Thread: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

Home Forums Siasi Discussion خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

This topic contains 6 replies, has 5 voices, and was last updated by  Guilty 9 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 281 times

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہوزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکا کے گرد گھومتی رہی ہے، تاہم اب اس پر نظرثانی اور اسے روس اور چین کی جانب موڑنے کا وقت آگیا ہے۔اسلام آباد میں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے ممکنہ پالیسی شِفٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’چین ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ ہماری مشترکہ دیوار ہے، جبکہ روس بھی ہمارا اچھا دوست ہوسکتا ہے، تاہم ہم جب تک اقتصادی طور پر مضبوط نہیں ہوجاتے ہماری آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوسکتی۔‘خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’امریکا، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے، اب ہمیں سفارتی چوکی کو تجارتی چوکی میں بدلنا ہے جس کے لیے اسلام آباد کو ہر صورت اپنے تعلقات درست اور بہتر کرنے ہوں گے۔‘’انہوں نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان میں امن ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، تاہم امریکا کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو افغانستان کی عینک کے بغیر دیکھنا ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اپنے تمام پڑوسی اور دیگر ممالک سے امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغان جنگ ہمارے لیے بوجھ تھی اور بوجھ ہے جس کا ہم اب تک نقصان اٹھا رہے ہیں۔‘تاہم انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم صورتحال سے نمٹنے اور ٹکڑوں کو سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں مذہبی انتہا پسندی شامل ہے، جس کے نتائج قوم کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔‘پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’چند پڑوسی ممالک نے منصوبے پر اعتراض کیا لیکن ہمارا اس حوالے سے دوسرا موقف ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے۔‘سعودی عرب اور ایران سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہم دونوں سے تعلقات میں تصادم سے گریز کرتے ہوئے غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایران کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے جبکہ افغانستان کے ہماری مشترکہ دیوار، ثقافت اور زبان ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان کو مشرقی اور مغربی سرحدوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔‘فیض آباد انٹرچینج دھرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے گھر کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ اسلام آباد دھرنا اچھی مثال نہیں تھی۔‘https://www.dawnnews.tv/news/1069343/

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 216
    • Posts: 5246
    • Total Posts: 5462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    میں سمجھتا ہوں کہ یہ پالیسی بھی ناکام ترین ہوگی کہ امریکہ کے تلوے چھوڑ کر روس چین کے تلوے چاٹنے شروع کردیں، خارجہ پالیسی ایسی ہو کہ ہم ایک آزادانہ خارجہ پالیسی کے تحت جس سے چاہیں اپنے تعلقات رکھیں مثلا یوٹرن لینے کی ضرورت نہیں ہے امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اکانومی ہے اور خود چین کے سب سے زیادہ شہری امریکہ میں سیٹل ہیں جو وہاں چین کے ایکسپورٹ کے بزنس کو بڑھاوا دینے میں کارفرما رہتے ہیں،ہمیں ضرورت نہیں امریکہ سے منہ موڑنے کی ہاں چین اور روس سے دفاعی و تجارتی معاہدے کرنے ضروری ہیں، سب سے پہلے ملک کے اندر انڈسٹری کو آرگنائز کریں، ایکسپورٹ کرنے والی پراڈکٹس کی کوالٹی کو سختی سے کنٹرول کریں، کرپشن ختم کریں اور اشیا کی قیمتیں کم کریں، کبھی وزیرآباد اور سیالکوٹ کے بنے وہے سرجیکل آلات ساری دنیا میں بکتے تھے مگر انہوں نے کوالیٹی کم کرکے دو نمبری کرنی شروع کردی نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا نے ان سے خریدنے بند کرکے انڈیا سے خریدنے شروع کردئے، اب پھر تھوڑے سے حالات بہتر ہوے ہیں اور چند کمپنیز دوبارہ سے آرڈر لے رہی ہیں حکومت کو چاہئے کہ ملک کی ایکسپورٹ کو نقصان پنہچانے والوں کو چین کی طرح سخت سزائیں دے

    • This reply was modified 9 months, 2 weeks ago by  Believer12.
    #3
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 25
    • Posts: 6055
    • Total Posts: 6080
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    حکومت کیا سزا دے گی ایکسپورٹ کو نقصان پہنچانے والوں کو۔ کلپرٹ تو حکومت ہی ہے۔ ایکسپورٹ کمپنیوں کے ۲۰۰ ارب روپئے کے ریفنڈز دو سال سے دبا کر بیٹھے ہیں اور اس وجہ سے کمپنیوں کے پاس لیکوڈٹی کا انتہائی حد تک فقدان پیدا ہو چکا ہے۔ روپئے کی قیمت میں کمی اور انڈسٹری کو سستی بجلی مہیا کی جائے تو صرف اسی ایفیکٹ سے ایکسپورٹ دوباہ ۲۵ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

    #4
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 154
    • Posts: 2977
    • Total Posts: 3131
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    Pakistan seems to indulge in biting more than it can chew. Pakistan domestic and geographical conditions are not conducive for Pakistan to alienate America and align with Russia and China.The best approach for Pakistan is to remain neutral, resolve domestic issues and improve relationships with the neighbors. By aligning with one or other super power, Pakistan may end up committing more than it can deliver. I dont know if it is ego or insanity that drives us but whatever it is, it is not right.

    #5
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 216
    • Posts: 5246
    • Total Posts: 5462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    ان بھکاریوں کو ابھی تک یہ نہیں معلوم پڑا کہ نقص خارجہ پالیسی میں نہیں ان کی اندرونی حماقتوں کی وجہ سے ملک برباد ہو رہا ہے ساری قوم کو ایکسٹریم ازم کی طرف گامزن کرکے مودودی کے اس نظریئے کو پھیلایا جارہا ہے جس کے تحت قوم میں جہاد وغیرہ کا رحجان عام ہونا چاہئے حالانکہ مودودی اور جماعتی امرا قاضی حسین وغیرہ کے اپنے بچوں نے نہ کبھی جہاد کیا اور نہ ہی  فوج میں بھرتی کی خواہش کی بلکہ ان سب کو امریکہ بھیجا جاتا ہے حتی کہ لڑکیوں کو بھی یہ لوگ یورپ بھیجتے ہیںابھی حال ہی میں ہونے والے واقعات سے ملک میں اسلام پسندی نہیں شدت پسندی بڑھی ہے

    • This reply was modified 9 months, 2 weeks ago by  Believer12.
    #6
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 2782
    • Total Posts: 2782
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    ان بھکاریوں کو ابھی تک یہ نہیں معلوم پڑا کہ نقص خارجہ پالیسی میں نہیں ان کی اندرونی حماقتوں کی وجہ سے ملک برباد ہو رہا ہے ساری قوم کو ایکسٹریم ازم کی طرف گامزن کرکے مودودی کے اس نظریئے کو پھیلایا جارہا ہے جس کے تحت قوم میں جہاد وغیرہ کا رحجان عام ہونا چاہئے حالانکہ مودودی اور جماعتی امرا قاضی حسین وغیرہ کے اپنے بچوں نے نہ کبھی جہاد کیا اور نہ ہی فوج میں بھرتی کی خواہش کی بلکہ ان سب کو امریکہ بھیجا جاتا ہے حتی کہ لڑکیوں کو بھی یہ لوگ یورپ بھیجتے ہیں ابھی حال ہی میں ہونے والے واقعات سے ملک میں اسلام پسندی نہیں شدت پسندی بڑھی ہے

    یہ بات آپ نے درست کی ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ ابھی حال ہی میں ہونے والے واقعات ۔۔۔۔ مطلب دھرنوں ۔۔۔ بھنگڑوں ۔۔۔ تبد یلی ۔۔۔ اور کرپشن مہمات ۔۔ بہتانوں ۔۔ لیکس کے سین پارٹوں   ۔۔۔۔   سول حکومت گرانے  ۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ بعد ۔۔۔۔ شدت پسندی بڑھی ہے ۔۔۔۔

    • This reply was modified 9 months, 2 weeks ago by  Guilty.
    #7
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 2782
    • Total Posts: 2782
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: خواجہ آصف کا خارجہ پالیسی روس، چین کی طرف منتقل ہونے کا اشارہ

    میں سمجھتا ہوں کہ یہ پالیسی بھی ناکام ترین ہوگی کہ امریکہ کے تلوے چھوڑ کر روس چین کے تلوے چاٹنے شروع کردیں، خارجہ پالیسی ایسی ہو کہ ہم ایک آزادانہ خارجہ پالیسی کے تحت جس سے چاہیں اپنے تعلقات رکھیں مثلا یوٹرن لینے کی ضرورت نہیں ہے امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اکانومی ہے اور خود چین کے سب سے زیادہ شہری امریکہ میں سیٹل ہیں جو وہاں چین کے ایکسپورٹ کے بزنس کو بڑھاوا دینے میں کارفرما رہتے ہیں،ہمیں ضرورت نہیں امریکہ سے منہ موڑنے کی ہاں چین اور روس سے دفاعی و تجارتی معاہدے کرنے ضروری ہیں، سب سے پہلے ملک کے اندر انڈسٹری کو آرگنائز کریں، ایکسپورٹ کرنے والی پراڈکٹس کی کوالٹی کو سختی سے کنٹرول کریں، کرپشن ختم کریں اور اشیا کی قیمتیں کم کریں، کبھی وزیرآباد اور سیالکوٹ کے بنے وہے سرجیکل آلات ساری دنیا میں بکتے تھے مگر انہوں نے کوالیٹی کم کرکے دو نمبری کرنی شروع کردی نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا نے ان سے خریدنے بند کرکے انڈیا سے خریدنے شروع کردئے، اب پھر تھوڑے سے حالات بہتر ہوے ہیں اور چند کمپنیز دوبارہ سے آرڈر لے رہی ہیں حکومت کو چاہئے کہ ملک کی ایکسپورٹ کو نقصان پنہچانے والوں کو چین کی طرح سخت سزائیں دے

    بلیور  ۔۔۔۔۔تمہاری سہولت کے لیئے  صرف اتنا عرض کردیتا ہوں ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔جیسے ۔۔۔ نو سا ل کا ۔۔۔۔ لڑکا ۔۔۔ باپ نہیں بن سکتا ہے ۔۔۔۔اسی طرح ۔۔۔ کوئی غریب ۔۔۔ ٹوٹا پھوٹا ۔۔۔۔ گڈو پپو ۔۔۔۔   مذ احیہ  ملک ۔۔۔۔ آزادانہ ۔۔۔۔ پا لیسی نہیں بنا سکتا ۔۔۔۔۔۔۔تم اور خواجہ آصف ۔۔۔۔۔۔ چین ۔۔۔ روس۔۔۔ امریکہ ۔۔۔ تجارت ۔۔ ایکسپورٹ ۔۔۔ کے بارے سوچ کر قیمتی وقت نہ برباد کیا کرو ۔۔تم لوگ اس بات پر سوچ بچار کیا کرو۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ ۔جھنگوی ۔۔۔ الطاف بھائی ۔۔۔ مولوی ٖفضل اللہ ۔۔۔۔ حافظ سعید ۔۔۔ مولوی خادم رضوی ۔۔۔۔۔ ممتاز قادری ۔۔۔۔۔ کے بعد ۔۔۔ نرسری اور کونسے آئٹم پیدا کرنے والی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 9 months, 2 weeks ago by  Guilty.
Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation