Thread: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

Home Forums Non Siasi بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

This topic contains 7 replies, has 7 voices, and was last updated by  Bawa 1 month, 4 weeks ago. This post has been viewed 330 times

Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    • Threads: 5
    • Posts: 78
    • Total Posts: 83
    • Join Date:
      2 Dec, 2016

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    اسلام آباد میں سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خود کشی کر لی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

     
    گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی میڈیا رپورٹ پر کافی پریشان تھے۔

    گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’’یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟‘‘ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

    بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

     
    ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ——————————————————————————–

     
     

    ٓٓٓٓٓٓٓٓ—————————————————————————————-

    بریگیڈیئر صاحب ایک مضبوط اعصاب کے بندے لگتے تھے۔ نیب کا کتنا پریشر تھا، کے ایک فوجی خودکشی کرنے پر مجبور ہوگیا، یہ بات پریشان کن ہے۔ لگتا ایسا ہی ہے کے نیب فقط غنڈہ گردی کا ادارہ ہے۔ 

    • This topic was modified 2 months ago by  Amir Ali.
    #2
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 645
    • Posts: 11422
    • Total Posts: 12067
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    فوج کی ایک غنڈا گردی سامنے آگئی ہے ۔۔پہلے ملک کو لوٹا جب سب کچھ واپس کرنے کی باری آئی خود کشی کر لی ۔۔بزدل کہیں کا ۔۔۔۔۔۔

    اس سے تو ہمارے قومی لیڈر ہی مضبوط اعصاب کے ملک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔آپنی جان لینا تو درکنار چہرے پر ندامت کی شکن تک نہیں ۔۔۔۔۔

    :jhanda: :jhanda:

    #3
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2079
    • Total Posts: 2237
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    WOW that’s one lame excuse to pull the plug.

    #4
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 12
    • Posts: 1540
    • Total Posts: 1552
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    مجھے یہ معاملہ مشکوک لگتا ہے، بریگیڈئر اسد منیر فوجی آدمی تھا، اس نے سر میں گولی مارنے کی بجائے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کیوں کی؟ ۔۔ اس کی فیملی نے لاش کے پوسٹ مارٹم کی اجازت بھی نہیں دی۔۔ ابھی ایک دن پہلے تو یہ ٹویٹر پر سرگرم تھا، ٹویٹر پر بھی اس نے کبھی نیب کے متعلق کئی شکایت وغیرہ نہیں کی، نیب کی بھی اس کے ساتھ کوئی ایسا جارحانہ ٹسل نہیں چل رہی تھی، جیسا کہ باقی سیاستدانوں کے ساتھ چل رہی ہے۔۔ ہوسکتا ہے یہ قتل کی واردات ہو، برگیڈیئر کا جو خودکشی نوٹ ہے، وہ بھی ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں ہے، بلکہ کمپیوٹر سے ٹائپ کیا ہوا ہے۔  پریشر اور دماغی تناؤ میں خودکشی کا ارادہ کرنے والا شخص اتنی تسلی سے بیٹھ کر اتنا لمبا مضمون کیوں ٹائپ کرے گا۔۔۔؟؟

    #5
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 298
    • Posts: 6773
    • Total Posts: 7071
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    میرے خیال میں ایک مرے ہوے بندے کو دنیا کا کوی بھی قانون سزا نہیں دیتا، اس کے تمام قصور معاف اور باعزت بریت دی جاتی ہے، ہمیں بھی جنرل صاحب کے اس ایکشن کے بعد مزید کچھ نہیں کہنا چاہئے، انسان کرپشن صرف اور صرف اس غرض سے کرتا ہے کہ اس کی زندگی عیش میں گزرے گی، وہی انسان جب زندگی کا خاتمہ کرلیتا ہے تو اس کے ذہنی کرب کا اندازہ لگانا مشکل نہیں جس میں سے وہ گزر رہا ہوگا

    ریسٹ ان پیس جنرل صاحب

    #6
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3563
    • Total Posts: 3563
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    برگیڈ ئیراسد منیر  جیسے  جتنے بھی ۔۔۔۔۔ خفیہ جاسوس ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔

    ان کی زندگی ھر وقت سٹیک پر رھتی ہے ۔۔۔۔۔

    ایسے جاسوس کبھی  بھی   پراسرار مارے جا سکتے  ہیں ۔۔۔۔۔ کبھی بھی یہ جاسوس ۔۔۔۔۔۔ مخالف پارٹی کے ھتھے  چڑ جاتے ہیں ۔۔۔

    یا کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔ خود ان کی اپنی خفیہ ایجنسی بھی ان کو ۔۔۔۔۔ پار ۔۔۔۔ کردیتی ہے ۔۔۔۔۔۔

    جسطرح بریگیڈ ئیر صا حب کی موت واقع ہوئی ہے ۔۔۔۔۔

    بہت زیادہ چانسزز ہیں کہ ۔۔۔۔۔ ان کو ان کی اپنی خفیہ ایجنیسی نے ۔۔۔۔۔ پار ۔۔۔ کردیا ہے ۔۔۔۔۔

    برگیڈ ئیر صاحب کی ایک خطرناک بات یہ تھی کہ یہ پشتون تھے اور ۔۔۔۔ دھشت گردوں والوں علاقے  میں  پنجہ  آزمائی فرماتے تھے ۔۔۔

    یہ بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ برگیڈ ئیر صا حب کے  ھتھے  کوئی ضرورت سے زیادہ بڑی انفارمشن لگ گئی ہو ۔۔۔۔۔

    یا پھر برگیڈ ئیر صا حب نے کسی بیرونی خفیہ کمپنی سے پیسے پکڑ لیئے ہوں ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    بحرحا ل ۔۔۔۔۔  ھر جاسوس ۔۔۔۔۔ اپنی بے وقت موت کا خود ہی زمہ دار ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

    د ھندہ  ہے پر گندہ ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months ago by  Guilty.
    #7
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9833
    • Total Posts: 9967
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

    بریگیڈیئر اسد منیر کے اس خط کے بارے میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں

    خود کشی والے جملوں پر جا کر خط کا فونٹ تبدیل ہو جاتا ہے

    یہ خط پندرہ مارچ کا لکھا ہوا ہے جبکہ خط کے اوپر بریگیڈیئر اسد منیر اپنے ہاتھ سے پشتو میں جو تحریر لکھی ہے اس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا ذکر کیا ہے

    اگر یہ خط چیف جسٹس کو بھیجنے کی غرض سے لکھا تھا تو اس پر دستخط کیوں نہیں کیے تھے؟

    • This reply was modified 2 months ago by  Bawa.
    #8
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9833
    • Total Posts: 9967
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation