Thread: جی پی کی فورم پر ساکھ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں جی پی کی فورم پر ساکھ

This topic contains 228 replies, has 24 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 9 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 8001 times

Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 229 total)
  • Author
    Posts
  • #81
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2200
    • Total Posts: 2369
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    شیرازی بھائی! میرا خیال ہے یہ اس وقت کا قصہ ہے جب الطاف حسین بھائی کراچی میں ہی اپنے کارکنوں کی سرپرستی فرماتے تھے اور آپ کا یہ دعویٰ اس لئے بھی غلط ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے بعد میں فرنگی دیس جاکر ایک خاتون سے شادی بھی کی اور ایک بچی بھی پیدا کی(یعنی ان کی اہلیہ نے پیدا کی)۔

    That’s why I said notch better than Guilty and  SaleemRaza

    :)

    #82
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4547
    • Total Posts: 4547
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    That’s why I said notch better than Guilty and SaleemRaza :)

    شیرازی ۔۔۔۔۔

    کیا ما چھ بیٹر ہے الطاف حسین ۔۔۔۔۔  ھمارے حوالے سے ۔۔۔۔۔۔

    الطاف حسین کا تو ساری عمر کسی لڑکی سے چکر ہی نہیں چلا ۔۔۔۔ نہ  کبھی سکینڈ ل بنا ۔۔۔۔۔الطاف حسین کبھی لڑکیوں کے چکر میں ۔۔۔۔ لڑکیوں کی جھرمٹ میں نظر ہی نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔

    سیکس اور رومانس کے حوالے سے ۔۔۔۔۔۔ الطاف حسین ایک با لکل فارغ بندہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس کو ھم سے مت ملاو ۔۔۔۔۔۔

    میں یا سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔ ھم لوگ مکمل ۔۔۔۔ روما نٹک ۔۔۔۔۔۔ دل پھینک ۔۔۔۔  صنف نازک پر فریفتہ ۔۔۔۔۔ لو گ ہیں ۔۔۔۔ ھمیں الطاف حسین سے مت ملا یا جائے ۔۔۔۔۔۔

    کہاں الطاف حیسن ۔۔۔۔۔ پچا س سال سیا ست میں گزار کر بھی ایک رومانس  سینکڈل نہیں ہے اس کا ۔۔۔۔

    ۔۔  میں اور سلیم رضا سیاست میں ہوتے۔۔۔۔۔  اب تک با لی ووڈ ۔۔۔۔۔ کی ساری پریاں  ۔۔۔۔۔ ھم سے  ۔۔۔۔ پر ۔۔۔۔  کٹوا چکی ہوتیں ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 10 months ago by  Guilty.
    #83
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 236
    • Posts: 4197
    • Total Posts: 4433
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    جی پی بھائی! چانکہ آپ نے مینشن کیا ہے اسلئے اپنی رائے کا اظہار کروں گا ورنہ یہ ٹاپک تو صرف دل لگی کیلئے چھیڑتا ہوں۔ آپکی اس پوسٹ سے یہ تاثر ملا کہ ایم کیو ایم بحیثیت ایک پارٹی ہرگز تشدد میں ملوث نہیں البتہ انفرادی طور پر اگر کوئی کارکن تشدد میں ملوث ہو تو اس کی ذمہ داری پارٹی پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ اگر میں صحیح سمجھا ہوں تو آگے پڑھیں ورنہ بقیہ پوسٹ کو ایسے ہی دیوار میں دے ماریں جیسا کہ ضعیف احادیث کیلئے شرع حکم ہے۔ ابھی دو سال پہلے الطاف بھائی نے جو تقریر کی اور لوگوں کو میڈیا آفس کا گھیراو کرنے یا جانے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں اس میڈیا ہاوس کو جلایا گیا توڑ پھوڑ کی گئی ، کیا یہ سب کچھ ایم کیو ایم کا بطور پارٹی تشدد میں ملوث ہونے کی نشاندھی نہیں کرتا؟؟ بارہ مئی یا دیگر واقعات چونکہ بحث طلب ہیں اسلئے ان کی تفصیل بےکار ہے ۔ نوے کی دہائی میں الطاف حسین نے جو عوام کو سامان بیچ کر اسلحہ خریدنے کی ترغیب دی کیا ہم اسے تشدد کی ترویج نہیں کہیں گے؟؟ جواب دیتے وقت آپکے ذہن میں رہے کہ میں آج بھی الطاف حسین کی پارٹی کو ہی ایم کیو ایم سمجھتا ہوں اور یہ برائلر ایم کیو ایم میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم آج بھی ایک سیاسی پارٹی ہے اور کم از کم الطاف حسین کی زندگی تک رہے گی۔
    جی پی بھائی کی ایسی پوسٹس بڑھنے کے بعد بھی اگر میں بلیک شیپ کا ہم خیال نہیں تو اس کی وجہ صرف اور صرف اسلا م اور الحاد کا فرق ہے۔ اگر بلیک شیپ کلمہ پڑھ کر میرے مسلک کے مطابق مسلمان ہوجائیں تو میں ڈنکے کی چوٹ پر ان کے موقف کی حمائیت کردوں۔ لیکن فی الحال جی پی بھائی کی مخالفت اسلئے نہیں کرتا کیونکہ ان کے لیڈر کو بھی ہمارے لیڈر کی طرح پروپیگنڈے کا شکار بنا کر سیاست سے باہر کیا ہوا ہے۔ ہوسکتا ہے کل کو میں اور جی پی بھائی اکٹھے نائن زیرو کے باہر کسی جلسے میں شریک ہوں۔

    Atifsahib

    استاد محترم

    جب اتنی صلاحیت موجود ہے تو پھر مزاح اور طنز کی کیا ضرورت ہے آپ کو

    ان باتوں کی طلب تو مجھ کو ہونی چاہیے کے جس کے پاس نہ منطق، نہ سنجیدگی، نہ دلیل ، نہ مزاح ، نہ طنز ، نہ علم، نہ دانش ، نہ اسلوب، نہ زبان کی روانی ہو

    • This reply was modified 10 months ago by  JMP. Reason: طلب
    #84
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا تمہی سو گئے داستاں کہتے کہتے :hilar:

    باوا جی،
    زمانے کی پرزور فرمائش پر
    ہم اٹھ بھی سکتے ہیں

    :lol: :lol: :lol:

    #85
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 236
    • Posts: 4197
    • Total Posts: 4433
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیا آپ کے اندر کچھ شرم ہے۔۔۔۔۔ ذرا سوچیں کیسا لگے گا کہ اگر میں یا آپ اُس مبینہ کارکن کو فون کر کے یہ کہیں کہ ہاں بھئی بتاؤ تم ہی ہو وہ جو قائدِ تحریک کی فرضی خواہش پر اپنی بہن کو اُن کے پاس چھوڑ کر آنے کی بات کرتے ہو۔۔۔۔۔ ذرا سوچیں، ایم کیو ایم کا وہ مبینہ کارکن کیسا محسوس کرے گا۔۔۔۔۔ ہر شخص کی عزتِ نفس ہوتی ہے۔۔۔۔۔ آپ کا مجھے معلوم نہیں مگر میرے اندر ضرور اتنی شرم ہے کہ کم از کم مَیں، معاشرتی حوالوں سے یہ انتہائی خطرناک سوال اُس مبینہ کارکن سے نہیں پوچھ سکتا۔۔۔۔۔ اِسی حوالے سے مَیں آپ کی توجہ ایک انتہائی اہم پہلو کی طرف دلانا چاہوں گا۔۔۔۔۔ اتنا تو آپ کو علم ہوگا ہی کہ مغربی دُنیا میں عموماً رَیپ متاثرین کے نام پوشیدہ رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ریپ کا واقعہ ایک حقیقت ہوتا ہے، اخبارات میں یا دوسرے میڈیا میں باقاعدہ رپورٹ ہوتا ہے لیکن متاثرین کی شناخت چھپائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ آخر اِس کی کیا وجہ ہے۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے ناں کہ اگر رَیپ متاثرین کے نام باقاعدہ رپورٹ کردیے جائیں تو اُن متاثرین کیلئے شدید معاشرتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔

    BlackSheepsahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب کی پوسٹ # ٧٢ کے بعد آپ سے یہ پوچھنے کی سعی کروں گا کے کیا بات مزید آگے بڑھانے کی ضرورت تھی

    Ghost Protocolsahib

    #86
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیا آپ کے اندر کچھ شرم ہے۔۔۔۔۔ ذرا سوچیں کیسا لگے گا کہ اگر میں یا آپ اُس مبینہ کارکن کو فون کر کے یہ کہیں کہ ہاں بھئی بتاؤ تم ہی ہو وہ جو قائدِ تحریک کی فرضی خواہش پر اپنی بہن کو اُن کے پاس چھوڑ کر آنے کی بات کرتے ہو۔۔۔۔۔ ذرا سوچیں، ایم کیو ایم کا وہ مبینہ کارکن کیسا محسوس کرے گا۔۔۔۔۔ ہر شخص کی عزتِ نفس ہوتی ہے۔۔۔۔۔ آپ کا مجھے معلوم نہیں مگر میرے اندر ضرور اتنی شرم ہے کہ کم از کم مَیں، معاشرتی حوالوں سے یہ انتہائی خطرناک سوال اُس مبینہ کارکن سے نہیں پوچھ سکتا۔۔۔۔۔ اِسی حوالے سے مَیں آپ کی توجہ ایک انتہائی اہم پہلو کی طرف دلانا چاہوں گا۔۔۔۔۔ اتنا تو آپ کو علم ہوگا ہی کہ مغربی دُنیا میں عموماً رَیپ متاثرین کے نام پوشیدہ رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ریپ کا واقعہ ایک حقیقت ہوتا ہے، اخبارات میں یا دوسرے میڈیا میں باقاعدہ رپورٹ ہوتا ہے لیکن متاثرین کی شناخت چھپائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ آخر اِس کی کیا وجہ ہے۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے ناں کہ اگر رَیپ متاثرین کے نام باقاعدہ رپورٹ کردیے جائیں تو اُن متاثرین کیلئے شدید معاشرتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔

    بھانڈ پن کے بغیر بات نہیں ہوسکتی آپ سے؟
    جو شخص اپنی بہن کو سیاسی عقیدت میں کسی کے پاس چھوڑنے کی بات کسی دوسرے سے کرسکتا ہے اسکا عزت نفس سے کیا لینا دینا.
    آپ کی یہ کوشش رائیگاں چلی گئی.
    اب میں سمجھتا ہوں اگر آپ جھوٹ نہیں بولرہے تھے اور واقعی ایسا کویی شخص ہے جس نے ایسی بیہودہ بات کی ہے تو آپکا فرض ہے کہ تصدیق کریں ، یا اسکا نمبر لے کر مجھے دے دیں یا جے بھیا کو دے دیں وہ خود ہی پوچھ لیں گے ورنہ آپ کا جھوٹ بیچ چوراہے پر پھوٹ چکا ہے

    اور یہ ریپ سے متاثرہ افراد کی مثال بلکل ہی بے موقع محسوس ہوتی ہے

    #87
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    میرا آپ سے پوچھنا صرف یہ ہے کہ کیا واقعی میرے بارے میں آپ کے خیالات میں تبدیلی آچکی ہے۔۔۔۔۔ اور یہ صرف ریکارڈ کی دُرستگی کیلئے پوچھا جارہا ہے۔۔۔۔۔ اور کیا اب آپ کے پرانے موقف کو ڈسکارڈ کردیا جائے۔۔۔۔۔ :thinking: ;-) :thinking:

    حسن ظن رکھتا تھا میرا ہی قصور تھا
    اب نہیں رکھتا اسمیں کونسی راکٹ سائنس ہے

    :cwl: :cwl: :cwl:

    #88
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    شیرازی بھائی! میرا خیال ہے یہ اس وقت کا قصہ ہے جب الطاف حسین بھائی کراچی میں ہی اپنے کارکنوں کی سرپرستی فرماتے تھے اور آپ کا یہ دعویٰ اس لئے بھی غلط ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے بعد میں فرنگی دیس جاکر ایک خاتون سے شادی بھی کی اور ایک بچی بھی پیدا کی(یعنی ان کی اہلیہ نے پیدا کی)۔

    اور وہ خاتوں ایک بلوچ خاتون تھیں
    جسٹ فار جنرل نالج

    :bigthumb: :bigthumb:

    #89
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    جی پی بھائی! چانکہ آپ نے مینشن کیا ہے اسلئے اپنی رائے کا اظہار کروں گا ورنہ یہ ٹاپک تو صرف دل لگی کیلئے چھیڑتا ہوں۔ آپکی اس پوسٹ سے یہ تاثر ملا کہ ایم کیو ایم بحیثیت ایک پارٹی ہرگز تشدد میں ملوث نہیں البتہ انفرادی طور پر اگر کوئی کارکن تشدد میں ملوث ہو تو اس کی ذمہ داری پارٹی پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ اگر میں صحیح سمجھا ہوں تو آگے پڑھیں ورنہ بقیہ پوسٹ کو ایسے ہی دیوار میں دے ماریں جیسا کہ ضعیف احادیث کیلئے شرع حکم ہے۔ ابھی دو سال پہلے الطاف بھائی نے جو تقریر کی اور لوگوں کو میڈیا آفس کا گھیراو کرنے یا جانے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں اس میڈیا ہاوس کو جلایا گیا توڑ پھوڑ کی گئی ، کیا یہ سب کچھ ایم کیو ایم کا بطور پارٹی تشدد میں ملوث ہونے کی نشاندھی نہیں کرتا؟؟ بارہ مئی یا دیگر واقعات چونکہ بحث طلب ہیں اسلئے ان کی تفصیل بےکار ہے ۔ نوے کی دہائی میں الطاف حسین نے جو عوام کو سامان بیچ کر اسلحہ خریدنے کی ترغیب دی کیا ہم اسے تشدد کی ترویج نہیں کہیں گے؟؟ جواب دیتے وقت آپکے ذہن میں رہے کہ میں آج بھی الطاف حسین کی پارٹی کو ہی ایم کیو ایم سمجھتا ہوں اور یہ برائلر ایم کیو ایم میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم آج بھی ایک سیاسی پارٹی ہے اور کم از کم الطاف حسین کی زندگی تک رہے گی۔

    عاطف بھائی،
    جب آپ کالی بھیڑ کے جادو سے محفوظ تھے تو آپ نے درج زیل سطریں بقلم خود لکھیں تھیں ان کو ایک مرتبہ پڑھ لیں خود فیصلہ کرلیں کہ آپ کے آج کے سوالوں کا جواب آپ کی اپنی کل کی تحریر میں ہیں یا نہیں؟ پھر بھی آپ کو ضرورت محسوس ہویی تو وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا

    اسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم کو کبھی اوپر آنے نہیں دے گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کی واحد نمائیندہ جماعت ہے اور اس صورت میں یہ ایک بڑی سیاسی طاقت ہونے کے ناطے اسٹیبلشمنٹ کو لگام ڈال سکتی ہے۔ اس پارٹی کی جمہوری ساخت اسے ہر دیگر سیاسی جماعت سے جدا کرتی ہے اسلئے اس کا اردو بولنے والوں کے علاوہ دیگر اقوام میں مقبول ہوجانا بھی کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ تیسرا اور اہم فیکٹر یہ ہے کہ اس پارٹی میں ملک کے ذہین ترین افراد موجود ہیں جن کا سیاسی، سماجی اور علمی شعور ہر حال میں کسی ایف اے پاس حوالدار سے کئی سو گنا اوپر ہے اسلئے پالیسیاں بنانے والے کبھی نہیں چاہیں گے کہ یہ اختیار ان سے چھن کر کسی دماغ والے انسان کے پاس جائے۔ہم الطاف حسین سے اختلاف کرسکے ہیں لیکن چونکہ وہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کا نمائیندہ ہے اسلئے اسکا احترام واجب ہوجاتا ہے۔ البتہ اگر کراچی حیدرآباد کے عوام مائینس الطاف پر راضی ہوں تو الطاف حسین کی مخالفت میں ہرج نہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہزارہا سازشوں کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کا نام لوگوں کے دل سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئی تو پھر اسکا مطلب ہے کہ کہیں گڑبڑ ضرور ہے کیونکہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام سیاسی لحاظ سے بہت باشعور ہے اور وہ کسی صورت کسی جلاد یا کرپٹ شخص کو خود پر مسلط نہیں ہونے دے گی۔ اسکا مطلب الطاف حسین اس تصویر سے یکسر مختلف ہے جو اسٹیبلشمنٹ ہمیں دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔

    #90
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4463
    • Total Posts: 4601
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    عاطف بھائی، گھوسٹ بھائی کی یہ پوسٹ بہت مبہم ہے۔ پہلی تین لائنوں میں انہوں نے ایم کیو ایم بطور تنظیم کے تشدد میں ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا بلکہ صرف الگ سے ملٹنٹ ونگ ہونے کی تردید کی ہے۔ لیکن نویں لائن میں وہ کہہ رہے ہیں کہ لوگوں نے انفرادی طور پر بدلے لئے ہیں۔

    شاہد بھائی،
    میں چاہتا تھا کہ آپ اور دیگر سنجیدہ افراد اس موقف کا مقداری اور تنقیدی جائزہ لیں سوال پوچھیں آپ نے کمنٹ کرکے ابتدا کردی ہے اسکا شکریہ.
    میری سمجھ نہیں آیا کیا بات مبہم ہے؟
    میں نے آپ کو حقیقت بیان کردی ہے اور آپ کیا سننا چاہتے ہیں ؟
    ارکان کے انفرادی عمل اور تنظیم کی پالیسی اور تعلیم میں فرق کی میں آپ کو ایک حقیقی مثال سناتا ہوں یقین کرنا یا نہ کرنا قارئین کی اپنی عقل اور سوچ ہے آپ لوگوں نے جو باتیں اب تک سنی ہیں تو شاید آپ کو الف لیلی کی داستان لگے مگر بہرحال میں آپ کو سنی سنائی نہیں ذاتی واقعہ سنا رہا ہوں
    غالبا ١٩٩١ کی بات ہے فیڈرل بی ایریا سیکٹر کی سہ ماہی میٹنگ تھی انچولی کے ایک اسکول ہال میں- واضح کردوں کہ تنظیمی سٹرکچر کچھ اسطرح تھا کہ مرکز کے نیچے شہر تین زونز میں تقسیم تھا اور ہر زون کے نیچے مختلف سیکٹرز تھے اور ہر سیکٹر کے نیچے علاقائی یونٹ آفس تھے
    فیڈرل بی ایریا سیکٹر کو یہ اعزاز بھی تھا کہ نائن زیرو اس سیکٹر میں واقع ہے تو مرکز کا زیادہ تر انتظام میں اسی سیکٹر کے ارکان شامل ہوتے تھے تو بات ہورہی تھی سیکٹر کی میٹنگ کی -میٹنگ سے سیکٹر انچارج سیف بھائی خطاب کررہے تھے انکے الفاظ اگر بلکل یہی نہیں تھے تو مفہوم بلکل یہی تھا –
    “اچھا تو آپ لوگ ایم قیو ایم کے کارکن بن کر اپنے آپ کو کویی بہت بڑا پھنے خان سمجھنا شروع ہوگئے ہیں چالیں ٹیڑھی ہورہی ہیں لڑائی جھگڑوں کی شکایتیں بھی آرہی ہیں گھروں کے قبضہ چھڑانے کا کام بھی آپ لوگوں نے اپنے ذمہ لے لیا ہے کسی نے کسی کی بہن کو چھیڑ دیا تو اس جھگڑا میں بھی آپ نے پڑنا ہے – دیگر سماجی مسائل کی بھی خبریں بھی آرہی ہیں تو کان کھول کر سن لیں جو کام پولیس کا ہے وہ پولیس جانے -یہ ہمارے کام نہیں ہیں ایم قیو ایم کا کارکن تنظیم نمائندہ ہے اسکو بہترین اخلاق اور کردار کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ لوگ ہماری طرف متوجہ ہوں اور ہمارے پیغام کو سمجھیں -ابھی بہت مشکل مراحل آنے ہیں ہمیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی جانا ہے وہاں کے عوام تک اپنا پیغام پہنچانا ہے ہمارا کردار اور اخلاق ہماری پہچان ہونا چاہئے “”

    اس پیرا میں وہ واضح طور پر اعتراف کررہے ہیں کہ ایم قیو ایم کے کارکن تنظیمی پالیسی کے حساب سے نا پسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں اور اسکو وہ ایک مسلہ کے طور پر پیش کررہے ہیں اور تلقین کررہے ہیں کہ انسے بچیں – ایم قیو ایم میں ہمیشہ سے تطہیر کا ایک عمل چلتا تھا جسمیں ایسے کارکنوں کو جو تنظیمی نظم و ضبط کی مسلسل خلاف ورزی کرتے تھے انکی رکنیت معطل کرکے تنظیم سے خارج کردیا جاتا تھا آفاق اور عامر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا جسکے بعد وہ اجنسیوں کے ہاتھ چڑھ گاہے تھے

    مجھے معلوم ہے آپ لوگوں کے لئے ان باتوں پر یقین کرنا بہت مشکل ہے مگر میرے پاس حقائق ہیں وہ میں بیان کرسکتا ہوں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے

    اور بھی کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیں

    #91
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13117
    • Total Posts: 13264
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    باوا جی، زمانے کی پرزور فرمائش پر ہم اٹھ بھی سکتے ہیں :lol: :lol: :lol:

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی

    کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ ہفتہ بھی رونق میلہ لگا رہے گا؟

    :thinking:

    کبھی آپ مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ میں اتنے زیادہ کومنٹس کیسے لکھ لیتا ہوں لیکن آپ مجھے یہی سوال آپ سے پوچھنے کو دل کرتا ہے

    میں نے تو آپکو اپنے کومنٹس کا راز بتا دیا تھا، اب آپکو بھی یہ راز افشا کرنا ہی پڑے گا

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    #92
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13117
    • Total Posts: 13264
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    حسن ظن رکھتا تھا میرا ہی قصور تھا
    اب نہیں رکھتا اسمیں کونسی راکٹ سائنس ہے :cwl: :cwl: :cwl:

    گھر کی تربیت منظر عام پر آنے سے پہلے

    اور

    گھر کی تربیت منظر عام پر آنے کے بعد

    کا منظر

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    #93
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2355
    • Total Posts: 2370
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    حسن ظن رکھتا تھا میرا ہی قصور تھا
    اب نہیں رکھتا اسمیں کونسی راکٹ سائنس ہے
    :cwl: :cwl: :cwl:

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    مَیں حُسنِ ظن رکھنے پر زور نہیں دے رہا۔۔۔۔۔ آپ کا کمنٹ یہ تھا۔۔۔۔۔

    میں شاید آپ سے ایک خاص قسم کا حسن زن رکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کے آپ کی تنقید متحدہ پر ایک خاص زاویے سے ہوتی ہے اور شاید اسمیں یہ خواہش پنہا ہوتی ہے کے متحدہ اپنی خامیوں کو سے نجات پاکر پاکستان میں مثبت سیاست کرے

    مَیں زور اِس بات پر دے رہا ہوں کہ آپ کا ماضی میں سمجھنا یہ تھا کہ مَیں یعنی بلیک شیپ، ایم کیو ایم پر جو بھی تنقید کرتا ہوں وہ ایک خاص زاویے سے ہوتی ہے اور شاید میں یہ چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم اپنی خامیوں سے چھٹکارا پا کر پاکستان میں مثبت سیاست کرے۔۔۔۔۔ لیکن اب آپ کہتے ہیں کہ مَیں یعنی بلیک شیپ، ایم کیو ایم سے نفرت کرتا ہوں۔۔۔۔۔

    تو میرے خیال میں آپ کے ماضی کے بیان میں اور حالیہ بیان میں بہت فرق ہے۔۔۔۔۔ یاد رہے مَیں قطعاً یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ آپ کو میرے بارے میں اپنی رائے کبھی بھی تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔۔۔۔۔ آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ میرے بارے میں جو رائے رکھنا چاہیں، رکھیں۔۔۔۔۔ بس ریکارڈ کی دُرستگی کی خاطر پوچھ رہا ہوں کہ آیا اب آپ کے پرانے موقف کو ڈسکارڈ کردیا جائے یا نہیں۔۔۔۔۔

    یا میرے بارے میں آپ اپنے ماضی کے موقف پر بھی قائم ہیں اور حالیہ موقف پر بھی۔۔۔۔۔ ایسی صورتحال میں پھر مَیں آپ سے ضرور پوچھوں گا کہ آخر دونوں موقف بیک وقت کیسے رکھے جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔

    :) ;-) :)

    #94
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Online
    • Professional
    • Threads: 504
    • Posts: 3464
    • Total Posts: 3968
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    Stick to the topic please!

    انجن صاحب ، آپ کی خدمات فورم پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

    :clap:

    #95
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2355
    • Total Posts: 2370
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    اب میں سمجھتا ہوں اگر آپ جھوٹ نہیں بولرہے تھے اور واقعی ایسا کویی شخص ہے جس نے ایسی بیہودہ بات کی ہے تو آپکا فرض ہے کہ تصدیق کریں ، یا اسکا نمبر لے کر مجھے دے دیں یا جے بھیا کو دے دیں وہ خود ہی پوچھ لیں گے ورنہ آپ کا جھوٹ بیچ چوراہے پر پھوٹ چکا ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    آپ یہ جھوٹ کی کنڈیشنل تُہمت آخر میری ذات پر کیسے لگارہے ہیں۔۔۔۔۔

    مجھے میرے دوست نے ایک واقعہ بتایا۔۔۔۔۔ اور یہ واقعہ مجھے کوئی مہینوں پہلے بتایا تھا۔۔۔۔۔ مَیں نے اِس واقعہ کا پہلے کبھی ذکر نہیں کیا لیکن قرار کا صفحہ برین واشنگ کے موضوع پر تھا، اِسی وجہ سے وہاں لکھا۔۔۔۔۔ مَیں نے اُس صفحہ پر باقاعدہ اپنے دوست پر ذمہ داری رکھتے ہوئے، دوست کے حوالے سے ہی من و عن یہ واقعہ بتایا۔۔۔۔۔ بالکل اُنہی الفاظ میں۔۔۔۔۔ اِس پورے قصے میں، مَیں نے صرف اور صرف ایک کیرئیر یا ڈاکئے کا کردار ادا کیا۔۔۔۔۔ اگر تو مَیں یہ کہتا کہ مَیں ایم کیو ایم کے کارکن کو جانتا ہوں جو الطاف حسین سے اپنی عقیدت کے حوالے سے یہ کہتا ہے، تو پھر مَیں اپنے اوپر ذمہ داری لیتا۔۔۔۔۔ آپ خود دیکھ لیں کہ لکھتے وقت کتنی احتیاط کررہا ہوں۔۔۔۔۔ بار بار مبینہ کا لفظ استعمال کررہا ہوں۔۔۔۔۔ بلکہ مبینہ کا لفظ ایک ہی جملے میں دو دفعہ استعمال کررہا ہوں۔۔۔۔۔ پہلا یہ کہ اُس شخص کے ایم کیو ایم کے کارکن ہونے کے حوالے سے اور دوسرا اُس شخص کی جانب سے اپنی بہن کیلئے یہ کلمات کہنے کے حوالے سے۔۔۔۔۔

    علاوہ ازیں میری اپنے دوست سے واپس بات ہوئی ہے وہ حلفیہ یہ کہنے کو تیار ہے کہ ایسا ہوا ہے۔۔۔۔۔ اُس دوست نے مجھے پیشکش کی ہے کہ وہ(میرا دوست) کسی بھی ایسے شخص کو اپنا بیان دینے اور اِس واقعہ سے متعلق تمام تفصیلات بتانے کیلئے تیار ہے جس پر مَیں(بلیک شیپ) بھروسہ کرتا ہوں۔۔۔۔۔ لیکن اِس شرط پر کہ میرا یعنی بلیک شیپ کا قابلِ بھروسہ شخص اُس کی یعنی میرے دوست کی شناخت مخفی رکھے گا۔۔۔۔۔ شاید میرا دوست کراچی مَیں اپنے لئے کسی قسم کی کوئی مشکلات نہیں چاہتا(اِس کی وجہ شاید یہ ہو کہ مَیں نے اُس کو بتایا کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر(گھوسٹ) کو اُس کی بات پر یقین نہیں آرہا، تو ہوسکتا ہے اُسے یہ ڈر ہو کہ کہیں آپ(گھوسٹ) اپنے ماضی کے دائمی تنظیمی تعلقات استعمال کرتے ہوئے اُس کیلئے کراچی میں کوئی مشکل کھڑی نہ کردیں)۔۔۔۔۔

    اب ایک انتہائی اہم بات۔۔۔۔۔ فرض کیا جائے جس کا میرے نزدیک انتہائی کم امکان ہے، کہ میرے دوست نے مجھ سے غلط بیانی کی ہے، تب بھی اِس پورے قصہ میں، مَیں نے کہاں جھوٹ بولا ہے۔۔۔۔۔ یہ مجھے ضرور بتائیں۔۔۔۔۔ ورنہ آپ اپنی بات واپس لیں۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 10 months ago by  BlackSheep.
    #96
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7372
    • Total Posts: 7528
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    عاطف بھائی، جب آپ کالی بھیڑ کے جادو سے محفوظ تھے تو آپ نے درج زیل سطریں بقلم خود لکھیں تھیں ان کو ایک مرتبہ پڑھ لیں خود فیصلہ کرلیں کہ آپ کے آج کے سوالوں کا جواب آپ کی اپنی کل کی تحریر میں ہیں یا نہیں؟ پھر بھی آپ کو ضرورت محسوس ہویی تو وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا

    جی پی بھائی! مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میری ان پوسٹس میں تضاد کیا ہے؟؟

    میں آج بھی اپنی ان دونوں پوسٹس کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔ میرے دو سوال تھے پہلا یہ کہ کیا الطاف حسین نے عوام کو ٹی وی فریج بیچ کر جو اسلحہ خریدنے کا حکم دیا تھا وہ تشدد کی ترویج نہیں تھی؟؟ کیا الطاف حسین نے دو سال پہلے جو میڈیا ہاوس کی جانب جاکر سبق سکھانے کا حکمم دیا جس کے نتیجے میں وہ میڈیا ہاوس جلایا گیا وہ تشدد کی ترغیب نہیں تھی (چونکہ ان دونوں مواقع کی تقریر محفوظ ہیں اسلئے پوچھ رہا ہوں کیونکہ یہ پروپیگنڈا نہیں)؟؟

    بھائی یہ میرا مدعا نہیں کہ الطاف حسین ٹھیک ہے یا نہیں، میں تو صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ کیا اس کے ان دونوں احکامات میں تشدد کی ترغیب نہیں؟؟

    نیز کالی بھیڑ کے جادو کی تو آپ فکر ہی نہ کریں۔ مجھ پر تو بنگال کا کالا جادو بےاثر رہا تو یہ کالی بھیڑوں کی کیا مجال کہ صراطِ مستقیم سے مجھے بھٹکا سکیں۔

    #97
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7372
    • Total Posts: 7528
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    انجن صاحب ، آپ کی خدمات فورم پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی :clap:

    یہ انجن سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟ کیا آپ انجان کو ایسا انجن سمجھتے ہیں۔

    #98
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7372
    • Total Posts: 7528
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ مَیں حُسنِ ظن رکھنے پر زور نہیں دے رہا۔۔۔۔۔ آپ کا کمنٹ یہ تھا۔۔۔۔۔ مَیں زور اِس بات پر دے رہا ہوں کہ آپ کا ماضی میں سمجھنا یہ تھا کہ مَیں یعنی بلیک شیپ، ایم کیو ایم پر جو بھی تنقید کرتا ہوں وہ ایک خاص زاویے سے ہوتی ہے اور شاید میں یہ چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم اپنی خامیوں سے چھٹکارا پا کر پاکستان میں مثبت سیاست کرے۔۔۔۔۔ لیکن اب آپ کہتے ہیں کہ مَیں یعنی بلیک شیپ، ایم کیو ایم سے نفرت کرتا ہوں۔۔۔۔۔ تو میرے خیال میں آپ کے ماضی کے بیان میں اور حالیہ بیان میں بہت فرق ہے۔۔۔۔۔ یاد رہے مَیں قطعاً یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ آپ کو میرے بارے میں اپنی رائے کبھی بھی تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔۔۔۔۔ آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ میرے بارے میں جو رائے رکھنا چاہیں، رکھیں۔۔۔۔۔ بس ریکارڈ کی دُرستگی کی خاطر پوچھ رہا ہوں کہ آیا اب آپ کے پرانے موقف کو ڈسکارڈ کردیا جائے یا نہیں۔۔۔۔۔ یا میرے بارے میں آپ اپنے ماضی کے موقف پر بھی قائم ہیں اور حالیہ موقف پر بھی۔۔۔۔۔ ایسی صورتحال میں پھر مَیں آپ سے ضرور پوچھوں گا کہ آخر دونوں موقف بیک وقت کیسے رکھے جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔ :) ;-) :)

    آپکی اب تک کی بحث ہی ایک غلط فہمی پر ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو جی پی بھائی نے کہا ہے وہ آپ سے ایک خاص قسم کا حسنِ زن رکھتے ہیں جبکہ آپ آج تک اسے حسنِ ظن پڑھتے آئے ہیں۔ ساری خرابی اسی لئے پیدا ہوئی ہے۔

    اب حسنِ زن کے تناظر میں خود کا جائزہ لیں اور پھر مکالمہ شروع کریں ہوسکتا ہے جی پی بھائی کی مراد پوری ہوجائے یا آپ پیار سے ان سے بہت کچھ منوانے میں کامیاب ہوجائیں۔

    #99
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 497
    • Posts: 4324
    • Total Posts: 4821
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    #100
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 497
    • Posts: 4324
    • Total Posts: 4821
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 229 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!