Thread: تنقید

Home Forums Non Siasi تنقید

This topic contains 10 replies, has 5 voices, and was last updated by  shahidabassi 1 month, 2 weeks ago. This post has been viewed 257 times

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    میں اکثر تنقید کرتا ہوں اور اکثر ہر چیز پر تنقید کرتا ہوں اب چاہے وہ کوئی ایسا سیاسی رہنما یا جماعت ہو جو میری حمایت یافتہ سیاسی شخصیت یا جماعت کی مخالف ہو، اس محفل کی کوئی محترم، معزز اور منفرد شخصیت ہو جس کی سوچ میری سوچ سے ہم آہنگ نہ ہو، کوئی واقعہ ہو یا کچھ بھی ہو . میں ایسا کیوں کرتا ہوں

    ١) کیونکہ آسان ہے
    کچھ نہیں سوچنا پڑتا ، کچھ نہیں پڑھنا پڑتا، کچھ نہیں دیکھنا پڑتا بس کوئی جملہ کسنا ہوتا ہے. کوئی الٹا سیدھا لقب دینا ہوتا ہے
    ٢) فکری اختلاف
    آگرا کسی شخص یا اشخاص سے کوئی فکری اختلاف ہے تو ہر بات پر یا اکثر باتوں پر اختلاف کرتا ہوں . اب اتنا ظرف تو ہے نہیں مجھ میں کے اپنے سے جدا یا مختلف سوچ رکھنے والے شخص یا اشخاص کی مدلل سوچ کا اقرار کروں لہٰذا کم ظرفی کا راستہ اپناتے ہوے دوسرے پر تنقید کرنا بہت سہل لگتا ہے مجھے
    ٣) اپنی کمزوری یا کم علمی کی وجہ سے
    تقریباً ہر موضوع پر علم، معلومات اور سوچ کی محدودیت کے پیش نظر گفتگو میں کوئی خاطر خواہ مثبت حصہ نہیں لے سکتا ہوں مگر یہ بھی خواہش ہے کے ہر ایک کی نظروں میں رہوں لہٰذا دوسرے کی سوچ اور بات پر تنقید کر دیتا ہوں اور اس طرح گفتگو میں حصہ لیتا ہوں . اب چاہے میری تنقید سے گفتگو کا سارا لطف جاتا رہے میں نے اپنے دل کو تسلی دے د کے میں نے گفتگو میں حصہ لیا ہے
    ٤) اپنے مفاد کو خطرے میں دیکھتے ہوۓ
    اگر کسی ممکنہ یا اصل اقدام سے اپنے مفاد کو خطرے میں جاتا ہوا دیکھتا ہوں تو اپنے مفاد کے تحفظ کی خاطر تنقید کے تیر چلانا شروع کر دیتا ہوں . خواہش ہوتی ہے کے اس طرح سے اتنی خامیاں نکالوں یا دوسروں کو بھی اتنا بعد ظن کر دوں کے یا تو اصل اقدام واپس لے لیا جاۓ یا ممکنہ اقدام اٹھایا ہی نہ جاۓ
    ٥) گروہ بندی یا الحاق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے
    اپنا حلقہ احباب بنانے اور بڑھانے کے لئے کسی شخص یا کچھ اشخاص کی طرف داری کرتے ہوے دوسروں پر تنقید کرتا ہوں تاکہ کسی شخص یا اشخاص کی نظر کرم کا سایہ ساتھ رہے اور اس شخص یا اشخاص کی قبولیت حاصل ہو اور ایک پہچان مل سکے
    ٦) پرانے تجربے اور معرکہ
    اکثر گئے وقتوں کی رنجش اور چپقلش کو اپنا بیش بہا سرمایا سمجھ کر اس کی حفاظت کرتا ہوں اور پرانی عداوتوں کو اپنے سے جدا نہیں ہنے دیتا. جہاں موقع ملتا ہے اور اگر نہیں بھی ملتا تو موقع بنا لیتا ہوں اور ان رنجشوں کا اظہار تنقید کی شکل. میں ظاہر کر دیتا ہوں
    ٧) منفی سوچ
    اکثر صرف غلط دیکھتا ہوں. کوئی کتنا اچھا کام کر لے، اس میں کوئی نہ کوئی کمی ڈھونڈتا ہوں اور اس کمی کو پکڑ کر دوسرے پر تنقید کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں

    یہ تو ہوا میری تنقید ببراۓ تنقید کا جائزہ . اب آتے ہیں اس محفل کی جانب جہاں میں نے دیکھا ہے کے تنقید کبھی بھی تنقید براۓ تنقید نہیں ہوتی ہے. میں نے دیکھا ہے کے تنقید جب بھی ہوتی ہے تعمیری ہوتی ہے اور جو سمجھ آتا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ

    ١) محفل کے مفکرین اپنی سوچ کو نہ قابو میں رکھتے ہیں نہ خود سوچ کے قابو میں ہوتے ہیں لہٰذا ہمیشہ ایک مدلل تنقید کرتے ہیں اور جس بات پر تنقید کرتے ہیں اس میں اصلاح کا حل بھی دیتے ہیں

    ٢) تنقید کے پیچھے بہتری کا عنصر غالب ہوتا ہے. شاید اس کی وجہ یہ ہے کے جانتے ہیں کہ تنقید براۓ تنقید وقت، الفاظ اور توانائی کا بیجا استعمال ہے
    ٣) ظرف کے تقاضوں کو پورا کرنا اپنا شعار سمجھتے ہیں .

    آپ کا کیا خیال ہے ؟

    #2
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    جے بھیا،
    توبہ توبہ آپ کی سوچ کس قدر منفی کیوں ہے.

    :) :) :)

    #3
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    جے بھیا، توبہ توبہ آپ کی سوچ کس قدر منفی کیوں ہے. :) :) :)

    Ghost Protocol sahib

    سب دوسروں کا قصور ہے. میں تو بہت ہی اچھا ہوں

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    Ghost Protocol sahib

    سب دوسروں کا قصور ہے. میں تو بہت ہی اچھا ہوں

    جے بھیا،
    آپ نے جو اعترافی بیان دیا ہے اس پر تو آپ کا بین بنتا ہے.
    ارے بھائی ایڈمن سنتے ہو

    Atif

    #5
    Atif
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7304
    • Total Posts: 7460
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: تنقید

    جے بھیا، آپ نے جو اعترافی بیان دیا ہے اس پر تو آپ کا بین بنتا ہے. ارے بھائی ایڈمن سنتے ہو Atif

    Stick to the topic please :serious: .

    #6
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 950
    • Total Posts: 954
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: تنقید

    میں نے یہی کرنا ہے

    جتنے مرضی آئینے سامنے آجائیں

    #7
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    [quo

    Stick to the topic please :serious: .

    Atif sahib

    Peer sahib

    My topics are always non-sticky. It is the younger ones who initiate sticky topics but fail to stick to the topic.

    On a serious note, I hope you are doing well and your shoulder has regained the strength.

    #8
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 235
    • Posts: 4196
    • Total Posts: 4431
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    میں نے یہی کرنا ہے جتنے مرضی آئینے سامنے آجائیں

    EasyGo sahib

    محترم

    ارے کون کافر میرا مطلب ہے کہ میں کب آئینہ دکھا رہا ہوں اور کس کو دکھا رہا ہوں

    میں تو اپنے جرم کا اعتراف کر رہا ہوں

    #9
    Atif
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7304
    • Total Posts: 7460
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: تنقید

    [quo Atif sahib Peer sahib My topics are always non-sticky. It is the younger ones who initiate sticky topics but fail to stick to the topic. On a serious note, I hope you are doing well and your shoulder has regained the strength.

    جے بھائی! جب سے انجان اور مجاہد نے یہاں مجاہدہ شروع کیا ہے فورم پر کوئی بھی ٹاپک سنجیدہ نہیں رہتا۔ اس میں آپکا کوئی قصور نہیں۔

    جے بھائی میرے کندھے ہمیشہ سے ہی نازنینوں کے نخرے اٹھانے کیلئے کمزور رہے ہیں، البتہ اب بڑھتی عمر کو الزام دے کر بھرم رکھ لیتا ہوں۔

    #10
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تنقید

    تنقید کے لئے علم اور مخالفت کے لئے جہالت کی ضرورت ہوتی ہے
    (منقول)

    #11
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7197
    • Total Posts: 7229
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: تنقید

    جے بھائی، اب تو خود سے ایسی تنقید کرنے یا غیر اخلاقی رویوں کی ضرورت ہی کہاں رہی ہے۔ آپ ذرا پرانے زمانے کے ہیں اور تنقید برائے تنقید کے لئے اپنی انرجی ضائع کرتے ہیں اور ساتھ دو چار گالیاں دینے کے لئے اپنے منہ (قلم) کا ذائقہ بھی خراب کرتے ہیں۔ زمانہ بدل گیا ہے، ٹیکنالوجی میں وسعت بھی ہے اور ٹارگٹڈ آپریشنز بھی کرتی ہے تو ایسے میں ٹویٹر پر فلٹر لگائیے اور بنی بنائی ریڈی میڈ تنقید لا کر چسپاں کر دیا کریں۔ آسان نسخہ ہے مفت میں ہدیہ کے طور پر قبول کیجئے۔

    JMP

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!