Thread: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

Home Forums Science and Technology بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

This topic contains 29 replies, has 10 voices, and was last updated by  سرپھرا 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 717 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 30 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 644
    • Posts: 6160
    • Total Posts: 6804
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    Source

    کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی سیاستدانوں کے بعد اب سائنسدانوں اور یونیورسٹی پروفیسروں نے بھی سائنس کے متعلق مضحکہ خیز دعوے کردیئے۔ انہوں نے متعدد سائنسی ایجادات اور نظریات ہندو دھرم کے قدیم کرداروں سے جوڑ دیئے کہ اصل میں وہ خالق ہیں،آئن اسٹائن اور نیوٹن کے نظریات کو غلط قرار دیتے ہوئے جدید فزکس کے تباہ ہونے کی خبر سنادی۔ ثقلی لہروں کا نیا نام ’نریندرا مودی لہریں‘‘ ہوگا، اور لینزنگ ایفیکٹ کا نام ’ہرش وردھان ایفیکٹ‘ ہوگا۔ رام اور کرشنا گائیڈڈ میزائل استعمال کیا کرتے تھے، بادشاہ کورو کی اولاد ’کورواس‘ اسٹیم سیل اور ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہوئی، ہندو دھرم کے ایک اواتار ’’ دشواترا‘‘ ڈارون تھیوری سے پہلے موجود تھے، راون کے پاس مختلف شکلوں اور جسامت کے کئی جہاز تھے، یہ دعوے جالندھر میں ہونے والی 106ویں سائنس کانگریس کے موقع پر بھارت کے نامور سائنسدانوں نے کئے۔ جس پر سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھو ں لیا جارہا ہے کہ یہ سائنس کانفرنس ہے یا کامیڈی شو۔ حالیہ ایک فہرست کے مطابق دنیا کے

    چوٹی کے چار ہزار سائنسدانوں میں بھارت کے صرف دس سائنسدانوںکا ذکر ہے۔ تامل سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کنان جیگاتھلا کرشنان نے عالمی سطح پر مستند اور مصدقہ فزکس نظریات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ فزکس کی مساوات کو حل کرنے میں نیوٹن اور آئن اسٹائن نے بہت بڑی غلطیاں کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جدید فزکس صرف مختصر دور کے لئے ہے اور یہ مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی ان کے مشاہدات پر مبنی نئی فکر سامنے آئے گی، دعویٰ کرنے والے تامل ناڈو کے الیار میں ’’ورلڈ کمیونٹی سروس سینٹ‘ کے سینئر ریسرچ سائنسدان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آئن اسٹائن نے اپنی تھیوری کے متعلق دنیا کو گمراہ کیا، انہوں نے کہا کہ خلا سور ج سمیت دیگرسب سیاروں پر بھاری ہے ،اس لئے وہ تمام پر یکساں دباؤ رکھتی ہے، یکساں دباؤ کی وجہ سے یہ سیارے حرکت میں ہیں، یہی چیز نیوٹن اور آئن اسٹائن سمجھ نہیں پائے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کردیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ہرش وردھان بھارت کے سائنسدان عبدالکلام سے بھی بڑے ہوںگے۔ کانفرنس میں اندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جی ناگیشور راؤ نے دعویٰ کیاکہ بادشاہ کورو کی اولاد’ کورواس‘ اسٹیم سیل اور ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہوئی کیونکہ گاندھاری کے ہاں سو بچے پیدا ہوئے جو ایک عورت کی زندگی میںممکن نہیں اور یوںبھارت کے پاس یہ ٹیکنالوجی ہزاروں سال قبل تھی۔ان کے دیوتا رام ’استراس‘ اور ’شاستراس ‘( ہتھیار) استعمال کیا کرتے تھے جو ہدف کا پیچھا کرکے اسے نشانہ بناتے تھے، جو جدید دور میں گائیڈڈ میزائل کہلاتے ہیں اور یوں رام اور کرشنا گائیڈڈ میزائل استعمال کیا کرتے تھے۔

    #2
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    جب مسلمانوں کا گھوڑا براق بن کر اڑ سکتا ہے تو پھر ہندؤں کے میزائل وغیرہ بھی چل سکتے ہیں، لوگ پہلے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیر لیں پھر دوسروں کو کچھ کہیں، مذہب چاہے کوئی بھی ہو اس طرح کی چولیں ہر جگا ملتی ہیں.

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  bluesheep.
    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    جب مسلمانوں کا گھوڑا براق بن کر اڑ سکتا ہے تو پھر ہندؤں کے میزائل وغیرہ بھی چل سکتے ہیں، لوگ پہلے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیر لیں پھر دوسروں کو کچھ کہیں، مذہب چاہے کوئی بھی ہو اس طرح کی چولیں ہر جگا ملتی ہیں.

    آپ فکر نہ کریں اسطرح کی توہمات پہلے یورپ میں بھی تھیں مگر ایجوکیششن نے ان کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں، ھندووں کے بچے جو یورپ میں ہیں وہ ان باتوں کو پڑھنا بھی گوارا نہیں کرتے، مسلمانوں کے بہت سارے عقائد بھی غلط ہیں ان میں ایک گھوڑے کا اڑنا بھی ہے، میں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایسی غیر مرئی باتوں پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ ان کا وجود قرآن سے بالکل بھی ثابت نہیں ہوتا،دراصل یہ خواب اور کشف ہیں جس کا تجربہ ہم سب کو بھی ہوجاتا ہے، گھوڑا تو دور کی بات میں نے کئی بار بغیر گھوڑے کے اڑان بھری یا سمندر میں چہل قدمی کی، خواب میں تو سب کچھ ممکن ہے

    #5
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    شامی بھا ی ان باتوں کا کوی بھی دیرپا اثر نہیں ہوتا ادھر کانفرنس ختم ادھر یہ بے سروپا باتیں  ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہیں، یہودی اور عیسای سائنسدان یہ ایجادات نہ کرتے تو ان مذہبی ٹھیکیداروں کو علم بھی نہ ہوتا کہ دراصل ان ایجادات کا سہرہ انکے دیوتاوں کے سر ہے ، شائد انکی انہی باتوں کی وجہ سے انکے دیوتاوں نے ان عظیم ایجادات کو دنیا پر آشکار کرنے کیلئے اپنے پجاریوں کی بجاے اپنے منکروں کو منتخب کرلیا ؟ پاکستان میں بھی سبز پگڑیوں والے پینسٹھ کی جنگ کا سارا کریڈٹ لے گئے تھے، جسطرح انہوں نے بم کیچ کئے ہماری کرکٹ ٹیم اس سے آدھے بھی پکڑ لیتی تو ورلڈ کپ ہمارا تھا

    میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک مصری پروفیسر یہ ثابت کررہا تھا کہ فرعون کے دور میں ٹیکنالوجی ہمارے دور سے بھی زیادہ جدید تھی، مثلا آج کے دن تک ہم لائیٹ کیلئے وائرز کا استعمال کرتے ہیں مگر فرعون کے دور میں وائرز کے بغیر بجلی ہر جگہ پنہچای جاتی تھی، اہراموں کی دیواروں پر کنداں لمبوتری شکل کی تصویروں کو جدید راکٹ ثابت کررہا تھا حالانکہ ان کی مماثلت کہیں اور جارہی تھی

    :17:

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Believer12.
    #6
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 14
    • Posts: 1580
    • Total Posts: 1594
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    انڈیا میں ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ عام ہندوؤں میں بھی تنگ نظری میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔۔۔

    یہاں میرے ایک ہندو دوست کی فیملی رہتی ہے۔۔۔۔۔ کافی تنگ نظر اور بی جے پی کے شیدائی ہیں۔۔۔۔۔

    ابھی کوئی دو چار دن پہلے ہی اُن کی بیٹی، جس کی عُمر کوئی نو دس سال ہوگی، میرے گھر پر یوٹیوب پر پدماوتی کا ایک گانا دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔ اُس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُس بچی نے ایک بات کہی کہ اِس فلم میں جو بیڈ گائز(برے لوگ) تھے وہ پاکستان سے آئے تھے۔۔۔۔۔ مَیں نے اُس سے پوچھا کہ آپ کو یہ کس نے بتایا۔۔۔۔۔ اُس کا کہنا تھا کہ اُس کی ماں نے بتایا ہے۔۔۔۔۔

    مَیں نے بعد میں بچی کی ماں کو کال کی کہ یہ آپ کیا نفرت سکھا رہی ہیں اِس چھوٹی سی بچی کو۔۔۔۔۔ پدماوتی فلم میں تو صدیوں پہلے کے قصے کہانیاں ہیں، یہ پاکستان کہاں سے بیچ میں آگیا۔۔۔۔۔

    میرے دوست کی بیوی کہتی ہیں کہ میری بچی تمام مسلمانوں کو پاکستانی ہی سمجھتی ہے۔۔۔۔۔

    مَیں نے انہیں کہا بچی کو سکھا تو آپ رہی ہیں۔۔۔۔۔ وہ پیٹ سے تو یہ باتیں سیکھ کر نہیں آئی ہوگی۔۔۔۔۔ کیا انڈیا کے ہی کئی کڑوڑ بھارتی شہری مسلمان نہیں ہیں۔۔۔۔۔

    خیر پھر وہ ذرا کھسیانی سی ہوگئیں۔۔۔۔۔

    کچھ اِسی قسم کا نفرت انگیز تنگ نظر رویہ مجھے یہاں موجود میرے جاننے والے انڈیا کے ہندوؤں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  blacksheep.
    #7
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 197
    • Posts: 3603
    • Total Posts: 3800
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    آج گزرے کل اور آنے والے کل کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے.

    آج کو گزرے کل کی عظمتوں کو یاد کر کے خوش ہولیں یا آج کو آنے والے کل کو عظیم بنا کر

    قوموں کا پاس فیصلہ کی طاقت ہے . لگتا ہے کچھ قومیں بشمول بھارت اور خاص طور پر بھارت کے ہندو گزرے کل پر ہی شاداں ہیں

    #8
    Naeem
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 198
    • Total Posts: 199
    • Join Date:
      10 Oct, 2017
    • Location: London

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    آج گزرے کل اور آنے والے کل کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے.

    آج کو گزرے کل کی عظمتوں کو یاد کر کے خوش ہولیں یا آج کو آنے والے کل کو عظیم بنا کر

    قوموں کا پاس فیصلہ کی طاقت ہے . لگتا ہے کچھ قومیں بشمول بھارت اور خاص طور پر بھارت کے ہندو گزرے کل پر ہی شاداں ہیں

    آج گزرے کل اور آنے والے کل کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے.

    آج کو گزرے کل کی عظمتوں کو یاد کر کے خوش ہولیں یا آج کو آنے والے کل کو عظیم بنا کر

    قوموں کا پاس فیصلہ کی طاقت ہے . لگتا ہے کچھ قومیں بشمول بھارت اور خاص طور پر بھارت کے ہندو گزرے کل پر ہی شاداں ہیں

    Some nations have nothing in their yesterdays to be happy about.

    #9
    Zed
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 84
    • Posts: 718
    • Total Posts: 802
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    یار شکر ہے، ہم ایک زمانے سے ٹٹو اور پھدو پن کے بے تاج بادشاہ تھے، شکر ہے کسی نے ہمیں چلینج کیا ہے۔ 

    ایک وقت تھا جب ہمارے ہاں بھی اسلامی سائنس کانفرنس ہوئی تھی جس میں جنوں سے بجلی پیدا کرنا جیسے موضوعات پر ریسرچ پیش کی گئی تھی۔

    کبھی کبھی سوچ کر حیرت ہو تی ہے کے مودی پاکستان کا دوست ہے یا دشمن۔

    #10
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 283
    • Posts: 6484
    • Total Posts: 6767
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    Some nations have nothing in their yesterdays to be happy about.

    ایسی کوی ایک قوم بھی نہیں جس کے پاس ہیروز نہ رہے ہوں ، اللہ نے کسی ایک قوم کو دوسری سے برتر نہیں بنایا یہ انکی محنت لگن اور ایماداری ہے جو انہیں دوسری قومون سے ممتاز کرتی ہے

    آپ کی سوچ یہودی قوم جیسی لگ رہی ہے، یہودی بھی کہتے ہیں کہ وہ تمام قوموں سے افضل اور ذہین ہیں، کیونکہ من و سلوی ہم پر اترا، سب سے زیادہ انبیا ہم میں آے

    یہ تمام نعمتیں بنی اسرائیل پر ہوئیں مگر اس کے باوجود ان پر اللہ نے لعنت ڈالی ہے

    کیوں؟

    اس لئے کہ اپنی قومیت پرستی پر فخر کرنا، دوسری قومون کو حقیر جاننا، اور ظلم کرنا ان کا قسور تھا

    آپ کی سوچ سے مجھے اسرائیلیت جھلکتی دکھای دے رہی ہے

    :thinking:

    #11
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 84
    • Posts: 1565
    • Total Posts: 1649
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    آپ فکر نہ کریں اسطرح کی توہمات پہلے یورپ میں بھی تھیں مگر ایجوکیششن نے ان کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں، ھندووں کے بچے جو یورپ میں ہیں وہ ان باتوں کو پڑھنا بھی گوارا نہیں کرتے، مسلمانوں کے بہت سارے عقائد بھی غلط ہیں ان میں ایک گھوڑے کا اڑنا بھی ہے، میں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایسی غیر مرئی باتوں پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ ان کا وجود قرآن سے بالکل بھی ثابت نہیں ہوتا،دراصل یہ خواب اور کشف ہیں جس کا تجربہ ہم سب کو بھی ہوجاتا ہے، گھوڑا تو دور کی بات میں نے کئی بار بغیر گھوڑے کے اڑان بھری یا سمندر میں چہل قدمی کی، خواب میں تو سب کچھ ممکن ہے

    بلیور بھائی میں یہاں کئی ایسے معاملات پر بات کرنے سے کنی کترا جاتا ہوں جن کا تعلق دین سے ہو کیونکہ یہاں ہم سیاہ ست پر کسی دوسرے فرد کی بات کو من وعن قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے تو بھلا دین کو لے کر کس طرح یکسر اپنے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں اور بعض مرتبہ اس طرح کی گفتگو میں کسی طرح کا احترام بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا اس لیئے بھی اپنے کچے پکے دین کو بچا رکھنے کے لیئے ان بحثوں میں شرکت کرنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    آپ نے کہا کہ مسلمان ہونے کےباوجود میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا کہ اک گھوڑا کا ہوا میں اُڑنا بھی شامل ہے پھر آپ نے کہا کہ یہ بس ایک خواب تھا جس طرح آپ بھی کبھی خواب میں سمندر پر دوڑ پڑتے ہیں

    مودبانہ عرض ہےکہ احادیث میں اُس سواری کو براق کہا گیا ہے براق جمع کر برق ہے اور برق تو آپ جانتے ہی ہیں کہ عربی میں بجلی کو کہا جاتا ہے

    سفر برق کی جمع براق پر ہوا یعنی کئی کوندتی ہوئی بجلیاں  اگر عام سی بات ہوتی تو کہا جاتا کہ عربی گھوڑے پر یا تیز رفتار گھوڑے پر سفر کیا گیا لیکن براق کہہ کر آنے والی صدیوں کو جواب دینا مقصود تھا۔

    جہاں تک بات رہی کشف،خواب کی تو میرے محترم شائد آپ کی نظر سے وہ واقعہ معراج سے منصوب وہ آیات نہیں گزریں جس میں آپ کا ہمارا رب واقع معراج بیان کرنے سے قبل اپنی زات کی قسم کھا رہا ہے

    سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰـرَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ اٰيٰـتِنَا.

    ’’وہ ذات (ہر نقص اور کمزوری سے) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے (محبوب اور مقرّب) بندے کو مسجدِ حرام سے (اس) مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی جس کے گرد و نواح کو ہم نے بابرکت بنا دیا ہے تاکہ ہم اس (بندہِ کامل) کو اپنی نشانیاں دکھائیں‘‘۔

    اگر خواب ہی دکھانا مقصود تھا تو پھر رب تعالیٰ کیا اتنے سے کام پر پہلے اپنی عظمت بیان کرتا رب اپنی عظمت اُسی وقت بیان کرے گا جب وہ محرا لعقول کام کی جانب اشارہ فرمانا چاہتا ہے

    میری اور آپ کی زندگی کی اوقات ہی کیا ہے ابھی اور صدیاں لگیں گی معراج کی معراج تک پہنچنے میں اور میرا عقیدہ ہے کہ وہ وقت بھی آئے گا جب انسان سیاروں ستاروں پر برق ہی کی رفتار سے سفر کرتا پھرے گا اور اُس کا چھوٹا سا نمونہ تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں کہ چاند  کی تسخیر ہوئی انسان نے چند سیکنڈز کے فرق سے براہ راست ویڈیو دیکھی اور ابھی بھی ناسا کے کئی مشن اُدھر سورج،مشتری زہرہ وغیرہ کی تصاویر اور ویڈیو لیتے ہیں اِدھر ناسا کے سائنسدان اُن کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی سائنس کو بالغ تو ہو لینے دیجئے

    میں اس تحریر پر کسی بھی دین ،مزاہب مخالف فرد کو جوابدہ نہیں۔

    اور جو دین پر رہتے ہوئے دین پر مطمئین نہیں اُن کے لیئے صرف دعا گو ہوں بات کی کھال اُتارنے کے سے بچنے کے لیئے اُن سے بھی جواب الجواب کی معذرت

    لہذا مجھے کوٹ کر کے اپنا وقت برباد نہ کریں شکریہ

    #11
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    بلیور بھائی میں یہاں کئی ایسے معاملات پر بات کرنے سے کنی کترا جاتا ہوں جن کا تعلق دین سے ہو کیونکہ یہاں ہم سیاہ ست پر کسی دوسرے فرد کی بات کو من وعن قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے تو بھلا دین کو لے کر کس طرح یکسر اپنے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں اور بعض مرتبہ اس طرح کی گفتگو میں کسی طرح کا احترام بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا اس لیئے بھی اپنے کچے پکے دین کو بچا رکھنے کے لیئے ان بحثوں میں شرکت کرنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ نے کہا کہ مسلمان ہونے کےباوجود میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا کہ اک گھوڑا کا ہوا میں اُڑنا بھی شامل ہے پھر آپ نے کہا کہ یہ بس ایک خواب تھا جس طرح آپ بھی کبھی خواب میں سمندر پر دوڑ پڑتے ہیں مودبانہ عرض ہےکہ احادیث میں اُس سواری کو براق کہا گیا ہے براق جمع کر برق ہے اور برق تو آپ جانتے ہی ہیں کہ عربی میں بجلی کو کہا جاتا ہے سفر برق کی جمع براق پر ہوا یعنی کئی کوندتی ہوئی بجلیاں اگر عام سی بات ہوتی تو کہا جاتا کہ عربی گھوڑے پر یا تیز رفتار گھوڑے پر سفر کیا گیا لیکن براق کہہ کر آنے والی صدیوں کو جواب دینا مقصود تھا۔ جہاں تک بات رہی کشف،خواب کی تو میرے محترم شائد آپ کی نظر سے وہ واقعہ معراج سے منصوب وہ آیات نہیں گزریں جس میں آپ کا ہمارا رب واقع معراج بیان کرنے سے قبل اپنی زات کی قسم کھا رہا ہے سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰـرَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ اٰيٰـتِنَا. ’’وہ ذات (ہر نقص اور کمزوری سے) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے (محبوب اور مقرّب) بندے کو مسجدِ حرام سے (اس) مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی جس کے گرد و نواح کو ہم نے بابرکت بنا دیا ہے تاکہ ہم اس (بندہِ کامل) کو اپنی نشانیاں دکھائیں‘‘۔ اگر خواب ہی دکھانا مقصود تھا تو پھر رب تعالیٰ کیا اتنے سے کام پر پہلے اپنی عظمت بیان کرتا رب اپنی عظمت اُسی وقت بیان کرے گا جب وہ محرا لعقول کام کی جانب اشارہ فرمانا چاہتا ہے میری اور آپ کی زندگی کی اوقات ہی کیا ہے ابھی اور صدیاں لگیں گی معراج کی معراج تک پہنچنے میں اور میرا عقیدہ ہے کہ وہ وقت بھی آئے گا جب انسان سیاروں ستاروں پر برق ہی کی رفتار سے سفر کرتا پھرے گا اور اُس کا چھوٹا سا نمونہ تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں کہ چاند کی تسخیر ہوئی انسان نے چند سیکنڈز کے فرق سے براہ راست ویڈیو دیکھی اور ابھی بھی ناسا کے کئی مشن اُدھر سورج،مشتری زہرہ وغیرہ کی تصاویر اور ویڈیو لیتے ہیں اِدھر ناسا کے سائنسدان اُن کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی سائنس کو بالغ تو ہو لینے دیجئے میں اس تحریر پر کسی بھی دین ،مزاہب مخالف فرد کو جوابدہ نہیں۔ اور جو دین پر رہتے ہوئے دین پر مطمئین نہیں اُن کے لیئے صرف دعا گو ہوں بات کی کھال اُتارنے کے سے بچنے کے لیئے اُن سے بھی جواب الجواب کی معذرت لہذا مجھے کوٹ کر کے اپنا وقت برباد نہ کریں شکریہ

    مسجد اقصیٰ تو میری معلومات کے مطابق تو بنی بھی نہیں تو پھر خدا اپنی پیغمبر کو کس خوشی میں اور کیسے وہاں لے گیا تھا ؟ اس سے ثابت ہوتا ہے قرآن میں بعد میں اضافہ ہوا ہے

    :serious:

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  bluesheep.
    #12
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    مسجد اقصیٰ تو میری معلومات کے مطابق تو بنی بھی نہیں تو پھر خدا اپنی پیغمبر کو کس خوشی میں اور کیسے وہاں لے گیا تھا ؟ اس سے ثابت ہوتا ہے قرآن میں بعد میں اضافہ ہوا ہے :serious:

    :lol: :lol:   :lol:

    آپ کی معلومات کے کیا کہنے . . . . . . بندہ عش عش کر اٹھے
    .
    کبھی وقت ملے تو سوچئے گا کہ یہودیوں کا عرب میں کیا کام تھا کہیں یہ بھی تو بعد میں نہیں لکھ دیا گیا

    :lol: :lol:   :lol:

    #13
    سرپھرا
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 23
    • Total Posts: 23
    • Join Date:
      8 Jan, 2019
    • Location: Munich

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    مسجد اقصیٰ تو میری معلومات کے مطابق تو بنی بھی نہیں تو پھر خدا اپنی پیغمبر کو کس خوشی میں اور کیسے وہاں لے گیا تھا ؟ اس سے ثابت ہوتا ہے قرآن میں بعد میں اضافہ ہوا ہے :serious:

    تمہاری معلومات تو بڑی ناقص ہیں۔ ملحدین کی لٹیا ڈبو دی 

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  سرپھرا.
    #14
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    :lol: :lol: :lol: آپ کی معلومات کے کیا کہنے . . . . . . بندہ عش عش کر اٹھے . کبھی وقت ملے تو سوچئے گا کہ یہودیوں کا عرب میں کیا کام تھا کہیں یہ بھی تو بعد میں نہیں لکھ دیا گیا :lol: :lol: :lol:

    :facepalm:

    شاہ جی ذرا پھر اتنا بتا دیں کے بقول آپکے یہ مسجد اقصیٰ کب بنی تھی ؟ آپ کیا جان بھوج کر کم علم ہونے کا ناٹک کرتے ہیں یا کوئی اور مسلہ ہے آپ کے ساتھ ؟

    #15
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    تمہاری معلومات تو بڑی ناقص ہیں۔ ملحدین کی لٹیا ڈبو دی

    تمہاری تو معلومات لگتا ہے آسمانوں کو چھو رہی ہیں، ذرا خود ہی بتا دے کے مسجد اقصیٰ محمد کے زمانے میں کب بنی تھی یا اسکے بعد بنی تھی

    #16
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    :facepalm: شاہ جی ذرا پھر اتنا بتا دیں کے بقول آپکے یہ مسجد اقصیٰ کب بنی تھی ؟ آپ کیا جان بھوج کر کم علم ہونے کا ناٹک کرتے ہیں یا کوئی اور مسلہ ہے آپ کے ساتھ ؟

    بھا جی ! گوگل سے آگے جہاں اور بھی ہیں

    .

    مسجد اقصیٰ پوری زمین پر قائم کی گئی قدیم ترین مسجدوں میں سے ہے آپ غالبا اس کی توسیع کو اس کی تعمیر کی تاریخ سمجھ بیٹھے ہیں

    .

    اگر آپ کا اگلا سوال یہ ہے کہ اس کے پری ہستورک تعمیر ہونے کا آپ کو ثبوت دیا جائے تو اس کے لئے پیشگی معذرت

    #17
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    بھا جی ! گوگل سے آگے جہاں اور بھی ہیں . مسجد اقصیٰ پوری زمین پر قائم کی گئی قدیم ترین مسجدوں میں سے ہے آپ غالبا اس کی توسیع کو اس کی تعمیر کی تاریخ سمجھ بیٹھے ہیں . اگر آپ کا اگلا سوال یہ ہے کہ اس کے پری ہستورک تعمیر ہونے کا آپ کو ثبوت دیا جائے تو اس کے لئے پیشگی معذرت

    نہیں شاہ جی میں آپ سے صرف اتنا پوچھ رہا ہوں کے بقول قرآن الله محمد صاحب کو رات کو مسجد اقصیٰ لے گیا تھا، آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کے مسجد اقصیٰ کب تعمیر ہوئی تھی اور کیا وہ محمد کے رات والے سفر سے پہلے تعمیر ہوچکی تھی یا اسکے بعد ہوئی تھی، صرف اتنا سا سوال ہے.

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  bluesheep.
    #18
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    نہیں شاہ جی میں آپ سے صرف اتنا پوچھ رہا ہوں کے بقول قرآن الله محمد صاحب کو رات کو مسجد اقصیٰ لے گیا تھا، آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کے مسجد اقصیٰ کب تعمیر ہوئی تھی اور کیا وہ محمد کے رات والے سفر سے پہلے تعمیر ہوچکی تھی یا اسکے بعد ہوئی تھی، صرف اتنا سا سوال ہے.

    یہ لیں جناب .  .  . . مسجد اقصیٰ کے بارے میں اسلامی نظریہ

    https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%82%D8%B5%D9%B0%DB%8C


    میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : مسجد حرام ( بیت اللہ ) تو میں نے کہا کہ اس کے بعد کونسی ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمانے لگے : مسجد اقصیٰ ، میں نے سوال کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ چالیس سال، پھرجہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لو کیونکہ اسی میں فضیلت ہے ۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 3366، صحیح مسلم حدیث نمبر 520)

    #19
    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 6
    • Posts: 137
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    یہ لیں جناب . . . . مسجد اقصیٰ کے بارے میں اسلامی نظریہ https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%82%D8%B5%D9%B0%DB%8C ” میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : مسجد حرام ( بیت اللہ ) تو میں نے کہا کہ اس کے بعد کونسی ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمانے لگے : مسجد اقصیٰ ، میں نے سوال کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ چالیس سال، پھرجہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لو کیونکہ اسی میں فضیلت ہے ۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 3366، صحیح مسلم حدیث نمبر 520)

    :facepalm:

    ابھی آپ دوسروں کو لیکچر دے رہے تھے کے گوگل سے آگے اور بھی جہاں ہیں اور خود پھر اسی گوگل سرچ کے ذریع ایک مسلمانوں کا آرٹیکل اٹھا لاے، بقول آپ کی قوٹ کردہ حدیث کے جو کے محمد کی وفات کے دوسو سے تین سو سالوں بعد کسی نے لکھ تھی کے محمد صاحب نے دونوں مساجد کے تعمیر کا وقت بتا دیا تھا ؟؟ اچھا جی :facepalm:

    آپ کو تو اسلامی تاریخ کا سہی نہیں پتا، لیکن میں آپ کی مجبوری سمجھ سکتا ہوں آپ اور کر بھی کیا سکتے ہیں، آپ کے ہاتھ میں ہے کچھ نہیں ہے آپ کھبی غور کیجئے گا کے اس مسجد اقصیٰ کی تمام چیزیں بعد کی کیوں ہیں جیسے عبدل ملک مروان کا دور اور اسکے دور میں جو آغاز ہوا تھا ” اسلام ” کے ایک مذھب کے طور پر، اس ” مسجد ” کی تعمیر بھی اس نے ہی کی تھی اور اسکا مقصد قرآن کی آیت کو سچا ثابت کرنا نہیں تھا بلکے سیاسی تھا، لیکن یہ ساری باتیں فلحال آپ کی موجودہ عقل اور علم سے بہت اپر کی ہیں، نوٹ کرلیں اور جب کبھی نیوٹرل ہوجائیں تو اسلامی تاریخ کو غور سے پڑھ لیجئے گا، ساری باتیں کھل جائیں گی.

    #20
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بھارتی سائنسدانوں اور سیاستدانوں کے مضحکہ خیز سائنسی دعوے

    :facepalm: ابھی آپ دوسروں کو لیکچر دے رہے تھے کے گوگل سے آگے اور بھی جہاں ہیں اور خود پھر اسی گوگل سرچ کے ذریع ایک مسلمانوں کا آرٹیکل اٹھا لاے، بقول آپ کی قوٹ کردہ حدیث کے جو کے محمد کی وفات کے دوسو سے تین سو سالوں بعد کسی نے لکھ تھی کے محمد صاحب نے دونوں مساجد کے تعمیر کا وقت بتا دیا تھا ؟؟ اچھا جی :facepalm: آپ کو تو اسلامی تاریخ کا سہی نہیں پتا، لیکن میں آپ کی مجبوری سمجھ سکتا ہوں آپ اور کر بھی کیا سکتے ہیں، آپ کے ہاتھ میں ہے کچھ نہیں ہے آپ کھبی غور کیجئے گا کے اس مسجد اقصیٰ کی تمام چیزیں بعد کی کیوں ہیں جیسے عبدل ملک مروان کا دور اور اسکے دور میں جو آغاز ہوا تھا ” اسلام ” کے ایک مذھب کے طور پر، اس ” مسجد ” کی تعمیر بھی اس نے ہی کی تھی اور اسکا مقصد قرآن کی آیت کو سچا ثابت کرنا نہیں تھا بلکے سیاسی تھا، لیکن یہ ساری باتیں فلحال آپ کی موجودہ عقل اور علم سے بہت اپر کی ہیں، نوٹ کرلیں اور جب کبھی نیوٹرل ہوجائیں تو اسلامی تاریخ کو غور سے پڑھ لیجئے گا، ساری باتیں کھل جائیں گی.

    :lol: :lol:   :lol:

    آپ کا سوال کیا ہے جناب ؟
    .
    مسلمانوں کے مطابق مسجد اقصیٰ کب تعمیر کی گئی ؟ میں نے جواب پوسٹ اٹھارہ میں دیا
    یا
    مسجد اقصیٰ کی پری ہسٹوریک تعمیر کا ثبوت ؟ میں نے پوسٹ سولہ میں ہاتھ اٹھا لئے
    .
    مزید کوئی سوال ہوا تو بتائے گا میں وضاحت کے لئے تیار ہوں
    .
    ااور اگر یوں ہی آپ فیس سیو کرنا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 30 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation