Thread: حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

Home Forums Siasi Discussion حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

This topic contains 3 replies, has 3 voices, and was last updated by  Athar 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 271 times

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3754
    • Posts: 2029
    • Total Posts: 5783
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی میڈیا نمائندوں سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔
    تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات نے جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما کے کردار و افکار پر روشنی ڈالی۔
    اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے جماعت اسلامی کے موجودہ امیر سراج الحق کے ریاست مدینہ کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بارے میں سوال کیا تو فیاض الحسن چوہان اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
    وزیر اطلاعات نے صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے میڈیا کو بے شرم قرار دیا اور کہا کہ میڈیا شتر بے مہار ہوگیا ہے۔
    ان کا میڈیا نمائندوں سے کہنا تھا کہ آپ کو تمیز ہونی چاہیے میں تحریک انصاف کے وزیر کی حیثیت سے جماعت اسلامی کے پروگرام میں آیا ہوں تو کوئی ایسا سوال نہ کریں جس سے اختلاف پیدا ہو۔
    جس پر صحافیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا تو پھر آپ نے اس موقع پر سیاسی گفتگو کیوں کی تاہم فیاض الحسن چوہان رکے نہیں اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
    تاہم صحافیوں نے صوبائی وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان کی گاڑی روک کر ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔
    صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا نمائندوں کی جانب سے سوالات کرنا پاکستان تحریک انصاف کے وزرا کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا حکومتی وزرا کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے مرحوم امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی ملکی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قاضی حسین احمد جیسا رہنما پیدا نہیں ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات نے خود کو قاضی حسین احمد کا سپاہی قرار دیا۔
    واضح رہے کہ اس قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی ڈان کے نمائندے کے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ اپنایا تھا جس پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
    ڈان کے سینئر صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے جواب دینے کے بجائے کہا تھا کہ میں آپ کے ادارے سے اسی سوال کی امید کر رہا تھا۔
    وفاقی وزیر جواب دیتے ہوئے طیش میں آگئے تھے اور صحافی سے کہا کہ آپ ہمارے بزرگ ہیں، اگر آپ کی جگہ آپ کے ادارے کا دوسرا نمائندہ ہوتا تو میں یہ مائیک اٹھا کر سائیڈ میں رکھ دیتا۔
    فیصل واوڈا کے اس غیر مہذب رویے کے بعد وہاں موجود صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
    صورت حال بے قابو ہوئی تو فیصل واوڈا نے صحافیوں سے کہا تھا کہ یہ میرے بزرگ ہیں اور میں ان سے معافی مانگتا ہوں، تاہم صحافی احتجاج کرتے ہوئے ہال سے باہر نکل گئے تھے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1094997/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3754
    • Posts: 2029
    • Total Posts: 5783
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

    #3
    Believer12
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

    جماعت اسلامی کے ہارے ہوے مہرے جونہی دیگر جماعتوں کے پلیٹ فارمز سے جیت کا ذائقہ چکھتے ہیں توفورا ہی اوقات سے باہر ہوجاتے ہیں

    #4
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 84
    • Posts: 1565
    • Total Posts: 1649
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: حکومت پر تنقیدی سوال، فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر بھڑک اٹھے

    زاتی طور پر مجھے بہت خوشی ہوئی

    یہی میڈیا تھا جو ان کی گل افشانیوں سے دوسروں کی اچھلتی پگڑیوں پر داد و تحسین کے ڈونگرے برساتے تھے اسہی میڈیا نے ان بھونکتے کتوں پر کئی کئی گھنٹے صرف کر کے لوگوں کی سماعتوں کی سماعت خراشی کا فریضہ سر انجام دیا

    یہ انہی کے جوتے ہیں جو اب ان پر برس رہے ہیں فواد چوہدری،فیاض الحسن اور نیازی جماعت کا ایک ایک گماشتہ اس بات کا حق رکھتا ہےکہ وہ اس میڈیا کو سو پیاز بھی کھلائے اور سو جوتے بھی لگائے

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Athar.
Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation