Thread: خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ،

This topic contains 226 replies, has 22 voices, and was last updated by  Shiraz 2 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 5957 times

Viewing 20 posts - 121 through 140 (of 227 total)
  • Author
    Posts
  • #121
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 575
    • Total Posts: 583
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ۔۔۔۔۔۔۔ ;-) ۔

    • This reply was modified 3 months ago by  Zinda Rood.
    #122
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    یہ بھی مومنین کا ہی خاصہ ہے کہ جواب سے پہلے ہی شرط رکھ دیتے ہیں کہ فلاں طریقے سے نہیں، فلاں طریقے سے جواب دینا۔۔۔ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو مادے اور زندگی کی تخلیق کے متعلق انسان کی کھوج جاری ہے، گزرتے وقت اور انسانی جدوجہد کے ساتھ انسانی علم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،لاعلمی کے اندھیرے چھٹتے جارہے ہیں اور ہوسکتا ہے انسان کسی وقت یہ راز بھی جان جائے، مگر فی الحال ہم انسان علم کے اس مقام تک نہیں پہنچے کہ اس سوال کا یقینی جواب دے سکیں۔ انسان کی اسی لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر بہت سے شاطر لوگوں کو طرح طرح کی کہانیاں گھڑ کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا موقع ملا ہے ،۔

    آپ کی کھوج جاری سے کیا یہ مراد لی جا سکتی ہے کہ مادہ اور زندگی خود سے نہیں بنے، کوئی بنانے والا ضرور ہے، لیکن ہمیں اسکی ٹھیک ٹھیک ہئیت معلوم نہیں، لہٰذا ہمیں اس بارے اندازے لگانے سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک کوئی ٹھوس (طبعی) عقلی ثبوت نہ مل جائے، دستیاب علم کی بنیاد پر بظاہر یہ ایک سائنسی مقدمہ ہے، کیا آپ اس مقدمے سے متفق ہیں؟؟

    #123
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 575
    • Total Posts: 583
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    آپ کی کھوج جاری سے کیا یہ مراد لی جا سکتی ہے کہ مادہ اور زندگی خود سے نہیں بنے، کوئی بنانے والا ضرور ہے، لیکن ہمیں اسکی ٹھیک ٹھیک ہئیت معلوم نہیں، لہٰذا ہمیں اس بارے اندازے لگانے سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک کوئی ٹھوس (طبعی) عقلی ثبوت نہ مل جائے، دستیاب علم کی بنیاد پر بظاہر یہ ایک سائنسی مقدمہ ہے، کیا آپ اس مقدمے سے متفق ہیں؟؟

    کھوج جاری ہے سے یہی مراد ہے کہ کچھ بھی یقینی نہیں، گمان کچھ بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن ضرور کا لفظ تب تک استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک ہم یقین کی حد تک نہ پہنچ جائیں، ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہوگا، مگر چونکہ ہم اس بارے میں ابھی تک لاعلم ہیں، اس لئے کہانیاں گھڑنے کی بجائے ہمیں اپنی لاعلمی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ 

    #124
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    کھوج جاری ہے سے یہی مراد ہے کہ کچھ بھی یقینی نہیں، گمان کچھ بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن ضرور کا لفظ تب تک استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک ہم یقین کی حد تک نہ پہنچ جائیں، ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہوگا، مگر چونکہ ہم اس بارے میں ابھی تک لاعلم ہیں، اس لئے کہانیاں گھڑنے کی بجائے ہمیں اپنی لاعلمی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    جنہوں نے تو پکی پکائی کھانی ہوتی ہے یعنی دوسروں کی فکر کا پھل کھانا ہوتا ہے وہ ٹھنڈ پروگرام کے پیروکار ہو تے ہیں اور کہانیاں گھڑنا تو ایک طرف، کہانیوں کی افادیت کو تسلیم کرنا بھی ان کی کوئی مجبوری نہیں ہوتی، ہاں مگر جن کی زندگی رک جاتی ہے، جن کے دل میں دردمندی اور اخلاص ہوتا ہے، صرف اپنے لئے ہی نہیں، تمام تخلیق کیلئے۔

    نشان زد جملے کو چھوڑ کر آپ نے ایک مناسب بات لکھی لیکن اپ کے آخری جملے نے میرے پہلے پیرا کو دعوت دی اور وقت ضائع کیا، معلوم نہیں کب انکھیں پھاڑ دینے والی یہ حقیقت آپ پر طلوع ہو گی کہ میرے اپ کے درمیان ان بچگانہ باتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے

    خیر ہم آپ کی اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ

    ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہے

    اب “ہو گا” اور “ہے” کو وجہ تنازع نہ بنائیے گا کیونکہ تخلیق ہے اور ہم ہر سانس اس کا تجربہ کرتے ہیں

    تو پھر کیا خیال ہے خالق نے (زیادہ امکان والی) تخلیق کی کوئی پروگرامنگ کی، اسے کوئی پروگرام دیا، اس کے ساتھ رابطہ رکھنے کا کوئی ذریعہ، کوئی دروازہ کھلا رکھا یا بس تخلیق کر کے ہاتھ دھو کر بیٹھ گیا؟؟

    #125
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    صرف ایک کلک سے اس پوسٹ کا حق ادا نہیں ہو سکتا تھا اسلئے فورم انتظامیہ کو ایک زیادہ کلک کے آپشنز دینے پر سوچنا چاہیے

    ;-)

    :lol:   :lol: :lol: اسلئے اس پر پہلے

    :clap: :clap: :clap:  پھر

    #126
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 9
    • Posts: 697
    • Total Posts: 706
    • Join Date:
      11 Feb, 2017

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    اب کچھ سنجیدہ نکات آپ کو نہیں لگتا کہ یہ آپ کے احساس (پرسیپشن) کا مسئلہ ہے؟ اوور یہ میرے ساتھ بھی آپکے رویے اور تحریر کے بہت سے پہلوؤں بارے ہو سکتا ہے، اگر اس کا احساس سے ہت کر کوئی آزادانہ اور مصدق پیمانہ ہے تو ہم اس کو اپنانے پر تیار ہو سکتے ہیں، لیکن ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہو سکتے ہیں، اس سلسلے میں مجھے بھی اپ کے انداز سے بہت ساری شکائیتیں ہیں اور وہ یہآ میں نے پیش بھی کی ہیں

    آپ یہ نکتہ پہلے بھی اٹھا چکے ہو اور میں اس پر کافی حد تک آپ سے متفق بھی ہوں جب تک کہ مطمحء نظر صرف ایک دوسرے کی ناک رگڑنا ہو، لیکن اگر اس کو ایک دیانتدارانہ علمی مکالمہ/مشق اور سیکھنے سکھانے کا عمل بنا لیا جائے تو یہ وچار وٹاندرا کافی فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتا ہے اور ذہنی سڑاند/انحطاط (سٹیگنیشن) سے بچنے کا ذریعہ بھی۔ پنے اگلے دور میں داخل ہو گا تو یہ بھی آہستہ آہستہ واضح ہو جائے گا کہ ملحدین کی عقلیت و دلیل تسبتاً ایک ادنٰی درجے پر ہے

    نوٹ۔۔۔۔۔ دونوں تھریڈز میں کم و بیش ایک جیسی ہی بات ہورہی ہے سوائے یہ کہ ایک تھریڈ   میں مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ پر کافی لے دے ہورہی ہے۔۔۔۔۔ اس وجہ سے  کچھ تحاریر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

    شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔

    ایسا بالکل ہوسکتا ہے کہ یہ میرے احساس کا مسئلہ ہو۔۔۔۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کو یا کسی اور کو میرے رویے سے، میری تحریر سے بہت ساری شکایتیں ہوں گی یا ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ انگریزی زبان کا ایک بہت پرانا لیکن بڑا ہی خوب صورت محاورہ ہے کہ میں اپنا دل اپنی آستین پرپہنتا(لکھتا) ہوں تو جناب  میں طنز بھی کرتا ہوں، کچھ عالی مقام فنڈوؤں کی تضحیک بھی کرتا ہوں،  یہاں پر اکثر مُرغے بھی لڑاتا ہوں اور خدا پرستوں سے علمی و منطقی بحث سے حتیٰ الامکان پرہیز بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ غرض جو بھی کرتا ہوں کہہ کر کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔

    آپ کے ساتھ علمی اور سنجیدہ بحث کرنے سے جو اب تک احتراز کرتا آیا ہوں اُس کی کچھ وجوہات ہیں۔۔۔۔۔۔

    پہلی وجہ میری ذاتی خود غرضی ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک آپ کی تحاریر سے سوچ کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو نہیں ملا ہے(البتہ انتہائی خوبصورت اُردو اور انگریزی پڑھنے کو ضرور ملتی ہے)۔۔۔۔۔ پوری سچائی سے کہوں تو آپ کی تحاریر میں سے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس کو میں نُدرتِ خیال کہوں۔۔۔۔۔ جو میرے لئے سوچ کے نئے دروازے کھولے۔۔۔۔۔۔

    آپ نے بے شک یورپ و امیریکہ کی کم از کم دس جامعات کی خاک ضرور چھانی ہوگی لیکن معذرت کے ساتھ مُجھ اَن پڑھ اور کم علم بندے کیلئے آپ کی تحاریر میں کچھ نیا نہیں ہے، ہوسکتا ہے میری کم علمی وجہ ہو  ۔۔۔۔۔۔

    دوسری وجہ میری رائے میں آپ کی جانب سے بحث و مباحثہ میں  دیانتداری کی کمی ہے۔۔۔۔۔۔ انگریزی کا ہی ایک محاورہ ہے۔۔۔۔۔

    play to the gallery

    آپ کی تحاریر سے مجھے کئی بار ایسا لگا کہ  آپ تماش بینوں(اس فورم کے زائرین) اور تالیوں کیلئے لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ شاید اسی خیال کے زیرِ اثر لکھتے ہیں کہ فورم والے فیصلہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ نے شاید دو چار دفعہ کچھ ایسا لکھا کہ فورم کے سامنے یہ واضح ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔۔

    مگر چندا۔۔۔۔۔ میرے چندا۔۔۔۔۔۔

    میری نظر میں یہ ایک انتہائی بچگانہ حرکت ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے اس بات سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتادوسرے لوگ میرے نظریات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کوئی میرے نظریات کی تائید کرے یا مخالفت میرے نظریات پر یا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔۔

    اور جہاں تک علمی و سنجیدہ بحث و مباحثہ کی بات ہے  تو دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک یا شاید دنیا کی قدیم ترین ہی جامعہ، ٹیکسلا یونیورسٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہاں بحث و مباحثہ ذرا دلچسپ ہوتا تھا کہ وہاں علمی مباحثوں میں صحیح و غلط کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ ہار جیت کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ نصرت جاوید، جن کی تحاریر سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، نے ایک دفعہ اپنے کالم میں ایک بڑی خوبصورت بات کہی تھی جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ کسی شخص کو اگر کسی معاملہ کا اچھا تجزیہ کرنا ہو یا اُس کو غیر جانبداری سے دیکھنا ہو تو پہلے اپنے دماغ سے اُس مُلا(خدا) کو نکالنا ہوگا جو آپ کو صحیح اور غلط بتاتا ہے۔۔۔۔۔ نصرت صاحب اب پاکستان میں رہ کر جتنا کہہ سکتے تھے انہوں نے کہہ دیا۔۔۔۔۔۔ جو نہیں کہا وہ بھی آپ سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

    میری ذاتی رائے میں ایک اچھی علمی بحث کو غیر محدود(اوپن اینڈڈ) ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔ علمی بحث و مباحثہ میں معاملات کو طے نہیں کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔  معاملات کو طے(چاہے عارضی طور پر) کرنا صرف فیصلہ سازی کا تقاضہ ہے جیسا کہ پارلیمنٹ میں کئے جاتے بحث و مباحثے۔۔۔۔۔۔

    اور آپ یہ نہ سمجھئے گا کہ یہ ہار جیت کے تصور کے ساتھ بحث کرنا صرف خدا پرستوں کا ہی خاصہ ہے بلکہ یہ صِفت آپ کو بہت سارے ملحدیت یا لاداریت(ایگنوسٹزم) کے حامل افراد میں بھی مل جائیگی۔۔۔۔۔۔

    جہاں تک آپ نے ذہنی سڑاند یا انحطاط سے بچنے کی بات کی تو جو باتوفیق لوگ اپنے آپ کو پوری سچائی کے ساتھ ایمان کے کھونٹے سے آزاد کرالیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ان لوگوں میں خیالات میں انحطاط آئے گا مگر واللہ اعلم باالصواب۔۔۔۔۔۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔۔  یہ تحریر لکھتے وقت پسِ پردہ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی، اللہ ہو، چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  blacksheep.
    #127
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 575
    • Total Posts: 583
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    جنہوں نے تو پکی پکائی کھانی ہوتی ہے یعنی دوسروں کی فکر کا پھل کھانا ہوتا ہے وہ ٹھنڈ پروگرام کے پیروکار ہو تے ہیں اور کہانیاں گھڑنا تو ایک طرف، کہانیوں کی افادیت کو تسلیم کرنا بھی ان کی کوئی مجبوری نہیں ہوتی، ہاں مگر جن کی زندگی رک جاتی ہے، جن کے دل میں دردمندی اور اخلاص ہوتا ہے، صرف اپنے لئے ہی نہیں، تمام تخلیق کیلئے۔ نشان زد جملے کو چھوڑ کر آپ نے ایک مناسب بات لکھی لیکن اپ کے آخری جملے نے میرے پہلے پیرا کو دعوت دی اور وقت ضائع کیا، معلوم نہیں کب انکھیں پھاڑ دینے والی یہ حقیقت آپ پر طلوع ہو گی کہ میرے اپ کے درمیان ان بچگانہ باتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے خیر ہم آپ کی اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہے اب “ہو گا” اور “ہے” کو وجہ تنازع نہ بنائیے گا کیونکہ تخلیق ہے اور ہم ہر سانس اس کا تجربہ کرتے ہیں تو پھر کیا خیال ہے خالق نے (زیادہ امکان والی) تخلیق کی کوئی پروگرامنگ کی، اسے کوئی پروگرام دیا، اس کے ساتھ رابطہ رکھنے کا کوئی ذریعہ، کوئی دروازہ کھلا رکھا یا بس تخلیق کر کے ہاتھ دھو کر بیٹھ گیا؟؟

    ہے اور ہوگا میں بہت فرق ہے جناب، امکان سے یقین تک کا سفر اتنا آسان نہیں، مجھے معلوم ہے آپ بحث کو کس جانب کھینچ  کر لے جانا چاہتے ہیں،  چلیے آپ کے مبینہ خالق پر تھوڑی سی بات کرلیتے ہیں۔ 

    آپ کے ذہن میں مبینہ خالق کے بارے میں وہی سوال کیوں اٹھتے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ وہ کوئی انسانوں کی طرح کی ہستی ہے، غالباً آپ کے شعور سے لے کر لاشعور تک میں بسے مذہبی خدا کی پرچھائی ہر جگہ کارفرما رہتی ہے۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال کیوں نہیں اٹھتا کہ ضروری تو نہیں کہ وہ مبینہ خالق کوئی شخصی چیز ہو، وہ غیر شخصی بھی تو ہوسکتی ہے، وہ انرجی بھی تو ہوسکتی ہے، یا اگر آپ اس کو کوئی شخصی چیز ماننے پر ہی مصر ہیں تو اس کے لئے مذکر کا صیغہ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں، وہ کوئی خاتون بھی تو ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟

    #128
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 575
    • Total Posts: 583
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    صرف ایک کلک سے اس پوسٹ کا حق ادا نہیں ہو سکتا تھا اسلئے فورم انتظامیہ کو ایک زیادہ کلک کے آپشنز دینے پر سوچنا چاہیے ;-) :lol: :lol: :lol: اسلئے اس پر پہلے :clap: :clap: :clap: پھر

    شیراز صاحب! خیر سے محلے کی مسجد میں امام لگا ہوا ہوں، یہ سب ڈھکوسلے تو کرنے ہی پڑتے ہیں، آپ زیادہ پریشان نہ ہوں :) ۔۔۔ 

    #129
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    نوٹ۔۔۔۔۔ دونوں تھریڈز میں کم و بیش ایک جیسی ہی بات ہورہی ہے سوائے یہ کہ ایک تھریڈ میں مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ پر کافی لے دے ہورہی ہے۔۔۔۔۔ اس وجہ سے کچھ تحاریر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔ ایسا بالکل ہوسکتا ہے کہ یہ میرے احساس کا مسئلہ ہو۔۔۔۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کو یا کسی اور کو میرے رویے سے، میری تحریر سے بہت ساری شکایتیں ہوں گی یا ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ انگریزی زبان کا ایک بہت پرانا لیکن بڑا ہی خوب صورت محاورہ ہے کہ میں اپنا دل اپنی آستین پرپہنتا(لکھتا) ہوں تو جناب میں طنز بھی کرتا ہوں، کچھ عالی مقام فنڈوؤں کی تضحیک بھی کرتا ہوں، یہاں پر اکثر مُرغے بھی لڑاتا ہوں اور خدا پرستوں سے علمی و منطقی بحث سے حتیٰ الامکان پرہیز بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ غرض جو بھی کرتا ہوں کہہ کر کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ آپ کے ساتھ علمی اور سنجیدہ بحث کرنے سے جو اب تک احتراز کرتا آیا ہوں اُس کی کچھ وجوہات ہیں۔۔۔۔۔۔ پہلی وجہ میری ذاتی خود غرضی ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک آپ کی تحاریر سے سوچ کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو نہیں ملا ہے(البتہ انتہائی خوبصورت اُردو اور انگریزی پڑھنے کو ضرور ملتی ہے)۔۔۔۔۔ پوری سچائی سے کہوں تو آپ کی تحاریر میں سے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس کو میں نُدرتِ خیال کہوں۔۔۔۔۔ جو میرے لئے سوچ کے نئے دروازے کھولے۔۔۔۔۔۔ آپ نے بے شک یورپ و امیریکہ کی کم از کم دس جامعات کی خاک ضرور چھانی ہوگی لیکن معذرت کے ساتھ مُجھ اَن پڑھ اور کم علم بندے کیلئے آپ کی تحاریر میں کچھ نیا نہیں ہے، ہوسکتا ہے میری کم علمی وجہ ہو ۔۔۔۔۔۔ دوسری وجہ میری رائے میں آپ کی جانب سے بحث و مباحثہ میں دیانتداری کی کمی ہے۔۔۔۔۔۔ انگریزی کا ہی ایک محاورہ ہے۔۔۔۔۔ play to the gallery آپ کی تحاریر سے مجھے کئی بار ایسا لگا کہ آپ تماش بینوں(اس فورم کے زائرین) اور تالیوں کیلئے لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ شاید اسی خیال کے زیرِ اثر لکھتے ہیں کہ فورم والے فیصلہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ نے شاید دو چار دفعہ کچھ ایسا لکھا کہ فورم کے سامنے یہ واضح ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔۔ مگر چندا۔۔۔۔۔ میرے چندا۔۔۔۔۔۔ میری نظر میں یہ ایک انتہائی بچگانہ حرکت ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے اس بات سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتادوسرے لوگ میرے نظریات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کوئی میرے نظریات کی تائید کرے یا مخالفت میرے نظریات پر یا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔۔ اور جہاں تک علمی و سنجیدہ بحث و مباحثہ کی بات ہے تو دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک یا شاید دنیا کی قدیم ترین ہی جامعہ، ٹیکسلا یونیورسٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہاں بحث و مباحثہ ذرا دلچسپ ہوتا تھا کہ وہاں علمی مباحثوں میں صحیح و غلط کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ ہار جیت کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ نصرت جاوید، جن کی تحاریر سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، نے ایک دفعہ اپنے کالم میں ایک بڑی خوبصورت بات کہی تھی جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ کسی شخص کو اگر کسی معاملہ کا اچھا تجزیہ کرنا ہو یا اُس کو غیر جانبداری سے دیکھنا ہو تو پہلے اپنے دماغ سے اُس مُلا(خدا) کو نکالناہوگا جو آپ کو صحیح اور غلط بتاتا ہے۔۔۔۔۔ نصر ت صاحب اب پاکستان میں رہ کر جتنا کہہ سکتے تھے انہوں نے کہہ دیا۔۔۔۔۔۔ جو نہیں کہا وہ بھی آپ سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ میری ذاتی رائے میں ایک اچھی علمی بحث کو غیر محدود(اوپن اینڈڈ) ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔ علمی بحث و مباحثہ میں معاملات کو طے نہیں کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔ معاملات کو طے(چاہے عارضی طور پر) کرنا صرف فیصلہ سازی کا تقاضہ ہے جیسا کہ پارلیمنٹ میں کئے جاتے بحث و مباحثے۔۔۔۔۔۔ اور آپ یہ نہ سمجھئے گا کہ یہ ہار جیت کے تصور کے ساتھ بحث کرنا صرف خدا پرستوں کا ہی خاصہ ہے بلکہ یہ صِفت آپ کو بہت سارے ملحدیت یا لاداریت(ایگنوسٹزم) کے حامل افراد میں بھی مل جائیگی۔۔۔۔۔۔ جہاں تک آپ نے ذہنی سڑاند یا انحطاط سے بچنے کی بات کی تو جو باتوفیق لوگ اپنے آپ کو پوری سچائی کے ساتھ ایمان کے کھونٹے سے آزاد کرالیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ان لوگوں میں خیالات میں انحطاط آئے گا مگر واللہ اعلم باالصواب۔۔۔۔۔۔ پسِ تحریر۔۔۔۔۔۔ یہ تحریرلکھتے وقت پسِ پردہ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی، اللہ ہو، چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔

    اس نشان زد پر سوائے اس کے اور کیا رد عمل دیا جا سکتا ہے

    :lol:  راسکل! ۔ ۔ ۔

    باقی بحث میں ہار جیت، علی دیانت وبددیانتی کا راگ کافی اونچے سُروں میں چلا چلا کر آپ نے توَا کافی گھِسا دیا ہے اور آپکے تئیں یہ موسیقی میرے لئے ایک اذیت ناک شور میں بدلتی جا رہی ہے اپ اس کو افتادِطبع اور کلام کی فطری خامیوں (کلام کبھی مکمل اور ابلاغ کبھی پورا نہیں ہوتا) کے کھاتے میں ڈال کر آگے کیوں نہیں بڑھ جاتے؟

    ان دو نکات کے علاوہ مجھے اپ کے زخیم تبصرے میں کچھ بھی قابلِ جواب نظر نہیں آیا شعوری توجہ کے باوجود، کیونکہ مین نے اتمامِ حجّت کی خاطر دو دفعہ پڑھا اسے، کیونکہ یہ/باقی سب اپ کا ذاتی احساس اور رائے ہے جس کا  مجھے احترام تو ہے لیکن میرے لئے متفق ہونا ممکن نہیں، اسلئے اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ “سنجیدہ اور علمی بحث” کے نشہ کا مزہ لینے کیلئےہر موقف کو تج کر آپ کے ہم رکاب ہو جاؤں تو معلوم تو ہو کہ آپ یہ “سنجیدہ اور علمی بحث” کس موضوع پر کرنا چاہتے ہیں؟؟

    ویسے حیرت ہے ایک سرمایہ دارانہ ذہنیت کا آدمی سوچ وفکر کی مشق کرتے وقت منافع (افادیت/یوٹیلٹی) کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے، میں طبعی طور پر سوشلسٹ (سماجی انصاف) فکر کا آدمی ہوں لیکن میرے لئے وقت اور فکر کی افادیت بہت اہم ہے، اس لئے میں جب بھی اس فورم پر آتا ہوں تو بہت سارے اہداف میرے پیشِ نظر ہوتے ہیں

    blacksheep

    اس پوسٹ پر آپ کی لائک کے بعد میں نے آخری جملے میں لفظ ‘ اہم عناصر’ کو ‘اہداف’ سے بدلا ہے

    • This reply was modified 3 months ago by  Shiraz.
    #130
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    ہے اور ہوگا میں بہت فرق ہے جناب، امکان سے یقین تک کا سفر اتنا آسان نہیں، مجھے معلوم ہے آپ بحث کو کس جانب کھینچ کر لے جانا چاہتے ہیں، چلیے آپ کے مبینہ خالق پر تھوڑی سی بات کرلیتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں مبینہ خالق کے بارے میں وہی سوال کیوں اٹھتے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ وہ کوئی انسانوں کی طرح کی ہستی ہے، غالباً آپ کے شعور سے لے کر لاشعور تک میں بسے مذہبی خدا کی پرچھائی ہر جگہ کارفرما رہتی ہے۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال کیوں نہیں اٹھتا کہ ضروری تو نہیں کہ وہ مبینہ خالق کوئی شخصی چیز ہو، وہ غیر شخصی بھی تو ہوسکتی ہے، وہ انرجی بھی تو ہوسکتی ہے، یا اگر آپ اس کو کوئی شخصی چیز ماننے پر ہی مصر ہیں تو اس کے لئے مذکر کا صیغہ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں، وہ کوئی خاتون بھی تو ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟

    میں نے جب “ہے” پر اصرار کیا تو اسکے لئے دلیل دی، کیا وہ آپ کیلئے قابلِ قبول نہیں ہے؟

    ہاں، اپ نے جتنے بھی امکانات گنوائے ہیں وہ یہ سب یا ان میں سے کچھ بھی ہو سکتی ہے

    میں نے کبھی نہیں لکھا (اگر آپ کی نطر سے کہیں گزرا ہے تو یہاں نقل کر دیں) کہ وہ کوئی مرئی/طبعی/فیزیکل ہستی ہے بلکہ میں اپ سے متفق ہوں کہ اس کے غیر مرئی ہونے کا امکانات پہت زیادہ ہیں

    #131
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 44
    • Posts: 12078
    • Total Posts: 12122
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    ہے اور ہوگا میں بہت فرق ہے جناب، امکان سے یقین تک کا سفر اتنا آسان نہیں، مجھے معلوم ہے آپ بحث کو کس جانب کھینچ کر لے جانا چاہتے ہیں، چلیے آپ کے مبینہ خالق پر تھوڑی سی بات کرلیتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں مبینہ خالق کے بارے میں وہی سوال کیوں اٹھتے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ وہ کوئی انسانوں کی طرح کی ہستی ہے، غالباً آپ کے شعور سے لے کر لاشعور تک میں بسے مذہبی خدا کی پرچھائی ہر جگہ کارفرما رہتی ہے۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال کیوں نہیں اٹھتا کہ ضروری تو نہیں کہ وہ مبینہ خالق کوئی شخصی چیز ہو، وہ غیر شخصی بھی تو ہوسکتی ہے، وہ انرجی بھی تو ہوسکتی ہے، یا اگر آپ اس کو کوئی شخصی چیز ماننے پر ہی مصر ہیں تو اس کے لئے مذکر کا صیغہ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں، وہ کوئی خاتون بھی تو ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟

    خاتون نہیں ہو سکتی ..

    اس کی ایک آدھ  تخلیق میں جان نکل جاتی ہے ..پوری کائنات تخلیق کرنے جیسی مشقت وہ نہیں کرے گی

    #132
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 9
    • Posts: 697
    • Total Posts: 706
    • Join Date:
      11 Feb, 2017

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔

    حَد ہے۔۔۔۔۔۔ دو دفعہ پڑھنے کے باوجود۔۔۔۔۔۔

    ویسے حیرت ہے ایک سرمایہ دارانہ ذہنیت کا آدمی سوچ وفکر کی مشق کرتے وقت منافع (افادیت/یوٹیلٹی) کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے، میں طبعی طور پر سوشلسٹ (سماجی انصاف) فکر کا آدمی ہوں لیکن میرے لئے وقت اور فکر کی افادیت بہت اہم ہے،

    پہلی وجہ میری ذاتی خود غرضی ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک آپ کی تحاریر سے سوچ کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو نہیں ملا ہے(البتہ انتہائی خوبصورت اُردو اور انگریزی پڑھنے کو ضرور ملتی ہے)۔۔۔۔۔ پوری سچائی سے کہوں تو آپ کی تحاریر میں سے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس کو میں نُدرتِ خیال کہوں۔۔۔۔۔ جو میرے لئے سوچ کے نئے دروازے کھولے۔۔۔۔۔۔ آپ نے بے شک یورپ و امیریکہ کی کم از کم دس جامعات کی خاک ضرور چھانی ہوگی لیکن معذرت کے ساتھ مُجھ اَن پڑھ اور کم علم بندے کیلئے آپ کی تحاریر میں کچھ نیا نہیں ہے، ہوسکتا ہے میری کم علمی وجہ ہو۔۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    ۔

    ۔

    ۔

    اسلئے اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ “سنجیدہ اور علمی بحث” کے نشہ کا مزہ لینے کیلئےہر موقف کو تج کر آپ کے ہم رکاب ہو جاؤں تو معلوم تو ہو کہ آپ یہ “سنجیدہ اور علمی بحث” کس موضوع پر کرنا چاہتے ہیں؟؟

    ایسا بالکل ہوسکتا ہے کہ یہ میرے احساس کا مسئلہ ہو۔۔۔۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کو یا کسی اور کو میرے رویے سے، میری تحریر سے بہت ساری شکایتیں ہوں گی یا ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ انگریزی زبان کا ایک بہت پرانا لیکن بڑا ہی خوب صورت محاورہ ہے کہ میں اپنا دل اپنی آستین پرپہنتا(لکھتا) ہوں تو جناب میں طنز بھی کرتا ہوں، کچھ عالی مقام فنڈوؤں کی تضحیک بھی کرتا ہوں، یہاں پر اکثر مُرغے بھی لڑاتا ہوں اور خدا پرستوں سے علمی و منطقی بحث سے حتیٰ الامکان پرہیز بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔

    اب کیا اپنی تحریر شائع کرنے کے بعد اُس کی شرح بھی شائع کرانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔ میں اپنی تحاریر تو، نہ ستائش کی تمنا، نہ صِلے کی پروا پر عمل کرتے ہوئے فی سبیل اللہ شائع کردیتا ہوں لیکن شرح کے معاملے میں شاید ایسا نہ ہوسکے۔۔۔۔۔۔

    ;-)   :)   ;-)

    • This reply was modified 3 months ago by  blacksheep.
    #133
    Aamir Siddique
    Moderator
    Offline
    • Threads: 49
    • Posts: 3323
    • Total Posts: 3372
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    صرف ایک کلک سے اس پوسٹ کا حق ادا نہیں ہو سکتا تھا اسلئے فورم انتظامیہ کو ایک زیادہ کلک کے آپشنز دینے پر سوچنا چاہیے ;-) :lol: :lol: :lol: اسلئے اس پر پہلے :clap: :clap: :clap: پھر

    :lol: :lol:   :lol:   :lol:   :lol:   :lol:

    دھنیا واد

    #134
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 9
    • Posts: 697
    • Total Posts: 706
    • Join Date:
      11 Feb, 2017

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    خاتون نہیں ہو سکتی .. اس کی ایک آدھ تخلیق میں جان نکل جاتی ہے ..پوری کائنات تخلیق کرنے جیسی مشقت وہ نہیں کرے گی

    اس جان توڑ علمی نقطہ کو اٹھانے پر آپ مبارکباد کی مستحق ہیں۔۔۔۔۔۔

    :)

    تحریر میں کچھ الفاظ کو تبدیل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ سبب عالمِ غیب سے جبرائیل کے آنے میں کچھ تاخیر تھی۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  blacksheep.
    #135
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 44
    • Posts: 12078
    • Total Posts: 12122
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    اس جان توڑ علمی نقطہ کو اٹھانے پر آپ مبارکباد کی مستحق ہیں۔۔۔۔۔۔ :) پوسٹ میں کچھ الفاظ کو تبدیل کیا گیا۔۔۔۔۔۔ سبب ، عالم غیب سے جبرائیل کے آنے میں کچھ تاخیر ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔۔

    :lol:

    بلا وجہ خاتوں کو اس معاملے میں گھسیٹ رہے ہیں .

    آپ لوگ ایک جیسے نکتے بار بار پیش کر رہے تھے ..سوچا اس یکسانیت کو اپنے نادر علمی نقطہ سے توڑا جائے

    #136
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔ حَد ہے۔۔۔۔۔۔ دو دفعہ پڑھنے کے باوجود۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب کیا اپنی تحریر شائع کرنے کے بعد اُس کی شرح بھی شائع کرانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔ میں اپنی تحاریر تو، نہ ستائش کی تمنا، نہ صِلے کی پروا پر عمل کرتے ہوئے فی سبیل اللہ شائع کردیتا ہوں لیکن شرح کے معاملے میں شاید ایسا نہ ہوسکے۔۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-)

    یہ کوئی تجاہلِ عارفانہ نہیں تھا، مجھے واقعتاً کچھ سمجھ نہیں آیا تھا/آ رہا کہ کس نکتے پر بات اگے چلائی جائے؟؟

    آپ کی فصاحت و بلاغت پر دوش نہیں، میری فہم کی ہی کوئی خامی لگتی ہے

    :)

    #137
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    :lol: بلا وجہ خاتوں کو اس معاملے میں گھسیٹ رہے ہیں . آپ لوگ ایک جیسے نکتے بار بار پیش کر رہے تھے ..سوچا اس یکسانیت کو اپنے نادر علمی نقطہ سے توڑا جائے

    آپ کا واقعتاً یہی احساس ہے؟

    :o

    #138
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 44
    • Posts: 12078
    • Total Posts: 12122
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    آپ کا واقعتاً یہی احساس ہے؟ :o

    کافی حد تک

    آپ یہ نہ پوچھنے بیٹھ جائیے  کہ پرچے میں ہائی  لائٹ کروں

    میں نے کائنات بنانے سے انکار کر دیا تھا ..یاد رہے

    #139
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    کافی حد تک آپ یہ نہ پوچھنے بیٹھ جائیے کہ پرچے میں ہائی لائٹ کروں میں نے کائنات بنانے سے انکار کر دیا تھا ..یاد رہے

    تو قصوروار کون ہے پھر؟

    #140
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 44
    • Posts: 12078
    • Total Posts: 12122
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

    تو قصوروار کون ہے پھر؟

    ایک بات سیکھی ہے ..کسی سے

    اپنا قصور کبھی نہ مانو

    ویسے معلوم نہیں کس کا قصور ہے

Viewing 20 posts - 121 through 140 (of 227 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation