Thread: جانو، ڈارلنگ اور لو یو

Home Forums Non Siasi جانو، ڈارلنگ اور لو یو

This topic contains 2 replies, has 3 voices, and was last updated by  Muhammad Hafeez 10 months ago. This post has been viewed 137 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3485
    • Posts: 1917
    • Total Posts: 5402
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: جانو، ڈارلنگ اور لو یو

    دیکھئے دو طبقے ہیں، ایک لبرل طبقہ اور دوسرا ہم “نارمل طبقہ” ہم بات بے بات بیوی کو آئی لو یو نہیں کہتے۔ اس کے لئے گاڑی کا دروازہ نہیں کھولتے اور بازار میں کاکے کے ساتھ ساتھ اس کا بیگ بھی اٹھائے نہیں پھرتے۔ وہ تیسری دکان سے بھی کچھ خریدے بغیر نکل آئے تو ہم کہتے ہیں

    تمہارے باپ کا نوکر نہیں ہوں کچھ خریدنا نہیں ہے تو گھر چلو

    وہ آگے سے خون خوار نظروں سے گھور کر گاڑی کا رخ کر لیتی ہے اور گھر آکر وہ طوفان سر پر اٹھاتی ہے کہ الامان و الحفیظ۔ ہم دفتر میں ہوں تو اس کی جرات نہیں ہوتی کہ بے سبب کال کرکے اپنے حاضر ناظر ہونے کا احساس دلائے اور ہم گھر لوٹ آئیں تو نہ وہ چھپ چھپ کر ہماری قمیض پر زنانہ بال تلاش کرتی ہے اور نہ ہی اسے سونگھ کر زنانہ خوشبو کی باقیات ڈھونڈتی ہے۔ اور تو اور گھر آمد پر اگر وہ چخ چخ سے ہمارا استقبال کرے تو جوابا کھری کھری سنا بھی دہتے ہیں، جس کا انتقام وہ کبھی چائے میں چینی کم کرکے لیتی ہے تو کبھی سالن میں نمک تیز کرکے۔ اس جملہ ہنگامہ خیزی میں ہی ہم دونوں بہت سے بچوں کے ماں باپ بھی بن جاتے اور پھر چالیس پچاس سال بعد ہم میں سے کوئی ایک لڑھک جاتا ہے۔ جو پیچھے رہ جاتا وہ اپنی باقی جملہ حیات پوتے پوتیوں کو لڑکھنے والے سے وابستہ اپنی حسین یادیں سنانے کے لئے وقف کردیتا ہے۔

    اس کے برخلاف لبرلز کو “سچا پیار” بانٹنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ نکاح سے قبل ہی “غوتا غوت” والی سرحدیں عبور کر جاتے ہیں، یوں شادی کا کارڈ جانو کی الٹراساؤنڈ رپورٹ کے بعد ہی آتا ہے۔ بات بے بات آئی لو یو کی تکرار کئے جاتے ہیں۔ آفس تو آفس ڈارلنگ گھر کے واش روم میں بھی زیادہ وقت لگا دے تو جانو وہاں بھی کال کر کے پوچھتی ہے

    ڈارلنگ کیا کر رہے ہو ؟

    جب وہ بتا دیتا ہے کہ کیا کر رہا ہوں تو یہ پوچھتی ہے

    ساتھ کون ہے ؟

    گاڑی کا دروازہ کھولنا ڈارلنگ کی ایسی پرمننٹ ڈیوٹی کہ اگر ڈارلنگ ابھی گھر سے نہ نکلا ہو تو جانو گاڑی کے دروازے کے سامنے کھڑی انتظار کرتی ہے کہ ڈارلنگ آکر دروازہ کھولے تو وہ بیٹھے۔ بازار میں ڈارلنگ بچارہ بیگ اٹھائے اس دکان سے اس دکان گھنٹوں دم چھلا بنا چل رہا ہوتا ہے جس سے اس کی ٹانگیں تو جواب دیدیتی ہیں لیکن جانو کا مال چیک کرنے کا شوق ختم نہیں ہوتا۔ گھر لوٹ کر ٹانگوں کی چمپی کی شدید طلب اسے ہوتی ہے لیکن اداس شکل لئے ٹانگیں دبانی بھی اسے ہی پڑ جاتی ہیں اور وہ اس کی بارہ بجاتی شکل دیکھ کر کہتی ہے

    ڈارلنگ ! آئی لو یو

    جی ہی جی میں پی وہ زہر کا گھونٹ جاتا ہے لیکن جواب اس کا ہوتا ہے

    جانو ! آئی لو یو ٹو

    بات بے بات لو یو کی اس تکرار کے ہوتے چائے میں چینی کم ہوتی ہے اور نہ ہی کھانے میں نمک تیز لیکن اس کے باوجود ان کی شادی 3 سال سے زیادہ نہیں چلتی۔ اور وجہ اس کی یہ ہے کہ “خلع” کی ماری یہ مخلوق اس کرہ ارض کی سب سے جینئن منافق مخلوق ہے۔ ان کے “جانو، ڈارلنگ اور لو یو” پر نہ جائیں، اندر سے سڑاند ان کے وجود کو کھوکلا کرچکی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فطری رشتے کو بھی یہ تین سے پانچ سال ہی نبھا پاتے ہیں۔ جو گھر نہیں چلا سکتے ان گدھوں کا اصرار ہے کہ ریاست ان سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا

    بشکریہ ….. رعایت اللہ فاروقی

    "جانو، ڈارلنگ اور لو یو":::::::::::::::::::::::::::::::دیکھئے دو طبقے ہیں، ایک لبرل طبقہ اور دوسرا ہم "نارمل طبقہ" ہم…

    Posted by Riayatullah Farooqui on Sunday, December 24, 2017

    #2
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 118
    • Posts: 5852
    • Total Posts: 5970
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: جانو، ڈارلنگ اور لو یو

    سارا کالم پڑھ کر میں فاروقی صاحب کی بدگمانیوں پر حیرت زدہ تھا کہ آخر میں پتہ چلا کہ یہ محض عمران خان پر طنز کیا گیا ہے۔ بہرحال میں اس طنز سے بھی متفق نہیں۔ ضروری نہیں کہ جو گھر نہ چلا سکے وہ ریاست چلانےمیں بھی ناکام ہو۔عمران خان کی ناکامی کے اسباب اس کے اپنے ذاتی ہیں کیونکہ کوئی اور شخص اتنا زیادہ احمق نہیں ہوسکتا۔

    #3
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 324
    • Posts: 2209
    • Total Posts: 2533
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: جانو، ڈارلنگ اور لو یو

    لڑکی ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئی اور پوچھا “جانو“ کیا تم مجھے شادی کے بعد بھی اسی طرح پیار کرو گے؟لڑکا “ڈارلنگ یہ تو تمھارے ہزبینڈ پر ڈیپنڈ کرے گا کہ وہ تمھیں کتنی آزادی دیتا ہے

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation