Thread: ریندر مودی: یا اللہ گجرات جتا دے

Home Forums Internationl News ریندر مودی: یا اللہ گجرات جتا دے

This topic contains 0 replies, has 1 voice, and was last updated by  حسن داور 10 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 92 times

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3485
    • Posts: 1917
    • Total Posts: 5402
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: ریندر مودی: یا اللہ گجرات جتا دے

    انڈیا کے وزیر اعظم اور سابق وزیراعلیٰ نریندر مودی اور گجرات کے انتخابات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    کانگریس اور بی جے پی کے درمیان پائی جانے والی سیاسی سنسنی پر سوشل میڈیا پر لوگ بڑھ چڑھ کر بات کر رہے ہیں۔

    گجرات میں ہونے والے انتخابات بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ جہاں بی جے پی گجرات میں ہارنا نہیں چاہتی وہیں کانگریس دو دہائیوں بعد گجرات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔

    ٹوئٹر پر ہسٹری آف انڈیا کے صفحے پر نریندر مودی کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جو کہ ان کے قزاقستان کے دورے کی تصویر ہے جس کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے کہ ’یا اللہ گجرات جتا دے۔

    کچھ ہی دیر میں اس تصویر پر رد عمل آنا شروع ہو گیا اور اسے چند ہی گھنٹوں میں چار سو سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا تھا۔

    اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف اجے تیاڈے نے لکھا: ’کانگریس گجرات آ رہی ہے، وہ ابھی ابھی اتر پردیش سے روانہ ہوئی ہے۔

    نیشنلسٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی: ’بھائی تم لوگ جتنی نفرت کرو، بندے میں ہے دم۔

    اس کے جواب میں للت نے لکھا: ’کچھ تو شرم کرو، ابھی ابھی تو امیٹھی کا نتیجہ آیا ہے اور پپو پھر فیل ہو گیا ہے۔

    جعفر علی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’دعا مانگنے کی ضرورت نہیں پی ایم صاحب، ای وی ایم ہے نا۔

    ٹوئٹر پر ہی پوجا اشیدر نے اسی سارے معاملے پر لکھا: ’کرم، عبادت، عید مبارک مودی سر۔

    انکور ورما نے لکھا: ’مجھے یقین ہے کہ اللہ مودی کو گجرات جیتنے میں مدد کرے گا، آمی۔

    گجرات کی 182 نشستوں پر انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ نو دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔

    http://www.bbc.com/urdu/india-42215419

Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation