Thread: بزدار کو بخش دو

Home Forums Siasi Discussion بزدار کو بخش دو

This topic contains 49 replies, has 8 voices, and was last updated by  Shah G 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 863 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 50 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3763
    • Posts: 2034
    • Total Posts: 5797
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: بزدار کو بخش دو

    غلطی سے ٹی وی لگا لیا، 15 منٹ میں کوئی ایک درجن چینل بدلے اور پتہ چل گیا کہ کائنات میں جو بھی خرابیاں ہیں اس کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں جو پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔
    پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے وہ کیا تھے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ انھیں عمران خان نے وزیراعلیٰ کیوں بنایا یہ بات اور بھی کم لوگ جانتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ بننا جہانگیر ترین نے تھا وہ نااہل ہوئے تو انھوں نے اپنا بندہ بنوا لیا۔ کوئی کہتا ہے کہ بس گھڑے میں سے پرچی نکالی گئی ہے۔
    زیادہ سیانے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے شہباز شریف کو پیغام دینا ہے کہ تو بڑا خادم اعلیٰ بنا پھرتا تھا، اب جو میرا خادم ہو گا اس کا حکم چلے گا۔ کوئی کہتا ہے کہ اسلام آباد کو اقتدار کا راستہ لاہور سے ہو کر جاتا ہے اس لیے ایسا بندہ چاہیے جس کا کوئی گروپ نہ ہو، جو تشکّر کے بوجھ تلے دبا رہے اور ہر صبح آنکھیں ملتا ہوا اٹھے اور اپنے آپ کو یاد دلائے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔
    ابھی چند دن قبل ہمارے صحافی بھائی بزدار صاحب کی پروٹوکول کی گاڑیاں گن رہے تھے۔ بار بار کوئی کہتا تھا یہ ہے کوئی سادگی، یہ ہے تبدیلی؟ پھر کہیں سے کوئی کلپ ہاتھ آتا گیا جس میں پولیس کے آئی جی صاحب کوئی ٹرافی وصول کرنے کے بعد ان کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں اور وہ دوسری طرف چل پڑتے ہیں۔
    سیاسی تجزیہ نگار بھی ہر دوسرے دن یاد دلاتے ہیں کہ عمران خان کی ٹیم کے کمزور ترین رکن ہیں انھیں انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہیں۔ فن خطابت سے ناواقف ہیں، صحافیوں کے ساتھ بات کرنے کا ڈھنگ نہیں آتا۔ انگریزی چھوڑیں ان کی تو اردو بھی مشکوک ہے۔ کسی نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ بزدار صاحب کو چھری کانٹے سے کھانا کھانا نہیں آتا، یہ جب باہر سے آنے والے حکمرانوں کے ساتھ طعام کریں گے تو پاکستان کی بےعزتی ہو گی۔
    مجھے ان سب اعتراضات سے تعصب کی بو آتی ہے۔ وہ تعصب جو شہریوں میں دیہات سے آنے والوں کے لیے پایا جاتا ہے۔ یہ وہی تعصب ہے جو انگریزی بولنے والے اردو بولنے والوں سے روا رکھتے ہیں۔ وہی احساسِ برتری ہے جو اردو بولنے والے پنجابی بولنے والوں کے سامنے محسوس کرتے ہیں اور اسی طرح کی رعونت جو پنجابی بولنے والی سرائیکیوں کے ساتھ برتتے ہیں۔
    تعصبات کی سماجی سیڑھی میں بزدار صاحب سب سے نیچے ہیں۔ پسماندہ علاقے کے بھی ہیں اور سرائیکی بھی۔ عمران خان کے مخالفین اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے کئی حامی بھی اکثر یہ سوچتے پائے جاتے ہیں کہ عمران خان کو آخر عثمان بزدار میں ایسا کیا نظر آتا ہے۔ عمران خان جواب دے چکے ہیں کہ وسیم اکرم، لیکن یار لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
    اوپر سے نئے پاکستان میں پرانا صحافیوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ چاروں طرف خبروں کے لیے نظر دوڑاتے ہیں جو سب سے بیچارہ ٹارگٹ دکھائی دیتا ہے اس پر چاند ماری شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کراچی سے لے کر خیبر تک ہر دوسرے دن پشتون اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے اپنے معذور بچوں کے لیے انصاف مانگتے ہیں۔ ان کی باتیں آپ کو کسی چینل پر نظر نہیں آئیں گی۔
    سینکڑوں افراد کا مبینہ قاتل عمرہ کرنے کی اجازت مانگتا پھرتا ہے۔ کراچی شہر بلکہ پاکستان کی سب سے بلند عمارت میں آگ لگ جاتی ہے، کوئی خبر نہیں چلتی کیونکہ عمارت کا مالک اشتہار دیتا ہے اور یہ ہمارے اردگرد کی خبریں ہیں۔ قومی سلامتی کے ذمہ داروں کا تو ذکر ہی کیا کیونکہ وہاں تو بڑوں کے بھی پر جلتے ہیں۔
    اس میں لے دے کر بچتا ہے تو عثمان بزدار جو کچھ نہ کرے تو کہتے ہیں نکما ہے، کچھ کرے تو کہتے ہیں غلط کیا۔ نہ بولے تو کہتے ہیں کہ اس کے پاس کچھ کہنے کو ہی نہیں اور بولے تو کہتے ہیں بونگیاں مار رہا ہے۔ بزدار بیچارہ کیا کرے؟
    قصور خود پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے۔ انھوں نے امیدیں ایسی بنا لی ہیں کہ عمران خان کا ساتھی اسد عمر کے لیول کا ہو۔ یعنی جرنیل کے گھر پیدا ہو۔ اینگرو کا بڑا افسر رہا ہو۔ اب ہر صبح اٹھ کر اسٹرنگز کے گانے سن کر جوش میں آتا ہو، پھر پاؤلو کوہیلو کے قول ٹویٹ کرتا ہو اور پھر تھک ہار کر دال والے ہوٹل پر دیسی گھی کے تڑکے والی دال کھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر شام تک وائرل ہو کر سو جاتا ہو۔
    فی الحال دال والی ویڈیو دیکھو اور عثمان بزدار کی جان بخشو۔

    بشکریہ ……. محمد حنیف

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-47072724

    #2
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 87
    • Posts: 1623
    • Total Posts: 1710
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: بزدار کو بخش دو

    بیج بویا جب ببول کا تو آم کہاں سے کھائیں

    جب اتنے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے تو اب مخالفین کا حق بنتا ہےکہ ان کو آئینہ دکھاتے رہیں۔

    #3
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    بیج بویا جب ببول کا تو آم کہاں سے کھائیں جب اتنے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے تو اب مخالفین کا حق بنتا ہےکہ ان کو آئینہ دکھاتے رہیں۔

    یہ بتائیں کہ نون و پی پی اکثر کہتے رہتے ہیں کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پانچ سال پورے کرے کہ اس طرح یہ ٹوٹل بدنام ہو جایئں گے . اگر اس تھیوری کو مانا جائے تو پھر تو نون و پی پی کو بزدار کے منتخب ہونے پر خوشی ہونی چاہیے

    پھر یہ مخالفت یا “آئینہ دکھانا ” کیوں ؟

    #4
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 87
    • Posts: 1623
    • Total Posts: 1710
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: بزدار کو بخش دو

    یہ بتائیں کہ نون و پی پی اکثر کہتے رہتے ہیں کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پانچ سال پورے کرے کہ اس طرح یہ ٹوٹل بدنام ہو جایئں گے . اگر اس تھیوری کو مانا جائے تو پھر تو نون و پی پی کو بزدار کے منتخب ہونے پر خوشی ہونی چاہیے پھر یہ مخالفت یا “آئینہ دکھانا ” کیوں ؟

    میں چاہتا ہوں کہ آپ فورم پر آتے رہیں

    لیکن کیا اس کے لیئے میں آپ کی بونگیوں پر نقطہ چینی چھوڑ دوں؟؟؟

    #5
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    میں چاہتا ہوں کہ آپ فورم پر آتے رہیں لیکن کیا اس کے لیئے میں آپ کی بونگیوں پر نقطہ چینی چھوڑ دوں؟؟؟

    سچ بتائیں کہ آپ میری بونگیوں کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ میں فورم پر آتا رہوں یا کوئی خیر کی امید رکھتے ہیں ؟

    #6
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 87
    • Posts: 1623
    • Total Posts: 1710
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: بزدار کو بخش دو

    سچ بتائیں کہ آپ میری بونگیوں کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ میں فورم پر آتا رہوں یا کوئی خیر کی امید رکھتے ہیں ؟

    خیر کی اُمید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کوڑے کھو نہ مٹھےہوندے بھر بھر شکر پائے ہو

    میری باتوں کا آپ پر کبھی اثر نہیں ہوسکتا۔

    جو فرد دین دین کی باتیں بھی کرے اور ریاست مدینہ کو تمسخر بنانے  کی حد تک اپنے فائدے کے لیئے استعمال کرنےوالوں اور زانی فرد کی حمائت سے دستبردار نہ ہو اُس سے خیر کی اُمید عبث ہے۔

    #7
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 104
    • Posts: 1967
    • Total Posts: 2071
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: بزدار کو بخش دو

    شاہ جی یہ تو مکافات عمل ہے نون کے اقتدار کے آخری سال نون کی کرپشن کا خوب ڈھنڈورا پیتا گیا اور نون کو سچی جھوٹی کرپشن کے پروپیگنڈے میں انصافی خوب تالیاں بجاتے رہے – اب نون کی باری ہے بلکے نون تو کم بول رہی ہے میڈیا ہی بول رہا ہے اور زیادہ تر وہ صحافی بول رہے ہیں جو کل تحریک انصاف کے حق میں بولتے تھے – یقین مانیں تحریک انصاف کے سامنے بہت کم چیلنجز ہیں ، ذرا یاد کریں اس وقت کو نون کو اقتدار ملا ، ہر دوسرے دن دھماکہ ، سولہ گھنٹے کی لوڈ شیدڈنگ اور مہیشت تباہ حال – سوچیں ایسا وقت تحریک انصاف کو ملتا تو کیا ہوتا –

    Shah G

    #9
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    شاہ جی یہ تو مکافات عمل ہے نون کے اقتدار کے آخری سال نون کی کرپشن کا خوب ڈھنڈورا پیتا گیا اور نون کو سچی جھوٹی کرپشن کے پروپیگنڈے میں انصافی خوب تالیاں بجاتے رہے – اب نون کی باری ہے بلکے نون تو کم بول رہی ہے میڈیا ہی بول رہا ہے اور زیادہ تر وہ صحافی بول رہے ہیں جو کل تحریک انصاف کے حق میں بولتے تھے – یقین مانیں تحریک انصاف کے سامنے بہت کم چیلنجز ہیں ، ذرا یاد کریں اس وقت کو نون کو اقتدار ملا ، ہر دوسرے دن دھماکہ ، سولہ گھنٹے کی لوڈ شیدڈنگ اور مہیشت تباہ حال – سوچیں ایسا وقت تحریک انصاف کو ملتا تو کیا ہوتا – Shah G

    بھائی جی ! ایک بات آپ پلے باندھ لیں کہ مشکلات کا واویلا کرنا لوزرز کا کام ہے

    ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

    اگر پہلے دہشت گردی عروج پر تھی تو نواز شریف اس کے خلاف اسٹینڈ لے کر بہت نیک نامی کما سکتا تھا ، یعنی لوگ شکریہ راحیل شریف کی بجائے شکریہ نواز شریف کہہ رہے ہوتے

    .

    دوسرا نواز شریف کا مشکلات اور آسانی کا سٹینڈرڈ آپ بھول گئے ہیں نواز شریف نے الیکشن کے فورا بعد بولا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اسے بیساکھیوں پر حکومت نہ ملے یعنی دوسری بارٹیوں کو حکومت میں نہ ملانا پڑے . اس حساب سے تو نواز شریف کو آئیڈیل حالت میں حکومت ملی اور عمران خان کو بد ترین حالت میں

    #9
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 87
    • Posts: 1623
    • Total Posts: 1710
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: بزدار کو بخش دو

    بھائی جی ! ایک بات آپ پلے باندھ لیں کہ مشکلات کا واویلا کرنا لوزرز کا کام ہے ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اگر پہلے دہشت گردی عروج پر تھی تو نواز شریف اس کے خلاف اسٹینڈ لے کر بہت نیک نامی کما سکتا تھا ، یعنی لوگ شکریہ راحیل شریف کی بجائے شکریہ نواز شریف کہہ رہے ہوتے . دوسرا نواز شریف کا مشکلات اور آسانی کا سٹینڈرڈ آپ بھول گئے ہیں نواز شریف نے الیکشن کے فورا بعد بولا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اسے بیساکھیوں پر حکومت نہ ملے یعنی دوسری بارٹیوں کو حکومت میں نہ ملانا پڑے . اس حساب سے تو نواز شریف کو آئیڈیل حالت میں حکومت ملی اور عمران خان کو بد ترین حالت میں

    ابھی کل ہی ایک لوزر شور مچا رہا تھا دیکھیں حامد ہمیں نہیں معلوم تھا کہ اتنی مشکلات ہونگی

    راحیل شریف اتنا ہی پاور فل ہوتا تو اپنی نوکری کی مدت نہ بڑھوالیتا بڑی کمپین چلوائی تھی اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر پوسٹر تک لگوا دیئے تھے لیکن جس کے پاس پاور تھی جو فیصلے کرنا جانتا تھا اُس کے آگے ایک نہ چلی اور سی پیک کی پہلی ڈلیوری پر اپنے نام کی تختی لگوا کر سعودیہ منتقل ہوگیا۔

    شاہ صاحب کیا آپ کو معلوم ہے 23مارچ کی پریڈ شرفو فوجی کے دور میں بند ہوگئی تھی پاکسان میں بم دھماکے شرفو فوجی کے دور میں شروع ہوئے تھے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بوری بند لاشیں شرفو فوجی کے دور میں ملنا عام روٹین تھی بلوچستان میں علیحدگی پسند تحاریک شرفو فوجی کے دور میں شروع ہوچکی تھی

    اگر فوج اتنی ہے محنت والی ہوتی تو ایک فوجی کے حکمران ہوتے یہ سب کام کیوں نہ کر سکی جن کا سہرا آپ ایک ملازم جنریل کے سر باندھ رہے ہیں

    سب کچھ تھا لیکن فیصلہ کر کے اُس پر ڈٹ جانے والی قیادت نہ تھی 2014میں جب وہ قیادت آئی جس نے کمپرومائزز نہیں کیئے اُس کی وجہ سے آج نیازی اس قابل ہے کہ وہ پاکستان کے ویزے مزید کئی ممالک کے لوگوں کے لیئے کھولنے کے قابل ہے ورنہ تصور کیجے 205سے2014سے پہلے کا پاکستان جہاں دنیا سے تو کیا لوگ آتے خودپاکستانی باہر منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے تھے۔

    #10
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 104
    • Posts: 1967
    • Total Posts: 2071
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: بزدار کو بخش دو

    بھائی جی ! ایک بات آپ پلے باندھ لیں کہ مشکلات کا واویلا کرنا لوزرز کا کام ہے ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اگر پہلے دہشت گردی عروج پر تھی تو نواز شریف اس کے خلاف اسٹینڈ لے کر بہت نیک نامی کما سکتا تھا ، یعنی لوگ شکریہ راحیل شریف کی بجائے شکریہ نواز شریف کہہ رہے ہوتے . دوسرا نواز شریف کا مشکلات اور آسانی کا سٹینڈرڈ آپ بھول گئے ہیں نواز شریف نے الیکشن کے فورا بعد بولا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اسے بیساکھیوں پر حکومت نہ ملے یعنی دوسری بارٹیوں کو حکومت میں نہ ملانا پڑے . اس حساب سے تو نواز شریف کو آئیڈیل حالت میں حکومت ملی اور عمران خان کو بد ترین حالت میں

     یہ شکریہ راحیل شریف تحریک انصاف کے سپورٹرز ہی کہتے تھے – راحیل شریف کو نواز تیسرے نمبر سے اٹھا کر لایا تھا – یہی آرمی زرداری دور میں تھی مگر زرداری کو امن سے دلچسبی نہ تھی – زرداری دور میں کراچی میں رینجرز بھی تعینات تھے مگر امن نہ تھا – نواز نے ڈی جی رنجرز کو کہا جو چاہہے اختیار لو مگر مجھے امن چاہہے – اتنا ظرف تو ہو کہ کسی کو کسی کا جائز کریڈٹ دے سکیں – اب سی پیک اور بجلی کے منصبوں کا کریڈٹ بھی راحیل شریف کو دے دیں – مجھ میں اتنا ظرف ضرور ہے کہ خان حکومت جو اچھا کام کرے گی میں اس کا کریڈٹ اسے ضرور دوں گا –

    میں نے ملکی حالات کے حساب سے آسانی کہا تھا – باقی پارلیمنٹ میں نمبروں کے حساب سے کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ہاں البتہ نواز ہر آدمی کی عزت کرتا ہے اس لئے دوسری پارٹیاں آسانی کے ساتھ اس کی حکومت میں بیٹھ سکتی ہیں – خان کی زبان اتنی گندی ہے کہ کوئی آسانی سے اس کہ ساتھ ملنا پسند نہیں کرتا – باقی خان حکومت کو پارلیمنٹ سے کوئی خطرہ نہیں – اگر خان نے پرفارم نہ کیا اور آرمی سے بھی بگاڑ لی تو اس کے لئے خطرات ہو سکتے ہیں ورنہ اپوزیشن خاص کر نون لیگ تو اس وقت ایک جلسہ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں کیونکے قیادت جیل میں بیٹھی ہے – ایسی کمزور اپوزیشن کسے ملی ہو گی –

    #11
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    ابھی کل ہی ایک لوزر شور مچا رہا تھا دیکھیں حامد ہمیں نہیں معلوم تھا کہ اتنی مشکلات ہونگی راحیل شریف اتنا ہی پاور فل ہوتا تو اپنی نوکری کی مدت نہ بڑھوالیتا بڑی کمپین چلوائی تھی اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر پوسٹر تک لگوا دیئے تھے لیکن جس کے پاس پاور تھی جو فیصلے کرنا جانتا تھا اُس کے آگے ایک نہ چلی اور سی پیک کی پہلی ڈلیوری پر اپنے نام کی تختی لگوا کر سعودیہ منتقل ہوگیا۔ شاہ صاحب کیا آپ کو معلوم ہے 23مارچ کی پریڈ شرفو فوجی کے دور میں بند ہوگئی تھی پاکسان میں بم دھماکے شرفو فوجی کے دور میں شروع ہوئے تھے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بوری بند لاشیں شرفو فوجی کے دور میں ملنا عام روٹین تھی بلوچستان میں علیحدگی پسند تحاریک شرفو فوجی کے دور میں شروع ہوچکی تھی اگر فوج اتنی ہے محنت والی ہوتی تو ایک فوجی کے حکمران ہوتے یہ سب کام کیوں نہ کر سکی جن کا سہرا آپ ایک ملازم جنریل کے سر باندھ رہے ہیں سب کچھ تھا لیکن فیصلہ کر کے اُس پر ڈٹ جانے والی قیادت نہ تھی 2014میں جب وہ قیادت آئی جس نے کمپرومائزز نہیں کیئے اُس کی وجہ سے آج نیازی اس قابل ہے کہ وہ پاکستان کے ویزے مزید کئی ممالک کے لوگوں کے لیئے کھولنے کے قابل ہے ورنہ تصور کیجے 205سے2014سے پہلے کا پاکستان جہاں دنیا سے تو کیا لوگ آتے خودپاکستانی باہر منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے تھے۔

    ہمیں سب معلوم ہے کہ دہشت گردی کب اور کیسے شروع ہوئی اور کس نے اور کیسے ختم کی

    .

    بزدار کے معمالے میں ، آپ فرد کی ذات چھوڑ کر کام پر تنقید کریں تو بہتر ہے کہ یہی اپوزیشن کا کام ہے

    لیکن یہ آپ کے بس کا کام نہیں

    .

    دیگر کسی بھی ماملے پر بات کرنی ہو تو ایک وقت میں ایک بات کر کے آپ سوال پوچھ سکتے ہیں میں جواب دوں گا

    لیکن اس طرح سوالات کی کچھڑی کا میں جواب نہیں دے سکتا

    #12
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    یہ شکریہ راحیل شریف تحریک انصاف کے سپورٹرز ہی کہتے تھے – راحیل شریف کو نواز تیسرے نمبر سے اٹھا کر لایا تھا – یہی آرمی زرداری دور میں تھی مگر زرداری کو امن سے دلچسبی نہ تھی – زرداری دور میں کراچی میں رینجرز بھی تعینات تھے مگر امن نہ تھا – نواز نے ڈی جی رنجرز کو کہا جو چاہہے اختیار لو مگر مجھے امن چاہہے – اتنا ظرف تو ہو کہ کسی کو کسی کا جائز کریڈٹ دے سکیں – اب سی پیک اور بجلی کے منصبوں کا کریڈٹ بھی راحیل شریف کو دے دیں – مجھ میں اتنا ظرف ضرور ہے کہ خان حکومت جو اچھا کام کرے گی میں اس کا کریڈٹ اسے ضرور دوں گا – میں نے ملکی حالات کے حساب سے آسانی کہا تھا – باقی پارلیمنٹ میں نمبروں کے حساب سے کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ہاں البتہ نواز ہر آدمی کی عزت کرتا ہے اس لئے دوسری پارٹیاں آسانی کے ساتھ اس کی حکومت میں بیٹھ سکتی ہیں – خان کی زبان اتنی گندی ہے کہ کوئی آسانی سے اس کہ ساتھ ملنا پسند نہیں کرتا – باقی خان حکومت کو پارلیمنٹ سے کوئی خطرہ نہیں – اگر خان نے پرفارم نہ کیا اور آرمی سے بھی بگاڑ لی تو اس کے لئے خطرات ہو سکتے ہیں ورنہ اپوزیشن خاص کر نون لیگ تو اس وقت ایک جلسہ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں کیونکے قیادت جیل میں بیٹھی ہے – ایسی کمزور اپوزیشن کسے ملی ہو گی –

    شاید آپ کی یادداشت بہت کمزور ہے یا شاید آپ دوسرے کی باتوں کو ہمیشہ سنی ان سنی کر دیتے ہیں

    .

    بجلی کے منصوبوں ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے موضوعات پر آپ کو اتنی بار درست حقائق دیے گئے ہیں کہ میں گنتی بھول گیا ہوں

    آپ اس وقت تو  حقائق کا جواب نہیں دیتے لیکن بعد میں پھر وہی گھسے پٹے نقاط لے آتے ہیں

    میں اب اس طرز عمل کا کیا علاج کروں ؟

    #13
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 104
    • Posts: 1967
    • Total Posts: 2071
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: بزدار کو بخش دو

    شاید آپ کی یادداشت بہت کمزور ہے یا شاید آپ دوسرے کی باتوں کو ہمیشہ سنی ان سنی کر دیتے ہیں . بجلی کے منصوبوں ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے موضوعات پر آپ کو اتنی بار درست حقائق دیے گئے ہیں کہ میں گنتی بھول گیا ہوں آپ اس وقت تو حقائق کا جواب نہیں دیتے لیکن بعد میں پھر وہی گھسے پٹے نقاط لے آتے ہیں میں اب اس طرز عمل کا کیا علاج کروں ؟

     میں نے بھی کئی بار آپ کو بجلی کے منصوبوں کی تفصیلات دی ہیں – پہلے تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ منصوبے مہنگے ہے مگر جب خان اور اسد عمر چین گئے تو چین کے سفیر نے کہا جس منصوبے پر آپ کو شک ہے ہم ری دوبارہ بات کرتے ہیں – اسد عمر نے چین سے واپس آنے کے بحد کہا جو سب اخباروں میں چھپا کہ چین سے سب غلط فہمیاں دور ہو گیی ہیں اور کسی منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی – اگر آپ کو گیارہ ہزار کے لفظ سے چڑ ہے تو دس یا نو ہزار کر لیتے ہیں مگر آپ بھی مانیں ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے لگے – اس سے پہلے زرداری دور اور اس سے پہلے مشرف دور سے موازنہ کر لیں – نواز کے اس سے پہلے دور میں بجلی وافر تھی – دہشت گردی تو آیی ہی مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تھی – زرداری دور میں ایک سوات آپریشن ہوا مگر بمب دھماکوں میں کمی نہ ہوئی – نواز نے ہر دور میں امن و امان کو ہمیشہ ترجیح بنایا – کراچی میں پہلے نوے کی دہاہی میں بھی نواز نے کراچی میں بڑا آپریشن کرایا – نواز جو کرنا چاہتا تھا اس نے اس کے لئے موزوح آدمی راحیل شریف کو چنا – سول انتظامیہ نے اس کے لئے وسائل مہیا کئے اور تب جا کر کام ہوا – اتنے بڑے آپریشن کے لئے اربوں روپیہ نواز حکومت نے دیا اور مہاجرین کو کھپانے کے لئے بھی اچھی بری کوشش کی – یہ سب وہی جانتا ہے جو چیزوں کو تفصیل سے سمجھتا ہو ہوائی باتیں کرنا بہت آسان ہے –

    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 640
    • Posts: 11335
    • Total Posts: 11975
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: بزدار کو بخش دو

    میں نے بھی کئی بار آپ کو بجلی کے منصوبوں کی تفصیلات دی ہیں – پہلے تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ منصوبے مہنگے ہے مگر جب خان اور اسد عمر چین گئے تو چین کے سفیر نے کہا جس منصوبے پر آپ کو شک ہے ہم ری دوبارہ بات کرتے ہیں – اسد عمر نے چین سے واپس آنے کے بحد کہا جو سب اخباروں میں چھپا کہ چین سے سب غلط فہمیاں دور ہو گیی ہیں اور کسی منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی – اگر آپ کو گیارہ ہزار کے لفظ سے چڑ ہے تو دس یا نو ہزار کر لیتے ہیں مگر آپ بھی مانیں ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے لگے – اس سے پہلے زرداری دور اور اس سے پہلے مشرف دور سے موازنہ کر لیں – نواز کے اس سے پہلے دور میں بجلی وافر تھی – دہشت گردی تو آیی ہی مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تھی – زرداری دور میں ایک سوات آپریشن ہوا مگر بمب دھماکوں میں کمی نہ ہوئی – نواز نے ہر دور میں امن و امان کو ہمیشہ ترجیح بنایا – کراچی میں پہلے نوے کی دہاہی میں بھی نواز نے کراچی میں بڑا آپریشن کرایا – نواز جو کرنا چاہتا تھا اس نے اس کے لئے موزوح آدمی راحیل شریف کو چنا – سول انتظامیہ نے اس کے لئے وسائل مہیا کئے اور تب جا کر کام ہوا – اتنے بڑے آپریشن کے لئے اربوں روپیہ نواز حکومت نے دیا اور مہاجرین کو کھپانے کے لئے بھی اچھی بری کوشش کی – یہ سب وہی جانتا ہے جو چیزوں کو تفصیل سے سمجھتا ہو ہوائی باتیں کرنا بہت آسان ہے –

    اعوان بھائی

    شاہ صاحب دراصل پی ٹی آئی کے نمائندے ہیں اس لیے آپکی کوئی بھی وضاحت  رائیگاں  ہی جائے گی ۔۔اس لیے ان کو پروف کرنے کے دہ ہی طریقے ہیں ۔۔اگلی دفعہ ووٹ  ن لیگ کو دیں ۔تو ان کو بتایا جائے گا کہہ بجلی کیسے استعمال کرنی ہے ۔۔

    دوسرا طریقہ یہ ہے کہہ شاہ صاحب کو کرنٹ مروایا جائے ۔۔تاکہ ان کے سارے طبق روشن ہوں اور ان کو نظر آئے کہہ ہمارے لیڈر نے ان اس ناشکری عوام کے غم پال پال دل بڑا کر لیا ہے ۔۔

    اب تو سنا ہے نواز شریف  کے گردوں میں بھی پتھری آگئی ہے ۔۔۔لایور جیل میں پتہ نہئں نہاری میں بوٹیاں کی بجائے  وٹے ڈال کے پکاتے ہیں ۔

    #15
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    میں نے بھی کئی بار آپ کو بجلی کے منصوبوں کی تفصیلات دی ہیں – پہلے تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ منصوبے مہنگے ہے مگر جب خان اور اسد عمر چین گئے تو چین کے سفیر نے کہا جس منصوبے پر آپ کو شک ہے ہم ری دوبارہ بات کرتے ہیں – اسد عمر نے چین سے واپس آنے کے بحد کہا جو سب اخباروں میں چھپا کہ چین سے سب غلط فہمیاں دور ہو گیی ہیں اور کسی منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی – اگر آپ کو گیارہ ہزار کے لفظ سے چڑ ہے تو دس یا نو ہزار کر لیتے ہیں مگر آپ بھی مانیں ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے لگے – اس سے پہلے زرداری دور اور اس سے پہلے مشرف دور سے موازنہ کر لیں – نواز کے اس سے پہلے دور میں بجلی وافر تھی – دہشت گردی تو آیی ہی مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تھی – زرداری دور میں ایک سوات آپریشن ہوا مگر بمب دھماکوں میں کمی نہ ہوئی – نواز نے ہر دور میں امن و امان کو ہمیشہ ترجیح بنایا – کراچی میں پہلے نوے کی دہاہی میں بھی نواز نے کراچی میں بڑا آپریشن کرایا – نواز جو کرنا چاہتا تھا اس نے اس کے لئے موزوح آدمی راحیل شریف کو چنا – سول انتظامیہ نے اس کے لئے وسائل مہیا کئے اور تب جا کر کام ہوا – اتنے بڑے آپریشن کے لئے اربوں روپیہ نواز حکومت نے دیا اور مہاجرین کو کھپانے کے لئے بھی اچھی بری کوشش کی – یہ سب وہی جانتا ہے جو چیزوں کو تفصیل سے سمجھتا ہو ہوائی باتیں کرنا بہت آسان ہے –

    اگلی بار جب کوئی کہے کہ فلاں منصوبہ نونی حکومت کا نہیں تو اسے جواب دیجئے گا

    اور جب کوئی مہنگے منصوبوں کی بات کرے تو اسے آبی منصوبوں یا ایٹمی منصوبوں کا بتائے گا

    اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی  کی فتح ، سنوکر ورلڈ چیمپئن کا کریڈٹ لینے کا بھی دعوا کیا کریں ، یہ زیادہ بہتر ہے

    #16
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    اعوان بھائی شاہ صاحب دراصل پی ٹی آئی کے نمائندے ہیں اس لیے آپکی کوئی بھی وضاحت رائیگاں ہی جائے گی ۔۔اس لیے ان کو پروف کرنے کے دہ ہی طریقے ہیں ۔۔اگلی دفعہ ووٹ ن لیگ کو دیں ۔تو ان کو بتایا جائے گا کہہ بجلی کیسے استعمال کرنی ہے ۔۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہہ شاہ صاحب کو کرنٹ مروایا جائے ۔۔تاکہ ان کے سارے طبق روشن ہوں اور ان کو نظر آئے کہہ ہمارے لیڈر نے ان اس ناشکری عوام کے غم پال پال دل بڑا کر لیا ہے ۔۔ اب تو سنا ہے نواز شریف کے گردوں میں بھی پتھری آگئی ہے ۔۔۔لایور جیل میں پتہ نہئں نہاری میں بوٹیاں کی بجائے وٹے ڈال کے پکاتے ہیں ۔

    نہیں بھائی جی ! میرا پی ٹی آئی سے صرف اتنا تعلق ہے کہ اٹھارہ کے الیکشن میں انہیں ووٹ دیا تھا

    بلکے یہ ووٹ بھی اس لئے دیا تھا کہ کہیں دوسرے نہ جیت جایئں کہ نون و پی پی تو پی ٹی آئی سے دس گنا برے ہیں

    .

    ابھی کے لئے الیکشن بہت دور ہیں اس لئے سیاسی بحث کا کوئی تک نہیں بنتا اور میں تو ہوں بھی بڑا ٹھنڈا بندہ  .. . ..  چپ رہ کر بھی گزارا کر لوں گا

    ان ممبران سے بحث ان کو سمجھانے کے لئے کرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لندن فلیٹ کا حساب ان سے مانگا جائے کہ یہ نون کی حرام کاری کا دفاع کرتے ہیں

    آہستہ آہستہ میں امید چھوڑتا جا رہا ہوں

    :tape: :tape:   :tape:

    #17
    blacksheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 14
    • Posts: 1604
    • Total Posts: 1618
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: بزدار کو بخش دو

    ان ممبران سے بحث ان کو سمجھانے کے لئے کرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لندن فلیٹ کا حساب ان سے مانگا جائے کہ یہ نون کی حرام کاری کا دفاع کرتے ہیں آہستہ آہستہ میں امید چھوڑتا جا رہا ہوں
    :tape: :tape: :tape:

    شاہ جی۔۔۔۔۔

    اُمید نہ چھوڑیے گا۔۔۔۔۔

    فورم کے بھائی چارے کی بنیاد پر قیامت کے روز ان لیگیوں کو پلِ صراط پار کرانا آپ ہی کی اخلاقی و اسلامی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔

    :)   ;-)   :)

    #18
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    شاہ جی۔۔۔۔۔ اُمید نہ چھوڑیے گا۔۔۔۔۔ فورم کے بھائی چارے کی بنیاد پر قیامت کے روز ان لیگیوں کو پلِ صراط پار کرانا آپ ہی کی اخلاقی و اسلامی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔ :) ;-) :)

    :bigsmile: :bigsmile:   :bigsmile:

    نہیں پل صراط پار کروانا نہیں صرف خبردار کرنا ہماری زمیداری ہے

    امید نہ چھوڑنے کی آپ کی بات ٹھیک ہے

    #19
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 104
    • Posts: 1967
    • Total Posts: 2071
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: بزدار کو بخش دو

    اگلی بار جب کوئی کہے کہ فلاں منصوبہ نونی حکومت کا نہیں تو اسے جواب دیجئے گا اور جب کوئی مہنگے منصوبوں کی بات کرے تو اسے آبی منصوبوں یا ایٹمی منصوبوں کا بتائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کی فتح ، سنوکر ورلڈ چیمپئن کا کریڈٹ لینے کا بھی دعوا کیا کریں ، یہ زیادہ بہتر ہے

     کسی اور کو کیوں آپ ہی کو کیوں نہ بتاؤں – آپ ہی انکار کرتے رہے ہیں بجلی کے منصوبے نہیں لگے یا بہت مہنگے لگے ہیں – آپ ہی کیوں نہ بتاؤں کہ آپ نے یا آپ کے لوگوں نے کہا کہ سی پیک بہت مہنگا قرضہ ہے – مہیشت کے اعداد و شمار کی کہانی بھی آپ ہی کو کیوں نہ سناؤں – آپ اور آپ کی پارٹی باتیں کرتی تھی اب حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے – اب یہ حکومت نواز حکومت سے مہیشت میں ہی مقابلہ کر کہ دکھا دے – باقی امن و امان اور لوڈ شیدڈنگ تو وہ ٹھیک کر ہی چکے – میں الله کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 2013 میں تحریک انصاف کو حکومت نہیں ملی ورنہ نہ امن و امان ٹھیک ہوتا ، نہ بجلی کے منصوبے لگتے ، نہ سی پیک ہوتا اور نہ ہم چھ فیصد تک گروتھ حاصل کرتے – اب چھ فیصد سے واپس تین فیصد کا سفر دیکھیں – ڈالر کا 106 سے 150 کی طرف سفر دیکھیں – اسٹاک مارکیٹ کا 52000 سے 38000 کا سفر دیکھیں – صرف چھ مہینے میں 30 فیصد مہنگائی کے بھی مزے لیں اورکرنسی کے ریزرو کی 22000 ڈالر سے 9000 کی گراوٹ بھی دیکھیں – ہاں ایک بات ہے کہ خان وزیر اعظم بنا ہوا بہت اچھا لگتا ہے چاہے سوٹ میں ہو یا شیروانی میں – آپ سب بس یہی دیکھ کر خوش ہوں –

    #20
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: بزدار کو بخش دو

    کسی اور کو کیوں آپ ہی کو کیوں نہ بتاؤں – آپ ہی انکار کرتے رہے ہیں بجلی کے منصوبے نہیں لگے یا بہت مہنگے لگے ہیں – آپ ہی کیوں نہ بتاؤں کہ آپ نے یا آپ کے لوگوں نے کہا کہ سی پیک بہت مہنگا قرضہ ہے – مہیشت کے اعداد و شمار کی کہانی بھی آپ ہی کو کیوں نہ سناؤں – آپ اور آپ کی پارٹی باتیں کرتی تھی اب حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے – اب یہ حکومت نواز حکومت سے مہیشت میں ہی مقابلہ کر کہ دکھا دے – باقی امن و امان اور لوڈ شیدڈنگ تو وہ ٹھیک کر ہی چکے – میں الله کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 2013 میں تحریک انصاف کو حکومت نہیں ملی ورنہ نہ امن و امان ٹھیک ہوتا ، نہ بجلی کے منصوبے لگتے ، نہ سی پیک ہوتا اور نہ ہم چھ فیصد تک گروتھ حاصل کرتے – اب چھ فیصد سے واپس تین فیصد کا سفر دیکھیں – ڈالر کا 106 سے 150 کی طرف سفر دیکھیں – اسٹاک مارکیٹ کا 52000 سے 38000 کا سفر دیکھیں – صرف چھ مہینے میں 30 فیصد مہنگائی کے بھی مزے لیں اورکرنسی کے ریزرو کی 22000 ڈالر سے 9000 کی گراوٹ بھی دیکھیں – ہاں ایک بات ہے کہ خان وزیر اعظم بنا ہوا بہت اچھا لگتا ہے چاہے سوٹ میں ہو یا شیروانی میں – آپ سب بس یہی دیکھ کر خوش ہوں –

    آپ نے سات باتیں لکھی ہیں جن میں سے تین باتوں کا توڑ  میرے فنگر ٹپ پر ہے ، ایک بات میں یہاں مزید گفتگو کے لئے نقل کرتا ہوں

    ڈالر کا 106 سے 150 کی طرف سفر دیکھیں

    اس بات پر ایک بار پھر سوچ لیں

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Shah G.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 50 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation