Thread: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

Home Forums Non Siasi باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

This topic contains 6 replies, has 4 voices, and was last updated by  Ghost Protocol 11 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 210 times

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3617
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 5589
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس کی حدود میں طلبا اور طالبات کے اکھٹا بیٹھنے اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یہ فیصلہ چند دن پہلے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔ باچا خان یونیورسٹی کے چیف پراکٹر ڈاکٹر محمد شکیل کے دستخط شدہ مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی حدود میں طلبا و طالبات کا ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے یا طالبات کا یونیورسٹی کے مرد ملازمین کے ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کی حدود میں سگریٹ نوشی کرنے، چھتوں پر چڑھنے، اور داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیپس کی حدود میں مردوں کے چادر پہننے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

    بی بی سی کے نمائندے رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے پراکٹر ڈاکٹر محمد شکیل نے کہا کہ ‘ہم یونی ورسٹی کو کسی مدرسے کی طرح نہیں بنا رہے لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ طلبہ اور طالبات یونیورسٹی میں بلاوجہ فارغ بیٹھ کر وقت ضائع کریں۔

    دوسری جانب باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان نے بی بی سی کو تصدیق ضرور کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیپس کی حدود میں لڑکے لڑکیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی ہے لیکن انھوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں اس اعلامیہ کے بارے میں آج ہی معلوم ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق باچا خان یونیورسٹی بھی ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح ایک یونیورسٹی ہے جہاں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے اور جہاں لڑکے لڑکیوں کا آپس میں بیٹھنا اور گھومنا پھرنا عام سی بات ہے۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں خود بھی اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔

    ادھر سماجی رابطوں کے ویب سائٹوں پر باچا خان یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کو بڑے پیمانے پر شئیر کیا گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    پشاور کے نوجوان صحافی عبدالرؤف یوسفزئی نے اعلامیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ یہ فیصلہ ہمیں ملک میں اعلیٰ تعلیم کی پستی کی حالت بتاتا ہے۔

    ایک اور صارف ساجد علی لکھتا ہے کہ اس فیصلے میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی، کئی مغربی ممالک میں ایسے تعلیمی ادارے موجود ہیں جہاں سگریٹ نوشی پر کوئی پابندی نہیں۔

    خیال رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پانچ سال قبل سابق عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں قائم ہوئی تھی۔

    تاہم یہ یونیورسٹی جنوری 2016 میں اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنی جب اس ادارے میں صبح کے وقت چار شدت پسند یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور ان کے حملے میں 14 طلبہ سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42473096

    #2
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 176
    • Posts: 3271
    • Total Posts: 3447
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    The point 2 is worded very interestingly. It says “idle sitting” or “roaming” only.  Does it mean that anything and everything else is allowed and would be acceptable?

    #3
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 94
    • Posts: 2868
    • Total Posts: 2962
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    Wondering what prompted university administration to issue this notification? I though Pakhtoon culture was enough deterrent.

    #4
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 176
    • Posts: 3271
    • Total Posts: 3447
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    Wondering what prompted university administration to issue this notification? I though Pakhtoon culture was enough deterrent.

    @ghostprotocol sahibThe more it is suppressed, the more intense it becomes and as per my own observations and personal experiences, when it comes to humans there is a natural inclination to get attracted to opposite sex. Even though the culture may act as a deterrent, the inner fire keeps on burning. I also believe that  the easily available technology in the form of smart phones, has been countering all such deterrents.

    #5
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 94
    • Posts: 2868
    • Total Posts: 2962
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    Ghost Protocol sahib The more it is suppressed, the more intense it becomes and as per my own observations and personal experiences, when it comes to humans there is a natural inclination to get attracted to opposite sex. Even though the culture may act as a deterrent, the inner fire keeps on burning. I also believe that the easily available technology in the form of smart phones, has been countering all such deterrents.

    The world we are living in, natural inclination can be towards same sex as well.

    :bigthumb:   :bigthumb:   :bigthumb:

    #6
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 126
    • Posts: 6134
    • Total Posts: 6260
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    The point 2 is worded very interestingly. It says “idle sitting” or “roaming” only. Does it mean that anything and everything else is allowed and would be acceptable?

    آپکا اٹھایا گیا نقطہ خاصا وزنی ہے۔ کیوں نہ ہم یونیورسٹی کے معصوم بچوں کی توجہ اس طرف دلائیں؟؟اب پتہ چلا کہ انتظامیہ کو طلباء کے فارغ بیٹھے رہنے یا ایکدوسرے کو ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم والی صورتحال پر اعتراض ہے اور اگر طلباء اس وقت کو “پیداواری” کاموں کی طرف لگائیں تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

    #7
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 94
    • Posts: 2868
    • Total Posts: 2962
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: باچا خان یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

    Their breathing patterns too must be closely monitored to curb any possible seductive sounds. However, it is okay if they get together to lynch an infidel or two, though

    Nadeem farooq pracha

    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10159746591930324&set=a.10156054193245324.1073741837.895900323&type=3&theater

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation