Thread: حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

Home Forums Siasi Discussion حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

This topic contains 3 replies, has 4 voices, and was last updated by  Lovelyday 5 months ago. This post has been viewed 121 times

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 2747
    • Posts: 1702
    • Total Posts: 4449
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

    پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی خارجہ امور کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے ارکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں امریکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف اسی طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی تھی۔

    سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی ہے جبکہ اس سے پہلے اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا ’کہیں امریکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف اس طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی تھی ۔انڈیا ممبئی حملوں کا الزام حافظ سعید پر لگاتا آیا ہے اور اس معاملے میں امریکہ کی مدد مانگتا رہا ہے۔

    کچھ عرصہ پہلے جب حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہوئی تھی تو امریکہ نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کر کے ان پر فردِ جرم عائد کرے۔ حافظ سعید اس سال جنوری سے گھر میں نظر بند تھے۔

     ٢٠١٢ کے بعد سے امریکہ نے حافظ سعید کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔

    حافظ سعید نے بارہا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

    سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے حافظ سعید کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بیان پر بات چیت جاری ہے۔ اُنھوں نے سوال اُٹھایا کہ محض اطلاعات کی بنا پر کیسے کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر ٹھیک کام کرر ہے ہیں تاہم اس سوال پر سیکرٹری خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    سینیٹر مشاہد حسین سید نے سوال اُٹھایا کہ امریکہ کے نائب صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ کا ساتھ نہ دیا اور شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی نہ کی تو پاکستان کو اپنا کچھ علاقہ بھی کھونا پڑ سکتا ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جس پر تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے ردعمل میں امریکی بیانات کو محض ہرزہ سرائی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی مطالبات سے بڑھ کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے خدشات کو بھی دور کرنا ہوگا۔

    اُنھوں نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان مسلسل دشمن ملک کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ ہے اور پاکستان کو مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت افغانسان کی سرزمین پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    http://www.bbc.com/urdu/42456265

    #2
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 2244
    • Total Posts: 2244
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

    حافظ سعید ۔۔۔۔۔ آخر میں مر تو جائے گا ۔۔۔۔۔جیسے ھر فلم کے ولن کو آخر میں مرنا  ہوتا ہے ۔۔۔۔یا جیسے ۔۔۔ ھر مسلحہ لیڈر کو ۔۔۔۔ آخر میں ۔۔۔۔۔۔ اوسامہ ۔۔۔۔ احمد شاہ مسعود ۔۔۔ مجا ھدین ۔۔۔ طالبان ۔۔۔ الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔ کو ۔۔۔ موت یا زلت سے ھمکنار لکھا ہوتا ہے ۔۔۔حافظ سعید مر توجائے گا۔۔۔۔۔ لیکن جاتے جاتے ۔۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ آدھے پاکستان کو  ڈوبو کر جائے گا۔۔۔ جیسے ۔۔۔۔ الطاف کراچی کو ڈبو کر گیا ۔۔ ۔۔۔اور ۔۔۔ اوسامہ ۔۔۔ افغانستان کوڈوبو کر گیا ۔۔۔۔۔۔میرا خیال ہے ۔۔۔ یہ پا کستان کا ۔۔۔ اوسامہ بن لادن ۔۔۔۔ ثابت ہوگا ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 5 months ago by  Guilty.
    #3
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 37
    • Posts: 781
    • Total Posts: 818
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

    Establishment is confused about Hafiz Saeed, if he is an asset or liability. It is an asset to be used as religious weapon against NS vote. He is a liability if we accept Indian planted USA point of view. In either case he is on hold to be used in whatever way time demands in future. Bralvis are new weapon which establishment is polishing these days to use against NS when required.

    #4
    Lovelyday
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 200
    • Total Posts: 202
    • Join Date:
      20 Mar, 2017
    • Location: Danishgardi Forum

    Re: حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ جیسی کارروائی نہ ہو جائے

    جیسے ۔۔۔ ھر مسلحہ لیڈر کو ۔۔۔۔ آخر میں ۔۔۔۔۔۔ اوسامہ ۔۔۔۔ احمد شاہ مسعود ۔۔۔ مجا ھدین ۔۔۔ طالبان ۔۔۔ الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔ کو ۔۔۔ موت یا زلت سے ھمکنار لکھا ہوتا ہے ۔۔۔حافظ سعید مر توجائے گا۔۔۔۔۔ لیکن جاتے جاتے ۔۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ آدھے پاکستان کو  ڈوبو کر جائے گا۔۔۔ جیسے ۔۔۔۔ الطاف کراچی کو ڈبو کر گیا ۔۔ ۔۔۔

    Really, Guilty!! There are well documented accusations that NS also took money from OBL. So, is that why he has been humiliated and discarded by SC at the behest of GHQ thugs? Or was it the revenge for his attack on SC back in 90s?

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation