Thread: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

Home Forums Siasi Discussion رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

This topic contains 4 replies, has 3 voices, and was last updated by  shami11 1 week, 4 days ago. This post has been viewed 68 times

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 398
    • Posts: 2863
    • Total Posts: 3261
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق  کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی  مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق  اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق  تصادم کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں جب کہ حادثے میں اکبر ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 58زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    https://c.express.pk/2019/07/1738592-train-1562817577-748-640x480.jpg

    ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے تمام انسانی وسائل بروئے کارلا رہی ہے، ضلع بھر سے 50 سے زائد سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ شیخ زید اسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او عمر سلامت کی جانب سے زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے عوام الناس سے خون عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرینوں کے درمیان افسوسناک حادثہ سگنل بروقت تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا، مسافر ٹرین کے لوپ لائن پر آنے کی وجہ بظاہر نظر نہیں آرہی، ضلعی پولیس محکمہ ریلوے کے ساتھ مل کر حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کر رہی ہے، اس کے علاوہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جلد حادثے کے محرکات بارے حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے۔ وزیر ریلوے نے حادثے کے متعلق  اعلیٰ ترین سطحی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

    Express

    #2
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 398
    • Posts: 2863
    • Total Posts: 3261
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 662
    • Posts: 6815
    • Total Posts: 7477
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    شیخ رشید مجھے کبھی بھی پسند نہی رہا ، یہ وہ تھالی کے بینگن ہیں ، جس حکومت میں بھی ہونگے ، زحمت ہی بنیں گے

    https://twitter.com/SaqibRaja__/status/1149368731803574272

    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 317
    • Posts: 7165
    • Total Posts: 7482
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    بعض اوقات سسٹم کی کوی ٹیکنیکل خرابی ہوتی ہے جس ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے

    کئی دفعہ سسٹم ٹھیک ہوتا ہے مگر فرائض میں غفلت یا ناتجربہ کاری آڑے آتی ہے

    ریل کے حادثوں میں ایک وجہ تو بہت ہی کم بنتی ہے کہ کوی بندہ ہی منحوس ہوتا ہے

    مجھے بدقسمتی سے پاکستان میں ریلوے کے پے در پے حادثوں کی وجہ تیسری والی لگ رہی ہے

    :(

    #5
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 662
    • Posts: 6815
    • Total Posts: 7477
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    یہ سٹینڈرڈ اسی حکومت نے چار سال پہلے سیٹ کئے تھے کے حادثے کی صورت میں وزیر استیعفی دے گا

    بعض اوقات سسٹم کی کوی ٹیکنیکل خرابی ہوتی ہے جس ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے کئی دفعہ سسٹم ٹھیک ہوتا ہے مگر فرائض میں غفلت یا ناتجربہ کاری آڑے آتی ہے ریل کے حادثوں میں ایک وجہ تو بہت ہی کم بنتی ہے کہ کوی بندہ ہی منحوس ہوتا ہے مجھے بدقسمتی سے پاکستان میں ریلوے کے پے در پے حادثوں کی وجہ تیسری والی لگ رہی ہے :(
    • This reply was modified 1 week, 4 days ago by  shami11.
Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation