Thread: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

Home Forums Siasi Discussion دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

This topic contains 16 replies, has 6 voices, and was last updated by  Sohraab 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 265 times

Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    سندر پچائی گوگل کے ’’سی ای او‘‘ ہیں‘ یہ 1972 میں تامل ناڈو میں پیدا ہوئے اور43سال کی عمر میں دنیا کی امیر اور بااثر ترین کمپنی کے سربراہ بن گئے‘ یہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ’’سی ای اوز‘‘ میں بھی شامل ہیں‘ گوگل انھیں ساڑھے تین کروڑ روپے روزانہ (تنخواہ‘ مراعات اور اسٹاک) ادا کرتا ہے‘ دنیا میں اس وقت اس انکم بریکٹ میں صرف پندرہ لوگ آتے ہیں۔

    گوگل نے اگست 2015میں سندر پچائی کو سی ای او بنانے کا فیصلہ کیا‘ بورڈ نے انھیں انٹرویو کے لیے بلایا‘ یہ پیش ہوئے تو ان سے صرف ایک سوال کیا گیا ’’آپ کی زندگی کی سب سے بڑی ناکامی کیا تھی اور آپ نے اس ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا‘‘ سندر پچائی کو جواب کے لیے 35 منٹ دیے گئے تھے‘ سندر 35 منٹ بولتا رہا اور بورڈ سنتا رہا اور گوگل نے ان 35 منٹوں میں سندر پچائی کو دنیا کے سب سے بڑے برانڈ کا سی ای او بنانے کا فیصلہ کر لیا‘یہ دنیا میں کوئی انوکھا واقعہ نہیں تھا‘کرہ ارض کے زیادہ تر بڑے ’’سی ای اوز‘‘ کا تقرر اسی سوال کی بنیاد پر ‘ اسی طریقے سے کیا جاتا ہے‘ کیوں؟ کیونکہ یہ معروف لوگ ہوتے ہیں۔

    پوری دنیا ان کے تعلیمی کیریئر‘ بیک گراؤنڈ اور ان کی اچیومنٹس سے واقف ہوتی ہے‘ کمپنیوں کے بورڈز اگر نہیں جانتے تو یہ ان کے فیلیئر‘ ان کی ناکامیوں سے آگاہ نہیں ہوتے چنانچہ یہ وہ راز جاننا چاہتے ہیں جس سے نکل کر یہ لوگ سندر پچائی بنتے ہیں‘ سندر پچائی نے بھی جب اپنی ٹیم ہائر کی تو اس نے بھی اپنے ہر ممبر سے یہی سوال کیا تھا اور ممبر کے جواب نے اس کے مقدر کا فیصلہ کیا تھا‘یہ حقیقت ہے ہماری کامیابی اور استطاعت کا فیصلہ ہماری کامیابیاں نہیں کرتیں ہماری ناکامیاں‘ ہمارے فیلیئرز کرتے ہیں‘ لوگ نارمل حالات میں صادق بھی ہوتے ہیں اور امین بھی لیکن کیا یہ لوگ یتیمی‘ مسافرت‘ بے بسی اور غربت میں بھی امانت اور صداقت پر قائم رہتے ہیں‘ یہ سوال ہمارے کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔

    دنیا میں یہ چلن عام ہے لوگ مشکل حالات میں حرام کو بھی حلال سمجھ لیتے ہیں‘ یہ مسائل کی چکی میں پہنچ کر اپنے اصول قربان کر دیتے ہیں لیکن جو شخص زندگی کا دھاگہ قائم رکھنے کے لیے چمڑا ابال کر کھا لیتا ہے لیکن اپنی صداقت اور اپنی امانت قربان نہیں کرتا‘ جو جلاوطن ہو کر بھی اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہے‘ وہ عظیم ثابت ہوتا ہے‘ وہ انسانیت کے لیے مشعل راہ بنتا ہے‘ ہم مشکل ترین حالات میں کتنے پر امید رہتے ہیں‘ ہم مصائب کی آندھیوں میں اپنے اصولوں کی گانٹھ کو کتنی دیر تک سنبھال سکتے ہیں‘ ہم اپنی ناکامیوں کو کسی طرح ہینڈل کرتے ہیںاور ہم مار کھا کھا کر بھی کتنی دیر اپنے پاؤں پر کھڑے رہتے ہیں؟ یہ استقامت ہمارے مقدر‘ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے‘ یہ ہمیں عام آدمی سے خاص آدمی بناتی ہے‘میں دل سے سمجھتا ہوں دنیا میں جس شخص نے ناکامی کا ذائقہ نہیں چکھا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا‘ وہ کبھی بڑا آدمی ثابت نہیں ہو سکتا۔

    ہم اگر وزیراعظم عمران خان کو سمجھنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں ان کے پس منظر میں جھانکنا ہوگا‘ ہمیں ان کی کامیابیاں اور ناکامیاں دیکھنا ہوں گی‘ کرکٹ فٹ بال کے بعد دنیا کا مہنگا ترین کھیل ہے‘ یہ کھیل صرف کھیل نہیں یہ 100 بلین ڈالر کی مارکیٹ بھی ہے اور اسٹارز اس مارکیٹ کی فیکٹریاں‘ اس مارکیٹ کے برانڈز ہوتے ہیں چنانچہ کرکٹ کی مارکیٹ زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے ہر سال نئے اسٹارز پیدا کرتی ہے‘ ان میں سے زیادہ تر اسٹارز تھوڑی دیر چمک کر بجھ جاتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ سپر اسٹارز بن جاتے ہیں‘ عمران خان سپر اسٹار تھے‘ یہ سترہ سال کی عمر میں سپر اسٹار بنے اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا‘ یہ 66 سال کی عمر تک لائم لائٹ میں رہے اور یہ اعزاز دنیا میں بہت کم کھلاڑیوں کو نصیب ہوا‘ یہ قدرت کا بہت بڑا کرم تھا لیکن اس کرم نے عمران خان میں دو عادتیں ڈویلپ کر دیں۔

    یہ انا پرست ہو گئے اور یہ بجٹ بنانے کی صلاحیت سے محروم رہ گئے‘ میں اور آپ بھی اگر ان کی جگہ ہوتے اور ہم نے بھی اگر 20 سال کی عمر کے بعد 46 سال تک کوئی خریداری نہ کی ہوتی‘ ہمیں بھی ہمارے فینز کپڑے‘ جوتے‘ گاڑیاں‘ فلیٹس‘ جہاز اور کریڈٹ کارڈز دے رہے ہوتے‘ ہمارے بھی اگر کھانے اسپانسر ہوتے‘ ہم بھی اگر کمنٹری کرتے‘ ہم بھی اگر کسی ملک کی کرکٹ ٹیم کو چند ٹپس دیتے اور وہ ملک ہماری سال بھر کی ذمے داری اٹھا لیتا‘ ہمیں بھی اگر لوگ زمین گفٹ کر دیتے اور لوگ ہی اس پر گھر بنا دیتے‘ ہمارے ساتھ بھی لوگ اگر ڈنر کے لیے دس دس ہزار ڈالر کے ٹکٹ خریدتے‘ ہم بھی اگر کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کرتے اور لوگ ہمیں بھی اگر اربوں روپے دے دیتے‘ ہم بھی اگر سیاسی جماعت بناتے اور ہمیں بھی اگر اربوں روپے ڈونیشن مل جاتے اور لوگ اگر ہمارا بھی بیٹ‘ پیڈ‘ ہیلمٹ اور گیندلاکھوں روپے میں خریدتے تو ہمارا مزاج بھی آسمان تک پہنچ جاتا‘ ہم بھی یقینا خود کو سپر مین‘ سپر ہیومین بیئنگ اور دیوتا سمجھتے‘ عمران خان پچھلے 46 برسوں سے اس عمل سے گزر رہے ہیں‘ ان کی جیب میں 46 برس سے بٹوہ نہیں ہے۔

    دنیا میں آج تک کسی شخص نے انھیں کسی کیش کاؤنٹر پر ’’پے منٹ‘‘ کرتے نہیں دیکھا‘ یہ ہنی مون پر بھی جاتے تھے تو لوگ ان کے میزبان ہوتے تھے‘ لوگ ان کی پے منٹ کرتے تھے چنانچہ جس شخص نے 46 برس سے کوئی شرٹ‘ کوئی جوتا‘ دودھ کا کوئی ڈبہ اور کوئی سبزی نہ خریدی ہو‘ جس کے بجلی اور گیس کے بل بھی دوسرے لوگ ادا کرتے ہوں اور گاڑیوں میں پٹرول بھی اجنبی ڈلواتے ہوںآپ خود فیصلہ کر لیجیے وہ شخص مہنگائی‘ بے روزگاری‘ غربت اور عوامی مسائل کا ادراک کیسے کرے گا‘ وہ لوگوں کے مسائل کیسے سمجھ سکتا ہے؟ عمران خان غربت اور مہنگائی دونوں سے بالاتر ہیں‘ یہ ان کو انڈر اسٹینڈ ہی نہیں کر سکتے! میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو بھی اس علت کا شکار تھے لیکن عمران خان اس معاملے میں ان دونوں سے بہت آگے ہیں چنانچہ حکومت نے 9 ماہ میں ملکی معیشت کا کباڑہ کر دیا‘یہ معیشت کو انڈراسٹینڈ کر سکے اور نہ یہ کر سکیں گے۔

    عمران خان کا دوسرا ایشو انا پرستی ہے‘ ان کی انا تکبر بلکہ غرور تک پہنچ چکی ہے‘ یہ صدرذی جن پنگ‘ شاہ سلمان اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈکے ساتھ بھی آدھا ہاتھ ملاتے ہیں‘ آپ نے سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات کی فوٹیج دیکھی ہو گی‘ سعودی ترجمان ابھی ان کے خیالات کا ترجمہ ہی کر رہا تھا اور یہ شاہ سلمان کے ساتھ الوداعی ہاتھ ملائے بغیر دوسرے دروازے سے باہر نکل چکے تھے‘ کرسٹین لیگارڈ بیجنگ میں 26 اپریل کو ان کے سامنے کھڑی تھیں اور یہ آدھا ہاتھ ملا کر کرسی پر بیٹھ بھی چکے تھے‘ عمران خان نے چینی صدر کے ساتھ بھی آدھا ہاتھ ملایا تھا‘ یہ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں بھی جس طرح سینہ پھلا کر چل رہے تھے یہ حرکتیں سپراسٹارز کو سوٹ کرتی ہیں۔

    یہ سوشل میڈیا پر بھی اچھی لگتی ہیں‘ آپ ان سے اپنے لائیکس بڑھا لیتے ہیں لیکن یہ ملکوں کے سربراہوں کے لیے زہر قاتل ثابت ہوتی ہیں‘ یہ ملکوں کا امیج اور تعلقات دونوں کو تباہ کر دیتی ہیں‘ مصر کے موجودہ صدرجنرل السیسی صدر مورسی کی حکومت گرا کر اقتدار میں آئے‘ یہ امریکا عرب اسلامی کانفرنس میں شریک ہوئے‘یہ میاں نواز شریف کے ساتھ بیٹھے تھے‘ میاں صاحب صدر مورسی کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتے تھے چنانچہ یہ جنرل السیسی کی طرف دیکھنے کی بجائے دوسری طرف دیکھتے رہے‘ یہ ایک حرکت مصر اور پاکستان کے تعلقات کو نگل گئی‘ یہ دونوں ملک آج تک قریب نہیں آ سکے۔

    ملکوں کے تعلقات میں سربراہوں کا ’’ایٹی چیوڈ
    (Attitude)
    بہت اہم ہوتا ہے‘ سوویت یونین کے صدر خروشیف نے1960 میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ڈائس پر اپنا جوتا مارا تھا‘ دنیا نے آج تک روس کو معاف نہیں کیا‘ صدام حسین کے غرور نے عراق‘ کرنل قذافی کے تکبر نے لیبیا اور ہیوگو شاویز کی انا نے وینزویلا کو تباہ کر دیا‘ یہ تینوں ملک تیل کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین ممالک تھے لیکن یہ اپنے حکمرانوں کے تکبر کی وجہ سے آج بھکاری اور قبرستان بن چکے ہیں‘ تاریخ گواہ ہے حکمرانوں کے تکبر کا بوجھ قوموں کو اٹھانا پڑتا ہے اور ہمیں اب اس بوجھ کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

    آپ کو یاد ہوگا عمران خان 18 ستمبر 2018کو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے تھے‘ یہ مدینہ میں ننگے پاؤں اترے تھے اور یہ ننگے پاؤں وہاں پھرتے رہے لیکن آج ان نو ماہ میں کتنی تبدیلی آ چکی ہے‘ آپ ان کا 30مئی کا دورہ دیکھ لیجیے‘ یہ اب اسی مدینہ میں جوتے پہن کر پھر رہے تھے‘ کیا ان 9 ماہ میں (نعوذ باللہ) مدینہ منورہ بدل گیا یا پھر عمران خان تبدیل ہو گئے؟ آپ اگر غور کریں تو آپ کو اس سوال میں ملک کا مقدر نظر آ جائے گا اورآخری بات دنیا میں ہر وہ کاروبار‘ ہروہ فیکٹری بند ہو جاتی ہے جس کے مالکان لوگوں کو بتاتے پھرتے ہیں ہماری مل‘ہماری دکان میں روزانہ چوری ہوتی ہے یا ہمارے پاس ادائیگیوں کے لیے رقم نہیں اور ہماری حکومت 9 ماہ سے دنیا کو یہ بتاتی پھر رہی ہے ہمارا ملک کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور ہم دیوالیہ پن کے قریب ہیں۔

    لوگ ایسے لوگوں کو سائیکل ادھار نہیں دیتے لیکن ہم اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا کر ملکوں سے اربوں ڈالر مانگ رہے ہیں‘ ہم پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں‘آپ خود بتائیے ہماری بات پر کون اعتبار کرے گا چنانچہ ہماری حکومت‘ ہمارے وزیراعظم کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے یہ پوری زندگی سپراسٹار رہے ہیں اور تاریخ یہ بتاتی ہے کشتی ہو‘ کمپنی ہو یا پھر ملک ہوں سپر اسٹارز ان کے بحرانوں میں اضافہ تو کر سکتے ہیں یہ انھیں بحرانوں سے نکال نہیں سکتے چنانچہ عمران خان ملک کو وہاں لے آئے ہیں جہاں سے پوری دنیا ہمیں وحشت بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے‘ یہ ہم سے خوف زدہ ہوتی چلی جا رہی ہے‘ہمارے پاس اب صرف ایک آپشن بچا ہے عمران خان یا پھر ملک۔

    • This topic was modified 2 months, 2 weeks ago by  Awan.
    #2
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    یہ بات بہت اہم ہے اور ہمیں قرض اور سرمایہ کاری کیوں نہیں مل رہی یہ وجہ ہے

    ———————————————————————————————-

    ہر وہ کاروبار‘ ہروہ فیکٹری بند ہو جاتی ہے جس کے مالکان لوگوں کو بتاتے پھرتے ہیں ہماری مل‘ہماری دکان میں روزانہ چوری ہوتی ہے یا ہمارے پاس ادائیگیوں کے لیے رقم نہیں اور ہماری حکومت 9 ماہ سے دنیا کو یہ بتاتی پھر رہی ہے ہمارا ملک کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور ہم دیوالیہ پن کے قریب ہیں۔

    لوگ ایسے لوگوں کو سائیکل ادھار نہیں دیتے لیکن ہم اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا کر ملکوں سے اربوں ڈالر مانگ رہے ہیں‘ ہم پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں‘آپ خود بتائیے ہماری بات پر کون اعتبار کرے گا چنانچہ ہماری حکومت‘ ہمارے وزیراعظم کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے یہ پوری زندگی سپراسٹار رہے ہیں اور تاریخ یہ بتاتی ہے کشتی ہو‘ کمپنی ہو یا پھر ملک ہوں سپر اسٹارز ان کے بحرانوں میں اضافہ تو کر سکتے ہیں یہ انھیں بحرانوں سے نکال نہیں سکتے چنانچہ عمران خان ملک کو وہاں لے آئے ہیں جہاں سے پوری دنیا ہمیں وحشت بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے‘ یہ ہم سے خوف زدہ ہوتی چلی جا رہی ہے‘ہمارے پاس اب صرف ایک آپشن بچا ہے عمران خان یا پھر ملک۔

    دنیا ہم سے خوفزدہ ہے – ایکسپریس اردو
    دنیا میں یہ چلن عام ہے لوگ مشکل حالات میں حرام کو بھی حلال سمجھ لیتے ہیں۔
    http://www.express.pk

    #3
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 64
    • Posts: 5617
    • Total Posts: 5681
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جیدے کی چولیاں ، خاتین و حضرات ، حا کومت جب تک ما جود ہے ، تب تک آپ میری کہانیاں پڑھ کے دل بہلائیں

    #4
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جیدے کی چولیاں ، خاتین و حضرات ، حا کومت جب تک ما جود ہے ، تب تک آپ میری کہانیاں پڑھ کے دل بہلائیں

    آپ اسے چولیں کہتے رہیں مگر یہ ناکامی کا سبب ہیں پورے دنیا کو کہو ہم تباہ حال کرپٹ لوگ ہیں اور توقو کرو وہ سرمایہ کاری کریں گے یہ خان صاحب کے تخیل میں تو ہو گئی مگر حقیقت میں نہیں – دنیا آپ کی جی دی پی ، اسٹاک مارکیٹ ، ڈالر ، ذرے مبادلے کے ذخائر دیکھ کر ہی فیصلہ کرتی ہے آپ ادھار لے کر بھی دکان بھر لیں گاھک آیے گا مگر خالی دکان پر مکھیاں بھی نہیں آتیں –

    #5
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 663
    • Posts: 6898
    • Total Posts: 7561
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    دیکھیں شائد اب حالات اچھی طرف جائیں

    فوج نے خرچہ کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

    ملکی معیشت کی بہتری کے لیے افواج پاکستان کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

    اس کا مطلب ہے کے ہمارے پاس پیسے نہی ہیں یا واقعی میں ایسا ہو رہا ہے ؟

    #6
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 439
    • Posts: 3809
    • Total Posts: 4248
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جیدے کی چولیاں ، خاتین و حضرات ، حا کومت جب تک ما جود ہے ، تب تک آپ میری کہانیاں پڑھ کے دل بہلائیں

    kisi zamanay main aap in ke aashiq the

    aur yeh baat aap ne khud ki hai

    #7
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    انجان بھاہی اگر یہ کالم پسند نہ کرنے کی کوئی وجہ ہے تو اس پر بات کر لیں ؟
    Anjaan

    #8
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    دیکھیں شائد اب حالات اچھی طرف جائیں

    فوج نے خرچہ کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

    ملکی معیشت کی بہتری کے لیے افواج پاکستان کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

    اس کا مطلب ہے کے ہمارے پاس پیسے نہی ہیں یا واقعی میں ایسا ہو رہا ہے ؟

    اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر بجٹ میں اضافہ مانگا گیا تو حکومت کے ساتھ ان کی بھی بے عزتی ہوتی ہے – کہیں نہ کہیں فوج بھی خان کو لانے پر گلٹی ہے اور اب انہیں مجبورا اپنا بجٹ اضافہ بھی نہیں لینا ہو گا یہ انہوں نے نہیں سوچا ہو گا اس سے اگر عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری اگر آتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ لوگوں کو اس سے کیا سروکار ان کے تو بس دو ہی مسلے ہیں ایک مہنگائی اور دوسرے بے روزگاری

    #9
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 261
    • Total Posts: 262
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    حادثہ یہ ہے کہ اس جیسی مقعد کی موری پاکستانی صحافت میں عروج پا گئی ہے

    اور المیہ یہ ہے کہ سنجیدگی اور دانشوری کے دعویدار فورم پر اس صحافتی طوائف کے پرچارک بھی موجود ہیں

    #10
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 64
    • Posts: 5617
    • Total Posts: 5681
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    kisi zamanay main aap in ke aashiq the aur yeh baat aap ne khud ki hai

    جیسے ایک زمانے میں آپ کو مشرف پسند تھا ہاہاہاہاہا

    #11
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 64
    • Posts: 5617
    • Total Posts: 5681
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    آپ اسے چولیں کہتے رہیں مگر یہ ناکامی کا سبب ہیں پورے دنیا کو کہو ہم تباہ حال کرپٹ لوگ ہیں اور توقو کرو وہ سرمایہ کاری کریں گے یہ خان صاحب کے تخیل میں تو ہو گئی مگر حقیقت میں نہیں – دنیا آپ کی جی دی پی ، اسٹاک مارکیٹ ، ڈالر ، ذرے مبادلے کے ذخائر دیکھ کر ہی فیصلہ کرتی ہے آپ ادھار لے کر بھی دکان بھر لیں گاھک آیے گا مگر خالی دکان پر مکھیاں بھی نہیں آتیں –

    آپ کو لگتا ہے ہم جھوٹ بولتے جائیں کہ ہم بہت امیر ہیں ، یہاں کرپشن کا نام و نشان نہیں تو دنیا اندھی ہے وہ آپ کی بات مان لے گی ؟؟ بلکل نہیں ، سرمایہ کاری کرنے والے اتنے کاکے نہیں ہوتے

    #12
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    آپ کو لگتا ہے ہم جھوٹ بولتے جائیں کہ ہم بہت امیر ہیں ، یہاں کرپشن کا نام و نشان نہیں تو دنیا اندھی ہے وہ آپ کی بات مان لے گی ؟؟ بلکل نہیں ، سرمایہ کاری کرنے والے اتنے کاکے نہیں ہوتے

    بھاہی یہ جھوٹ نہیں ہوتا ہم سائنس اور ٹیکنولوجی میں آگے نہیں اس لئے ہم مینو فیکچرنگ اور ٹیکنولوجی دنیا کو نہیں بیچ سکتے جیسے چین اور مغربی ملک ہیں – ہمارے پاس قدرتی وسائل کی بھی کمی ہے – ہمارا واحد ہتھیار بڑی آبادی ہے اور اس بڑی آبادی کی کشش میں لوگ سرمایہ لگانا چاہتے ہیں لیبر بھی سستی ہے لیکن ان کے پاس کسی ملک کو دیکھنے کا امن و امان کے علاوہ یہی پیمانہ ہے کہ اس کی جی ڈی پی گروتھ ، اسٹاک مارکیٹ ، ڈولر کا استحقام یا یوں کہتے ہیں مہاشی اشاریے ہیں – یہ کچھ دیکھ کر ہی وہ انڈیا اور بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جب کوئی ملک دوسرے ملک میں کچھ بیچنا چاہتا ہے تو وہ اسے وہاں پر ہی بنانا پڑتا ہے جس سے لوکل مہیشت ترقی کرتی ہے – ملک کو جیسے تیسے بہتر دکھانے کا کوئی اور طریقہ تو ہے نہیں آپ ایکسپورٹ اتنی آسانی سے نہیں بڑھا سکتے بہت مقابلہ ہے اور ہماری انرجی مہنگی ہونے سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ ہے – باقی حکومت کسی اور طریقے سے ترقی کرنا چاہتی ہے تو وہ ماڈل سامنے لاے تا کہ سب اس پر عمل کریں –

    #13
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 320
    • Posts: 7263
    • Total Posts: 7583
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جہاں تک میرا ذہن کہتا ہے عمران خان چونکہ پاکستان کا کرکٹ لیجنڈ ہے اسے باعزت پوزیشن دینی بنتی ہے مثلا اسے وزیر صحت اور وزیر سپورٹس بنا دیا جاتا تو بہتر تھا باقی اس نے جو سلوک عربی بادشاہ سے کیا ہے وہ بالکل درست ہے یہ پاکستانیوں کی کتے والی کرتے ہیں تو ہم سے بھی یہی توقع رکھیں

    :bye:

    #14
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جہاں تک میرا ذہن کہتا ہے عمران خان چونکہ پاکستان کا کرکٹ لیجنڈ ہے اسے باعزت پوزیشن دینی بنتی ہے مثلا اسے وزیر صحت اور وزیر سپورٹس بنا دیا جاتا تو بہتر تھا باقی اس نے جو سلوک عربی بادشاہ سے کیا ہے وہ بالکل درست ہے یہ پاکستانیوں کی کتے والی کرتے ہیں تو ہم سے بھی یہی توقع رکھیں

    :bye:

    جی اہم وزارت لینے کی پیشکش خان کو نواز نے سیاست کے شروع میں کی تھی مگر خان کہتا تھا میں الیکشن سویپ کر کے اپنی حکومت بناؤ ں گا جب بارہا ناکام ہوا تو مشرف بھی اسے پوری حکومت نہیں دینا چاہتا تھا ہاں اگر وہ قاف سے کوئی وزارت مانگ لیتا تو مشرف دلا دیتا – خان مشرف سے یا مکمل حکومت یا بہت ساری سیٹیں مانگ رہا تھا اور مشرف نے کہا اتنی تمہاری پارٹی کی حیثیت نہیں ہے – آج ایکسپریس نے ایک ٹاک شو میں کچھ تجزیہ کاروں کو بلایا جس میں تقریبا سب کا کہنا تھا کہ حقیقت میں صرف اپوزیشن کا اعتساب ہو رہا ہے اور کسی حکومتی بندے پر ہاتھ ڈالنے کی نیب میں ہمت نہیں جلد اعتساب کا نہرہ پٹ جائے گا جب حکومتی لوگوں کے بھی پول کھلیں گے خان حکومتی لوگوں کا اعتساب افورڈ نہیں کر سکتا یہ بلیک میلنگ ہے اور خان نے اس سے سمجھوتہ کر لیا ہے کچھ بھید نہیں اگر خان پر کارکردگی اور سب کے اعتساب کا دباؤ پڑا تو وہ الیکشن کال کر لے لیکن ایسا ہونا اگلے ایک سال تک تو ممکن نظر نہیں آ رہا – اپوزیشن سمیت سب خان کو گندا ہونے کے لئے وقت دینا چاہتے ہے اور یہی جمہوریت کے لئے بھی بہتر ہے کہ کل کوئی یہ نہ کہے ہمیں تو سال بھی چلنے نہیں گیا –

    #15
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 64
    • Posts: 5617
    • Total Posts: 5681
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    بھاہی یہ جھوٹ نہیں ہوتا ہم سائنس اور ٹیکنولوجی میں آگے نہیں اس لئے ہم مینو فیکچرنگ اور ٹیکنولوجی دنیا کو نہیں بیچ سکتے جیسے چین اور مغربی ملک ہیں – ہمارے پاس قدرتی وسائل کی بھی کمی ہے – ہمارا واحد ہتھیار بڑی آبادی ہے اور اس بڑی آبادی کی کشش میں لوگ سرمایہ لگانا چاہتے ہیں لیبر بھی سستی ہے لیکن ان کے پاس کسی ملک کو دیکھنے کا امن و امان کے علاوہ یہی پیمانہ ہے کہ اس کی جی ڈی پی گروتھ ، اسٹاک مارکیٹ ، ڈولر کا استحقام یا یوں کہتے ہیں مہاشی اشاریے ہیں – یہ کچھ دیکھ کر ہی وہ انڈیا اور بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جب کوئی ملک دوسرے ملک میں کچھ بیچنا چاہتا ہے تو وہ اسے وہاں پر ہی بنانا پڑتا ہے جس سے لوکل مہیشت ترقی کرتی ہے – ملک کو جیسے تیسے بہتر دکھانے کا کوئی اور طریقہ تو ہے نہیں آپ ایکسپورٹ اتنی آسانی سے نہیں بڑھا سکتے بہت مقابلہ ہے اور ہماری انرجی مہنگی ہونے سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ ہے – باقی حکومت کسی اور طریقے سے ترقی کرنا چاہتی ہے تو وہ ماڈل سامنے لاے تا کہ سب اس پر عمل کریں –

    بھائی جان مسائل تب تک حل نہیں ہوتے جب تک ان کا سامنا نا کیا جائے ، کچرہ کارپٹ کے نیچے چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں

    #16
    Awan
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2202
    • Total Posts: 2314
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    بھائی جان مسائل تب تک حل نہیں ہوتے جب تک ان کا سامنا نا کیا جائے ، کچرہ کارپٹ کے نیچے چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں

    یہی تو جاننا چاہ رہے ہیں کیسے ترقی کروائی جائے گی اگر قوم اتنی مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے مگر اس میں ملک کا کیا بھلا ہو رہا ہے کیا کیا گیا ہے کہ ہمیں لگے ہم خود کفالت کی طرف بڑھ رہے ہے ریوینو یا ٹیکس کو پانچ سو ارب کمی کا سامنا ہے یہنی اضافہ نہیں پچھلے سال سے اتنا کم ہے -پینتیس روپیہ ڈالر چڑھا کر ایک فیصد سے بھی کم ایکسپورٹ بڑھ سکی جب کہ ایک سال پہلے یہ اضافہ بارہ فیصد تھا – او بولو تے سہی

    #17
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 439
    • Posts: 3809
    • Total Posts: 4248
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: دنیا ہم سے خوف زدہ ہے

    جیسے ایک زمانے میں آپ کو مشرف پسند تھا ہاہاہاہاہا

    barre chalak ho

Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation