Thread: دیکھ لو آواز دے کر

Home Forums Siasi Discussion دیکھ لو آواز دے کر

This topic contains 130 replies, has 15 voices, and was last updated by  Bawa 1 hour, 37 minutes ago. This post has been viewed 1725 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 131 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 137
    • Posts: 6639
    • Total Posts: 6776
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    نیٹ قرضہ کتنا ہوا یہ بھی بتا دیں اور اگر عمران خان قرضوں کو بڑھنے نا دے تو آپ کے خیال میں یہ بہت بڑی کامیابی نہیں ہو گی ؟؟

    پانچ سالوں میں بیس ارب ڈالر ن لیگ نے لیا اور یوں سمجھیں کہ اپنے قرضوں سمیت تیرہ ارب ڈالر پچھلی حکومت کا بھی اتارا۔ آٹھ ارب ڈالر زرِمبادلہ کے ذخائر کو چوبیس ارب ڈالر تک پہنچایا، جی ڈی پی میں تقریبا” چار فیصد کا اضافہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو سولہ ہزار پوائنٹس سے چون ہزار تک پہنچایا۔ ترقیاتی منصوبہ جات اس کے علاوہ ہیں۔

    آپ کی پی ٹی آءی کی حکومت اب تک بینکوں سے تیس ہزار ارب قرض لے چکی ہے جس کے نتیجے میں افراطِ زر بڑھ گئی ہے اور ڈالر کو قابو رکھنا ناممکن ہوگیا ہے، مرے پہ سو درے کے مصداق آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے بعد ڈالر ایک سو سڑسٹھ روپے تک پہنچنے کی پیشنگوئیان کی جارہی ہیں اور بجلی گیس کا ٹیرف بھی دوگنا کیا جانا ہے۔

    اعداد و شمار سے ہٹ کر ایک عام پاکستانی کی نظر سے دیکھیں تو کرپٹ سیاستدان تو عوام کو ہر طرح کا ریلیف دے رہے تھے لیکن ایماندار اور نڈر سیاستدان مہنگائی چوربازاری کا طوفان ساتھ لے آئے ہیں تو پھر عوام کی نظر میں کون بہتر ہوا؟؟

    ایک بات اور بھی بتادوں، آپ کی حکومت آئے نو ماہ ہوچکے ہیں، اتنے عرصے میں ن لیگ بجلی، ڈالر کی قیمت، سمیت پیٹرول کی قیمت پر کنٹرول پاچکی تھی۔ پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اسلئے ناکام ہورہی ہے ۔ آج بھی اگر حکومت کٹھ پتلیوں کے بجائے عوام کے منتخب کردہ نمائیندوں کو دے دی جائے تو انہی حالات میں یہ تمام مسائل آدھے سے بھی کم رہ جائیں گے۔

    #22
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    پانچ سالوں میں بیس ارب ڈالر ن لیگ نے لیا اور یوں سمجھیں کہ اپنے قرضوں سمیت تیرہ ارب ڈالر پچھلی حکومت کا بھی اتارا۔ آٹھ ارب ڈالر زرِمبادلہ کے ذخائر کو چوبیس ارب ڈالر تک پہنچایا، جی ڈی پی میں تقریبا” چار فیصد کا اضافہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو سولہ ہزار پوائنٹس سے چون ہزار تک پہنچایا۔ ترقیاتی منصوبہ جات اس کے علاوہ ہیں۔ آپ کی پی ٹی آءی کی حکومت اب تک بینکوں سے تیس ہزار ارب قرض لے چکی ہے جس کے نتیجے میں افراطِ زر بڑھ گئی ہے اور ڈالر کو قابو رکھنا ناممکن ہوگیا ہے، مرے پہ سو درے کے مصداق آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے بعد ڈالر ایک سو سڑسٹھ روپے تک پہنچنے کی پیشنگوئیان کی جارہی ہیں اور بجلی گیس کا ٹیرف بھی دوگنا کیا جانا ہے۔ اعداد و شمار سے ہٹ کر ایک عام پاکستانی کی نظر سے دیکھیں تو کرپٹ سیاستدان تو عوام کو ہر طرح کا ریلیف دے رہے تھے لیکن ایماندار اور نڈر سیاستدان مہنگائی چوربازاری کا طوفان ساتھ لے آئے ہیں تو پھر عوام کی نظر میں کون بہتر ہوا؟؟ ایک بات اور بھی بتادوں، آپ کی حکومت آئے نو ماہ ہوچکے ہیں، اتنے عرصے میں ن لیگ بجلی، ڈالر کی قیمت، سمیت پیٹرول کی قیمت پر کنٹرول پاچکی تھی۔ پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اسلئے ناکام ہورہی ہے ۔ آج بھی اگر حکومت کٹھ پتلیوں کے بجائے عوام کے منتخب کردہ نمائیندوں کو دے دی جائے تو انہی حالات میں یہ تمام مسائل آدھے سے بھی کم رہ جائیں گے۔

    یہ تو کمال ہو گیا ، اتنی ترقی کی ن لیگ نے اور قرضہ ڈبل ہو گیا ، اس کی کوئی وضاحت ؟

    #23
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 137
    • Posts: 6639
    • Total Posts: 6776
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    یہ تو کمال ہو گیا ، اتنی ترقی کی ن لیگ نے اور قرضہ ڈبل ہو گیا ، اس کی کوئی وضاحت ؟

    پوسٹ لمبی اور اعداد وشمار سے بھرپور ہوگئی تھی اسلئے آپکو سمجھنے میں مشکل ہوئی۔ ایک بار اور سمجھا دیتا ہوں۔

    ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں بیس ارب ڈالر قرض لیا اور تینتیس ارب ڈالر اتارا۔

    :doh: :doh: :doh:

    #24
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    پوسٹ لمبی اور اعداد وشمار سے بھرپور ہوگئی تھی اسلئے آپکو سمجھنے میں مشکل ہوئی۔ ایک بار اور سمجھا دیتا ہوں۔ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں بیس ارب ڈالر قرض لیا اور تینتیس ارب ڈالر اتارا۔ :doh: :doh: :doh:

    حضور والا وہی تو میں پوچھ رہا ہوں ، انہوں نے تو قرضہ اتارا ، پھر ڈبل کیسے ہو گیا ، میں سمجھنے سے قاصر ہوں ، پلیز ایکسپلین

    #25
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 137
    • Posts: 6639
    • Total Posts: 6776
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    حضور والا وہی تو میں پوچھ رہا ہوں ، انہوں نے تو قرضہ اتارا ، پھر ڈبل کیسے ہو گیا ، میں سمجھنے سے قاصر ہوں ، پلیز ایکسپلین

    صاحب! ڈبل ہونے کا سراغ تو آپکو پی ٹی آئی کے میڈیا سیلز کی تفتیش سے ہی ملے گا، میں تو اتنا بتا سکتا ہوں کہ سینیٹ میں جب رپورٹ پیش کی جاتی ہے تو وہاں کنٹینر کے الزامات نہیں لگائے جاسکتے۔

    پراپیگنڈہ تو اب پی آئی اے اور ریلوے کے بھی منافع کمانے کا ہے لیکن سینیٹ میں جاکر ان دعووں کی قلعی اتر جاتی ہے۔

    #26
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    صاحب! ڈبل ہونے کا سراغ تو آپکو پی ٹی آئی کے میڈیا سیلز کی تفتیش سے ہی ملے گا، میں تو اتنا بتا سکتا ہوں کہ سینیٹ میں جب رپورٹ پیش کی جاتی ہے تو وہاں کنٹینر کے الزامات نہیں لگائے جاسکتے۔ پراپیگنڈہ تو اب پی آئی اے اور ریلوے کے بھی منافع کمانے کا ہے لیکن سینیٹ میں جاکر ان دعووں کی قلعی اتر جاتی ہے۔

    تو آپ سرے سے ڈینائی کر رہے ہیں کہ ن لیگ کے زمانے میں قرض ڈبل ہوا ہی نہیں ، ڈبل تو دور کی بات ن لیگ نے پی پی کا بھی قرضہ اتار دیا اور وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں جو اعداد و شمار بتائے وہ سب غلط ہیں ؟؟ پھر یہ بھی بتا دیں کسی بھی خبر نے مسترد کیوں نہیں کیے یہ اعداد ؟؟

    #27
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    تو ابھی تک عمران خان نے ایسا کیا کیا ہے جس سے قرضے نہ بڑھے ہو ؟ جب سے آیا ہے کشکول اٹھائے در در پھر رہا ہے

    نیٹ قرضہ کتنا ہوا یہ بھی بتا دیں اور اگر عمران خان قرضوں کو بڑھنے نا دے تو آپ کے خیال میں یہ بہت بڑی کامیابی نہیں ہو گی ؟؟
    #28
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    عامر میاں – یہ پینتس چالیس سال باریاں لینے والی بات میں اکثر سنتا رہتا ہو ، آپ برائے مہربانی یہ سال کہی سے پورے کر کے مجھے سمجنے میں مدد کریں

    عزیز من لذیذ من یہ وہی لوگ ہیں جو الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کو جھولیاں بھر بھر بد دعائیں دے رہے تھے اب انہیں بہانہ مل گیا ہے مزید شور کرنے کا ، مجھے نا کوئی حیرانی ہے نا مایوسی ، میں جانتا تھا ایسا ہو گا ہی ، کوئی حکومت بھی آ جاتی آئی ایم ایف کو اوائیڈ نہیں کر سکتی تھی ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس کا نتیجہ ڈالر اور مہنگائی بڑھنے کی صورت میں ہی نکلنا تھا ، سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ پینتیس چالیس سال سے باریاں لینے والے تجربہ کاروں نے کیوں نہیں روکا اسے
    #29
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    عامر میاں – یہ پینتس چالیس سال باریاں لینے والی بات میں اکثر سنتا رہتا ہو ، آپ برائے مہربانی یہ سال کہی سے پورے کر کے مجھے سمجنے میں مدد کریں

    اسی کے اوائل سے اب تک اتنے ہے سال بنتے ہیں ، آٹھ نو سال مشرف کے نکال دو تو انہی کی باریاں رہی ہیں جوایک دوسرے کی حکومت گراتے رہے ، دو ہزار تیرہ میں نواز شریف تیس سال کا تجربہ لئے ایک بار پھر وزیر اعظم بنا ، بتایئے ذرا کس کس ادارے کا کتنا خسارہ کم ہوا ، کتنا قرض کم ہوا ، عاطف صاحب تو نکل لیے ، اب آپ جواب دے دیں تو عین نوازش ہو گی

    #30
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    بھائی جی یہ تیس پینتس سال پھر بھی نہی بنتے

    اسی کے اوائل سے اب تک اتنے ہے سال بنتے ہیں ، آٹھ نو سال مشرف کے نکال دو تو انہی کی باریاں رہی ہیں جوایک دوسرے کی حکومت گراتے رہے ، دو ہزار تیرہ میں نواز شریف تیس سال کا تجربہ لئے ایک بار پھر وزیر اعظم بنا ، بتایئے ذرا کس کس ادارے کا کتنا خسارہ کم ہوا ، کتنا قرض کم ہوا ، عاطف صاحب تو نکل لیے ، اب آپ جواب دے دیں تو عین نوازش ہو گی
    #31
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    تو ابھی تک عمران خان نے ایسا کیا کیا ہے جس سے قرضے نہ بڑھے ہو ؟ جب سے آیا ہے کشکول اٹھائے در در پھر رہا ہے

    اپنی عادت کے سخت خلاف اس لئے کشکول لے کے پھر رہا ہے کہ پیسہ نہیں ہے پاکستان کے پاس اور پیسہ اس لئے نہیں ہے کہ بے حس اور ظالم لوگ کھا گئے اوپر سے محسن پاکستان بنے پھرتے ہیں

    #32
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    بھائی جی یہ تیس پینتس سال پھر بھی نہی بنتے

    تجربہ تو پینتیس چالیس سال کا بنتا ہے کہ نہیں

    #33
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    جی نہی ، اگر ننانوے سے پہلے کے دس سال اور اس کے بعد دو ہزار آٹھ کے بعد دس سال لگائیں تو پھر بیس سال بنتے ہیں

    لیکن اس میں چھ بار حکومت بنی ہے ، نناوے سے پہلے چار بار سول حکومت کو گرایا گیا کرپشن اور دوسرے الزامات کے ساتھ

    تجربہ تو پینتیس چالیس سال کا بنتا ہے کہ نہیں
    #34
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    جی نہی ، اگر ننانوے سے پہلے کے دس سال اور اس کے بعد دو ہزار آٹھ کے بعد دس سال لگائیں تو پھر بیس سال بنتے ہیں لیکن اس میں چھ بار حکومت بنی ہے ، نناوے سے پہلے چار بار سول حکومت کو گرایا گیا کرپشن اور دوسرے الزامات کے ساتھ

    اور گرایا کس نے ، انہی جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے ، میں تیس سالہ تجربے کی بات کر رہا تھا سر

    #35
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 424
    • Posts: 3636
    • Total Posts: 4060
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    عزیز من لذیذ من یہ وہی لوگ ہیں جو الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کو جھولیاں بھر بھر بد دعائیں دے رہے تھے اب انہیں بہانہ مل گیا ہے مزید شور کرنے کا ، مجھے نا کوئی حیرانی ہے نا مایوسی ، میں جانتا تھا ایسا ہو گا ہی ، کوئی حکومت بھی آ جاتی آئی ایم ایف کو اوائیڈ نہیں کر سکتی تھی ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس کا نتیجہ ڈالر اور مہنگائی بڑھنے کی صورت میں ہی نکلنا تھا ، سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ پینتیس چالیس سال سے باریاں لینے والے تجربہ کاروں نے کیوں نہیں روکا اسے

    aap ki baat se yeh matlab lia jai ke pti ke koi bhi banda hakumat ko bura nahi keh raha

    #36
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    آپ کی نہی معلوم کس نے گرایا تھا ؟ پاکستان میں سول حکومت کرپشن پر گرائی جاتی ہے ، گرانا مقصود ہوتا ہے ، الزامات لگتے ہیں اور اس کے بعد وہی کت خانہ

    آج تک کیا نکلا ہے ؟

    پاکستان میں جمہوریت نے پہلی بار دس سال اور دو حکومتیں دیکھی ہیں ، ورنہ اس سے پہلے کے جمہوریت کے پاؤں بھاری ہو ، بیوہ کر دیا جاتا تھا

    اور گرایا کس نے ، انہی جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے ، میں تیس سالہ تجربے کی بات کر رہا تھا سر
    #37
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 58
    • Posts: 4958
    • Total Posts: 5016
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    aap ki baat se yeh matlab lia jai ke pti ke koi bhi banda hakumat ko bura nahi keh raha

    اس کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن میں مایوس نہیں ہوں

    #38
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 298
    • Posts: 6773
    • Total Posts: 7071
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    ہم دل سے سپورٹ کرتے ہیں ، لفافے سے نہیں :bigthumb:

    کون کافر آپ کی نیت اور خلوص پر شک کرتا ہے ، ہمیں تو صرف یہ فکر کھاے جارہی ہے کہ آپ کی مثال ایک دل سے محبت کرنے والی پر خلوص لڑکی کی طرح ہے جس کا محبوب بے وفا اور اس لڑکی کی محبت کے قابل نہ ہو

    :bigthumb:

    #39
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 298
    • Posts: 6773
    • Total Posts: 7071
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    عزیز من لذیذ من یہ وہی لوگ ہیں جو الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کو جھولیاں بھر بھر بد دعائیں دے رہے تھے اب انہیں بہانہ مل گیا ہے مزید شور کرنے کا ، مجھے نا کوئی حیرانی ہے نا مایوسی ، میں جانتا تھا ایسا ہو گا ہی ، کوئی حکومت بھی آ جاتی آئی ایم ایف کو اوائیڈ نہیں کر سکتی تھی ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس کا نتیجہ ڈالر اور مہنگائی بڑھنے کی صورت میں ہی نکلنا تھا ، سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ پینتیس چالیس سال سے باریاں لینے والے تجربہ کاروں نے کیوں نہیں روکا اسے

    آپ مان رہے ہیں کہ آی ایم ایف کو اگنور نہیں کرسکتے تھے، تو قوم کو ایسی خوابیں دکھای کیوں گئیں؟ ایک کمپنی چلانے میں ناکام بندے کو پورے ملک کا خزانہ کیوں سونپ دیا گیا؟

    آپ خود مان رہے ہیں کہ آی ایم ایف کے بغیر نظام نہیں چلنا تھا تو دیگر حکومتوں کے وزیر خزانہ کیا کر سکتے تھے ؟ وہ بے چارے بھی اپنی پوری کوشش کرکے ملک کا نظام کھینچ رہے تھے جو اسد عمر سے ہلا تک نہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ اسد عمر ایک ایسا نالائق بچہ تھا جسے اس کے والدین بہت زہین سمجھ کر اس کی تعریفوں کے قلابے ملاتے رہے لیکن جسدن اسے امتحان میں بیٹھنا پڑا اس کا کچا چٹھا کل کر سب کے سامنے آگیا

    سنا ہے فوج نے کہا تھا کہ اس کی شکل دور کریں ورنہ ملک ڈوب جاے گا، آی ایم ایف نے کہا تھا کہ بات کس سے کریں وزیر خزانہ تو بے وقوف ہے، قرضہ بھی لینا چاہتا ہے مگر شرائط پر بات بھی نہیں کرنا چاہتا

    #40
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 650
    • Posts: 6281
    • Total Posts: 6931
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دیکھ لو آواز دے کر

    حالات کچھ ایسے ہیں ، اور شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے پی ٹی آئی کے لئے

    اسلام آباد :…پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے بیل آئوٹ پیکیج کے معیار پر خود حکومت کے اندر ہی سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سینئر افسر کے مطابق حکومت پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے تین روزہ مذاکرات میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام موجود نہ تھے جس پر حیرانی کا اظہار کیا گیا کہ بات چیت کے حتمی مرحلے میں وزارت خزانہ کے حکام شریک کیوں نہیں ہوئے۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ پاکستان کے حق میں پیکیج کے لئے بڑی جدوجہد کی لیکن انہیں پاکستان کے کیس پر مؤثر دلائل دینے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک آئی ایم ایف مذاکرات کا معیار قابل رحم رہا کیونکہ اسلام آباد نے آئی ایم ایف جو چاہا اس پر تقریباً رضا مندی کا اظہار کر دیا۔ یہ ایک مکمل خودسپردگی کی کیفیت ہے اس طرح یہ کوئی ’’بیل آئوٹ‘‘ نہیں بلکہ ’’سیل آئوٹ‘‘ پیکیج ہے۔ دوسرے ذریعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی درحقیقت کچھ کڑی شرائط مانگ لیں جو معاہدہ طے پایا اس کی آئی ایم ایف کے واشنگٹن میں ہیڈکوارٹرز سے منظوری کا انتظار ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور اسٹیٹ بینک کے مقررہ نئے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے آئی ایم ایف سے حتمی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی ۔ دونوں کا تقرر حال ہی میں ہوا ہے۔ گو کہ حکومت کے خیا ل میں ان کا تقرر انہیں حاصل مہارت اور اہلیت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے لیکن میڈیا اور اپوزیشن کو ان تقرریوں پر سنگین اعتراضات ہیں۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف ساڑھے چھ ارب ڈالرز کے تازہ بیل آئوٹ پیکیج پر مذاکرات رہے ہیں۔ ٹیکسیشن سے متعلق آئی ایم ایف کی سخت شرائط ہیں۔ توانائی کے شعبے میں سبسڈی واپس لینے پر بھی زور ہے۔ بیل آئوٹ پیکج پر مذاکرات 10مئی کو مکمل ہوجاتے تھے لیکن فریقین صلاح ومشورے کے بعد کسی قطعی سمجھوتے کے لئے آئی ایم ایف کو مزید دو روز رکنے پر قائل کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں 700ارب سے 730ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے ساتھ ان میں استثنا واپس لئے جائیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پاکستان نے لچکدار شرح مبادلہ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا ہے اس کے علاوہ سبسڈیز واپس لینے اسٹیٹ بینک سے قرضوں کی حد میں رکھنے اور نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈسکائونٹ ریٹ میں کم از کم دو فیصد اپ فرنٹ اضافے کا معاملہ دوبارہ چھیڑ دیا ہے جبکہ حقیقی شرح سود پہلے ہی 3.75فیصد ہے۔ دیگر اہم امور میں شرح مبادلہ کا معاملہ ہے۔ آئی ایم ایف ماڈل کے تحت امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید 20فیصد کم کی جائے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان کی پوزیشن ایسی نہیں ہے کہ وہ بارگین کرسکے اور اپنی شرائط منواسکے ، بات کرنے والے پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کے مفاد کو ترجیح دیں گے ۔

    Aamir Siddique

    آپ مان رہے ہیں کہ آی ایم ایف کو اگنور نہیں کرسکتے تھے، تو قوم کو ایسی خوابیں دکھای کیوں گئیں؟ ایک کمپنی چلانے میں ناکام بندے کو پورے ملک کا خزانہ کیوں سونپ دیا گیا؟ آپ خود مان رہے ہیں کہ آی ایم ایف کے بغیر نظام نہیں چلنا تھا تو دیگر حکومتوں کے وزیر خزانہ کیا کر سکتے تھے ؟ وہ بے چارے بھی اپنی پوری کوشش کرکے ملک کا نظام کھینچ رہے تھے جو اسد عمر سے ہلا تک نہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ اسد عمر ایک ایسا نالائق بچہ تھا جسے اس کے والدین بہت زہین سمجھ کر اس کی تعریفوں کے قلابے ملاتے رہے لیکن جسدن اسے امتحان میں بیٹھنا پڑا اس کا کچا چٹھا کل کر سب کے سامنے آگیا سنا ہے فوج نے کہا تھا کہ اس کی شکل دور کریں ورنہ ملک ڈوب جاے گا، آی ایم ایف نے کہا تھا کہ بات کس سے کریں وزیر خزانہ تو بے وقوف ہے، قرضہ بھی لینا چاہتا ہے مگر شرائط پر بات بھی نہیں کرنا چاہتا
Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 131 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation