Thread: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

Home Forums Siasi Discussion زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

This topic contains 5 replies, has 5 voices, and was last updated by  Bawa 1 year, 5 months ago. This post has been viewed 292 times

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے ازخود نوٹس کیس میں پانامہ پیپرز طرز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا عندیہ دیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وہی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں جو میاں نواز شریف کیس میں تھی، بیلنس کر دیتے ہیں، تحقیقاتی ٹیم میں وہی لوگ ہوں گے جو ان کیلئے تھے ۔ عدالت نے کیس کے گواہوں کو ہراساں کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سندھ پولیس کے سربراہ کو معاملے کی انکوائری کر کے دو دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

    عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت کی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے بتایا کہ 29 مشکوک اکاونٹس ہیں ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ یہ بنک اکاونٹس سمٹ بنک، سندھ بنک اور یونائیٹڈ بنک میں کھولے گئے، مشکوک ٹرانزیکشنز جعلی اکاونٹس کے ذریعے ہوئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ طارق سلطان کے نام سے پانچ بنک آکاونٹس تھے، ابراہم لنکرز، لکی انٹر نیشنل کے تین مشکوک اکاونٹس ہیں ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے پوچھا کہ مشکوک بنک اکاونٹس سے رقم پھر کن بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی؟۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اومنی گروپ سے رقم زرداری گروپ کو بھی منتقل ہوئی ۔

    http://www.pakistan24.tv/2018/08/06/14943

    #2
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    #3
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    میرا نہیں خیال زرداری صاحب جے آئی ٹی میں پیش ھونگے جیسے ابھی ایف آئی اے میں حاضری نہیں دی

    وہ جانتا ھے یہ عدالتیں آئین وقانون سے زیادہ آمروں کی مرضی کے تحت فیصلے کر رھی ھیں اور یہ اتنا بیوقوف نہیں جو اپنی داڑھی ان ججوں کے ھاتھ میں اتنی آسانی سے دیدے گا

    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 342
    • Posts: 7763
    • Total Posts: 8105
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    زرداری نواز شریف کی طرح احمق نہیں ہے کہ آ بیل مجہے مار کہہ کر لندن سے واپس چلا آے

    #5
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4417
    • Total Posts: 4417
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    میرا نہیں خیال زرداری صاحب جے آئی ٹی میں پیش ھونگے جیسے ابھی ایف آئی اے میں حاضری نہیں دی وہ جانتا ھے یہ عدالتیں آئین وقانون سے زیادہ آمروں کی مرضی کے تحت فیصلے کر رھی ھیں اور یہ اتنا بیوقوف نہیں جو اپنی داڑھی ان ججوں کے ھاتھ میں اتنی آسانی سے دیدے گا

    زرداری بہت اچھا کرے گا ۔۔۔۔ اگر جے آئی ٹی کے پیش نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔

    نوازشریف بہت پھدو تھا  جو ۔۔۔۔ پورا خاندان ۔۔۔۔ لیکر ۔۔۔۔ ٹکے ٹکے کے ۔۔۔۔ افسروں ۔۔۔۔۔ اور ججوں کے سامنے پیش ہوگیا ۔۔۔۔۔

    میر ے حساب سے ۔۔۔۔۔ زرداری کو کسی افسر ۔۔۔ کسی عدالت کے سامنے نہیں پیش نہین ہونا چاھیے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سر عام ان سب پر ۔۔۔ لعنت بھیجنی چاھیے ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by  Guilty.
    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12982
    • Total Posts: 13129
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: زرداری کیلئے بھی پانامہ والی جے آئی ٹی

    میرا نہیں خیال زرداری صاحب جے آئی ٹی میں پیش ھونگے جیسے ابھی ایف آئی اے میں حاضری نہیں دی وہ جانتا ھے یہ عدالتیں آئین وقانون سے زیادہ آمروں کی مرضی کے تحت فیصلے کر رھی ھیں اور یہ اتنا بیوقوف نہیں جو اپنی داڑھی ان ججوں کے ھاتھ میں اتنی آسانی سے دیدے گا

    ڈیمو کریٹ بھائی

    ایسا پاکستان میں رہ کر اسوقت تک ممکن نہیں ہے جب تک زرداری فوج کو اپنی وفاداری کا یقین نہیں دلائے گا.

    تفتیشی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش نہ ہونا صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے اگر زرداری پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلا جائے اور فوج کو آزادی سے اپنا کھیل کھیلنے دے. زرداری نے پاکستان میں رہنا ہے تو تفتیشی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہی پڑے گا. اب وہ صدر پاکستان نہیں ہے جو اسے تفتیشی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے استثنیٰ حاصل ہو. وہ پیش نہیں ہوگا تو گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا جائے گا

    تفتیشی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے استثنیٰ صرف عمران خان جیسے فوجیوں کے بوٹ چاٹنے والوں کو ہی حاصل ہو سکتا ہے کہ وہ اشتہاری ہوں لیکن پورے ملک میں دندناتا پھرتے ہوں

    اس ملک کی عوام نے وہ دن بھی دیکھے تھے کہ ملک کا تین بار منتخب وزیر اعظم اپنے خاندان سمیت تفتیشی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کے باوجود اعلی ترین عدالتوں کے ججز کی طرف سے اسے گاڑ فادر اور سسلیئین مافیا جیسے القابات دئیے گئے تھے لیکن اسکے برعکس تفتیشی اداروں اور عدالتوں سے بھاگا ہوا ایک اشتہاری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے سامنے بیٹھا تھا اور وہ اسے گرفتار کرنے کا حکم دینے کی جرأت کرنے کی بجائے اسے قوم کی رہنمائی کرنے کیلیے اسکے منتیں ترلے کر رہے تھے

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by  Bawa.
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!