Thread: بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئے

Home Forums Siasi Discussion بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئے

This topic contains 2 replies, has 3 voices, and was last updated by  Muhammad Hafeez 9 months, 4 weeks ago. This post has been viewed 164 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئے

    بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئےسابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کو دس سال گزر گئے اور اب سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اس قتل کے پیچھے منصوبے پر بات کی ہے_بی بی سی کے نامہ نگار اوئن بینیٹ جونز کو انٹرویو میں پرویز مشرف نے اہم بات کی ہے _بی بی سی کے مطابق 2007 میں پاکستان کے صدر اور فوجی آمر، سابق جنرل پرویز مشرف نے دس سال بعد دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شاید ملک کی سٹیبلشمینٹ بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تھی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سٹیبلیشمینٹ میں موجود سرکش عناصر کا پاکستانی طالبان سے بینظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تعلق تھا، تو انھوں نے جواب دیا: ‘شاید۔ ہاں بالکل۔ کیونکہ ہمارا معاشرہ مذہبی طور پر بٹا ہوا ہے۔’اور پرویز مشرف کے مطابق ان عناصر کی موجودگی شاید بینظیر بھٹو کی موت کا سبب بنی ہو۔پاکستان کے سابق سربراہ کی زبان سے نکلا ہوا یہ فقرہ کافی تعجب انگیز ہے۔ عمومی طور پر پاکستان میں فوجی رہنما شدت پسند جہادی حملوں میں ریاست کے ملوث ہونے کے الزام کو قطعاً غلط قرار دیتے ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا انھیں ریاست کے شرپسند عناصر کے اس حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں کوئی مخصوص معلومات تھیں، تو پرویز مشرف نے جواب دیا: ‘میرے پاس کوئی حقائق تو موجود نہیں ہیں۔ لیکن میرے خیال میں میرا اندازہ کافی حد تک درست ہے۔ ایک ایسی خاتون جو مغربی ممالک کی جانب مائل ہو، وہ ان عناصر کی نظر میں آسکتی ہےhttp://www.pakistan24.tv/2017/12/27/8401

    #2
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 118
    • Posts: 5852
    • Total Posts: 5970
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئے

    پرویز مشرف اور عمران خان دونوں کا یہ حال ہے کہ ایسا کچھ کہہ جاتے ہیں کہ بعد میں ان کے ہینڈلر اپنا سر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔ اب یہ بیان آرمی کیلئے ایک غم بننے والا ہے

    #3
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 324
    • Posts: 2209
    • Total Posts: 2533
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: بے نظیر بھٹو کے قاتل سامنے آ گئے

    پرویز مشرف اور عمران خان دونوں کا یہ حال ہے کہ ایسا کچھ کہہ جاتے ہیں کہ بعد میں ان کے ہینڈلر اپنا سر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔ اب یہ بیان آرمی کیلئے ایک غم بننے والا ہے

    ان دونوں کو تھوڑا سا رگڑا لگایا جائے تو یہ سب کچھ اگل دیتے ہیں ، اندر کی خبر لانے والے سر ٹپکتے رہ جاتے ہیں نواز شریف سے خبر نہیں اگلوا سکتے یہ تو آج تک اگلے آرمی چیف کا درست قیافہ نہیں لگا سکے

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation