں رکھ کر بناتا ہے – میں بھی اچھے پاکستانی کوچ کے حق میں ہوں جو کھلاڑیوں کو ان کی اپنی زبان میں اچھی ٹریننگ دے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر کا تجربہ بھی رکھتا ہو اور میری نظر میں وسیم اکرم سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا –

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation