Thread: جی پی کی فورم پر ساکھ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں جی پی کی فورم پر ساکھ

This topic contains 228 replies, has 24 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 6765 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 229 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 123
    • Posts: 3710
    • Total Posts: 3833
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    دوستوں ایک دوسرے دھاگہ میں بلیک شیپ صاحب نے ایک دعوی کیا ہے کہ ایم قیو ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے فورم پر میری کویی ساکھ نہیں ہے کچھ معزز ارکان کے انہوں نے نام بھی لئے ہیں جو انکے مطابق بلیک شیپ صاحب کے ہم خیال ہیں
    ایم قیو ایم کے بارے میں لوگوں کے خصوصا کراچی کے باہر کے لوگوں کی راے سے مجھے مکمل آگاہی ہے اور میری اسکے بارے میں اپنی راے بھی ہے مگر دعوی یہاں میری ساکھ پر سامنے آیا ہے تو میں نے سوچا کہ ایک پول کروالیتے ہیں تاکہ بجاے بلیک شیپ صاحب دوسرے لوگوں کی نمائندگی کرنے کا دعوی کریں کیوں نہ سب لوگ خود اپنی راے کا اظھار کریں
    میں آپ کو دو آپشنز دیتا ہوں آپ کو جو بھی آپشنز مناسب لگے اسکا نمبر جواب میں لکھ دیں

    ١) فورم پر ایم قیو ایم کے حوالے سے میری ساکھ صفر ہے
    ٢) فورم پر ایم قیو ایم کے حوالے سے میری کچھ ساکھ ہے

    جو حضرات آپشن نمبر-١ لیں وہ کسی بہتر ساکھ والے رکن کا نام بھی بتادیں شکر گزار رہوں گا

    BlackSheep

    Shirazi

    Atif

    Qarar

    shahidabassi

    JMP

    Bawa

    Guilty

    Awan

    EasyGo

    Gulraiz

    Lovelyday

    shami11

    @Mohammad Hafeez

    Sohraab

    SAIT

    صحرائی

    Jack Sparrow

    GeoG

    @صحرائی

    • This topic was modified 2 months, 3 weeks ago by  Atif. Reason: for mentioning members properly
    #2
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 1987
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    ١) فورم پر ایم قیو ایم کے حوالے سے میری ساکھ صفر ہے
    ٢) فورم پر ایم قیو ایم کے حوالے سے میری کچھ ساکھ ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیا کمال کے انجینئرڈ سوالات بنائے ہیں۔۔۔۔۔ شریف الدین پیرزادہ سے رہنمائی تو نہیں لی۔۔۔۔۔

    دیکھیں، کمرے میں جو ہاتھی ہے، وہ ہے ایم کیو ایم کا تشدد کا ملوث ہونا۔۔۔۔۔ اور یہی موضوع گھوم پھر کر واپس آتا رہتا ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ آپ بضد ہیں کہ ایم کیو ایم کسی صورت تشدد میں ملوث نہیں رہی۔۔۔۔۔ پول کرانا ہے تو یہ کرائیں کہ کتنے لوگ آپ کے موقف کے حامی ہیں۔۔۔۔۔ اور یہ سوال ہی اصل نکتہِ اختلاف ہے۔۔۔۔۔

    :) ;-) :)

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  BlackSheep.
    #3
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    میں آپکے لئے دو نمبر یعنی آپشن ٹو کا استعمال کررہا ہوں کیونکہ میرے لئے بہرحال آپ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے آپ کی کچھ ساکھ ہے(کبھی کبھی سچ بھی بتادیتے ہیں یعنی ایم کیو ایم کا قیام کب عمل میں آیا وغیرہ)۔

    اس سوال کے جواب کے بعد میری عرض ہے کہ مدعا کچھ اور تھا جسے آپ نے کچھ اور بنا دیا ہے۔ آپکی ساکھ کے بارے میں بلیک شیپ نے کہا تھا کہ بلاگز پر جب موضوع ایم کیو ایم ہو تو میرے نزدیک آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

    جس کے بعد اگلے پیرے میں انہوں نے ہم بدبختوں، نصیب جلوں کا ذکر کیا تھا۔

    متالی کی وہ غزل یاد آئی جس میں انہوں نے لہک لہک کر ارشاد کیا تھا کہ آپ وہ بات کیوں پوچھتے ہو جو بتانے کے قابل نہیں ہے۔ بھائی جی آپ ایک رائے رکھتے ہو اور ضروری نہیں کہ میں اس سے متفق ہوں۔ ایم کیو ایم کے تشدد میں ملوث ہونے کے بارے میں میری رائے آپ سے مختلف ہے اور یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں نہ ہی آرزدہ ہونے کی۔ یہی سیاسی نظریات ہیں جنہیں ایک دوسرے پر تھوپنے کی ہم کئی سالوں سے کوشش کررہے ہیں۔

    #4
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 662
    • Posts: 6795
    • Total Posts: 7457
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    :swear: :facepalm: بھائی لوگ – آپ لوگوں کو اپنی پڑی ہوئی ہے ، نون لیگ والوں کی سوچیں ، جو اپنے لیڈر کی صحت کی دعا نہی کر سکتے ، اگر نواز شریف تندرست ہو جائیں تو دوبارہ جیل ہو جائے گی

    :angry_smile: باقی گھوسٹ بھائی – یا موا کالی بھیڑ آپ کی ساکھ سے جلتا ہے اسے زیادہ لفٹ نہ کروایا کریں

    ساکھ ، ساکھ ہوتی ہے اچھی ہو یا بری

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  shami11.
    #5
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 43
    • Posts: 4267
    • Total Posts: 4310
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    میرا ایک ہم عمر کزن کراچی میں بھتہ نہ دینے پر ایم کیو ایم کے کتوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور اس کے بعد تقریبا ” پورے خاندان کو سیالکوٹ شفٹ ہونا پڑا ایک دفعہ ایم کیو ایم کے بارے میں ایک تھریڈ پر یہ بات لکھ دی جو شاید نہیں لکھنی چاہیے تھی کیونکہ یہ ایک پرسنل معامله تھا مگر جی پی بھائی صاحب نے جھوٹا مجھے ہی قرار دیا اور اس کے بعد میں نے بھائی صاحب کو کم ہی قوٹ کیا ہے خاص طور پر ایم کیو ایم کے ایک تشدد پسند جماعت ہونے کے بارے میں کمنٹس پر

    عمومی طورپرمیں خود کو جی پی بھائی کی سیاسی سوچ کے قریب پاتا ہوں مگر یہ ایک ایسا نقطہ ہے کہ جس میں جی پی بھائی صاحب کی ہٹ دھرمی حیران کن ہے – ایم کیو ایم بلا شبہ ایک قاتل جماعت تھی اور اگر الطاف حسین کی زندگی میں آرمی کا دست شفقت دوبارہ ملا تو اسی ڈگر پر پھر چلے گی

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  GeoG.
    #6
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 1987
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    دوستوں ایک دوسرے دھاگہ میں بلیک شیپ صاحب نے ایک دعوی کیا ہے کہ ایم قیو ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے فورم پر میری کویی ساکھ نہیں ہے کچھ معزز ارکان کے انہوں نے نام بھی لئے ہیں جو انکے مطابق بلیک شیپ صاحب کے ہم خیال ہیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیا آپ میرا کوئی ایسا کمنٹ دکھا سکتے ہیں جہاں مَیں نے یہ کہا ہو کہ میرے نزدیک ایم کیو ایم کے حوالے سے آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور اِس معاملہ میں فلاں فلاں معزز ارکان میرے ہم خیال ہیں۔۔۔۔۔

    اشارہ۔۔۔۔۔

    سبز حصہ میں جو بات کہی گئی ہے اُس پر تو میرا کمنٹ مل جائے گا لیکن سُرخ حصہ والے نکتہ کے بارے میں، مَیں نے کچھ نہیں کہا۔۔۔۔۔ آپ سے میرا کمنٹ سمجھنے میں غلطی ہوگئی ہے اور اوپر سے آپ نے اِس پر ایک تھریڈ بھی بنادیا۔۔۔۔۔ چچ چچ چچ۔۔۔۔۔

    :cwl: ;-) :cwl:

    #7
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2101
    • Total Posts: 2259
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    1984:

    “Whether the people of Pakistan endorse the process initiated by General Muhammad Zia-ul-Haq, the President of Pakistan, for bringing the laws of Pakistan in conformity with the injunctions of Islam as laid down in the Holy Quran and Sunnah of the Holy Prophet (PBUH) and for the preservation of the Islamic ideology of Pakistan, for the continuation and consolidation of that process, and for the smooth and orderly transfer of power to the elected representatives of the people.”

    Yes means Gen. Zia is President for 5 yrs

    2020:

    “Whether the people of Pakistan endorse the process initiated by Imran Khan , the PM of Pakistan, for bringing the laws of Pakistan in conformity with the injunctions of Islam as laid down in the Holy Quran and Sunnah of the Holy Prophet (PBUH) and for the preservation of the Islamic ideology of Pakistan, for the continuation and consolidation of that process, and for the smooth and orderly transfer of power to the elected representatives of the people.”

    Yes would mean Imran Khan will be the President of Pakistan and Pakistan will be Presidential Democracy not Parliamentary

    @ghost protocol Bhai opened this thread to give us a demo how referendums are manipulated.

    I don’t want to pick option 1 because then you have to explain why did you pick 1. So I will pick option 2 GP bhai’s Reputation on forum regarding MQM is more than zero.

    I hope option 2 doesn’t mean giving clean slip to MQM on violence.

    :lol:

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  Shirazi.
    #8
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2172
    • Total Posts: 2283
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    میں آپشن نمبر دو لونگا کیونکے میری نظر میں نہ صرف ایم قیو ایم بلکے ہر مہاملے میں آپ کی اچھی ساکھ ہے – آپ کی ساکھ ایک الگ بات ہے اور ایم قیو ایم کی الگ – مجھے کالی بھیڑ صاحب سے اتفاق ہے کہ اگر سوال ایم قیو ایم کے بارے میں ہو تو جواب کچھ ایسا ہو گا جو شاید آپ کو پسند نہ آئے –

    #9
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    میں آپشن نمبر دو لونگا کیونکے میری نظر میں نہ صرف ایم قیو ایم بلکے ہر مہاملے میں آپ کی اچھی ساکھ ہے – آپ کی ساکھ ایک الگ بات ہے اور ایم قیو ایم کی الگ – مجھے کالی بھیڑ صاحب سے اتفاق ہے کہ اگر سوال ایم قیو ایم کے بارے میں ہو تو جواب کچھ ایسا ہو گا جو شاید آپ کو پسند نہ آئے

    Awansahib

    محترم اعوان صاحب

    شاید یہی بات بلیک شیپ کہہ رہے ہیں کے ایم قیو ایم کے حوالے سے سب ایک طرف اور محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب ایک طرف اور میرے خیال میں وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کے اگر کوئی ایم قیو ایم کے حوالے سے مخالف راۓ دے تو محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب کو برا لگتا ہے . جبکہ میرے خیال میں محترم گھسوٹ پروٹوکل صاحب کا کہنا ہے کے ایم قیو ایم کے حوالے سے انکو دوسروں کی راۓ بری نہیں لگتی ہے

    BlackSheep

    Ghost Protocolsahib

    #10
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    ایک زمانے میں ہر چیز سیاہ اور سفید ہی لگتی تھی . اب بزرگی کا دور دورا ہے اس لئے مجھے سیاہ سفید کم اور درمیانہ رنگ زیادہ نظر آتا ہے لہٰذا صرف صفر اور ١٠٠ دینا نہ ممکن ہے . ہاں میں آپ کے ساتھ ہوں

    Ghost Protocolsahib

    #11
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 31
    • Posts: 6884
    • Total Posts: 6915
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    اگر بھٹو زندہ ہے، ضیاالحق شہید ہے، میاں نواز شریف و زرداری بے قصور ہیں اور عمران خان چولیں نہیں مارتا تو یقیناً ایم کیو ایم بھی دہشت گردی میں ملوث نہی رہی۔
    حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم ظلم کی پیداوار تھی۔یونیورسٹی میں فوج کی پشت پناہی میں جماعتیوں کی مسلسل دہشت گردی، فوج کی نگرانی میں قصبہ اور علیگڑھ کالونیوں پر کھلے عام ۴۵۰ بندوں کے قتل اور پھر پکا قلعہ پر سینکڑوں معصوم مہاجروں کے قتلِ عام جیسے مظالم سے شروع ہو کر ۱۹۹۲ کے جناح پور بارے غلط الزامات کی بنیاد پر آپریشن میں ہزاروں بندوں کے قتل کے بعد ایم کیو ایم نے ایک بھرپور جنگ لڑی اور لیاری کے جیالوں، سہراب گوٹھ کے افغانوں، آفاق کی حقیقی اور سیکورٹی ایجنسیوں کے کارندوں کو ناکوں چنے چبا ئے۔ سینکڑوں مارے اور سینکڑوں مروائے۔

    .
    ایم کیو ایم نے بھی اپنے تنظیمی اور عسکری اخراجات کے لئے بھتہ اکٹھا کیا لیکن یہی کام دوسری تنظیموں نے بھی کیا۔ بہت سے اعمال ایم کیو ایم کے نام تھوپ بھی دئیے گئے کہ اگر ایم کیو ایم واقعی سب سے بڑی بھتہ خور طاقت ہوتی تو آج الطاف حسین اور پاکستانی ایم کیو ایم مالی طور پر اس قدر یتیم نہ ہوتے۔

    .
    گھوسٹ بھائی کی ایم کیو ایم بارے بہت سی باتوں سے اتفاق کے ساتھ ساتھ ان کی اس بات سے میرے شدید اختلافات ہیں کہ ان کے مطابق ایم کیو ایم کبھی عسکریت میں ملوث نہی رہی۔ ذوالفقار مرزا نے پانچ لاکھ لوگوں کو ہیوی آرم ویپینز کے لایسنس جاری کرنے بارے اعتراف میں یہ بھی کہا کہ یہ ایم کیو ایم کے خلاف جنگ تھی۔ ایم کیو ایم مرزا صاحب کے اس بیان کو ہمیشہ کوٹ کرتی ہے لیکن کاش یہ بھی بتا دیتی کہ لیاری والوں کو پانچ لاکھ ہتھیار کی ضرورت کیا ایم کیو ایم کی طرف سے پھول پھینکنے کی وجہ سے محسوس ہوئی تھی۔ ایک لاجیکل بات ہے کہ لازما مقابلہ دونوں طرف سے تھا۔ اور اہم بات تو یہ تھی کہ لیاری والے تو پورے کراچی پر حاوی نہ تھے بلکہ وہ تو ایم کیو ایم کے مخالفین میں سے صرف ایک جز تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جنگ تو پٹھانوں، حقیقی والوں اور سنی تحریک والوں سے بھی تھی۔

    .
    لیکن ایک بات ضرور کہی جا سکتی ہے کہ اس جنگ میں کسی سے ہمدردی کی جانی ضروری ہو تو وہ ایم کیو ایم ہی سے بنتی ہے کہ لیاری والوں کے پیچھے سندھ حکومت اور حقیقی اور پٹھانوں کی مدد کو فوج موجود تھی۔ یاد رہے کہ سہراب گوٹھ کے پٹھان ڈرگ لارڈز تھے اور ان کی کمائی کا ایک بڑا حصہ افغان مجاہدین؍ طالبان کی فنڈنگ میں بھی جاتا رہا ہے۔ اسی لئے قصبہ اور علیگڑھ پر حملے کے لئے جاتے موب کو فوج نے خود رستہ دیا تھا کہ یہ افغان مجاھدین گروپس کے حکم پر ہوا تھا اور ضیاالحق انہیں روک کر ان سو کالڈ مجاہدین سے پنگا نہی لینا چاہتا تھا۔

    #12
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    نظریہ نقطہ نظر سے بنتا ہے . ایک ہی موضوع کے متعلق مختلف نظریات کا قائم ہونا فطری عمل ہے

    ایک شخص کی نظر میں گوبر غلاظت ہے ، دوسرے کی نظر میں گوبر ایندھن، کھاد نفع بخش شے ہے

    ایک ہی شے کے لئے نقطہ نظر دونوں کا الگ اور متضاد ہے

    مخالف گروه ایم کیو ایم کو صرف تشدد پسند جماعت کی نظر سے دیکھتا ہے جبکہ ایم کیو ایم نظریاتی گروہ اردو بولنے والے طبقے کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں کے ردعمل میں مہاجروں کی اجتماعی آواز کی نظر سے دیکھتا ہے

    اوپر والے نے نہ کچھ اچھا بنایا ہے اور نہ ہی کچھ برا بنایا ہے . صحیح، غلط لازم و ملزوم جوڑے ہیں. نظام کائنات کے بنیاد جوڑوں پر قائم ہے

    رہی بات ساکھ کی، ساکھ تو بازار میں زر خرید مال کی ہوتی ہے . انسان کی تو ناک ہوتی ہے. دوسروں کے معاملات اور نظریات میں ناک نہیں گھسڑنی چاہیے

    بھیڑوں کی فطرت ہے دوسروں کے پچھواڑے میں ناک دے کر خیر مقدم کرنا. آپ جتنا مرضی بھیڑ کی لاڈیاں کر لیں بھیڑ نے آپ کو پچھواڑے کی بوو سے جج کرنا ہے. فطرت اٹل ہے

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  Jack Sparrow.
    #13
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2172
    • Total Posts: 2283
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    ایک زمانے میں ہر چیز سیاہ اور سفید ہی لگتی تھی . اب بزرگی کا دور دورا ہے اس لئے مجھے سیاہ سفید کم اور درمیانہ رنگ زیادہ نظر آتا ہے لہٰذا صرف صفر اور ١٠٠ دینا نہ ممکن ہے . ہاں میں آپ کے ساتھ ہوں Ghost Protocolsahib

    جے بھاہی ، گھوسٹ صاحب ہمارے دوست ہیں اور ہمیں ان کی کوئی بات بری نہیں لگتی -ایم قیو ایم کے بارے میں بھی میں کم ہی اپنے خیالات کا اظھار کرتا ہوں کہ یہ ہمارے دوست کہیں ناراض نہ ہو جائیں – ویسے ایم قیو ایم کا وہ قتل و غارت کا باب کب کا ختم ہو چکا اب اس پر بات کر کے دوستوں میں رنجش بڑھانے کا کیا فائدہ – آپ تو جے بھاہی جانتے ہیں گھوسٹ پروٹوکول کتنے زندہ دل آدمی ہیں میرا تو ان سے یہی کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر نہ لیں -بلیک شیپ صاحب بحظ دفع ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے دل آزاری ہوتی ہے مگر در گزر کریں – میرا آج کل مصروفیت کی وجہ سے فورم پر کم ہی آنا ہوتا ہے مگر اپنے دوست کو افسردہ پا کر لکھے بغیر رہا نہیں گیا –

    Ghost Protocol

    #14
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3799
    • Total Posts: 3799
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    گھوسٹ پروٹوکول ۔۔۔۔۔ کی سا کھ  کسی طرح بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔۔۔۔۔

    چاھے وہ ایم کیو ایم کے سپورٹر ہوں یا نہ ہوں ۔۔۔۔۔۔

    لیکن پروٹوکول کی سا کھ میں تو کوئی پرابلم نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ان کی سا کھ کسی سے کم نہیں ۔۔۔۔۔۔

    ۔

    #15
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی

    جن لوگوں سے آپکا صرف سیاسی تعلق ہوگا انکی نظر میں فورم پر ایم کیو ایم کے حوالے سے آپکی ساکھ صفر بھی ہو سکتی ہے اور بہت ہی زیادہ اچھی بھی ہو سکتی ہے. سیدھی سی بات ہے کہ جو ایم کیو ایم کو پسند کرتا ہوگا اسکے نزدیک آپکی ساکھ بہترین ہوگی اور جو ایم کیو ایم سے نفرت کرتا ہوگا اسکے نزدیک آپکی ساتھ صفر ہوگی

    مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ فورم پر ایم کیو ایم کے حوالے سے آپکی سیاسی ساکھ صفر ہے یا بہت ہی زیادہ اچھی ہے. میرا آپ سے سیاسی نہیں بلکہ ذاتی اور بہت ہی احترام کا تعلق ہے اور یہ تعلق آپکی سیاسی، مذہبی، نسلی، لسانی اور علاقائی وابستگی سے بالاتر ہے. میں اس بات کا قائل ہوں کہ کسی کے ساتھ تعلق اسکی تمام تر خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور نبھایا جاتا ہے

    #16
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 373
    • Total Posts: 374
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    کوئی بھی با شعور، پڑھا لکھا اور صاحب الرائے کبھی کسی غلط بات کی جانتے بوجھتے حمایت نہیں کرتا۔ جی پی صاحب بھی ایک ایسے ہی انسان ہیں۔ایم کیو ایم بارے ان کا نقطہ نظر ہے اور یقینی بات ہے کراچی اور اردو دان کمیونٹی سے گہرے تعلق کی بنا پر انہیں جن حقائق تک رسائی ہے ، ہو سکتا ہےمجھ جیسا فورم ممبر ان سے لا علم ہو۔ہم نے جو سنا اور جو مشاہدہ کیا اس کی مثال ایک ملاح کے مشاہدے سے دی جا سکتی ہے جو سطح آپ پر رونما مد جذر کو دیکھ کر اندازہ لگا رہا ہوتا ہے۔ مگر پانی کے اندر کیا ہے اس کی حقیقت بہر حال جال ہی جانتا ہے۔ سو ان سے سو اختلافات کے باوجود ان کی بات کی اہمیت تو بہرحال ہے۔
    میں نے تو یہ دیکھا کہ کراچی کو عروس البلاد کہا جاتا تھا۔ یہ روشنیوں،امن اور پیار کرنے والا شہر تھا جہاں ہجرت کے بعد پڑھے لکھے لوگ،اپنی نفیس عادات،حسن اخلاق اور وطن سے پیار جیسی شاندار خوبیوں والےلوگ بستے تھے۔محرومیوں کی کہانیوں کے باوجود پاکستان کا تیزی سے ترقی کرنے والاشہر، صنعت کے میدان میں سارے ملک سے آگے،کہ ملک بھر سے روزی روٹی کی تلاش میں کشان کشان یہاں آنے والوں کو کھلی بانہوں سے نہ صرف سینے سے لگاتا بلکہ اس کی قابلیت کے مطابق جھولی بھر دیتا تھا۔ وہ شہر کہ جہاں کے بسنے والے مہاجرمعماران پاکستان سمجھے جاتے تھے۔ ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی تھی۔ ضروری نہیں تھا کہ صاحب اقتدار ہی کا علم اٹھا کر چلیں بلکہ کھل کر حکومتوں پر نکتہ چینی کرتے اور ہمیشہ اس سوچ کے قریب ہوتے جو اسلامی اور جمہوری ہوتی۔ میچور، دانا و بینا،اور قیام پاکستان کے لئے عملی کردار ادا کرنے والےعاشقان پاک طینت اکثریت کی نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ۔آمریت کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہونے کی مثال ایوب خان کے مقابلے میں محترمہ فاطمہ جناح کے حق میں کراچی کا ووٹ تھا کہ کلی آمر کے خلاف تھا۔ان کی سوچ کی قدر تھی،احترام تھا ۔
    ایک بار اردو زبان کے مسئلے اور ایک بار گوہر ایوب کے خلاف اپنے رد عمل کے اظہار کے سوا کوئی خاص بے چینی بھی نہیں دیکھی گئی۔
    پھر ایک انقلاب آتا ہے۔ یونیورسٹی سے شروع ہونے والی طلبا سیاست جس میں مہاجر طلبہ آپس ہی میں نبرد آزما ہوتے ہیں پر تشدد ہو تا ہے۔خون بہتا ہے ، جماعت اسلامی کی اسلامی جمیعت طلبا کی اجارہ داری پاش پاش کر دی جاتی ہے۔ اور نتیجے میں پر امن، صلح جو مہاجروں کی نئی نسسل اس نتیجے پر ہینچتی ہے کہ اسی انداز میں یعنی طاقت کے بل پر اگر کراچی کی سیاست کو فروغ دیا جائے تو اس شہر کو اپنی گرفت میں لیا جا سکتا ہےانگلیوں پر نچایا جا سکتا ہے۔من مانی کی جا سکتی ہے۔ سو ایم کیو ایم معرض وجود میں آتی ہے۔
    اور پھر جو کچھ ہوتا ہے تاریخ گواہ ہے، میچورقیادت پیچھے دھکیل دی جاتی ہے۔معاملات نوجوان اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں، ہوش کی جگہ جوش غالب آ جاتا ہے۔کراچی کے امن کو آگ لگا دی جاتی ہے۔ خون ،خون اور خون۔آگ و خون کی ہولی کھیلی جانے لگتی ہے اور نتیجے میں دلخراش اور انتہائی افسوس ناک داستانیں منصہ شہود پر آنے لگتی ہیں۔
    یہ وہ سب تھا مجھے نظر آیا،جو میں نے اخبارات میں پڑھا، ٹی وی پر دیکھا، بی بی سی پر سنا، میں نے ایم کیو ایم کی طرز سیاست کی مخالفت کی جس کی وجہ کوئی بغض نہیں بلکہ میرے دل میں ان ہزاروں مہاجروں حقیقی پاکستانیوں کے بے جا بہائے گئے خون کا دکھ تھا۔تکلیف تھی اور صدمہ تھا۔ اس کمیونٹی کو اس انجام سے دوچار کرانے والوں کے لئے نفرت کے لئے میرے پاس جواز تھا۔
    لیکن
    جس آنکھ نے وہ سب دیکھا جو میرے مشاہدے سے مختلف تھا تو اگر وہ مجھے ،متعصب،مہاجر دشمن،یا اس سے بھی کوئی بد تر نام یا الزام دیتا ہے تو اس کا حق ہے۔ اس کی سوچ اسے کچھ اور سمجھا رہی ہے اور اس کے دیکھنے کا زاویہ اسے کچھ اور دکھا رہا ہے اور اس کے لئے سچ وہی ہے جو اس نے سنا یا دیکھا۔
    میری اور میرے مخالف کی سوچ اگر دیانت داری پارمشتمل ہے تو اختلاف کرنے کا حق رکھنے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کی سوچ کا احترام کرنا ہے۔ ایک دوسرے کے اختلاف رائے کے حق پر ہمیں متفق ہونا ہے۔ اور یہی میچورٹی ہے۔
    ساکھ کی بنیاد کسی کے کسی نظرئے سے دیانت دارانہ وابستگی سے بنتی ہے۔ ساکھ اس بندے کی نہیں ہوتی جو وقت کے ساتھ وقتی مفاد کے لئے فواد چوہدری یا عامر لیاقت کی طرح رنگ بدلتا ہے۔۔ گھوسٹ پروٹوکول صاحب پورے فورم کی ایم کیو ایم کے طرز سیاست پر تنقید اور اختلاف کے باوجود چٹان کی طرح اپنے نقظہ نظر پر کھڑے ہیں،کیونکہ وہ دیانت داری سے اسے درست سمجھے ہیں اور ساکھ کے لئے یہ ہی پیمانہ ہے۔جیسا کہ غالب نے کہا تھا۔
    وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے

    سو میرا انتخاب آپشن نمبر دو ہی ہے

    • This reply was modified 2 months, 3 weeks ago by  Abdul jabbar.
    #17
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    اگر بھٹو زندہ ہے، ضیاالحق شہید ہے، میاں نواز شریف و زرداری بے قصور ہیں اور عمران خان چولیں نہیں مارتا تو یقیناً ایم کیو ایم بھی دہشت گردی میں ملوث نہی رہی۔ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم ظلم کی پیداوار تھی۔یونیورسٹی میں فوج کی پشت پناہی میں جماعتیوں کی مسلسل دہشت گردی، فوج کی نگرانی میں قصبہ اور علیگڑھ کالونیوں پر کھلے عام ۴۵۰ بندوں کے قتل اور پھر پکا قلعہ پر سینکڑوں معصوم مہاجروں کے قتلِ عام جیسے مظالم سے شروع ہو کر ۱۹۹۲ کے جناح پور بارے غلط الزامات کی بنیاد پر آپریشن میں ہزاروں بندوں کے قتل کے بعد ایم کیو ایم نے ایک بھرپور جنگ لڑی اور لیاری کے جیالوں، سہراب گوٹھ کے افغانوں، آفاق کی حقیقی اور سیکورٹی ایجنسیوں کے کارندوں کو ناکوں چنے چبا ئے۔ سینکڑوں مارے اور سینکڑوں مروائے۔ . ایم کیو ایم نے بھی اپنے تنظیمی اور عسکری اخراجات کے لئے بھتہ اکٹھا کیا لیکن یہی کام دوسری تنظیموں نے بھی کیا۔ بہت سے اعمال ایم کیو ایم کے نام تھوپ بھی دئیے گئے کہ اگر ایم کیو ایم واقعی سب سے بڑی بھتہ خور طاقت ہوتی تو آج الطاف حسین اور پاکستانی ایم کیو ایم مالی طور پر اس قدر یتیم نہ ہوتے۔ . گھوسٹ بھائی کی ایم کیو ایم بارے بہت سی باتوں سے اتفاق کے ساتھ ساتھ ان کی اس بات سے میرے شدید اختلافات ہیں کہ ان کے مطابق ایم کیو ایم کبھی عسکریت میں ملوث نہی رہی۔ ذوالفقار مرزا نے پانچ لاکھ لوگوں کو ہیوی آرم ویپینز کے لایسنس جاری کرنے بارے اعتراف میں یہ بھی کہا کہ یہ ایم کیو ایم کے خلاف جنگ تھی۔ ایم کیو ایم مرزا صاحب کے اس بیان کو ہمیشہ کوٹ کرتی ہے لیکن کاش یہ بھی بتا دیتی کہ لیاری والوں کو پانچ لاکھ ہتھیار کی ضرورت کیا ایم کیو ایم کی طرف سے پھول پھینکنے کی وجہ سے محسوس ہوئی تھی۔ ایک لاجیکل بات ہے کہ لازما مقابلہ دونوں طرف سے تھا۔ اور اہم بات تو یہ تھی کہ لیاری والے تو پورے کراچی پر حاوی نہ تھے بلکہ وہ تو ایم کیو ایم کے مخالفین میں سے صرف ایک جز تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جنگ تو پٹھانوں، حقیقی والوں اور سنی تحریک والوں سے بھی تھی۔ . لیکن ایک بات ضرور کہی جا سکتی ہے کہ اس جنگ میں کسی سے ہمدردی کی جانی ضروری ہو تو وہ ایم کیو ایم ہی سے بنتی ہے کہ لیاری والوں کے پیچھے سندھ حکومت اور حقیقی اور پٹھانوں کی مدد کو فوج موجود تھی۔ یاد رہے کہ سہراب گوٹھ کے پٹھان ڈرگ لارڈز تھے اور ان کی کمائی کا ایک بڑا حصہ افغان مجاہدین؍ طالبان کی فنڈنگ میں بھی جاتا رہا ہے۔ اسی لئے قصبہ اور علیگڑھ پر حملے کے لئے جاتے موب کو فوج نے خود رستہ دیا تھا کہ یہ افغان مجاھدین گروپس کے حکم پر ہوا تھا اور ضیاالحق انہیں روک کر ان سو کالڈ مجاہدین سے پنگا نہی لینا چاہتا تھا۔

    آپکے اس متاثر کُن طویل خطاب میں کہیں بھی گھوسٹ بھائی کی ساکھ کے بارے میں آپکی رائے دیکھنے کو نہیں ملی۔

    برائے مہربانی گھر سے امتحان کی تیاری کرکے آیا کریں، سوال کوئی اور ہوتا ہے آپ جواب میں میرا بہترین دوست نامی مضمون لکھ دیتے ہیں :serious: ۔

    #18
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13629
    • Total Posts: 13694
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    حیرت  ہے ان لوگوں کو بھی اپنی ساکھ  کی فکر ہے جو دوسروں کی ساکھ کو پل بھر میں مٹی کر دیتے ہیں ..ان سے اختلاف کی بنا پر جھوٹا اور منافق ہونے کا لقب پاتے ہیں .
    پس نوٹ .
    میں ابھی بھی فورم پر نہیں لکھ پا رہی ..اسی طرح جڑے الفاظ ہیں

    Atif

    #19
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    حیرت ہے ان لوگوں کو بھی اپنی ساکھ کی فکر ہے جو دوسروں کی ساکھ کو پل بھر میں مٹی کر دیتے ہیں ..ان سے اختلاف کی بنا پر جھوٹا اور منافق ہونے کا لقب پاتے ہیں . پس نوٹ . میں ابھی بھی فورم پر نہیں لکھ پا رہی ..اسی طرح جڑے الفاظ ہیں Atif

    آپکے الفاظ اب بالکل ٹھیک آرہے ہیں البتہ سوچ کافی بکھری بکھری لگ رہی ہے۔

    اگر کسی کے کوئی لقب دینے سے کوئی اثر پڑنا ہوتا تو میں صرف خوردبین سے ہی نظر آتا،مجھے یہاں سب سے زیادہ گالیاں پڑی ہیں بلکہ دوسرے فورم پر تو بہت ہی زیادہ۔ آپ ہر ایک کی مرضی کا سچ نہیں بول سکتیں اسلئے جھوٹی کہلانا مقدر ہے، ہر نقطہ نظر کو دوٹوک الفاظ میں بیان کرنا کسی کی دل شکنی کا باعث بن سکتا ہے اسلئے منافق کہلانے میں عظمت ہے۔

    رہی بات ساکھ کی تو نہ تو بلیک شیپ کی کہنے سے جی پی کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور نہ ہی جی پی کے کہنے سے نادان کی اسلئے فضول کا رونا دھونا ختم کریں اور میرا ہاتھ بٹائیں۔ پہلے ہی آپ کی اتنی غیرحاضریوں سے فورم ادھ موا پڑا ہے۔

    یہ آپ لوگوں نے اچھی فلم شروع کی ہے کہ گِلہ دوسروں سے ہوتا ہے اور سزا مجھے دیتے ہیں۔ آج کے بعد ایک بھی غیرحاضری ہوئی تو تین لفظ کہنے میں دیر نہیں لگاوں گا۔

    یعنی کھسماں نوں کھا۔

    #20
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جی پی کی فورم پر ساکھ

    1984: “Whether the people of Pakistan endorse the process initiated by General Muhammad Zia-ul-Haq, the President of Pakistan, for bringing the laws of Pakistan in conformity with the injunctions of Islam as laid down in the Holy Quran and Sunnah of the Holy Prophet (PBUH) and for the preservation of the Islamic ideology of Pakistan, for the continuation and consolidation of that process, and for the smooth and orderly transfer of power to the elected representatives of the people.” Yes means Gen. Zia is President for 5 yrs 2020: “Whether the people of Pakistan endorse the process initiated by Imran Khan , the PM of Pakistan, for bringing the laws of Pakistan in conformity with the injunctions of Islam as laid down in the Holy Quran and Sunnah of the Holy Prophet (PBUH) and for the preservation of the Islamic ideology of Pakistan, for the continuation and consolidation of that process, and for the smooth and orderly transfer of power to the elected representatives of the people.” Yes would mean Imran Khan will be the President of Pakistan and Pakistan will be Presidential Democracy not Parliamentary @ghost protocol Bhai opened this thread to give us a demo how referendums are manipulated. I don’t want to pick option 1 because then you have to explain why did you pick 1. So I will pick option 2 GP bhai’s Reputation on forum regarding MQM is more than zero. I hope option 2 doesn’t mean giving clean slip to MQM on violence. :lol:

    میں اکثر سوچتا ہوں آپ سے پوچھوں کہ اتنا تیکھا طنز آپ نے کہا سے سیکھا؟؟ میں ہزار کوشش کے باوجود طنز نہیں لکھ پاتا البتہ مزاح میں چند لائینیں گھسیٹ لیتا ہوں۔ اگر اصل زندگی میں بھی آپ ایسے ہی بولتے ہیں تو آپ کے آس پاس کے لوگوں کے تو ہر وقت منہ ہی بنے رہتے ہوں گے :lol: ۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 229 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation