Thread: زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار

Home Forums Siasi Discussion زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار

This topic contains 22 replies, has 8 voices, and was last updated by  Democrat 1 year, 5 months ago. This post has been viewed 847 times

Viewing 3 posts - 21 through 23 (of 23 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 41
    • Posts: 661
    • Total Posts: 702
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار

    مانا بہت غصہ ہے بہت جلن ہے لیکن غلیظ زبان کے استعمال سے آپ کے مؤقف کو فائدہ نہیں نقصان ہی پہنچتا ہے رہی بات زرداری کی تو یہاں ڈیل ہو چکی تھی کہ زرداری اور عمران مل کے حکومت بنائیں گے اب اگر آپ زبردستی یہی سمجھیں اور سمجھانے کی کوشش کریں تو بندہ ہنسنے کے سوا کیا کرے

    غلیظ زبان  :hilar:   :hilar:   :lol:   :lol:   :lol:   :lol:   :lol:   :lol:   :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:

    ١٢٦ دن کے دھرنے میں جو  پھول بکھیرے گئے تھے اب ان پھولوں کو سود سمیت لوٹانے کا وقت ہے..  دھوتی کس لیں  اب

    :bigthumb: :bigthumb:   :bigthumb:

    #22
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار

    ڈیموکریٹ بھائی آپ سے اختلاف کی ہمت کرنا بے ادبی لگتی ہے لیکن یہاں میں شدید اختلاف کروں گا .. آپ غالبا جس آصف زرداری کی بات کر رہے ہیں یہ وہ آصف زرداری نہیں جو جیل میں تھے .. موصوف نے جیل کاٹی تو اس لئے کاٹی کہ پیپلز پارٹی کی باگ ڈورر خود بینظیر بھٹو کے پاس تھی اور وہ بیچاری اس شخص کا بویا کاٹ رہی تھی آصف زرداری نے اختیارات کا وہ مزہ نہیں چکھا تھا جو بینظیر کے پاس تھا .. جب یہ والے آصف زرداری جسے مرد حر کا خطاب دیا گیا پیپلز پارٹی کی لگام تھام کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے تو یہ وہ آصف زرداری تھے جو فرمایا کرتا تھے کہ معاہدے قرآن اور حدیث نہیں ہوا کرتے اور اقتدار میں آنے کے بعد انھیں اندازہ ہوا کہ میاں نواز شریف کی موجودگی میں وہ کبھی اس قد کاٹھ کے نہیں ہو سکتے جتنا بینظیر صاحبہ تھیں تو انہوں نے سندھ کارڈ کا خوب استعمال کیا اور انھیں معلوم تھا کہ آنے والے دنوں میں ان کی سیاست سندھ تک ہی محدود ہو جائے گی لہٰذا صوبوں کو اختیارات دینے کی اصل وجہ یہی تھی .. جس جمہوریت کے چیمپئن کو آپ یہ خطاب دے رہے ہیں کہ اس نے جمہوریت کو مضبوط کیا تو غالباً آپ بھول رہے ہیں کہ موصوف پیپلز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالتے ہی اسٹیبلشمنٹ کے لئے اک خاص نرم گوشہ رکھ چکے تھے .. مشرف کو پانچ سال چلانے پر اندرون خانہ راضی تھے لیکن نون لیگ کے دباؤ پر اسے جانے دیا اور وہ بھی گارڈ آف آنر کے ساتھ .. پھر عدلیہ بحالی تحریک میں ہر ممکن کوشش کی کہ بیوروکریسی کی دشمنی نا لی جائے لیکن وہاں بھی مجبورا گھٹنے ٹیکنے پڑے .. آخر دھرنے میں ان کا میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہونے کا اور پارلیمنٹ کا ساتھ دینے کی وجہ بھی چپھی ہوئی نہیں کیوں کہ انہیں معلوم تھا اگر حکومت گرتی ہے تو پچھلی حکومت جس میں سکینڈلز کی بھرمار تھی ان کیسز کو دوبارہ اوپن کیا جائے گا اور آدھے سے زیادہ پیپلز پارٹی جیل میں ہو گی اور اگر اب میاں صاحب کا ساتھ دے دیا تو میاں صاحب اگلے پانچ سال کم از کم زرداری اینڈ کمپنی کو تنگ نہی کریں گے .. تیسری وجہ دھرنے کی ناکامی کی راحیل شریف کا انکار بھی تھا پوری فوجی قیادت بضد تھی کہ حکومت ختم کر دی جائے لیکن راحیل شریف نے بارگین کیا اور حکومت کو گرنے نہیں دیا ورنہ زرداری اکیلا نواز حکومت کو بچا نہیں پاتا .. تیسری بات زرداری کی اسٹیبلشمنٹ سے دوستی کی سینیٹ الیکشنز تھے جہاں زرداری کو اسٹیبلشمنٹ نے بھرپور طریقے سے استعمال کیا اور سنجرانی فارمولے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی بیک سسے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کی بہترین مثال قائم کی اور اس سنجرانی فارمولے کے بعد اگر کسی کو زرہ برابر بھی شک ہے کہ زرداری اندرون خانہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے کام نہیں کرتا تو مجھے اس کی سیاسی بصیرت پر حیرت ہی کرنی پڑے گی ..

    ملک صاحب

    پہلے بات تو یہ عرض کروں گا کہ یہ یار میں کوئی دیوتا،اوتار یا کوئی عظیم ترین سیاسی،مذھبی  یا فوجی ھستی نہیں جو مجھ سے اختلاف نہیں ھو سکتا

    مجھے آپکی رائے کا احترام ھے

    اپکی جوابی پوسٹ نے ھی سنگین نوعیت کے سوالات کھڑے کر دیئے ھیں کوشش کرتا ھوں کہ انکے بارے اپنی رائے دے سکوں

    اگر بینظیر بھٹو آصف علی زرداری کا بویا کاٹ رھی تھی(جبکہ اپ کہتے ھیں وہ حکومت میں تھیں )تو نواز شریف اور مریم نواز اب کسکا بویا کاٹ رھے ھیں؟

    کیا اسی سے ملتے جلتے الزامات پیپلز پارٹی کی قیادت پر نہیں لگتے رھے جسکا نشانہ آج ن لیگ کی قیادت ھے؟

    اسے کیا یہ تاثر پختہ نہیں ھوتا کہ کرپشن کے الزامات صرف ایک بہانہ ھوتے ھیں اصل کہانی کچھ اور ھوتی ھے

    میں اپنے اس فورم پر یہ کھلم کھلا اصولی موقف اپنا کر اسکا اعلان کئی دفعہ کر چکا ھوں کہ جب تک عدلیہ اور فوج کا باقاعدہ آڈٹ کوئی بیرونی ادارہ نہیں کرتا میں اس وقت تک کسی بھی سیاستدان کو کرپٹ سمجھنے سے انکاری ھوں

    اسکا مطلب یہ ھرگز نہیں کہ سیاستدان دودھ کے دھلے ھیں لیکن جو ادارے ان پر الزامات لگا کر ملک میں اینٹی سیاستدان ماحول بناتے ھیں مجھے انکے ساتھ ساتھ انکا حساب بھی درکار ھے

    اپ نے سندھ کارڈ کی بات کی اگر پیپلز پارٹی وفاق پر یقین رکھنے والی پارٹی نہ ھوتی تو سندھ کارڈ کھیلنا اس وقت فائدہ مند تھا جب بینظیر کی شہادت ھوئی اور اسی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر تمام علیحدگی پسندوں کی زبان بندی کردی کیا آپ یہ تسلیم کرنے سے انکاری ھیں ؟۔۔۔

    جہاں تک ججوں کی بحالی اور پی پی پی کا اس پر رضامند نہ ھونے کی بات ھے تو اسکا جواب تو آج جیل میں چکی پیستے میاں صاحب ھی بہتر دے سکتے ھیں کہ اس وقت ان پی سی او ججوں کو بحال کرنے میں ن لیگ کا فائدہ ھوا یا نہیں؟جبکہ ھمیں خبر ھو چکی کہ اس وقت ججوں کی بحالی میں فوج کا کردار تھا

    اب جمہوریت پسند میاں صاحب تھے یا پیپلز پارٹی؟

    کسی بھی ایسے وعدہ پر عمل کرنا ضروری نہیں ھوتا اگر اپکو فریق مخالف کی نیت پر شک ھو جائے اور پیپلز پارٹی کا یہ شک درست ھوا؛اگر یقین نہیں اتا تو میاں صاحب سے دریافت فرما لیں

    بھائی صاحب فوج کو اتنی جلدی سیاست سے دفعان کرنا آسان نہیں ھے پیپلز پارٹی نے یہ بات پچھلے چالیس سالوں میں سیکھ لی ھے میری رائے میں اسی لئےمفاھمانہ رویہ اختیار کیا گیا ھے؛دو چار اور الیکشن ھو لینے دیں ان ججوں اور فوجیوں کو پٹہ ڈالنے میں آسانی ھو گی

    #23
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار

    ڈیموکریٹ بھائی آپ زرداری کی طرف سے اپنی پارٹی کی سخت مخالفت کے باوجود مسلم لیگ نون کی طرف سے پی پی پی کو پلیٹ میں رکھکر پیش کی جانے والی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ ٹھکرا کر فوجیوں کے بوٹ چاٹییے صادق سنجرانی کے قدموں میں سینیٹ کی چیئرمین شپ نچھاور کرنے کو کس طرح جسٹیفائی کرتے ہیں؟

    باوا جی

    آپکو جواب دینا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ھے لیکن پھر بھی عرض کرتا ھوں اور اسکا جواب میں پہلے بھی کسی جگہ آپکو دے چکا ھوں

    پہلی بات تو یہ کہ میری اولین وابستگی آئین پاکستان اور جمہوری نظام سے ھے اس لئے میری پارٹی وھی ھے جو جمہوری روایات کو پروان چڑھائے یہ ن لیگ بھی ھو سکتی ھے،تحریک انصاف بھی اور پیپلز پارٹی بھی

    لیکن میرا عمومی مثبت رویہ پیپلز پارٹی کی طرف اس گمان اور کسی حد تک یقین کی بنیاد پر رھا ھے کہ پیپلز پارٹی دوسری پارٹیوں کی نسبت زیادہ عوامی اور پارلیمانی نظام کی حامی ھے

    ماضی میں میاں صاحب کو بھی تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل کرنے کی تجویز پیپلز پارٹی نے ھی دی تھی اور آج بھی وہ پارلیمنٹ میں تمام مسائل کا حل چاھتے ھیں میری ناقص رائے میں تو یہ ایک مثبت جمہوری رویہ ھے جسکو تحریک انصاف اور ن لیگ اپنانے سے اب تک انکاری ھیں

    فلحال نظام اھم ھے افراد نہیں صادق سنجرانی کو سپورٹ کرکےفوجیوں کو کھلا سیاسی میدان نہیں دیا گیا کیونکہ فوج ستر سال سے قابض ھے اور اس وقت پیپلز پارٹی کی سیاست نظام کو اگے دھکیلتے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر گامزن ھے اور صادق سنجرانی کی چیرمینی اسی پالیسی کی طرف اشارہ کرتی ھے لیکن یہ یاد رھے تمام تقرریاں آئین پاکستان کو پامال کیئے بغیر ھوئی ھیں ھاں اگر پیپلز پارٹی نے آئین شکنی کی ھو تو مجھے ضرور مطلع کریں

Viewing 3 posts - 21 through 23 (of 23 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!