Thread: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

Home Forums Siasi Discussion دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

This topic contains 5 replies, has 6 voices, and was last updated by  Amir Ali 5 days, 6 hours ago. This post has been viewed 148 times

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3793
    • Posts: 2043
    • Total Posts: 5836
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف دو ماہ تک لندن میں مقیم رہنے کے بعد ہفتے کی رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے ساتھ ہی وہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں کہ وہ علاج کے بہانے برطانیہ میں ہی مقیم رہیں گے اور اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔
    واضح رہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مبینہ کرپشن کے متعدد مقدمات میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے تفتیش کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کے لندن جانے کے بعد نون لیگ نےاہم تبدیلیاں بھی کیں اور انھیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا۔
    پارٹی میں ہونے والی ان تبدیلیوں سے چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شہباز شریف کسی ڈیل کے نتیجے میں ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں۔
    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسے این آر او کی طرف قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ نون لیگ میں ہونے والی تبدیلیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اب شہباز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

    شہباز شریف کی واپسی کتنی اہمیت کی حامل ہے؟
    ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی وطن واپسی کے بعد مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’عمران صاحب شہباز شریف کا طیارہ لاہور (کے) علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اُتر گیا ہے، آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔
    ایک اور ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا ‘جس طرح ہی شہباز شریف کا طیارہ پاکستان حدود میں داخل ہوا جھوٹے کرائے کہ ترجمانوں پہ سکتا طاری ہو گیا کہ آقا کو کیا جواب دیں گے عمران صاحب شہباز شریف ملک سنوارنے والوں میں سے ہیں، اور پاکستان کی عوام شہباز شریف سے محبت کرتی ہے۔
    مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے کہا عمران صاحب شہباز شریف واپس آ گئے ہیں، اب آپ کی ڈھیل کا وقت ختم ہوا جاتا ہے آپ شہباز شریف کے آنے کے خوف سے پہاڑوں میں چھُپ گئے ہیں اور آپ کے ترجمانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ شہباز شریف صاحب تو واپس آ گئے ہیں آپ کے پچاس کرائے کے ترجمان کیا کریں گے ؟

    شہبازشریف حکومت کو مطلوب
    اتوار کی سہ پہر کو فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے احتساب پر عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شہباز شریف کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
    انھوں نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا کہ شہباز شریف لندن سے اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ واپس لے آتے۔ بجٹ کے بعد ان سے پوچھیں گے کہ ان کے وزیر اعلی ہوتے ہوئے لندن میں رہائش پزیر بیٹے کے اثاثوں میں 8500 گنا اضافہ کیسے ہوا؟

    پارٹی میں نواز شریف ہی ’پری ویل‘ کرتے ہیں
    سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے صاف صاف بتایا ہے کہ ‘میری فکر نہ کرو، میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، اپوزیشن کے ساتھ احتجاج کے پلان کو کامیاب بنایا جائے۔
    مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے جو حرکتیں کی ہیں اب سیاسی ہلچل کے 1000 فیصد سے بھی زیادہ چانس بڑھ گئے ہیں۔
    اپنے لیڈر کی ہدایت کی روشنی میں ہم اپوزیشن کو اکٹھا کر کے لائحہ عمل بنائیں گے۔ اب احتجاج پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ہوگا۔
    ایک سوال کے جواب میں کہ احتجاج کی نوعیت کیا ہوگی سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ یہ احتجاج تحریک انصاف کے اس احتجاج سے مختلف ہوگا جس میں گالم گلوچ ہوتی تھی اور نظام ہی تلپٹ کرنے کی باتیں ہوتی تھیں۔
    ان کے مطابق یہ بات طے ہے کہ شہباز شریف نے لائحہ عمل نہیں بنانا ہے۔ جس نے بنانا ہے وہ جیل میں بیٹھا ہے۔ نواز شریف کے علاوہ ہماری پارٹی میں کوئی ‘پری ویل‘ نہیں کرتا۔ ہر پارٹی میں ایک ہی لیڈر ہوتا ہے۔ نواز شریف نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کا بھرپور ساتھ دینے کی پہلے ہی سے ہدایت کر رکھی ہے۔
    مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ یہ باتیں 25 برس سے سن رہے ہیں کہ شہباز شریف سمجھوتے کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن جب فیصلہ کن مرحلہ آتا ہے تو شہباز شریف بھائی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
    صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے بی بی سی کو بتایا کہ شہباز شریف کی واپسی ایک ‘نان ایونٹ’ ہے۔ میرے خیال میں پہلے صفیں درست ہونگی اور بجٹ کے بعد جولائی اور اگست میں جا کر کہیں اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی شکل بنے گی۔ اپوزیشن جائزہ لے گی کہ بجٹ میں کس طرح کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور بجٹ کس حد تک عوام دوست ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں آخری فیصلہ نواز شریف کا ہی ہوتا ہے لیکن شہبازشریف ان کے قریب ترین ہوتے ہوئے ان فیصلوں کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔

    https://www.bbc.com/urdu/india-48572732

    #2
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1386
    • Total Posts: 1398
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    وقت پر عید کا چاند نظر آنے اور  شہباز شریف کی واپسی سے ایک بات تو ثابت  ہوئی کہ ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کافی ترقی ہوئی ہے دیکھ لیں اسی ٹیکنالوجی کے پیش نظر آج شہباز شریف لندن سے پاکستان واپس بھی آ گئے کیونکہ  جناب  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف وطن واپس نہ آئے تو ہم انہیں کھینچ کر لے آئیں گے

    کیا کشش ثقل پائی ہے انہوں نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بن کر ۔۔۔

    :bigthumb:

    #3
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 101
    • Total Posts: 101
    • Join Date:
      4 Sep, 2018
    • Location: گلشن گلشن

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    خاتین و حضرات ! شریف خاندان تیس سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے اقتدار پر قابض رہا۔۔قدرت نے کئی بار انکی بد اعمالیوں سے برسنے والے وبالی اولوں سے انکی ٹنڈوں کو محفوظ رکھا۔۔ انہوں نے رنگیلے شاہ اور امیرلمومنین کےمخلوط تصوراتی طرزِ حکمرانی کو آئیڈیلائز بنائے رکھا۔۔ بھگوان کی کِرپا سے حکومتی وسائل کے انڈوں سے نئے نئے کاروباری چوزے نکل رہے تھے۔۔پھر اچانک آسمانی اسٹیبلشمنٹ نے انکی قسمت میں پانامہ کا وائرس انجیکٹ کر دیا۔۔حالات کی ستم ظریفی نے بڑے میاں صاحب اور نکے میاں صاحب کو ماؤزے تنگ اور چی گویرا کا انقلابی ماسک پہننے پر بھی مجبور کیا اور انہوں نے ظلم کے نظام کو مسمار کرنے کی قسمیں بھی کھائیں۔۔لیکن عوام نے مجبوری کی صداؤں پر سپنوں کے مزید محل بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔۔ حالات کی اس بے رخی پر میاں برادران نے دل برداشتہ ہو کر اپنی باقی ماندہ زندگی لندن میں گزارنے کا تہیہ کر لیا۔۔۔وہ  لندن کی برانڈڈ ہواؤں میں گھومتے ہوئے اپنے خفیہ امراض کا علاج کروانے کیلئے ہنرمند معالج ڈھونڈنے لگ پڑے۔۔۔شائدآسودگی کی زلفوں کی گھنی چھاؤں میں زندگی بسر ہو جاتی لیکن دونوں کے ممکنہ وارثانِ تخت نے اقتدار سے مکمل بلیک آؤٹ ہونے سے انکار کر دیا۔۔۔اب راج نیتی کے اس کھیل میں کیا داؤ پیچ کھیلے جائیں گے اور بریانی و لسّی کے متوالے کہاں جائیں گے۔۔ ان سب پر بات ہو گی بریک کے بعد۔۔

    • This reply was modified 5 days, 18 hours ago by  casanova.
    #4
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1877
    • Total Posts: 1892
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    خاتین و حضرات ! شریف خاندان تیس سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے اقتدار پر قابض رہا۔۔قدرت نے کئی بار انکی بد اعمالیوں سے برسنے والے وبالی اولوں سے انکی ٹنڈوں کو محفوظ رکھا۔۔ انہوں نے رنگیلے شاہ اور امیرلمومنین کےمخلوط تصوراتی طرزِ حکمرانی کو آئیڈیلائز بنائے رکھا۔۔ بھگوان کی کِرپا سے حکومتی وسائل کے انڈوں سے نئے نئے کاروباری چوزے نکل رہے تھے۔۔پھر اچانک آسمانی اسٹیبلشمنٹ نے انکی قسمت میں پانامہ کا وائرس انجیکٹ کر دیا۔۔حالات کی ستم ظریفی نے بڑے میاں صاحب اور نکے میاں صاحب کو ماؤزے تنگ اور چی گویرا کا انقلابی ماسک پہننے پر بھی مجبور کیا اور انہوں نے ظلم کے نظام کو مسمار کرنے کی قسمیں بھی کھائیں۔۔لیکن عوام نے مجبوری کی صداؤں پر سپنوں کے مزید محل بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔۔ حالات کی اس بے رخی پر میاں برادران نے دل برداشتہ ہو کر اپنی باقی ماندہ زندگی لندن میں گزارنے کا تہیہ کر لیا۔۔۔وہ لندن کی برانڈڈ ہواؤں میں گھومتے ہوئے اپنے خفیہ امراض کا علاج کروانے کیلئے ہنرمند معالج ڈھونڈنے لگ پڑے۔۔۔شائدآسودگی کی زلفوں کی گھنی چھاؤں میں زندگی بسر ہو جاتی لیکن دونوں کے ممکنہ وارثانِ تخت نے اقتدار سے مکمل بلیک آؤٹ ہونے سے انکار کر دیا۔۔۔اب راج نیتی کے اس کھیل میں کیا داؤ پیچ کھیلے جائیں گے اور بریانی و لسّی کے متوالے کہاں جائیں گے۔۔ ان سب پر بات ہو گی بریک کے بعد۔۔

    یہ ہے کلاس طنز و مزاح۔۔۔۔۔ کمال کا لکھا ہے۔۔۔۔۔

    بہت ہی عمدہ۔۔۔۔۔

    :clap: :cwl: :clap:

    #5
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 139
    • Posts: 6790
    • Total Posts: 6929
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    یہ ہے کلاس طنز و مزاح۔۔۔۔۔ کمال کا لکھا ہے۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ۔۔۔۔۔ :clap: :cwl: :clap:

    ظالم کی انہی اداوں کے باعث اس سے خفا ہونے کو دل نہیں مانتا۔ اگرچہ بھٹکا ہوا ہے یعنی ن لیگ کو سپورٹ نہیں کرتا لیکن پھر بھی اس کے طنز دل موہ لیتے ہیں۔

    آجکل یہ لوگوں کی تنیوں میں ٹیکے لگا رہا ہے جیسے ہی فارغ ہوگا یہاں کل وقتی دستیاب ہوگا۔

    #6
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 5
    • Posts: 91
    • Total Posts: 96
    • Join Date:
      2 Dec, 2016

    Re: دو ماہ بعد لندن میں مقیم رہنے کے بعد شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

    شہباز شریف صاحب کو چاہیئے کے اب وہ یہ گانا سنیں اور چل کریں، سیاست مریم نواز کو ہی کرنے دیں:

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation