Thread: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

Home Forums Siasi Discussion تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

This topic contains 14 replies, has 8 voices, and was last updated by  JMP 6 months, 1 week ago. This post has been viewed 397 times

Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 403
    • Posts: 2893
    • Total Posts: 3296
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

    سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا جس میں انہوں نے قائداعظم کے تین فرمان کا بھی تذکرہ کیا۔ قائد اعظم نے کہا کہ میں مسلمانوں کو خبردار کرتا ہوں کہ اپنے غصے پر قابو رکھیں، رد عمل سے ریاست کو خطرات میں نہیں ڈالنا چاہیے، پاکستان میں قانون کی عملداری ضروری ہے ورنہ لا قانونیت ملک کی بنیادیں ہلا دے گی۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں 12 مئی واقعے، 2014 میں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے اور فیض آباد دھرنا تینوں واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 12 مئی 2007 کے ذمہ داران کو کوئی سزا نہیں دی گئی اس عمل سے تحریک لبیک کو شہ ملی۔

    فیصلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نفرت، انتہا پسندی، دہشت گردی پھیلانے والوں کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ 12 مئی 2007 کے واقعہ نے تشدد کو ہوا دی، اس دن کراچی میں قتل عام کے ذمہ دار اعلی حکومتی شخصیات تھیں، سڑکیں بلاک کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ضروری ہے۔

    فیصلے کے مطابق سیاسی جماعت بنانا اوراحتجاج آئینی حق ہے، مگر احتجاج کے حق سے دوسرے کے بنیادی حقوق متاثرنہیں ہونے چاہیے، ہرسیاسی جماعت فنڈنگ کے ذرائع بتانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن قانون کے خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کرے، آئین میں احتجاج کا حق نہیں بلکہ جمہوریت میں احتجاج کا حق ہے۔

    فیصلہ  میں کہا گیا کہ تمام حساس ادارے اپنی حدود سے تجاوزنہ کریں اور ان کی حدود طے کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے،  آئین پاک فوج کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکتا ہے اور فوج کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی حمایت نہیں کر سکتی، وزارت دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان حلف کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیض آباد دھرنے کے دوران ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی، اداروں کے درمیان تعاون کا فقدان تھا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں تھی، وفاقی یا صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیزی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے جس کی سزا عمر قید ہے، کسی کے خلاف فتوی دینے والوں کا ٹرائل انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک لبیک نے قانون کی زبان میں غلطی درست کرنے کے باوجود دھرنا جاری رکھا جس سے جڑواں شہر مفلوج ہو گئے اور سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری، غیرسرکاری اداروں کا کام متاثر ہوا، ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر تصحیح کے باوجود تحریک لبیک نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا اور دھرنا قائدین نے دھمکیوں اور گالیوں کے ساتھ نفرت پھیلائی، 16 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو روک دیا گیا، قانون شکنی پر سزا نہیں ہوگی تو قانون شکنوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

    فیصلہ میں کہا کیا کہ از خود نوٹس اختیار شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ از خود نوٹس اختیارات کے تحت اس قسم کے معاملات میں عوامی مفاد میں دخل دے سکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک لبیک بیرون ملک مقیم پاکستانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ایسی جماعت جس کے فنڈ کا کچھ حصہ بیرون ملک سے آتا ہو وہ غیر ملکی امداد لینے والی پارٹی کے زمرے میں آئے گی، ایسی پارٹی اگر ملکی سالمیت کے خلاف کام کرے تو الیکشن کمیشن ریفرنس دائر کر سکتا ہے، اگر حکومت اس ریفرنس پر نوٹیفکیشن جاری کرکے سپریم کورٹ کو بھجواتی ہے اور سپریم کورٹ نوٹیفکیشن برقرار رکھے تو سیاسی جماعت ختم ہو جاتی ہے۔

    فیصلے کے کاپی حکومت پاکستان، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ کو آئی ایس آئی ،آئی بی اور فوج کے سربراہ کو بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے خاتمے کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا تھا تاہم طاقت کے استعمال پرکئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اورملک بھرمیں دھرنے دیئے گئے۔

    تفصیلی فیصلہ پڑھیں

    https://docs.google.com/viewerng/viewer?url=http://img.dunyanews.tv/images/docss/S.M.C._7_2017_06022019.pdf

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دھرنے میں 16 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک میں معاشی سرگرمیوں کو روک دیا گیا، جس سے 88 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا، ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں تھی، ریاستی اداروں کے درمیان تعاون کا فقدان تھا، الیکشن کمیشن متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی کرے اور کارروائی رسمی نہیں ہونی چاہیے، ہرسیاسی جماعت اپنے ذرائع آمدن سے متعلق جواب دہ ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 22 نومبر کو فیض آباد دھرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    #2
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 403
    • Posts: 2893
    • Total Posts: 3296
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    کیا پی ٹی آئ کی حکومت اس فیصلے پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟؟

    #3
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 403
    • Posts: 2893
    • Total Posts: 3296
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    https://pbs.twimg.com/media/DytC1TDXgAEMwBe.jpg:large

    جج صاحب نے فوجی جرنیلوں خصوصاً آصف غفور کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا ہے

    #4
    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 420
    • Total Posts: 431
    • Join Date:
      20 May, 2017

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    #5
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 864
    • Total Posts: 868
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    انسانوں کے ساتھ ساتھ

    اب فیصلوں کی گمشدگی کا وقت بھی آ گیا ہے

    😌😌

    #6
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 864
    • Total Posts: 868
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    چیف جسٹس صاحب

    عمل درآمد بنچ بنا دو

    👽👽

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 320
    • Posts: 7260
    • Total Posts: 7580
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    لبیک تو بہت پرامن جماعت ہے، ساری قیادت اندر ہے مگر مجا ل ہے کہ ایک بھی ٹریفک لائیٹ ٹوٹی ہو

    اسے کہتے ہیں رول آف لا

    یہی جماعت رول آف لا کی غیر موجودگی میں فرعون بن گئی تھی

    #8
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1816
    • Total Posts: 1912
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    جو اہلیان نون لیگ چینخ چینخ کر کہہ رہے تھے کہ محکمہ زراعت ان کو الیکشن میں شکست دینے کے لیئے اک ڈمی جماعت ترتیب دے رہا ہے آج کے فیصلے نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی

    الیکشن سے قبل کی گئی رگنگز میں سے ایک پر تو مہر لگی۔

    باقیوں پر بھی لگیں گی وقت لگے لگا لیکن مہریں ضرور لگیں گی پیشانیوں پر بھی اور پشُتوں پر بھی۔

    • This reply was modified 6 months, 1 week ago by  Athar.
    #9
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11274
    • Total Posts: 11414
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    کیا فیصلے میں آئی ایس آئی کے جنرل فیض حمید کے اس شرمناک معائدے کے بارے میں بھی کچھ کہا گیا ہے جو ڈی جی آئی ایس آئی نے حکومت کا بازو مروڑ کر حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کروایا تھا؟

    اگر فیصلے میں اس معائدے کا کوئی ذکر نہیں ہے تو پھر ججز نے فوج کی اصلیت بے نقاب کرکے اس کا منہ کالا کرنے سے گریز کرکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح چیف جسٹس بننے سے پہلے اپنی نوکریاں داؤ پر نہ لگا کر اپنے لیے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے

    #10
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1816
    • Total Posts: 1912
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

    پری پول رگنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلا قطرہ

    #11
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7011
    • Total Posts: 7157
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    کیا فیصلے میں آئی ایس آئی کے جنرل فیض حمید کے اس شرمناک معائدے کے بارے میں بھی کچھ کہا گیا ہے جو ڈی جی آئی ایس آئی نے حکومت کا بازو مروڑ کر حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کروایا تھا؟ اگر فیصلے میں اس معائدے کا کوئی ذکر نہیں ہے تو پھر ججز نے فوج کی اصلیت بے نقاب کرکے اس کا منہ کالا کرنے سے گریز کرکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح چیف جسٹس بننے سے پہلے اپنی نوکریاں داؤ پر نہ لگا کر اپنے لیے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے

    باوا بھائی ! ویسے تو آپکی سیاسی نالج کے سامنے کچھ کہنے سے ڈر ہی لگتا ہے لیکن میرا خیال ہے اس مقدمے کے شروع میں ہی وہ معاہدہ زیرِبحث لایا گیا تھا یعنی اسی پو نوٹس لیا گیا تھا اور نتیجے میں جنرل فیض کا نام لئے بغیرآرمی چیف کو ان کے خلاف کاروائی کا کہا گیا ہے۔

    ویسے جنرل کا نام آبھی جاتا تو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا، جیسے آئی پی کیس میں ریٹائرڈ جنرلز کا نام لینے پر فوج نے تاریخ میں پہلی بار ریٹائرڈ افسران کو واپس نوکری پر بحال کردیا تھا اسی طرح یہاں بھی کوئی نہ کوئی مکروہ چکر چلا کر جنرل کو اس معاملے سے مکھن سے بال کی طرح نکال لیا جانا تھا۔

    #12
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 146
    • Posts: 7011
    • Total Posts: 7157
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    لبیک تو بہت پرامن جماعت ہے، ساری قیادت اندر ہے مگر مجا ل ہے کہ ایک بھی ٹریفک لائیٹ ٹوٹی ہو اسے کہتے ہیں رول آف لا یہی جماعت رول آف لا کی غیر موجودگی میں فرعون بن گئی تھی

    بیلیور بھائی اس پرامن جماعت پر مجھے ایک لطیفہ یاد آیا۔

    ایک بار ایک بحری جنگی جہاز کا سامنا دشمن کے بحری جنگی جہاز سے ہوگیا۔ ریڈار پر یہ اعلان سنتے ہی شِپ کیپٹن نے سب سے پہلا حکم جاری کیا کہ میرا سرخ کوٹ لے کر آو۔ کوٹ پہننے کے بعد کیپٹن نے توپچیوں کو مختلف طریقوں سے نشانے لگانے کا حکم دیا، نتیجے میں دشمن بحری جہاز تباہ ہوگیا اور ڈوب گیا۔ کیپٹن کے تمام سٹاف نے خوشی سے ناچتے گاتے اسے مبارکبادیں دینی شروع کیں اور پوچھا کہ سرخ کوٹ پہننے کا مقصد کیا تھا؟؟

    کیپٹن نے جواب دیا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ کوئی گولہ بارود مجھے زخمی کرے تو میری یونیفارم پر خون دیکھ کر میرے سپاہیوں کا حوصلہ پست پڑ جائے اسلئے خون کا ہم رنگ کوٹ پہن لیا۔ تمام سٹاف کی طرف سے دادو تحسین کے ڈونگرے برسنے لگے کہ کپتان کتنا بہادر اور دور اندیش ہے۔

    اسی اثنا پر ریڈار پر اعلان ہوا کہ ہمارے بحری جہاز کو دشمن کے دس بحری جنگی جہازوں نے ہر طرف سے گھیر لیا ہے اور ہم کسی صورت بھی نہیں بچ سکے۔

    کپتان نے مَری مَری آواز میں اپنے سٹاف کو حکم دیا” جاو اب میرا پیلا پاجامہ لے آو”۔

    #13
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 403
    • Posts: 2893
    • Total Posts: 3296
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    کیا فیصلے میں آئی ایس آئی کے جنرل فیض حمید کے اس شرمناک معائدے کے بارے میں بھی کچھ کہا گیا ہے جو ڈی جی آئی ایس آئی نے حکومت کا بازو مروڑ کر حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کروایا تھا؟ اگر فیصلے میں اس معائدے کا کوئی ذکر نہیں ہے تو پھر ججز نے فوج کی اصلیت بے نقاب کرکے اس کا منہ کالا کرنے سے گریز کرکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح چیف جسٹس بننے سے پہلے اپنی نوکریاں داؤ پر نہ لگا کر اپنے لیے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے

    اس معاہدے کو جسٹس صدیقی نے کالعدم کردیا تھا ، جسٹس عیسیٰ نے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ ان فوجیوں کے خلاف کاروائی کریں جنہوں نے حلف کی خلاف ورزی کی

    #14
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1816
    • Total Posts: 1912
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    حق تو اب یہ بنتا ہے کہ اس جماعت کے سربراہ کو بلایا جائے اور اس سے پردہ نشینوں کی  شناخت پریڈ کروائی جائے

    #15
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: تحریک لبیک کے دھرنے نے نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دی

    افادیت یا نقصان

    کل افادیت اور اب وہی افادیت ایک نقصان

    کل فیصلہ غلط آج درست

    گھومتی دنیا گھومتی سوچ گھومتا غبار

Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation