Thread: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

Home Forums Siasi Discussion جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

This topic contains 7 replies, has 5 voices, and was last updated by  پرولتاری درویش 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 171 times

Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3868
    • Posts: 2074
    • Total Posts: 5942
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ ہماری جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے۔
    بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘وزیر اعظم پاکستان نے قومی اسمبلی کے فلور ڈانس کررہے تھے جب ان کے وزرا پی ٹی آئی ایم ایف کا ٹیکسوں، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کا بجٹ پیش کررہے تھے’۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘تاریخ یاد رکھے گی کہ جب ہماری معیشت جل رہی تھی تو عمران کس طرح ڈانس کررہے تھے’۔
    میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آج پی ٹی آئی کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اپنا بجٹ پیش کیا اس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا پہلا مطالبہ تھا کہ وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے دو معزز اراکین، لاہور اور نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ایک، ایک معزز اراکین کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے جو بجٹ سیشن میں اپنے علاقے کی نمائندگی کریں۔
    بلاول کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے بجٹ میں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، نواب شاہ اور لاہور کے عوام کو محسن داوڑ، علی وزیر، آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے ذریعے بجٹ سیشن میں شامل ہونے کے حق سے محروم رکھا گیا اور بجٹ پاس کیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر یہ عوام دوست بجٹ لے کر آئیں گے تو اپوزیشن بھی ان کی حوصلہ افزائی کرے گی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے وقت سےپہلے سیشن شروع کیا اور اپوزیشن کو بجٹ کی کاپیاں بھی نہ دیں۔
    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ عوام دشمن، غریب دشمن بجٹ ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے کہا تھا کہ اگر یہ عوام دشمن بجٹ ہوگا تو ہم مخالفت کریں گے اور آج پوری اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر اتفاق کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ‘پہلا قدم یہ ہوگا کہ یہ بجٹ پارلیمان سے پاس نہ ہو، پوری کوشش ہوگی کہ عوام دشمن بجٹ پاس نہ ہو اور تمام جماعتیں مل کر اس پر کام کریں گی’۔

    آئی ایم ایف بجٹ عوام کا خون نچوڑنا کا نسخہ ہے، مریم نواز
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی کے بجٹ کو عوام اور غریب دشمن قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی۔
    مریم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ بجٹ نہیں، ملکی نااہلوں اور عالمی ساہو کاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے’۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘مہنگائی، بےروزگاری اور غربت کی یہ کالی دستاویز نااہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔
    بجٹ کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں، نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔
    وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو، اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندان سمیت 15 ہزار میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو گا۔
    رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی 13 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔
    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مالی سال 20-2019 کے لیے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں چینی، خوردنی، گوشت، سیمنٹ سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا پر ٹیکس اورڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی جس کے باعث ملک میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1104968/

    #2
    PML-N
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 34
    • Posts: 151
    • Total Posts: 185
    • Join Date:
      22 Aug, 2018
    • Location: Pakistan

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    مجھے تو خٹک ڈانس ہی یاد رہے گا۔ خٹک ڈانس فرام دھرنا

    #3
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ عوام دشمن، غریب دشمن بجٹ ہے

    This bounty-digger crying baby is also not letting us benefit from his Oxford education by not telling us what is specifically ghareeb dushman in the budget. These opportunists would never talk about the substantial subsidies and other allocations made in this budget for the people living below the poverty line to offset the adverse impact on some household items.

    Actually, Omni group is not paying for his kitchen anymore and he is also not eligible for elms from BISP. That perhaps is the reason for his crying  . . . . . :thinking: :thinking:

     پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی کے بجٹ کو عوام اور غریب دشمن قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی۔ . . . . . وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو

    This lady of no-property-anywhere-in-the-world fame is also cringing about the difficulty of running her kitchen in the future in the wake of this cruel budget as Khokher brothers who used to fund their family’s kitchen in good old days of Papa’s kingship, as recorded during the court proceedings of Mansha Bumb case, have refused to serve her anymore.

    Poor next generation of our Saviors!! :yapping: :yapping: :doh:

    #4
    PML-N
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 34
    • Posts: 151
    • Total Posts: 185
    • Join Date:
      22 Aug, 2018
    • Location: Pakistan

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    This bounty-digger crying baby is also not letting us benefit from his Oxford education by not telling us what is specifically ghareeb dushman in the budget. These opportunists would never talk about the substantial subsidies and other allocations made in this budget for the people living below the poverty line to offset the adverse impact on some household items. Actually, Omni group is not paying for his kitchen anymore and he is also not eligible for elms from BISP. That perhaps is the reason for his crying . . . . . :thinking: :thinking: This lady of no-property-anywhere-in-the-world fame is also cringing about the difficulty of running her kitchen in the future in the wake of this cruel budget as Khokher brothers who used to fund their family’s kitchen in good old days of Papa’s kingship, as recorded during the court proceedings of Mansha Bumb case, have refused to serve her anymore. Poor next generation of our Saviors!! :yapping: :yapping: :doh:

    اور یو ٹرن اسپیشلسٹ کہیں بجٹ سے ہی یوٹرن نہ لے لے۔یہ خاصیت ہے اسکی۔

    #5
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 1
    • Posts: 44
    • Total Posts: 45
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Lahore

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    اور یو ٹرن اسپیشلسٹ کہیں بجٹ سے ہی یوٹرن نہ لے لے۔یہ خاصیت ہے اسکی۔

    kuchh logon ki poori vocabulary sirf “U-Turn” per mushtamil hoti hai.

    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11364
    • Total Posts: 11504
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    kuchh logon ki poori vocabulary sirf “U-Turn” per mushtamil hoti hai.

    انجان پھدو کی پوری زندگی سرخ مرچوں کی ایک چونڈی لیکر آئی ڈی بدل بدل کر چیخیں مارنے پر مشتمل ہوتی ہے

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    #7
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 1
    • Posts: 44
    • Total Posts: 45
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Lahore

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    Baawla kahin ka

    #8
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: جلتی معیشت پر عمران خان ڈانس کرتے رہے

    اور یو ٹرن اسپیشلسٹ کہیں بجٹ سے ہی یوٹرن نہ لے لے۔یہ خاصیت ہے اسکی۔

    شکریہ بھائی نونی اس التفات کا

    آپ شائد مجھ سے کچھ کہنے کی کوشش کر رہے ہو؟؟؟

Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation