Thread: بابر غوری اور شمیم صدیقی نے ’ذاتی وجوہات‘ پر ایم کیو ایم لندن چھوڑدی

Home Forums Siasi Discussion بابر غوری اور شمیم صدیقی نے ’ذاتی وجوہات‘ پر ایم کیو ایم لندن چھوڑدی

This topic contains 0 replies, has 1 voice, and was last updated by  حسن داور 9 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 258 times

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3399
    • Posts: 1894
    • Total Posts: 5293
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: بابر غوری اور شمیم صدیقی نے ’ذاتی وجوہات‘ پر ایم کیو ایم لندن چھوڑدی

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے رہنما بابر غوری اور شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کا ان دونوں جماعتوں سے کوئی رابطہ نہیں تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مہاجروں کا احساسِ محرومی ختم کرنے کے لیے ان کی تمام نمائندہ جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صرف ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے کراچی شہر کی خدمت کی اور یہاں ترقیاتی کام کروائے۔

    انہوں نے کہا ’میں واحد وفاقی وزیر تھا جس نے وفاق کا فنڈ شہر کے ترقیاتی کاموں میں صرف کیا، تاہم اگر میرے دورِ وزارت میں کسی کی دل آزاری ہوئی، تو میں اس سے معذرت خواہ ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے جس کی قیادت لندن میں موجود ہے۔

    بعدِ ازاں ایک اور سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما شمیم صدیقی نے بھی اپنی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی۔

    ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناگزیر وجوہات پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی، تاہم انہیں 23 اگست 2016 کے واقعے کے بعد سے ایم کیو ایم لندن کی پالیسی سے اختلافات تھے۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پارٹی کے ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے محروم ہونے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

    دو روز قبل کراچی میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1069594/

Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation