Thread: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

Home Forums Siasi Discussion حالیہ پاک بھارت تنازعہ

This topic contains 130 replies, has 19 voices, and was last updated by  Anjaan 1 week, 1 day ago. This post has been viewed 2906 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 131 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 90
    • Posts: 2095
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرار نامہ

    3/4/2019

    حالیہ پاک بھارت تنازعہ پر کچھ الفاظ پیش خدمت ہیں
    کافی پاکستانی حضرات لڈیاں ڈالتے پائے گئے ہیں کہ کیسے پاکستان کی لمبر ون فوج نے بھارتیوں کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں …یہ شاید سچ ہے کہ اب تک کی لڑائی میں..پاکستان کا سکور آگے ہے …نہ  صرف کہ پاکستان نے ایک دہشت گرد حملے میں دو تین درجن بھارتی فوجیوں کو مروایا ہے بلکہ سرحدی خلاف ورزی کرنے پر انڈیا کا طیارہ بھی مار گرایا …پائلٹ کو بھی پکڑ لیا ….جبکہ انڈیا نے بالا کوٹ پر سرجیکل حملہ تو ضرور کیا مگر  تفصیل سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی کوئی مستند ویڈو میسر ہے جس کی بنا پر یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ انہوں نے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کو کوئی قابل ذکر نقصان پونہچایا ہے …ایک مدرسہ تباہ کرنے جیسے اقدامات علامتی تو ضرور ہوسکتے ہیں اور ان کا مقصد شاید پاکستان کو وارننگ دینا مقصود ہوگا کہ آئندہ اس سے بھی بڑے پیمانے پر حملے ہوسکتے ہیں …مگر میڈیا میں انڈیا کو وہ کامیابی نہیں ملی جس کا وہ متمنی تھا ….میڈیا میں اگر کچھ تھا تو وہ بھارتی طیارہ کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری تھا …جس سے بھارتی فضائیہ کی کچھ سبکی ضرور ہوئی ہے

    لیکن میری جشن مناتے پاکستانیوں سے کچھ عرض ہے کہ معاملا ابھی ختم نہیں ہوا …بھارت میں اگلے سال الیکشن ہیں …اور پلوامہ میں دسیوں فوجی مروانے اور طیارہ تباہ کروانے جیسے معاملات مودی کے لیے ہرگز فائدہ مند نہیں ہیں ….مجھے توقع ہے کہ مودی سرکار جذباتی بھارتیوں کی رائے اپنے حق میں کرنے کے لیے شاید کچھ اور اقدامات ضرور کرے گی

    بھارت اور پاکستان کا تقابل کیا جاۓ تو بھارت کو پاکستان پر مالی  ..سفارتی… فوجی اور تقریباً ہر میدان میں برتری حاصل ہے …لیکن یہ فوجی برتری صرف ایک مکمل جنگ کی صورت میں ہی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے..اگر صرف معمولی سرحدی  جھڑپیں ہی ہونی ہیں تو دونوں فریق ایک ہی سطح پر ہیں اور برابر ہیں …کبھی ایک فریق کا پلہ بھاری ہوگا اور کبھی دوسرے کا
    پاکستان سے مکمل جنگ شروع کرنے میں بھارت کی ہچکچاہٹ اور سوچ  بچار کی ایک وجہ ہے …مکمل جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے …بھارت اس وقت اسی رفتار سے ترقی کر رہا ہے جس سے دس پندرہ سال پہلے چین کر رہا تھا …چین میں حالیہ سالوں میں ترقی کی رفتار کچھ آہستہ ہوئی ہے …اور مینوفیکچرنگ اب اتنی سستی بھی نہیں رہی…بھارت چین کی جگہ لے رہا ہے ..اور علاقے کی ایک بڑی مالی طاقت بن کر ابھر رہا ہے …میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے ایک مکمل اور لمبی جنگ میں کامیابی بھارت کو ہی ملے گی مگر اس کامیابی کی کیا قیمت ہوگی؟ …یہ وہ “کیچ ٹونٹی ٹو” والی حالت ہے جس کو سامنے رکھتے ھوئے بھارت پاکستان سے جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا
    انگریزی کا یہ  محاورہ اکثر جگہ استعمال ہوتا ہے

    Throwing a wrench into a process

    اس محاورے کے پس منظر یورپ کا صنعتی انقلاب تھا جب مشینیں انسانوں کی جگہ  لے رہی تھیں اور اکثر جگہ مزدوروں کو اپنی جاب سے ہاتھ دھونے پڑ رہے تھے …اس صورتحال سے نمٹنے اور مشینوں پر غصہ اتارنے  کے لیے اکثر چھپ کر مزدور اپنے اوزار …یعنی رینچ وغیرہ مشینوں میں پھینک دیتے تھے جس سے مشین خراب ہوجاتی تھی اور فیکٹری کو مشین کی بجاۓ مزدوروں سے کام کروانا پڑتا تھا

    بھارت کی بھی یہی مخمصہ ہے …اگر پاکستان کو سبق سکھانے کی کوشش کی تو پاکستان کا ڈبل ٹرپل نقصان کرکے بھی بھارت کو اپنی ترقی کے عمل میں رینچ پھینکنا پڑے گا …جس سے بھارت دس بیس سال پیچھے جاسکتا ہے …اپنی فوجی برتری کے بل پر اگر بھارتی لمبی جنگ میں سیالکوٹ یا لاہور وغیرہ پر قبضہ کرلیتے ہیں تو پاکستان کی طرف سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان بہت حد تک بڑھ جاۓ گا ….جوہری ہتھیار بھارت کے پاس بھی بہت ہیں …وہ پاکستان پر دس ایٹم بم برسا دے اور جواب میں صرف تین چار ہی بھارت کا رخ کریں تو بھی بھارت کو یہ سودا منظور نہیں ….لہٰذا دانت پیستے …گالیاں نکالتے مودی کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنا پڑے گا

    یہ وہی صورتحال ہے جوکہ پاکستان اور افغانستان …یا امریکا اور پاکستان کے درمیان ہے ……افغانستان کی طرف سے بے شمار دفعہ پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی ہے …بلکہ بعض دفعہ تو افغان طیارے پاکستان کے اندر تک بمباری کر کے گئے ہیں ….پاکستان نے غصے میں کئی دفعہ سرحد بند بھی کی مگر پھر یہ احساس کرنے پر کہ تجارتی نقصان تو پاکستان کا ہی ہو رہا ہے …سرحد کھولنی پڑتی ہے
    امریکا بھی پاکستان سے صرف ڈو مور ہی کہ سکتا ہے ورنہ پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا امریکیوں کے لیے کیا مشکل ہے …مگر انہیں اندازہ ہے کہ …اگرچہ پاکستانی دھوکے باز اور مکار ہیں لیکن پاکستان پر حملے کا مطلب ایک اور عراق بنانا ہوگا جہاں افراتفری ہوگی  کوئی مضبوط حکومت نہیں ہوگی اور ایٹمی ہتھیاروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں لگنے کا بھی امکان ہے …لہٰذا وہ دھمکیوں سے کام چلاتے ہیں ورنہ انہیں اندر سے پاکستانیوں کی تمام حرکتوں کا پتا ہے

    میری نظر میں بھارت نے صورتحال کو مس ہینڈل کیا ہے …جب پلوامہ میں بھارتی فوجی مارے گئے تھے تو سرجیکل سٹرائیک وغیرہ کی بجاۓ را کو استعمال کرکے بلوچستان یا کہیں اور اسی قسم کا حملہ پاکستان میں کروانا مودی سرکار کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ….یہ پالیسی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنائی ہے …جہاں بھی فلسطینی راکٹ پھینکتے ہیں وہاں کئی کئی دنوں ان پر طیاروں سے بمباری ہوتی ہے …اگر فلسطینی ایک یہودی مارتے ہیں تو جواب میں سو یا دو سو فلسطینی مار دیے جاتے ہیں …یہی وجہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں فلسطینیوں کے خود کش حملوں میں بہت کمی آچکی ہے کیونکہ فلسطینیوں کو جواب کا اندازہ ہوگیا ہے

    بھارتی بھی پاکستان سے سبق سیکھیں …پاکستان پچھلے  کئی سالوں سے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے …پاکستانی سپورٹ سے طالبان خود کش حملوں میں ملوث ہیں …کشمیر میں بھی یہی ماجرا ہے ….ہر چار چھ مہینوں بعد بھارتی کشمیر میں دہشت گردی کی وارداتیں کروائی جاتی ہیں ….لہٰذا اگر بھارت کو اگر پاکستان سے نمٹنا ہے تو اس کے تو ہی طریقے ہیں
    ایک …پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا جاۓ
    اور دو … ساتھ ساتھ پاکستان کو پاکستان ہی کی زبان میں جواب دیا جاۓ

    پاکستان کی سفارتی تنہائی کا یہ عالم ہے کہ اب تو درینہ دوست چین وغیرہ بھی پاکستان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ بس کرو …اب  حافظ سعید اور مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کی بھارتی کوششوں کو ویٹو کرنا چین کے لیے بھی مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے
    اور تو اور پاکستان کو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا بائیکاٹ کرنا پر رہا ہے …..بھارت کا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ کس طرح پاکستان کو یا تو دہشت گرد ملک قرار دلوائے یا اس پر اقتصادی پابندیاں لگوائے …اور پاکستانی فوج کی حرکتوں کو دیکھتے ھوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اگر امریکا اور یورپ وغیرہ میں حملے ہوتے ہیں اور ان دہشت گردوں کے تانے بانے پاکستان سے جڑتے ہیں تو باقی دنیا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے میں دیر نہیں لگے گی  …واقعہ ایبٹ آباد کے بعد فوج کے لیے ہر دفعہ لاعلمی … بے خبری … اور نا اہلی کا عذر تراشنا ممکن نہیں ہوگا

    میں اگر آزادانہ رائے کا اظہار کروں  اور پاکستانی ہونے کی کنی نہ ماروں …یا اپنے آپ کو بھارت کی جگہ پر رکھ کر سوچوں تو  میرا یہ خیال ہوگا کہ کشمیر میں یا بھارت کے کسی اور علاقے میں پاکستان کی سپورٹ سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کا جواب…. مگ اکیس جیسے تھکڑ طیاروں کا پاکستان کی فضائی حدود میں بھیجنا نہیں بلکہ را کو پاکستان میں متحرک کرنا ہے

    کچھ بلاگرز نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ امریکا بھی تو ڈرون حملے کرتا ہے ..بھارت نے کرلیا تو پاکستان کا رد عمل مختلف کیوں ہے؟ ظاہر ہے اس کا جواب یہ ہے کہ ردعمل  مخالف کو دیکھ کر کیا جاتا ہے….سب کو معلوم ہے کہ ڈررون کو گرانا معمولی سا کام ہے اور پاکستان کی فضائیہ کا عام  سا طیارہ بھی یہ کام بخوبی سرانجام دے سکتا ہے …تاہم اصل مسئلہ ڈرون گرا کر اس کے نتائج سے نمٹنا ہے

    یہاں میں یہ ذکر بھی کرنا چاہوں گا کہ ڈرون حملوں نے تحریک طالبان کی تمام کی تمام ٹاپ لیڈرشپ کو ختم کیا ہے جوکہ ڈرون کا پاکستان پر احسان ہے ورنہ پاکستان کی فوج ہزاروں فوجی مروائے بغیر طالبان لیڈروں کو ختم نہیں کرسکتی تھی ..یہی وجہ ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی فوج کی مرضی اور اجازت سے ہوتے رہے بلکہ ان کو پاکستان کے فوجی اڈے بھی استعمال کرنے کی اجازت تھی …زرداری اور نواز حکومت کے آنے پر امریکا سے درخواست کی گئی کہ یہ حملے بند کر دیے جائیں یا ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جاۓ تاکہ پاکستان خود ڈرون استعمال کرے …ظاہر ہے دونوں ہی صورتیں  امریکا کے لیے نا قابل عمل تھیں لہذا ڈرون  حملے جاری رہے تاہم فوج اور حکومت دونوں نے ایک حد سے زیادہ احتجاج نہ کیا کیونکہ دونوں کو ڈرون کی افادیت کا اندازہ تھا مگر پاکستان قوم کو بیوقوف بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً امریکا سے احتجاج کیا جاتا رہا…بلکہ عمران خان نے تو حد کردی جب یہ بیان دیا کہ وہ حکومت میں آنے پر ڈروں کو گرانے کا حکم دے گا …چہ پدی چہ پدی کا شوربہ ….کتنے ڈرون اب تک گرائے جا چکے ہیں؟

    بھارت کا معاملہ  مختلف ہے…یہاں کشمیر کا تنازعہ ہے …دونوں کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں …بھارت کو روایتی ہتھیاروں میں فوجی برتری تو ضرور حاصل ہے مگر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی میں اس کی کوئی خاص حیثیت نہیں …پاکستان کی عوام کا یہ عالم ہے کہ کرکٹ میں بھی یہ دعا مانگی جاتی ہے کہ پاکستان باقی سب ٹیموں سے ہار جاۓ مگر انڈیا سے ضرور جیتے ….پاکستان فوج کو صرف ایک ٹریننگ دی جاتی ہے کہ “دشمن” کو کیسے نیست و نابود کرنا ہے …اور اس دشمن کا نام بھی نہیں لیا جاتا …اور سب کو معلوم ہے کہ دشمن امریکا …برطانیہ …روس…اسرائیل وغیرہ نہیں …دشمن صرف ایک ہے اور وہ بھارت ہے …پاکستانی فوج کو بھی یہ اندازہ ہے کہ بھارت روایتی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے کشمیر میں دہشت گردی کی کاروائیاں جاری و ساری رہیں گی …بھارتی ایک دو بڑکیں لگائیں گے …بڑا ہوا تو فوج کو متحرک کریں گے …ہوسکتا ہے بھارتی  عوام کو دکھانے کے لیے …فوج کو سرحدوں پر اکٹھا بھی کرلیں …مگر اس کے بعد اسی  پھر پرانی تنخواہ پر گزارا کریں گے

    ایک دو بلاگرز نے اس راۓ ک اظہار بھی کیا ہے کہ ڈرون حملے اور سرجیکل سٹرائیک دونوں غلط ہیں …کسی ملک کو دوسرے ملک کی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے …اور یہ کہ پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کا خاتمہ کرے

    میری نظر میں …مندرجہ بالا راۓ ناصرف انتہائی سطحی ہے بلکہ غیر حقیقت پسندانہ ہے ….ایک آئیڈیل صورتحال تو یہ ہے کہ فرض کریں پاکستان میں موجود دہشت گرد …کسی اور ملک جیسا کہ امریکا …بھارت یا افغانستان وغیرہ میں حملہ کریں ….وہ ممالک پاکستان سے شکایت کریں …پاکستان جواباً آہنی ہاتھ اور پوری کی پوری ریاستی طاقت استعمال کرتے ھوئے اپنی حدود میں موجود تمام کے تمام دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ کردے …دنیا پاکستان کی معترف ہو …آئندہ پاکستانی سرزمین  کسی اور حملے میں استعمال نہ ہو …یعنی  اللہ  اللہ خیر صلیٰ

    لیکن …زمینی حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستانی جرنیلوں کو افغان معاملات میں مداخلت کا چسکا لگ چکا ہے …وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب امریکا جاۓ اور حکانی نیٹ ورک جیسے ایک دو گروپوں کے ساتھ مل کر کابل پر قبضہ کرلیا جاۓ …پاکستان کے علاقوں سے افغانستان میں حملے ہوتے ہیں…امریکی اور  افغانی …دونوں  پاکستان سے کہتے تھک گئے کہ اپنا گھر درست کرو …اپنے لوگوں کو سنبھالو …لیکن اگر پاکستان سے سنبھالا نہیں جارہا یا وہ سنبھالنا نہیں چاہتا تو پھر دوسرے ممالک معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے اور  اس خلا کو پر کریں گے

    اگر افغانستان میں موجود  امریکی فوجیوں پر پاکستان سے حملے ہوں …تو جواب میں امریکا اقوام متحدہ کا کوئی چارٹر لہرا کا پاکستان سے درخواست نہیں کرے گا کہ اپنے لوگوں کو کنٹرول کرو …شاید پہلی ایک دو دفعہ پاکستانی حکومت کو کہا بھی  ہو… مگر دس حملوں کے بعد امریکا نے کنٹرول اپنے ہاتھوں میں خود لے لیا ہے

    مضمون کے آخر میں میں ایک سوال فورم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں …اور توقع کرتا ہوں کہ آپ پوری دیانتداری سے اس کا جواب دیں گے …ایک لمحے کے لیے بھول جائیں کہ آپ پاکستانی ہیں

    فرض کیا کہ امریکا افغانستان سے جا چکا ہے ..افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت قائم ہے ….یہ ذہن میں رکھیے کہ افغانستان  کا پاکستان سے ایک لمبا سرحدی تنازعہ بھی ہے اور وہ ڈیورنڈ لائن ہے جسے افغان تسلیم نہیں کرتے بلکہ پاکستان کے پشتون علاقوں پر اپنا حق جتاتے ہیں….طاقت کے زور پر تو افغانستان وہ علاقے واپس نہیں لے سکتا مگر یہ کاروائیاں ضرور کرسکتا ہے  ..کچھ افغان گروپ پاکستانی سرحد پار کرکے تیس پاکستانی فوجی مار جاتے ہیں …پھر ایک افغان گروپ اسلام آباد کے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں لوگوں کو یرغمال بناکر سو دو سو ملکی اور غیر ملکی مار دیتے ہیں …ایک دہشت گرد زندہ پکڑا جاتا ہے اور یہ اعتراف کرتا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان سے ہے ….پھر افغانستان میں موجود وہی گروپ پاکستان کی پارلیمنٹ  پر حملہ کرتا ہے اور وہاں بھی کافی لوگ مارے جاتے ہیں …ان تمام حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود گروپ قبول کرتے ہیں ..پاکستان کی حکومت  افغان حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے …افغان حکومت اپنے ان گروپوں کو کالعدم قرار دیتی ہے اور کچھ کاروائیاں بھی کرتی ہے مگر پاکستان کی نمبر ون ایجنسی یہ رپورٹ دیتی ہے کہ یہ سارا کچھ افغان حکومت کی سپورٹ سے ہورہا ہے بلکہ ان کالعدم گروپوں کو افغان حکومت کی مدد حاصل ہے

    سوال یہ ہے کہ اگر پاکستان کے حکمران ہوں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    #2
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 639
    • Posts: 11293
    • Total Posts: 11932
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    اقرار صاحب ۔۔۔

    پہلے تو بہت شکریہ ۔آپ نے وقت نکالا ہے ۔۔۔

    اگرمیں پاکستانی ہونے کے ناطے۔نہ بھی  ۔۔۔آپکے اس  مضمون  پر کمنٹ کروں تب بھی مجھے لگتا ہے کہہ آپ نے سارے معاملے میں پاکستان کو چارج شیٹ کیا ہے ۔۔۔کہہ انڈیا میں  جو دشت گردی ہوتی ہے وہ پاکستان ہی کرواتا ہے اور جو پاکستان میں دشت گردی ہوتی ہے۔ اس کا آنڈیا  سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔نہ کچھ بلوچسستان ۔میں انڈیا نے کروایا ہے اور نہ ہی  دوسرے صوبوں میں ۔۔۔۔آپ یاد رکھیں انڈیا کا جیتا جاگتا  کلبھوش ابھی ادھر ہی مفت کی توڑ رہا ہے ۔۔۔اور دوسرے  کو واپس کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔جہاں آپ نے لڈیاں  پانے کی بات کی ہے ۔۔۔۔تو جس دن آنڈیا  نے پاکستان کی فضائی حدود میں رات کو آپنی لنگی چھوڑی تھی ۔۔۔۔۔۔دوسرے دن سارے انڈیا میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر پاکستان نے بتایا تھا ۔۔کہہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے ۔۔۔۔اور ثبوت بھی دیا تھا ۔۔۔کہہ اسے کہتے ہیں سٹرائیک  کرنا ۔۔۔۔۔۔۔باقی ایجنسیاں  آپنا کھیل کھلتی ہیں جس سے ملک آگے بڑھتے ہیں ۔۔۔ورنہ انڈیا کب کا پاکستان کو ہڑپ کر چکا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔

    مجھے آپکا یہ مضمون کسی صورت بلنس  نہیں لگا ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 weeks, 4 days ago by  SaleemRaza.
    #3
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3418
    • Total Posts: 3418
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرارجی ۔۔۔۔۔

    آپ نے سوال داغا ہے کہ ۔۔۔۔۔ آپ پا کستان کے حکمران ہوتے تو کیا کرتے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ آپ نے کسی پیسہ خور اینکر کی طرح ۔۔۔۔۔ پڑوسی ملک پر ۔۔۔ دھشت گردی کا الزام لگا کر ۔۔۔۔۔۔حکمران سے سرجیکل سٹرائیک کی تمنا کی ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    حالانکہ ۔۔۔۔ زمینی حقا ئق یہ ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ پا کستان ۔۔۔۔۔ پلوامہ ۔۔۔۔۔ فوجیوں پر حملے ۔۔۔۔۔ میں قطعاً ملوث نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ جھوٹا چورن ۔۔۔۔ انڈین میڈیا کئی دنوں سے بیچ رھا ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔ آپ نے بھی یہ جھوٹا چورن خرید لیا ہے ۔

    بہت ہی افسوس کا مقام ہے جو لوگ سیاسی فورموں  پر نامہ بریاں کرتے ہیں  ان کی سیا سی بصیرت ۔۔۔ ۔۔۔انڈین میڈ یا سے متا ثر ایک معمولی  نا گ رک جیسی نکلی ہے ۔۔۔

    عقل کو ھاتھ ماریں جب پا کستان نے بھارتی فوجی مارے ہی نہیں ۔۔۔۔ تو سرجیکل سٹرائیک کا کوئی حق سرے سے بنتا ہی نہیں ۔۔۔

    ۔۔۔

    دوسرے آپ بار بار کہہ رھے ہیں کہ بھارت کو پا کستان کے ۔۔۔ اندر ۔۔۔ را ۔۔۔۔ کے ھاتھوں کاروائی کرنی چاھیے ۔۔۔

    لیکن آپ نے ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ بھارت کو ۔۔۔ نیوٹرل ہوکر ۔۔۔۔ پلوامہ حملے کے مجرم ڈھونڈنے چاھیں ۔۔۔۔۔۔

    اور پا کستان پر ۔۔۔ سوتیلی ماں کی طرح اٹھتے بیٹھے ۔۔۔۔ جھوٹے بہتان ۔۔۔۔ الزام ۔۔۔۔ لگا کر ۔۔۔۔ اپنی عوام کو پھدو بنا نے سے بار رھنا چاھیے ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 weeks, 4 days ago by  Guilty.
    #4
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 131
    • Posts: 9100
    • Total Posts: 9231
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرار جی

    چول نامہ لکھنے اور پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ

    :bigsmile: :lol:   :hilar:

    جس چول کو یہ تک نہ پتہ ہو کہ بھارت میں جنرل الیکشن اس سال ہیں یا اگلے سال میں، اسکے چول نامہ پر بندہ تبصرہ کیا کرے؟

    :bigthumb:

    #5
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 639
    • Posts: 11293
    • Total Posts: 11932
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرارجی ۔۔۔۔۔ آپ نے سوال داغا ہے کہ ۔۔۔۔۔ آپ پا کستان کے حکمران ہوتے تو کیا کرتے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ آپ نے کسی پیسہ خور اینکر کی طرح ۔۔۔۔۔ پڑوسی ملک پر ۔۔۔ دھشت گردی کا الزام لگا کر ۔۔۔۔۔۔حکمران سے سرجیکل سٹرائیک کی تمنا کی ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ حالانکہ ۔۔۔۔ زمینی حقا ئق یہ ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ پا کستان ۔۔۔۔۔ پلوامہ ۔۔۔۔۔ فوجیوں پر حملے ۔۔۔۔۔ میں قطعاً ملوث نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ جھوٹا چورن ۔۔۔۔ انڈین میڈیا کئی دنوں سے بیچ رھا ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔ آپ نے بھی یہ جھوٹا چورن خرید لیا ہے ۔ بہت ہی افسوس کا مقام ہے جو لوگ سیاسی فورموں پر نامہ بریاں کرتے ہیں ان کی سیا سی بصیرت ۔۔۔ ۔۔۔انڈین میڈ یا سے متا ثر ایک معمولی نا گ رک جیسی نکلی ہے ۔۔۔ عقل کو ھاتھ ماریں جب پا کستان نے بھارتی فوجی مارے ہی نہیں ۔۔۔۔ تو سرجیکل سٹرائیک کا کوئی حق سرے سے بنتا ہی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ دوسرے آپ بار بار کہہ رھے ہیں کہ بھارت کو پا کستان کے ۔۔۔ اندر ۔۔۔ را ۔۔۔۔ کے ھاتھوں کاروائی کرنی چاھیے ۔۔۔ لیکن آپ نے ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ بھارت کو ۔۔۔ نیوٹرل ہوکر ۔۔۔۔ پلوامہ حملے کے مجرم ڈھونڈنے چاھیں ۔۔۔۔۔۔ اور پا کستان پر ۔۔۔ سوتیلی ماں کی طرح اٹھتے بیٹھے ۔۔۔۔ جھوٹے بہتان ۔۔۔۔ الزام ۔۔۔۔ لگا کر ۔۔۔۔ اپنی عوام کو پھدو بنا نے سے بار رھنا چاھیے ۔۔۔۔۔۔۔

    مجھے لگتا ہے اقرار صاحب اس انڈین انیکرز کو بھی نوٹ لکھ کر دیتے ہئں ۔۔۔

    چھوٹا سا کلپ۔۔۔

    یہ اوقات ہے انڈین میڈیا کی ۔۔۔ڈر کے مارے اس کوبات بھی نہئں کرنے دیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    گھس کے ماریں گے ۔۔۔لگتا اجے دیو گن کی فلم دیکھ رے کیبل پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 weeks, 4 days ago by  SaleemRaza.
    #6
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 107
    • Posts: 3264
    • Total Posts: 3371
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرار صاحب،
    کسی بھی تجزیہ کی گہرائی کو اس میں بیان کے گئے حقائق کی صحت کو پرکھ کر ماپا جاسکتا ہے آپ کے تجزیہ میں بیان کی گئی درج زیل باتوں پر شک کی گنجائش ہے

    افغانستان کی طرف سے بے شمار دفعہ پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی ہے …بلکہ بعض دفعہ تو افغان طیارے پاکستان کے اندر تک بمباری کر کے گئے ہیں

    میرے علم میںتو ایسا کویی حملہ نہیں ہے بلکہ مجھے تو اس بات پر بھی شک ہے کہ افغانستان کے پاس کویی باقاعدہ فضائیہ بھی ہے

    میری نظر میں بھارت نے صورتحال کو مس ہینڈل کیا ہے …جب پلوامہ میں بھارتی فوجی مارے گئے تھے تو سرجیکل سٹرائیک وغیرہ کی بجاۓ را کو استعمال کرکے بلوچستان یا کہیں اور اسی قسم کا حملہ پاکستان میں کروانا مودی سرکار کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ….یہ پالیسی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنائی ہے …جہاں بھی فلسطینی راکٹ پھینکتے ہیں وہاں کئی کئی دنوں ان پر طیاروں سے بمباری ہوتی ہے

    ایک طرف تو آپ کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو حملہ کرنے کے بجاے را کے ذرئیے دہشت گردی کروانی چاہئے تھی اور حوالہ آپ اسرائیلی ہوائی حملوں کا دے رہے اور ان کی افادیت بیان کررہے ہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے

    بلکہ عمران خان نے تو حد کردی جب یہ بیان دیا کہ وہ حکومت میں آنے پر ڈروں کو گرانے کا حکم دے گا …چہ پدی چہ پدی کا شوربہ ….کتنے ڈرون اب تک گرائے جا چکے ہیں؟

    میری سمجھ میں آپ کا سوال نہیں آیا -عمران کی آمد کے بعد ڈرون کے حملہ کہاں ہوے ہیں جنکو نہ گرانے کا آپ شکوہ کررہے ہیں

    آپ کے مضمون کا سب سے دلچسپ اور تضادات کا شاہکار درج زیل پیرا محسوس ہوتا ہے

    ایک دو بلاگرز نے اس راۓ ک اظہار بھی کیا ہے کہ ڈرون حملے اور سرجیکل سٹرائیک دونوں غلط ہیں …کسی ملک کو دوسرے ملک کی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے …اور یہ کہ پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کا خاتمہ کرے

    میری نظر میں …مندرجہ بالا راۓ ناصرف انتہائی سطحی ہے بلکہ غیر حقیقت پسندانہ ہے ….ایک آئیڈیل صورتحال تو یہ ہے کہ فرض کریں پاکستان میں موجود دہشت گرد …کسی اور ملک جیسا کہ امریکا …بھارت یا افغانستان وغیرہ میں حملہ کریں ….وہ ممالک پاکستان سے شکایت کریں …پاکستان جواباً آہنی ہاتھ اور پوری کی پوری ریاستی طاقت استعمال کرتے ھوئے اپنی حدود میں موجود تمام کے تمام دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ کردے …دنیا پاکستان کی معترف ہو …آئندہ پاکستانی سرزمین کسی اور حملے میں استعمال نہ ہو …یعنی اللہ اللہ خیر صلیٰ

    لیکن …زمینی حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستانی جرنیلوں کو افغان معاملات میں مداخلت کا چسکا لگ چکا ہے …وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب امریکا جاۓ اور حکانی نیٹ ورک جیسے ایک دو گروپوں کے ساتھ مل کر کابل پر قبضہ کرلیا جاۓ …پاکستان کے علاقوں سے افغانستان میں حملے ہوتے ہیں…امریکی اور افغانی …دونوں پاکستان سے کہتے تھک گئے کہ اپنا گھر درست کرو …اپنے لوگوں کو سنبھالو …لیکن اگر پاکستان سے سنبھالا نہیں جارہا یا وہ سنبھالنا نہیں چاہتا تو پھر دوسرے ممالک معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے اور اس خلا کو پر کریں گے

    اگر افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں پر پاکستان سے حملے ہوں …تو جواب میں امریکا اقوام متحدہ کا کوئی چارٹر لہرا کا پاکستان سے درخواست نہیں کرے گا کہ اپنے لوگوں کو کنٹرول کرو …شاید پہلی ایک دو دفعہ پاکستانی حکومت کو کہا بھی ہو… مگر دس حملوں کے بعد امریکا نے کنٹرول اپنے ہاتھوں میں خود لے لیا ہے

    ایک طرف تو آپ پاکستان کے بطور ذمہ دار پڑوسی ہونے کہ امکان کو رد کررہے ہیں اسکو سطحی اور غیر حقیقت پسندانہ نکتہ نگاہ قرار دے رہے ہیں دوسری طرف آپ کی نگاہ میں اصل مسلہ پاکستانی جرنیلوں کو لگا ہوا چسکا ہے آپ یہ بھی فرمارہے ہیں کہ اس چسکہ کا حتمی نتیجہ پاکستان پر حملہ کی صورت میں ہی برآمد ہوگا اسی حملہ سے بچنے کے لئے تو مشورہ دیا جارہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایک ذمہ دار پڑوسی کا کردار نبھاہیں اور اس تزویراتی گہرائی کے چکر میں گہری کھاہیوں میں گرنے سے پرہیز کریں مگر پھر آپ اس مشورہ کو سطحی قرار دے رہے ہیں؟
    آخر میں آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف کہ پاکستان کا افغانستان کی طرف سے کی گئی دہشت گردی کے جواب میں کیا رد عمل ہوگا – اگر آپ اس سوال میں مزید مفروضات شامل کرلیتے تو انکی مطابقت بن سکتی تھی مثلا اگر افغانستان کے پاس بھی ایٹمی ہتیار ہوتے یا پاکستان کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی اور جنگ کی صورت میں پندرہ بیس سال پیچھے جانے کا خدشہ ہوتا تو لوگوں کا کیا رسپانس ہوگا موجودہ صورت حال میں تو پاکستان کے پاس افغانستان پر ہر لیحاظ سے فوقیت حاصل ہے اور اقتصادی راہداری بند کرنے سے لے کر ، قبائلی لشکروں کے ذرئیے زمینی حملوں سے لے کر فضائی حملوں تک کے آپشنز موجود ہیں

    سچ پوچھیں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے اس مضمون میں اپنے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے اور ماضی میں لکھے گیے اپنے مضامین کے معیار سے کوسوں دور محسوس ہوے ہیں مگر یہ بات بھی بیان کرنے کے قابل ہے کہ آپ کے علاوہ کسی اور بلاگر کی خالص اپنی تحریر بھی اس قدر تفصیل سے نظروں سے نہیں گزری ہے اس لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کا تقابل آپ سے ہی ممکن ہے اتفاق یا اختلاف تو ممکن ہے مگر اس قسم کے مضمون کے پیچھے کی گئی کاوش کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی

    #7
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    تھریڈ کا عنوان ” رنڈی رونا پارٹ اول تا آخر ” ہونا چاہیے

    #8
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 346
    • Total Posts: 347
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    اقرار صاحب ۔۔۔ پہلے تو بہت شکریہ ۔آپ نے وقت نکالا ہے ۔۔۔ اگرمیں پاکستانی ہونے کے ناطے۔نہ بھی ۔۔۔آپکے اس مضمون پر کمنٹ کروں تب بھی مجھے لگتا ہے کہہ آپ نے سارے معاملے میں پاکستان کو چارج شیٹ کیا ہے ۔۔۔کہہ انڈیا میں جو دشت گردی ہوتی ہے وہ پاکستان ہی کرواتا ہے اور جو پاکستان میں دشت گردی ہوتی ہے۔ اس کا آنڈیا سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔نہ کچھ بلوچسستان ۔میں انڈیا نے کروایا ہے اور نہ ہی دوسرے صوبوں میں ۔۔۔۔آپ یاد رکھیں انڈیا کا جیتا جاگتا کلبھوش ابھی ادھر ہی مفت کی توڑ رہا ہے ۔۔۔اور دوسرے کو واپس کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔جہاں آپ نے لڈیاں پانے کی بات کی ہے ۔۔۔۔تو جس دن آنڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود میں رات کو آپنی لنگی چھوڑی تھی ۔۔۔۔۔۔دوسرے دن سارے انڈیا میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر پاکستان نے بتایا تھا ۔۔کہہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے ۔۔۔۔اور ثبوت بھی دیا تھا ۔۔۔کہہ اسے کہتے ہیں سٹرائیک کرنا ۔۔۔۔۔۔۔باقی ایجنسیاں آپنا کھیل کھلتی ہیں جس سے ملک آگے بڑھتے ہیں ۔۔۔ورنہ انڈیا کب کا پاکستان کو ہڑپ کر چکا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے آپکا یہ مضمون کسی صورت بلنس نہیں لگا ۔۔۔۔۔۔

    سلیم رضا صاحب، جے ایم پی کے تھریڈ “قرار نامہ کہاں ہے”میں آپ نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا تھا،”
    “جے بھیا ۔۔۔
    میں آپکی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کہوں گا اقرار صاحب ۔۔۔اگر لچ تلنے کے موڈ میں نہ ہوں تو بہت ہی مدلل تجزیہ کرتے ہیں اور میں ان کو تجزے کو بہت اہمت دیتا ہوں کیونکہ جب وہ لکھتے ہیں تو کسی وابستگی اور لگی پٹی رکھے……. بغیر.. لکھتے ہیں”
    میرے خیال میں موصوف نےپاکستان سے کسی وابستگی کا لحاظ کئے اور کوئی لگی پٹی رکھے بغیر کھری کھری سنا دی ہیں۔
    اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ حضرات کے لئے یہ تحریر دل کے قرار کا سبب بنے گی اور باوا جیسے بہت سے محترم اسے چول نامہ کہہ کر پکاریں گے۔
    اس تحریر میں جس انداز میں کھل کر ہر معاملے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، بھارت کو تجاویز دی گئی ہیں، عام پاکستانی اسے کیا سمجھے گا؟ خود اپنے ہی دل سے پوچھ لیجئے۔

    #9
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    بہت سے لوگوں میں یہ عادت دیکھ رہا ہوں کہ وہ کسی بھی بات کو اپنے حق میں یا مخالف کے خلاف استعمال کرنا چاہیں تو بغیر کسی ثبوت یا دلیل کے استعمال کرتے ہیں

    اور اگر کوئی بات اپنے خلاف یا مخالف کے حق میں جا رہی ہو تو اس کے لئے دوسرے کو ثبوت و دلیل کے ہوتے ہوئے بھی ان کو وکھرا قائل کرنا پڑتا ہے

    :bigthumb:

    • This reply was modified 2 weeks, 4 days ago by  Shah G.
    #10
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 90
    • Posts: 2095
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    قرار صاحب، کسی بھی تجزیہ کی گہرائی کو اس میں بیان کے گئے حقائق کی صحت کو پرکھ کر ماپا جاسکتا ہے آپ کے تجزیہ میں بیان کی گئی درج زیل باتوں پر شک کی گنجائش ہے میرے علم میںتو ایسا کویی حملہ نہیں ہے بلکہ مجھے تو اس بات پر بھی شک ہے کہ افغانستان کے پاس کویی باقاعدہ فضائیہ بھی ہے ایک طرف تو آپ کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو حملہ کرنے کے بجاے را کے ذرئیے دہشت گردی کروانی چاہئے تھی اور حوالہ آپ اسرائیلی ہوائی حملوں کا دے رہے اور ان کی افادیت بیان کررہے ہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے میری سمجھ میں آپ کا سوال نہیں آیا -عمران کی آمد کے بعد ڈرون کے حملہ کہاں ہوے ہیں جنکو نہ گرانے کا آپ شکوہ کررہے ہیں آپ کے مضمون کا سب سے دلچسپ اور تضادات کا شاہکار درج زیل پیرا محسوس ہوتا ہے ایک طرف تو آپ پاکستان کے بطور ذمہ دار پڑوسی ہونے کہ امکان کو رد کررہے ہیں اسکو سطحی اور غیر حقیقت پسندانہ نکتہ نگاہ قرار دے رہے ہیں دوسری طرف آپ کی نگاہ میں اصل مسلہ پاکستانی جرنیلوں کو لگا ہوا چسکا ہے آپ یہ بھی فرمارہے ہیں کہ اس چسکہ کا حتمی نتیجہ پاکستان پر حملہ کی صورت میں ہی برآمد ہوگا اسی حملہ سے بچنے کے لئے تو مشورہ دیا جارہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایک ذمہ دار پڑوسی کا کردار نبھاہیں اور اس تزویراتی گہرائی کے چکر میں گہری کھاہیوں میں گرنے سے پرہیز کریں مگر پھر آپ اس مشورہ کو سطحی قرار دے رہے ہیں؟ آخر میں آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف کہ پاکستان کا افغانستان کی طرف سے کی گئی دہشت گردی کے جواب میں کیا رد عمل ہوگا – اگر آپ اس سوال میں مزید مفروضات شامل کرلیتے تو انکی مطابقت بن سکتی تھی مثلا اگر افغانستان کے پاس بھی ایٹمی ہتیار ہوتے یا پاکستان کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی اور جنگ کی صورت میں پندرہ بیس سال پیچھے جانے کا خدشہ ہوتا تو لوگوں کا کیا رسپانس ہوگا موجودہ صورت حال میں تو پاکستان کے پاس افغانستان پر ہر لیحاظ سے فوقیت حاصل ہے اور اقتصادی راہداری بند کرنے سے لے کر ، قبائلی لشکروں کے ذرئیے زمینی حملوں سے لے کر فضائی حملوں تک کے آپشنز موجود ہیں سچ پوچھیں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے اس مضمون میں اپنے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے اور ماضی میں لکھے گیے اپنے مضامین کے معیار سے کوسوں دور محسوس ہوے ہیں مگر یہ بات بھی بیان کرنے کے قابل ہے کہ آپ کے علاوہ کسی اور بلاگر کی خالص اپنی تحریر بھی اس قدر تفصیل سے نظروں سے نہیں گزری ہے اس لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کا تقابل آپ سے ہی ممکن ہے اتفاق یا اختلاف تو ممکن ہے مگر اس قسم کے مضمون کے پیچھے کی گئی کاوش کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی

    جی پی صاحب …افغان فضائیہ تو ہے چاہے چوٹی موٹی  ہے …مگر  حالیہ  جس واقعہ کی طرف میں نے اشارہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سرحد ایک مہینہ سے زائد بند  رہی تھی شاید اس میں فضائیہ استعمال نہیں ہی تھی زمینی فورسز کی طرف سے کیا گیا تھا …تصحیح کا شکریہ

    اسرائیل کی مثال جواب کی شدت کے تناظر میں استعمال کی تھی ..شاید مکمل وضاحت نہیں دے پایا …کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جس طرح اسرائیل ایک فلسطینی حملے کے جواب میں دس گنا بڑا رسپانس دیتا ہے …بھارت کو بھی اسی شدت سے جواب دینا چاہیے مگر را کے ذریعے

    اور یقین کیجیے میں ذاتی طور پر ان حملوں کے بہت خلاف ہوں جن میں عام شہری ہلاک ہوتے ہیں چاہے وہ آئی ایس آئی کروائے یا را …لیکن میں مودی کے نقطہ نظر سے سوچ رہا ہوں کہ اگر پاکستان مسلسل جہادی تنظیموں کو استعمال کرتے ھوئے کشمیر میں …انڈیا کی پارلیمنٹ میں …ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو جواب میں بھارت کیا کرسکتا ہے

    آپ یہ کہ رہے ہیں کہ عمران میں ڈرون گرانے کی ہمت ہےا؟ آپ بھی یہیں ہیں اور میں بھی ….آخری ڈرون حملہ جون میں ہوا تھا اور اس وقت تک عمران کے پاس اقتدار نہیں آیا تھا …لہذا اس حد تک آپ کی بات درست ہے …لیکن آپ بھی عمران کو شک کا فائدہ نہ دیں …خان تو وہ ضرور ہے مگر کھسی

    آپ پاکستان کو ذمہ دار پڑوسی ہونے کا مشورہ ضرور دیں مگر کیا آپ کو یقین ہے کہ ایسے مشورے پاکستان کو دوست اور دشمن دونوں کی طرف سے پہلے نہیں دیئے گئے؟
    آپ کا مشورہ اور امید دونوں غیر حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ پاکستانی فوج  کا ان پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں …کیا فوج “اچھے طالبان” کی سپورٹ بند کردے گی؟ کیا فوج مسود اظہر اور حافظ سعید پر شکنجہ کسے گی؟ جواب نہیں میں ہے …لہٰذا امریکا اور بھارت دونوں حق بجانب ہیں کہ پاکستان کی حدود کے اندر سے ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں

    اب آتے ہیں آپ کے آخری تبصرے کی طرف …..اچھا ہوتا اگر آپ میرے سوال کا  سیدھا سادھا جواب دے دیتے کہ افغان حملوں کے بعد پاکستان کا رد عمل کیا ہوتا…..آپ نے فرمایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ہر لحاظ سے فوقیت حاصل ہے اور پاکستان کے پاس زمینی اور فضائی حملوں کی آپشنز موجود ہیں
    جناب آپ پاکستان کی فوج کی بات کر رہے ہیں یا مریخ کی

    :lol:

    خیر یہ مذاق تھا …لیکن یہ فوج ہے جس نے ایک لاکھ  فوجیوں کے ساتھ باجماعت پتلونیں اتار کر ہتھیار ڈالے تھے ….آپ کو شاید علم نہیں برطانیہ کی تمام کی تمام فوج کی تعداد بھی ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے …یعنی سوچیں کہ برطانیہ کی تمام فوج اکٹھی ہتھیار ڈال دے ….پاکستانی فوج  کی اوقات یہ نہیں کہ افغانستان پر حملہ کرسکیں …پھر ان عظیم داستانوں کا کیا بنے گا کہ افغانوں نے دو سپر پاورز یعنی  روس اور امریکا کو شکست دی اور ناکوں چنے چبوائے….پاکستان کی کیا اوقات؟…کیا آپ سمجھتے ہیں پاکستان کی پھٹیچر فوج افغانوں کا مقابلہ کرسکتی ہے؟

    آپ کے مفروضے کے مطابق اگر افغانستان کے پاس بھی ایٹمی ہتھیار ہوتے تو پاکستان کا رد عمل بھی بھارت جیسا ہی ہوتا …کہ بڑکیں مار کے چپ کر جانا …کیونکہ رد عمل مخالف کی صلاحیتوں کو دیکھ کر دیا جاتا ہے

    #11
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 90
    • Posts: 2095
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    اقرار صاحب ۔۔۔ پہلے تو بہت شکریہ ۔آپ نے وقت نکالا ہے ۔۔۔ اگرمیں پاکستانی ہونے کے ناطے۔نہ بھی ۔۔۔آپکے اس مضمون پر کمنٹ کروں تب بھی مجھے لگتا ہے کہہ آپ نے سارے معاملے میں پاکستان کو چارج شیٹ کیا ہے ۔۔۔کہہ انڈیا میں جو دشت گردی ہوتی ہے وہ پاکستان ہی کرواتا ہے اور جو پاکستان میں دشت گردی ہوتی ہے۔ اس کا آنڈیا سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔نہ کچھ بلوچسستان ۔میں انڈیا نے کروایا ہے اور نہ ہی دوسرے صوبوں میں ۔۔۔۔آپ یاد رکھیں انڈیا کا جیتا جاگتا کلبھوش ابھی ادھر ہی مفت کی توڑ رہا ہے ۔۔۔اور دوسرے کو واپس کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔جہاں آپ نے لڈیاں پانے کی بات کی ہے ۔۔۔۔تو جس دن آنڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود میں رات کو آپنی لنگی چھوڑی تھی ۔۔۔۔۔۔دوسرے دن سارے انڈیا میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر پاکستان نے بتایا تھا ۔۔کہہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے ۔۔۔۔اور ثبوت بھی دیا تھا ۔۔۔کہہ اسے کہتے ہیں سٹرائیک کرنا ۔۔۔۔۔۔۔باقی ایجنسیاں آپنا کھیل کھلتی ہیں جس سے ملک آگے بڑھتے ہیں ۔۔۔ورنہ انڈیا کب کا پاکستان کو ہڑپ کر چکا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے آپکا یہ مضمون کسی صورت بلنس نہیں لگا ۔۔۔۔۔۔

    سلیم رضا
    جذباتیت اور حب الوطنی کو سائیڈ پر رکھ کر دیکھا جاۓ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے … تیس چالیس بھارتی فوجیوں کو مارنا آسان نہیں …پارلیمنٹ پر حملہ بھی آسان نہیں …تاج محل ہوٹل حملہ بھی آسان نہیں …پاکستان ان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے …جواب میں بھارتی بھی را کے ذریعے وہی حرکتیں کر رہے ہیں …لیکن بھارت پہل نہیں کرتا …البتہ مودی کے دور میں اس ڈوکٹرائن میں تبدیلی آرہی ہے …لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان سے جھڑپیں یا دہشت گردی کی کاروائیاں  بھارت کے مفاد میں نہیں …میرا تبصرہ آزادانہ ہے ..میں نے ایک پاکستانی ہوکر نہیں لکھا

    #12
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 107
    • Posts: 3264
    • Total Posts: 3371
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    جی پی صاحب …افغان فضائیہ تو ہے چاہے چوٹی موٹی ہے …مگر حالیہ جس واقعہ کی طرف میں نے اشارہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سرحد ایک مہینہ سے زائد بند رہی تھی شاید اس میں فضائیہ استعمال نہیں ہی تھی زمینی فورسز کی طرف سے کیا گیا تھا …تصحیح کا شکریہ اسرائیل کی مثال جواب کی شدت کے تناظر میں استعمال کی تھی ..شاید مکمل وضاحت نہیں دے پایا …کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جس طرح اسرائیل ایک فلسطینی حملے کے جواب میں دس گنا بڑا رسپانس دیتا ہے …بھارت کو بھی اسی شدت سے جواب دینا چاہیے مگر را کے ذریعے اور یقین کیجیے میں ذاتی طور پر ان حملوں کے بہت خلاف ہوں جن میں عام شہری ہلاک ہوتے ہیں چاہے وہ آئی ایس آئی کروائے یا را …لیکن میں مودی کے نقطہ نظر سے سوچ رہا ہوں کہ اگر پاکستان مسلسل جہادی تنظیموں کو استعمال کرتے ھوئے کشمیر میں …انڈیا کی پارلیمنٹ میں …ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو جواب میں بھارت کیا کرسکتا ہے آپ یہ کہ رہے ہیں کہ عمران میں ڈرون گرانے کی ہمت ہےا؟ آپ بھی یہیں ہیں اور میں بھی ….آخری ڈرون حملہ جون میں ہوا تھا اور اس وقت تک عمران کے پاس اقتدار نہیں آیا تھا …لہذا اس حد تک آپ کی بات درست ہے …لیکن آپ بھی عمران کو شک کا فائدہ نہ دیں …خان تو وہ ضرور ہے مگر کھسی آپ پاکستان کو ذمہ دار پڑوسی ہونے کا مشورہ ضرور دیں مگر کیا آپ کو یقین ہے کہ ایسے مشورے پاکستان کو دوست اور دشمن دونوں کی طرف سے پہلے نہیں دیئے گئے؟ آپ کا مشورہ اور امید دونوں غیر حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ پاکستانی فوج کا ان پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں …کیا فوج “اچھے طالبان” کی سپورٹ بند کردے گی؟ کیا فوج مسود اظہر اور حافظ سعید پر شکنجہ کسے گی؟ جواب نہیں میں ہے …لہٰذا امریکا اور بھارت دونوں حق بجانب ہیں کہ پاکستان کی حدود کے اندر سے ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اب آتے ہیں آپ کے آخری تبصرے کی طرف …..اچھا ہوتا اگر آپ میرے سوال کا سیدھا سادھا جواب دے دیتے کہ افغان حملوں کے بعد پاکستان کا رد عمل کیا ہوتا…..آپ نے فرمایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ہر لحاظ سے فوقیت حاصل ہے اور پاکستان کے پاس زمینی اور فضائی حملوں کی آپشنز موجود ہیں جناب آپ پاکستان کی فوج کی بات کر رہے ہیں یا مریخ کی :lol: خیر یہ مذاق تھا …لیکن یہ فوج ہے جس نے ایک لاکھ فوجیوں کے ساتھ باجماعت پتلونیں اتار کر ہتھیار ڈالے تھے ….آپ کو شاید علم نہیں برطانیہ کی تمام کی تمام فوج کی تعداد بھی ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے …یعنی سوچیں کہ برطانیہ کی تمام فوج اکٹھی ہتھیار ڈال دے ….پاکستانی فوج کی اوقات یہ نہیں کہ افغانستان پر حملہ کرسکیں …پھر ان عظیم داستانوں کا کیا بنے گا کہ افغانوں نے دو سپر پاورز یعنی روس اور امریکا کو شکست دی اور ناکوں چنے چبوائے….پاکستان کی کیا اوقات؟…کیا آپ سمجھتے ہیں پاکستان کی پھٹیچر فوج افغانوں کا مقابلہ کرسکتی ہے؟ آپ کے مفروضے کے مطابق اگر افغانستان کے پاس بھی ایٹمی ہتھیار ہوتے تو پاکستان کا رد عمل بھی بھارت جیسا ہی ہوتا …کہ بڑکیں مار کے چپ کر جانا …کیونکہ رد عمل مخالف کی صلاحیتوں کو دیکھ کر دیا جاتا ہے

    قرار صاحب،
    عمران کے ڈرون گرانے کی بات پر ایک لطیفہ یاد آگیا اگر بے محل لگے تو نظر انداز کردئیے گا
    شوہر کچن میں جیسے ہی آیا بیوی کی آواز آی کہ واپس کمرے میں آتے ہوے نمک کی شیشی لیتے آنا شوہر نے بہت تلاش کی مگر نمک کی شیشی نہ ملنی تھی نہ ملی بی وی کے غصہ کے ڈر سے اس نے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کے شیشی تلاش کی مگر لا حاصل -بے چارہ ڈرتا ڈرتا کمرے میں گیا اور بیوی سے معزرت کی کہ شیشی نہیں ملی تو بیوی نے غصہ سے کہا مجھے پہلے ہی معلوم تھا تمھیں نہیں ملنی اس لئے میں پہلے ہی اپنے ساتھ لے کر آگئی تھی
    عمران کی خوش قسمتی ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے بھاگنے کے چکر میں ہے اور ممکن ہے کویی ڈرون حملہ اس دوران نہ ہو مگر میں نے عمران کی بہادری یا بزدلی کی بات نہیں کی تھی بلکہ ایک واقعاتی تصحیح کی تھی

    جہاں تک ہندوستان کے ممکنہ اقدام کی بات ہے تو میرے خیال میں ہندوستان کے اقدامات میں ایک خاص حد تک بزدلی کا عنصر شامل ہے اگر ہندوستان اس بات پر کنونس ہے کہ پاکستان ہی دہشت گردی میں ملوث ہے اور اسکو سبق سیکھاہے بغیر کویی چارہ نہیں ہے تو اسکو بھرپور قوت سے ایک محدود مدت کی جنگ میں جانا چاہئے -میرے خیال میں ایٹمی جنگ کے امکانات بہت محدود ہیں مگر دونوں ملکوں کو جنگی جنون کی قیمت ادا کئے بغیر چین آتا نظر نہیں آتا

    میں پاکستان کو ذمہ دار ہونے کا مشورہ نہیں دے رہا ہوں بلکہ اس موقف کا اظھار کررہا ہوں کہ آپ اگر ایسا کریں گے تو یہ فائدہ ہے اور نہیں کریں گے تو اسکا یہ نقصان ہے ہر باشعور اور حقیقی ہمدرد شخص ان ہی خیالات کا اظھار کررہا ہے اب یہ وہاں کے عوام اور فوجی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ کیا اقدام اٹھاتی ہیں کویی شخص یا قوم لڑنے مرنے پر تلی ہویی ہو تو کیا کیا جاسکتا ہے
    مگر یہاں ذمہ داری ہندوستان کی بھی بنتی ہے اگر پاکستان سے بہتر تعلقات انکے طویل مدتی اقتصادی مفاد میں ہے تو انکو پاکستان میں اپنے حق میں راۓ عامہ ہموار کرنے اور پاکستانی قیادت کو پاگل پن سے بعض رکھنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور سرحدی تنازعات کے حل میں پیش رفت پر توجہ دینی چاہئے ورنہ پاکستان انکے سر پر سکندر (اسلام آباد والے) کی طرح کلاشنکوف لے کر سوار رہے گا اور انکو یکسویی کے ساتھ پائیدار ترقی میں ہمیشہ رکاوٹ محسوس ہوگی

    #13
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1465
    • Total Posts: 1477
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    جہاں تک میرا خیال ہے پلوامہ حملے میں پاکستان ملوث نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات کے تناظر یہ حملہ کسی بھی طرح پاکستان کے حق میں نہیں جاتا، پاکستان کو خود بے شمار معاشی مسائل کا سامنا ہے، دنیا میں پاکستان ویسے ہی دہشتگردی کے معاملے میں بدنام ہے، ایسے وقت میں ایسا حملہ کروانا، اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف تھا۔ مودی کا اس معاملے میں پاکستان کو ملوث کرنا سراسر اس کے مفاد میں جاتا ہے، کیونکہ دو اڑھائی ماہ بعد الیکشن ہیں اور مودی حکومت کی کارکردگی کوئی خاص نہیں، لہذا ووٹ بٹورنے کے لئے پاکستان مخالف جذباتیت بھڑکانا اس کو واحد رستہ نظر آرہا ہے اور اگلے دو اڑھائی ماہ تک یہ گرما گرمی جاری رہے گی۔۔ الیکشن کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔۔۔

    اس دوران اگر کسی پوائنٹ پر پاکستان انڈیا کی جنگ چھڑتی ہے تو میرا نہیں خیال کہ پاکستان کا پلڑا اتنا ہلکا رہے گا، ہاں پاکستان زیادہ دن تک جنگ نہیں لڑسکتا، مگر پاکستان نے اسلحے اور ہتھیاروں کی جو کھیپ تیار کر رکھی ہے، وہ ساری بھارت پر جھونکی جائے گی اور بھارت کا اسلحہ پاکستان پر جھونک دیا جائے گا۔ 71 کا معاملہ مختلف تھا، بنگال اور پاکستان کے درمیان میں انڈیا تھا، نیز بنگال کی عوام پاکستان سے متنفر ہوچکی تھی۔۔ یہ جنگ مختلف ہوگی اور میرا خیال ہے اس بار اگر جنگ چھڑی تو نیوکلیئر ہتھیار چل جائیں گے ۔۔۔۔

    پاکستان کے پاس وقت ہے، اب اس کو دہشت گرد تنظیموں کی پرورش و سرپرستی ختم کردینی چاہے، کشمیری اپنی آزادی کی جنگ خود لڑلیں گے۔ پاکستان کو اس میں دخل دینے کی ضرورت نہیں۔۔

    • This reply was modified 2 weeks, 4 days ago by  Zinda Rood.
    #14
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 644
    • Posts: 6160
    • Total Posts: 6804
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    لگ رہا ہے ، یہ قرار نامہ ، قرار جی سے زبردستی لکھوایا گیا ہے ، کوئی ان کی لوکیشن چیک کر سکتا ہے ؟

    #15
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 3958
    • Total Posts: 3980
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    جہاں تک میرا خیال ہے پلوامہ حملے میں پاکستان ملوث نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات کے تناظر یہ حملہ کسی بھی طرح پاکستان کے حق میں نہیں جاتا، پاکستان کو خود بے شمار معاشی مسائل کا سامنا ہے، دنیا میں پاکستان ویسے ہی دہشتگردی کے معاملے میں بدنام ہے، ایسے وقت میں ایسا حملہ کروانا، اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف تھا۔ مودی کا اس معاملے میں پاکستان کو ملوث کرنا سراسر اس کے مفاد میں جاتا ہے، کیونکہ دو اڑھائی ماہ بعد الیکشن ہیں اور مودی حکومت کی کارکردگی کوئی خاص نہیں، لہذا ووٹ بٹورنے کے لئے پاکستان مخالف جذباتیت بھڑکانا اس کو واحد رستہ نظر آرہا ہے اور اگلے دو اڑھائی ماہ تک یہ گرما گرمی جاری رہے گی۔۔ الیکشن کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔۔۔

    اس دوران اگر کسی پوائنٹ پر پاکستان انڈیا کی جنگ چھڑتی ہے تو میرا نہیں خیال کہ پاکستان کا پلڑا اتنا ہلکا رہے گا، ہاں پاکستان زیادہ دن تک جنگ نہیں لڑسکتا، مگر پاکستان نے اسلحے اور ہتھیاروں کی جو کھیپ تیار کر رکھی ہے، وہ ساری بھارت پر جھونکی جائے گی اور بھارت کا اسلحہ پاکستان پر جھونک دیا جائے گا۔ 71 کا معاملہ مختلف تھا، بنگال اور پاکستان کے درمیان میں انڈیا تھا، نیز بنگال کی عوام پاکستان سے متنفر ہوچکی تھی۔۔ یہ جنگ مختلف ہوگی اور میرا خیال ہے اس بار اگر جنگ چھڑی تو نیوکلیئر ہتھیار چل جائیں گے ۔۔۔۔

    پاکستان کے پاس وقت ہے، اب اس کو دہشت گرد تنظیموں کی پرورش و سرپرستی ختم کردینی چاہے، کشمیری اپنی آزادی کی جنگ خود لڑلیں گے۔ پاکستان کو اس میں دخل دینے کی ضرورت نہیں۔۔

    One counter argument could be it suits current power brokers on both sides of the border. Our Establishment will find justification for asking for more funds out of the shrinking kitty as political game in Pakistan is changed now and opposition will question excessive allocation of funds to military and warm borders  can provide good justification.

    Modi may have lost some face due to downing of one plane but sentiments would go with him as he is the one seen in India to keep Pakistan to limits and helping Modi in power is not a bad option for our establishment.

    #16
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1465
    • Total Posts: 1477
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    One counter argument could be it suits current power brokers on both sides of the border. Our Establishment will find justification for asking for more funds out of the shrinking kitty as political game in Pakistan is changed now and opposition will question excessive allocation of funds to military and warm borders can provide good justification. Modi may have lost some face due to downing of one plane but sentiments would go with him as he is the one seen in India to keep Pakistan to limits and helping Modi in power is not a bad option for our establishment.

    آپ کی دلیل میں وزن ہے، مگر کشمیر کی اپنی انڈیجنس تحریک آزادی بھی ہے، وہ اپنے تئیں بھی لڑائی لڑ رہے ہیں ،اس کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے، کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا ہر حملہ پاکستان سپانسرڈ نہیں ہوسکتا۔۔  یہ سچ ہے کہ سرحدوں پر گرما گرمی فوج کے حق میں جاتی ہے، مگر فوج اس بات سے بھی ڈرتی ہے کہ معاملہ کہیں جنگ کی طرف نہ چلا جائے۔۔   

    #17
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 639
    • Posts: 11293
    • Total Posts: 11932
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    سلیم رضا صاحب، جے ایم پی کے تھریڈ “قرار نامہ کہاں ہے”میں آپ نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا تھا،” “جے بھیا ۔۔۔ میں آپکی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کہوں گا اقرار صاحب ۔۔۔اگر لچ تلنے کے موڈ میں نہ ہوں تو بہت ہی مدلل تجزیہ کرتے ہیں اور میں ان کو تجزے کو بہت اہمت دیتا ہوں کیونکہ جب وہ لکھتے ہیں تو کسی وابستگی اور لگی پٹی رکھے……. بغیر.. لکھتے ہیں” میرے خیال میں موصوف نےپاکستان سے کسی وابستگی کا لحاظ کئے اور کوئی لگی پٹی رکھے بغیر کھری کھری سنا دی ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ حضرات کے لئے یہ تحریر دل کے قرار کا سبب بنے گی اور باوا جیسے بہت سے محترم اسے چول نامہ کہہ کر پکاریں گے۔ اس تحریر میں جس انداز میں کھل کر ہر معاملے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، بھارت کو تجاویز دی گئی ہیں، عام پاکستانی اسے کیا سمجھے گا؟ خود اپنے ہی دل سے پوچھ لیجئے۔

    :cry: :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:

    صبح سویرے پھنٹی لگانے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔

    میں نے جے صاحب کو کمنٹ  میں لکھا تھا ۔۔۔۔کہہ اگر اقرار صاحب لچ نہ تلیں ۔۔۔تو ۔۔۔۔۔۔

    وہ ہمشہ سیاسی جماعتوں پر تخزیہ کرتے وقت بغیر لگی پٹی رکھے ۔۔بہت محنت اور مدلل تجزیہ کرتے ہیں ۔۔۔۔خیر ہر دفعہ  بندہ  ۔ سو بٹا سو نمبر نہیں ۔۔لیتا ۔۔۔۔۔۔ہم تین دوست تھے  ہمارا ماننا تھا کہہ بجائے ہم سے ایک بندہ سو نمبر ۔۔۔لے ۔۔۔کیوں نہ ہم  33۔۔۔۔نمبر لیکر تین پاس ہوجایا کریں ۔۔۔۔تو اقرار صاحب کو بے شک سو نمبر نہیں ملے لیکن اتنی  محنت ہر ان کو  33 نمبر تو ملنے چایئے ۔۔۔آخر انہوں نے ۔۔۔۔۔انتا ٹائم کھوٹا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مجھے امید ہے انئدہ دونوں ممالک پر کچھ لکھنا ہوا تو وہ پاکستان کی سائیڈ پر بیٹھ کر لکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔

    آیئے ایک لطیفہ ۔۔بھی سن لیں ۔۔۔۔

    ایک سرادر جی پہلے دن نوکری پر گئے ۔۔تو آپنے آفس کے دورازے پر ۔۔نوڈسڑب کا  سائن لگا کر اندر کھس گئے ۔۔سارا دن اندر  ہاہر آتے پانی پیتے اور اگر کوئی شخص سوال کرتا کہہ آپ اندر  کر کیا رے ہیں ۔۔تو سردار جی جواب دیتے ۔۔۔چھٹی کے وقت سب نوں بتاوں گا ۔۔۔۔اور پھر شاتابی سے اندر گھس جاتے ۔۔۔

    پھر سردار جی نے چھٹی کے وقت سب کے سامنے آپنے باس کو بتایا ۔۔۔کہہ اج میں نے کتنی محنت کی یے ۔۔۔

    جی بتائیں کیا ۔۔کیا ہے آپ نے سارا دن ۔۔۔باس نے سردار جی پر  صدقے واری جاتے ہوئے ہوچھا ۔۔۔۔۔

    جی میں نے کی بورڈ پر اگے پیچھے لکھی ساری  اے۔۔بی۔ ۔سی۔۔۔ ۔سیدھی کردی یے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #18
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 90
    • Posts: 2095
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    جہاں تک میرا خیال ہے پلوامہ حملے میں پاکستان ملوث نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات کے تناظر یہ حملہ کسی بھی طرح پاکستان کے حق میں نہیں جاتا، پاکستان کو خود بے شمار معاشی مسائل کا سامنا ہے، دنیا میں پاکستان ویسے ہی دہشتگردی کے معاملے میں بدنام ہے، ایسے وقت میں ایسا حملہ کروانا، اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف تھا۔ مودی کا اس معاملے میں پاکستان کو ملوث کرنا سراسر اس کے مفاد میں جاتا ہے، کیونکہ دو اڑھائی ماہ بعد الیکشن ہیں اور مودی حکومت کی کارکردگی کوئی خاص نہیں، لہذا ووٹ بٹورنے کے لئے پاکستان مخالف جذباتیت بھڑکانا اس کو واحد رستہ نظر آرہا ہے اور اگلے دو اڑھائی ماہ تک یہ گرما گرمی جاری رہے گی۔۔ الیکشن کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔۔۔

    اس دوران اگر کسی پوائنٹ پر پاکستان انڈیا کی جنگ چھڑتی ہے تو میرا نہیں خیال کہ پاکستان کا پلڑا اتنا ہلکا رہے گا، ہاں پاکستان زیادہ دن تک جنگ نہیں لڑسکتا، مگر پاکستان نے اسلحے اور ہتھیاروں کی جو کھیپ تیار کر رکھی ہے، وہ ساری بھارت پر جھونکی جائے گی اور بھارت کا اسلحہ پاکستان پر جھونک دیا جائے گا۔ 71 کا معاملہ مختلف تھا، بنگال اور پاکستان کے درمیان میں انڈیا تھا، نیز بنگال کی عوام پاکستان سے متنفر ہوچکی تھی۔۔ یہ جنگ مختلف ہوگی اور میرا خیال ہے اس بار اگر جنگ چھڑی تو نیوکلیئر ہتھیار چل جائیں گے ۔۔۔۔

    پاکستان کے پاس وقت ہے، اب اس کو دہشت گرد تنظیموں کی پرورش و سرپرستی ختم کردینی چاہے، کشمیری اپنی آزادی کی جنگ خود لڑلیں گے۔ پاکستان کو اس میں دخل دینے کی ضرورت نہیں۔۔

    زندہ رود
    اگر پلوامہ کا حملہ یا اور دوسرے حملے فوج کی مرضی کے بغیر ہورہے ہیں تو کیا پاکستان کی فوج نے لشکر طیبہ …جیش محمد …جماعت الدعوہ وغیرہ کے لیڈروں سے کبھی پوچھا ہے کہ تم لوگ کس خوشی میں ہر واردات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوں …پاکستان کا نام بدنام کرنے پر ان لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا …لیکن ایسا کیوں نہیں ہے

    ڈان لیکس کے پیچھے بھی تو یہی سٹوری تھی کہ وزیراعظم فوجیوں کو کہ رہا تھا کہ ان لوگوں کو لگامیں ڈالی جائیں

    #19
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 90
    • Posts: 2095
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: صبح سویرے پھنٹی لگانے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ میں نے جے صاحب کو کمنٹ میں لکھا تھا ۔۔۔۔کہہ اگر اقرار صاحب لچ نہ تلیں ۔۔۔تو ۔۔۔۔۔۔ وہ ہمشہ سیاسی جماعتوں پر تخزیہ کرتے وقت بغیر لگی پٹی رکھے ۔۔بہت محنت اور مدلل تجزیہ کرتے ہیں ۔۔۔۔خیر ہر دفعہ بندہ ۔ سو بٹا سو نمبر نہیں ۔۔لیتا ۔۔۔۔۔۔ہم تین دوست تھے ہمارا ماننا تھا کہہ بجائے ہم سے ایک بندہ سو نمبر ۔۔۔لے ۔۔۔کیوں نہ ہم 33۔۔۔۔نمبر لیکر تین پاس ہوجایا کریں ۔۔۔۔تو اقرار صاحب کو بے شک سو نمبر نہیں ملے لیکن اتنی محنت ہر ان کو 33 نمبر تو ملنے چایئے ۔۔۔آخر انہوں نے ۔۔۔۔۔انتا ٹائم کھوٹا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مجھے امید ہے انئدہ دونوں ممالک پر کچھ لکھنا ہوا تو وہ پاکستان کی سائیڈ پر بیٹھ کر لکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ آیئے ایک لطیفہ ۔۔بھی سن لیں ۔۔۔۔ ایک سرادر جی پہلے دن نوکری پر گئے ۔۔تو آپنے آفس کے دورازے پر ۔۔نوڈسڑب کا سائن لگا کر اندر کھس گئے ۔۔سارا دن اندر ہاہر آتے پانی پیتے اور اگر کوئی شخص سوال کرتا کہہ آپ اندر کر کیا رے ہیں ۔۔تو سردار جی جواب دیتے ۔۔۔چھٹی کے وقت سب نوں بتاوں گا ۔۔۔۔اور پھر شاتابی سے اندر گھس جاتے ۔۔۔ پھر سردار جی نے چھٹی کے وقت سب کے سامنے آپنے باس کو بتایا ۔۔۔کہہ اج میں نے کتنی محنت کی یے ۔۔۔ جی بتائیں کیا ۔۔کیا ہے آپ نے سارا دن ۔۔۔باس نے سردار جی پر صدقے واری جاتے ہوئے ہوچھا ۔۔۔۔۔ جی میں نے کی بورڈ پر اگے پیچھے لکھی ساری اے۔۔بی۔ ۔سی۔۔۔ ۔سیدھی کردی یے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سلیم رضا
    اگر پاکستان کی سائیڈ پر ہو کر لکھنا ہے تو یہ کام شاہد عباسی اور کافی اور لوگ بخوبی کر رہے ہیں …پھر مجھے لکھنا پڑے گا کہ پینسٹھ کی جنگ میں انڈیا نے پہلے حملہ کیا تھا اور پاکستان نے جنگ جیتی تھی …اکہتر میں بھارت نے ملک کا بٹوارہ کروایا ورنہ بنگالیوں کو کوئی مسئلہ نہیں تھا …فوج نے کسی بنگالی کو قتل نہیں کیا اور نہ کسی عورت کی عزت لوٹی …کشمیر کی جیتی ہوئی جنگ تاشقند میں ہار دی گئی …بھٹو پولینڈ کی قرارداد نہ پھاڑتا تو پاکستان آج بھی متحد ہوتا …کیا ہوا سیاچن بھارت کے پاس چلا گیا وہاں تو پتا بھی نہیں اگتا ….کارگل کی جیتی ہوئی جنگ نواز شریف نے ہروا دی ….اسامہ کی فوج کی بغل میں موجودگی سے فوج لا علم تھی

    جناب …اتنے جھوٹ بول کر رات کو نیند کیسے آئے گی

    اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش
    میں زہر ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند

    #20
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1465
    • Total Posts: 1477
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: حالیہ پاک بھارت تنازعہ

    زندہ رود اگر پلوامہ کا حملہ یا اور دوسرے حملے فوج کی مرضی کے بغیر ہورہے ہیں تو کیا پاکستان کی فوج نے لشکر طیبہ …جیش محمد …جماعت الدعوہ وغیرہ کے لیڈروں سے کبھی پوچھا ہے کہ تم لوگ کس خوشی میں ہر واردات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوں …پاکستان کا نام بدنام کرنے پر ان لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا …لیکن ایسا کیوں نہیں ہے ڈان لیکس کے پیچھے بھی تو یہی سٹوری تھی کہ وزیراعظم فوجیوں کو کہ رہا تھا کہ ان لوگوں کو لگامیں ڈالی جائیں

    قرار صاحب۔۔۔ لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد وغیرہ کو تو فوج کی سپورٹ حاصل ہے، یہ تو سب کو معلوم ہے، اور جب فوج اپنا قبلہ درست کرے گی تو یہ تنظیمیں اپنے آپ ختم ہوجائیں گی۔۔۔ ہماری فوج مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں کاروائیاں کرواتی ہے، یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔۔ مگر پلوامہ کے بارے میں میرا خیال ہے کہ کشمیرکی اندرونی تحریک کی کارستانی ہے۔۔ اور جہاں تک جیشِ محمد کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات ہے تو جو ویڈیو انڈیا نے ریلیز کی ہے، وہ انتہائی بوگس ہے، اس میں صحیح طرح ڈبنگ بھی نہیں کی گئی، ہونٹ کی حرکت آواز سے میچ ہی نہیں ہورہی۔ اس میں کوئی دم نہیں۔۔ 

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 131 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation