Thread: جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے

Home Forums Siasi Discussion جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے

This topic contains 3 replies, has 3 voices, and was last updated by  shami11 1 week, 2 days ago. This post has been viewed 78 times

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 2549
    • Posts: 1667
    • Total Posts: 4216
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ (جے پی ایس ایم) کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رہائش پذیر 3 کروڑ 50 لاکھ شہریوں کی محرومیوں اور تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیے لسانی نہیں بلکہ انتظامی اعتبار سے صوبے کا درجہ دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جے پی ایس ایم کے صدر خسرو بختیار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جے پی ایس ایم میں شامل ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے خیال رہے کہ مسلم لیگ کی جانب سے ناراض ایم این ایز کے استعفے تاحال قبول نہیں کیے گئے۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ جے پی ایس ایم کے رہنما آج پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائیں گے جس میں وفاقی حکومت سے نئے صوبے کی تشکیل کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے کہا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنوبی پنجاب میں نفرت کا بیج بویا اور آج وزیراعلیٰ شہباز شریف بہاولپور کا دورہ کرکے عداوت کو ہوا دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو صوبے کا درجہ دینے کی مہم پہلے بھی سبوتاژ کی گئی اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی مخالفت کی۔

    اس سے قبل وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے علیحدہ صوبے سے متعلق موقف اختیار کیا تھا کہ محض چند اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے جس پر شاہ محمود قریشی نے چینلج کیا کہ حکومت اس معاملے پر جنوبی پنجاب میں ریفرنڈم کراکے عوام کی رائے جان لے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور صوبے کے مطالبہ کرنے والے کمیشن کی تشکیل پر خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ پارٹی سمیت جے پی ایس بی کے رہنماؤں نے صوبے میں معیشت کے ممکنہ وسائل اور جغرافیائی خدوخال کا جائزہ لیا ہے جو صوبے کی تشکیل میں معاون کار ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیشن کی تشکیل سے پی ٹی آئی، محاذ تحریک اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مطالبے کو تقویت ملے گی۔

    نائب چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ 11 کروڑ نفوس پر مشتمل صوبے کے انتظام و انصرام سنبھالنا ہرگز ممکن نہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن 11 ڈسڑکٹ پر مشتمل ہیں جو 3 کروڑ 50 لاکھ کی آبادی اور 46 قومی اسمبلی کی نشستوں پر مشتمل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے گورنر جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ بنانے کے حوالے سے رفیق رجوانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن گورنر نے تاحال کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔

    جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختار نے کہا کہ نئے صوبے کی تشکیل سے داخلی سطح پر ہم آہنگی اور فیڈریشن کو دوام ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اور مخدوم ہاشمی آج پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور قومی اسمبلی کے پاس صرف ڈیڑھ ماہ بچے ہیں اس لیے حکمراں جماعت سمیت سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان کو عمران خان تک براہ راست رسائی ہے اور دونوں مشترکہ طور پر کسی حتمی نتیجے میں پہنچ کر فیصلے لیں گے۔


    https://www.dawnnews.tv/news/1076975/



    #2
    shami11
    Participant
    Online
    • Professional
    • Threads: 503
    • Posts: 3731
    • Total Posts: 4234
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے


    ہر الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کے مردے کو نکال کر ، جھاڑا پونچھا جاتا ہے ، اس پر ووٹ لینے کے بعد پھر اسے دفنا دیا جاتا ہے


    #3
    barca
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 821
    • Posts: 3085
    • Total Posts: 3906
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے




    ہر الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کے مردے کو نکال کر ، جھاڑا پونچھا جاتا ہے ، اس پر ووٹ لینے کے بعد پھر اسے دفنا دیا جاتا ہے


    ایک بات کی سمجھ نہیں ای شامی بھائی ؟


    سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گے


    ہزارہ صوبہ نہیں بننے دے گے


    فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرے گے


    لیکن جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا چاہیے


    کیا یہ کھلا تضاد نہیں خان صاحب میں ؟


    #4
    shami11
    Participant
    Online
    • Professional
    • Threads: 503
    • Posts: 3731
    • Total Posts: 4234
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے


    جہاں شمع ہو پروانے خود ہی آ جاتے ہیں ، یہی حال ہمارے سیاست دانوں کا ہے ، نمبر سکورنگ کی عادت ہے آپ یاد رکھنا الیکشن کے بعد کوئی جنوبی صوبے کی بات نہی کرے گا




    ایک بات کی سمجھ نہیں ای شامی بھائی ؟ سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گے ہزارہ صوبہ نہیں بننے دے گے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرے گے لیکن جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا چاہیے کیا یہ کھلا تضاد نہیں خان صاحب میں ؟


Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation